Author: انجم وہاب

  • سونے کی قیمتیں فی تولہ 68ہزار 900 پر مستحکم

    سونے کی قیمتیں فی تولہ 68ہزار 900 پر مستحکم

    کراچی / اسلام آباد: عالمی بلین مارکیٹ اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی اونس قیمتیں مستحکم رہیں، فی تولہ اور دس گرام میں کوئی ردوبدل نہیں ریکارڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت 1285 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہیں جس کے باعث مقامی مارکیٹوں میں بھی قیمتیوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

    جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتیں مستحکم رہنے کے اثرات یقینی طور پر مارکیٹ پر بھی پڑے اور فی تولہ قیمت 68ہزار 900 روپے جبکہ دس گرام 59 ہزار 70 روپے  ریکارڈ کی گئی۔  کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کے صرافہ بازاروں میں سونے کی لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

    دوسری جانب فی تولہ چاندی کی خرید و فروخت 880 روپے کے ساتھ ہوئی۔

    یاد رہے کہ تین روز قبل عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمتوں میں 5 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے زیاد ہوگئی تھی۔

    واضح رہے کہ 23 اپریل کو انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں 6 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی جس کے بعد سونے کی قیمت 1278 سے کم ہو کر1272 فی اونس تک پہنچ گئیں تھیں۔ بلین مارکیٹ میں کمی کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی لین دین 900 روپے فی تولہ کمی کے ساتھ ہوئی تھی۔ چار روز قبل مارکیٹ میں سونا فی تولہ 68 ہزار 800 جبکہ دس گرام 772 روپے کم ہوکر 58 ہزار 984 روپے تک پہنچا تھا۔

    یہ بھی یاد رہے کہ 13 روز قبل بلین مارکیٹ میں 03 ڈالر اضافے کے بعد قیمت فی اونس 1291 تک پہنچ گئیں تھیں، 23 اپریل سے قبل گزشتہ دس روز میں ٹریڈنگ کے دوران قیمتیں کم ہوئیں اور مجموعی طور پر 19 ڈالر کم ہوئے۔

    پاکستان کے صرافہ بازاروں میں 13 اپریل کو سونے کی فی تولہ قیمت 50 روپے اضافے کے بعد 71ہزار 50 جبکہ 10 گرام 43 روپے بڑھ کر 60 ہزار 913 تک پہنچی تھیں۔ جیولیرز ایسوسی ایشن کے مطابق دس روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمتوں میں 2250 روپے کمی ہوئی۔

  • سونے کی قیمت میں 500 روپے فی تولہ اضافہ

    سونے کی قیمت میں 500 روپے فی تولہ اضافہ

    کراچی / اسلام آباد: عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی ڈالر قیمت میں 05 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں 5 ڈالر اضافہ ہوا جس کے بعد فی اونس قیمت 1285 تک پہنچ گئیں۔

    جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اضافے کے منفی نتائج مقامی صرافہ بازاروں پر بھی دیکھے گئے اور قیمتوں میں پانچ سو روپے فی تولہ اضافہ ہوا۔ کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کے صرافہ بازاروں میں سونے کی لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

    آج کے بھاؤ

    فی تولہ : 69،350 روپے

    دس گرام : 59 ہزار 456 روپے

    صرافہ بازاروں میں سونے کی خرید و فروخت 500 روپے فی تولہ اضافے کے بعد 69 ہزار 350 روپے جبکہ 10 گرام 445 روپے اضافے کے بعد 59 ہزار 456 روپے کے ساتھ ہوئی۔

    واضح رہے کہ 23 اپریل کو انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں 6 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی جس کے بعد سونے کی قیمت 1278 سے کم ہو کر1272 فی اونس تک پہنچ گئیں تھیں۔ بلین مارکیٹ میں کمی کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی لین دین 900 روپے فی تولہ کمی کے ساتھ ہوئی تھی۔ چار روز قبل مارکیٹ میں سونا فی تولہ 68 ہزار 800 جبکہ دس گرام 772 روپے کم ہوکر 58 ہزار 984 روپے تک پہنچا تھا۔

    مزید پڑھیں: سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی

    یاد رہے کہ دس روز قبل بلین مارکیٹ میں 03 ڈالر اضافے کے بعد قیمت فی اونس 1291 تک پہنچ گئیں تھیں، 23 اپریل سے قبل گزشتہ دس روز میں ٹریڈنگ کے دوران قیمتیں کم ہوئیں اور مجموعی طور پر 19 ڈالر کم ہوئے۔

    پاکستان کے صرافہ بازاروں میں 13 اپریل کو سونے کی فی تولہ قیمت 50 روپے اضافے کے بعد 71ہزار 50 جبکہ 10 گرام 43 روپے بڑھ کر 60 ہزار 913 تک پہنچی تھیں۔ جیولیرز ایسوسی ایشن کے مطابق دس روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمتوں میں 2250 روپے کمی ہوئی۔

  • سربراہ پاک بحریہ کا چینی شپ یارڈز کا دورہ

    سربراہ پاک بحریہ کا چینی شپ یارڈز کا دورہ

    بیجنگ: سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے چین میں پاک بحریہ کے جہازوں کی تیاری کے جائزے کے لیے چینی شپ یارڈز کا دورہ کیا جہاں انہیں مختلف جہاز سازی کی سہولیات پر بریفنگ دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے چین میں پاک بحریہ کے جہازوں کی تیاری کے جائزے کے لیے چینی شپ یارڈز کا دورہ کیا۔

    ترجمان کے مطابق دورے کے دوران نیول چیف نے شنگھائی میں ہڈونگ ژانگوا شپ یارڈ اور ووہان میں شوانگ لیو کنسٹرکشن بیس کا دورہ کیا۔ نیول چیف کو شپ یارڈ اور کنسٹرکشن بیس پر موجود مختلف جہاز سازی کی سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    اس دوران نیول چیف نے شپ یارڈ اور کنسٹرکشن بیس کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے لیے تعمیر کیے جانے والے پلیٹ فارمز کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں نیول چیف نے چین میں مختلف جہاز ساز کمپنیوں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کیں۔

    ملاقاتوں کے دوران پاک بحریہ کے چین میں جاری پروجیکٹس اور مزید باہمی اشتراک کے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ نیول چیف نے چین کے ان اداروں کی پیشہ وارانہ مہارتوں اور قابل تحسین کاوشوں کو سراہا۔

    ترجمان کے مطابق نیول چیف کا چینی شپ یارڈ کا دورہ پاک بحریہ کی تکنیکی صلاحیتوں میں فروغ کا باعث بنے گا۔

    خیال رہے کہ نیول چیف آج کل چین کے دورہ پر ہیں جہاں 2 روز قبل انہوں نے چینی بحریہ کی 70 سالہ تقریبات میں شرکت کی، تقریب میں نیول چیف نے ہائی لیول سمپوزیم میں خصوصی خطاب بھی کیا تھا۔

  • پاک فضائیہ کے افسران کو ملٹری اعزازات کی تقسیم

    پاک فضائیہ کے افسران کو ملٹری اعزازات کی تقسیم

    اسلام آباد: ایئر ہیڈ کوارٹرز میں پاک فضائیہ کے افسران اور ائیرمینز کو ملٹری اعزازت دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ائیرچیف مارشل نے غیر معمولی خدمات انجام دینے والے افراد میں میڈلز تقسیم کیے۔

    پاک فضائیہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ائیر ہیڈ کوارٹرز میں نان آپریشنل ملٹری اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک فضائیہ کے سربراہ نے شرکت کی۔

    تقریب میں پاک فضائیہ کے 41 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری)، 36 کو تمغہ امتیاز (ملٹری)، 5 افسران کو تمغہ بسالت جبکہ 33 جونیئر کمیشنڈ افسران کو تمغہ خدمت ملٹری درجہ اول کے اعزازات دیے گئے۔

    پاک فضائیہ کے افسران اور ائیرمینز کو بے لوث فرض شناسی اور انتھک محنت کے اعتراف میں اعزازات دیے جاتے ہیں۔

    یاد رہے کہ 5 اپریل کو پاک فوج کے 63 افسران کو ستارہ امتیاز ، 85 کو تمغہ امتیاز اور 2 افسران سمیت 24 جی سی اوز کو تمغہ بسالت سے نواز دیا گیا تھا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق راولپنڈی کے کورہیڈکوارٹرمیں افسران و جوانوں کو اعزازات دینےکی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کورکمانڈرراولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی تھی۔

    اعلامیے کے مطابق افسران کوتمغہ امتیازملٹری،ستارہ امتیازملٹری اورتمغہ بسالت سےنوازاگیا۔ تمغہ بسالت پانے والوں میں 2 افسران اور 24 جے سی اوز سمیت جوان شامل تھے، 21 شہدا کے لواحقین نے اپنے پیاروں کو دیا جانے والا اعزاز وصول کیا۔

  • سربراہ پاک بحریہ کی چینی بحریہ کی 70 سالہ تقریبات میں شرکت

    سربراہ پاک بحریہ کی چینی بحریہ کی 70 سالہ تقریبات میں شرکت

    کراچی: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے چینی بحریہ کی 70 سالہ تقریبات میں شرکت کی، انہوں نے چین کی بحریہ کے 70 سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ چینی بحریہ کی 70 سالہ تقریبات میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے شرکت کی جہاں انہوں نے ہائی لیول سمپوزیم میں خصوصی خطاب کیا۔

    ترجمان کے مطابق امیر البحر نے ہائی لیول سمپوزیم میں جاپان، ایران، جبوتی، مراکش اور پولینڈ کی بحریہ کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کیں۔ خطاب کے دوران نیول چیف نے چین کی بحریہ کے 70 سال اور قدیم چینی تہذیب کے 5 ہزار سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

    پاک بحریہ کے سربراہ نے عالمی امن و استحکام کے لیے اور انٹرنیشنل سمپوزیم کے ذریعے باہمی بحری اشتراک میں چین کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے سی ایم ایف اور ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرولز کے تحت بحری امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں پاک بحریہ کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔

    سربراہ پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ بحر ہند میں حالیہ ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول خطے میں پاک بحریہ کی امن و استحکام برقرار رکھنے کی کاوشوں کا مظہر ہے۔

    اس موقع پر چائنیز نیول چیف نے خصوصی طور پر پاک بحریہ کے سربراہ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ نیول چیف نے چیئرمین سی ایس آئی سی ہوون منگ سے بھی غیر رسمی ملاقات کی۔

  • سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی

    سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی

    کراچی / اسلام آباد: عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی ڈالر قیمت میں 06 ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں 6 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی جس کے بعد سونے کی قیمت 1278 سے کم ہو کر1272 فی اونس تک پہنچ گئیں۔ جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ ہوئی۔

    سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد بھاؤ 68ہزار 800 روپے جبکہ دس گرام 772 روپے کم ہوکر 58ہزار 984 روپے تک پہنچا۔ کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کے صرافہ بازاروں میں سونے کی لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

    مزید پڑھیں: فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی بلند سطح 72 ہزار 200 روپے پر پہنچ گیا

    یاد رہے کہ دس روز قبل بلین مارکیٹ میں 03 ڈالر اضافے کے بعد قیمت فی اونس 1291 تک پہنچ گئیں تھیں، گزشتہ دس روز میں ٹریڈنگ کے دوران قیمتیں کم ہوئیں اور مجموعی طور پر 19 ڈالر کم ہوئے۔

    پاکستان کے صرافہ بازاروں میں 13 اپریل کو سونے کی فی تولہ قیمت 50 روپے اضافے کے بعد 71ہزار 50 جبکہ 10 گرام 43 روپے بڑھ کر 60 ہزار 913 تک پہنچی تھیں۔ جیولیرز ایسوسی ایشن کے مطابق دس روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمتوں میں 2250 روپے کمی ہوئی۔

  • پاک بحریہ کا سمندر سے سمندر اور سمندر سے زمین پر مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

    پاک بحریہ کا سمندر سے سمندر اور سمندر سے زمین پر مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

    کراچی:  پاک بحریہ نے میزائل فائرنگ کا کامیاب تجربہ کیا، یہ تجربہ شمالی بحیرہ عرب میں کیا گیا.

    ترجمان پاک بحریہ کے  مطابق شمالی بحیرہ عرب میں سمندر سے سمندر اور سمندر سے زمین پر مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس چیف نیول اسٹاف نے میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا، وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے پی این ایس معاون سے مشاہدہ کیا.

    بحریہ کے فاسٹ اٹیک کرافٹ نے سطح سمندر سے زمین پرمیزائل فائر کیا، مقامی سطح پر تیارمیزائل نے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا.

    میزائل سمندرسے سمندر اور سمندرسے زمین پر مار کی صلاحیت رکھتا ہے، تجربہ پاکستان کی جدید اسلحہ سازی کی استعداد کاثبوت ہے.

    مزید پڑھیں: ساحلی علاقوں میں پاک بحریہ کی شجر کاری مہم کا آغاز

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ تجربہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے، وائس چیف آف نیول اسٹاف نے آپریشنل تیاریوں پراطمینان کا اظہار کیا.

    ترجمان بحریہ کے مطابق اس موقع پر وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے انجینئرزاور ریسرچرز کی خدمات کو سراہا.

  • حکومتی اقدامات کے بعد فارما ایسوسی ایشن کا 395 ادویات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

    حکومتی اقدامات کے بعد فارما ایسوسی ایشن کا 395 ادویات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

    کراچی: پاکستان فارما مینوفیکچرز ایسوسی ایشن نے حکومتی اقدامات اور دباؤ کے بعد 395 ادویات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق  پاکستان فارما مینوفیکچرر ایسوسی ایشن کے چیئرمین زاہد سعید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ مختلف کمپنیوں نے 395 ادویات کی قیمتوں میں کمی پر رضا مندی ظاہر کردی۔ اُن کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے دباؤ پر ادویات کو پرانے ریٹ‌پر لایا جارہا ہے البتہ جان بچانے والی 464 ادویات کی قیمتوں‌ میں‌ اضافہ برقرار رکھا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: مہنگی ادویات کی فروخت کیخلاف کارروائیاں، ادویات کا بھاری اسٹاک ضبط

    چیئرمین زاہد سعید کا کہنا تھا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے ملک معاشی مشکلات کا شکار ہے روپے کی قدر میں بھی کمی ہوئی جس کے باعث لاگت بڑھی اسی لیے قیمتیں بڑھائی گئیں تھیں، ادویات کی قیمتیں پرانے ریٹ پر لانے سے ان پر منافع ختم ہوجائے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ گیس بجلی قیمتوں میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی کی صورت میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے۔

    یاد رہے وزیر اعظم عمران خان نے ادویات کی قیمتیں بڑھانےوالوں کیخلاف کارروائی کاحکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ 72گھنٹوں کے اندر ادویات کی قیمتوں کو پرانی سطح پر لایا جائے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا عوامی خدمت کےمنصوبوں میں مکمل سہولت دی جائے، نئی ترقیاتی اسکیمزبھی ایک ماہ میں لےلی جائیں۔

    خیال رہے کہ رواں سال دس جنوری کو تمام ادویات پر پندرہ فیصد اضافہ کیا گیا تھا، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو تین ماہ بعد ادویات کی قیمتوں میں غیرقانونی اضافے کی یاد آئی۔ حال ہی میں ہولسیلرز اور ریٹیل میڈیکل اسٹورز نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جاری کردہ قیمتوں کے خلاف ادویات کی قیمتوں میں سو فیصدسے زائد اضافہ کر دیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر بڑا فیصلہ

    بعد ازاں وفاقی حکومت نے بعض دوا ساز کمپنیوں کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں از خود بلا جواز اضافے پر ایکشن لیتے ہوئے ادویات کی قیمتوں میں غیر قانونی اضافہ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔ کریک ڈاؤن میں غیرقانونی طور پر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والی 31 دوا ساز کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی گئی اور زائد قیمت وصولی پر 143 ادویات قبضے میں لے لی گئی تھیں۔

  • ساحلی علاقوں میں پاک بحریہ کی شجر کاری مہم کا آغاز

    ساحلی علاقوں میں پاک بحریہ کی شجر کاری مہم کا آغاز

    کراچی: پاک بحریہ کے زیر اہتمام ساحلی علاقوں میں شجر کاری مہم 2019 کا آغاز کردیا گیا۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں اب تک 4 ملین مینگرووز کے پودے اگا چکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے زیر اہتمام ساحلی علاقوں میں شجر کاری مہم 2019 کا آغاز کردیا گیا۔ اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ مینگرووز شجر کاری مہم فطرت سے تعلق مضبوط کرنے کا سنہری موقع ہے۔

    نیول چیف کا کہنا تھا کہ مینگرووز کے جنگلات مختلف النوع آبی حیات بشمول مچھلیوں، کیکڑے، جھینگوں، سمندر میں رہنے والے دیگر جانداروں، پودوں اور حیاتیات کے لیے مسکن اور خوراک مہیا کرتے ہیں۔ حکومت پاکستان کے ’صاف اور سر سبز پاکستان‘ اقدام اور قومی فریضے کی ادائیگی کے ضمن میں پاک بحریہ گزشتہ تین سالوں سے مینگرووز شجر کاری مہم شروع کیے ہوئے ہے۔

    مزید پڑھیں: سمندری طوفانوں کے راستے میں مزاحم تیمر

    ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں اب تک 4 ملین مینگرووز کے پودے اگا چکی ہے۔ جنگلات میں کمی سے سر سبز دنیا کو فروغ دینے کی کاوشیں متاثر ہوتی ہیں جو کہ قدرتی ماحول میں تشویش ناک عدم توازن کی وجہ بھی ہے۔ اسی طرح گزشتہ دو عشروں کے دوران پاکستان میں جنگلات اور مینگرووز میں پریشان کن حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔

    ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مزید کہا کہ مینگرووز میں کمی نہ صرف ساحلی جانداروں پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے بلکہ ساحلوں پر مقیم انسانوں کے ذریعہ معاش میں بھی کمی کا باعث بنتی ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ متعلقہ اداروں کے اقدامات اور زیرک پالیسیوں کے ذریعے جنگلات میں واقع ہونے والی کمی کو روکا جائے اور ان کی افزائش پر توجہ دی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ مینگرووز موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے ساحلی خطرات پر منفی اثرات کو روکنے میں بھی مؤثر کردار ادا کرتے ہیں۔ مینگرووز کی افادیت کا ادراک کرتے ہوئے ساحلی علاقوں کی حفاظت میں اہم شراکت دار کی حیثیت سے پاک بحریہ نے ساحل کے ساتھ ساتھ مینگرووز کے جنگلات کو بچانے کے لیے نمایاں اقدامات کیے ہیں۔

    نیول چیف کا مزید کہنا تھا کہ میں امید کرتا ہوں کہ مینگرووز شجر کاری کی یہ مہم مینگرووز کی حفاظت کی اہمیت کے سلسلے میں آگہی کے فروغ اور ملک میں مینگرووز کے جنگلات کو وسعت دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کُن اضافہ

    سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کُن اضافہ

    کراچی / اسلام آباد: عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی ڈالر قیمت میں تین ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے مقامی صرافہ بازاروں پر بھی اثرات پڑے اور ریٹ میں اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں 03 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی قیمت 1288 سے بڑھ کر 1291 فی اونس تک پہنچ گئی۔

    جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں قیمتیں اوپر کی جانب گئیں اور ان میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    مزید پڑھیں: سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں کمی

    سونے کی فی تولہ قیمت 50 روپے اضافے کے بعد 71ہزار 50 جبکہ 10 گرام 43 روپے اضافے کے بعد 60 ہزار 913 تک پہنچی۔ کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کے صرافہ بازاروں میں سونے کی لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 1291 ڈالر سے کم ہوکر 1288 ڈالر تک پہنچیں، ایک روز قبل ہونے والی تین ڈالر کمی کے مثبت اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھنے کو ملے تھے۔

    ایک روز قبل مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ قیمت میں 300 اور دس گرام کے بھاؤ میں 256 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد لین دین بالترتیب 71 ہزار اور 60 ہزار 871 روپے کے ساتھ ہوئی تھی۔