Author: انجم وہاب

  • مشکل وقت ختم نہیں ہوا، دشمن کی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار رہناہوگا،سربراہ پاک فضائیہ

    مشکل وقت ختم نہیں ہوا، دشمن کی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار رہناہوگا،سربراہ پاک فضائیہ

    اسلام آباد : ایئرچیف مارشل مجاہدانورخان کا کہنا ہے کہ مشکل وقت ختم نہیں ہوا، دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیاررہناہوگا، قوم کی امیدوں پر پورا اترنے پر خدا کے حضور سربسجود ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل مجاہدانورخان نے فارورڈ آپریٹنگ بیسز کا دورہ کیا اور ہوابازوں، ایئرڈیفنس، انجینئرنگ اور سیکیورٹی عملے سے ملاقات کی، عملے سے گفتگو کرتے ہوئے ائیر چیف نے دشمن کے خلاف حالیہ فضائی کامیابی کے دوران عملے کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

    اس موقع پر ایئرچیف نے کہا دشمن کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں مادرِ وطن کی سالمیت اور دفاع کے فریضے کو بطریقِ احسن انجام دینے پر پوری قوم پاک فضائیہ پر نازاں ہے، قوم کی امیدوں پر پورا اترنے پر خدا کے حضور سربسجود ہیں، اللہ نے ہمیں طاقت دی ہم اپنی قوم کی امیدوں پر پورا اترسکے۔

    پاک فضائیہ کے سربراہ نے عملے کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت ابھی ختم نہیں ہوا، ہمیں ابھی بھی دشمن کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا بھرپورجواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا ہو گا۔

    مزید پڑھیں : پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی طیارے مارگرائے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    یاد رہے پاکستان نے 2 بھارتی جنگی طیارے مارگرائے تھے ، ایک بھارتی طیارے کا ملبہ پاکستانی حدودمیں گرا، جس کے بعد بھارتی پائلٹ کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک بھارتی طیارے کا ملبہ مقبوضہ کشمیر کی حدودمیں گرا ، جس میں طیارے کے دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے تھے۔

    اس سے قبل بھارتی ایئرفورس کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے پر پاک فضائیہ نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا تھا، جلد بازی میں اپنا پےلوڈ کھلےعلاقے میں گراگئے تھے۔

  • دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں: ایئر چیف

    دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں: ایئر چیف

    اسلام آباد: پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور خان نے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں کہا ہے کہ دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایئر چیف مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کے فارورڈ آپریٹنگ بیسز کا دورہ کیا، انھوں نے دشمن کو تنبیہہ کی کہ اگر اس کی طرف سے کوئی جارحیت کی گئی تو یاد رکھے کہ پاک فضائیہ بھرپور جواب دے گی۔

    فارورڈ آپریٹنگ بیسز پر تعینات پاک فضائیہ کے عملے سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ ایئر مارشل مجاہد انور نے کہا کہ ہم ایک امن پسند قوم ہیں، جنگ مسلط کی گئی تو ہر قیمت پر فضائی دفاع یقینی بنائیں گے۔

    ایئر چیف کا کہنا تھا کہ مسلح افواج ہر قسم کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے، قومی امنگوں کے عین مطابق دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

    پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ پاک فضائیہ دیگر مسلح افواج کے شانہ بشانہ اپنی آپریشنل تیاریوں اور مکمل ہم آہنگی کی بنیاد پر ہر قسم کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت کی حامل ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  ہمارا پیغام واضح ہے، بری نظر سے دیکھنےکا سوچو بھی نہیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر

    ائیر چیف نے پاک فضائیہ کے بیسز کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور عملے کے جذبے اور پیشہ ورانہ مہار ت کو سراہا۔

  • کراچی میں سپرمارکیٹس کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ

    کراچی میں سپرمارکیٹس کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ

    کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے  دو  ہزار مہنگی جائیدادیں خریدنے والوں کو نوٹسز جاری کرنے اور نئی غیر رجسٹرڈ شدہ سپر مارکیٹس کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے دو  ہزار مہنگی جائیدادیں خریدنے والوں کو نوٹسز جاری کرنے کی تیاری کرلی ہے،  اقدام براڈ ننگ آف ٹیکس بیس کے تحت کیا جا رہا ہے۔

    نئی غیر رجسٹرڈ شدہ سپر مارکیٹس کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے حکمت عملی کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈیفنس، کلفٹن اور پوش علاقوں میں قائم چائے کارنر بھی ریڈ لسٹ میں شامل ہیں۔

    ایف بی آر کے مطابق 16 ہزار تنخواہ دار افراد جو فائلر نہیں اور رجسٹریشن نہیں کروائی انہیں نوٹس دیے جائیں گے۔ زمزمہ، حیدری، کھڈا مارکیٹ اور کمرشل ایریاز میں نادہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔

    خیال رہے اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ریونیو اکٹھا کرنے پر حکومتی اقدامات سے متعلق اجلاس ہوا تھا۔ چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اکٹھا کرنے اور ٹیکس بیس میں اضافے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

    چیئرمین کے مطابق ہائی نیٹ ورتھ افراد کے 6 ہزار سے زائد کیسز زیر غور ہیں۔ مجموعی طور پر 2 ارب سے زائد کی آمدن متوقع ہے۔

    اجلاس میں بتایا گیا تھا کہ معلومات اور تحقیقات کے 66 کیسز پر کام جاری ہے، اب تک 1.5 ارب کی وصولی ہوچکی ہے۔

    اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قابل وصول ٹیکسز کو اکٹھا کرنے کے لیے جدید طریقہ کار بروئے کار لایا جائے، نادہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے ٹیکس دہندگان کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ٹیکس چور ملک اور قوم کے دشمن ہیں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ وزیر اعظم نے ٹیکس چوری میں سہولت دینے والے عناصر کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت کی تھی۔

  • پاک بحریہ کے جہازوں کی اماراتی نمائش میں شرکت

    پاک بحریہ کے جہازوں کی اماراتی نمائش میں شرکت

    کراچی: پاک بحریہ کے د و جہاز پی این ایس طارق اور پی این ایس ہمت دفاعی نمائش میں شرکت کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کا دورہ کررہے ہیں۔

    ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے جہازوں نے بین الاقوامی بحری دفاعی نمائش میں شرکت کی اورباہمی مشق نصل البحرمیں بھر پورحصہ لیا ۔مشق کے دوران مختلف جنگی مہارتوں اور میری ٹائم سکیورٹی آپریشنز کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔

    پاک بحریہ کے وائس ایڈمرل عبدالعلیم نے فلیٹ کمانڈر یو اے ای نیول فورسز کے ساتھ پی این ایس طارق سے مشق کا مشاہدہ کیا ۔دورے کے دوران پاکستان نیوی کے وائس ایڈمرل عبدالعلیم نے یو اے ای نیول فورسز کے ڈپٹی کمانڈرسے بھی ملاقات کی۔

    ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

    دونوں ممالک کے ان اہم بحری حکام کے درمیان ہونے والی اس مختلف ممالک کے سفارت کاروں ، یو اے ای کے عسکری اور سول حکام اورپاکستان کی دفاعی پیداور کی وزیر محترمہ زبیدہ جلال نے بھی پاک بحریہ کے جہازوں کا دورہ کیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان نیوی کے جہازوں کے اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

  • جائیداد کے کاغذات کی آن لائن جانچ پڑتال، بورڈ آف ریونیو نے سسٹم متعارف کرادیا

    جائیداد کے کاغذات کی آن لائن جانچ پڑتال، بورڈ آف ریونیو نے سسٹم متعارف کرادیا

    کراچی: بورڈ آف ریونیو سندھ نے زمینوں پر قبضے اور جعلی کاغذات کی خرید و فروخت روکنے کے لیے آن لائن سسٹم متعارف کرادیا جس کے تحت جائیداد کے کاغذات کی تصدیق گھر بیٹھے کی جاسکے گی۔

    سندھ بورڈ آف ریونیو نے زمینوں پر قبضے اور جعلی کاغذات کی روک تھام کے لئے بڑا فیصلہ کیا جس کے تحت جائیداد خریدنے سے قبل زمین کے آن لائن کاغذات کی جانچ پڑتال 150 روپے کی فیس ادا کر کے کی جاسکے گی۔

    ممبر بورڈ آف ریونیو سندھ علی شیخ کا کہنا تھا کہ دستاویزات کی جانچ کے لیے رجسٹرار کو وقت کو تین ماہ سے کم کر کے تین دن کردیا گیا، اگر کسی سب رجسٹرار نے جائیداد کے کاغذات کی منتقلی 3 روز میں نہیں کی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

    اُن کا کہنا تھا کہ آن لائن سسٹم اور نئے قوانین سے متعلق ایک ہفتے میں باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا جائے گا، قبل ازیں زمین کے کاغذات کی رجسٹریشن میں 7 ماہ کا وقت لگتا تھا تاہم اب کم کر کے اسے 17 دن کردیا گیا۔

    علی شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ کی تمام جائیداد کی دستاویزات آن لائن چیک کی جاسکیں گی، اب تک سسٹم کے ذریعے 60 ہزار سے زائد جعلی پلاٹس کا انکشاف ہوا جنہیں تین ماہ میں درست کرلیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: کراچی میں جائیدادوں کی منتقلی پر ایف بی آر کو اضافی ٹیکس دینا ہوگا

    ممبر بورڈ آف ریونیو کا کہنا تھا کہ اب شہریوں زمین کی جانچ پڑتال کے لیے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ پورے سندھ کا ڈیٹا آن لائن کردیا گیا، دوسرا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد گھر بیٹھے زمین کے کاغذات کی جانچ پڑتال ہوسکے گی۔

    اُن کا کہنا تھا کہ کراچی کا 70 فیصد حصہ بورڈ آف ریونیو کو جاتا ہے، کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی، کراچی میونسپل کارپوریشن، ایل ڈی اے سمیت دیگر اداروں کو بھی ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کی طرح ڈیجیٹلائز کریں گے ۔

    یہ بھی پڑھیں: جائیداد ٹیکس کی وصولی کے لیے عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ

    انہوں نے بتایا کہ تمام ڈیٹا سامنےآنے پر ایک پراپرٹی کے دو کاغذات کی شکایت بھی فوری ختم کردی جائے گی، اب میر پور خاص یا مٹھی کی پراپرٹی کے کاغذات بھی کراچی میں بیٹھ کر چیک کئے جا سکتے ہیں۔

  • جاپان کے وائس چیف آف جوائنٹ اسٹاف کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

    جاپان کے وائس چیف آف جوائنٹ اسٹاف کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

    اسلام آباد : جاپان کے لیفٹینٹ جنرل تاکاشی موتومتس، وائس چیف آف جوائنٹ اسٹاف سیلف ڈیفنس فورسز نے آج ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔

    ایئر ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا، پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔

    بعد ازاں لیفٹینٹ جنرل تاکاشی موتومتس نے ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان سے ان کے آفس میں ملاقات کی اوردونوں سربراہان نے پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تباد لہ خیال کیا۔

    لیفٹینٹ جنرل تاکاشی موتومتس نے پاک فضائیہ کے افراد کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی ،ائیر چیف نے معزز مہمان کو پاک فضائیہ کے خود انحصاری کے مختلف منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

    ملاقات کے دوران دونوں معزز شخصیات نے باہمی تعاون اور دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا جس کی بدولت دونوں ملکوں کے درمیان بالعموم اور دونوں فضائی افواج کے مابین بالخصوص دوستانہ تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔

    یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سات برس میں کسی بھی جاپانی عسکری عہدیدار کا یہ پہلا پاکستانی دورہ ہے۔

  • سات مہینوں میں بیرونی سرمایہ کاری75فیصد کم ہوئی، اسٹیٹ بینک

    سات مہینوں میں بیرونی سرمایہ کاری75فیصد کم ہوئی، اسٹیٹ بینک

    کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مالی سال کے ابتدائی سات مہینوں میں بیرونی سرمایہ کاری75فیصد کم ہوئی ہے، پاکستان میں جنوری میں14کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی۔

    اسٹیٹ بینک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولائی سے جنوری تک ملک میں ایک ارب چار کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری کی گئی، سات ماہ میں ایک ارب 45 کروڑ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق اسٹاک ایکسچینج سے سات مہینوں میں 40 کروڑ ڈالر کا انخلاء ہوا، رواں مالی سال سات ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری میں 3ارب نو کروڑ ڈالر کمی ہوئی۔

    رواں مالی سال کے سات مہینوں میں بیرونی سرمایہ کاری گذشتہ سال کے مقابلے میں 3 ارب 9 کروڑ ڈالر کم رہی، سات مہینوں میں براہ راست سرمایہ کاری 17 فیصد کم ہوئی ہے۔

  • مالی سال کی پہلی ششماہی : پی ایس او کو 4.2 بلین روپے کا منافع

    مالی سال کی پہلی ششماہی : پی ایس او کو 4.2 بلین روپے کا منافع

    کراچی: پی ایس او کو رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 4.2 بلین روپے کا بعد از ادائیگی ٹیکس منافع حاصل ہوا۔ پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ آف مینجمنٹ کا اجلاس گزشتہ روز ہوا جس میں رواں مالی سال2019 کی پہلی ششماہی کے دوران کمپنی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

    روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے سست اقتصادی رحجان اور ادائیگیوں کے عدم توازن کی وجہ سے مجموعی طور پر ایندھن مارکیٹ کی نمو منفی27 فیصد رہی، جس میں وائٹ اور بلیک آئل کا منفی رجحان بالترتیب12فیصد اور 60 فیصد تک رہا۔

    حکومت پاکستان کے فیصلے کے تحت ملک میں بجلی کی پیداوار کے لئے پاور پلانٹس آر ایل این جی پر منتقل کرنے کے رحجان کے باعث بلیک آئل کے والیوم پر نمایاں اثرات مرتب ہوئے۔

    مشکل اقتصادی حالات کے باوجود پی ایس او نے مالی سال 2019 کی پہلی ششماہی کے دوران9 .40 فیصد مجموعی شیئر( گزشتہ سہ ماہی ستمبر کے مقابلے میں0.7فیصد اضافہ ہوا) کے ساتھ ایندھن کی مارکیٹ میں اپنی برتری برقرار رکھی۔

    پاور سیکٹر( بشمول ایل پی ایس) پی آئی اے اور ایس این جی پی ایل سے31دسمبر2018 تک 325 بلین روپے ( 30ستمبر 2018 تک 310 بلین روپے) قابل وصول واجبات کے باوجود پی ایس او نے انڈسٹری کی کل درآمدات کا48فیصد امپورٹ اور ریفائنری کی کل پیداوار36 فیصد اٹھا کر ملک میں فیول کی مسلسل سپلائی جاری رکھتے ہوئے اپنی قومی ذمہ داری پوری کی۔

    معاشی سرگرمیوں کی سست روی اور مجموعی طور پر مارکیٹ کے حجم میں کمی کی وجہ سے کمپنی کا منافع متاثر ہوا۔ زیرجائزہ عرصے کے دوران کمپنی نے4.2 بلین روپے کا بعد از ادائیگی ٹیکس منافع ( پی اے ٹی)حاصل کیا۔

    منافع بعد از ٹیکس کی گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں کمی کی وجوہات میں بلیک اور وائٹ آئل کی سیلز میں کمی کی وجہ سے مجموعی منافع میں کمی،خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے انوینٹری کے نقصانات،اسٹیٹ بینک کی جانب سے ڈسکاؤنٹ ریٹ میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے مالی لاگت میں اضافہ اور گزشتہ سال کے اسی عرصے میں مقابلے میں اوسط درجے کے زائد قرضے، پاور سیکٹر سے کم انٹرسٹ انکم اور روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے غیر ملکی زرمبادلہ کا نقصان شامل ہیں۔

    انڈسٹری میں سخت مقابلے خاص طور پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی تعداد میں اضافہ اور مارکیٹ سکڑنے کے باوجود، پی ایس او مستحکم منافع کے ساتھ مارکیٹ میں اپنا شیئر اور لیڈرشپ پوزیشن برقرار رکھنے کے لئے سخت محنت کررہا ہے۔

    انتظامیہ نے تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول حکومت پاکستان ، خاص طور پر پیٹرولیم ڈویژن ، وزارت توانائی اور کمپنی کے شیئر ہولڈرز کی مسلسل حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

  • سال 19-2018: پہلے 7 ماہ میں موبائل کی درآمد میں اضافہ

    سال 19-2018: پہلے 7 ماہ میں موبائل کی درآمد میں اضافہ

    اسلام آباد: رواں مالی سال 19-2018 کے پہلے 7 ماہ میں موبائل کی درآمد میں اضافہ دیکھا گیا، رواں سال 7 ماہ میں 60 ارب سے زائد مالیت کے موبائل فون درآمد کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان بیورو شماریات کا کہنا ہے کہ رواں سال کے پہلے 7 ماہ 55 ارب مالیت کے موبائل فون درآمد کیے گئے، گزشتہ7 ماہ میں موبائل فون کی درآمد میں 13.13 فیصد اضافہ ہوا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ سال 7 ماہ میں 48.71 ارب کے موبائل فون درآمد کیے گئے تھے جبکہ رواں سال 7 ماہ میں 42 کروڑ 38 لاکھ ڈالر (60 ارب 22 کروڑ سے زائد) مالیت کے موبائل فون درآمد کیے گئے۔

    ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے موبائل کی درآمدی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان بیورو شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے بھی اعداد و شمار جاری کیے ہیں جن کے مطابق نئے مالی سال 19-2018 کے آٹھویں ماہ فروری کے دوسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.53 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    بیورو شماریات کا کہنا ہے کہ 15 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زندہ مرغی، ٹماٹر، کیلے، گندم، آٹا، مسٹرڈ آئل، مٹن، بیف، ویجی ٹیبل گھی، چینی، گڑ اور دال مسور سمیت 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق انڈے، لہسن ،خوردنی تیل، آلو، پیاز، دال ماش، چنے کی دال، دال مونگ، سرخ مرچ اور ایل پی جی سمیت 10 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

  • 65 اور 71 کی جنگوں کے ہیرو پاک فضائیہ کے وِنگ کمانڈر طارق حبیب خان انتقال کر گئے

    65 اور 71 کی جنگوں کے ہیرو پاک فضائیہ کے وِنگ کمانڈر طارق حبیب خان انتقال کر گئے

    راولپنڈی: 1965 اور 1971 کی پاک بھارت جنگوں میں شان دار کارنامے دکھا نے والے پاک فضائیہ کے مایہ ناز ہوا باز وِنگ کمانڈر (ریٹائرڈ) طارق حبیب خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق وِنگ کمانڈر طارق حبیب خان کو آج مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ چکلالہ میں پاک فضائیہ کے قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

    [bs-quote quote=”طارق حبیب خان ایک غیر معمولی فائٹر پائلٹ اور ایک محبِ وطن پاکستانی تھے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”مجاہد انور خان” author_job=”ایئر چیف مارشل”][/bs-quote]

    پاک فضائیہ کے سربراہ، ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے عظیم جنگی ہیرو کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

    حکومتِ پاکستان نے طارق حبیب خان کی بہادری اور جرأت کے اعتراف میں انھیں ستارۂ جرأت سے نوازا تھا۔

    ائیر چیف نے پاک فضائیہ کے ہیرو کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک غیر معمولی فائٹر پائلٹ اور ایک محبِ وطن پاکستانی تھے جن کی مادرِ وطن کی خاطر سر انجام دی گئی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    مایہ ناز ہوا باز کی نمازِ جنازہ پی اے ایف بیس نور خان میں ادا کی گئی جس میں بڑی تعداد میں جنگی ہیروز، اعلیٰ سول و ملٹری شخصیات اور زندگی کے دوسرے شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

    وِنگ کمانڈر محمد طارق حبیب خان ان پائلٹس میں سے ایک تھے جنھوں نے مغربی بنگال میں قائم دشمن کے فضائی اڈے کالا کنڈا پر حملہ کیا تھا، انھوں نے دو پاک بھارت جنگوں میں متعدد مشن پورے کیے اور اپنی جان کی بالکل پروا نہیں کی۔

    یہ بھی پڑھیں:  سعودی ولی عہد کو پاک فضائیہ کا شیر دل اسکواڈرن سلامی دے گا:

    ہوا باز طارق حبیب خان کے کارناموں میں وہ کارنامہ بھی شامل ہے جب پاک فضائیہ کے جہاز دشمن کے ہوائی اڈے پر حملہ کر رہے تھے تو اس پاکستانی جنگی ہیرو نے بھارتی فضائیہ کے چار ہنٹرز کو مصروف رکھا تاکہ پاکستانی جہاز اپنا مشن کام یابی سے پورا کر سکیں۔

    مشن پورا ہونے کے بعد پاک فضائیہ کے یہ مایہ ناز پائلٹ اپنے خراب طیارے کو بھارتی فضائیہ سے بچاتے ہوئے سلامتی کے ساتھ بیس لوٹے۔

    ریٹائرڈ ونگ کمانڈر طارق حبیب نے دشمن کے خلاف آپریشنز میں تین کینبراز اور ایک سی 119 زمین پر جب کہ ایک ہنٹر فضا میں تباہ کیا۔