Author: انجم وہاب

  • سونے کی قیمتوں میں کتنی کمی ہوئی؟ نئے ریٹ سامنے آگئے

    سونے کی قیمتوں میں کتنی کمی ہوئی؟ نئے ریٹ سامنے آگئے

    کراچی: بلین مارکیٹ میں قیمت میں کمی کے بعد پاکستان بھر میں سونے کے بھاؤ ایک بار پھر کم ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونا 1 ڈالر کمی کے بعد 1499 ڈالر فی اونس پر بند ہوا، بلین مارکیٹ میں کمی کے مثبت نتائج مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔

    آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق حالیہ کمی کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں بالترتیب 250 اور 215 روپے کمی ریکارڈ ہوئی۔

    کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ 86 ہزار 900 اور دس گرام کی لین دین 74 ہزار 502 روپے کے ساتھ ہوئی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کے ریٹ بڑھے تھے، فی تولہ 100 روپے اضافے کے بعد 87 ہزار 150 تک پہنچ گیا تھا اسی طرح 10 گرام کی قیمت میں بھی 86 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

  • ملکی ذخائر 15 ارب 89 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے

    ملکی ذخائر 15 ارب 89 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے

    کراچی: اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 89 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔

    نمائندہ اے آر وائی انجم وہاب کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی ذخائر 15 ارب75 کروڑ سے بڑھ کر 15 ارب 89 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق مرکزی بینک کےذخائرمیں تقریباً14کروڑڈالرکااضافہ ہوا، جس کے ساتھ ہی کاروباری ہفتے کے اختتام پر ذخائر بڑھ کر 8 ارب 46 کروڑ سے 8 ارب 60 کروڑ ڈالر ہو گئے۔ اعلامیے کے مطابق جبکہ کمرشل بینکوں کےذخائر7ارب28کروڑسےبڑھ کر7ارب 29 کروڑڈالر ہیں جبکہ ملک کے مجموعی ذخائر 15 ارب 89 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔

    مزید پڑھیں: زرمبادلہ کے ذخائر 11 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، ترجمان اسٹیٹ بینک

    دوسری جانب انٹربینک میں روپے کی قدر مستحکم ہوئی اور ڈالر دو پیسے کمی کے بعد 156.23 پر بند ہوا۔

    قبل ازیں ادارہ شماریات کی جانب سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی، جس میں بتایا گیا کہ مالی سال کے ابتدائی دہ ماہ میں خسارہ گزشتہ سال کی نسبت 54 فیصد کم رہا۔

    وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے رواں مالی سال کے2ماہ کی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے متعلق تفصیلی رپورٹ کے مطابق رواں سال جولائی تا اگست کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک ارب29کروڑڈالررہا جبکہ گزشتہ مالی سال کےپہلے2ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ2ارب85کرورڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

  • کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 54 فیصد کمی، ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری

    کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 54 فیصد کمی، ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری

    کراچی: وفاقی ادارہ شماریات نے رواں مالی سال کے دو ماہ کی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی رپورٹ جاری کردی جس میں خسارے میں کمی بتائی گئی ہے۔

    وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے رواں مالی سال کے2ماہ کی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے متعلق تفصیلی رپورٹ جاری کی گئی جس میں بتایا گیا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارےمیں54فیصدکمی ہوئی۔

    رپورٹ کے مطابق رواں سال جولائی تا اگست کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک ارب29کروڑڈالررہا جبکہ گزشتہ مالی سال کےپہلے2ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ2ارب85کرورڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال افراط زر (جی ڈی پی) تناسب میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارےکی شرح 2.8فیصدرہی جبکہ گزشتہ مالی سال یہ شرح 5.5 فیصد تھی۔ رپورٹ کے مطابق اگست اور جولائی میں تجارتی خسارہ 4 ارب 60 کروڑ ڈالر ہوگیا  جبکہ گزشتہ مالی سال میں تجارتی خسارہ 6 ارب 78 کروڑ ڈالر کی سطح پر تھا۔

    مزید پڑھیں: پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 32 فی صد کمی

    اسی طرح رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں سال اگست میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارےکی مالیت صرف61کروڑڈالررہی، بیرونی ادائیگیوں کے خسارے میں 54 فیصد سے زائد جبکہ تجارتی خسارے میں  32 فیصد سے زائد کمی ہوئی، بیرونی ادائیگیوں کے توازن میں بہتری تجارتی خسارے میں 1 ارب 55 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی،  اسی طرح تجارتی خسارے میں 2 ارب 17 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی۔

  • سونے کے نرخوں میں اضافہ

    سونے کے نرخوں میں اضافہ

    کراچی: بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی بھاؤ بڑھ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں تین ڈالر اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 1500 ڈالر تک پہنچ گئی۔

    آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کے منفی اثرات مقامی مارکیٹوں پر بھی نظر آئے۔

    بلین مارکیٹ میں ہونے والے حالیہ اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازار میں سونے سونا 100روپےاضافےکےبعد87150 روپے فی تولہ کے ساتھ فروخت کیا گیا جبکہ 10گرام سونےکی قیمت 86روپےبڑھ کر74717روپے تک پہنچ گئی۔

    مزید پڑھیں: سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

    کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام کی لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کمی ہوئی تھی جس کے اچھے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر ہوئے اور قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے باعث 100 انڈیکس میں تین سو سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے یعنی بدھ کے روز ٹریڈنگ کا آغاز ہوا تو مارکیٹ منفی زون میں داخل ہوگئی جس کے بعد سرمایہ کاروں نے محتاط انداز اختیار کیا۔

    اسٹاک ایکس چینج میں مندی کے بادل دیکھتے ہوئے سرمایہ کار بھی خاموش بیٹھے رہے اور مارکیٹ سست روی سے چلتی رہی، ایک موقع پر انڈیکس 31508 پوائنٹس تک بھی پہنچا۔

    حالیہ کمی کے بعد  100 انڈیکس 353 پوائنٹس کمی سے31ہزار555پوائنٹس پربند ہوا، مجموعی طور پر 322 کمپنیوں کے شیئرز فروخت کے لیے پیش کیے گئے جن میں سے 99 کی قیمتوں میں اضافہ، 28 کی قیمتیں مستحکم جبکہ 195 کے ریٹ کم ہوئے۔

    ایک دن میں 100 انڈیکس میں 1.12 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی، ٹریڈنگ کے دوران 3.97 ارب مالیت کے 9.93 کروڑ شئیرز کا کاروبار  ہوا۔

    دوسری جانب  انٹربینک میں ڈالر 7 پیسےسستا ہوکر 156روپے25پیسےپربند ہوا، اسی طرح اوپن مارکیٹ ڈالر 5 پیسے اضافے سے 156.40 روپے پر بند ہوا۔

  • ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے سری لنکن وزیراعظم کے سامنے مسئلہ کشمیر اجاگر کردیا

    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے سری لنکن وزیراعظم کے سامنے مسئلہ کشمیر اجاگر کردیا

    کولمبو: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے سری لنکن وزیراعظم رانیل ویکر میسنگھے کے سامنے مسئلہ کشمیر اٹھا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی  سری لنکا کے وزیر اعظم رانیل ویکرمیسنگھے سے اہم ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کے بارے میں وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

    دورانِ ملاقات سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے مسئلہ کشمیر اٹھاتے ہوئے کہا کہ بھارتی افواج نہتے کشمیریوں پر ظلم کررہی ہے، بھارتی افواج کشمیریوں کو ظلم و جبر کے ذریعے دبانے کی کوشش میں ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں پر ہونے والے ریاستی تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

    ڈپٹی چیئرمین نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے ساتھ تعلیم اور سیاحت کے شعبوں کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

    سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے طالب علموں کو میڈیکل اسکالرشپس فراہم کی جاسکتے ہیں۔ بعد ازاں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے سری لنکا کے اسپیکر پارلیمنٹ سے بھی ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے پارلیمانی روابط مضبوط کرنے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

  • پرنٹنگ پریس اور ایڈوائزنگ کمپنیوں کے خلاف ایف بی آر نے ڈنڈا اٹھا لیا، نوٹس ارسال

    پرنٹنگ پریس اور ایڈوائزنگ کمپنیوں کے خلاف ایف بی آر نے ڈنڈا اٹھا لیا، نوٹس ارسال

    کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ریجنل ٹیکس آفس نے پرنٹنگ پریس اور اشتہارات کے کاروبار کرنے والے نادہندگان کو نوٹس جاری کردیے۔

    ریجنل ٹیکس آفس 2 کے مطابق پرنٹنگ پریس اور اشتہارات کے کاروبار کرنے والے 474 ایسے تاجروں کی نشاندہی ہوئی جو ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں اور نہ ہی وہ فائلر ہیں۔

    ایف بی آر حکام کے مطابق پرنٹنگ پریس، شادی کارڈ اور آفس ورک کی چھپائی سمیت دیگر پیکنگ میٹریل بنانے والے تاجروں کو نوٹس جاری کیے گئے جس میں اُن کو ٹیکس نیٹ میں آنے کی ہدایت کی گئی۔

    نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پرنٹنگ پریس کے کاروبار کرنے والے منافع تو کماتے ہیں لیکن اُس حساب سے ٹیکس نہیں دیتے، ایف بی آر   نے  فائلر اور نان فائلر سے نیشنل ٹیکس نمبر اور دیگر اہم تفصیلات طلب کرلیں۔

    یاد رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملکی معیشت کو مستحکم اور مضبوط کرنے کے لیے نادہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا، جس کے لیے خصوصی اقدامات بھی کیے گئے جبکہ اُس سے قبل ایمنسٹی اسکیم بھی متعارف کرائی گئی تھی۔

    مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے گزشتہ دنوں بتایا تھا کہ حکومتی اقدامات کیوجہ سے ٹیکس وصولی میں اضافہ ہوا، ٹیکس وصولیاں مقررہ اہداف کے مقابلے میں 90 فی صد تک ہوئیں، جب کہ ریونیو کلیکشن میں 25 فی صد اضافہ ہوا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت سے متعلق حکومتی اقدامات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال 19 لاکھ جب کہ اس سال 25 لاکھ ٹیکس فائلر بنے ہیں، فائلرز کی تعداد میں 25 فی صد اضافہ کیا گیا۔

  • سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

    سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

    کراچی: بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 1500 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا۔

    بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی کے مقامی صرافہ بازاروں پر بھی اچھے اثرات نظر آئے قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، حالیہ کمی کے بعد سونے کے  فی تولہ اور دس گرام ریٹ بالترتیب 100 اور 85 روپے کم ہوئے۔

    مزید پڑھیں: مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا1000روپے سستا

    آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام کی لین دین کمی کے بعد 87ہزار 200 اور 74ہزار 760 روپے کے ساتھ ہوئی۔

    یاد رہے کہ 7 ستمبر کو بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 38ڈالر کی نمایاں کمی ہوئی تھی جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا1000روپے سستا ہوگیا تھا۔

  • شرح سود بڑھنے سے پاکستان کی  مالیاتی مشکلات میں اضافہ ہوا ، موڈیز

    شرح سود بڑھنے سے پاکستان کی مالیاتی مشکلات میں اضافہ ہوا ، موڈیز

    اسلام آباد : عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز کا کہنا ہے روپیہ ضرورت کے مطابق اپنی قدر کا خود تعین کرے گا، شرح سود بڑھنے سے مالیاتی مشکلات میں اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز نے پاکستان کی معیشت پر تجزیہ جاری کیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ روپیہ ضرورت کے مطابق اپنی قدر کا خود تعین کرے گا اور درآمدات میں کمی سے زرمبادلہ کے ذخائربڑھیں گے۔

    موڈیز کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر قرضوں کی ادائیگیوں کے حساب سے کم ہیں، غیرملکی ادائیگیوں سےجاری کھاتوں کے خسارے میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    معیشی تجزیہ میں کہا گیا آئی ایم ایف کے6 ارب ڈالر سے ادائیگیوں کو سہارا ملا، دیگرذرائع سے ملنے والے قرض سے بھی مدد ملی، شرح سود بڑھنے سے مالیاتی مشکلات میں اضافہ ہوا۔

    عالمی ریٹنگ ادارے نے مزید کہا کہ دو سال میں شرح سود ساڑے 7فیصدبڑھی، قلیل مدتی بانڈز کا شرح سود مسلسل بڑھ رہا ہے، شرح سود بڑھنے سے مقامی قرضوں میں اضافہ ہوا۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں عالمی ریٹنگز ایجنسی موڈیز نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ بیرونی دباؤ پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر پر اثر ڈالے گا، پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگز بی 3 معتدل قوت کی مظہر ہے۔

    موڈیز کا کہنا تھا کہ مالیاتی اور سیاسی صورتحال معیشت پر اثر انداز ہوتی ہے، فی کس آمدن اور عالمی اعتبار سے مسابقتی ماحول کافی کم ہے تاہم کم ٹیکس بیس، بیرونی قرض اور سودکی ادائیگی مالی تنگی کا باعث بن رہی ہے۔

  • اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان 16  ستمبر کو کرے گا

    اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان 16 ستمبر کو کرے گا

    کراچی : اسٹیٹ بینک آئندہ 2 ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان 16 ستمبر کو کرے گا، ماہرین کے مطابق شرح سودمیں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے، اس وقت بنیادی شرح سود 13.25 فیصد ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 16 ستمبر کو طلب کرلیا ہے ، مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کریں گے۔

    جس میں آئندہ دو ماہ کے لئے بنیادی شرح سود کا تعین کیا جائے گا۔

    اجلاس کے بعد گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر آئندہ 2 ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کریں گے۔

    یاد رہے جولائی میں اسٹیٹ بینک نے رواں مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کااعلان کرتے ہوئے شرح سود میں ایک فیصد کااضافہ کیا تھا ، جس کے بعد اس وقت بنیادی شرح سود 13.25 فیصد ہے۔

    مزید پڑھیں : شرح سود میں ایک‌ فیصد اضافہ

    گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں اضافےاورروپےکی قدرمیں کمی کےباعث شرح سود میں اضافے کافیصلہ کیاگیا، اس فیصلےمیں گیس اوربجلی کی قیمتوں میں اضافے کوبھی مدنظررکھا گیا۔

    انہوں نے رواں سال کیلئے افراط زرکی شرح11سے12فیصدتک رہنےکی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ افراط زرکی پیشن گوئی گزشتہ سال کی نسبت زیادہ ہے، آئندہ مال سال میں توقع ہے کہ مہنگائی میں کمی آئے گی۔