Author: انور خان

  • پاکستان میں پہلی بار بچے کا پیدائش کے ساتھ ہی ڈیجیٹل اندراج (ویڈیو رپورٹ)

    پاکستان میں پہلی بار بچے کا پیدائش کے ساتھ ہی ڈیجیٹل اندراج (ویڈیو رپورٹ)

    (10 اگست 2025) پاکستان میں تاریخ رقم ہو گئی اور پہلی بار بچے کی پیدائش کے ساتھ ہی اس کا براہ راست ڈیجیٹل اندراج کیا گیا ہے۔

    پاکستان میں عموماً بچے کی پیدائش کے کچھ ہفتوں، مہینوں بعد انکی رجسٹریشن (پیدائشی سرٹیفکیٹ) کرائی جاتی ہے۔ بعض اوقات تو والدین کئی سال بعد بچوں کے اسکول داخلے کے وقت یہ اندراج کراتے ہیں۔ تاہم اب ملک میں بچے کے پیدا ہوتے ہی اس کا ڈیجیٹل اندراج کیا جائے گا جس کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

    حیدرآباد کی تحصیل قاسم آباد کے سرکاری اسپتال میں بچے کی پیدائش کے ساتھ ہی اس کا براہ راست ڈیجیٹل اندراج کیا گیا۔ نومولود کی رجسٹریشن میثم کے نام سے کی گئی ہے۔

    اس حوالے سے چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے بتایا کہ سندھ کے اسپتالوں میں سی آر وی ایس منصوبے کے تحت اندراج جاری ہے۔ اب تک 36 سرکاری اور 13 نجی اسپتالوں میں پیدائش کی رجسٹریشن شروع کی گئی ہے۔

    چیف سیکریٹری سندھ نے بتایا کہ یہ منصوبہ سول رجسٹریشن اینڈ وائیٹل اسٹیٹِسٹکس پراجیکٹ جولائی 2025 میں UNFPA، محکمہ صحت، نادرا اور لوکل گورنمنٹ کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے۔ 2028 تک 95 فیصد پیدائش و وفات رجسٹریشن کا ہدف مقرر کیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ بھر میں برتھ رجسٹریشن کی تمام فیسیں ختم کر دی گئی ہیں۔ پیدائش کا اندراج بچوں کی تعلیم اور صحت کی سہولتوں تک رسائی کی ضمانت ہے۔ ڈیجیٹل رجسٹریشن کے عمل کو دیہی اور دور دراز علاقوں میں تیز رفتاری سے بڑھایا جائے گا۔

  • کراچی: بارہویں جماعت سائنس پری میڈیکل گروپ کے نتائج کا اعلان

    کراچی: بارہویں جماعت سائنس پری میڈیکل گروپ کے نتائج کا اعلان

    اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت سائنس پری میڈیکل گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2025 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

    چیئرمین انٹربورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پری میڈیکل گروپ کے امتحانات میں پہلی تینوں پوزیشنیں طالبات نے حاصل کی ہیں۔

    پری میڈیکل گروپ کے امتحانات میں بحریہ کالج کارساز کی طالبہ فاطمہ صدیقی بنت محمد خالد رول نمبر 520050 نے ٹوٹل 1100 میں سے 1021 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، ان امتحانات میں دوسری پوزیشن بھی بحریہ کالج کارساز کی طالبہ منزہ خان بنت مبشر حسن رول نمبر 520062 نے 1016 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ حاصل کی۔

    کالج آف ایمرجنگ ٹیکنالوجیزکی طالبہ انوشہ نوید بنت نوید سرور رول نمبر 510892 نے 1015 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    ناظم امتحانات زرینہ راشد نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پری میڈیکل گروپ کے امتحانات میں 28 ہزار 259 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 27 ہزار 323 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 15 ہزار 572 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 56.99 فیصد رہا۔

    امتحانات میں 1998 امیدوار اے ون گریڈ، 3471 اے گریڈ، 4070 بی گریڈ، 4095 سی گریڈ، 1878 ڈی گریڈ اور 60 امیدوار ای گریڈ میں کامیاب ہوئے۔ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر اپ لوڈ کردیئے گئے ہیں۔

     HSC-PART-II-RESULT-GAZETTE-PRE-MEDICAL-ANNUAL-2025-COMPLETE

    امیدوار اپنے نتائج اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل اینڈرائڈ ایپ پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔ اینڈرائڈ ایپ کو گوگل پلے اسٹور پر بی آئی ایس کے نام سے سرچ کر کے موبائل میں انسٹال کیا جاسکتا ہے۔ چ

    یئرمین فقیر محمد لاکھو نے کامیاب ہونے والی طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے تمام گروپس کے نتائج کے اعلان کے بعد پوزیشن ہولڈرز طلبہ کی حوصلہ افزائی کیلئے ان کے اعزاز میں تقریب منعقد کی جائے گی جس میں طلبہ کے ساتھ والدین، اساتذہ اور میڈیا کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

  • ایم ڈی کیٹ 2025 کی تاریخ کا اعلان ہوگیا؛ جامعات اور فیسوں کی تفصیلات جانیے

    ایم ڈی کیٹ 2025 کی تاریخ کا اعلان ہوگیا؛ جامعات اور فیسوں کی تفصیلات جانیے

    اسلام آباد (7 اگست 2025): پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے باضابطہ طور پر میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج داخلہ ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) 2025 کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ ایم ڈی کیٹ کا ملک اور بیرون ملک انعقاد 5 اکتوبر 2025 کو صبح 10 بجے کیا جائے گا۔

    ایم ڈی کیٹ کیلیے مخصوص جامعات (یونیورسٹیوں) کو ذمہ داری سونپی گئی ہے:

    • پنجاب میں ٹیسٹ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) لاہور کے ذریعے لیا جائے گا
    • سندھ میں اس کا انعقاد سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کرے گی
    • خیبر پختونخوا میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں امتحان کا انعقاد کیا جائے گا
    • بلوچستان میں یہ ٹیسٹ یونیورسٹی آف بلوچستان کوئٹہ کے زیر نگرانی منعقد ہوگا

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور آزاد جموں و کشمیر کے امیدوار شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی (SZABMU)میں ٹیسٹ دیں گے جو گلگت بلتستان اور سعودی عرب میں بھی طلبہ کے امتحان کی نگرانی کرے گی۔

    ایم ڈی کیٹ 2025 کیلیے رجسٹریشن کا عمل 8 اگست 2025 کو شروع ہوگا جو 25 اگست 2025 تک جاری رہے گا۔ جو امیدوار محروم رہے ان کے پاس لیٹ فیس ادا کر کے یکم ستمبر تک اندراج کروانے کا موقع ہوگا۔

    پی ایم ڈی سی نے رجسٹریشن فیس 9000 روپے مقرر کی ہے جبکہ مقررہ تاریخ کے بعد فارم جمع کروانے والے امیدواروں کو 13000 روپے ادا کرنے ہوں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: ایم ڈی کیٹ دینے کے خواہشمند طلبہ کیلیے بڑی خبر

    واضح رہے کہ ایم ڈی کیٹ میں کامیابی پاکستان میں سرکاری اور نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے خواہشمند طلبہ کیلیے لازمی شرط ہے۔

    ملک گیر امتحان کا مقصد یکساں اور شفاف میرٹ پر مبنی داخلے کے عمل کو یقینی بنانا ہے۔

  • خاتون ڈاکٹر نے کومے میں رہنے والے بیٹے کے گردے عطیہ کردیے

    خاتون ڈاکٹر نے کومے میں رہنے والے بیٹے کے گردے عطیہ کردیے

    کراچی: ایس آئی یو ٹی میں کامیاب Deceased Organ Transplant کے ذریعے ماں نے بیٹے کی جان کے بعد دو زندگیاں بچا لیں۔

    سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کی ٹیم نے دماغی طور پر مردہ مریض کے دو گردے کامیابی سے دو مریضوں کو منتقل کر دیے۔

    23 سالہ سلطان ظفر، جو ڈینٹل سرجری کا طالب علم تھا ایک حادثے میں شدید دماغی چوٹ کا شکار ہوا تھا اور ایک ہفتے تک مقامی اسپتال کے ICU میں کومے کی حالت میں رہا۔

     بعد ازاں ڈاکٹروں نے اُسے brain dead قرار دے دیا۔

    سلطان کی والدہ ڈاکٹر مہر افروز، جو خود SIUT میں نیفرولوجسٹ ہیں نے غم کی شدید حالت میں اپنے بیٹے کے دونوں گردے عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا یہ دونوں گردے ایسے مریضوں کو دیے گئے جو ڈائیلاسز پر تھے اور کسی خاندانی ڈونر کے بغیر زندگی کی آخری امید پر تھے۔

    اب یہ مریض نوجوان سلطان کےعطیہ سے صحت مند زندگی گزرایں گے۔

    ڈائریکٹر پروفیسر عدیب رضوی نے ماں کے اس فیصلےکو”انسانیت کا اعلیٰ ترین عمل” قرار دیا ہے۔ ترجمان ایس آئی یو ٹی کا کہنا ہے کہ معاشرے سے اپیل کی کہ وہ اس عظیم ماں کی مثال پر عمل کریں۔

  • کراچی: پیچیدہ آپریشن کے بعد خاتون کے پیٹ سے 10 کلو وزنی ٹیومر نکال لیا گیا

    کراچی: پیچیدہ آپریشن کے بعد خاتون کے پیٹ سے 10 کلو وزنی ٹیومر نکال لیا گیا

    کراچی (30 جولائی 2025) لیاری کی رہائشی 40 سالہ خاتون کی کامیاب سرجری کر کے ڈاکٹروں نے ان کے پیٹ سے 10 کلو وزنی ٹیومر نکال لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری کی رہائشی خاتون 6 سال سے پیٹ کے شدید درد میں مبتلا تھیں۔ انہوں نے کئی اسپتالوں کے چکر لگائے لیکن متعدد اسپتالوں میں ان کے ٹیومر کے آپریشن سے انکار کر دیا گیا۔

    بالآخر لیاری جنرل اسپتال میں تین ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے بیک وقت طویل اور پیچیدہ آپریشن میں حصہ لیا اور خاتون کا کامیاب آپریشن کر کے انہیں اذیت سے نجات دلائی اور پیٹ سے 10 کلو وزنی ٹیومر کی کامیاب سرجری کی۔

  • انٹر سال اول میں داخلہ لینے والے طلبا کے لئے بڑی سہولت

    انٹر سال اول میں داخلہ لینے والے طلبا کے لئے بڑی سہولت

    کراچی : انٹر سال اول میں داخلے کے لیے پریشان طلبہ کو فارم جمع کرانے میں بڑی سہولت فراہم کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق مرکزی داخلہ پالیسی کے تحت میرٹ پر مختلف کالجوں پر داخلہ حاصل کرنے والے91ہزار امیدواروں نے تاحال کالجوں میں داخلہ فارم جمع نہیں کرائے۔

    ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ ڈاکٹر نوید رب صدیقی نے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 3 دن کی توسیع کردی ہے۔

    ڈاکٹر نوید رب صدیقی کا کہنا تھا کہ اب تک صرف 7 ہزار 18 امیدواروں کی جانب سے شہر کے مختلف کالجز میں داخلہ فارم جمع کرائے گئے ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ طلبہ کی سہولت کے لیے کلیم فارم اور ایڈٹ آپشن ویب سائٹ پر موجود ہے لیکن امیدواروں کی جانب سے داخلہ فارم جمع نہ کرانے کے باعث کلاسز کا آغازمتاثر ہونے کا خدشہ ہےتاہم تین دن کی توسیع کے بعد طالبعلم اور والدین مرکزی داخلہ فہرست کے مطابق فوری طور پر متعلقہ کالجوں سے رجوع کریں اور داخلہ کے مرحلے کو مکمل کیا جائے۔

    ڈی جی کالجز کے مطابق 15جون سے15جولائی تک مرکزی داخلہ پالیسی کے تحت آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کا وقت دیا گیا تھا اور 22 جولائی کو حتمی میرٹ لسٹ جاری کی گئی تھی۔

    ڈی جی کالجز سندھ کا کہنا ہے کہ طلبا اور امیدوار اس ابہام میں نہ رہیں کہ کٹ آف مارکس کم کردیئے جائیں گے تاکہ ان کو ان کے مطابق زیادہ میرٹ والے کالجز میں داخلہ مل سکے۔

    ڈی جی کالجز نے کہا کہ کٹ آف مارکس کا فارمولہ تبدیل نہیں کیا جائے گا اور 5 اگست سے انٹر سال اول سے کلاسوں کا آغاز کردیا جائے گا، البتہ ایسے امیدوار جو مرکزی داخلہ پالیسی کے تحت فارم جمع کرانے سے محروم رہ گئے تھے، ان کیلئے داخلہ ری اوپن کرنے کا آپشن بھی زیر غور ہے۔

  • پروفیسر جہاں آرا حسن کو ’ڈوگانا‘ نارتھ امریکا کی جانب سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ

    پروفیسر جہاں آرا حسن کو ’ڈوگانا‘ نارتھ امریکا کی جانب سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ

    ڈاؤ کی قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر جہاں آرا حسن کو ’ڈوگانا‘ نارتھ امریکا کی جانب سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قائم مقام وائس چانسلر ڈاؤ پروفیسر جہاں آرا حسن کو امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں ڈاؤ گریجویٹس ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکا ’ڈوگانا‘ کی جانب سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔

    ڈاؤ یونیورسٹی انتظامیہ نے پروفیسر جہاں آرا حسن کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ملنے پر دلی مبارک باد پیش کی ہے، جہاں سے انھوں نے 1979 میں گریجویشن کی تھی، اور وہ ڈاؤ یونیورسٹی کی پہلی پی ایچ ڈی ڈاکٹر بھی رہیں، تین دہائیوں پر محیط کیریئر میں انھوں نے تدریس، تحقیق اور انتظامی میدان میں نمایاں خدمات انجام دیں۔

    وہ 2012 میں ڈاؤ یونیورسٹی کی پہلی پی ایچ ڈی گریجویٹ بنیں، گائناکالوجی کے شعبے میں وہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی منظور شدہ پہلی پی ایچ ڈی سپروائزر بھی ہیں، ان کے 50 سے زائد سائنسی مقالہ جات بین الاقوامی جرائد میں شائع ہو چکے ہیں، کووِڈ 19 کے دوران بطور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور آئی سی یو ڈائریکٹر انھوں نے مؤثر قیادت کی۔


    ’’دوا اصلی ہے یا جعلی‘‘ 3 ماہ میں اس کی پہچان کا موثر نظام لا رہے ہیں، وزیر صحت


    ان کی قیادت میں ڈاؤ اسپتال نے سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن سے کامیابی سے منظوری حاصل کی، پروفیسر جہاں آرا کے دور میں ڈاؤ یونیورسٹی کو 6 نئے سیکنڈ فیلوشپ پروگرامز کی منظوری ملی، ڈاؤ میں اس وقت 35 سے زائد فرسٹ فیلوشپ پروگرامز جاری ہیں۔

    پروفیسر جہاں آرا نے اعزاز اپنی فیملی، اساتذہ، ساتھیوں اور اداروں کے نام منسوب کیا، اور کہا کہ یہ لمحہ اُن کے لیے اعزاز سے بڑھ کر ایک جذباتی موقع ہے۔

  • ویڈیو: 10 اساتذہ کا انتقال ہو گیا لیکن وفاقی اردو یونیورسٹی کے ریٹائر اساتذہ کو واجبات نہ مل سکے

    ویڈیو: 10 اساتذہ کا انتقال ہو گیا لیکن وفاقی اردو یونیورسٹی کے ریٹائر اساتذہ کو واجبات نہ مل سکے

    وفاقی اردو یونیورسٹی کے ریٹائرڈ اساتذہ پنشن اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج پر مجبور ہو گئے۔ انھوں نے پلے کارڈ اور بینر اٹھا کر احتجاج کیا، اور کہا کہ 2017 سے انھیں واجبات ادا نہیں کیے گئے۔

    اساتذہ کا کہنا تھا کہ وفاقی اردو یونیورسٹی کے 67 کروڑ روپے اسلام آباد کے ایک بینک میں فکسڈ ڈپوزٹ کر کے منافع وصول کیا جا رہا ہے۔

    اساتذہ کے مطابق 2017 سے اب تک 10 اساتذہ کرام اور غیر تدریسی عملے کے 5 افراد انتقال کر چکے ہیں، جن کے اہل خانہ کو بھی واجبات نہ مل سکے۔


    شوگر اور ڈپریشن کے خاتمے کے لیے ملک بھر میں 3 ہزار کلینک کھولنے کا منصوبہ


    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں


  • اداکارہ حمیرا اصغر کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

    اداکارہ حمیرا اصغر کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

    کراچی کے علاقے ڈیفنس کے فلیٹ سے ملنے والی ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کا ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) فیز6 کے اتحاد کمرشل ایریا میں واقع ایک فلیٹ سے ملنے والی ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کا ابتدائی پوسٹ مارٹم جناح ہسپتال میں مکمل کر لیا گیا ہے۔

    پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کے مطابق لاش کا ابتدائی معائنہ کیا گیا ہے اداکارہ کی لاش ڈی کمپوز اسٹیج کے ایڈوانس اسٹیج پر ہے، لاش اس قابل نہیں ہے اس سے وجہ موت بتائی جاسکے۔

    مزید پڑھیں : حمیرا اصغر کی کئی روز پرانی لاش ڈیفنس میں فلیٹ سے برآمد

    ڈاکٹر سمعیہ نے بتایا کہ وجہ موت ہم نے ریزور کرلی ہے، ڈی این اے، کیمکل ایکزمین کے لیے سیمپل لئے ہیں، سیمپل کے ایگزیمن کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔

    پولیس سرجن کے مطابق ابتدائی طور پر وجہ موت کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا جبکہ سیمپل کے ذریعے ہی ڈرگز کے استعمال کے حوالے سے بھی حقائق سامنے آئیں گے۔

    حمیرا اصغر کیس سے متعلق تمام خبریں

    واضح رہے کہ گذشتہ روز کراچی میں ڈیفنس فیز 6 اتحاد کمرشل میں فلیٹ سے خاتون کی لاش ملی تھی، پولیس نے بتایا تھا کہ 35 سالہ حمیرہ اصغر فلیٹ میں 7 سال سے اکیلی رہ رہی تھیں، خاتون نے 2018 میں فلیٹ رینٹ پر لیا تھا اور 2024 سے کرایہ نہیں دیا۔

     پولیس کی جانب سے اہل خانہ سے رابطے کی کوششیں کی گئیں، تاہم انہوں نے لاش وصول کرنے سے انکار کر دیا، ان کا مؤقف تھا کہ وہ کچھ عرصہ قبل حمیرا اصغر سے تمام تعلقات ختم کر چکے تھے۔

    Humaira Asghar case: All You Need to Know

  • وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا مفتاح اسماعیل کے بیان پر سخت ردعمل

    وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا مفتاح اسماعیل کے بیان پر سخت ردعمل

    وزیر تعلیم سندھ سندھ سردار شاہ نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے بیان پر شدید ردعمل دیا ہے۔

    صوبائی وزیر تعلیم سردار علی شاہ نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کی باتیں بے بنیاد اور غیر معتبر ہیں، جس رپورٹ کا حوالہ دیا گیا سندھ حکومت اس پر تحفظات ظاہر کرچکی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پلاننگ کمیشن کی ایجوکیشن انڈیکس رپورٹ زمینی حقائق کے برعکس ہے، اسلام آباد کے ادارے ’ڈیسک اینالسٹ‘ بنے ہوئے ہیں، رپورٹ میں 2022-2023 کا ڈیٹا ہے جب سندھ سیلاب سے تباہ تھا۔

    وزیر تعلیم نے کہا کہ حقائق جانے بغیر سندھ کو بدنام کیا جارہا ہے، مفتاح اسماعیل کے پاس بیچنے کو منجن نہیں، آدھی رپورٹ لے آئے، رپورٹ میں اندراجات بڑھے مگر خواندگی کم دکھائی گئی یہ تضاد ہے۔

    سردار شاہ نے کہا کہ تعلیم صوبائی معاملہ ہے، مگر سروے سے قبل سندھ حکومت سے مشاورت نہیں کی گئی، وفاقی ادارے آج تک درست مردم شماری نہیں کرسکے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ نے پہلی بار ٹیچرز لائسنس پالیسی متعارف کروائی، 90 ہزار اساتذہ شفاف طریقے سے بھرتی کیے گئے ہیں۔

    وزیر تعلیم سندھ نے مزید کہا کہ سندھ میں 20 ہزار اسکول بارش و سیلاب سے متاثر ہوئے، قدرتی آفات سے تباہی کو کارکردگی کی ناکامی قرار دینا غلط ہے۔