Author: ارباب چانڈیو

  • آصف زرداری کی طبیعت ناساز، بیرون ملک منتقلی پر غور

    آصف زرداری کی طبیعت ناساز، بیرون ملک منتقلی پر غور

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت تاحال ناساز ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ آصف علی زرداری کو علاج کے لیے بیرون ملک منتقل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

    ڈاکٹروں نے سابق صدر کی بیرون ملک منتقلی کے لیے صلاح مشورے شروع کر دیے۔ ضرورت پڑنے پر ایئر ایمبولینس کے ذریعے بیرون ملک منتقلی پر غور کیا جا رہا ہے۔

    آصف علی زرداری ایک ہفتے سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

  • جناح میڈیکل، ہراسانی کے الزام پر طلبہ کا پروفیسر پر تشدد

    جناح میڈیکل، ہراسانی کے الزام پر طلبہ کا پروفیسر پر تشدد

    کراچی کی جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں مبینہ جنسی ہراسانی کے الزام پر طلبہ و طالبات نے پروفیسر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق طالبات نے الزام عائد کیا ہے کہ پروفیسر نےہمیں جنسی طور پر ہراساں کیا ہے پروفیسر کے علاوہ 3 اور پروفیسرز بھی ہیں جو ہراساں کرتے ہیں۔

    پروفیسر پر تشدد کی فوٹیج اےآروائی نیوز نےحاصل کرلی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پروفیسر کو طلبہ و طالبات مار پیٹ رہے ہیں جب کہ پروفیسر کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ مجھ پر تشدد کیوں کیا جا رہا ہے میرا کیا قصور ہے؟

    انتطامیہ نے واقعےکی تحقیقات شروع کر دیں اور کہا ہے کہ حقائق سامنےلائیں گے، الزامات کی سچائی جاننے کے لیے کئی پہلووں سے تحقیقات کی جائیں گی۔

  • سیلاب متاثرین کیلئے رکھی گئی رقم کے اکاؤنٹس ہیک ہونے کا انکشاف

    سیلاب متاثرین کیلئے رکھی گئی رقم کے اکاؤنٹس ہیک ہونے کا انکشاف

    کراچی : سیلاب متاثرین کیلئے رکھی گئی رقم کے اکاؤنٹس ہیک ہونے کے انکشاف کے بعد ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیلاب متاثرین کیلئے رکھی گئی رقم کے اکاؤنٹس ہیک ہونے کا انکشاف سامنے آیا۔

    جس کے بعد وفاقی وزیر اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے ایف آئی اے کو تحقیقات کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

    شازیہ مری کا کہنا تھا کہ علم میں یہ بات آئی ہے کہ ہیکرز سیلاب متاثرین کی رقم ہیک کررہے ہیں لیکن جلد مجرموں تک پہنچیں گے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سائبرکرائم میں ملوث افراد بی آئی ایس پی کی رقم ہیک کر کے نکلوا رہے ہیں۔

    خیال رہے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں معمولات زندگی بحال نہ ہوسکے ، نواب شاہ، خیرپور روڈ دریا کا منظر پیش کررہا ہے۔

    میہڑ،دادو،جوہی، خیرپور ناتھن شاہ کے سینکڑوں دیہات اب بھی زیر آب ہیں۔

  • سندھ اور وفاق کا شاہراہوں کو مشترکہ طور پر بحال کرنے پر اتفاق

    سندھ اور وفاق کا شاہراہوں کو مشترکہ طور پر بحال کرنے پر اتفاق

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سیلاب کی صورتحال سے متعلق اجلاس میں سندھ اور وفاق نے شاہراہوں کو مل کر بحال کرنے پر اتفاق کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کمشنر آفس حیدرآباد میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود سمیت صوبائی وزرا اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

    ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں این ایچ اے حکام ے سندھ میں سیلاب کی صورتحال کے حوالے سے شرکا کو آگاہ کیا جب کہ موٹر وے پولیس حکام نے سیلاب زدہ علاقوں میں ٹریفک کی روانی سے متعلق بریفنگ دی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیلاب سے تباہ شدہ سڑکوں کو وفاق اور سندھ حکومت کے مل کر بحال کرنے اور سکھر سے حیدرآباد موٹر وے جلد بنانے پر اتفاق کیا گیا

    وزیراعلیٰ سندھ نے این ایچ اے کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ سندھ میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے اور صوبے بھر میں قومی اور صوبائی شاہراہیں سیلابی پانی سے شدید متاثر ہوئی ہیں۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود نے کہا کہ سکھر، حیدرآباد موٹر وے جلد تیار کر کے سندھ کے عوام کو بڑا تحفہ دیں گے، این ایچ اے حکام قومی شاہراہوں کو بحال کر رہے ہیں جب کہ موٹر وے پولیس ہائی ویز پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلیے الرٹ ہے۔

  • وزیراعلیٰ کی کشتی میں پھر تیل ختم ہو گیا

    وزیراعلیٰ کی کشتی میں پھر تیل ختم ہو گیا

    سیہون شریف میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی کشتی میں ایک بار پھر سے تیل ختم ہو گیا۔

    وزیراعلی کشتی کے ذریعے باغ یوسف پہنچے تو تیل ختم ہونے پر کشتی بند ہو گئی۔ کشتی چلانےوالی ٹیم نے پانی میں اتر کر کشتی کودھکےدیئے۔

    سیہون سے دوسری کشی بھیج کر وزیراعلیٰ کو ریسکیو کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نےآج کشتی پرسیہون میں سیلاب زدہ علاقوں کادورہ کیا تھا۔

    ضلعی اور مقامی انتظامیہ کی نااہلی سے وزیراعلیٰ کی کشتی 2 بار پانی کے بیچ بند ہوئی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایسے واقعے کی تردید کی گئی ہے۔

    واقعے پر اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ مرادعلی شاہ اپنےحلقےکادورہ کرنے پہنچے تو کشتی کا تیل پانی کے بیچ ختم ہوگیا انتظامیہ نےوزیراعلیٰ کیلئےملنےوالےتیل میں بھی ڈنڈی ماردی۔

    حلیم عادل شیخ نے کہا کہ یہ تیل بیچنے والےکیا غریب کےٹینٹ،راشن، مچھردانیاں چھوڑیں گے؟ نااہل اور ناکام سندھ حکومت صوبے پر کسی آفت سےکم نہیں۔

  • وزیراعلیٰ سندھ  نے اے آر وائی نیوز پر پابندی  کی مخالفت کردی

    وزیراعلیٰ سندھ نے اے آر وائی نیوز پر پابندی کی مخالفت کردی

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اے آر وائی نیوز پر پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی چینل پر پابندی کے خلاف ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر مہم کا آغاز کیا ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جولائی 2020 کے بعد سندھ میں کوئی بھی پولیوکاکیس نہیں آیا، ایک سال سے زائد عرصہ ہوگیا پولیو وائرس کے تمام سیمپل نیگٹو آئے۔

    صحافی کی جانب سے اے آر وائی نیوز پر پابندی کے سوال پر مراد علی شاہ نے کہا کہ کسی بھی چینل پر پابندی کے خلاف ہوں، چینل بند نہیں ہونا چاہیے اور ہماری سپورٹ ہمیشہ رہے گی۔

    اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اوربلاول بھٹوزرداری آزادی اظہاررائےکےحق میں ہیں، پیپلزپارٹی میڈیا کی آزادی کیلئے ہمیشہ جدوجہد کرتی رہی ہے کرتی رہے گی۔

    انھوں نے کہا کہ کسی بھی صحافی پرکوئی بھی قدغن پابندی نہیں ہونی چاہئے تاہم صحافیوں اور میڈیا ہاؤسز کو بھی آئین اورقانون کی پاسداری ضرور کرنا چاہئے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایسا ماحول بنا دیا گیا ہے کہ ملک پتا نہیں کہاں جارہا ہے، صوبے کے لوگوں نے پیپلزپارٹی کو گزشتہ 3الیکشنز میں بڑی کامیابیاں دلائیں، انشااللہ 2023 کے الیکشن میں بھی سندھ کے لوگ پی پی کو کامیاب کرائیں گے۔

    سندھ بلدیاتی الیکشن کے حوالے وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ ضابطہ اخلاق کےتحت چلیں الیکشن بھی ہوجائیں گے، 21تاریخ کوبائے الیکشن اور28اگست کولوکل گورنمنٹ الیکشن کا سیکنڈ فیز ہے۔

    خیال رہے یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) اور کیبل آپریٹرز کو احکامات کے باوجود اے آر وائی نیوز کی نشریات تاحال بحال نہیں ہو سکی۔

  • سستی بجلی کی جانب بڑا قدم، نیپرا کے مقابلے میں سیپرا کے قیام کا مسودہ تیار

    سستی بجلی کی جانب بڑا قدم، نیپرا کے مقابلے میں سیپرا کے قیام کا مسودہ تیار

    کراچی: صوبہ سندھ کے شہریوں کے لیے سستی بجلی کی جانب بڑا قدم اٹھاتے ہوئے، سندھ حکومت نے نیپرا کے مقابلے میں سیپرا کے قیام کا قانونی مسودہ تیار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے نیپرا کے مقابلے میں سیپرا کے قیام کی تیاری کے سلسلے میں سندھ الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کا ابتدائی مسودہ تیار کر لیا۔

    مجوزہ قانون کے مطابق سندھ میں سیپرا بجلی کے ٹیرف کا تعین کرے گی، پاور جنریشن اور لائسنسنگ کو ریگولیٹ کرے گی، اور صوبے میں پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی مانیٹرنگ کرے گی۔

    سندھ کابینہ کے 5 جولائی کے اجلاس میں اتھارٹی کے قیام پر غور اور فیصلہ ہوگا، بتایا جا رہا ہے کہ اس کے بعد سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اس مسودے کی منظوری دے کر اسے قانونی صورت دی جائے گی۔

    خیال رہے کہ وفاق میں پہلے ہی اس حوالے سے ایک اتھارٹی موجود ہے، تاہم اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبائی حکومت کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ بجلی کی تقسیم اور اس کا ٹیرف مقرر کرے۔

    اس وقت تھر کوئلہ اور ونڈ سے پیدا ہونے والی بجلی سندھ حکومت کی اپنی ہے، لہٰذا صوبائی حکومت اس سلسلے میں سندھ کے شہریوں کو سستی بجلی کی فراہمی کے لیے یہ قانون سازی کر رہی ہے۔

  • کورونا کا خطرناک پھیلاؤ، کراچی میں بڑی پابندی لگادی گئی

    کورونا کا خطرناک پھیلاؤ، کراچی میں بڑی پابندی لگادی گئی

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر شہریو‌ں پر ہاتھ ملانے پر پابندی لگادی اور کہا عوام احتیاطی تدابیراپنائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کااجلاس ہوا ، جس میں سیکریٹری صحت نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کیسز کا ٹرینڈ 24 جون سےبڑھناشروع ہوا ہے۔

    سیکریٹری صحت نے بتایا کہ 24جون کو کیسز کی تعداد 248 تھی، 26 جون کو 337 ہوئی اور 28 جون کو 431 اور 30جون کو 465 کورونا کیسز ہوگئے۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا مریضوں کی تعداد 4059 ہےاور اسپتال میں 63 داخل ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے اسپتالوں میں داخلہ کی شرح کم ہے، عوام ویکسی نیشن اور بوسٹر لگوائیں۔

    کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں کورونا سے بچنے کے لیے ہاتھ ملانے پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔

    مراد علی شاہ نے روز دیا کہ عیدالاضحیٰ اورمحرم کے بڑے ایونٹس آرہے ہیں، ان ایونٹس سے پہلے ہی ہمیں کورونا کی شرح کو نیچےلانا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کورونا ٹیسٹنگ بڑھانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام احتیاطی تدابیراپنائیں اورکوروناکےشرح کوکم کریں ، عوام ماسک پہنے، سماجی دوری کو یقینی بنائیں۔

  • پی پی نے سینیٹر سکندر میندھرو کی خالی نشست پر ٹکٹ الاٹ کر دیا، میت امریکا سے کل پہنچے گی

    پی پی نے سینیٹر سکندر میندھرو کی خالی نشست پر ٹکٹ الاٹ کر دیا، میت امریکا سے کل پہنچے گی

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹر سکندر میندھرو کی خالی نشست پر ٹکٹ الاٹ کر دیا، مرحوم کی میت امریکا سے کل کراچی پہنچے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے مرحوم سکندر علی میندھرو کی بیوہ خالدہ میندھرو کو ٹکٹ الاٹ کر دیا، خالدہ میندھرو ٹیکنوکریٹ کی نشست پر سینیٹ انتخابات میں حصہ لیں گی۔

    یہ نشست ڈاکٹر سکندر میندھرو کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی، خالدہ میندھرو کے کورنگ امیدوار ڈاکٹر کریم خواجہ ہوں گے۔

    دوسری طرف خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر سکندر میندھرو کی میت کل صبح امریکا سے کراچی پہنچے گی، ان کی نماز جنازہ بدین میں پڑھائی جائے گی، ان کی بیوہ خالدہ میندھرو فیملی سمیت کراچی پہنچ گئی ہیں۔

    پیپلزپارٹی کے لئے بُری خبر، اہم رہنما کا امریکا میں انتقال

    یاد رہے کہ سینیٹر سکندر میندھرو 11 جون کو گردے میں کینسر کے باعث 78 سال کی عمر میں امریکا میں انتقال کر گئے تھے، وہ دو ماہ سے امریکا کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

    ڈاکٹر سکندر میندھرو 7 جولائی 1943 کو بدین میں پیدا ہوئے تھے، وہ سندھ کے وزیر صحت بھی رہے، 4 بار رکن سندھ اسمبلی رہ چکے ہیں، سکندر میندھرو نے سندھ یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی تھی۔

    2018 میں وہ ٹیکنو کریٹ کی سیٹ پر صوبہ سندھ سے ایوان بالا کے رکن بنے، ان کا شمار پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم ترین رہنماؤں میں کیا جاتا ہے۔

  • کراچی میں کون کون سے کاروبار رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی سے مستثنیٰ؟ نیا نوٹی فکیشن جاری

    کراچی میں کون کون سے کاروبار رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی سے مستثنیٰ؟ نیا نوٹی فکیشن جاری

    کراچی : سندھ حکومت نے کسٹمر سپورٹ سینٹرز، کال سینٹرز، کورئیر سروسز ، ایئرشاپس اور سافٹ ویئرڈیولپرز کو رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی سے مستثنیٰ قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے رات 9 بجے کاروبار بند کرنے کی پابندی سے متعلق ترمیمی نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

    ترمیمی نوٹی فکیشن میں کسٹمر سپورٹ سینٹرز،کال سینٹرز،کورئیر سروسز ، ائرشاپس، سافٹ ویئرڈیولپرز ، ایمبولینس اسٹیشنز اور بس اڈوں کو پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا ہے۔

    محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ چھوٹی بڑی مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کا فیصلہ برقرار رہے گا۔

    یاد رہے سندھ حکومت نے مارکیٹس، بازار اور شاپنگ مالز رات 9 بجے بند کرنے کا حکم دیا تھا، محکمہ داخلہ سندھ نے مارکیٹس،بازار،دکانیں،شاپنگ مالز رات 9 بجے بند کرنے کے احکامات جاری کئے۔

    محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ شادی ہالز،بینکویٹس رات10:30بجے تک بندکرنے ہوں گے تاہم میڈیکل اسٹورز، اسپتال، پٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنزپابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

    نوٹی فیکیشن کے مطابق ہوٹلز،ریسٹورنٹس،کافی شاپس ،کیفے شب 11:00بجے تک کلوزکرنا ہوں گے ، دفعہ 144پر عملدرآمد کا آغاز 17جون شام 5 بجے سے ہوجائے گا اور پابندی کے اوقات 16 جولائی 2022 تک نافذ العمل رہیں گے۔