Author: انجم وہاب

  • پاک بحریہ کے سربراہ کی کینیا کے عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں

    پاک بحریہ کے سربراہ کی کینیا کے عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں

    اسلام آباد: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کینیا کے ڈیفنس ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان نیوی کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سرکاری دورے پر کینیا پہنچے جہاں انہوں نے ڈیفنس ہیڈکوارٹرز کا دورہ بھی کیا۔

    ڈیفنس ہیڈکوارٹرز دورے کے موقع پر کینیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز اور آرمی کے کمانڈر نے نیول چیف کا پرتپاک استقبال کیاجبکہ مہمان کو  گارڈ آف آنر پیش بھی پیش کیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے کینیاکے چیف آف ڈیفنس فورسز اور ڈیفنس کیبنٹ سیکرٹری سے مشترکہ ملاقات کی جس مین باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

    کینیاکے چیف آف ڈیفنس فورسز اور ڈیفنس کیبنٹ سیکرٹری نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار کو بھی سراہا۔ پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نیول چیف کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ کا باعث بنے گا۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں‌ صرف 100 روپے کا اضافہ

    سونے کی فی تولہ قیمت میں‌ صرف 100 روپے کا اضافہ

    کراچی / اسلام آباد / لاہور : عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی ڈالر قیمت مستحکم رہیں البتہ مقامی صرافہ بازاروں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونا گزشتہ روز کی قیمت 1426 ڈالر فی اونس تک مستحکم تو رہیں البتہ مقامی صرافہ بازاروں میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔

    پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے جبکہ دس گرام کی قیمتوں میں 86 روپے اضافہ ہوا۔

    حالیہ اضافے کے بعد بتاریخ 25 جولائی کو کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کے صرافہ بازاروں میں سونے کی لین دین اضافے کے بعد فی تولہ 84 ہزار 350 اور دس گرام 72 ہزار 316 روپے کے ساتھ ہوئی۔

    آج 25 جولائی کے ریٹ

    فی تولہ :  84،350 روپے

    دس گرام : 72،316 روپے

    یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں پانچ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 جبکہ دس گرام کی قیمت میں 258 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

    صرافہ بازاروں میں گزشتہ روز سونے کی لین دین اضافے کے بعد فی تولہ 84 ہزار 250 اور دس گرام 72 ہزار 230 روپے کے ساتھ ہوئی تھی۔

  • ضلع سانگھڑ میں تیل اور گیس کا نیا ذخیرہ دریافت

    ضلع سانگھڑ میں تیل اور گیس کا نیا ذخیرہ دریافت

    کراچی: صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں گیس اور تیل کا نیا ذخیرہ دریافت ہوا ہے، او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ ذخیرہ وِیل پانڈھی وَن میں دریافت ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویل پانڈھی وَن میں 3600 میٹر کی کھدائی کے بعد تیل و گیس کا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔

    کنوئیں سے 9 اعشاریہ 12 ملین مکعب فٹ گیس اور 520 بیرل تیل یومیہ حاصل ہوگا، کمپنی کا کہنا ہے کہ پانڈھی ون کے کنوئیں میں 95 فی صد حصص بہ طور آپریٹر او جی ڈی سی ایل کے ہیں، جب کہ 5 فی صد حصص گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ہیں۔

    او جی ڈی سی ایل نے اس حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط بھی لکھ کر مطلع کر دیا ہے۔

    خیال رہے کہ پانڈھی ون کے اسٹرکچر کا خاکہ، اس کی ڈرلنگ اور ٹیسٹ کے مراحل او جی ڈی سی ایل کی اپنی مہارتوں کو استعمال کر کے طے کیے گئے ہیں۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ پانڈھی ون میں تیل و گیس کی دریافت کمپنی کی طرف سے تلاش کی بھرپور حکمت عملی اور حکومت کی جانب سے مقامی تیل و گیس کی پیداوار اور تلاش کی ہدایت کا نتیجہ ہے۔

    تیل و گیس کی نئی دریافت سے ملک اور او جی ڈی سی ایل کے ہائیڈرو کاربن ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

  • ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان کا پولینڈ کے فوجی ہیڈ کوارٹر کا دورہ

    ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان کا پولینڈ کے فوجی ہیڈ کوارٹر کا دورہ

    اسلام آباد: پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پولینڈ کی مسلح فورسز کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔

    پاک فضائیہ کے ترجمان کی جانب جاری اعلامیے کے مطابق ائیر چیف کا استقبال پولینڈ آرمڈ فورسز کے جنرل کمانڈر جنرل جارسلاو میکا، فرسٹ ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل جان سلیوکا اور بریگیڈیر جنرل  یاسک پشتوانے کیا جبکہ فضائیہ کے سربراہ کو پولینڈ کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

    بعد ازاں دونوں سربراہان نے باہمی  پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ پاک  فضائیہ کے سربراہ نے دونوں ممالک کی فضائی افواج کے درمیان بہترین تعلقات کی تعریف کی اور  پاک فضائیہ کے ابتدائی دور میں تعمیر و ترقی سمیت جدیدیت میں پولش افسران کے کلیدی کردار کو بھی سراہا۔

    ملاقات میں دونوں ممالک کے سربراہان نے فضائی افواج کے مابین باہمی تعلقات اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کا اظہار کیا۔

    پولینڈ کے ڈپٹی منسٹر آف ڈیفنس مسٹر مارک لیپنسکی اور ڈپٹی چیف آف دی جنرل سٹاف میجر جنرل ڈریسز  لکووسکی نے بھی پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقاتیں کیں اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ یاد رہے کہ پاک فضائیہ کے سربراہ پولش ائیر فورس کی خصوصی دعوت پر پولینڈ کے سرکاری دورہ پر گئے ہیں۔

  • بلوچستان میں فروغِ تعلیم کے لیے پاکستان نیوی کا شاندار اقدام

    بلوچستان میں فروغِ تعلیم کے لیے پاکستان نیوی کا شاندار اقدام

    کوئٹہ: پاکستان نیوی نے بلوچستان کے شہر گوادر میں بحریہ ماڈل کالج کے نئے کیمپس کا افتتاح کردیا۔

    ترجمان بحریہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق بلوچستان میں فروغِ تعلیم کے لیے پاکستان نیوی نے بحریہ ماڈل کالج کے نئے کیمپس کا افتتاح کردیا۔

    کالج کا افتتاح وائس ایڈمرل کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی نے کیا۔ ترجمان بحریہ کے مطابق بحریہ کالج کا نیا کیمپس جدید ترین تعلیمی سہولیات سے آراستہ ہے اور  اس کی پرانی برانچ میں 523 طلبا اور طالبات پہلے سے تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

    افتتاحی تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان نیوی ساحلی علاقوں کی ترقی اور ساحلی مکینوں کا معیار زندگی بلند کرنے میں ہمیشہ کوشاں رہی ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ قوم و ملک کی ترقی اور خوشحالی میں تعلیم کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

    پاکستان نیوی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ  پاک بحریہ نے بحریہ ماڈل سکول کا آغاز کچھ سال قبل7اساتذہ اور 35 بچوں کے ساتھ کیااور آج اس کاوش کی وجہ سے مضبوط تعلیمی سسٹم بنا جو عمارت اور ادارے کی صورت میں تعلیم کو فروغ دے رہا ہے۔

  • سونے کی قیمتوں میں پھر اضافہ

    سونے کی قیمتوں میں پھر اضافہ

    کراچی / اسلام آباد: عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں نے اڑان بھر لی۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت 5 ڈالر اضافے کے بعد 1426 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی جس کے مقامی صرافہ بازاروں پر بھی منفی اثرات نظر آئے۔

    پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 جبکہ دس گرام کی قیمت میں 258 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    آج 24 جولائی کے ریٹ

    فی تولہ : 84،250

    دس گرام: 72،230

    کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کے صرافہ بازاروں میں سونے کی لین دین اضافے کے بعد فی تولہ 84 ہزار 250 اور دس گرام 72 ہزار 230 روپے کے ساتھ ہوئی۔

    مزید پڑھیں: سونے کی قیمتیں مستحکم

    یاد رہے کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں گزشتہ روز ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت 5 ڈالر کمی کے بعد 1421 فی اونس تک پہنچیں تھیں البتہ مقامی بازاروں میں قیمتیں کم ہونے کے بجائے مستحکم رہیں۔ مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں کوئی اضافہ یا کمی نہیں ہوئی تھی، گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 83 ہزار 950 جبکہ 10 گرام قیمت 71 ہزار 973 رہی تھیں۔

  • سونے کی قیمتیں مستحکم

    سونے کی قیمتیں مستحکم

    کراچی / اسلام آباد: عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں قیمتیں مستحکم رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت 5 ڈالر کمی کے بعد 1421 فی اونس تک پہنچ گئی البتہ مقامی بازاروں میں قیمتیں کم ہونے کے بجائے مستحکم رہیں۔

    مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں کوئی اضافہ یا کمی نہیں ہوئی اور گزشتہ روز والے بھاؤ پر لین دین ہوا۔

    پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 83 ہزار 950 جبکہ 10 گرام قیمت 71 ہزار 973 رہی، کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کے صرافہ بازاروں میں سونے کی لین دین گزشتہ روز کی قیمت پر ہوئی۔

    یاد رہے کہ 19 جولائی کو سونے کی فی اونس قیمت میں 10 ڈالر کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں سونا فی تولہ 650 اور دس گرام 557 روپے مہنگا ہوا تھا۔

  • سندھ حکومت کا  این ای ڈی ٹیکنالوجی پارک‘ ماربل سٹی کی تعمیر کا اعلان

    سندھ حکومت کا  این ای ڈی ٹیکنالوجی پارک‘ ماربل سٹی کی تعمیر کا اعلان

    کراچی: شہرقائد میں دو بڑے صنعتی و کاروباری منصوبے لگانے کی منظوری دے دی گئی، منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مکمل کیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے زیر صدارت  منعقدہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی بورڈ کےاجلاس میں ٹیکنالوجی پارک اور ماربل سٹی منصوبے کی منظوری دی گئی ہے۔

    سندھ حکومت نے کراچی کے لئے مجوزہ ان دو منصوبوں کے لیے  محکمہ سرمایہ کاری سندھ کو  ہدایت کی ہے کہ انہیں جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔

    اسپیشل اکنامک زون ایکٹ 2012 کے تحت یہ دونوں منصوبے اسپیشل اکنامک زون مقام کے حامل ہوں گے۔ ان دونوں منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو انکم ٹیکس اور مشینری  درآمد کرنے پر کسٹم ڈیوٹی میں 10 سال تک چھوٹ ملے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تیزی سے ترقی کرتی آئی ٹی انڈسٹری نے گزشتہ برس ایک ارب ڈالر کا زرمبادلہ کمایا تھا۔

     آئی ٹی اورالیکٹرانکس سے وابستہ طلباء و طالبات،اساتذہ، پروفیشنلز اور ماہرین  کو انڈسٹری میں مفید مواقع کی فراہمی کے لئے سندھ حکومت ،این ای  ڈی یونیورسٹی کے ساتھ مل  کر یونیورسٹی کیمپس میں 12 ارب روپے کی لاگت سے 20 منزلہ ٹیکنالوجی زون کی عمارت تعمیر کرے گی جو 2021 میں مکمل ہوگی اور یہاں آئی ٹی اور الیکٹرانکس سے وابستہ تمام سرمایہ کاروں کو 30 فیصد کم کرائے پر مکمل لاجسٹکس سپورٹ کے ساتھ دفاتر دیئے جائیں گے۔

    کراچی کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت دوسرے بڑے صنعتی منصوبے ناردرن بائی پاس پر 300 ایکڑ اراضی کے حامل کراچی ماربل سٹی میں ماربل،گرینائٹ،سنگ مرمراوردیگر پتھروں کی ویلیو ایڈیشن کرنے والی صنعتوں کو فروغ دینے اور پتھر کو ویلیو ایڈیشن کے بعد فروخت کرنے کے لئے منصوبہ بندی کی گئی ہے جس سے اس صنعت کو فروغ ملے گا، روزگار کے مواقع بڑھیں گے اور سرمایہ کار زرمبادلہ کما سکیں گے۔

    ماربل سٹی سے ملحق مزید 200 ایکڑ اراضی تعمیرات سے وابستہ صنعتوں کے لئے مختص کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے، اس زون میں سیمنٹ، سریا، لکڑی، فٹنگز اوردیگر تعمیراتی اشیاء کی صنعتیں قائم کی جائیں گی۔

  • نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا متحدہ عرب امارات کا دورہ

    نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا متحدہ عرب امارات کا دورہ

    کراچی: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران وہ نیول فورسز یونٹ اورگن ٹاؤٹ نیول بیس بھی گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کیا۔ دورے کے دوران نیول چیف نے ابو ظہبی شپ بلڈنگ یارڈ کا دورہ کیا۔

    ابو ظہبی شپ بلڈنگ یارڈ آمد پر چیئرمین شپ یارڈ نے نیول چیف کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ نیول چیف کو شپ بلڈنگ یارڈ میں جہازوں کی تعمیر اور دیگر سہولیات پر بریفنگ دی گئی۔

    ترجمان کے مطابق نیول چیف نے نیول فورسز یونٹ اورگن ٹاؤٹ نیول بیس کا دورہ بھی کیا اور ان یونٹس کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    دورے کے اختتام پر نیول چیف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

    ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ نیول چیف کا یہ دورہ دونوں مممالک میں بالعموم اور بحری افواج کے درمیان باالخصوص باہمی تعلقات کے فروغ کا باعث بنے گا۔

  • چیئرمین ایف بی آر کا بینک سربراہان کو خط، بےنامی اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب

    چیئرمین ایف بی آر کا بینک سربراہان کو خط، بےنامی اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب

    اسلام آباد : چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے تمام بینکوں سے بے نامی اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرلیں اور بینک سربراہوں کو ہدایات دی کہ بے نامی ایکٹ 2017 کے تحت  اپنے اکاونٹ ہولڈرز کے بے نامی اکاونٹس کی تفصیلات خود طلب کریں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے تمام بینکوں کے سربراہان کو خط لکھا ، جس میں اکاؤنٹ ہولڈرز کے بےنامی اکاؤنٹ کی تفصیل خود طلب کرنے کی ہدایت کی۔

    چیئرمین ایف بی آر نے کہا بینک اکاؤنٹ ہولڈرز سےبے نامی اکاونٹس کی تفصیل خودطلب کریں، ایف بی آر اکاؤنٹ ہولڈرز سے براہ راست رابطہ نہیں کرنا چاہتا ، اقدام لوگوں کے ایف بی آر پر اعتماد قائم رکھنے کے لیے ہے۔

    شبرزیدی کا کہنا تھا بے نامی اکاؤنٹس پرفراہم معلومات خفیہ رکھی جائیں گی، ایف بی آرقانوناًبےنامی اکاؤنٹس کی نشاندہی کاذمےدار ہے، اس سلسلے میں ایف بی آر اور بینک مل کر کام کریں تو بہتر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

    مزید پڑھیں : ہروہ شخص جو500 گز کے گھر کا مالک ہے، ریٹرن فائل کرنا ہوگا، شبر زیدی

    چیئرمین ایف بی آر نے خط میں کہا بے نامی اکاونٹس کی نشاندہی کے لیے تمام بینکوں کا تعاون بہت ضروری ہے۔ تمام بینکوں سے بے نامی اکاونٹس سے متعلق معلومات جو بینکوں کو حاصل ہیں، پندرہ یوم میں ایف بی آر کو فراہم کریں۔

    یاد رہے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا تھا کہ 500 اسکوائر یارڈز سے زاید کے گھر میں رہنے والے پر ٹیکس ریٹرن لازم ہے، بڑے مکان میں رہنے والوں کو ٹیکس دینا پڑے گا اور 1000 سی سی سے بڑی گاڑی رکھنے والے پر بھی ٹیکس ریٹرن لازم ہے۔