Author: ارباب چانڈیو

  • ارکان اسمبلی کی معطلی پر پی ٹی آئی کا بڑا اعلان

    ارکان اسمبلی کی معطلی پر پی ٹی آئی کا بڑا اعلان

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف سندھ نے سندھ اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سندھ نے معطل ارکان کی پابندی نہ ختم کئے جانے پر سندھ اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کردیا ہے۔

    اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے آٹھ ارکان کی پابندی ختم نہ کئے جانے کے خلاف بطور احتجاج سندھ اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا ہے، جب تک ارکان اسمبلی کی معطلی ختم نہیں کی جاتی، کوئی بھی رکن اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔

    دوسری جانب سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت جاری ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کرنے پر وزیر پارلیمانی امور مکیش چاؤلہ نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ آج ایوان میں کتناسکون ہے، جس پر متحدہ پاکستان کی رکن رعنا انصار نقوی نے کہا کہ اسی لئے تو وزیرصاحب بھی سکون سے جواب دے رہےہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:شاہنواز ڈاہانی کو بہترین کارکردگی کا صلہ مل گیا

    واضح رہے کہ گذشتہ چند روز سے سندھ اسمبلی اجلاس شدید بدنظمی کا شکار ہے، جس کی بنیادی وجہ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کا ایوان میں چارپائی لانا تھا، ایوان کا تقدس پامال کرنے پر اسپیکر سندھ اسمبلی نے سخت ایکشن لیا اور واقعے میں ملوث پی ٹی آئی کے آٹھ ارکان اسمبلی کے داخلے پر پابندی عائد کی۔

    دوسری جانب اپوزیشن میں شامل جماعتوں نے بھی پی ٹی آئی کے طرزاحتجاج کو نامناسب قرار دیا اور پران کے احتجاج سے لاتعلقی کا اعلان کیا، لاتعلقی کا اعلان کرنے والوں میں متحدہ پاکستان اور جی ڈی اے شامل تھی۔

  • آصف زرداری کی طبیعت ناساز ،  اسپتال منتقل

    آصف زرداری کی طبیعت ناساز ، اسپتال منتقل

    کراچی : سابق صدر آصف زرداری کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیاہے ، والدکی علالت کے پیش نظربلاول بھٹو اسلام آباد سے اور بختاور دبئی سے کراچی پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی، جس کے بعد ڈاکٹرز کی ہدایت پر انھیں اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے ، والد کی علالت کے پیش نظربلاول بھٹو اسلام آباد سے اور بختاور دبئی سے کراچی پہنچ گئیں ہیں۔

    یاد رہے رواں سال جنوری میں بھی سابق صدر آصف علی زرداری کو طبیعت خراب ہونے پر نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ، آصف زرداری کو تیزبخار تھا
    جبکہ ان کا شوگر لیول انتہائی کم ہوگیا تھا۔

    خیال رہے سابق صدر آصف علی زرداری کو دل، کمر درد اورشوگرکا مرض لاحق ہے۔

    واضح رہے 4 روز قبل آصف زرداری نے بجٹ اجلاس میں شرکت کی تھی ، جہاں انہوں نے صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ مانگے تانگے پر چلنے والی حکومت کہیں ہے نہیں، اگر حکومت کہیں ہو تو وہ گرے گی۔

    سابق صدر نے افغانستان کی صورتحال کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغان صورتحال کے اثرات پاکستان پر آسکتے ہیں، افغانستان معاملے پر نظر رکھنےکیساتھ سوچ و بچار بھی کرنا ہے

  • سابق وزیر اعلیٰ سندھ کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

    سابق وزیر اعلیٰ سندھ کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

    اسلام آباد: سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے وزیر اعظم عمران خان سے پی ایم ہاؤس میں ملاقات کی، اس دوران انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

    ارباب غلام رحیم نے کہا کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس نے کرپشن کے خلاف علم بلند کیا، اب سندھ میں پی ٹی آئی کو مضبوط بنانے کی جدوجہد کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کو سندھ میں کامیابی دلانے کی کوشش کریں گے، وزیراعظم کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سندھ کا دورہ کریں اور توجہ دیں۔

    وزیراعظم نے ارباب غلام رحیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسے لوگوں کے آنے سے پی ٹی آئی کو فائدہ پہنچے گا۔

  • انسداد تجاوزات آپریشن سے متاثرہ خاندانوں کو متبادل پلاٹ دینے کا فیصلہ

    انسداد تجاوزات آپریشن سے متاثرہ خاندانوں کو متبادل پلاٹ دینے کا فیصلہ

    کراچی: انسداد تجاوزات آپریشن سے متاثرہ خاندانوں کے لیے حکومتِ سندھ نے بڑا فیصلہ کرلیا، متاثرین کو اب متبادل پلاٹس دیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداد تجاوزات آپریشن کے متاثرین کو متبادل پلاٹ دینے کے لیے حکومت سندھ نے سپریم کورٹ کے ریٹائر جج کی سربراہی میں کمیشن بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ کمیشن کا مسودہ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے تیار کیا ہے۔

    کمیشن گجرنالے اور دیگر متاثرین کو متبادل80،80 گز کا پلاٹ فراہم کرے گا۔ کمیشن دیگر متاثرین کے لیے بھی متبادل پلاٹوں کا بندوبست کرے گا۔

    کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کرنے کے لیے مسودہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے حوالے کردیا۔ کمیشن میں نسلہ ٹاور اور دیگر متاثرین کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے باعث غریب طبقے کو شدید دھچکا پہنچا ہے، ان کا یہی مطالبہ رہا ہے کہ انہیں متبادل گھر دیا جائے تاہم حکومت نے پلاٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • سندھ اسمبلی: پی ٹی آئی کے طرز احتجاج پر اپوزیشن تقسیم

    سندھ اسمبلی: پی ٹی آئی کے طرز احتجاج پر اپوزیشن تقسیم

    کراچی: سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے طرزاحتجاج پر اپوزیشن تقسیم ہوگئی، دو اہم سیاسی جماعتوں نے احتجاج سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے طرز احتجاج پر ایم کیوایم اور جی ڈی اے نےلاتعلقی کا اظہار کیا، جس کے بعد پی ٹی آئی کا مشاورتی اجلاس بھی اپوزیشن چیمبر کےبجائےگورنرہاؤس میں ہوا۔

    گورنر ہاؤس میں اپوزیشن کے اجلاس پر جی ڈی اے رکن نے اعتراض کیا کہ کیا اپوزیشن چیمبر گورنرہاؤس میں ہےجو مشاورت وہاں ہو رہی ہے؟۔

    ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے ایوان کے اندر چارپائی لانا اپوزیشن کی تقسیم کی وجہ بنی ہے۔

    دوسری جانب اسپیکرسندھ اسمبلی کی زیر صدارت اجلاس جاری ہے، اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسپیکر آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ کل جو واقعہ پیش آیا دنیا نے دیکھا، جی ڈی اے کا شکریہ کہ انہوں نےسنجیدگی کا ثبوت دیا۔

    آغاسراج درانی نے کہا کہ ہمارے لوگوں کوگالیاں دی گئی، ہمارے بڑوں نے یہ ملک بنایا اسمبلی کی بنیاد رکھی، تیس سال سے اسمبلی میں ہوں ایسےحالات نہیں دیکھے، ہاؤس کا کسٹوڈین ہوں،اسمبلی کوڈی گریڈ کرنےنہیں دونگا۔

    اسپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ ڈی آئی جی کو بتائیں جو فورس باہر کھڑی ہے وہ گیٹ بند کردے، اتنی بڑی چارپائی لےآئے لوگوں کو گھسیٹا گیا، سکیورٹی اہلکاروں کوگالیاں اور دھمکیاں دی گئیں، خواتین اراکین نےبھی اس عمل کاساتھ دیا، اپوزیشن جان لے کہ اسمبلی کی بے حرمتی کبھی بھی برداشت نہیں کروں گا۔

  • سندھ اسمبلی میں چارپائی لانے کا معاملہ: اسپیکر کا بڑا فیصلہ

    سندھ اسمبلی میں چارپائی لانے کا معاملہ: اسپیکر کا بڑا فیصلہ

    کراچی: سندھ اسمبلی میں گذشتہ روز پیش آئے افسوسناک واقعے پر اسپیکر نے ایکشن لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے گذشتہ روز سندھ اسمبلی میں "چارپائی” لانے والے ارکان اسمبلی کے ایوان میں داخلے پر پابندی لگادی ہے، ارکان میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈربلال احمد سمیت سعید احمد، رابستان ، ارسلان تاج، محمد علی عزیز، عدیل احمد، شاہ نواز جدون، راجہ اظہرخان شامل ہیں۔

    پابندی کا شکار ارکان سندھ اسمبلی کےموجودہ سیشن میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

    دوسری جانب اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل نے اسپیکر سندھ اسمبلی کےفیصلے پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے افسوسناک عمل قرار دیا، حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اسپیکر سندھ اسمبلی سندھ حکومت کےدباؤ میں آکر فیصلے نہ کریں۔

    حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا گلا گھونٹ کر سویلین ڈکٹیٹر شپ قائم کردی گئی ہے، ہم غیر آئینی اور سفارشی نادر شاہی فرمان نہیں مانیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: سندھ اسمبلی اجلاس میں چارپائی کیسے پہنچی؟

    گذشتہ روز سندھ اسمبلی میں اس وقت شدید بدنظمی پیدا ہوئی جب اپوزیشن ارکان بطور احتجاج چارپائی اور بستر ایوان میں لے آئے، اپوزیشن ارکان کا کہنا تھا کہ ” یہ جمہوریت کا جنازہ ہے” ہے۔

    دوران اجلاس اسپیکر نے ریمارکس دئیے کہ اراکین اسمبلی نے سندھ اسمبلی کے قوائد کی خلاف ورزی کی ہے، اپوزیشن ارکان کی جانب سے چارپائی لانے اور جمہوریت سے متعلق ریمارکس پر حکومتی ارکان نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا اور جملے کسے، جس کے باعث دونوں جانب سے شدید ہنگامہ آرائی اور شور شرابہ کیا گیا۔

    اسپیکر سندھ اسمبلی ارکان کو تحمل مزاجی سے کام لینے کی ہدایت کرتے رہے مگر حکومت و اپوزیشن ارکان نے ان کی ایک نہ سنی۔

  • سندھ اسمبلی اجلاس میں چارپائی کیسے پہنچی؟

    سندھ اسمبلی اجلاس میں چارپائی کیسے پہنچی؟

    کراچی: اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے اجلاس میں چارپائی پہنچنے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج سندھ اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن اراکین کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا تھا تو وہ اچانک چارپائی اور بستر لے آئے، جس نے اسمبلی کی کارروائی کو مذاق بنا دیا، اور جگ ہنسائی کا سبب بنا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کا احتجاج جاری تھا، کہ کچھ اراکین ایوان میں چارپائی اور بستر لے آئے، تاہم اسپیکر کی ہدایت پر سیکیورٹی عملے نے چارپائی کو باہر نکالا۔

    اسپیکر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی حرکت اسمبلی کی بے حرمتی ہے، ملوث ارکان کے خلاف کارروائی ہوگی، تاہم اس دوران اپوزیشن ارکان ایوان میں شور شرابا اور نعرے بازی کرتے رہے۔

    بعد ازاں، اسپیکر نے سیکریٹری سندھ اسمبلی کو واقعے کی تحقیقات کر کے انکوائری رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے، سندھ اسمبلی کی سیکیورٹی بھی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    سیکریٹری سندھ اسمبلی عمر فاروق نے بتایا کہ وہ اجلاس کے دوران چارپائی لائے جانے کی انکوائری کر رہے ہیں، اسمبلی اسٹاف نے چارپائی اندر لے جانے سے روکنے کی بھرپور کوشش کی تھی، لیکن پی ٹی آئی اراکین زبردستی چارپائی اندر لے آئے۔

    واضح رہے کہ آج سندھ اسمبلی اجلاس میں زبردست قسم کا شور شرابا ہوتا رہا، اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا آج متفقہ قرارداد پیش نہیں کرنے دی گئی، پیپلز پارٹی نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا، فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ نہ وقت پر آڈٹ رپورٹ دی جاتی ہے نہ فنانشل رپورٹ، سندھ میں جمہوریت کا قتل نئی بات نہیں، یہ لوگ احتساب پر یقین نہیں رکھتے۔

    جب کہ صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جمہوریت کا جنازہ نکالا، اس کی بات کریں، چینی اور گندم کی قیمتوں کا جنازہ نکالا، اس پر بات کریں، پورے ملک میں غریبوں کا جنازہ نکال دیا، یہ لوگ یہاں بیٹھے ہیں کچھ احساس کریں۔

  • سندھ اسمبلی میں بدنظمی،اپوزیشن رہنما "چارپائی” ایوان میں لے آئے

    سندھ اسمبلی میں بدنظمی،اپوزیشن رہنما "چارپائی” ایوان میں لے آئے

    کراچی: سندھ اسمبلی میں ایک بار پھر شدید بد نظمی ہوئی، جہاں اپوزیشن ارکان بطور احتجاج ایوان میں چارپائی لے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی زیر صدارت اجلاس جاری ہے، اسمبلی میں اس وقت شدید بدنظمی پیدا ہوئی جب اپوزیشن ارکان بطور احتجاج چارپائی اور بستر ایوان میں لے آئے، اپوزیشن ارکان کا کہنا تھا کہ ” یہ جمہوریت کا جنازہ ہے”۔

    اپوزیشن ارکان کی جانب سے چارپائی لانے اور جمہوریت سے متعلق ریمارکس پر حکومتی ارکان نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا اور جملے کسے، جس کے باعث دونوں جانب سے شدید ہنگامہ آرائی اور شور شرابہ کیا گیا، اسپیکر سندھ اسمبلی ارکان کو تحمل مزاجی سے کام لینے کی ہدایت کرتے رہے مگر حکومت و اپوزیشن ارکان نے ان کی ایک نہ سنی۔

    اہم ترین اجلاس کے دوران چارپائی اور بستر کیسے ایوان تک لایا گیا؟ سیکیورٹی عملہ واقعے سے بے خبر رہا۔

    دوران اجلاس اسپیکر نے ریمارکس دئیے کہ اراکین اسمبلی نے سندھ اسمبلی کے قوائد کی خلاف ورزی کی ہے۔

    اس موقع پر حکومتی رکن اور صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت صحافیوں کےحق میں بل پاس نہیں ہونےدیناچاہتی، گورنرسندھ نے غیرضروری اعتراضات لگاکر بل واپس بھیجا، یہ جرنلسٹ پروٹیکشن بل میں رکاوٹیں ڈال رہےہیں۔

    حکومتی رکن مکیش کمار نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ پہلے بل منظور کرانے میں ساتھ دیتے ہیں پھر گورنر سے واپس بھجواتےہیں، پی ٹی آئی نے جو ملک کا جنازہ نکالا اس کی بات کریں، چینی چوروں کو ملک سے بھگا کر لےگئے اس جنازےکی بات کریں، پورے ملک غریبوں کا جنازہ نکال دیا کچھ حیاکچھ شرم ہوتی ہے۔

  • حریم شاہ کی شادی کے دعوے نے کھلبلی مچادی، اراکین اسمبلی پریشان

    حریم شاہ کی شادی کے دعوے نے کھلبلی مچادی، اراکین اسمبلی پریشان

    کراچی : معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کا جیالے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کے دعوے نے پی پی ارکان اسمبلی میں کھلبلی مچا دی۔ حریم شاہ شادی آخر کس نے کی ہے ایک دوسرے سے سوالات کرنے لگے۔

    مختلف شخصیات سے ہونے والی ملاقاتوں اور فون پر متنازع گفتگو کے حوالے سے مشہور پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ایک رکن سندھ اسمبلی سے باقاعدہ شادی کا دعویٰ کیا ہے۔

    اس دعوے کے بعد سندھ کے اراکین اسمبلی سر جوڑ کر بیٹھ گئے اور دلچسپ تبصرے6 شروع کردیئے، اے آر وائی نیوز کے نمائندے کے مطابق اراکین اسمبلی ایک دوسرے سے سوالات کررہے ہیں کہ سائیں کہیں وہ تم تو نہیں؟

    سوشل میڈیا پر حریم شاہ اور اکے مبینہ شوہر کے ہاتھ کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے اراکین اپنی صفائی پیش کررہے ہیں اور ہاتھ کی تصویر شیئر کر کے بتا رہے ہیں کہ یہ ان کا ہاتھ نہیں لیکن یہ خوش نصیب ہے کون ہم یہ بھی نہیں جانتے۔

    واضح رہے کہ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے ایک نجی چینل سے گفتگو میں اپنی شادی کی تصدیق کی تھی تاہم انہوں نے اپنے شوہر کا نام صیغہ راز میں رکھا ہوا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ باقی تفصیلات جلد اپنے مداحوں کو بتائیں گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز حریم شاہ کی جانب سے اُن کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی گئی تھی جس میں ایک لڑکی نے لڑکے کا ہاتھ تھاما ہوا تھا اور دونوں نے منگنی کی انگوٹھی بھی پہنی ہوئی تھی۔

  • "سازش ہورہی ہے کہ انٹلیکچوئل کو دہشتگرد قرار دیدیا جائے”

    "سازش ہورہی ہے کہ انٹلیکچوئل کو دہشتگرد قرار دیدیا جائے”

    کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ایک کوشش اور سازش کی جارہی ہے کہ انٹلیکچوئل کو دہشتگرد قرار دیدیا جائے، جس طرح ہم سیاستدانوں کو غدار قرار دیا جاتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی آڈیٹوریم میں شہید بےنظیربھٹوکی 68 ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں بلاول بھٹو نے خصوصی طور پر شرکت کی اور کیک کاٹ کر شہید بی بی کی سالگرہ کی تقریبات کا آغاز کیا۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نےکہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کےمنشورپر عمل کرنےکی کوشش کررہے ہیں۔

    بلاول بھٹو نےآج پھر وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ایساپاکستان بنائیں جس میں عام آدمی تک روٹی،کپڑا،مکان پہنچائیں، جو نیا پاکستان ہمارے سامنےبن رہا ہے وہ آپ سب کے سامنے ہے، نئےپاکستان میں عوام سے روٹی،کپڑا اورمکان چھینے جارہے ہیں۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک صوبے کو نشانہ بناکر اس کی ہر اسکیم کو ہٹایا گیا، وعدہ کیا تھا کہ سندھ کو ایک ٹریلین روپے کا پیکج ملے گا، میں بجٹ میں موجود تھا مجھے ایسا کوئی پیکج نظر نہیں آیا۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ این ایف سی ایوارڈ کا مطالبہ کرتا ہے، مراد علی شاہ کا مطالبہ صرف سندھ کے لئے نہیں ہے وہ ہرصوبے کی جدوجہد کی جنگ لڑ رہا ہے، این ایف سی ایوارڈ سے پنجاب،کےپی،بلوچستان اور سندھ کا فائدہ ہوگا، آپ کہتے ہو کہ صورت حال بری ہے مان لو18ویں ترمیم کےبعدآپ نے زیادہ ذمہ داریاں دی ہیں۔

    سندھ حکومت کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ حکومت کم وسائل کےباوجود اتنا اچھا پر فارم کررہی ہے اس کے باوجود سندھ حکومت کی کردار کشی کی جاتی ہے،عوام کی محنت کی وجہ سے جی ڈی پی باقی صوبے سےآگے ہے، ہم غربت کی شرح میں کمی لائے ہیں، دنیا مانتی ہے کہ سندھ نےپبلک پارٹنر شپ میں بہتر پر فارم کیا ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ بنی گالہ کو ریگولرائز کیا گیا مگر گجر نالہ ہر صورت میں گرانا ہے، گجر نالہ پر تو کچرا ہے وہ لوگ حالات کی مجبوری کی وجہ سے وہاں رہےہیں، گجر نالوں کے اطراف کے لوگوں کو پہلے متبادل دیناپڑےگاپھر توڑا جائے، اس کیلئےقانون سازی کریں،کہیں یہ مسئلہ ہوتوپہلےگھر بنا کردیں، عدالت نے فیصلہ سنایا ہےہم عمل کریں، پیپلزپارٹی گھر بناتی ہے گھر گراتی نہیں۔