Author: انجم وہاب

  • کراچی: ایک اور ٹریول ایجنٹ عازمین حج کے کروڑوں روپے لے کر فرار

    کراچی: ایک اور ٹریول ایجنٹ عازمین حج کے کروڑوں روپے لے کر فرار

    کراچی: شہر قائد میں عازمین حج کے ساتھ فراڈ کا ایک اور واقعہ منظرعام پر آگیا، گلشن اقبال میں ٹریول ایجنسی کا مالک 150 سے زائد عازمین حج کے کروڑوں روپے لے کر فرار ہوگیا۔

    ٹریول ایجنٹ کے متاثرین نے ایف آئی اے دفتر کے سامنے احتجاج کیا، متاثرین میں 9 سرکاری ملازمین بحی شامل ہیں۔

    متاثرین نے میڈیا کو بتایا کہ گلشن اقبال یونیورسٹی روڈ پر واقع ٹریول ایجنسی کا ما لک حج پر جانے والے خواہشمند افراد کے کروڑوں روپے لے کر فرار ہو گیا ہے، مفرور ایجنٹ کو گرفتار کر ان کے پاسپورٹ واپس دلوائے جائیں اوروزارت حج ان کے حج پر جانے کے فوری اقدامات کرے۔

    خیال رہے کہ کراچی میں حج پر جانے والے خواہش مند افراد سے فراڈ کا یہ پہلا واقعہ نہیں، پہلے بھی درجنوں واقعات ہو چکے ہیں لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خاموشی اس معاملے میں لمحہ فکریہ ہے۔

    متاثرین کا کہنا تھا کہ وزارت حج اور وزارت داخلہ ایسے تمام ٹریول ایجنٹ جن کے اپنے لائسنس نہیں ہیں ان کے خلاف قانون یا اسمبلی سے بل پاس کروا کر ان کا صفایا کرے تاکہ آنے والے وقت میں عمرہ یا حج کی سعادت حاصل کرنے والے لوگوں سے دھوکہ یا فراڈ نہ ہو سکے۔

  • پاک بحریہ کا اعزاز، کثیرالقومی ٹاسک فورس کی کمانڈ 10 ویں مرتبہ سنبھال لی

    پاک بحریہ کا اعزاز، کثیرالقومی ٹاسک فورس کی کمانڈ 10 ویں مرتبہ سنبھال لی

    کراچی: پاک بحریہ نے کثیرالقومی ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ 10 ویں مرتبہ سنبھال لی۔

    پاک بحریہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے کثیرالقومی ٹاسک فورس کی کمانڈ 10ویں مرتبہ سنبھال لی جبکہ ریئر ایڈمرل نوید احمد رضوی کو فورس کا کمانڈر تعینات کیا گیا ہے، تبدیلی کمانڈ کی تقریب بحرین میں واقع ہیڈکوارٹرز یو ایس نیوسینٹ میں منعقد ہوئی

    ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ ’کثیر القومی ٹاسک فورس 150‘ کی کمانڈ کا پاکستان کودسویں مرتبہ سونپا جاناا تحادی فورسز کا پاکستان نیوی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مہارتوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔

    اس موقع پر نومنتخب کمانڈر ریئر ایڈمرل نوید احمد رضوی نے کہا کہ بحری خطے میں امن و استحکام کے قیام کے سلسلے میں پا ک بحریہ کے عزم اور پیشہ وارانہ امور کی وجہ سے اتحادی افواج کے مابین تعلقات مسلسل مضبوط ہورہے ہیں۔

    واضح رہے مشترکہ ٹاسک فورس 150 کے سمندر میں دہشت گردی کی روک تھام کے لیے آپریشنز سرانجام دیتی ہے۔

  • گیس میٹرکی خرابی کے نام پرصارفین کو کروڑوں روپے کے بلزجاری

    گیس میٹرکی خرابی کے نام پرصارفین کو کروڑوں روپے کے بلزجاری

    کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس میٹر خرابی کے نام پر پی یو جی پاسنگ ان رجسٹر ڈ گیس کی مد میں کروڑوں روپے ماہانہ بلوں میں شامل کرکے ایک لاکھ صارفین کو بل جاری کر دیئے، صارفین کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کوئی پیشگی نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔

    سوئی سدرن گیس کے جنرل منیجر کسٹمر سروس ڈاکٹر اعجاز احمد کے مطابق جنوری سے جون2017 تک ایک لاکھ 8ہزار کے قریب صارفین کو "پی یو جی” بل جاری کیے جا چکے ہیں تاہم انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ ماہانہ پی یو جی بل میں شامل کرنے کے حوالے سے کوئی آگاہی مہم چلائی گئی اور نہ ہی پیشگی نوٹس بھجوائے۔

      

    ڈاکٹر اعجاز کے مطابق اگر کسی کسٹمر کا بل چار ماہ تک کم یا زیرو ریڈنگ ظاہر کرے تو اس میٹر کو چیک کرایا جاتا ہے اورخرابی کی صورت میں میٹر تبدیلی تک صارف کو (پی یو جی )بل جاری کیا جاتا ہے۔

    ڈاکٹر اعجاز نے بتایا کہ اب تک 46 ہزار میٹر تبدیل کئے گئے ہیں جبکہ پچپن ہزار میٹر ز تبدیل کیے جانے ہیں۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ کمپنی کے پاس میٹرز کا وافر اسٹاک موجود ہے تاہم ہزاروں صارفین کے گیس میٹر ایک ساتھ تبدیل کرنا بھی ممکن نہیں ہے۔

    صارفین کا کہنا ہے کہ کمپنی کی جانب سے بغیر بتائے اضافی بل بھیجنا ظلم کے مترادف ہے۔ کے الیکٹرک کی جانب سے پہلے ہی اوور بلنگ کی جارہی ہے اب سوئی گیس نے بھی اضافہ بل بھیجنا شروع کر دیئے ہیں۔صارفین کا کہنا ہے کہ اگر میٹر میں خرابی ہے تو متعلقہ ادارہ مہینوں کیوں انتظار کرتاہے۔

    صارفین نے اوگرا سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ اداروں کے مفادات کا تحفظ کرنے کے بجائے صارفین کے حقوق کا خیال رکھا جائے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔