Author: انجم وہاب

  • سونے کی قیمتوں میں اضافہ

    سونے کی قیمتوں میں اضافہ

    کراچی: بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 17 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے منفی اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے جبکہ انٹربینک میں روپے کی قدر مستحکم رہی۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں 17 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 1507 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

    آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق بلین مارکیٹ میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے کے بعد 87ہزار 500 روپے تک پہنچ گئی۔

    اسی طرح دس گرام سونا 429 روپے اضافے کے بعد 75 ہزار 17 روپے کا ہوگیا۔

    آج 25 اکتوبر 2019 کے بھاؤ

    فی تولہ : /- 87500

    دس گرام : /-75،017

    کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاہور، ملتان، فیصل آباد، کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد، روالپنڈی کے بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی خریدو فروخت نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

    اسٹاک ایکسچینج

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار ہفتے کے آخری روز ملا جلا رجحان دیکھا گیا اور 100 انڈیکس 105 پوائنٹس کمی کے بعد 33 ہزار 657 کی سطح پر بند ہوا۔

    ٹریڈنگ کے دوران 339 کمپنی کے حصص خرید و فروخت کے لیے پیش کیے گئے۔

    انٹر بینک ڈالر

    علاوہ ازیں انٹربینک میں روپے کی قدر میں استحکام رہا اور ڈالر 155 روپے 88 پیسے پر برقرار رہا۔

  • تین ماہ میں 42 ارب چالیس کروڑ روپے کے موبائل فون درآمد

    تین ماہ میں 42 ارب چالیس کروڑ روپے کے موبائل فون درآمد

    کراچی: ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں‌ بتایا گیا ہے کہ پاکستانیوں نے جولائی سے ستمبر کے دوران 42 ارب چالیس کروڑ روپے کے موبائل فون درآمد کیے۔

    تفصیلات کے مطابق مالی چیلنیجز کے باوجود پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور پاکستانیوں نے جولائی سے ستمبر کے دوران 42 ارب40 کروڑ روپے  کے موبائل فون درآمد کیے۔

    ادارہ شماریات کے مطابق 3 ماہ میں موبائل فون کی درآمد میں 71 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا، گزشتہ مالی سال پہلے 3 ماہ میں 24ارب 72 کروڑ روپے مالیت کے موبائل فون درآمد ہوئے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق 3 ماہ کے دوران روپے کی قدر کم ہونے سے موبائل فون ڈالر کی قیمت میں 35 فیصد اضافہ ہوا، اُس کے باوجود 26.90 کروڑ ڈالر موبائل فون کی درآمد پر خرچ کیے گئے جبکہ گزشتہ مالی سال اسی مدت میں 19.9 کروڑ ڈالر کے اخراجات آئے تھے۔

    مزید پڑھیں: بیرونِ ملک سے ایک موبائل فون لانے کی اجازت پر مخالفت، سینیٹ کمیٹی کا نظر ثانی کا مطالبہ

    ماہرین کے مطابق ایک سال میں روپے کی قدرمیں 30 فیصد کمی کی وجہ سے موبائل فون کی درآمد پر اضافی رقم ادا کرنی پڑی، حکومت کو صرف رجسٹرڈ موبائل فون کی درآمد کی شرط سے فائدہ ہونے لگا، غیر رجسٹرڈ اور اسمگل موبائل فون کی روک تھام کے اقدامات سے ٹیکس اور ڈیوٹی کی وصولی میں مزید اضافہ ہوگا۔

    یاد رہے کہ حکومت نے غیر قانونی موبائل فون لانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور بیرونِ ممالک سے آنے والے فون کو چلانے کے لیے انہیں رجسٹرڈ کرانا ضروری ہے۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروبار، 240 پوائنٹس کا اضافہ

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروبار، 240 پوائنٹس کا اضافہ

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بتاریخ 23 اکتوبر کو کاروبار میں تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 240 پوائنٹس اضافے پر بند ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے یعنی بدھ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر سرمایہ کاروں نے لین دین میں دلچسپی ظاہر کی جس کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی۔

    ٹریڈنگ کے دوران مجموعی طور پر 314 کمپنیز کے حصص خریدو فروخت کے لیے پیش کیے گئے جن میں سے 180 کی قیتموں میں اضافہ اور 118 کے ریٹ میں کمی دیکھی گئی۔

    ایک موقع پر مارکیٹ سست روی کا شکار ہوئی اور 100 انڈیکس 33ہزار 198 پوائنٹس تک پہنچا البتہ دوسرے سیشن میں تیزی کے بعد اضافہ ہوا جو بند ہونے تک جاری رہا۔

    مارکیٹ میں تیزی کی وجہ سے 100 انڈیکس 240 پوائنٹس اضافے کے بعد 33 ہزار 439 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    ٹریڈنگ کے دوران 83 کروڑ 61 لاکھ 22 ہزار 50 روپے مالیت کے 11 کروڑ 69 لاکھ شیئر کا کاروبار ہوا، سب سے زیادہ خریداری ورلڈ کال کے حصص کی ہوئی جن کا ٹرن اوور تقریبا 1 کروڑ 25 لاکھ سے زائد تھا۔

  • کراچی پورٹ پر 2 بحری جہاز ٹکرا گئے

    کراچی پورٹ پر 2 بحری جہاز ٹکرا گئے

    کراچی: شہر قائد پورٹ پر 2 بحری کارگو جہاز ٹکرا گئے جس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پورٹ پر 2 بحری کارگو جہاز آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں برتھ کے دونوں جہازوں کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق چینی جنرل کارگو جہاز ڈاژن برتھ نمبر 25 سے ٹکرایا ہے، جہاز برتھ سے ٹکرانے کے بعد برتھ 26 پر موجود جہاز ایم وی دیالا سے ٹکرایا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ملائیشیا میں پی این ایس سی جبکہ کراچی میں 2 حادثات ہوچکے ہیں۔

    ترجمان کے پی ٹی کا کہنا ہے کہ جہازوں کے ٹکرانے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، ٹکر معمولی تھی، برتھ نقصان مرمت ڈاژن جہاز کے مالکان کریں گے۔

    ترجمان کے پی ٹی کا کہنا ہے کہ نقصان کا تخمینہ اور ادائیگی پی اینڈ آئی کلب کرے گا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال اپریل میں بھی بحری جہاز آپس میں ٹکرا گئے تھے، واقعے کا ذمہ دار ہیپگ لائڈز کے جہاز ٹولٹن کے کپتان کو قرار دیا گیا تھا۔

    اس حوالے سے ماہرین کا کہنا تھا کہ “اسٹن” جہاز کی رفتار کم کرکے اسے بتدریج روک دیتا ہے ایسے جہاز کو ڈیڑھ سے دو منٹ میں رک جانا چاہئے تھا، حادثے کا شکارجہاز دو منٹ چالیس سیکنڈز چلتا رہا۔

    کے پی ٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ جہاز کی آخری لمحات میں رفتار کم نہ ہونے سے حادثہ پیش آیا،حادثے کی تحقیقات میں جہاز کی ریکارڈنگ سے بھی مدد لی گئی۔

     

     

  • سونے کی قیمتوں میں استحکام

    سونے کی قیمتوں میں استحکام

    کراچی: بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا جس کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی قیمتیں مستحکم رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا اور سونا 1494 ڈالر فی اونس کی سطح پر بند ہوا۔

    آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں ردوبدل نہ ہونے کی وجہ سے مقامی صرافہ بازاروں میں بھی قیمتیں مستحکم رہیں۔

    کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاہور، ملتان، فیصل آباد، کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد، روالپنڈی کے بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی خریدو فروخت بالترتیب 87 ہزار اور 74 ہزار 589 پر ہوئی۔

    اسٹاک ایکسچینج

    دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 102 پوائنٹس کمی کے بعد 34 ہزار 83 پوائنٹس پر بند ہوا، ٹریڈنگ کے دوران 5 ارب 30 کروڑ روپے مالیت کے 15 ارب 64 کروڑ شیئرز کی لین دین ہوئی۔

    انٹر بینک ڈالر

    انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی پوزیشن مضبوط رہی اور دو پیسے کمی کے بعد ڈالر 156.05 پیسے پر بند ہوا۔

  • مالی سال 20-2019: پہلی سہ ماہی میں سندھ سے 1836 کروڑ روپے ٹیکس وصول

    مالی سال 20-2019: پہلی سہ ماہی میں سندھ سے 1836 کروڑ روپے ٹیکس وصول

    کراچی: رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی جولائی تا ستمبر میں صوبہ سندھ سے 1836 کروڑ 60 لاکھ روپے ٹیکس کی مد میں وصول ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاؤلہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں جولائی سے ستمبر تک ٹیکس وصولی کی رپورٹ پیش کی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 1836 کروڑ 60 لاکھ ٹیکس وصول ہوئے۔ موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں 168 کروڑ 40 لاکھ روپے جمع ہوئے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ انفراسٹرکچر سیس کی مد میں 1408 کروڑ 70 لاکھ روپے جمع ہوئے، پروفیشنل ٹیکس کی مد میں 17 کروڑ 70 لاکھ سے زائد جمع ہوئے۔

    رپورٹ کے مطابق کاٹن فیس کی مد میں 2 کروڑ 70 لاکھ اور جائیداد ٹیکس 105 کروڑ روپے وصول ہوئے جبکہ انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی کی مد میں 2 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد وصول ہوئے۔

    صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ نے ہدایت کی کہ ٹیکس وصولی کی کارکردگی کو ماہانہ بنیاد پر مانیٹر کیا جائے۔

    اس سے قبل فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے کہا تھا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے بڑے ٹیکس ہدف کا 90 فیصد حاصل کرلیا گیا ہے۔

    شبر زیدی کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا ستمبر 960 ارب روپے کی ٹیکس وصولی ہوئی، کچھ مزید ایڈجسٹمنٹ کی توقع ہے۔ مقامی ٹیکس محصولات میں بھی 25 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں حیرت انگیز کمی

    سونے کی فی تولہ قیمت میں حیرت انگیز کمی

    کراچی: بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں مستحکم ہونے کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1503 ڈالر پر مستحکم رہی البتہ مقامی صرافہ بازاروں میں مثبت اثرات نظر آئے۔

    آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق فی تولہ کی قیمت میں 100 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 87ہزار 200 روپے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح 10 گرام کی قیمت 86 روپے کم ہوکر 74ہزار 759 روپے تک پہنچی۔

    آج  9 اکتوبر 2019 کے ریٹ

    فی تولہ  87,200 روپے

    دس گرام 74,759روپے

    قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کے صرافہ بازاروں میں لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس سونے کی قیمت میں 7 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1505 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی تھی جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

  • سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں 300 روپے اضافہ

    سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں 300 روپے اضافہ

    کراچی: بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوا جس کے منفی اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی پرواز بلند رہی اور قیمت میں 8 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد قیمت 1510 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

    پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشدکے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں بالترتیب 300 اور 257 روپے اضافہ ہوا۔

    حالیہ اضافے کے بعد فی تولہ کی قیمت 87 ہزار 700 اور دس گرام کے بھاؤ 75 ہزار 188 روپے تک پہنچ گئے۔

    مزید پڑھیں: سونے کے ریٹ پھر بڑھ گئے، 900 روپے فی تولہ اضافہ

    کراچی، حیدرآباد، سکھر، پشاور، کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان کے صرافہ بازاوں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی خرید و فروخت نئی قیمتوں پر ہوئی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس قیمت میں 17 ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 900 روپے مہنگا ہوا تھا۔

  • سونے کے ریٹ پھر بڑھ گئے، 900 روپے فی تولہ اضافہ

    سونے کے ریٹ پھر بڑھ گئے، 900 روپے فی تولہ اضافہ

    کراچی: بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوا اور فی اونس قیمت 1502 ڈالر تک پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت 17 ڈالر اضافے کے ساتھ 1520 فی اونس کی سطح تک پہنچی جس کے منفی اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔

    آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق بلین مارکیٹ میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا۔

    حالیہ اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 87 ہزار 400 روپے تک پہنچ گئی جبکہ 10 گرام کی قیمت 772 روپے اضافے کے بعد 74 ہزار 931 روپے تک پہنچی۔

    کراچی، حیدرآباد، سکھر، پشاور، کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان کے صرافہ بازاوں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی خرید و فروخت نئے ریٹ پر ہوئی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے  کی قیمت میں 16 ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ قیمت میں 500 اور دس گرام قیمت میں 428 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    گزشتہ روز ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی لین دین بالترتیب 86 ہزار 500 اور 74 ہزار 159 روپے کے ساتھ ہوئی تھی۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ

    سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ

    کراچی: بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 16 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے منفی اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی واضح نظر آئے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت اضافے کے بعد 1485 ڈالر فی اونس تک پہنچی جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق فی تولہ سونے کی طرح دس گرام کی قیمت میں بھی 428 روپے کا اضافہ ہوا۔

    کراچی، حیدرآباد، سکھر، پشاور، کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان کے صرافہ بازاوں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی خرید و فروخت بالترتیب 86ہزار 500 اور 74 ہزار 159 روپے کے ساتھ ہوئی۔

    انٹر بینک / اوپن مارکیٹ

    دوسری جانب انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مضبوط رہیں، انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے سستا ہونے کے بعد 156.34 پیسے پر بند ہوا۔