Author: انور خان

  • قومی ادارہ برائے امراض قلب کے لیے 10 ایوارڈز

    قومی ادارہ برائے امراض قلب کے لیے 10 ایوارڈز

    کراچی: این آئی سی وی ڈی ہیلتھ کیئر نیٹ ورک کو کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی (سی ایس آر) 2021 کے 10 ایوارڈز سے نوازا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ برائے امراضِ قلب (این آئی سی وی ڈی) کو 10 ویں سالانہ کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی سمٹ 2021 میں پورے ملک سے آنے والے مریضوں کو بلا امتیاز طبّی خدمات فراہم کرنے پر دس ایوارڈز سے نوازا گیا۔

    ادارے کا کہنا ہے کہ یہ اعزاز ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی قیادت اور این آئی سی وی ڈی کے منیجمنٹ کنسلٹنٹ کی غیر معمولی کاوشوں اور ان تھک محنت کا نتیجہ ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ ادارے کی انتظامیہ مریضوں کو امراضِ قلب کا جدید اور معیاری علاج ان کے گھروں کے قریب بالکل مفت فراہم کرنے کے لیے ہر وقت کوشاں رہتی ہے۔

    انھوں نے کہا این آئی سی وی ڈی کو دنیا میں امراضِ قلب کے علاج کے لیے بہترین ادارہ بنانے پر پروفیسر ندیم قمر، حیدر اعوان اور عذرا مقصو د مبارک باد کے مستحق ہیں۔

    این آئی سی وی ڈی منیجمنٹ نے ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پروفیسر ندیم قمر کے وژن کے تحت پورے صوبہ سندھ میں این آئی سی وی ڈی کے اسپتالوں اور چیسٹ پین یونٹس کا جال بچھایا گیا ہے، تاکہ دل کے ہر مریض کو امراضِ قلب کا جدید اور مہنگا علاج ان کے گھروں کے قریب مفت فراہم ہو سکے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ 4 سال کے مختصر عرصے میں 10 اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال اور 19 چیسٹ پین یونٹس قائم کیے گئے ہیں، جو ادارے کی بے مثال کامیابی ہے۔

    واضح رہے کہ این آئی سی وی ڈی ہیلتھ کیئر نیٹ ورک پورے ملک سے آنے والے مریضوں کو امراضِ قلب کا علاج بالکل مفت فراہم کرنے میں دن رات مصروف عمل ہے۔

  • کورونا وائرس؛ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سندھ حکومت کے حوالے

    کورونا وائرس؛ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سندھ حکومت کے حوالے

    کراچی: امریکی حکومت نے صوبے میں کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے بذریعہ یو ایس ایڈ ‏جدید سہولیات سے لیس کمانڈ اور کنٹرول سینٹر قائم کرکے سندھ حکومت کے سپرد کردیا ہے۔

    اس سلسلے میں منعقدہ ایک نیم ورچوئل تقریب میں سندھ کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرہ ‏فضل پیچوہو اور یو ایس ایڈ کے سندھ اور بلوچستان کے صوبائی ڈائریکٹر جیمز پیریز نے شرکت ‏کی۔

    پاکستانی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سمیت دوسرے وبائی امراض کا مقابلہ کرنے کیلئے ‏کیے گئے اقدامات کو مضبوط تر بنانے کیلئے یو ایس ایڈ، چاروں صوبوں اور دو ریجنز کے صحت ‏سیکریٹیریئٹ میں کمانڈ اور کنٹرول سنٹر قائم کرنے کیلئے وفاق اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ ‏شراکتداری کرے گا۔

    سندھ کمانڈ اور کنٹرول سنٹر کے قیام سے موجودہ حالات میں کرونا کی وبا اور مستقبل میں ‏عوامی صحت سے متعلق دوسرے خطرات سے نمٹنے کیلئے بہتر نگرانی اور فیصلہ سازی کرنا ممکن ‏ہوسکے گا۔

  • سینیٹ الیکشن: فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی منظور

    سینیٹ الیکشن: فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی منظور

    کراچی: سینیٹ الیکشن کے لئے پی ٹی آئی امیدوار فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی منظورکرلیے گئے، الیکشن کمیشن دفتر کے سامنے پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان آمنے سامنے بھی آئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار فیصل واوڈا آج اپنے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے سلسلے میں ریٹرننگ افسر اعجاز انور چوہان کے سامنے پیش ہوئے۔

    آر او کے سامنے دہری شہریت کے حوالے سے وفاقی وزیر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے دہری شہریت چھوڑ دی ہے اور اس حوالے سے کاغذات الیکشن کمیشن میں پہلے ہی جمع کرا چکا ہے، جس پر ریٹرننگ افسر نے فیصل واوڈا کے کاغذات کو درست قرار دیتے ہوئے اعتراضات کو مسترد کردیا۔

    فیصل واوڈا سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست پر امیدوار ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کی سینیٹ کے انتخابات کے سلسلے میں جانچ پڑتال کے لیے الیکشن کمیشن آمد پر آج ہنگامہ آرائی بھی ہوئی، ہنگامہ آرائی اضافی افراد کے الیکشن کمیشن کے اندر لے جانے پر ہوئی، جہاں پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان آمنے سامنے آئے، کارکنان کے درمیان جھگڑا بھی ہوا، اور دونوں فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

    یہ بھی پڑھیں:  پارلیمانی بورڈ کا اجلاس، فیصل واوڈا کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ برقرار

    یاد رہےکہ تحریک انصاف سندھ نے فیصل واوڈا کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا اور اس سلسلے میں گورنر سندھ کو خط بھی لکھا تھا لیکن پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں ٹکٹوں کے معاملے پر نظر ثانی کے بعد وزیراعظم نے فیصل واوڈا پر اعتراض کو مسترد کردیا اور ان کا سینیٹ کا ٹکٹ برقرار رکھنے کا اعلان کردیا تھا۔

  • جامعہ کراچی کے اساتذہ بھی سرکاری ملازمین کے حق میں بول پڑے

    جامعہ کراچی کے اساتذہ بھی سرکاری ملازمین کے حق میں بول پڑے

    کراچی: جامعہ کراچی کے اساتذہ نے سرکاری ملازمین کے حق میں احتجاج کیا، اس دوران گرفتاریوں اور تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کا تنخواہوں میں اضافے کے لیے احتجاج ہوا لیکن اس دوران انتظامیہ نے مظاہرین پر لاٹھی چارج شروع کردیا اور متعدد ملازمین کو گرفتار بھی کیا۔

    ملازمین کے حق میں آج جامعہ کراچی میں اساتذہ نے مظاہرہ کیا، اساتذہ نے سرکاری ملازمین پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور سرکاری ملازمین کے ساتھ مکمل اظہار یک جہتی کا اعلان کیا۔

    جامعہ کراچی کے اساتذہ نے گرفتار ملازمین کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔

    سرکاری ملازمین کا احتجاج رنگ لے آیا،وزیراعظم نے تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی تجاویز کی منظوری دے دی ہے، نوٹیفکیشن جاری کرنے کے بعد اعلان کیا جائے گا۔ وزیراعظم سے سرکاری ملازمین سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں سرکاری ملازمین کے دھرنے پر بات چیت کی گئی۔

  • غیرمتعلقہ افراد کی ویکسی نیشن، این سی او سی نے رجسٹر ہیلتھ ورکرز کو نادرا کے کوڈ جاری کردیے

    غیرمتعلقہ افراد کی ویکسی نیشن، این سی او سی نے رجسٹر ہیلتھ ورکرز کو نادرا کے کوڈ جاری کردیے

    کراچی : این سی او سی نے غیرمتعلقہ افراد کی ویکسی نیشن کے معاملے پر تمام رجسٹرڈ ہیلتھ کیئر ورکرز کو نادرا کے کوڈز جاری کردئیے، کوڈز کے حامل شدہ ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسین کے دونوں ڈوز لگائے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق غیر متعلقہ افراد کو ویکسین لگانے کے معاملے پر این سی او سی ،محکمہ صحت اور ای او سی حکام کا مشترکہ اجلاس ہوا، اجلاس میں اوجھا اسپتال میں غیر متعلقہ افراد کو ویکسین لگانے کے معاملہ پر حکام کو بریفنگ دی گئی۔

    ذرائع محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ این سی او سی حکام کی جانب سے تمام رجسٹرڈ ہیلتھ کیئر ورکرز کے نادرا کے کوڈز جاری کردئیے گئے، کوڈز کے حامل شدہ ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسین کے دونوں ڈوز لگائے جائیں گی، دونوں ڈوز لگانے کے بعد نادرا کی جانب سے وکویڈ ویکسین لگوانے کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق جس ہیلتھ کیئر ورکرز کا کوڈ نادرا کے دئیے گئے کوڈ سے میچ نہیں کرے گا، اسے نادرا سرٹیفکیٹ جاری نہیں کرے گا۔

    محکمہ صحت ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں محکمہ صحت حکام کو اپنا ڈیجٹل مکیزم تیز کرنے کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے محکمہ صحت کے سینٹر میں مانیٹرنگ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    اجلاس میں محکمہ صحت کے وہ افسران جن کی ڈیوٹیاں ویکسینیشن سینٹرز پر لگی ہیں ان پر بھی مانیٹرنگ کرنے پر غور کیا گیا جبکہ ساٹھ سال سے زائد افراد کو فی الحال سینو فام ویکسین نہ دینے پر اتفاق کیا گیا، اس حوالے سے سینوفام نے ڈریپ حکام کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

  • سندھ بھر میں کورونا ویکسین لگوانے والے   فرنٹ لائن ورکروں کی تعداد 7349  ہوگئی

    سندھ بھر میں کورونا ویکسین لگوانے والے فرنٹ لائن ورکروں کی تعداد 7349 ہوگئی

    کراچی : سندھ بھر میں مجموعی طور پر 7349 طبی عملے کو کورونا ویکسین فراہم کردی گئی ہے ، جن میں ڈاو یونیورسٹی اوجھا کیمپس، جناح اسپتال سمیت دیگر اسپتالوں کے فرنٹ لائن ورکرز شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت حکومت سندھ نے کورونا ویکسین لگوانے والے فرنٹ لائن ورکر کا ڈیٹا جاری کردیا، جس میں بتایا گیا کہ اب تک مجموعی طور پر سندھ بھر میں7349طبی عملے کو ویکسین فراہم کردی گئی ہے۔

    محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ خالق دینا ہال میں اب تک1192، جناح اسپتال میں462فرنٹ لائن ورکر، ڈاو یونیورسٹی اوجھا کیمپس میں 558، قطر اسپتال اورنگی میں551فرنٹ لائن ورکر کو ویکسین فراہم کی گئی۔

    کراچی:سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی میں255 ،لیاقت آباد اسپتال میں615 ، چلڈرن اسپتال نیو کراچی میں268،سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی میں722فرنٹ لائن ورکر کو ویکسین لگائی گئی۔

    اسی طرح اربن ہیلتھ یونٹ تھڈو نالو ملیر میں881فرنٹ لائن ورکروں ، لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے724فرنٹ لائن ورکرز اور شہید بے نظیر آباد کے ایم سی ایچ سینٹر میں1121فرنٹ لائن ورکر کو ویکسین فراہم کی گئی۔

  • سندھ میں 979 فرنٹ لائن ورکروں کو کورونا ویکسین لگا دی گئی

    سندھ میں 979 فرنٹ لائن ورکروں کو کورونا ویکسین لگا دی گئی

    کراچی: سندھ میں 979 فرنٹ لائن ورکروں کو کورونا ویکسین لگادی گئی ، جن میں جناح اسپتال، قطر اسپتال، سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی اور لیاقت آباد اسپتال کے فرنٹ لائن ورکرز شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت حکومت سندھ نے کورونا ویکسین لگوانے والے فرنٹ لائن ورکر کا ڈیٹا جاری کردیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 979 فرنٹ لائن ورکروں کو ویکسینیشن فراہم کی جا چکی ہے۔

    کراچی میں خالق دینا ہال میں اب تک 108،جناح اسپتال میں34فرنٹ لائن ورکر ، ڈاو یونیورسٹی اوجھا کیمپس میں102، قطر اسپتال میں 75فرنٹ لائن ورکر کو ویکسین فراہم کی گئی۔

    سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی میں14 ،لیاقت آباد اسپتال میں113فرنٹ لائن ورکر، چلڈرن اسپتال میں36،سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی میں37فرنٹ لائن ورکر کو ویکسین لگائی گئی۔

    کراچی:اربن ہیلتھ یونٹ تھڈو نالو ملیر میں145فرنٹ لائن ورکروں ، لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے129فرنٹ لائن ورکرز اور شہید بے نظیر آباد کے ایم سی ایچ سینٹر میں186فرنٹ لائن ورکر کو ویکسین فراہم کی گئی۔

    گذشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا ویکسی نیشن کاآغازکیا تھا ، اس موقع پرمرادعلی شاہ نے کہا تھا کہ چین ہمیشہ سے پاکستان کا دیریہ تعلق رہا ہے ، چین پہلا ملک ہے جس نے ہماری کوروناویکسین کیلئے مدد کی اور حکومت پاکستان کو 5لاکھ ویکسین تحفہ میں دی۔

    ان کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین کا معاملہ سنجیدہ ہے یہ کوئی مذاق نہیں ہے ، وفاق کی جانب سےہمیں کل ویکسین فراہم کی گئی ہیں ،کوروناکی 83 ہزار ویکسین سندھ پہنچی ہیں، کراچی،حیدرآبادسمیت دیگرشہروں میں ویکسین سینٹربنائے ہیں۔

  • سندھ والوں کیلئے  کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختصٕ

    سندھ والوں کیلئے کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختصٕ

    کراچی : سندھ حکومت نے کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کردیے جبکہ کورونا ویکسی نیشن کےلیے سندھ میں 14اور کراچی میں 9 مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کردیے ہیں اور چین، برطانیہ سمیت روسی کمپنی سے ویکسین کی خریداری کیلئے رابطے میں ہیں۔

    محکمہ صحت سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا ویکسی نیشن کےلیے 14مراکزقائم کیےگئے ہیں ، سکھر ،لاڑکانہ، میرپورخاص، نوابشاہ اور حیدرآباد میں ایک ایک ویکسی نیشن مرکزقائم کیا۔

    ترجمان نے کہا کراچی میں کورونا ویکسی نیشن کےلیے9مراکز قائم کئے گئے ہیں، ضلع جنوبی ، شرقی اور وسطی میں 2،2 جبکہ کورنگی ، ملیر اور غربی میں ایک ایک ویکسی نیشن مرکز قائم کیا گیا ہے۔

    ویکسی نیشن سینٹر میں تربیت یافتہ عملہ ا ور سامان پہنچادیا گیا ہے اور مختلف ویکسی نیشن سینٹر میں عملے کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔

  • کورونا ویکسین : کراچی والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

    کورونا ویکسین : کراچی والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

    کراچی : محکمہ صحت سندھ نے بڑی  خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ یکم فروری کو کورونا ویکسین کراچی پہنچےگی اور فروری کے پہلے ہفتے میں ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسین لگنا شروع ہوجائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کورونا ویکسین کا آرڈر دے دیا ، ذرائع محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ یکم فروری کوویکسین کراچی پہنچےگی اور  سندھ میں فروری کے پہلے ہفتے میں ہیلتھ کیئرورکرز کوویکسین لگنا شروع ہوجائے گی۔

    یاد رہے وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نےوفاقی حکومت سے کورونا ویکسین خریدنے کی اجازت مانگتے ہوئے کہا تھا کہ ہم چاہتےہیں کہ ہم دیگر ممالک  سےویکسین حاصل کرسکیں اور لوگ جلدسے جلد صحت یاب ہوسکےہیں، ویکسی نیشن شروع نہ کی تو عالمی آمدورفت میں مشکلات ہوں گی۔

    خیال رہے سندھ حکومت نے کورونا ویکسین کے سلسلے میں لائحہ عمل تیار کرلیا ہے، جس کے مطابق پہلےمرحلے میں طبی عملے کی ویکسین کے عمل کو مکمل کیا جائے گا اور دوسرےمرحلےمیں60سال تک کی عمر کے افراد کو کورونا ویکسین دی جائے گی۔

    مختلف امراض میں مبتلاافرادکی ویکسین کو تیسرے مرحلے میں مکمل کیا جائے گا جبکہ چوتھے اور آخری مرحلےمیں عام افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔

  • پاکستانی کیمیا دان نے کرونا وائرس سے متعلق ہولناک انکشاف کر دیا

    پاکستانی کیمیا دان نے کرونا وائرس سے متعلق ہولناک انکشاف کر دیا

    کراچی: پاکستان کے ممتاز کیمیا دان ڈاکٹر پروفیسر محمد اقبال چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ کرونا وائرس میں اب تک 122 تبدیلیاں ہو چکی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آج کراچی میں کرونا وائرس اور اس کی ویکسین سے متعلق ہونے والی ایک پریس کانفرنس میں جامعہ کراچی کے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) کے سربراہ ڈاکٹر اقبال چوہدری نے کرونا وائرس کی میوٹیشن سے متعلق پریشان کن انکشاف کیا۔

    انھوں نے کہا ابتدا میں بھی لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ آر این اے وائرس ہے لیکن ہماری ریسرچ نے ثابت کیا ہے کہ یہ وائرس تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے، وائرس کی ویری ایشن کو مانیٹر کرنا ضروری ہوتا ہے، اس لیے سندھ حکومت کے تعاون سے ہم نے یہ کام شروع کیا تھا اور بڑی تعداد میں سیمپلز جمع کر کے ریسرچ کرنے لگے۔

    ڈاکٹر پروفیسر محمد اقبال چوہدری، جامعہ کراچی

    پروفیسر اقبال نے کہا ہماری ریسرچ میں معلوم ہوا کہ یہاں وائرس کی انفیکٹیوٹی دوسرے ممالک سے مختلف ہے، جینومک سرویلینس پہلی مرتبہ سندھ حکومت کے تعاون سے ایسی ریسرچ کر رہی ہے، کیوں کہ وائرس کے جین کی تبدیلی کو مانیٹر کرنا بے حد ضروری ہے، اس کے لیے کرونا وائرس کے سیمپلز کوئٹہ، لاہور، کراچی اور پشاور سمیت مختلف علاقوں سے جمع کیے گئے۔

    اقبال چوہدری نے انکشاف کیا کہ کرونا وائرس میں اب تک 122 تبدیلیاں ہو چکی ہیں، اور میوٹیشن میں ہر گزرتے ماہ کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا سندھ میں 2 ویکسینز ٹرائل ہو رہے ہیں، یہ ویکسین 8 دس سال میں ڈویلپ ہوتی ہے، ان میں پہلی ویکسین سائنو فارم ہے جو پاکستان میں تیار ہوگی، دوسری کینسائنو بائیو ویکسین ہے۔

    پریس کانفرنس میں وزیر صحت عذرا پیچوہو نے بتایا کہ کرونا وائرس سے متعلق جامعہ کراچی میں تحقیق کی جا رہی ہے، وائرس کے جین میں تبدیلیاں آ رہی ہیں، جینومک اسٹیڈیز سے متعلق اقبال چوہدری کی ٹیم جامعہ کراچی کے شعبے آئی سی سی بی ایس میں تحقیق کر رہی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سے کئی بار کرونا ویکسین کی دستیابی سے متعلق دریافت کیا گیا لیکن کوئی مناسب جواب نہیں ملا، لگتا یہ ہے کے پاکستان تک ویکسین سب سے آخر میں پہنچے گی۔