Author: انجم وہاب

  • جدہ: پاکستانی خاتون کا قائد اعظم کو خراج تحسین، سمندر کی گہرائی میں‌ پرچم لہرا دیا

    جدہ: پاکستانی خاتون کا قائد اعظم کو خراج تحسین، سمندر کی گہرائی میں‌ پرچم لہرا دیا

    جدہ: پاکستانی خاتون تیراک نے قائد اعظم کو یومِ ولادت کے موقع پر انہیں انوکھے انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سمندر کی گہرائی میں پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق جدہ میں پاکستانی خاتون تیراک عظمیٰ طاہر نے یوم ولادت کی مناسبت سے قائد اعظم محمد علی جناح کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دنیا کو حیران کردیا۔

    جدہ میں مقیم پاکستانی خاتون عظمیٰ طاہر اپنے دو ساتھیوں سمیت سمندر  (بحیرہ احمر) کی 50 فٹ گہرائی میں اتریں اور انہوں نے پاکستان کا پرچم لہرایا۔

    خاتون تیراک ایک گھنٹے تک سبز ہلالی پرچم کو ہاتھوں میں تھامے گہرے سمندر میں رہیں اور انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

    ویڈیو دیکھیں

    واضح رہے کہ 25 دسمبر کو قائد اعظم کا 141 واں یوم پیدائش ملک بھر میں ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا، اس ضمن میں سرکاری سطح پر پاکستان میں تعطیل ہو گی اور مختلف تقاریب کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ایکسپورٹرز کو 4 سال میں 22 ارب کا نقصان ہوا: اسد عمر

    ایکسپورٹرز کو 4 سال میں 22 ارب کا نقصان ہوا: اسد عمر

    کراچی: تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ سالانہ 5 سے 6 ارب ایکسپورٹ کا نقصان ہوا۔ ایکسپورٹرز کو 4 سال میں 22 ارب کا نقصان ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق اسد عمر نے ایف پی سی سی آئی سے خطاب کیا۔۔ خطاب میں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی معاشی پالیسی کے نکات بیان کیے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے صنعتکاروں اور تاجروں کو ہاتھ باندھ کر رنگ میں اتار دیا گیا ہے۔ کاروباری لاگت میں کمی کرنا ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ اداروں کو ٹهیک کریں گے، کاروبار کے لیے سازگار ماحول بنائیں گے، ملک میں کاروبار کے لیے آسانیاں پیدا کریں گے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اکنامک اور بزنس ایڈوائری کونسل بنائے گی۔ ان دونوں کونسلز کی صدارت وزیر اعظم کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیکس ریٹ بہت زیادہ ہے۔ پاکستان میں بہت سے شعبوں میں ٹیکس نہیں ہے، ٹیکس دینے والوں سے بوجھ منتقل کر دیا گیا ہے۔ سی پیک کے انفرا سٹرکچر سے فائدہ اٹهانے کی پالیسی بنانا ہوگی۔

    اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ سالانہ 5 سے 6 ارب ایکسپورٹ کا نقصان ہوا۔ ایکسپورٹرز کو 4 سال میں 22 ارب کا نقصان ہوا۔ ماضی میں ایمنسٹی اسکیم بری طرح ناکام ہوئی۔ ہم بیرون ملک پیسہ لانے کے لیے ایک پالیس بنائیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاک ترک دوستی خطےکے لیے انتہائی اہم ہے: سربراہ پاک بحریہ

    پاک ترک دوستی خطےکے لیے انتہائی اہم ہے: سربراہ پاک بحریہ

    کراچی : پاکستان اور ترکی کی دوستی بے مثال اور خطے کی بہتری کے لیے انتہائی اہم ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود نے دورہ ترقی کے موقع پر کیا۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک ترک دوستی کو باہمی تعاون اور مضبوط تعلقات کا ثمر قرار دیا۔

    ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی ترکش فلیٹ ہیڈکوارٹرز آمد کے موقع پر ترکش فلیٹ نے ان کا شان دار استقبال کیا اور سلامی پیش کی۔

    ترکی کے اس دورے کے دوران نیول چیف کی کمانڈر ترکش فلیٹ، کمانڈر آف ترکش نادرن سی ایریا سے اہم ملاقاتیں ہوئیں، جہاں باہمی دل چسپی کے امور زیر بحث آئے۔

    ان ملاقاتوں میں بحری اشتراکیت اور بحر ہند میں سیکیورٹی کی صورت حال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ کو ترکش فلیٹ کمانڈ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    نیول چیف نے گولکیک نیول شپ یارڈ اور ترکش نیوی کے جہاز کا بھی دورہ کیا اور عملے کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہا۔

    تجزیہ کاروں نےسربراہ پاک بحریہ کے حالیہ دورے کو پاک ترک جنگی تعاون کے لیے اہم قرار دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ یہ دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین دفاعی تعلقات میں مزید استحکام کا باعث ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان آئندہ دو برسوں میں خلاء میں سیٹلائٹ مشن بھیجے گا، ایئر مارشل سہیل امان

    پاکستان آئندہ دو برسوں میں خلاء میں سیٹلائٹ مشن بھیجے گا، ایئر مارشل سہیل امان

    اسلام آباد : سربراہ پاک فضائیہ ایئر مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاکستان آئندہ دو برسوں میں خلائی مشن بھیجے گا جس کے لیے پاکستان اپنے دوست چین کے تعاون سے نیکسٹ جنریشن طیارہ سازی میں مشغول ہے.

    اس بات کا علان انہوں نے ایئر یونیورسٹی کے زیراہتمام ملکی تاریخ کے سب سے بڑے اپنی نوعیت کے منفرد چار روزہ ٹیکنالوجی مقابلوں کے موقع پر ایئرٹیک کانفرنس سے بہ طور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا، ایئرچیف کا کہنا تھا کہ حصول تعلیم کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کا احسن استعمال اور سماجی فلاح و بہبود ہونا چاہیے.

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے آگاہ کیا کہ پاکستان دوست ملک چین کے تعاون سے کامیابی سے نیکسٹ جنریشن طیارہ سازی میں مصروف ہے اور عنقریب چین کے اشتراک سے پاکستان اپنا سٹلائیٹ مشن بھیجنے کے بھی قابل ہوجائے گا.

    پاکستان ایئر فورس کی دفاع وطن میں اعلیٰ خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں چنانچہ پاکستان سالانہ بنیادوں پر 16 سے 20 جے ایف سترہ طیارے بنارہا ہے جو ایف سولہ جہازوں سے کارکردگی میں کہیں زیادہ بہتر ہیں.

    ایئر چیف مارشل سہیل امان نے انڈسٹری اور تعلیمی اداروں کے مابین قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلا شبہ پاکستانی طلباء طالبات دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں لیکن اہدافِ زندگی کو کامیابی سے حاصل کرنے کیلئے یقین محکم، مقصد سے لگاوٌ اور انتھک جدوجہد ضروری ہے.

    انہوں نے کہا کہ ہر ایک رول ماڈل لیڈر کو کڑے وقت میں کٹھن فیصلے کرنے کا حوصلہ ہونا چاہیے اور انسان مساوات کے طور پرعزت و احترام کا مستحق ہے اگر ہم اپنی زندگیوں میں مثبت اقدار کو پروان نہیں چڑھاتے تو ہماری کامیابی کسی کام کی نہیں ہوتی.

    اس موقع پر وائس چانسلر ایئر یونیورسٹی ایئر وائس مارشل (ر) فائز امیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایئریونیورسٹی کے زیراہتمام ایئرٹیک ملک بھر کے انجینئرنگ کے طالب علموں کوجدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے معلومات کے تبادلے اور آئیڈیاز کے تبادلے کا موثر پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے.

    خیال رہے کہ چار روزہ ٹیکنالوجی مقابلوں کا مقصد ملک بھر کے قابل طلباء وطالبات کی تخلیقی اور قائدانہ صلاحیتوں کو پروان چڑھانا ہے اور اس ایئرٹیک کانفرنس میں شرکت کیلئے طلباء و طالبات سمیت مختلف شعبہ زندگی کے ماہرین کی کثیر تعداد موجود تھی.

  • پاک فضائیہ کے نمبر6اسکواڈرن کی75 سالہ تقریب کا انعقاد

    پاک فضائیہ کے نمبر6اسکواڈرن کی75 سالہ تقریب کا انعقاد

    اسلام آباد : پی اے ایف نور خان پر پاک فضائیہ کے تاریخی اسکواڈرن نمبر6 کی 75 سالہ تقریب منعقد ہوئی، تقریب کے مہمانِ خصوصی پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان تھے۔

    اس موقع پر پاک فضائیہ کے سابق ہیروز، سابق سربراہان اور ریٹائرڈ اور حاضر سروس افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    تقریب کے دوران اس شاندار اسکواڈرن کی درخشاں تاریخ پر محیط ایک بہترین ڈاکومنٹری دکھائی گئی، پاک فضائیہ کے سربراہ نے اس موقع پر پاکستان پوسٹ کی جانب سے نمبر 6اسکواڈرن کی 75سالہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے جاری کردہ ٹکٹ کی نقاب کشائی بھی کی۔

    شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ پاک فضائیہ پندرہ سال سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے جس سے انہیں قیمتی تجربات حاصل ہوئے، اسکواڈرن نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔


    مزید پڑھیں: دبئی ایئرشو، پاک فضائی کاجےایف17تھنڈرطیارہ توجہ کا مرکز


    ان کا مزید کہنا تھا کہ نمبر6 سکواڈرن کے لڑاکا دستہ نے بہترین پیشہ وارانہ مہارت سے ایسے علاقوں میں کارروائی کی جہاں دہشت گرد چھپے ہوئے تھے اور پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی بھرپور معاونت کی، اسی وجہ سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز پاک فضائیہ میں تاریخی کامیابی حاصل کی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • موسمِ سرما کی آمد ‘ ایل پی جی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

    موسمِ سرما کی آمد ‘ ایل پی جی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

    کراچی: پٹرول بم کے بعد حکومت نے سردیوں میں کے موسم میں توانائی کے متبادل ذریعے ایل پی جی کی قیمت میں10روپے فی کلواضافہ کرتے ہوئے گھریلو سیلنڈر 100 روپے جبکہ کمرشل سیلنڈر 400روپے مہنگا کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے ایل پی جی کی قیمتوں میں دس روپے فی کلو اضافے کی سمری پر دستخظ کردیے ہیں جس کے خلاف ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسو سی ایشن ملک بھر میں احتجاج کرے گی۔

    ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی حکومت نے موسمِ سرما میں غریب عوام کو دوسرا تحفہ بھی ارسال کر دیا گیا ہے ۔ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں10روپے فی کلواضافے کے بعد گھریلو سیلنڈر 100 روپے،کمرشل سیلنڈر 400روپے مہنگا کر دیا گیا گا ۔انہوں نے کہا کہ ای سی سی اور حکومت نے مل کر ایل پی جی انڈسٹری کے معاشی قتل کے فیصلے پر دستخط کر دیے ہیں۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں ایل پی جی پر پریمیم بونس، سگنیچر بونس ریگولیٹوری ڈیوٹی اور لیوی ٹیکس کے نام پر جگا ٹیکس منظور نہیں لہذا قیمت بڑھنے کے خلاف 9دسمبر کوخیبر سے کراچی تک ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔

    عرفان کھوکر کا کہنا تھا کہ قیمتیں بڑھنے سے غریب عوام اور غریب رکشہ ڈرائیورسب سے ذیادہ متاثرہو رہے ہیں جبکہ محدود پیمانے پر کھانے کا کاروبار کرنے والے افراد بھی اس فیصلے کی زد میں آئیں گے جو کہ ایل پی جی کے براہ راست صارفین ہیں۔

    انہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ درآمدی پالیسیوں سمیت ایل پی جی پر پریمیم بونس، سگنیچر بونس ریگولیٹوری ڈیوٹی اور لیوی ٹیکس کے نام پر جگا ٹیکس فوری ختم کیے جائیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاک سعودی وزرائے خارجہ کمیشن کے 11 ویں اجلاس کی تیاری پر اتفاق

    پاک سعودی وزرائے خارجہ کمیشن کے 11 ویں اجلاس کی تیاری پر اتفاق

    ریاض: سعودی عرب میں تعینا ت پاکستا ن کے سفیر خان ہاشم بن صدیقی نے سعودی عرب کے وزیر برائے تجارت و سرمایہ کاری ڈاکٹر ماجد بن القصبی سے ملاقات کی‘ ملاقات میں پاک سعودی وزرائے خارجہ کمیشن کے 11 ویں اجلاس کی تیار ی پر اتفاق کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں اہم شخصیات نے مشترکہ وزیر خارجہ کمیشن کے 11 ویں اجلاس کے تیاری پر اتفاق کرتے ہوئے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تجارت و سرمایہ کاری اور علاقائی امور سمیت دو طرفہ تعلقات پر بھی گفتگو کی ۔

    پاکستانی سفیر نے سعودی وزیر کو پاکستانی قیادت کی جانب سے اس اہم پیش رفت پر مبارک باد بھی دی اور اسلام آباد میں حکومت اور ان کے وفد کے دوران طے ہونے ملاقات کی تیاری سے آگاہ کیا ۔

    پاکستانی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے خصوصی کردار پر ان کا بھی شکریہ ادا کیا۔

    دوسری جانب ڈاکٹر القصبی نے سعودی قیادت کے عزم کی توثیق کی کہ پاکستان کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کوشاں رہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ دو طرفہ تعلقات قدیم اور مضبوط ہیں اور انہیں مزید بہتر بنانے کے لیے نئے راستے ڈھونڈنے کی ضرورت ہے۔

    پاکستانی سفیر نے ڈاکٹر القصبی کو مشترکہ وزیر خارجہ کمیشن میں دلچسپ ظاہر کرنے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اتفاق کیا کہ طرفین کے درمیان موجودہ رشتے کو مزید مضبوط بنانے اور تعاون کے نئے اور مضبوط راستے ڈھونڈنا بھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

    یاد رہے کہ ڈاکٹرماجد القصبی پاک سعودی مشترکہ وزرائے خارجہ کمیشن کے شریک چیئرمین بھی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • عمرہ زائرین کے فنگرپرنٹس دینے کی شرط یکم دسمبر تک مؤخر

    عمرہ زائرین کے فنگرپرنٹس دینے کی شرط یکم دسمبر تک مؤخر

    اسلام آباد: سعودی سفارتخانے نے بائیو میٹرک سسٹم دسمبرتک مؤخر کرنے کا اعلان کردیا، عمرہ زائرین پرانے سسٹم کے تحت ویزا حاصل کرسکتےہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی سفارتخانہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی حکومت نے بائیو میٹرک سسٹم کو فی الحال مؤخر کردیا ہے۔

    سعودی عرب میں جانے والے پاکستانی عمرہ زائرین یکم دسمبر تک پرانے نظام کے تحت فنگر پریںٹس کی شرط کے بغیر ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔

    مذکورہ شرط زائرین کی مشکلات کے پیش نظر مؤخر کی گئی ہے، تاہم عمرہ زائرین کے لئے چار دسمبر کے بعد سے فنگرپرنٹس دینا لازمی ہوں گے۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستانی قوم کے مفادات کو تمام معاملات پر فوقیت دیتا ہے، اعتماد کمپنی کا بغیرتیاری فنگر پرنٹس لینا پریشانی کاباعث بنا، انہوں نے کہا کہ بائیومیٹرک سہولت سے پاکستانی جدہ ایئرپورٹ پرطویل انتظارسے بچ سکیں گے۔

    واضح رہے کہ سعودی حکومت نے چند روز قبل یہ ہدایات جاری کی تھیں کہ تیس اکتوبر سے بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر کوئی پاسپورٹ وصول نہیں کیا جائے گا، بائیو میٹرک صرف اعتماد کمپنی کا چلے گا، جس کے صرف کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں دفاتر ہیں۔


    مزید پڑھیں: حج وعمرہ زائرین کیلئے بائیو میٹرک کی تصدیق لازمی قرار


    اس شرط  کے بعد مذکورہ دفاتر پر صبح سویرے ہی زائرین کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں اور سہولیات نہ ہونے کے باعث عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔


    مزید پڑھیں: عمرہ زائرین کی سعودیہ میں غیر قانونی سکونت، پاکستانی سرفہرست


    فنگرپرنٹس کے نام پرفی کس ساڑھے چھ سو روپے کی وصولی کی گئی، زائرین کے احتجاج کے بعد سعودی حکومت کو اس فیصلے پر نظر ثانی کرنا پڑی۔

  • پہاڑوں میں چھپائی گئی 57 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد

    پہاڑوں میں چھپائی گئی 57 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد

    کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈز نے 57 کروڑ روپے مالیت کی 480 کلوگرام منشیات برآمد کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے خفیہ اطلاع پر پسنی (بلوچستان ) سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

    pakistan coast guard

    ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق پسنی ائر پورٹ کے قریب سردشت کے مقام پر ساحل سمندر کے قریب کارروائی کی گئی جس میں پہاڑیوں میں چھپائی گئی 480 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی۔

    مالیت عالمی منڈی میں تقریباً 57 کروڑ روپے

    منشیات پاکستان سے مشرق وسطیٰ اسمگل ہونا تھی، اس کی مالیت عالمی منڈی میں تقریباً 57 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ دنوں بھی پاکستان کوسٹ گارڈز نے پسنی ائر پورٹ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک خالی مکان کے خُفیہ حصوں میں چھپائی گئی 922 کلو گرام اربوں روپے مالیت کی اعلیٰ قسم کی چرس بھی برآمد کی تھی۔

    ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈیئر عتیق الرحمن نے جوانوں کی اس اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔

  • کندھ کوٹ سے نکلنے والی گیس فروخت کرنے کا معاہدہ

    کندھ کوٹ سے نکلنے والی گیس فروخت کرنے کا معاہدہ

    کندھ کھوٹ: پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) اور سینٹرل پاور جنریشن کمپنی کے درمیان کندھ کوٹ سے نکلنے والی گیس کی فروخت کا معاہدہ طے پا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ اور سینٹرل پاور جنریشن کمپنی کے درمیان جینکوII سے یومیہ 200 ایم ایم ایس سی ایف گیس کی فروخت کا معاہدہ طے پا گیا، معاہدے پر ایم ڈی اور سی ای او پی پی ایل سید وامق بخاری اور سی پی جی سی ایل کے سی ای او محمد ایّوب انصاری نے دستخط کیے۔

    ترجمان پی پی ایل کے مطابق 72.5 فیصد ‘ لو یا ادا کرو’ کے عہد کے ساتھ مکمل ملکیت کندھ کوٹ گیس فیلڈ سے جینکوII کے گدو تھرمل پاور اسٹیشن، ضلع کشمور کو فروخت کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔

    پی پی ایل اور حکومت  کے درمیان ستمبر 2016 میں طے پایا تھا جس کے تحت جینکوII کو گیس کی فروخت کے ساتھ ساتھ پی پی ایل، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کو بھی یومیہ 50 ایم ایم ایس سی ایف تک گیس فراہم کر رہی ہے جوکہ گڈو تھرمل پاور اسٹیشن کو ہی دی جاتی ہے۔

    پی پی ایل نے پرانی فیلڈ میں گیس کی پیداوار کو یومیہ 90 ایم ایم ایس سی ایف تک بڑھایا جو گڈو پاور اسٹیشن کو فراہم کی جارہی ہے۔