Author: انجم وہاب

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 109 پوائنٹس کا اضافہ

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 109 پوائنٹس کا اضافہ

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مثبت کاروبار ہوا اور 100 انڈیکس میں 109 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے یعنی بدھ کے روز بھی سرمایہ کاروں نے لین دین میں دلچسپی ظاہر کی جس کے باعث مارکیٹ میں آغاز سے ہی تیزی رہی۔

    ٹریڈنگ کا آغاز ہوتے ہی مارکیٹ مثبت زون میں داخل ہوگئی جبکہ ایک وقت میں 100 انڈیکس 183 پوائنٹس نیچے بھی گیا مگر دوسرے سیشن میں لین دین زیادہ ہوئی جس کے بعد انڈیکس مستحکم ہوا۔

    مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج، 100 انڈیکس 175 پوائنٹس اضافے پر بند

    پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس 109 پوائنٹس اضافے کے بعد 32 ہزار 363 پر بند ہوا، ٹریڈنگ کے دوران 5 ارب 42 کروڑ روپے مالیت کے 18 کروڑ  سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی۔

    ٹریڈنگ کے دوران 335 کمپنیوں کے شیئرز مارکیٹ میں خرید و فروخت کے لیے پیش کیے گئے جن میں سے 190 کی قیمتوں میں اضافہ، 126 کے داموں میں کمی جبکہ 19 کے ریٹ مستحکم رہے۔

  • آسٹریلوی ہائی کمشنر کی پاک بحریہ سربراہ سے ملاقات

    آسٹریلوی ہائی کمشنر کی پاک بحریہ سربراہ سے ملاقات

    اسلام آباد: آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ڈاکٹر جیف شو نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے نیول ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی۔

    پاک بحریہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دونوں شخصیات کی ملاقات پاکستان نیوی کے ہیڈکوارٹر میں ہوئی جس میں پیشہ وارانہ امور اور باہمی دفاعی اشتراک پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

    ایڈمرل ظفر محمود نے خطے میں قیام امن کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی جس پر آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نے خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے میں پاکستانی نیوی کے کردار کی تعریف کی۔

    یاد رہے کہ تینوں مسلح افواج کے سربراہان مختلف ممالک کے سفرا سے ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں جو معمول کا حصہ ہوتی ہیں، ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال اور تعاون کی پیش کش کی جاتی ہے۔

  • کھلی چائے کی پتی اور کیچپ کی فروخت پر پابندی عائد

    کھلی چائے کی پتی اور کیچپ کی فروخت پر پابندی عائد

     کراچی: سندھ فوڈ اتھارٹی نے صوبے بھر میں مضر صحت اور غیر معیاری کھلی چائے کی پتی اور  کیچپ کی فروخت پر پابندی عائد کردی۔

    سندھ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق  اخبار اور پرنٹڈ کاغذ میں کھانے کی اشیاء دینے پر بھی پابندی ہوگی، اسی طرح حلال سرٹیفکیٹ کے بغیر جانور کے اجزاء رکھنے والی اشیاء پر بھی پابندی ہوگی۔

    نوٹی فکیشن میں بتایا گیا کہ جن اشیاء پر حلال ہونے کی مہر نہیں ہوگی اُن کی فروخت پر بھی پابندی ہوگی جبکہ  مونوسوڈیم گلو ٹامیٹ ایم ایس جی اور ایم ایس جی میں شامل اشیاء کی فروخت بھی غیر قانونی ہوگی۔

    سندھ فوڈ اتھارٹی نے کھلی چائے کی پتی کا کاروبار کرنے والوں کو دو ماہ کی مہلت دی اور انہیں 18 دسمبر 2019 تک کی مہلت دی جس کے بعد کھلی چائے کی پتی فروخت کرنا غیر قانونی کاروبار ہوگا۔

    یاد رہے کہ سندھ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے غیر معیاری اور مضرِ صحت اشیاء کی فروخت پر ایکشن لیا جاتا ہے، اس ضمن میں حکام نے مختلف نامور ریسٹورنٹس پر چھاپہ مار کر انہیں سیل بھی کیا ہے۔

  • اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

    اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

    کراچی: اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس جاری کرتے ہوئے غریب عوام کو ایک اور دھچکا دے دیا۔ فی کلو قیمتوں میں یکمشت 13 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کی پیداواری قیمت میں10710روپے فی میٹرک ٹن گھریلو سلنڈر میں 148روپے کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 569روپے اور13روپے فی کلو قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔اب گھریلو سلنڈر 1476روپے ، کمرشل سلنڈر 5677روپے اور 125.50روپے فی کلو مارکیٹ میں دستیاب رہے گی۔

    اوگرا نے ماہ اکتوبر کے لئے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ ایل پی جی کی پیداواری قیمت میں10710روپے فی میٹرک ٹن گھریلو سلنڈر میں 148روپے کمرشل سلنڈر کی میں 569روپے اور13روپے فی کلو قیمت میں اضافہ کر دیا۔

    اب پیداواری قیمت 56505روپے کی بجائے 67215 روپے ، گھریلو سلنڈر کی قیمت 1328 روپے کی بجائے 1476 روپے ، کمرشل سلنڈر 5108 کی بجائے 5677 روپے اور فی کلو 113 کی بجائے.50 125 روپے مارکیٹ میں دستیاب رہے گی۔

    اس موقع پر عرفان کھوکھر چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان نے کہا کہ ایل پی جی غریب صارفین کا ایندھن ہے اس سے غریب لوگو ں کے روزگار جڑے ہوئے ہیں۔ ایل پی جی پٹرول اور ڈیزل کے مقابلے میں50 فیصد سستی ہے ۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے عالمی منڈیوں میں پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باوجود فیصلہ کیا تھا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی کمی وبیشی نہیں کی جائے گی اور قیمتوں کو ماہ ستمبر کی سطح پر برقرار رکھا جائے گا۔

  • چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ : پاک بحریہ پانچویں مرتبہ فاتح قرار

    چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ : پاک بحریہ پانچویں مرتبہ فاتح قرار

    کراچی : پانچویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ میں پاک بحریہ نے پانچویں مرتبہ بھی ایونٹ اپنے نام کرلیا، تقریب کےمہمان خصوصی کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پانچویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

    اس حوالے سے ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی تھے۔

    مذکورہ چیمپئن شپ23سے29ستمبر تک پاکستان نیوی شوٹنگ رینج کراچی میں جاری رہی، جس میں مرد و خواتین اور نوجوانوں کی کیٹیگریز میں400سے زائد شوٹرز نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیمپئن شپ میں افواج پاکستان کے علاوہ صوبائی ٹیموں نے بھی حصہ لیا، جس میں ایچ ای سی، واپڈا، ایف آراے، سندھ رینجرز اور اے ایس ایف شامل ہیں۔

    دلچسپ مقابلوں کے بعد مصنفین نے کو فاتح قرار دیا، یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پاک بحریہ پانچ مرتبہ یہ ایونٹ اپنے نام کرچکی ہے۔

  • زرمبادلہ کے ذخائر میں 13 کروڑ ڈالرز سے زائد کی کمی

    زرمبادلہ کے ذخائر میں 13 کروڑ ڈالرز سے زائد کی کمی

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق سرکاری زرمبادلہ میں ایک ہفتے کے دوران 13 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے زرمبادلہ کے زخائر  کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ بیرونی قروضوں کی ادائیگی پر ایک ہفتے میں مرکزی بینک کے زخائر میں 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کمی ہوئی۔

    اعلامیے کے مطابق حالیہ کمی کے بعد سرکاری ذخائر 8ارب 6 کروڑ ڈالر سے کم ہوکر 8 ارب 46 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ مجموعی طور ذخائر 15 ارب 77 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 7 ارب 30 کروڑ ڈالرز پر موجود ہیں۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں عالمی ریٹنگز ایجنسی موڈیز  نے رپورٹ جاری کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ ٹیکس وصولی کے اہداف میں کمی، بیرونی قرض اور سود کی ادائیگی پاکستان میں مالی تنگی کا باعث بن رہی ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ بیرونی دباؤ کی وجہ سے زر مبادلہ کے ذخائر پر براہ راست اثر انداز ہورہے ہیں۔موڈیز کا کہنا تھا کہ مالیاتی اور سیاسی صورتحال معیشت پر اثر انداز ہوتی ہے، فی کس آمدن اور عالمی اعتبار سے مسابقتی ماحول بھی کافی کم ہے۔

  • پاک فضائیہ نے اہم سنگ میل عبور کرلیا، JF17 طیاروں کی  تقریب رونمائی

    پاک فضائیہ نے اہم سنگ میل عبور کرلیا، JF17 طیاروں کی تقریب رونمائی

    کامرہ: پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ پاکستان ایئرفورس کو انتھک محنت اور جدوجہد کی بدولت اپنے اہداف کے حصول میں قابلِ ذکر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

    پاک فضائیہ کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ایئر کرافٹ ریبلڈ فیکٹری کامرہ میں چار اوورہال  JF17  طیاروں کی رونمائی کے حوالے سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ  ائیر مارشل احمر شہزاد، چئیرمین پاکستان ائیرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ، چین کی نیشنل ایروٹیکنالوجی امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کارپوریشن(CATIC) کے صدر یانگ ینگ، صدر ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ(AVIC) کے نائب صدر وانگ ونگ اور چائنہ ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن (CAIC) کے صدر ژہان جیان پنگ کے علاوہ اعلیٰ سول اور ملٹری عہدیداران بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

    ترجمان فضائیہ کے مطابق ان  چار طیاروں میں سے دو چین جبکہ دو طیارے کامرہ میں اوورہال کئے گئے، ائیر چیف نے  افسران اور تکنیکی عملے کی انتھک محنت اور عزم و حوصلے کی تعریف کی اور خود انحصاری کے حصول میں چین ایوی ایشن انڈسٹری کے بھرپور تعاون کو سراہا۔

    اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ اُن کا کہنا تھا کہ ہم  ٹیکنالوجی کے دور میں رہ رہے ہیں جہاں جدید چیلنجز سے نمٹنے کے لئے خود انحصاری ایک کلیدی حیثیت رکھتی ہے،  طیاروں کی اوورہالنگ کی صلاحیت حاصل کر کے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

    انہوں نے کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’انتھک جدوجہد کی بدو لت پاک فضائیہ کو اپنے اہداف کے حصول میں قابلِ ذکر  کامیابی حاصل ہوئی، JF-17 طیاروں کی اوور ہالنگ بلاشبہ ایک بڑی کامیابی ہے جو ائیر کرافٹ ریبلڈ فیکٹری کے انجنئیرز اور اور تکنیکی عملے کی انتھک محنت اور عزم و حوصلے کی بدولت ممکن ہوئی۔

  • سونے کی قیمت میں پھر اضافہ

    سونے کی قیمت میں پھر اضافہ

    کراچی: بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی واضح نظر آنے لگے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونا کی قیمت 9 ڈالر اضافے کے بعد 1530 ڈالر تک پہنچ گئی جس کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی قیمتوں کو پر لگ گئے۔

    آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق بلین مارکیٹ میں اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 اور دس گرام میں 430 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    کراچی، حیدرآباد، سکھر، پشاور، کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان کے صرافہ بازاوں میں خرید و فروخت فی تولہ 88 ہزار 500 اور دس گرام 75 ہزار 874 روپے کے ساتھ ہوئی۔

    یاد رہے کہ 21 ستمبر کو انٹرنیشنل مارکیٹ میں مہنگا ہونے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں قیمتوں کو پر لگے تھے جس کے بعد فی تولہ کی قیمت میں 600 جبکہ 10 گرام 515 روپے اضافہ ہوا تھا۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ

    سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ

    کراچی: بلین مارکیٹ میں اضافےکے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں سونا مزید مہنگا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں 18 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا جس کے بعد قیمت 1517 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

    انٹرنیشنل مارکیٹ میں مہنگا ہونے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں قیمتوں کو پر لگے اور اڑان کو کوئی نہ روک سکا۔ آل پاکستان تاجر ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ کی قیمت میں 600 جبکہ 10 گرام 515 روپے مہنگا ہوا۔

    کراچی، حیدرآباد، سکھر، پشاور، کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان کے صرافہ بازاوں میں فی تولہ اضافے کے بعد 87 ہزار 500 اور دس گرام 75 ہزار 17 روپے کے ساتھ فروخت ہوا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کے ریٹ کم ہوئے تھے، آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق حالیہ کمی کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں بالترتیب 250 اور 215 روپے کمی ریکارڈ ہوئی۔

  • اوپن مارکیٹ میں روپیہ مستحکم، انٹربینک میں ڈالر سستا

    اوپن مارکیٹ میں روپیہ مستحکم، انٹربینک میں ڈالر سستا

    کراچی: اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر مستحکم ہوئی اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ کم ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر گزشتہ روز 156 روپے 23 پیسے پر بند ہوا تھا، آج جب ٹریڈنگ شروع ہوئی تو روپے کی قدر مستحکم رہی اور کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر 10 پیسے سستا ہوا۔

    فاریکس ڈیلر کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 156.23 سے کم ہوکر 156.07 روپے پر بند ہوا جبکہ روپے کی قدر مستحکم رہی اور ڈالر 156 روپے 30 پیسے کی سطح پر برقرار رہا۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے والی تفصیل کے مطابق آج 20 ستمبر کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں متحدہ عرب امارات کا درھم کی خرید 42.45 پیسے جبکہ فروخت 42.55 پیسے کے ساتھ ہوئی۔ اسی طرح آسٹریلین ڈالر کی لین 106.32 پیسے جبکہ فروخت 106.29 پیسے کے ساتھ ہوئی۔