Author: ارباب چانڈیو

  • بختاور بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش، بلاول ماموں بن گئے

    بختاور بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش، بلاول ماموں بن گئے

    کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی بہن بختاور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیٹے کی پیدائش کی اطلاع دی۔

    بختاور بھٹو نے بیٹے کی ولادت پر اللہ کا شکر ادا کیا۔

    بختاور بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش کے بعد آصف علی زرداری نانا اور بلاول بھٹو ماموں بن گئے جبکہ آصفہ بھٹو زرداری خالہ بن گئیں۔

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ میں باقاعدہ ماموں بن گیا ہوں جبکہ آصفہ بھٹو نے لکھا کہ میں خالہ بن گئی ہوں۔

    خیال رہے کہ بختاور بھٹو زرداری کی محمود چوہدری سے منگنی نومبر 2020 میں ہوئی تھی جبکہ دونوں کا نکاح اور رخصتی 29 جنوری 2021 کو ہوئی تھی۔

     

  • وزیر اعلیٰ سندھ کا عمر شریف کے وژن کو آگے بڑھانے کا اعلان

    وزیر اعلیٰ سندھ کا عمر شریف کے وژن کو آگے بڑھانے کا اعلان

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عمر شریف کے وژن پر چلنے اور اسے مزید آگے بڑھانے کا اعلان کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ عمر شریف کے اہل خانہ سے تعزیت کے لیے اُن کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔

    بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمر شریف سے بہت پیاری یادیں وابستہ ہیں، اُن کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا،  عمرشریف نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت عمر شریف کے وژن کو آگے بڑھائے گی، اُن کی سماجی خدمات اور کاموں میں صوبائی حکومت معاونت کرے گی۔

    ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ ہر سال 15 اکتوبر یا اس کےبعدگندم ریلیزکرتی ہے ہم پہلی بار حکومت میں نہیں  آئے جو ہمیں حکومت چلانے کا علم نہ ہو۔

    یاد رہے کہ دو اکتوبر کو طنز و مزاح کے بادشاہ لیجنڈری اداکار عمر شریف طویل علالت کے بعد جرمنی کے اسپتال میں 66برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے، لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے عارضہ قلب ، گردے اور دیگر امراض میں مبتلا تھے۔ انتقال کے بعد اُن کے جسد خاکی کو پاکستان منتقل کیا گیا، کراچی میں اُن کا نماز جنازہ مولانا بشیر فاروقی کی امامت میں ادا کیا گیا جس کے بعد عبداللہ شاہ غازیؒ مزار کے احاطے میں انہوں آسودہ خاک کیا گیا۔

    کامیڈی کے بے تاج بادشاہ کے جنازے میں سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی تھی۔

  • رکن اسمبلی دعا بھٹو نے اپنی شادی ڈکلیئر کردی

    رکن اسمبلی دعا بھٹو نے اپنی شادی ڈکلیئر کردی

    کراچی: تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے دعا بھٹو نے شادی کی تصدیق کردی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے اپنی شادی ڈیکلیئر کردی، رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے بیٹے کا نام ’کامل حلیم شیخ‘ رکھ دیا۔

    بچے کی تصاویر کے ساتھ بیٹے کا نام بھی سوشل میڈیا پر لکھ دیا، دعا بھٹو نے اپنے نومولود بیٹے کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کردی۔

    اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مبارک باد قبول کرتا ہوں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

    حلیم عادل شیخ نے بتایا کہ دعا بھٹو سے 2018 میں شادی ہوئی تھی۔

    سیاسی کیریئر

    دعا بھٹو 2018 کے عام انتخابات میں خواتین کے لیے مخصوص نشست پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی امیدوار کی حیثیت سے سندھ کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئیں۔

    توجہ دلاؤ نوٹس

    دعا بھٹو متحرک اور سرگرم عمل صوبائی اسمبلی رکن ہیں جو قائمہ کمیٹیوں ، توجہ دلاؤ نوٹس اور اسمبلی کی قراردادوں میں شریک رہیں۔ دعا بھٹو نے سندھ کی صوبائی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس میں بتایا کہ گمبٹ اسپتال کے مریضوں کے پاس طبی سہولیات کا شدید فقدان ہے، اس حوالے سے سندھ کی صوبائی حکومت کو اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

    سوشل میڈیا

    دعا بھٹو سوشل میڈیا پر بھی بہت متحرک ہیں، ٹویٹر، یوٹیوب اور فیس بک پر وہ اپنی سیاسی سرگرمیوں اور سندھ حکومت کی غلطیوں کو اجاگر کرتی رہتی ہیں، ان کے نام سے بہت سے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی ہیں جس پر تحقیق بھی ہوئی اور دعا بھٹو نے بہت سے اکاؤنٹ سے لا تعلقی کا اظہار کیا۔]

  • کراچی والوں سے ٹیکس وصولی، سندھ حکومت کا کے الیکٹرک کی خدمات لینے کا فیصلہ

    کراچی والوں سے ٹیکس وصولی، سندھ حکومت کا کے الیکٹرک کی خدمات لینے کا فیصلہ

    کراچی:  سندھ حکومت نے شہریوں سے بلدیاتی ٹیکس کی وصولی کے لیے کے الیکٹرک سے مدد مانگ لی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کے الیکٹرک اور کراچی میونسپل کارپوریشن کے حکام کا اجلاس ہوا، جس میں ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی شریک ہوئے۔

    اجلاس میں کے ایم سی اور ڈی ایم سی ٹیکس عوام سے بجلی کے بلوں کے ذریعے وصول کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔

    مزید پڑھیں: کے الیکٹرک کا انوکھا کارنامہ، 720 یونٹ کا بل 20 لاکھ روپے سے زائد

    یہ بھی پڑھیں: اوورچارجنگ، صارف انصاف کے لیے کے الیکٹرک کو عدالت لے گیا

    مراد علی شاہ نے کہا کہ ’کے الیکٹرک ہر ماہ کے بل میں 100 سے دو سو روپے بلدیاتی ٹیکس شامل کر کے اسے شہریوں سے وصول کرے گی‘۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ’کے ایم سی مختلف چیزوں پر عائد 13 ٹیکس وصول کررہی ہے، اس وقت فائر اور کنزروینسی ٹیکس کی مد میں سالانہ 21 کروڑ روپے حاصل ہورہے ہیں{۔

    ذرائع کے مطابق  25 لاکھ صارفین سے  فائر اور کنزروینسی ٹیکس کی مد میں رقم وصول کی جائے گی۔  اگر کے الیکٹرک اور سندھ حکومت کے درمیان معاہدہ طے  ہوگیا تو کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) کو سالانہ 9 ارب روپے کی آمدنی ہو گی۔

  • سندھ حکومت کی کراچی میں مزید قبرستان بنانے کی منظوری

    سندھ حکومت کی کراچی میں مزید قبرستان بنانے کی منظوری

    کراچی: سندھ حکومت نے شہر قائد میں دو نئے قبرستانوں کے قیام کی منظوری دے دی۔

    اےآر وائی نیوز کے مطابق سندھ کابینہ میں محکمہ بلدیات کی جانب سے بھیجا جانے والا مسودہ پیش کیا گیا، جس کی اراکین نے منظوری دی۔

    کابینہ اراکین نے کراچی میں منزل سکون کے نام سے2قبرستانوں کی منظوری دی، جس کے تحت سندھ حکومت 2 قبرستانوں کے لیے 100، 100 ایکڑ زمین فراہم کرے گی۔

    سندھ حکومت نے گڈاپ اور ضلع کیماڑی میں قبرستان کے لیے 100 ، 100 ایکڑ زمین مختص کردی ہے۔

    یاد رہے کہ دو برس قبل سندھ حکومت نے کمشر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان کی تجویز پر گڈاپ میں 300، بن قاسم میں 200، ضلع جنوب میں 200 اور ضلع شرقی میں 100 ایکڑ زمین قبرستان کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    مزید پڑھیں: سندھ حکومت کا کراچی کے شہریوں کے لیے قبرستان بنانے کا فیصلہ

    یہ بھی پڑھیں: کراچی میں کرونا سے مرنے والوں کے لیے نیا قبرستان بن گیا

    چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں قبرستانو ں کے لیے زمین مختص کرنےکی سمری سندھ کی صوبائی کابینہ کے سامنے پیش کی جائے گی اور وہاں سے منظوری کے بعد ہی قبرستانوں کے لیے جگہ مختص کی جاسکے گی۔

    اسے بھی پڑھیں: کراچی : قبرستانوں میں قبضہ مافیا کیسے پنجے گاڑتی ہے؟ جانیے

    یاد رہے کہ کراچی میں قبرستانوں کے لیے جگہ مختص کئی دہائیاں بیت چکی ہیں اور اس عرصے میں شہر کی آبادی میں کئی سو فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔ شہر کے اندر موجود بیشتر قبرستانوں میں جگہ پر ہوچکی ہے اور حکومت کی جانب سے ’ تدفین ممنوع ہے ‘ کے بورڈ بھی نصب کیے گئے ہیں۔ تاہم قبرستانوں میں جگہ کی قلت کے سبب شہری گورکنوں سے منہ مانگے داموں پر انہی قبرستانوں میں قبر غیر قانونی طور پر خریدنے کے لیے مجبور ہیں۔

  • ’زیادہ بارش آئی، زیادہ پانی آیا‘ مرتضیٰ وہاب کو غصہ آگیا

    ’زیادہ بارش آئی، زیادہ پانی آیا‘ مرتضیٰ وہاب کو غصہ آگیا

    کراچی میں زیادہ بارش ہوئی اور زیادہ پانی آیا تو ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کو غصہ آگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب یونیورسٹی روڈ اور اطراف میں بارش کا پانی جمع ہونے پر ضلعی ایڈمنسٹریٹرز پر برہم ہوگئے۔

    مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جب بتادیا تھا کہ پانی جمع نہیں ہونا چاہیے تو اقدامات کیوں نہیں کیے گئے، ایک گھنٹے میں نکاسی نہ ہوئی تو کارروائی کروں گا۔

    بعدازاں ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں بارش کے دوران صورت حال بہتر اور قابو میں ہے، تنقید کرنے والے پھر بھی باز نہیں آئیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے شہر میں گٹر ذہنیت کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

    علاوہ ازیں ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کورنگی انڈسٹریل ایریا کا دورہ کیا اس موقع پر ایم ڈی واٹر بورڈ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    ایڈمنسٹریٹر کراچی اور ایم ڈی واٹر بورڈ نے پانی کی نکاسی کا جائزہ لیا، ایم ڈی واٹر بورڈ نے عوام کو فوری ریلیف دینے کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے، ایم ڈی کی ہدایت پر واٹر بورڈ عملے نے فوری طور پر نکاسی آب کا کام شروع کردیا۔

  • 45 ہزار سے زائد سرکاری نوکریاں، سندھ حکومت کی جانب سے خوش خبری

    45 ہزار سے زائد سرکاری نوکریاں، سندھ حکومت کی جانب سے خوش خبری

    کراچی: سندھ حکومت نے 45 ہزار سے زائد خالی اسامیوں پر اساتذہ کی بھرتیوں کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں پینتالیس ہزار سے زائد خالی اسامیوں پر اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے، ابتدائی طور پر محکمہ اسکول تعلیم میں اساتذہ کی بھرتیاں کی جائیں گی۔

    اساتذہ میں پرائمری اسکول ٹیچرز اور جونیئر اسکول ٹیچرز شامل ہیں، یہ بھرتیاں تھرڈ پارٹی آئی بی اے سکھر کے ذریعے ہوں گی، اس سلسلے میں آئی بی اے سکھر نے باضابطہ طور پر نئی بھرتیوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

    شیڈول کے مطابق پرائمری اسکول ٹیچرز کا ٹیسٹ 23 آگست سے 29 آگست تک لیا جائے گا، جونیئر اسکول ٹیچرز کا ٹیسٹ 6 ستمبر سے 12 ستمبر تک لیا جائے گا۔

    ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کا رزلٹ آنے کے بعد زبانی انٹرویو بھی لیا جائے گا، اور کامیاب امیدواروں کی فہرست محکمہ اسکول تعلیم کو ارسال کر دی جائے گی۔

    شیڈول میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اساتذہ کی بھرتیوں کا نوٹیفکیشن رواں سال ہی جاری کیا جائے گا۔

  • جعلی ویکسین کارڈ‌ بنانے والوں‌ کے شناختی کارڈ‌ بلاک کرنے کی سفارش

    جعلی ویکسین کارڈ‌ بنانے والوں‌ کے شناختی کارڈ‌ بلاک کرنے کی سفارش

    کراچی: سندھ حکومت نے جعلی ویکسین کارڈ بنانے والوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی سفارش کردی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کو خط لکھا، جس میں جعلی ویکسی نیشن کارڈ یا سرٹیفیکٹ بنانے والوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

    محکمۂ صحت سندھ کے مطابق جعلی ویکسی نیشن کارڈ بنانے کے معاملے پر 36 افراد کو گرفتار کیا گیا، جنہوں نے دورانِ تفتیش ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو جعلی سرٹیفیکٹ بنا کر دینے کا اعتراف کیا۔

    مزید پڑھیں: جعلی کرونا ویکسینز سے ہوشیار، 2 افراد گرفتار

    محکمہ صحت نے بتایا کہ جعلی ویکسین کارڈ بنانے والوں پر وبائی ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، این سی او سی اب وفاقی حکومت سے درخواست کر کے ملزمان کے شناختی کارڈ بلا ک کروائے۔

    واضح رہے کہ کرونا ویکسین لگوائے بغیر شہریوں کو سرٹیفیکٹ جاری کروانے یا جعلی بنا کر دینے کے حوالے سے انکشاف سامنے آیا تھا، جس کے بعد سندھ حکومت نے تحقیقات کیں اور گروہ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

  • سندھ کا پانی مزید 15 فیصد کم کرنے کا اعلان

    سندھ کا پانی مزید 15 فیصد کم کرنے کا اعلان

    اسلام آباد: انڈس ریورسسٹم اتھارٹی (ارسا) نے سندھ کو ملنے والے پانی میں مزید کمی کا فیصلہ کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ارسانے سندھ کو ملنے والے پانی کے کوٹے کو مزید 15 فیصد کم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سندھ حکومت کو خط لکھ دیا۔

    ارسا کی جانب سے سندھ حکومت کو بھیجے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ ’پانی کی کمی کے باعث واٹرا کارڈ کے تحت پانی کم کیا جارا ہے۔

    دوسری جانب محکمہ آبپاشی سندھ نے ارسا کی جانب سے موصول ہونے والے خط کی تصدیق کرتے ہوئے فیصلے کر مسترد کردیا۔

    صوبائی وزیر برائے آبپاشی جان خان شورو نے کہا کہ ’کوٹری بیراج ملک کا آخری بیراج ہے، جہاں پانی آتے ہی کم ہوجاتا ہے،ارساکےفیصلے کو کسی صورت تسلیم نہیں کرسکتے‘۔

    مزید پڑھیں: ارسا اجلاس: سندھ حکومت کا اپنے نمائندے پر تشدد کا دعویٰ

    اُن کا کہنا تھا کہ ’کل محکمہ آبپاشی کی طرف ارسا کو جوابی خط لکھاجائے گا، جس میں ہم اپنے تحفظات اور قلت کے حوالے سے آگاہ کریں گے‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کا پنجاب اور خیبرپختون خواہ سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ارسا نے سندھ کو ملنے والے پانی میں کمی کی ہے، جس پر سندھ حکومت نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا جبکہ بلوچستان حکومت نے بھی سندھ حکومت پر پانی بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

  • سندھ کابینہ میں ردوبدل، کس وزیر کو کون سا محکمہ ملا؟

    سندھ کابینہ میں ردوبدل، کس وزیر کو کون سا محکمہ ملا؟

    کراچی: سندھ کابینہ کے چار نئے وزرا نے حلف اٹھالیا،گورنرسندھ عمران اسماعیل نے گورنرہاؤس میں وزرا سے حلف لیا۔

    تفصیلات کے مطابق حلف لینے والوں میں جام خان شورو،ساجد جوکھیو، گیان چندایسرانی اور ضیا عباس شاہ شامل ہیں، بعد ازاں حلف اٹھانے والے وزرا کے محکموں کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کیا گیا۔

    نوٹی فیکیشن کے مطابق جام خان شورو کو محکمہ آبپاشی،ضیاعباس شاہ کو محکمہ ورکس اینڈسروسز دیاگیا،گیان چند اسرانی کو محکمہ اقلیتی امور اور ساجدجوکھیو کو محکمہ سوشل ویلفیئرکا محکمہ تفویض کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ کےنئےمشیروں کا اعلان

    نئے وزرا کی حلف برداری کے بعد وزیراعلیٰ سندھ کے پندرہ معاونین خصوصی کی تقرری کانوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا، وقارمہدی کو سیاسی امور،قاسم نوید کوپبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کی ذمے داری سونپی گئی،بنگال مہر کو محکمہ جنگلات اوراینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ، تنزیلا ام حبیبہ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی،ارباب لطف اللہ کو محکمہ اسپورٹس،لیاقت علی آسکانی کو کچی آبادی اور سریندرولاسائی کومحکمہ انسانی حقوق سونپ دیاگیا۔

    اسی طرح صادق علی میمن کو محکمہ خصوصی افراد،پارس ڈیرو کو محکمہ امورنوجوان ،علی احمد جان کو ضلع غربی ،آصف خان کو ضلع کیماڑی ،سلمان عبداللہ مراد کو ضلع ملیر،اقبال ساند ضلع ایسٹ ،صغیرقریشی کوحیدرآباد شہر اور ارسلان اسلام شیخ کوسکھرشہرکےامورسونپے گئے۔