Author: ارباب چانڈیو

  • وزیراعلیٰ سندھ کا پانی کی چوری کے خلاف آپریشن کا فیصلہ

    وزیراعلیٰ سندھ کا پانی کی چوری کے خلاف آپریشن کا فیصلہ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پانی کی چوری کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کرلیا اور واٹر بورڈ کو اپنے انتظامی نظام بہتر کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت واٹر بورڈ کا اجلاس ہوا ، جس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کراچی کو ایک ہزارایم جی ڈی پانی کی ضرورت ہے جبکہ کراچی کو پانی کی فراہمی 580 ایم جی ڈی ہے۔

    بریفنگ میں کہا گیا کہ کراچی میں بچھائی ہوئی لائن بہت پرانی ہے، لائنیں پرانی ہونےکےباعث پانی ضائع ہوتا ہے، کچھ علاقوں میں کافی دنوں کے بعد پانی مہیا کیا جاتا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمیں پرانی واٹر سپلائی لائنیں تبدیل کرنی ہوں گی ، 406 ایم جی ڈی پانی کی تقسیم منصفانہ ہونی چاہیے ،65 ایم جی ڈی واٹر سپلائی اسکیم 9.1 بلین روپے کی اسکیم جاری ہے۔

    مراد علی شاہ نے اسکیم پر کام تیز کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا اسکیم پر کام سست روی کا شکار ہے اس کو تیز کریں، کے ڈبلیو ایس بی کو اپنے ریونیو بڑھانے کی ضرورت ہے، شہر کے ہر علاقے کو پانی ملنا چاہیے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے پانی کی چوری کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کرتے ہوئے واٹر بورڈ کو اپنے انتظامی نظام بہتر کرنے کی ہدایت کردی۔

  • سندھ حکومت شرجیل انعام میمن پر مہربان،  ایک اور وزارت مل گئی

    سندھ حکومت شرجیل انعام میمن پر مہربان، ایک اور وزارت مل گئی

    کراچی: سندھ حکومت شرجیل انعام میمن پر مہربان، عید کی چھٹیوں میں ایک اور محکمے کا قلمندان سونپ دیا گیا۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے وزیر اطلاعات شرجیل میمن کو محکمہ ٹرانسپورٹ کا اضافی قلمدان سونپ دیا ہے۔

    شرجیل میمن کو نوازنے کیلئے سرکاری چھٹیاں ختم ہونےکا انتظار بھی نہیں کیا گیا اور عید پرعام تعطیل کے باوجود نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

    واضح رہے کہ شرجیل میمن کے پاس وزارت اطلاعات کا قلمدان بھی ہے اور وہ حال ہی میں چیئرمین پیپلزپارٹی کے دورہ سعودی عرب سے قبل ہی سعودی عرب روانہ ہوئے اور عمرہ کی سعادت حاصل کر کے واپس لوٹے۔

  • تحریک انصاف کی پی پی کو بلدیاتی وعام انتخابات میں ٹف ٹائم دینے کی تیاری

    تحریک انصاف کی پی پی کو بلدیاتی وعام انتخابات میں ٹف ٹائم دینے کی تیاری

    پاکستان تحریک انصاف نے سندھ میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات اور آئندہ عام انتخابات میں پی پی پی کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس کی تیاری شروع کردی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ سندھ میں آئندہ ماہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات اور نئے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کو ٹف ٹائم دینے کی تیاری شروع کردی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں تحریک انصاف نے سندھ میں پی پی مخالف گرینڈ الائنس بنانے کیلیے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ اس پی پی مخالف ممکنہ اتحاد میں پی ٹی آئی کی پہلے سے اتحادی جماعت جی ڈی اے سمیت پیپلز پارٹی کی مخالف قوم پرست جماعتوں کو شامل کیا جائے گا جب کہ گرینڈ الائنس میں شمولیت کے لیے مذہبی جماعتوں سے بھی رابطہ کیا جائیگا۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات دو مرحلوں میں کرانے کا اعلان کیا ہے۔

    الیکشن کمیشن کے جاری شیڈول کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، میرپورخاص ڈویژن میں 26 جون کو انتخابات ہونگے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق دوسرے مرحلے میں کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ ڈویژن میں 24 جولائی کو انتخابات کرائے جائیں گے۔

    مزید پڑھیں: کراچی، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کب ہونگے؟ شیڈول جاری

    دوسری جانب پی ٹی آئی ملک بھر میں فوری عام انتخابات کرانے کے مطالبے کو لے کر ملک بھر کی سڑکوں پر سراپا احتجاج ہے اور موجودہ سیاسی صورتحال میں ہر سیاسی جماعت نے اعلانیہ وغیر اعلانیہ اگلے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

  • ایم کیو ایم سے معاہدہ : سندھ کابینہ میں پھر تبدیلی، ایک وزیر اور 2 مشیران کو فارغ کرنے کا فیصلہ

    ایم کیو ایم سے معاہدہ : سندھ کابینہ میں پھر تبدیلی، ایک وزیر اور 2 مشیران کو فارغ کرنے کا فیصلہ

    کراچی : سندھ کابینہ میں ایک وزیر اور 2 مشیران کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا تاہم عید کے بعد سندھ کابینہ میں ردوبدل کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ میں ایک بارپھر ردو بدل کا امکان ہے ، سندھ کابینہ میں ایک وزیر اور 2 مشیران کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، عید کے بعد سندھ کابینہ میں ردوبدل کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو سندھ کابینہ میں شمولیت کی صورت میں عہدے دیئے جائیں گے۔

    سندھ حکومت ذرائع نے کہا ہے کہ سندھ کابینہ میں ایم کیو ایم کوبھرپورنمائندگی دی جائےگی، فارغ ہونیوالے وزرا میں ایک وزیر کا تعلق سکھر ڈویژن جبکہ فارغ ہونے والے مشیران کا تعلق ضلع بدین سے ہے۔

    عید کے بعدایم کیو ایم سے معاملات طے ہونے کے بعد کابینہ میں ردو بدل کی جائے گی۔

    گذشتہ ہفتے سندھ کابینہ میں تبدیلیاں کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کو وزارت سے ہٹا دیا گیا تھا جبکہ شرجیل میمن کو صوبائی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    خیال رہے ایم کیوایم نے سندھ حکومت میں شمولیت مذاکراتی عمل میں پیشرفت سے مشروط کی ہے، ایم کیوایم کی شمولیت کی صورت میں پی پی کے مزید 2 وزرا اور ایک مشیر کو ہٹایا جائے گا۔

    ایم کیوایم 3 وزیر اور ایک مشیر سندھ کابینہ میں شامل کرنے کی درخواست کررہی ہے جبکہ پیپلزپارٹی ایم کیوایم کو 2 وزیر ،ایک مشیر اور 2 معاونین خصوصی دینے پر رضا مند ہے۔

  • کراچی: خودکش حملہ آور خاتون کا شوہر گرفتار

    کراچی: خودکش حملہ آور خاتون کا شوہر گرفتار

    کراچی یونیورسٹی میں چینی اساتذہ پر خودکش حملہ کرنے والی خاتون کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ راناثناء اللہ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں چینی سفیر کو گرفتاری کا بتایا گیا۔

    سی ایم ہاؤس کراچی میں وزیر داخلہ کی موجودگی میں قائم مقام چینی سفیر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ جامعہ کراچی دھماکے کے بعد یہ پہلی گرفتاری ہے اور خاتون کےگرفتارشوہر سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہا کہ کراچی کو پرامن شہر بنائیں گے چینی باشندوں کی حفاظت کویقینی بنایاجائےگا، کل کراچی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں ملوث مجرمان کو کیفرکردار تک پنچائیں گے۔

    وزیرداخلہ نے کہا کہ امن وامان کےقیام کیلئےسندھ حکومت سےبھرپور تعاون کر رہے ہیں چینی سفارتخانے کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے چینی حکام کراچی واقعے کےبعدحکومتی اقدامات سےمطمئن ہیں۔

  • ملکی تاریخ میں پہلی بار قیدی کو گورنر بنا دیا گیا

    ملکی تاریخ میں پہلی بار قیدی کو گورنر بنا دیا گیا

    کراچی: ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک قیدی کو گورنر بنا دیا گیا۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی قائم مقام گورنر سندھ کے عہدے پر فائز ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اثاثہ جات کیس میں گرفتار ہیں، ان کے گھر کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گورنر ہاؤس چھوڑ دیا ہے۔ ان کا استعفیٰ گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے منظور کرلیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق عمران اسماعیل اپنی فیملی اور ذاتی سامان کے ہمراہ گورنر ہاؤس سے اپنی رہائش گاہ پر منتقل ہوگئے۔ عمران اسماعیل نے گورنر ہائوس سے رخصت ہوتے ہوئے اپنے اسٹاف سے الوداعی ملاقات کی۔

    عمران اسماعیل نے اگست 2018 میں وفاق میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے قیام کے بعد سندھ صوبے کے 33ویں گورنر کی حیثیت سے منصب سنبھالا تھا۔

    عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی اور شہباز شریف کے نئے وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

  • ایم کیوایم سے معاہدہ  : پیپلزپارٹی کا ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

    ایم کیوایم سے معاہدہ : پیپلزپارٹی کا ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

    کراچی : پیپلزپارٹی نے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ، ایم کیوایم کی مشاورت سے نیا ایڈمنسٹریٹر تعینات ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی حکومت سے علیحدگی اور متحدہ اپوزیشن میں شامل ہونے کے فیصلے کے بعد اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان معاہدے پر عملدرآمد پر پیش رفت کا آغاز ہوگیا۔

    پیپلزپارٹی نے ایم کیوایم سے معاہدہ کے تحت ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    پیپلزپارٹی ذرائع نے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کو تبدیل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 2 سے 3 ہفتے میں ایم کیو ایم کی مشاورت سے نیا ایڈمنسٹریٹر تعینات ہوگا۔

    یاد رہے پیپلزپارٹی اورایم کیوایم پاکستان کے درمیان معاہدے کے تحت سندھ کابینہ سے 2 وزرا کو فارغ کئے جانے کا بھی امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ کے 2 وزیر آئندہ چند دنوں تک مستعفی ہوسکتے ہیں ، جس کے بعد ایم کیوایم کو سندھ حکومت میں شامل کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایم کیو ایم کو سندھ کابینہ اور پبلک سروس کمیشن میں نمائندگی دینے پر بھی رضامند ہوچکی ہے۔

    پیپلزپارٹی نے بلدیاتی نظام میں ترمیم اور میئر کے اختیارات میں اضافے سمیت صوبےکےشہری معاملات میں مشاورت سے اتفاق رائے پیدا کرنے سے متعلق بھی توثیق کی تھی۔

  • ایم کیوایم  سے معاہدہ، سندھ کابینہ سے 2 وزرا کو فارغ کئے جانے کا امکان

    ایم کیوایم سے معاہدہ، سندھ کابینہ سے 2 وزرا کو فارغ کئے جانے کا امکان

    کراچی : ایم کیوایم پاکستان سے معاہدے کے تحت سندھ کابینہ سے 2 وزرا کو فارغ کئے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد ایم کیوایم کو سندھ حکومت میں شامل کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی اورایم کیوایم پاکستان کے درمیان معاہدے کی نکات پر عملدرآمد جاری ہے، معاہدے کے تحت سندھ کابینہ سے 2 وزرا کو فارغ کئے جانے کا امکان ہے۔

    سندھ کابینہ کے 2 وزیر آئندہ چند دنوں تک مستعفی ہوسکتے ہیں ، جس کے بعد ایم کیوایم کو سندھ حکومت میں شامل کیا جائے گا۔

    یاد رہے ایم کیو ایم پی کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے حکومت سے علیحدگی اور قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے مشترکہ اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

    اس سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان طے پانے والے 18 نکاتی معاہدے کو "چارٹر آف رائٹس” کا نام دیا گیا تھا۔

    معاہدے پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ایم کیو ایم پی کے خالد مقبول صدیقی نے دستخط کیے ہیں جب کہ شہباز شریف، فضل الرحمان، اختر مینگل اور خالد مگسی نے بطور ضمانتی دستخط کیے ہیں۔

    اس سے قبل پیپلزپارٹی نے سندھ کابینہ اور پبلک سروس کمیشن میں میں ایم کیو ایم کو نمائندگی دینے کی توثیق کی تھی۔

    معاہدے کے تحت پیپلزپارٹی کی جانب سے سندھ کابینہ میں ایم کیوایم کو نمائندگی دینے ، کراچی اور حیدرآباد کے ایڈمنسٹریٹر ایم کیوایم مشاورت سے لگانے کی بھی توثیق کی گئی۔

    پیپلزپارٹی نے بلدیاتی نظام میں ترمیم اور میئر کے اختیارات میں اضافے سمیت صوبےکےشہری معاملات میں مشاورت سے اتفاق رائے پیدا کرنے سے متعلق بھی توثیق کی تھی۔

  • ہم سے کون  رابطے میں ہے، مناسب وقت پر سامنے لائیں گے، بلاول بھٹو

    ہم سے کون رابطے میں ہے، مناسب وقت پر سامنے لائیں گے، بلاول بھٹو

    رحیم یار خان: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے ، ہم سے کون رابطے میں ہے، مناسب وقت پر سامنے لائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا پی پی سے کوئی خطرہ نہیں ہے تو اتنے وزیر سندھ دورے پر کیوں بھیجے، ہم سے خطرہ نہیں ہےتوہماری ریلی روکنے کی کوشش کیوں کی گئی، خطرہ نہیں ہے تو پیٹرول اوربجلی قیمتوں کوکم کیوں کیا گیا ہے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے، پیپلزپارٹی اپنے مقصد میں ضرور کامیاب ہوگی، عدم اعتماد لائیں گے اور پارلیمان میں عمران خان کوشکست دیں گے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا میں اور آصف زرداری اپوزیشن سے رابطے میں ہیں، کوئی غیرجمہوری قدم نہیں اٹھا سکتے، احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے، کون ہم سےرابطےمیں ہے، مناسب وقت پر سامنے لائیں گے، ہر آنے والا دن حکومت کے لئے خطرناک ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم بار بار حکومت پر حملے کرتے رہیں گے اور حکومت کو گھر بھیجنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،بلاول بھٹو

    اس سے قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گفتگو میں کہا تھا کہ ہارجیت اللہ کےہاتھ میں ہے، سب کو نظر آئے گا کون عوام کے معاشی حقوق کیلئے جدوجہد کر رہا ہے،بلاول

    بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ معاشی حالات اورخارجہ پالیسی کاحل عمران کےجانےمیں ہے، تحریک عدم اعتمادپرکام جاری ہے،ہم کافی وقت سےکام کررہے ہیں، یوسف رضاگیلانی کو کامیاب کراکرعمران خان کو شکست دی۔

    انھوں نے کہا تھا کہ ہمارامطالبہ نئےانتخابات ہیں، پی ٹی آئی وہ واحدپارٹی ہےجوحکومت میں ہوتےہوئے تحریک چلارہی ہے، تحریکیں تواپوزیشن چلاتی ہے۔

  • وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد، پیپلزپارٹی کا پی ٹی آئی کے5 ایم این ایز کی حمایت حاصل کرنے کا دعویٰ

    وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد، پیپلزپارٹی کا پی ٹی آئی کے5 ایم این ایز کی حمایت حاصل کرنے کا دعویٰ

    کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر حکمران جماعت کے پانچ ایم این ایز کی حمایت حاصل کرنے کا دعویٰ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ، پاکستان پیپلز پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ حکمران جماعت کے پانچ ایم این ایز نے حمایت کی یقین دہانی کرادی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے پانچ ایم این ایز کے نام صیغہ راز میں رکھے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق 5 حکومتی ایم این ایز نے بلاول کو استعفیٰ جمع کرادیا ہے ، بلاول بھٹواہم مرحلے پر5 حکومتی ایم این ایز کے نام سامنے لائیں گے۔

    یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) سمیت اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کے اقدام کی حمایت حاصل کرنے کے لیے حکومتی اتحادیوں سے ملاقاتیں کر رہی ہیں۔

    گذشتہ روز یہ بات سامنے آئی تھی کہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے قومی اسمبلی کے 8 ارکان (ایم این اے) پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار ہیں۔

    ذرائع نے بتایا تھا کہ یہ ایم این ایز پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے ٹکٹ پر اگلا الیکشن لڑیں گے۔

    ذرائع نے بتایا تھا کہ اراکین میں نصراللہ گھمن، عاصم نذیر، نواب شیر وسان، راجہ ریاض، ریاض فتیانہ، خرم شہزاد، غلام بی بی بھروانہ اور غلام محمد لالی شامل تھے۔