Author: انور خان

  • انٹرمیڈیٹ آرٹس پرائیویٹ گروپ کے نتائج کا اعلان

    انٹرمیڈیٹ آرٹس پرائیویٹ گروپ کے نتائج کا اعلان

    کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ آرٹس پرائیویٹ گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائئج کا اعلان کردیا۔

    انٹرمیڈیٹ آرٹس پرائیویٹ گروپ کے سالانہ امتحانات میں پہلی تینوں پوزیشن طالبات نے حاصل کی ہے، کرن بنت عبدالرحمان نے 876 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

    اریبا بنت عبدالرشید 872 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہیں۔ الفیہ شاہ بنت محمد شاہد نے 864 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

    امتحانات میں 2615 امیدواروں نے شرکت کی اور 1187 امیدوار کامیاب قرار پائے۔

    ناظم امتحانات زرینا راشد نے بتایا کہ کامیابی کا تناسب 45.39 فیصد رہا ہے، نتائج بورڈ کی ویب سائٹ اور اینڈرائیڈ ایپ پر دستیاب ہیں۔

    چیئرمین فقیر محمد لاکھو نے کامیاب طلباء کو مبارکباد پیش کی ہے جبکہ پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔

  • کراچی : انٹرمیڈیٹ نتائج میں ردوبدل  کی تحقیقات، طلباء آدھی رات کو اینٹی کرپشن  آفس طلب ، والدین پریشان

    کراچی : انٹرمیڈیٹ نتائج میں ردوبدل کی تحقیقات، طلباء آدھی رات کو اینٹی کرپشن آفس طلب ، والدین پریشان

    کراچی : انٹرمیڈیٹ نتائج میں ردوبدل کی تحقیقات کے لئے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے طلباء کو آدھی رات کو طلب کرلیا ، جس پر والدین مشتعل ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی (BIEK) میں مبینہ نتائج میں ردوبدل کی تحقیقات کے سلسلے میں طلبہ کو طلبی کے نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ نوٹسز طلبہ کے تعلیمی اداروں کے ذریعے بھیجے گئے ہیں، تاہم طلبی کے وقت نے والدین میں شدید تشویش پیدا کر دی۔

    والدین نے سوال اٹھایا کہ طلبہ، خصوصاً طالبات کو رات ساڑھے بارہ بجے اینٹی کرپشن کے ویسٹ آفس بلانے کا کیا جواز ہے؟ “ہم اپنی بیٹیوں کو آدھی رات کو اینٹی کرپشن آفس کیسے بھیج سکتے ہیں؟” والدین نے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

    یہ تحقیقات ڈیڑھ سال سے جاری ہیں اور 2022ء کے انٹرمیڈیٹ امتحانی نتائج میں مبینہ ردوبدل پر مرکوز ہیں، طویل تحقیقات کے باوجود اینٹی کرپشن کوئی واضح شواہد سامنے لانے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

    اس سے قبل انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کے دو سابق چیئرمینز اور دو کنٹرولرز امتحانات کے خلاف مقدمات درج کیے گئے تھے لیکن کوئی ٹھوس ثبوت سامنے نہ آ سکا۔

    اب پہلی مرتبہ طلبہ کو براہِ راست سوال جواب کے لیے طلب کیا گیا ہے، ان طلبہ میں کئی ایسے بھی شامل ہیں جو ایم ڈی کیٹ اور این ای ڈی انٹری ٹیسٹ پاس کر کے مختلف گریجویٹ پروگرامز میں زیر تعلیم ہیں۔

    یاد رہے کہ جنوری 2025ء میں انٹرمیڈیٹ بورڈ کے نئے قائم مقام چیئرمین سید شرف علی شاہ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز ڈیپارٹمنٹ سے ملاقات کی تھی جس میں نتائج پر اٹھنے والے اعتراضات دور کرنے کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

    کمیٹی کو ایک ماہ کے اندر شفاف تحقیقات کر کے طلبہ کی شکایات حل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ چیئرمین کا کہنا تھا کہ طلبہ ملک کا مستقبل ہیں اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

  • ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال میں ہراسانی کی وائرل ویڈیو پر ایکشن

    ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال میں ہراسانی کی وائرل ویڈیو پر ایکشن

    کراچی: ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال میں زیرِ تربیت نرس کو مبینہ ہراساں کرنے والے ہیڈ نرس کو معطل کر دیا گیا۔

    ہفتے اتوار کی درمیانی شب  مبینہ ہراسانی کی  ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر وائس چانسلر پروفیسر جہاں آرا نے فوری نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔

    وائرل ویڈیو کی اتوار کے روز ہی ای میل کے ذریعے تحقیقات کا حکم دیا گیا تھا۔ ہراسانی کے ملزمان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا حکم دیا۔

    ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال کے ہیومن ریسورس ڈائریکٹریٹ نے مبینہ ہراساں کرنے والے ہیڈ نرس کو معطل کر نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    پروفیسر جہاں آرا کا کہنا ہے کہ ہراسانی میں ملوث افراد کو کسی بھی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی، ڈاؤ یونیورسٹی کی ہراسانی معاملے میں زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔

    یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملوث افراد کے خلاف تحقیقات جاری ہے اور کسی کو نہیں بخشا جائے گا، ملزمان کے خلاف انسداد ہراسانی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد بھرپور کارروائی کی جائے گی۔

  • بارہویں جماعت سائنس جنرل گروپ کے نتائج کا اعلان ، 45 فیصد طلبہ فیل

    بارہویں جماعت سائنس جنرل گروپ کے نتائج کا اعلان ، 45 فیصد طلبہ فیل

    کراچی: بارہویں جماعت سائنس جنرل گروپ کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا گیا ، جس میں 45 فیصد طلبہ ناکام ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے بارہویں جماعت سائنس جنرل گروپ کے سالانہ نتائج 2025 کا اعلان کردیا، جس میں اس سال کامیابی کا تناسب 55.59 فیصد رہا جبکہ 45 فیصد طلبہ امتحانات میں ناکام ہوگئے۔

    بورڈ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سائنس جنرل گروپ کے امتحانات میں مجموعی طور پر 16 ہزار 549 طلبہ شریک ہوئے جن میں سے 9 ہزار 199 امیدوار تمام پرچوں میں کامیاب قرار پائے تاہم نتائج بورڈ کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کردیئے گئے ہیں۔

    پوزیشن ہولڈرز میں اس بار دو طلبہ نے مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی، بحریہ کالج کارساز کے طالب علم محمد ہارون اور گورنمنٹ ڈگری کالج ملیر کینٹ کی طالبہ مائرہ خان نے 1100 میں سے 988 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔

    دوسری پوزیشن بھی بحریہ کالج کارساز کے طالب علم محمد انس نے 986 نمبرز کے ساتھ حاصل کی جبکہ اسی کالج کی ایک اور طالبہ عائشہ یاسین نے 982 نمبرز لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    کراچی کی خبریں

  • بارش کے دوران یونیورسٹی پوائنٹ میں رات گزارنے والے میڈیکل طلبہ کا شدید احتجاج

    بارش کے دوران یونیورسٹی پوائنٹ میں رات گزارنے والے میڈیکل طلبہ کا شدید احتجاج

    کراچی (23 اگست 2025): بارش کے دوران یونیورسٹی پوائنٹ میں رات گزارنے والے میڈیکل طلبہ نے اگلے دن آن لائن کلاس کے میسجز ملنے پر شدید احتجاج کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں مون سون بارشوں کے دوران کئی گھنٹے سڑکوں پر گزرانے والے طلبہ و طالبات نے احتجاج کیا، اور جناح سندھ میڈیکل کالج کا مرکزی گیٹ بند کر دیا۔

    جناح سندھ میڈیکل کالج کے طلبہ و طالبات کا کہنا تھا کہ موسلا دھار بارش کے دوران انھوں نے رات بھر یونیورسٹی پوائنٹ میں گزاری، صبح گھروں کو پہنچے تو یونیورسٹی سے آن لائن کلاس کا میسج موصول ہوا۔

    طلبہ کا کہنا تھا کہ شہر بھر میں بجلی کی سپلائی بند تھی، اور جہاں لائٹ تھی وہاں انٹرنیٹ سروس متاثر تھی، جب کہ صبح 7 بجے گھروں سے نکلے اگلے دن صبج 6 بجے گھروں کو پہنچے تھے ایسے میں آن لائن کلاس کے لیے طلب کیا جانا نا انصافی تھا۔

    کراچی: جناح اسپتال میں وارڈ کی چھت کا پلستر گرنے سے نرس زخمی

    طلبہ کے مطابق سیشن کا وقت اختتام پذیر ہے، اچانک 80 فی صد لازمی حاضری کے احکامات دیے گئے ہیں، تیز بارش کے باوجود پوائنٹ بھی تاخیر سے چلائے گئے تھے، جس پر احتجاجی طلبہ و طالبات مشتعل ہو گئے ہیں اور انصاف کی فوری فراہمی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

    احتجاج کے دوران طلبہ اور رجسٹرار جناح سندھ میڈیکل کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے، رجسٹرار کا کہنا ہے کہ طلبہ و طالبات کے مسائل کو توجہ سے سنا گیا ہے، بارش کی شدت بہت زیادہ تھی اور ٹریفک جام کے باعث تاخیر ہوئی، ہم نے پوری ذمہ داری سے طلبہ و طالبات کو گھروں تک پہنچایا۔

    رجسٹرار کا کہنا تھا کہ طلبہ کے مسائل کا انھیں پورا احساس ہے، بارش کے دوران بھی طلبہ و طالبات اور اساتذہ کے درمیان مستقل رابطہ تھا، آئندہ مون سون بارشوں کے حوالے سے اقدامات کریں گے، جب کہ بعض مسائل کی نشان دہی کی گئی ہے جو فوری حل کریں گے۔

  • کراچی: جناح اسپتال میں وارڈ کی چھت کا پلستر گرنے سے نرس زخمی

    کراچی: جناح اسپتال میں وارڈ کی چھت کا پلستر گرنے سے نرس زخمی

    کراچی کے جناح اسپتال میں بارش سے متاثر وارڈ نمبر 7 کی چھت کا پلستر گر گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق جناح اسپتال میں اسٹاف روم کی اندرونی چھت کا پلستر گرنے سے ہیڈ نرس زخمی ہوگئیں۔

    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ چھت کا پلستر گرنے سے ہیڈ نرس فرزانہ کے کندھے اور پاؤں پر آکر گرا ہے۔

    پلستر گرنے پر دیگر نرسز خوف کے باعث کمرے سے باہر آگئیں، نرسز نے مطالبہ کیا ہے کہ خستہ حال مختلف وارڈز پر فوری توجہ دی جائے۔

    ترجمان جہانگیر درانی کا کہنا ہے کہ چھت کا معمولی ٹکڑا گرا ہے اور وارڈ پرانا ہے، زخمی نرس کو فوری طبی امداد فراہم کردی گئی۔

  • کراچی میں کل اسکول کھلیں گے یا نہیں؟ پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ کا اعلان

    کراچی میں کل اسکول کھلیں گے یا نہیں؟ پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ کا اعلان

    آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ نے کراچی میں کل اسکول کھلے رکھنے کا اعلان کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی سندھ کے چیئرمین سید طارق شاہ کا کہنا ہے کہ تمام پرائیویٹ اسکولز کراچی میں کل بروز جمعہ 22 اگست 2025 کو معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ شہر میں بارش کی صورتحال قابو میں ہے اور حکومتِ سندھ کی جانب سے کسی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تدریسی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔ تمام اسکول انتظامیہ سے گزارش ہے کہ تعلیمی نظام کو رواں رکھنے کے لیے ضروری حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔

    واضح رہے کہ کراچی میں بارش کے باعث دو روز سے اسکول بند رہے اور وزیر اعلیٰ سندھ نے بھی ایک روز کی عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔

  • کراچی : انٹر پری انجینئرنگ گروپ کے نتائج کا اعلان، زرلٹ چیک کریں

    کراچی : انٹر پری انجینئرنگ گروپ کے نتائج کا اعلان، زرلٹ چیک کریں

    کراچی : انٹرمیڈیٹ پری انجینئرنگ گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا، جس میں کامیابی کا تناسب 54.94 فیصد فیصد رہا۔

    Check BIEK- HSC Part II- Pre-Engineering Results Here

    تفصیلات کے مطابق اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔

    چیئرمین انٹربورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو نے بتایا کہ سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے امتحانات میں تینوں پہلی پوزیشنز طالبات نے حاصل کیں ، پہلی پوزیشن مشترکہ طور پر دو طالبات نے حاصل کی۔

    سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے امتحانات میں پہلی پوزیشن مشترکہ طورپر عثمان پبلک اسکول کیمپس ون کی طالبہ لائبہ انصاری اور بی اے ایم ایم پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج فار ویمن کی طالبہ سیدہ عنزیلہ حیدر زیدی نے لی۔

    بی اے ایم ایم پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج فار ویمن کی طالبہ آئزل مرحا نے دوسری جبکہ ہمدرد انٹرمیڈیٹ کالج فار سائنس اینڈ کامرس بلاک ایچ نارتھ ناظم آباد کی طالبہ حفصہ عمران نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    گروپ کے امتحانات میں 21ہزار 617 امیدوارو ں نے رجسٹریشن حاصل کی اور 21ہزار 19 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے ، جس میں سے 11ہزار 547 امیدوار کامیاب قرار پائے

    کامیابی کا تناسب 54.94 فیصد فیصد رہا، امتحانات میں 1035امیدوار اے ون گریڈ، 1762 اے گریڈ، 2351 بی گریڈ، 2938 سی گریڈ، 3124 ڈی گریڈ، 296 ای گریڈمیں کامیاب قرار پائے۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

  • جون 2025 میں کیمبرج کے لیک ہونے والے  پیپرز کے حوالے سے طلبا کے لیے اہم خبر

    جون 2025 میں کیمبرج کے لیک ہونے والے پیپرز کے حوالے سے طلبا کے لیے اہم خبر

    اسلام آباد : کیمبرج انٹرنیشنل نے جون 2025 کے امتحانات میں مبینہ پیپر لیکس کے معاملے پر مفت ری سیٹ کا اعلان کرتے ہوئے طلبہ کو نومبر میں دوبارہ امتحان دینے کا موقع دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق جون 2025 امتحانات میں مبینہ پیپر لیکس کی تحقیقات کے بعد کیمبرج انٹرنیشنل نے اہم فیصلہ کرلیا اور پاکستان حکومت سے مشاورت کے بعد متاثرہ تین پرچوں کے لیے مفت ری سیٹ کا اعلان کر دیا۔

    کیمبرج انٹرنیشنل کا کہنا تھا کہ متاثرہ پرچوں میں شریک طلبہ نومبر 2025 میں دوبارہ امتحان دے سکیں گے، جبکہ نومبر کے امتحانات کے نتائج معمول کے مطابق جنوری میں جاری کیے جائیں گے۔

    کیمبرج نے مزید کہا کہ ری سیٹ اختیاری ہوگا اور اس سے متعلق مزید تفصیلات نتائج کے اجرا کے بعد اسکولوں کو فراہم کی جائیں گی تاہم پرائیویٹ امیدواروں کے لیے رجسٹریشن کا طریقہ کار برٹش کونسل جاری کرے گی۔

    مزید پڑھیں : کیمبرج اے لیول کے نتائج 2025 کا اعلان ، آن لائن چیک کریں

    خیال رہے کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن نے جون 2025 امتحانات کے نتائج جاری کرنا شروع کر دیئے ہیں ، دنیا بھر میں17 لاکھ سے زائد امتحانی اندراجات گزشتہ سال سے 7 فیصد زائد ہے۔

    پاکستان میں 700سے زائد اسکولز کے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے امتحانات میں حصہ لیا تاہم فزکس، ریاضی، بزنس،کیمسٹری اور کمپیوٹر سائنس کے نتائج 19 اگست کو جاری ہوں گے۔

  • کیمبرج اے لیول کے نتائج 2025 کا اعلان  ، آن لائن  چیک کریں

    کیمبرج اے لیول کے نتائج 2025 کا اعلان ، آن لائن چیک کریں

    اسلام آباد : کیمبرج اے لیول کے نتائج 2025 کا اعلان کردیا گیا ، طلبا نتیجہ آن لائن بھی چیک کر سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن نے جون 2025 سیشن کے اے ایس اور اے لیول کے نتائج کا کا باضابطہ اعلان کر دیا، دنیا بھر میں 1.7 ملین سے زائد امتحانی اندراجات ہوئے ، جو گزشتہ سال سے 7٪ زیادہ ہے۔

    کیمبرج کے تحت ہونے والے او لیول اور اے لیول کے امتحانات دنیا بھر میں تسلیم شدہ ہیں ، پاکستان میں 700 سے زائد اسکولوں کے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے امتحانات میں حصہ لیا،

    جون 2025 میں پاکستان سے AS اور A لیول کے 1,27,900 سے زائد اندراجات کئے گئے اور مقبول ترین مضامین: فزکس، ریاضی، بزنس، کیمسٹری اور کمپیوٹر سائنس۔

    نتائج چیک کرنے کا طریقہ


    طلبہ اپنے اے ایس اور اے لیول کے نتائج کیمبرج انٹرنیشنل کی سرکاری ویب سائٹ (https://myresults.cie.org.uk/cie-candidate-results/login) پر جا کر آن لائن دیکھ سکتے ہیں۔

    گزشتہ ماہ کیمبرج نے ایک سنگ میل عبور کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ جنوبی ایشیا میں کیمبرج انٹرنیشنل اسکولز کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، یہ اضافہ اس بات کی علامت ہے کہ اس خطے میں بین الاقوامی معیار کی تعلیم کے حصول کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

    ادارے کے مطابق گزشتہ تعلیمی سال میں جنوبی ایشیا میں کیمبرج اسکولز کی تعداد میں 16 فیصد کا اضافہ ہوا، جو 2023–24 میں 894 سے بڑھ کر 2024–25 میں 1,034 تک پہنچ گئی، جن میں سب سے زیادہ 81 فیصد نئے اسکولز بھارت میں شامل ہوئے۔

    دوسری جانب IGCSE اور O لیول کے نتائج 19 اگست کو جاری ہوں گے ، ، جو ایک اور بڑے تعلیمی مرحلے کی تکمیل کا اشارہ ہوگا، جون 2025 میں پاکستان سے IGCSE اور O لیول کے 2,48,000 سے زائد اندراجات ہوئے۔

    عظمیٰ یوسف کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی تعلیم مستقبل میں کامیابی کے لیے ناگزیر ہے، طلبہ کی محنت، عزم اور مشکلات کے باوجود حوصلہ افزائی کی۔

    کیمبرج کے مطابق یہ ڈگریاں تنقیدی سوچ، مسئلہ حل کرنے اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت فراہم کرتی ہیں۔