Author: انور خان

  • رمضان میں لوڈشیڈنگ ، سندھ حکومت کی کے الیکٹرک سے بات چیت جاری

    رمضان میں لوڈشیڈنگ ، سندھ حکومت کی کے الیکٹرک سے بات چیت جاری

    کراچی : وزیر توانائی ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک سمیت تمام تقسیم کار کمپنیوں سے بات چیت جاری ہے اور رمضان میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا کہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی آئی بی اے یونیورسٹی میں پاکستان اکیڈمک کنسورشیم کے زیر اہتمام اور آغا خان یونیورسٹی ایگزامینیشن بورڈ کے تعاون سے موسمیاتی تبدیلیوں پر "گرین مائنڈز، گرینر اسکولز” کے عنوان سے کانفرنس منعقد کی گئی۔

    اس کانفرنس میں موسمیاتی تبدیلیوں کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی اور پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے طلبہ اور اساتذہ کے درمیان تعاون کو فروغ دیا گیا۔

    اس موقع پر وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پوری دنیا میں موسمیاتی تبدیلی کے مسائل ہیں اور پاکستان اس حوالے سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔

    انہوں نے 2022 میں پاکستان میں موسمیاتی حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کبھی خشکی، کبھی پانی کی کمی، پاکستان کو مختلف مسائل کا سامنا ہے۔

    انہوں نے کہا سندھ میں کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کے ساتھ مسلسل بات چیت کی جا رہی ہے اور رمضان میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا کہا ہے تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

    وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے جہاں بل ادا نہیں کیا جاتاوہاں پرلوڈشیڈنگ کرتے ہیں لیکن ہم نے کہا رمضان کاخیال کرتےہوئے اس پر زیادہ توجہ نہ دیں تاکہ عوام کومسئلہ نہ ہو۔

    ناصر حسین شاہ نے کہا کہ آج ڈائریکٹ پرائیویٹ اسکولز کی جانب سے کانفرنس کا انعقاد ایک خوش آئند قدم ہے، کئی طلبہ نے موسمیاتی تبدیلی سے بچاوٴ کے لیے اچھے پروپوزل پیش کیے ہیں اور حکومت اس پر کام کر رہی ہے تاکہ بہتر حل نکالا جا سکے۔

    صوبائی وزیر نے بتایا کہ حکومت پاکستان کو ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری ملنے کے بعد اربن فورسٹ اور گرین انرجی کی جانب قدم بڑھا رہی ہے، بلاول بھٹو کے وڑن کے مطابق، ایجوکیشن اور ہیلتھ سیکٹر میں سولر سسٹم فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اس کے لیے سندھ حکومت نے فنڈز مختص کیے ہیں، سولر سسٹم کو مرحلہ وار اسکولوں اور کالجوں میں نصب کیا جائے گا۔

  • پاکستان کے اسپتالوں اور لیبارٹریز کو درکار اہم طبی آلات کی قلت کا خدشہ

    پاکستان کے اسپتالوں اور لیبارٹریز کو درکار اہم طبی آلات کی قلت کا خدشہ

    کراچی : پاکستان کے اسپتالوں اور لیبارٹریز کو درکار اہم طبی آلات کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ، جس سے صحت کے شعبے میں بڑا بحران جنم لے سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بانی رکن محمد عمر ہیلتھ کیئر ڈیوائسز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ ڈریپ کی جانب سے میڈیکل ڈیوائسز کی رجسٹریشن کی توسیع نہ ہونے سے امپورٹرز نئے آلات منگوانے سے قاصر ہیں۔

    ہیلتھ کیئر ڈیوائسز ایسوسی ایسن کا کہنا تھا کہ فوری اقدامات نہ لیے گئے تو صحت کے شعبے میں بڑا بحران جنم لے سکتا ہے۔

    بانی رکن محمد عمر نے بتایا کہ ملک میں 90 فیصد طبی آلات درآمد کیے جاتے ہیں، رجسٹریشن کے پیچیدہ عمل کے باعث میڈیکل ڈیوائسز قانونی منظوری سے محروم ہیں۔

    انھوں نے خبردار کیا جان بچانے والے آلات کی قلت سے سرجریز اور اہم طبی پراسیجرز رُک سکتے ہیں، سرجریز اور اہم طبی پراسیجرز کے تعطل سے مریضوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ جائیں گی۔

    محمد عمر کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں سرنج سے لے کر بڑی ٹیسٹنگ مشینوں تک کی کمی واقع ہو رہی ہے، مطالبہ ہے کہ مسئلے کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے، رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنایا جائے اور فوری طور پر ٹائم لائن میں توسیع دی جائے۔

  • میٹرک امتحانات کب شروع ہوں گے؟ فیصلہ ہو گیا

    میٹرک امتحانات کب شروع ہوں گے؟ فیصلہ ہو گیا

    کراچی سمیت سندھ بھر میں ہر سال میٹرک کے امتحانات کا انعقاد مارچ میں کیا جاتا ہے تاہم اس بار رمضان المبارک کے باعث نیا شیڈول مرتب کیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے اور تحریری امتحانات سے قبل پریکٹیکل امتحانات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے طلبہ وطالبات کے والدین کی درخواست پر میٹرک امتحانات کا شیڈول تبدیل کر دیا ہے اور اب یہ امتحانات عید کے بعد منعقد ہوں گے۔

    کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کے تحریری امتحانات 7 اپریل سے شروع ہوں گے اور 25 اپریل تک جاری رہیں گے۔

    اس سے قبل پریکٹیکل امتحانات کا انعقاد 10 مارچ سے ہوگا۔

    میٹرک امتحانات کے بعد فرست ایئر اور سیکنڈ ایئر کے امتحانات کا سلسلہ 28 اپریل سے شروع ہوگا

    اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے مطابق اس بار صوبے بھر میں نیا تعلیمی سال بھی اگست کے بجائے 7 اپریل سے شروع ہوگا۔

    ملک کے دیگر صوبوں میں میٹرک امتحانات درج ذیل شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

    فیڈرل بورڈ

    فیڈرل بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا جس کے تحت امتحانات 18مارچ سے شروع ہوں گے، جبکہ 28 مارچ سے 3 اپریل تک امتحانات کی تعطیلات ہوں گی۔

    عیدالفطر کی چھٹیاں ہوں گی ، عید کے بعد پہلا امتحان 4 اپریل کوہوگا جبکہ پریکٹیکل 28اپریل سے شروع ہوں گے۔ فیڈرل بورڈ کے مطابق امتحانی مراکز میں موبائل فون اوراسمارٹ واچ لانے پر پابندی ہوگی۔

    پنجاب

    پنجاب میں میٹرک کے سالانہ امتحانات 4 مارچ 2025 سے شروع ہونے والے ہیں۔ ڈیٹ شیٹ کے تحت پہلے گروپ کا پہلا پرچہ عربی جبکہ دوسرے گروپ کا پہلا پرچہ تاریخ کا ہوگا۔

    5 مارچ 2025 دونوں گروپ انگریزی لازمی کا پرچہ دیں گے۔ 6 مارچ 2025 کو اکنامکس، ہیلتھ اور فزیکل ایجوکیشن کے پرچے ہیں۔ اس کے بعد 7 مارچ 2025 کو دونوں گروپوں بیالوجی اور کمپیوٹر سائنس کا امتحان دیں گے۔

    اس سال میٹرک کے امتحانات رمضان المبارک میں ہیں۔ مہینوں کی تیاری کے بعد امیدوار نتائج دیکھنے اور دوسری کلاسوں میں منتقلی ہونے کیلیے بے تاب ہیں۔

    پنجاب بورڈز کی طرف سے 10ویں کلاس کی ڈیٹ شیٹ کے اجرا کے ساتھ طلبہ کو مطالعے کی مؤثر طریقے سے منصوبہ بندی کا موقع ملے گا۔

    خیبرپختونخوا

    خیبرپختونخوا میں میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی کرنے کا اعلامیہ جاری کیا گیا تھا، جس کے مطابق وزیراعلیٰ کی ہدایت پرپشاور بورڈ نے میٹرک امتحانات کا شیڈول تبدیل کر دیا تھا۔

    اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ پشاور بورڈ کے زیراہتمام امتحانات 8 اپریل کو عید کے بعد شروع ہوں گے۔ میٹرک کےامتحانات پہلے 15 مارچ سےشروع ہونے تھے۔

  • اسکولز ٹرانسپورٹ سے متعلق طلبا و والدین کیلیے اہم خبر

    اسکولز ٹرانسپورٹ سے متعلق طلبا و والدین کیلیے اہم خبر

    وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے اسکولز ٹرانسپورٹ کو روڈ سیفٹی اقدامات پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کر دی۔

    وزیر تعلیم سندھ نے کہا ہے کہ والدین اور نجی اسکولز انتظامیہ، محکمہ ٹرانسپورٹ کے روڈ سیفٹی ایس اور پیز پر عمل کرنے والی ٹرانسپورٹ کا انتخاب کریں۔

    اسکول ٹرانسپورٹرز محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ سے QR کوڈ والا فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کریں یا اس کی تجدید کروائیں۔ طالبہ و طالبات کی حفاظت کی خاطر روڈ سیفٹی اقدامات پر عمل کرنا لازمی ہے۔

    تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ والدین اور اسکول انتظامیہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اسکول ٹرانسپوٹرز کے پاس فٹنیس سرٹیفکیٹ اور ڈرائیونگ لائسنس موجود ہو، اسکول انتظامیہ ٹرانسپورٹز کو سیفٹی اقدامات پر عمل درآمد کے لیے تنبیہ نامہ بھی جاری کریں۔

    سید سردار علی شاہ نے ہدایت کی کہ اسکول وینز میں گنجائش سے زیادہ طلباء کو نہ بٹھایا جاۓ، طلباء کی اسکول ٹرانسپورٹ میں بیٹھنے، اترتے وقت احتیاط کرنے اور محفوظ روڈ سائیڈ کا انتخاب کرنے پر عمل کیا جاۓ۔

    ان کا کہنا تھا کہ والدین اور اساتذہ، طلباء کو سڑک پر چلتے وقت سائیڈ کا انتخاب کرنے اور روڈ دونوں اطراف دیکھ کر روڈ کراس کرنے کی ضروری تنبیھ بھی کریں، محکمہ ٹرانسپورٹ کی طرف سے روڈ سیفٹی اقدامات قابل ستائش ہیں شہری ذمہ داری کے طور پر سب کو اس میں ساتھ دینے کی ضرورت ہے۔

  • عوام معروف کمپنیوں کی یہ ادویات خریدتے ہوئے احتیاط کریں !

    عوام معروف کمپنیوں کی یہ ادویات خریدتے ہوئے احتیاط کریں !

    کراچی : شہر قائد میں معروف کمپنیوں کی جعلی دوائیں کھلے عام فروخت ہونے کا انکشاف ہوا، جس کے بعد شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ رجسٹرڈ فارمیسی سے ہی دوائیں خریدیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملاوٹ والی خوراک جعل نوٹ اور کئی دیگر جعل سازیاں کرنے والے سماج دشمن عناصر اس حد تک گر گئے ہیں کہ اب انھوں نے بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو بھی ہدف بنالیا ہے۔

    رقم کی لالچ میں وہ انسانی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں، کراچی میں معروف کمپنیوں کی جعلی دوائیں کھلے عام فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    ڈرگ انسپکٹرز نے مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران کئی دوائیں تحویل میں لی گئی ہیں، ضبط کی گئی دوائیں ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری میں تجزیے کے بعد جعلی قرار پائی ہیں۔

    دوسری جانب فارماسوٹیکل کمپنیوں نے ان دواؤں سے لاتعلقی ظاہر کر دی ہے، سربراہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے بھی شہریوں کو جعلی دواوں سے خبردار کیا ہے اور اپیل کی ہے کہ شہری رجسٹرڈ فارمیسی سے ہی دوائیں خریدیں۔ مسلہ انتہائی اہم ہے فوری توجہ کی ضرورت ہے۔

    اس حوالے سے چیئرمین پی پی ایم اے توقیر الحق نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جعلی دوائیوں کیخلاف کارروائیوں میں حکومت کے ساتھ ہیں۔

    چیئرمین پی پی ایم اے کا کہنا تھا کہ چیئرمین فارماسیوٹیکل مینوفیکچرایسوسی ایشن نےمعاملےپر2میٹنگزکیں، جعلی دوائیوں کے مینوفیکچررزکاپتہ بھی جعلی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ رجسٹرڈ مینوفیکچررز کے برانڈز کو بھی جعلی بنا دیا گیا ہے، کمپنیاں دورے کریں کہ کہیں مارکیٹ میں ان کے نام کا جعلی برانڈ تو نہیں۔

    توقیر الحق نے کہا کہ جعلی ادویات پر بارکوڈ نہیں ہوتے، اصل دوا پر بارکوڈ ہوتا ہے جسے اسکین کریں توسب سامنے آجاتا ہے، حکومت کومکمل کارروائی کرنی چاہیےتاکہ ذمہ داروں کوسامنےلایاجائے، ڈریپ کی ویب سائٹ پرجعلی دوائیوں کی رپورٹ کرنی چاہیے۔

  • سانس کی بیماریاں! کراچی والوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

    سانس کی بیماریاں! کراچی والوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

    کراچی : شہر قائد میں سانس کی بیماریاں خطرناک حد تک پھیلنے لگیں، کیسز کی تعداد پچاس سے ساٹھ فیصد کے درمیان ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے اسپتالوں میں انفلونزا وائرس کے مریضوں کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے، اعداد و شمار کے مطابق ان کیسز کی تعداد پچاس سے ساٹھ فیصد کے درمیان ہیں۔

    ماہرین صحت نے کہا ہے کہ کراچی میں سانس کی بیماریاں خطرناک حد تک پھیلنے لگیں اور بدلتے موسم کے ساتھ انفلونزا وائرس کے کیسز کے رپورٹ ہونے کی تعداد زیادہ ہے۔

    ماہرین کا کہنا تھا کہ ویکسینیشن پر عدم توجہ اس وائرس کے پھیلنے کی ایک بڑی وجہ بن جاتی ہے اور بدلتے ہوئے موسم کے پیش نظر ہر عمر کے افراد سانس کی بیماریوں کی شکایات کے ساتھ نجی و سرکاری اسپتالوں اور محلے میں موجود کلینک میں بھی رپورٹ ہوتے ہیں۔

    ماہرین کے مطابق کورونا کیسز بھی کم تعداد میں رپورٹ ہوئے ہیں تاہم کینسر اور شوگر کے مریضوں کے علاوہ وعمر رسیدہ افراد انفلونزا وائرس کی شکایت کے ساتھ سامنے آئے ہیں۔

    ماہرین صحت نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس صورتحال میں احتیاط پر عمل کریں شدید نزلہ زکام اورکھانسی میں ماسک کے استعمال کو ترجیح دیں۔

  • محکمہ اسکول ایجوکیشن کا بجٹ خرچ نہ ہونے کے حوالے سے اہم خبر

    محکمہ اسکول ایجوکیشن کا بجٹ خرچ نہ ہونے کے حوالے سے اہم خبر

    کراچی: محکمہ اسکول ایجوکیشن میں رواں مالی سال کے 7 ماہ میں ترقیاتی بجٹ 39 فی صد خرچ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن نے رواں مالی سال میں 599 ترقیاتی منصوبوں کے لیے 20 ارب روپے مختص کیے تھے، جنھیں نظرثانی کے بعد 19 ارب 99 کروڑ روپے کیا گیا، تاہم 11 ارب 69 کروڑ روپے جاری کیے گئے۔

    معلوم ہوا ہے کہ مجموعی بجٹ میں اب تک 7 ارب 99 کروڑ روپے خرچ کیے جا سکے ہیں، اور اب باقی 5 ماہ میں 12 ارب ایک کروڑ روپے خرچ کرنے ہیں۔

    اس حوالے سے سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں ترقیاتی کام پر سست روی پر افسوس کا اظہار کیا گیا، اجلاس میں فنڈز کے اجرا کے حوالے سے مختف فیصلے کیے گئے۔

    110 ترقیاتی منصوبوں کے لیے 50 کروڑ روپے مختص ہیں، ان کی مکمل رقم ایک ہی مرتبہ جاری کر دی جائے گی، 27 ترقیاتی منصوبوں پر 2 قسطوں میں رقم جاری کی جائے گی، 5 ترقیاتی منصوبوں پر 4 اقساط میں رقم جاری ہوگی۔

    451 منصوبوں پر 10 کروڑ روپے کا بجٹ 4 قسطوں میں جاری کیا جائے گا، 5 منصوبوں پر 10 کروڑ روپے کی رقم چار قسطوں میں جاری کی جائے گی، ایک منصوبہ ایسا ہے جس پر انتظامی منظوری کے بعد چار قسطوں میں رقم جاری کی جائے گی۔

  • میٹرک کے امتحانات سے متعلق بڑی خبر

    میٹرک کے امتحانات سے متعلق بڑی خبر

    سندھ میں مارچ سے ہونے والے میٹرک امتحانات کے شیڈول میں ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس حوالے سے منگل کو محکمہ تعلیم کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کیا گیا جس میں امتحانات کے شیڈول سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

    وزیر تعلیم سردار شاہ کا کہنا ہے کہ تجویز ہے کہ مارچ میں صرف پریکٹیکلز منعقد کروائیں جائیں جب کہ بقیہ امتحانات عید کے بعد منعقد کروانے کی تجویز زیرِغور ہے۔

    فیڈرل بورڈ

    فیڈرل بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا جس کے تحت امتحانات 18مارچ سے شروع ہوں گے، جبکہ 28 مارچ سے 3 اپریل تک امتحانات کی تعطیلات ہوں گی۔

    عیدالفطر کی چھٹیاں ہوں گی ، عید کے بعد پہلا امتحان 4 اپریل کوہوگا جبکہ پریکٹیکل 28اپریل سے شروع ہوں گے۔ فیڈرل بورڈ کے مطابق امتحانی مراکز میں موبائل فون اوراسمارٹ واچ لانے پر پابندی ہوگی۔

    پنجاب

    پنجاب میں میٹرک کے سالانہ امتحانات 4 مارچ 2025 سے شروع ہونے والے ہیں۔ ڈیٹ شیٹ کے تحت پہلے گروپ کا پہلا پرچہ عربی جبکہ دوسرے گروپ کا پہلا پرچہ تاریخ کا ہوگا۔

    5 مارچ 2025 دونوں گروپ انگریزی لازمی کا پرچہ دیں گے۔ 6 مارچ 2025 کو اکنامکس، ہیلتھ اور فزیکل ایجوکیشن کے پرچے ہیں۔ اس کے بعد 7 مارچ 2025 کو دونوں گروپوں بیالوجی اور کمپیوٹر سائنس کا امتحان دیں گے۔

    اس سال میٹرک کے امتحانات رمضان المبارک میں ہیں۔ مہینوں کی تیاری کے بعد امیدوار نتائج دیکھنے اور دوسری کلاسوں میں منتقلی ہونے کیلیے بے تاب ہیں۔

    پنجاب بورڈز کی طرف سے 10ویں کلاس کی ڈیٹ شیٹ کے اجرا کے ساتھ طلبہ کو مطالعے کی مؤثر طریقے سے منصوبہ بندی کا موقع ملے گا۔

    خیبرپختونخوا

    خیبرپختونخوا میں میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی کرنے کا اعلامیہ جاری کیا گیا تھا، جس کے مطابق وزیراعلیٰ کی ہدایت پرپشاور بورڈ نے میٹرک امتحانات کا شیڈول تبدیل کر دیا تھا۔

    اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ پشاور بورڈ کے زیراہتمام امتحانات 8 اپریل کو عید کے بعد شروع ہوں گے۔ میٹرک کےامتحانات پہلے 15 مارچ سےشروع ہونے تھے۔

  • ٹیسٹ پاس اساتذہ کی بھرتیوں سے متعلق اہم فیصلہ

    ٹیسٹ پاس اساتذہ کی بھرتیوں سے متعلق اہم فیصلہ

    کراچی: سندھ حکومت نے آئی بی اے ٹیسٹ پاس اساتذہ کا ویٹنگ مرحلہ بڑھا دیا.

    وزیرتعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ آئی بی اے اساتذہ ٹیسٹ پاس امیدواروں کا ویٹنگ پیریڈ بڑھا دیا ہے اور اب آئی بی اے ٹیسٹ پاس اساتذہ کو 30 جون 2025 تک بھرتی کیا جائے گا۔

    وزیر تعلیم نے کہا کہ ڈی ای اوز میں اتفاق پایا گیا ہے کہ پاس امیدواروں کو آفر آرڈر ملنے چاہیے ہم سندھ میں جلد مزید اساتذہ بھرتی کریں گے اور بھرتی کے عمل میں ڈی ای اوز نےکوئی کرپشن کی تو معطل کریں گے۔

    گزشتہ سال اگست میں محکمہ تعلیم سندھ میں 6 ہزار 342 گھوسٹ اساتذہ کا انکشاف ہوا تھا جس کے بعد اساتذہ کیخلاف کارروائی کے لئے سمری وزیر تعلیم کو بھجوادی تھی۔

    سندھ کے اسکولوں میں تعینات 58 اساتذہ کا بیرون ملک رہ کر ہر ماہ تنخواہ لینےکا انکشاف سامنے آیا تھا۔

    محکمہ تعلیم سندھ میں گھوسٹ اساتذہ کے معاملے پر ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ اینڈ ایویلیشن زین العابدین انصاری نے بتایا ہے سندھ کے اسکولوں میں تعینات اٹھاون اساتذہ بیرون ملک ہیں اور ہر ماہ تنخواہ بھی وقت پر لیتے ہیں۔

    زین العابدین انصاری کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے سے تصدیق شدہ اساتذہ کی رپورٹ سیکریٹری تعلیم کو بھیجی ہے، بیرون ملک رہائش پذیر اساتذہ کی تنخواہ بند اور نوکریوں سے برطرف کیا جائے۔

    ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ اینڈ ایویلیشن نے کہا کہ مختلف اضلاع کے ڈی اِی اوز،اِی ڈی اوز نے اساتذہ کی رپورٹ نہیں دی۔

  • اے ایم آر سے عالمی سطح پر 5 ملین اموات، طبی ماہرین نے حل بتا دیا

    اے ایم آر سے عالمی سطح پر 5 ملین اموات، طبی ماہرین نے حل بتا دیا

    کراچی: ماہرین طب کا کہنا ہے کہ اے ایم آر سے عالمی سطح پر 5 ملین اموات ہو چکی ہیں، جب کہ 2019 میں بیکٹیریل اے ایم آر براہ راست سوا ملین اموات کا سبب بنا۔

    ملکی اور غیر ملکی محققین نے اینٹی مائیکروبیل ریزسٹنس (اے ایم آر) کو عالمی سطح پر صحت عامہ اور ترقی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے قدرتی اجزا کو مؤثر اینٹی مائیکروبیل ایجنٹس کے طور پر استعمال کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

    ماہرین نے اس حوالے سے بدھ کو بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم جامعہ کراچی کے تحت ’نیچرل پروڈکٹ کیمسٹری‘ کے موضوع پر منعقدہ 4 روزہ 16 ویں بین الاقوامی سمپوزیم کے آخری دن تقریریں کیں، سمپوزیم میں تقریباً 29 ممالک کے 60 سائنس دان جب کہ صرف پاکستان سے تقریباً 400 محققین نے شرکت کی۔

    اطالوی سائنس دان پروفیسر ڈاکٹر مارسیلو ایریٹی نے کہا کہ اینٹی مائیکروبیل ریزسٹنس صحت عامہ کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے، جو ہر سال بڑی تعداد میں اموات کا باعث بنتے ہیں۔ انھوں نے کہا ایک مؤثر علاجی حکمت عملی یہ ہے کہ قدرتی اجزا کو روایتی اینٹی بائیوٹکس کے ساتھ ملایا جائے تاکہ اینٹی بائیوٹک مزاحمت پیدا ہونے کے خطرے کو کم کیا جا سکے، پودوں سے حاصل کردہ اجزا اینٹی مائیکروبیل ایجنٹس کے طور پر امید افزا ہیں۔

    سویڈن سے آئے پروفیسر ڈاکٹر ہشام آر السیدی نے قدیم ادوار میں پودوں کے روایتی استعمال اور ان کے موجودہ طبی اور تحقیقی مطالعوں میں کردار پر گفتگو کی۔ انھوں نے بتایا کہ ہزاروں سال قبل قدیم مصری اور چینی تہذیبیں جڑی بوٹیوں اور پودوں سے ادویات تیار کرنے کے فن سے واقف تھیں۔

    سویڈن کی پروفیسر ڈاکٹر یوٹے روملنگ نے کہا کہ اگرچہ جدید طب اور سائنسی ترقی نے بے شمار فوائد فراہم کیے ہیں، لیکن انھوں نے کچھ نئی بیماریوں کے پھیلاؤ میں بھی کردار ادا کیا ہے۔ ایرانی اسکالر پروفیسر ڈاکٹر بابک کبودین نے کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران مصنوعی نینومیٹریل کے ذریعے جین تھراپی نے خاصی توجہ حاصل کی ہے، کیوں کہ اس میں وسیع پیمانے پر انسانی بیماریوں کے علاج کی صلاحیت موجود ہے۔