Author: انجم وہاب

  • کسٹم حکام کے کشمیرمیں بھارتی اشیاء کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات

    کسٹم حکام کے کشمیرمیں بھارتی اشیاء کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات

    کراچی : ترجمان پاکستان کسٹم نے کہا ہے کہ بھارت سے اسمگل ہونے والی اشیاء کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے، بھارت اپنی غیر قانونی حرکتوں سے کشمیر کاز کو نقصان پہچانا چاہتا ہے۔

    یہ بات ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہی، ترجمان پاکستان کسٹم کے مطابق بھارتی مصنوعات کی غیرقانونی طریقے سے اسمگلنگ اور آزاد کشمیر میں اس کی تشہیر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

    پاکستان کسٹم کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ایک جانب بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جارحیت کو جاری رکھا ہوا ہے تو دوسری جانب آزاد کشمیر میں اپنی مصنوعات کی اسمگلنگ میں بھی اضافہ کردیا ہے۔

    کسٹم حکام نے واضح کیا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی، بھارت اپنی مصنوعات کی اسمگلنگ کے ذریعے کشمیرکاز کو نقصان پہنچانے اور پاکستانی مصنوعات کے خلاف سازش کررہا ہے۔

    کسٹم حکام نے کہا کہ بھارتی اشیاء کو فروخت کرنے والے عناصر کےخلاف محب وطن کشمیری کامیاب نہیں ہونے دیں گے، اس سلسلے میں غیرقانونی اسمگلنگ کے خلاف آپریشن کو مزید تیز کیا جائے گا۔

  • کیمل ریس: غفیر ساربان ناصر کے اونٹ ’شیر خان‘ نے میدان مار لیا

    کیمل ریس: غفیر ساربان ناصر کے اونٹ ’شیر خان‘ نے میدان مار لیا

    کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ (اے این ایف) کی منعقد کردہ بیچ کیمل ریس میں غفیر ساربان ناصر کے اونٹ ’شیر خان‘ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میدان مار لیا۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ کی جانب سے کیمل ریس کا انعقاد کیا گیا جبکہ اے این ایف سندھ کے بریگیڈیر نور الحسن نے فلیگ آف کر کے ریس کا افتتاح کیا، جس میں عرب گوٹھ ماڑی پور کے ساربان ناصر کے اونٹ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیت اپنے نام کر لی۔

    کراچی کے ساحل سمندر ’سی ویو‘ کے قریب ہونے والی اس ریس میں 30 تیز رفتار والے اونٹوں نے حصہ لیا جہاں پاکستان رینجرز، سندھ پولیس اور دیگر حساس اداروں کی جانب سے فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے۔

    سعودی عرب میں اونٹوں کے مقابلہ حسن کا اعلان

    کیمل ریس کا مقابلہ ماڑی پور کے علاقے سے تعلق رکھنے والے غفیر ساربان ناصر کے اونٹ نے اپنے نام کر لیا، جبکہ داؤد خان کے اونٹ ’ببرشیر‘ نے دوسری اور مولا بخش کے اونٹ ’دل جلا‘ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    ملتان : تاجر کے بیٹے کی مہنگی مہندی، 2ہزار مہمان، شیر، گھوڑے، اونٹ اور بگھی شامل

    منعقد کیے گئے ریس کے چیف جج محمد سہیل بلوچ اور چیف آفیشل محمد اکرم بلوچ تھے تاہم ریس کے اختتام پر مہمان خصوصی بریگیڈیر نورالحسن نے عابد علی ایڈووکیٹ، احمد علی راچپوت اور محمد عارف بلوچ کے ہمراہ پوزیشن ہولڈرز ساربانوں میں ہزاروں روپے کے نقد انعامات، بیش قیمت گولڈن ٹرافی، شیلڈز اور خصوصی سرٹیفیکٹ بھی تقسیم کئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاک بحریہ ملکی دفاع کے لیے پُرعزم ہے، نیول چیف

    پاک بحریہ ملکی دفاع کے لیے پُرعزم ہے، نیول چیف

    اسلام آباد: پاکستان نیوی کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ ملک کی سمندری سرحدوں کی حفاظت اور دفاع کے لیے ہر دم پُر عزم ہے۔

    پاکستان نیوی کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اسلام آباد میں پاک بحریہ کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی سربراہی میں کیا گیا۔

    کانفرنس میں شریک شرکاء نے پاک بحریہ کے سربراہ کو آپریشنل تیاریوں، ترقیاتی منصوبوں اور موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر بریفننگ دی جبکہ جوانوں کی تربیت اور فلاح سے متعلق امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    مزید پڑھیں: پاکستانی بندرگاہوں سے تجارت 350 ارب ڈالر ہوجائے گی: نیول چیف

    ایڈمرل ظفر محمود نے سمندری حدود کی حفاظت اور آپریشنل تیاریوں پر اور بحریہ کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم ملکی سرحدوں کا ناقابلِ تسخیر دفاع کریں گے۔

    مٹینگ کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے نیول چیف کا کہنا تھا کہ بحرہند کے مشترکہ چیلنجز اور میری ٹائم سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، پاکستان نیوی ملکی میری ٹائم سرحدوں کے دفاع اور قومی سلامتی کے اثاثوں کی محافظ ہے۔


  • وطن کی فضائی حدود کے دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں: ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان

    وطن کی فضائی حدود کے دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں: ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان

    کراچی: ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ وطن کی فضائی حدود کے دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار ہے، ہم قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے.

    ان خیالات کا اظہار ایئر چیف نے پی اے ایف اکیڈمی اصغرخان میں گریجویشن پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وہ اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے.

    انھوں نے کہا کہ ہمارے دشمنوں کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ پاک فضائیہ وطن کی فضائی حدود کے دفاع کے لئے اپنی بھرپور قوت کے ساتھ ہمہ وقت تیار ہے. جے ایف سیونٹین کی ملکی سطح پر تیاری خود انحصاری کی بہترین مثال ہے.

    پاک فضائیہ کے سربراہ نے گریجویٹس سے کہا کہ پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان سے حاصل کردہ تربیت اور علم آپ کی پیشہ ورانہ صلاحیت میں اضافے کا باعث بنے گا، آپ کو اپنے پیشہ ورانہ امور اور ذاتی زندگی میں دوسروں کے لئے بہترین مثال بننا ہوگا.

    ایئر چیف کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے اپنی آپریشنل تیاریوں کو مزید بہتر بنانے کے لئے موثر اقدامات کیے ہیں، ہماری خود انحصاری کی کاوشیں سودمند ثابت ہو رہی ہیں، پاک فضائیہ کی مسلح افواج کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے اور ملکی اور علاقائی امن کو بحال کرنے کی کاوشوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔

    پاکستان ائیر فورس اکیڈمی اصغرخان میں 120 ویں کمبیٹ سپورٹ کورس اور 40 ویں بی ایل پی سی کورس کی گریجویشن اور اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے 10 کیڈ ٹس کی کمیشنگ کی  اس تقریب میں‌ ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست بھی موجود تھے۔

    اس تقریب میں 9 خواتین کیڈٹس سمیت 47 کیڈٹس گریجویٹ ہوئے، مہمانِ خصوصی نے گریجویٹ ہونے والے کیڈٹس میں برانچ کا نشان اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔


    نئےایئرچیف مارشل مجاہد انورخان نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا

    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

     

  • ایئرمارشل ارشد ملک پاک فضائیہ کے نائب سربراہ مقرر

    ایئرمارشل ارشد ملک پاک فضائیہ کے نائب سربراہ مقرر

    کراچی : ایئرمارشل ارشد ملک کو پاک فضائیہ کا نائب سر براہ مقرر کردیا گیا، انہیں شاندار عسکری خدمات پر ہلال امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر مارشل ارشد ملک کو پاک فضائیہ کا وائس چیف مقرر کیا گیا ہے، ایئر مارشل ارشد ملک12جولائی1962کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے، انہوں نے1978میں 76ویں جی ڈی پی کورس میں شمولیت اختیار کی۔

    ایئر مارشل ارشد ملک نے دسمبر1983میں بطور فائٹر پائلٹ کمیشن حاصل کیا، ایئرمارشل ارشد ملک کئی تربیتی اور لڑاکا طیارے اڑا چکے ہیں، ارشد ملک فائٹر اسکواڈرن، فلائنگ ونگ کی کمان کرچکے ہیں۔

    انہوں نے آپریشنل ائیر بیس، ریجنل ائیر کمانڈ کی ذمہ داری بھی نبھائی، اس کے علاوہ ارشد ملک ڈپٹی اور بعد ازاں چیئرمین پی اے سی کامرہ بھی تعینات رہے، ترجمان کے مطابق ایئرمارشل ارشد ملک کو شاندار خدمات پر ہلال امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پی ایس ایل فائنل: کراچی میں ٹی شرٹس کی ریکارڈ فروخت

    پی ایس ایل فائنل: کراچی میں ٹی شرٹس کی ریکارڈ فروخت

    کراچی : پی ایس ایل کے فائنل کی تیاریوں کیلئے کراچی کی مارکیٹوں میں خریداری عروج پر پہنچ گئی، ہوٹلوں میں بکنگ فل اور کرائے کی گاڑیاں نایاب ہوگئیں، گزشتہ دو روز میں کروڑوں روپے کی اشیاء فروخت ہو گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل تھری کا فائنل ہونے میں صرف ایک روز باقی رہ گیا، کراچی کے شہریوں کا جوش وخروش عروج پر پہنچ گیا، بازاروں میں پی ایس ایل کے حوالے سے خریداری زور و شور سے جاری ہے۔

    پی ایس ایل فائنل کے موقع پر کراچی میں کاروبارمیں زبردست تیزی دیکھنے میں آرہی ہے، شہر کے تمام ہوٹل بک ہوگئے، شائقین کا مارکیٹوں میں غیرمعمولی رش ہے ۔

    پی ایس ایل کی مختلف ٹیموں کی ٹی شرٹس، بیجز، ٹوپیاں اور دیگر مصنوعات کی فروخت جاری ہے، مارکیٹ ذرائع کے مطابق دو روز میں 25کروڑ روپے سے زائد کا ریکارڈ کاروبارہوا۔

    اس کے علاوہ پاکستان سپر لیگ کی چھ ٹیموں میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں کی تصاویر کو خیرمقدمی بینروں کے ساتھ شہر کی دیواروں کو سجایا گیا ہے۔

    شہر رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا رہا ہے۔ مارکیٹوں میں کرکٹ کے شائقین اپنی اپنی پسند کی ٹیموں کی ٹی شرٹس اور بیجز خریدنے میں مصروف نظر آرہے ہیں۔

    شہر میں جوش و خروش واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ زینب مارکیٹ، ایمپریس مارکیٹ، ڈینسو ہال سمیت شاید ہی کوئی بڑی مارکیٹ ہو جہاں پی ایس ایل کی ٹی شرٹس فروخت نہ ہو رہی ہوں۔

    پی ایس ایل فائنل کے موقع پر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کے ساتھ صدر سے نیشنل اسٹیدیم کے تمام راستوں کو صاف کر دیا گیا، جس کو دیکھ کر کراچی کے رہائشی شکر ادا کررہے ہیں کہ پی ایس ایل کی وجہ سے ہی سہی کراچی کی سنی تو گئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • یوم پاکستان: عرب میں پاکستانی پرچم کشائی کی تقریب، سینکڑوں پاکستانیوں کی شرکت

    یوم پاکستان: عرب میں پاکستانی پرچم کشائی کی تقریب، سینکڑوں پاکستانیوں کی شرکت

    ریاض: سعودی عرب میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے جس کے تحت پاکستانی سفارت خانے میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جہاں سینکڑوں پاکستانیوں نے بھرپور شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق دار الحکومت ریاض میں واقع پاکستانی سفارت خانے میں منعقد تقریب میں تینوں مسلح افواج کے دستوں کے علاوہ سینکڑوں پاکستانیوں اور غیر ملکی افراد نے بھی بھرپور شرکت کی، اس موقع پر ملٹری بینڈ نے قومی نغموں پر مشتمل خوبصورت دھنیں بکھیریں۔

    سفیر پاکستان خان ھشام بن صدیق نے قومی سبز ہلالی پرچم کو فضا میں سر بلند کیا تو پاکستانیوں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جبکہ مسلح افواج کے دستوں نے سلامی پیش کی۔

    پاک فضائیہ کے سربراہ کی یومِ پاکستان پریڈ کے موقع پر فلائی پاسٹ کی قیادت

    کیمونٹی ہال میں لوگوں کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ ہم ایک زندہ جاوید قوم ہیں اور آج کے دن ہم قائد اعظم محمدعلی جناح، علامہ اقبال اور دیگر قومی ہیروز کے ہمراہ ان لاکھوں افراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے قومی ہیروز کی جدوجہد کے نتیجے میں ہمیں آزاد وطن نصیب ہوا، تقریب میں سفارت خانہ پاکستان کے افسرزن کی جانب سے صدر پاکستان ممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔

    یوم پاکستان:‌ واہگہ بارڈر پرپرچم اتارنے کی پروقار تقریب

    خیال رہے کہ یوم پوکستان کی مناسبت سے دنیا بھر تقریبات منعقد کیے جارہے ہیں جسے پاکستانی بھرپور جوش و جذبے سے منارہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاک فضائیہ کے سربراہ کی یومِ پاکستان پریڈ کے موقع پر فلائی پاسٹ کی قیادت

    پاک فضائیہ کے سربراہ کی یومِ پاکستان پریڈ کے موقع پر فلائی پاسٹ کی قیادت

    اسلام آباد: پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے یومِ پاکستان پریڈ کے موقع پر فلائی پاسٹ کی قیادت کی اور پرجوش حاضرین کے دلوں کو گرمایا۔

    تفصیلات کے مطابق ائیر چیف جنہوں نے 19 مارچ 2018 کو پاک فضائیہ کی کمان سنبھالی جو اپنی پیشہ وارانہ فراست اور شوقِ پرواز کی وجہ سے مشہور ہیں، اپنے پیشروؤں کی روایت کو مدِنظر رکھتے ہوئے انہوں نے F-16 بلاک 52 طیارے میں محو پرواز ہوکر پریڈ اسکوائر کے اوپر ایک شاندار ورٹیکل رول کا مظاہرہ کیا۔

    یوم پاکستان:‌ واہگہ بارڈر پرپرچم اتارنے کی پروقار تقریب

    جہاز سے ریڈیو کمیونیکیشن کے ذریعے پا کستانی قوم کے عزم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ” میں پاکستان کی عظیم قوم کو سلام پیش کرتا ہوں، پاکستان زندہ باد”۔

    محو حیرت اور پر جوش حاضرین ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کے جہاز کو آسمان کی بلندیوں میں غائب ہوتا دیکھتے رہ گئے اور انہوں نے بھر پور تالیاں بجا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

    یوم پاکستان پرپریڈ گراؤنڈ میں مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ

    قبل ازیں پاک فضائیہ کے سربراہ یوم پاکستان پریڈ میں شریک پاک فضائیہ کی فارمیشن کی قیادت کے لیے پی اے ایف بیس مصحف پہنچے، انہوں نے بیس پر موجود فضائی اور  زمینی عملے سے ملاقات کی اور ان کے غیر معمولی عزم اورجذبے کو سراہا۔

    ائیر چیف کے بعد، ائیر وائس مارشل عامر مسعود، ائیر آفیسر کمانڈنگ، سنٹرل ائیر کمانڈ کی زیرِکمان، F-16 طیاروں کی فور شپ باکس فارمیشن سلامی کے چبوترے کے پاس سے گزری، F-1st کے فوراٗ بعد، F-17 ٹھنڈر طیاروں کی فارمیشن گزری جس کی کمان ونگ کمانڈر اسد کے پاس تھی جو قومی پرچم کے رنگوں میں رنگے ہوئے JF-17 ٹھنڈر طیارے میں محوِ پرواز تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سعودی عرب کی 70سالہ تاریخ میں پہلی پاکستانی خاتون قونصلرتعینات

    سعودی عرب کی 70سالہ تاریخ میں پہلی پاکستانی خاتون قونصلرتعینات

    جدہ :سعودی عرب کی ستر سالہ تاریخ میں فوزیہ فیاض احمد پاکستانی قونصل خانے کی پہلی خاتون قونصلر بن گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق فوزیہ فیاض احمد کو سعودی عرب کی ستر سالہ تاریخ میں جدہ میں پاکستانی قونصل خانے میں قونصلر تعینات کردیا گیا۔

    پاکستانی سفاترتخانے کی پہلی خاتون قونصلر فوزیہ فیاض کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک ترقی پسند ملک ہے اورخواتین تمام شعبوں میں بہت اسلوبی سے کام کررہی ہیں، پاکستانی معاشرہ خواتین کے کردار کو تسلیم کرتا ہے اور پاکستانی وزارت خارجہ نے خواتین کے لئے ہر سطح پر ترقی کے دروازے کھول دیئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 70 سالوں کے دوران سعودی عرب میں کوئی خاتون سفارتکار کی تعینات نہیں کی گئی، مملکت سعودی عرب میں سفارتی خدمات سرانجام دینے والی وہ پہلی خاتون سفیر ہوں، قونصل خانے میں ان کی موجودگی کی وجہ سے خواتین کی آمدمیں اضافہ ہوا ہے۔

    فوزیہ نے مزید بتایا کہ میں قونصلر کے سیکشن کی انچارج ہوں، جو دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کو پاسپورٹ، قومی شناختی کارڈ، تجدید اور توسیع، سفری دستاویزات کی سہولیات فراہم کرتا ہے ۔

    انھوں نے کہا کہ اس خطے کے لوگ ، لڑکیوں کی تعلیم خاص طور پر اعلی تعلیم پر بہت زور نہیں دیتے تھے لیکن مجھے فخر ہے اپنے والد مرحوم فیاض احمد پر کیونکہ یہ انہی کی دور اندیشی ، حوصلہ افزائی اور جرات تھی کہ بیٹیوں کو بھی اعلی تعلیم حاصل کرنی چاہیے۔

    خیال رہے کہ فوزیہ فیاض ایک بہت روایتی پس منظر ، پاکستان کے جنوبی پنجاب و سرائیکی حصے سے تعلق رکھتی ہیں، انھوں نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے انگریزی ادب میں ماسٹر ڈگری کی حاصل کی اور سی ایس ایس امتحان پاس کیا پھر پاکستان کے غیر ملکی سروس میں شرکت کی۔

    فوزیہ فیاض کی  پہلی تقرری واشنگٹن ڈی سی میں تھی اور ایسے بڑے شہر میں کام کرنا بہت عمدہ اور پیشہ وارانہ تجربہ تھاپھر چند برسوں کے بعد انہوں نے بھارت میں نئی دہلی میں خدمات سر انجام دیں۔

    انھوں نے بتایا کہ دہلی بھارت میں مجھے چیلنج والے ماحول میں کام کرنے کا موقع ملا اور میں نے وہاں بہت کچھ سیکھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • انڈونیشیا پاکستان سے 2 ارب پچیس کروڑ روپے مالیت کا وائٹ رائس در آمد کرے گا: چیئرمین آر ای ایس

    انڈونیشیا پاکستان سے 2 ارب پچیس کروڑ روپے مالیت کا وائٹ رائس در آمد کرے گا: چیئرمین آر ای ایس

    اسلام آباد: رائس ایکسپورٹرز  ایسوسی ایشن کے قائم مقام چیئرمین حمد اللہ خان ترین نے کہا ہے کہ انڈونیشیا نے پاکستان سے دو ارب پچیس کروڑ روپے مالیت کا پچاس ہزار میٹرک ٹن وائٹ رائس در آمد کرنے کا آرڈر جاری کردیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزارت تجارت اور رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن کی کوششوں سے انڈونیشیا کی حکومت نے پاکستان سے پچاس ہزار میٹرک ٹن وائٹ رائس در آمد کرنے کا ٹینڈر جاری کیا۔

    کینیا میں پاکستانی چاول کی شپمنٹس چوری، حکومت مدد کرے، رائس ایکسپورٹرز

    انہوں نے کہا کہ پاکستان سے 8 ایکسپورٹر مشترکہ طور پر پچاس ہزار میٹرک ٹن وائٹ رائس انڈونیشیا کو بر آمد کریں گے، جس میں سے 12500 میٹرک ٹن چاول 5 فیصد، بروکن 460 ڈالر فی ٹن اور 37500 میٹرک ٹن چاول 15 فیصد جبکہ بروکن 450 ڈالر فی ٹن بر آمد کیا جائے گا۔

    رائس ایکسپورٹر ایسوسی ایشن کے چیئرمین حمد اللہ خان ترین کا کہنا تھا کہ پاکستانی ایکسپورٹرز کی کوششوں  سے پاکستان کے چاول کی بر آمدا ت میں اضافہ ہورہا ہے جس سے ملک کیلئے ایک کثیر زر مبادلہ حاصل ہورہا ہے ۔

    تاجرو‌ں کو ہراساں کرنا بند کیا جائے، رائس ایکسپورٹرز

    ان کا مزید کہنا تھا کہ چاول کی بر آمد سے پاکستان کو تقریباً دو کروڑ پچیس لاکھ ڈالر کا قیمتی زر مبادلہ حاصل ہوگا جو کہ پاکستان کے تجارتی خسارے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔