Author: انجم وہاب

  • پاکستان میں سونے کی قیمت کم ہوگئی

    پاکستان میں سونے کی قیمت کم ہوگئی

    پاکستان میں سونے کی قیمت دو روز کے اضافے کے بعد کم ہوگئی۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 58 ہزار روپے ہوگئی۔

    اسی طرح 10 گرام سونا قیمت 1286 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 6 ہزار 927 روپے کا ہوگیا۔

    عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونا فی اونس 15 ڈالر کمی سے 3353 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • سندھ میں کن خواتین کو مفت الیکٹرک بائیکس دی جائیں گی؟

    سندھ میں کن خواتین کو مفت الیکٹرک بائیکس دی جائیں گی؟

    کراچی (05 اگست 2025): ورکرز ویلفیئر بورڈ نے رواں مالی سال کا بجٹ منظور کر لیا، جس میں محنت کشوں کے لیے 7 لاکھ کی حادثاتی ہیلتھ انشورنس، 270 اسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت، اور خواتین کے لیے مفت الیکٹرک بائیکس کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر محنت و افرادی قوت و چیئرمین ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ شاہد تھہیم کی زیر صدارت ورکرز ویلفیئر بورڈ کا 33 واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکریٹری محنت رفیق قریشی، کمشنر سندھ ریونیو بورڈ، آجر و اجیر نمائندوں، فنانس ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔

    سیکریٹری رفیق قریشی نے بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ بجٹ میں کئی اہم اہداف مکمل کیے گئے ہیں، 10 ہزار صنعتی خواتین ورکرز کو ای بائیکس کی فراہمی سے متعلق اسکیم بھی منظور کر لی گئی ہے، حادثاتی ہیلتھ انشورنس اسکیم کا اجرا کر دیا گیا، اور لیبر کالونیوں اور تعلیمی اداروں کی بحالی، اور صنعتی کارکنوں میں سلائی مشینوں کی تقسیم سے متعلق اسکیم بھی منظور کر لی گئی۔

    نئے بجٹ میں ایکسیڈینٹل ہیلتھ انشورنس اسکیم بھی متعارف کروائی گئی ہے، جس میں محنت کشوں کو سالانہ 7 لاکھ روپے تک کی ہیلتھ انشورنس حاصل ہوگی، جس سے پورے ملک میں 270 اسپتالوں میں علاج ممکن ہوگا۔ وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت کے مطابق ڈیتھ گرانٹ کی رقم 7 سے 10 لاکھ روپے اور شادی گرانٹ کی رقم بھی 3 سے 5 لاکھ روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


    اسکیم کے تحت طلبہ و طالبات کو الیکٹرانک بائیکس اور پنک اسکوٹیز ملیں گی


    گورننگ باڈی نے فیصلہ کیا کہ اب فلیٹس کی بجائے ورکرز کے لیے مکمل سولرائزڈ گھر تعمیر کیے جائیں گے، ہاؤس لون اور کار لون ایک بار جب کہ بائیک لون دو بار حاصل کیے جا سکیں گے، شرط یہ ہے کہ پہلے یہ سہولت استعمال نہ کی ہو، جب کہ ہر پہلو ڈیجیٹلائزڈ ہوگا۔

    ہر مزدور اور اُس کے اہل خانہ کا ڈیٹا نادرا اور ای او بی آئی سے منسلک ہو کرڈیجیٹائز ہوگا، ورکرز ویلفئیر بورڈ ایس ای سی پی کی منظور شدہ شریعہ کمپلائنٹ سکوک بانڈز میں 3 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرے گا، اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ملازمین کے لیے صحت کی سہولیات پر اخراجات کے لیے باقاعدہ معیار مقرر کیا جائے کیوں کہ موجودہ نظام کے اخراجات کی کوئی حد مقرر نہیں، سندھ حکومت کی پالیسی کے تحت سب کے لیے یکساں ہیلتھ انشورنس کا نظام بنایا جائے گا۔

    موجودہ بجٹ میں اسکولوں کی سولرائزیشن کا منصوبہ بھی شامل کیا گیا ہے اور ہر سال بچوں کو 2 مرتبہ یونیفارم دیے جائیں گے، اور تمام تعلیمی اداروں کو ڈیجیٹلائز کیا جائے گا۔

    کمشنر سندھ ریونیو بورڈ نے انکشاف کیا کہ 53 برسوں میں ایف بی آر نے مزدوروں کے فنڈز کی مد میں مجموعی طور پر 350 ارب روپے جمع کیے، جب کہ سندھ کو صرف 22.5 ارب روپے فراہم کیے گئے، ہم نے ڈیجیٹلائزیشن سے 87 بلین جمع کیے ہیں۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ کا وزیر اعظم کو ارسال کیا گیا باضابطہ خط بھی اجلاس میں پیش کیا گیا جس میں اس غیر منصفانہ تقسیم پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 1017 پوائنٹس کا اضافہ

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 1017 پوائنٹس کا اضافہ

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز نئے ریکارڈ بن گئے۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 42 ہزار کی سطح عبور کرگیا، کاروبار کا اختتام 1017 پوائنٹس پر اضافہ ہوا۔

    ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 42 ہزار 52 پوائنٹس پر بند ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں پورا دن 42 ارب 66 کروڑ  روپے حصص کا کاروبار ہوا۔

    انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران 1 لاکھ 42 ہزار 323 کی نئی ریکارڈ تاریخ سطح تک بھی ٹریڈ ہوا۔

    اسٹاک مارکیٹ میں پورا دن 247 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ 206 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 29 کمپنیوں کے استحکام رہا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ او جی ڈی سی ایل کو سرکلر ڈیبت کی مد میں رقم کی ادائیگی کے بعد تیزی ہوئی ہے، امریکا سے ٹیرف معاہدے اور ایران کے ساتھ 10 ارب ڈالرز تجارتی معاہدے مارکیٹ میں تیزی کا باعث بنے ہیں۔

  • ویڈیو رپورٹ: مٹھائیوں اور بیکری آئٹمز کی برآمدات میں اضافہ ہو گیا

    ویڈیو رپورٹ: مٹھائیوں اور بیکری آئٹمز کی برآمدات میں اضافہ ہو گیا

    کراچی میں جاری نمائش ’مائی کراچی‘ میں شریک کمپنیوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے مقامی فروخت میں کمی آئی ہے، تاہم کنفیکشنری مٹھائیوں، فروزن فوڈ اور بیکری ائیٹم کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    مائی کراچی نمائش کراچی کا مثبت امیج اجاگر کرنے کے لیے ہر سال منعقد کی جاتی ہے، یہ نمائش نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں پہچانی جاتی ہے، نمائش میں شریک پاکستانی کمپنیوں کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوڈ آئٹم کی بیرون ملک مانگ میں اضافہ ہوا ہے، نمکو، بیکری اور مٹھائیوں کی کینڈا، امریکا اور آسٹریلیا کو ایکسپورٹ میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے۔


    کیا دودھ اور آئس کریم سے ڈراؤنے خواب آتے ہیں؟


    نمائش میں شریک تاجروں کا کہنا تھا کہ مائی کراچی نمائش کا انعقاد شہر میں مثبت تجارتی سرگرمیوں کا ثبوت ہے، نمائش میں ملکی اور غیر ملکی کمپنیاں اپنی مصنوعات رعایتی نرخوں پر پیش کر رہی ہیں، یہ تین روزہ نمائش کراچی والوں کو تفریح فراہم کرنے کے علاوہ بزنس ٹو بزنس میٹنگز کے لیے بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔


    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں


  • پاکستان میں سونے کی قیمت مزید کم ہوگئی

    پاکستان میں سونے کی قیمت مزید کم ہوگئی

    پاکستان میں آج سونے کی قیمت میں مزید کم ہوگئی۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کم ہونے کے بعد 3 لاکھ 52 ہزار 900 روپے ہوگئی۔

    اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 86 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 2 ہزار 555 روپے ہوگئی۔

    عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں معمولی کمی ہوئی، سونا ایک ڈالر کم ہوکر 3302 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

    گزشتہ روز پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 53 ہزار روپے ہوگئی تھی۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • پاکستان میں سونے کی قیمت کم ہوگئی

    پاکستان میں سونے کی قیمت کم ہوگئی

    پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک روز کے اضافے کے بعد کمی آگئی۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 53 ہزار روپے ہوگئی۔

    اسی طرح 10 گرام سونا 1714 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 2 ہزار 641 روپے کا ہوگیا۔

    دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونا 20 دالر کم ہوکر 3303 ڈالر فی اونس رہا۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر مزید بڑھ گئی

    امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر مزید بڑھ گئی

    انٹربینک میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر مزید بڑھ گئی۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 8 پیسے سستا ہوکر 282 روپے 87 پیسے پر بند ہوا۔

    گزشتہ انٹربینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے کمی کے بعد 282 روپے 95 پیسے رہا تھا۔

    واضح رہے کہ امریکی ڈالر کی شرح میں یہ چھوٹی تبدیلی پاکستان کی معیشت کے لیے وزن رکھتی ہے۔ کمزور پاکستانی روپے مشینری، ایندھن اور اشیائے صرف کی درآمدات کی لاگت کو بڑھاتا ہے، جو افراط زر کو بڑھا سکتا ہے اور زندگی کے اخراجات میں اضافہ کر سکتا ہے۔

    مثبت پہلو یہ ہے کہ برآمدات میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ پاکستانی مصنوعات بیرون ملک زیادہ سستی ہو جائیں گی، جس سے ٹیکسٹائل اور زراعت جیسی صنعتوں کو فائدہ ہو گا۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    زر مبادلہ کی شرح غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کو بھی متاثر کرتی ہے، پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی ڈالر پر مبنی قرضوں کی لاگت میں اضافہ کرتی ہے۔

    کاروبار اور سرمایہ کار ان تبدیلیوں کو قریب سے دیکھتے ہیں کیونکہ یہ تجارتی توازن، سرمایہ کاری کے بہاؤ اور معاشی استحکام کو متاثر کرتے ہیں۔

  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں کئی روز کی کمی کے بعد آج اضافہ ہوگیا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 55 ہزار روپے ہوگئی۔

    اسی طرح 10 گرام سونا 257 روپے اضافے سے 3 لاکھ 4 ہزار 355 روپے پر پہنچ گیا۔

    عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا، سونا 3 ڈالر اضافے سے 3323 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

    چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 963 روپے پر برقرار رہی ہے۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسینج میں تیزی، ہنڈریڈ انڈیکس میں 447 پوائنٹس کا اضافہ

    پاکستان اسٹاک ایکسینج میں تیزی، ہنڈریڈ انڈیکس میں 447 پوائنٹس کا اضافہ

    کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اضافے کے ساتھ کاروبار کا اختتام ہوا ہے۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈریڈ انڈیکس 447 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 38 ہزار 412 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    دن بھر مجموعی طور پر 476 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 152 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 290 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔

    مارکیٹ میں 45 کروڑ 58 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں 24 ارب 99 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔

    اسٹاک مارکیٹ کی بلند ترین سطح 139،018 جبکہ کم ترین سطح 137،658 پوائنٹس رہی۔

  • نیشنل گرڈ کمپنی نے 500 کے وی K2/K3 ٹرانسمیشن لائن مکمل کر لی

    نیشنل گرڈ کمپنی نے 500 کے وی K2/K3 ٹرانسمیشن لائن مکمل کر لی

    نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان (این جی سی) نے 500کے وی K2/K3 – مٹیاری اور کے کے آئی – پورٹ قاسم ٹرانسمیشن لائن سرکٹس کو کامیابی کے ساتھ انرجائز کردیا ہے جو بجلی کے ترسیلی نظام کے استحکام کیلئے ایک اہم سنگ میل ہے۔

    102 کلومیٹر طویل، ڈبل سرکٹ، کواڈ بنڈل ٹرانسمیشن لائن کراچی کے قریب K2 اور K3 نیوکلیئر پاور پلانٹس سے 2,200 میگاواٹ بجلی کی ترسیل کے لیے تعمیر کی گئی ہے۔ یہ لائن کینوپ جوہری پلانٹس سے موجودہ 500کے وی پورٹ قاسم – مٹیاری ٹرانسمیشن لائن کے ساتھ لنک کی گئی ہے اور اسے تقریباً 18.45 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔

    اس اہم منصوبے کی تکمیل سے نیشنل گرڈ کے استحکام اور استعداد کار میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ ٹرانسمیشن لائن کے انرجائز ہونے سے ملک کے جنوبی خطے میں بجلی کی ترسیل کا نظام مضبوط ہوگا اور اس سے نیشنل گرڈ کو مستحکم رکھنے، علاقائی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی جس سے قومی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

    ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر میں حائل کئی رکاوٹوں کے باوجود اس کامیابی کا حصول وزارت توانائی (پاور ڈویژن)، این جی سی بورڈ آف ڈائریکٹرز اور این جی سی کی مختلف فارمیشنز پراجیکٹ ڈیلیوری ساؤتھ، ایسیٹ مینجمنٹ ساؤتھ، ٹیلی کام، ایچ وی ڈی سی سائوتھ، ٹی ایس جی (ساؤتھ)، ٹرانسمیشن لائن ڈیزائن، میٹریل پروکیومنٹ اینڈ مینجمنٹ، پروٹیکشن اینڈ کنٹرول، پاور سسٹم پلاننگ اور آئی ایس ایم او کی اجتماعی کاوشوں اور قریبی تعاون کے ذریعے ممکن ہوا۔

    منیجنگ ڈائریکٹر این جی سی، انجینئر محمد شاہد نذیر نے ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل پر پراجیکٹ میں شامل تمام ٹیموں کی کاوشوں اور ان تھک محنت پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل لوڈ سنٹرز تک بجلی کی مسلسل ترسیل کو یقینی بنانے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتی ہیں اور اس سے پاکستان کے پاور ٹرانسمیشن نیٹ ورک  کی استعداد میں اضافہ ہوگا۔