Author: انجم وہاب

  • سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    اسلام آباد / کراچی / لاہور / کوئٹہ / پشاور: مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں 1700 روپے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 86ہزار 100 روپے تک پہنچ گئی اسی طرح 10 گرام کی قیمت بھی 1400 روپے سے زائد اضافے کے ساتھ 73ہزار 816 روپے تک پہنچ گئی۔

    آج کے بھاؤ

    فی تولہ : 86،100 روپے

    دس گرام: 73،816روپے

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد قیمت 1467 فی اونس تک پہنچ گئی تھی۔ بلین مارکیٹ میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 اور دس گرام کی قیمت میں 343 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔

    مزید پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر اضافہ

    گزشتہ روزکراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کے صرافہ بازاروں میں سونے کی لین دین فی تولہ 84ہزار 400 جبکہ دس گرام 72 ہزار 360 روپے کے ساتھ ہوئی تھی۔

    یہ بھی یاد رہے کہ دو اگست کو مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر اضافہ

    سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر اضافہ

    اسلام آباد / کراچی / لاہور: عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں اضافے کے بعد مقاصہ صرافہ بازاروں میں بھی قیمت رک نہ سکی۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

    بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 1467 فی اونس ڈالر تک پہنچ گئی۔ پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق بلین مارکیٹ میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 اور دس گرام کی قیمت میں 343 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔

    مزید پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ

    حالیہ اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ لین دین 84 ہزار 400 اور دس گرام 72 ہزار 360 روپے تک پہنچ گئی۔ کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کے صرافہ بازاروں میں سونے کی لین دین اضافی ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

    دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت روپے کے مقابلے میں کم ہوئی اور ٹریڈنگ کے دوران امریکی کرنسی 28 پیسے کمی کے بعد 158.93 پیسے پر بند ہوئی۔

    یاد رہے کہ دو اگست کو مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

  • کراچی کینٹ اسٹیشن پر ٹرینوں کی روانگی کا شیڈول بری طرح متاثر، مسافر اذیت کا شکار

    کراچی کینٹ اسٹیشن پر ٹرینوں کی روانگی کا شیڈول بری طرح متاثر، مسافر اذیت کا شکار

    کراچی : محکمہ ریلوے کی بدانتظامی اور حادثات سے ٹرینوں کی آمدورفت تاحال شدید متاثر ہے ریلوے حکام ٹرین آپریشن کو معمول پر لانے میں ناکام رہے ہیں جس سے مسافروں کو انتظار کی کوفت اور اذیت کا سامنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوے کی غفلت کے باعث ٹرینوں کا آپریشن تاحال معمول پر نہیں آسکا ہے۔ بچے ہوں یا بڑے ٹرینوں کی آمد و روفت میں گھنٹوں تاخیر نے ہرایک کو پریشان کیے رکھا ہے جس کی وجہ سے اسٹیشنوں پر مسافروں کا رش نظر آنا معمول بن گیا ہے۔

    کراچی کینٹ اسٹیشن پر ٹرینوں کی روانگی کا شیڈول بری طرح متاثر ہورہا ہے، اس حوالے سے ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ تیزگام، قراقرم اور کراچی ایکسپریس واشنگ لائن میں تیار کھڑی ہیں۔

    تینوں ٹرینوں کو پلیٹ فارم پرنہیں لگایا گیا۔ تیزگام کو ساڑھے5بجے اور کراچی ایکسپریس کو ساڑھے4بجے روانہ ہونا تھا جبکہ قراقرم ایکسپریس نے ساڑھے3بجے روانہ ہونا تھا۔

    ذرائع کے مطابق قراقرم ایکسپریس7گھنٹے، کراچی ایکسپریس6گھنٹے اور تیزگام5گھنٹے تاخیر کا شکار ہے، ریلوے عملہ گاڑیاں تیار ہونےکے باوجود ٹرینیں پلیٹ فارم پر نہیں لگا رہا۔

    اس کے علاوہ خیبرمیل اور گرین لائن ایکسپریس6گھنٹے سے پلیٹ فارم پر کھڑی ہیں، خیبرمیل اور گرین لائن ایکسپریس کو صفائی کیلئے واشنگ لائن لے جایا نہیں گیا، ان دونوں ٹرینوں کی روانگی بھی دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

    ریلوے ذرائع کے مطابق گرین لائن10بجے اور خیبر میل نے سوا10بجے روانہ ہونا تھا، مسافر کہتے ہیں کہ ریلوے کا عملہ بھی انہیں درست معلومات فراہم کرنے سے قاصر ہے جبکہ انکوائری کا نمبر بھی نہیں ملتا۔

    ریلوے ذرائع کے مطابق اندرون ملک سے ٹرینیں تاخیر سے کراچی پہنچ رہی ہیں۔ اس کے علاوہ واشنگ لائن میں لگنے کے بعد دو سے تین گھنٹوں کی تاخیر سے مسافروں کو لے کرروانہ ہوتی ہیں۔

    ریلوے حکام کی غفلت نے مسافروں کے سفر کو مایوس کن بنادیا ہے۔ دوسری جانب ٹرینوں کے مسافر کئی گھنٹوں سے پلیٹ فارم پر بےیارو مددگار بیٹھے ہیں۔

  • ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 9 اگست تک توسیع

    ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 9 اگست تک توسیع

    کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 2018 کے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کردی۔

    ایف بی آر کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ٹیکس سال 2018 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 9اگست 2019 تک توسیع کردی گئی۔

    ایف بی آر کے مطابق وہ لوگ جو غیر منقولہ جائیداد یا 1000 سی سی کی گاڑی رکھتے ہیں وہ بھی انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے تحت ریٹرن جمع کرائیں گے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس ریٹرن جمع کرنے کی آخری تاریخ 2 اگست مقرر کی گئی تھی البتہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حکام نے تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کا فیصلہ کیا۔

    گزشتہ حکومت میں مقررہ تاریخ گزر جانے کے بعد ریٹرن فائل کرنے والے شخص کو اضافی رقم بطور جرمانہ ادا کرنا پڑتی تھی اس کے علاوہ آڈٹ کے مرحلے سے بھی گزرنا پڑتا تھا البتہ تحریک انصاف نے گزشتہ معاشی سال میں بھی ریٹرن جمع کرانے والوں کو سہولت دی۔

    یہ بھی یاد رہے کہ حکومت نے آئندہ مالی سال 2020-2019 کے لیے 70 کھرب 22 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا گیا۔ جس میں سے ٹیکس وصولی کا ہدف 550 ارب روپے مختص کیا گیا۔ حکومت پاکستان نے ملکی معیشت کو مضبوط اور مستحکم کرنے کے لیے لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا جس کے تحت مختلف اقدامات بھی کیے جارہے ہیں۔اس ضمن میں سب سے پہلے 14 مئی کو ٹیکس ایمنسٹی اسکیم متعارف کرائی گئی تھی جو تین جولائی کو ختم ہوئی۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ

    سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ

    کراچی / اسلام آباد / کوئٹہ / لاہور: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت مین 32 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں قیمتوں کر پر لگ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سرمایہ کاروں نے سونے کی لین دین میں دلچسپی ظاہر کی جس کے باعث قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔بلین مارکیٹ میں سونے کی فی ڈالر قیمت 32 ڈالر اضافے کے بعد 1437 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

    بلین مارکیٹ میں اضافے کے منفی نتائج مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھنے کو ملے اور قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشدکے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں بالترتیب 1000 اور 856 روپے کا اضافہ ہوا۔

    کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کے صرافہ بازاروں میں سونے کی لین دین اضافے کے بعد فی تولہ 84 ہزار  اور دس گرام 72 ہزار 16 روپے کے ساتھ ہوئی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 26 ڈالر کمی ہوئی تھی جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ 900 اور دس گرام 700 روپے کم ہوا تھا۔

  • بارش میں کراچی کے شہریوں کی اموات، صوبائی وزیرتوانائی نے کے الیکٹرک افسران کو طلب کرلیا

    بارش میں کراچی کے شہریوں کی اموات، صوبائی وزیرتوانائی نے کے الیکٹرک افسران کو طلب کرلیا

    کراچی: وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے حالیہ بارشوں کے دوران کرنٹ سے قیمتی جانوں کے ناقابل تلافی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کے الیکٹرک افسران کو طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرتوانائی نے کے الیکٹرک کے افسران سے رابطہ کیا اور  شہریوں کے جاں بحق ہونے پر اُن کی باز پرس کرتے ہوئے جمعرات کے روز اپنے دفتر طلب کیا۔

    صوبائی وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ افسران کو ہدایت دی کہ کے الیکٹرک فرائض کی ادائیگی میں غفلت اور لاپرواہی برتنے والوں کا ہر صورت تعین کرے اور جو بھی مجرمانہ غفلت کا مرتکب پایا جائے اُسے قرار واقعی سزا دی جائے۔ امتیاز شیخ نے کے الیکٹرک افسران کو ہدایات دیں کہ وہ کراچی میں کرنٹ لگنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تحقیقاتی رپورٹ جلد مکمل کر کے حکومت سندھ اور نیپرا کو ارسال کریں۔

    وزیر توانائی نے کہا کہ بے گناہ افراد اور معصوم بچوں کی کرنٹ لگنے سے اموات کا کوئی مداوا نہیں ہوسکتا ۔امتیاز شیخ نے کے الیکٹرک کو ہدایت کی کہ سوگوار خاندانوں کی لازمی مالی معاونت کی جائے اور مستقبل میں ایسے واقعات کے تدارک کے لیے موثر حکمت عملی مرتب کی جائے۔

    کے الیکٹرک افسران نے صوبائی وزیر کو حالیہ بارشوں میں ہونے والے جانی نقصانات پر کمپنی کی جانب سے ذمہ داروں کے تعین کے حوالے سے جاری تحقیقات کے حوالے سے آگاہ بھی کیا۔ امتیاز شیخ نے کہا کہ کے الیکٹرک اپنے نظام کو بہتر کرے اور موسمی برسات میں کھمبوں میں کرنٹ دوڑنے اور تاروں کے گرنے کی شکایات کا مکمل تدارک کرے تاکہ آئندہ ایسا کوئی اندوہناک حادثہ پیش نہ آئے۔

    یاد رہے کہ شہر قائد میں ہونے والی حالیہ بارشوں میں کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں 20 افراد جاں بحق ہوئے جن میں بچے اور ایک سات سالہ بچی بھی شامل ہے۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی

    سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی

    اسلام آباد / کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 26 ڈالر کمی ہوئی جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی قیمتیں نیچے کی طرف آئیں۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 26 ڈالر کمی کے بعد 1405 تک پہنچ گئی، بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی کے نتائج مقامی صرافہ بازاروں پر نظر آئے۔

    پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق مقامی صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں بالترتیب 900 اور 770 روپے کی کمی ہوئی۔

    کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کے صرافہ بازاروں میں سونے کی لین دین کمی کے بعد فی تولہ 83 ہزار  اور دس گرام 71 ہزار 660 روپے کے ساتھ ہوئی۔

    یاد رہے کہ 26 جولائی کو  انٹرنیشنل مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری دن ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 7 ڈالر کمی ہوئی تھی جس کے بعد قیمت 1419 فی ڈالر تک پہنچی تھی۔

    بلین مارکیٹ میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کے ریٹ میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا تھا اور لین دین تولہ 84 ہزار 350 اور دس گرام 72 ہزار 316 روپے کے ساتھ ہوئی تھی۔

  • پاک فضائیہ ملکی سرحدوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گی، ائیرچیف مارشل

    پاک فضائیہ ملکی سرحدوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گی، ائیرچیف مارشل

    اسلام آباد: پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ پاکستان ایئرفورس دستیاب وسائل کے بہترین استعمال سے ملکی سرحدوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔

    پاک فضائیہ کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقدہ ائیر سٹاف پریزینٹیشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ پاک فضائیہ دستیاب وسائل کے بہترین استعمال سے ملکی سرحدوں کے تحفظ کے لیے آپریشنل تیار یاں یقینی بنائے گی۔

    اُن کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ میں ہر تین ماہ بعد آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ائیر اسٹاف پریزینٹیشن کا انعقاد کیا جاتا ہے، ائیرچیف مارشل نے پرنسپل اسٹاف آفیسرز، ائیرآفیسرز، فیلڈ کمانڈرز اور ائیر مین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بہادر ہوابازوں کی درخشاں روایات کے امین ہوتے ہوئے فضائیہ کے ہر ایک فرد نے آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ ”Operation Swift Retort”  میں دشمن کی جارحیت کے خلاف بے مثال جرأت و بہادری اور استقلال کا مظاہرہ کیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم اللہ عزو جَل کا  شکر بجا لاتے ہیں جس نے ہمیں دشمن کی طرف سے مسلط کردہ جارحیت کا جواں مردی سے جواب دینے کا حوصلہ عطا کیا۔ مجاہد انور خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک فضائیہ آئندہ بھی دشمن کی جانب سے کی گئی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دے گی۔

  • پاک بحریہ کا بلوچستان عوام کو تحفہ، تیس لاکھ روپے کی مالیت کا طبی سامان عطیہ

    پاک بحریہ کا بلوچستان عوام کو تحفہ، تیس لاکھ روپے کی مالیت کا طبی سامان عطیہ

    کوئٹہ: پاک بحریہ نے بلوچستان کے پسماندہ علاقے کو 30 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا طبی سامان عطیہ کردیا۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان نیوی کی جانب سے بلوچستان کے علاقے اُتھل میں واقع ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال کوتین ملین روپے کی مالیت سے زائد کا طبی سامان عطیہ کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سامان میں بڑی تعداد میں ادویات,طبی آلات اور ائیر کنڈیشنر شامل ہیں۔

     ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال میں طبی سامان کی فراہمی پر مقامی آبادی اور  بلوچ عمائدین نے پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں منصوبے جاری رکھنے کی بھی اپیل کی۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق ساحلی علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی پاک بحریہ کے منشور کا حصہ ہے جبکہ ساحلی پٹی پر رہنے والے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے نیوی کی جانب سے مختلف سرگرمیاں جاری ہیں۔

    مزید پڑھیں: بلوچستان میں فروغِ تعلیم کے لیے پاکستان نیوی کا شاندار اقدام

    یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان نیوی کی جانب سے گوادر میں بحریہ کالج کے دوسرے کیمپس کا بھی افتتاح کیا گیا۔

  • سونے کی قیمتوں‌ میں‌ استحکام

    سونے کی قیمتوں‌ میں‌ استحکام

    کراچی / اسلام آباد: عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ڈالر کمی کے باوجود پاکستان کے صرافہ بازاروں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری دن ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 7 ڈالر کمی کے بعد 1419 فی ڈالر تک پہنچ گئی۔

    پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کے نرخ میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا اور فی تولہ و دس گرام کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

    مزید پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں‌ صرف 100 روپے کا اضافہ

    کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کے صرافہ بازاروں میں سونے کی لین دین گزشتہ روز والے ریٹ یعنی فی تولہ 84 ہزار 350 اور دس گرام 72 ہزار 316 روپے کے ساتھ ہوئی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز  انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونا گزشتہ روز کی قیمت 1426 ڈالر فی اونس تک مستحکم رہیں تھیں البتہ مقامی صرافہ بازاروں میں معمولی اضافہ دیکھا گیا تھا۔ گزشتہ روز مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے جبکہ دس گرام کی قیمتوں میں 86 روپے اضافہ ہوا تھا۔