Author: ارسلان جمال

  • سعودی عرب کیلئے براہ راست پروازیں کب سے بحال ہو رہی ہیں؟

    سعودی عرب کیلئے براہ راست پروازیں کب سے بحال ہو رہی ہیں؟

    ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ سے آن لائن زیادہ تر یہی سوال پوچھا جارہا ہے کہ مملکت کے لیے براہ راست پروازیں کب سے بحال ہورہی ہیں؟۔

    مملکت کا محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) اپنے ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعے مقامی وغیرملکیوں کی جانب سے کیے جانے والے استفسار پر وضاحتیں بھی پیش کر رہا ہے۔

    جوازات پر کئی مرتبہ ایک جیسے سوالات بھی پوچھے جاتے ہیں لیکن سعودی محکمہ پاسپورٹ متعدد بار ملتے جلتے سوال کرنے بھی جواب جاری کرتا ہے۔

    محکمہ پاسپورٹ اقامہ اور ویزے کی مفت توسیع کے حوالے سے بھی درجنوں مرتبہ وضاحتیں پیش کرچکا ہے، سعودیوں اور غیرملکیوں کی سہولت کے لیے جوابات نے یہ سلسلہ برقرار رکھا ہوا ہے۔

    جوازات کا یہ آن لائن پلیٹ فارم ملازمین کے مسائل کا بھی حل پیش کرتا ہے، آجر اور اجیر کے درمیان معاملات کے حوالے سے بھی محکمہ پاسپورٹ سے آن لائن رائے لی جاسکتی ہے۔

    ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے لوگوں کی پریشانیاں دور کرنا سعودی محکمہ پاسپورٹ کا احسن اقدام ہے۔

  • بیٹے کی شاندار بولنگ، سرفراز احمد داد دینے پر مجبور (ویڈیو وائرل)

    بیٹے کی شاندار بولنگ، سرفراز احمد داد دینے پر مجبور (ویڈیو وائرل)

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی بیٹے عبداللہ کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں باصلاحیت بلے باز سرفراز احمد اور ان کے بیٹے عبداللہ گھر کے برآمدے میں کرکٹ کھیلتے دیکھے جاسکتے ہیں۔

    ننھے عبداللہ کی سوئنگ ہوتی بولنگ کھیل کر کرکٹر نے خوب داد دی۔ چھوٹی سی عمر میں شاندار گیند بازی دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی دنگ رہ گئے، کئی صارفین نے تعریفی تبصرے کیے۔

    سرفراز احمد نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بیٹے کی ویڈیو شیئر کی۔ اس سے قبل بھی عبداللہ کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں جن میں وہ کبھی گھر تو کبھی گلی میں کرکٹ کھیلتے نظر آئے۔

  • شہری نے جنگلی چیتے کو ہاتھوں سے دبوچ لیا (حیرت انگیز تصاویر دیکھیں)

    شہری نے جنگلی چیتے کو ہاتھوں سے دبوچ لیا (حیرت انگیز تصاویر دیکھیں)

    نئی دہلی: بھارت میں ایک شہری نے جنگلی چیتے کے بچے کو ہاتھوں سے پکڑ لیا جس کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے گاؤں میں چیتے کا بچہ گھس آیا جسے گاؤں کے ایک شخص نے ہاتھوں سے دبوچ کر قابو کرلیا۔

    چیتا گنے کے کھیت میں بھٹک رہا تھا، محکمہ جنگلات کو اطلاع ملنے پر عملے نے چیتے کے بچے کو ریسکیو کرلیا، تاہم گاؤں والوں کے ناروا سلوک سے جانور کے جسم پر چوٹیں بھی آئیں۔

    اس واقعے کے دوران جائے وقوع پر رش بھی دیکھا گیا یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اطراف میں موجود لوگوں نے چیتے کو تشدد کا بھی نشانہ بنایا۔

    خیال رہے کہ بھارت میں جنگلی جانوروں کا انسانی آبادی کی طرف رخ کرنا عام بات ہوچکی ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ جانور غذا کی تلاش میں آبادی کی جانب آتے ہیں۔

  • سانحہ آرمی پبلک اسکول، معروف اداکار کی دل سوز شاعری نے آنکھیں نم کردیں

    سانحہ آرمی پبلک اسکول، معروف اداکار کی دل سوز شاعری نے آنکھیں نم کردیں

    خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں پیش آئے دردناک سانحے آرمی پبلک اسکول کو چھ سال بیت گئے، دہشت گردوں کا نشانہ بننے والے ننھے پھولوں کی خوشبو آج بھی تازہ ہے۔

    المناک سانحے کے حوالے ملک بھر میں دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر شوبز انڈسٹری سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات معصوم شہیدوں کو خراج تحسین پیش کررہی ہیں۔

    اسی ضمن میں پاکستان کے نامور اداکار اور گلوکار محسن عباس حیدر نے بھی شاعری کے ذریعے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کے قلم سے رقم کردہ دل سوز قطعہ نے آنکھیں نم کردیں۔

    سکول کو جاتا رستہ دیکھا

    خون میں لت پت بستہ دیکھا

    وہ دن ھے اور آج کا دن ھے

    پھر نہ ماں کو ہنستا دیکھا

    محسن عباس حیدر

     

  • PUBG گیم میں چکن ڈنر حاصل کرنے کے آسان طریقے

    PUBG گیم میں چکن ڈنر حاصل کرنے کے آسان طریقے

    گیم کی دنیا میں نئے ریکارڈز قائم کرنے والے PUBG گیم میں چکن ڈنر حاصل کرنے کے لیے آسان طریقے اور مفید مشورے مندرجہ ذیل ہیں جن پر عمل کیا جائے تو جیت(چکن ڈنر) یقینی ہوسکتی ہے۔

    حاضر دماغی اور بہترین لینڈنگ کا انتخاب

    اگر آپ اسکواڈ کے ساتھ کھیل رہے ہیں تو سب سے پہلے بہترین جگہ کا انتخاب کریں اور پیراشوٹ سے تمام کھلاڑی ایک ساتھ اتریں اس طرح اگر آپ پر مخالف ٹیم کی جانب سے حملہ ہوجائے تو اسکواڈ کے باقی کھلاڑی فوراً آپ کی مدد کے لیے پہنچ سکتے ہیں اور لوٹ آپس میں تقسیم بھی کرسکتے ہیں۔

    گن ملتے ہی مخالفین پر حملہ کردیں

    مقررہ جگہ پر لینڈنگ کے دوران اطراف میں بہ غور نظر رکھیں تاکہ جائزہ لیا جاسکے کہ انیمیز(دشمن) کہاں اترے ہیں، جیسے ہی آپ کو پستول یا پھر کوئی گن مل جائے تو انتظار کیے بغیر مخالفین پر رش(حملہ) کردیں، دیہان رہے کہ اس دوران اپنے ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کو آس پاس رہنے کا مشورہ دیا جائے۔

    ایک جگہ ٹک کر نہ کھڑے رہیں

    گیم کے دوران اپنے کھلاڑیوں کو مسلسل حرکت میں رکھیں ایک جگہ ٹک کر کھڑے رہنے سے کوئی ہیڈشاٹ(سر پر گولی) بھی لے سکتا ہے۔ خیال رہے کہ ہیڈشاٹ لگنے سے کھلاڑی فوراً نوک ہوجاتا ہے جس پر اسے ریوائیو کی ضرورت پڑتی ہے، لوٹ یا پھر کسی پر حملے کے دوران مسلسل حرکت میں رہیں تاکہ کوئی آپ کو نشانہ نہ بنا سکے۔

    نقشے میں قائم گھر کے اندر خود کو محفوظ رکھیں

    نامعلوم سمت سے آنے والی گولیوں یا پھر حملے سے بچنے کے لیے خود کو گھروں میں محفوظ رکھیں اور مسلسل کھڑکیوں سے تاکتے رہیں ممکن ہے کہ کسی دشمن کی گاڑی آپ کے گھر کے پاس سے گزرے اور اس پر حملہ کرنے میں آسانی ہو، اس طرح آپ کو گھر کی ڈھال میسر آئے گی جبکہ مخالفین کو کھلے میدان میں ٹف ٹائم ملے گا۔

    دستی بم کا استعمال زیادہ ضروری ہے

    اسی طرح اگر آپ کو لگے کہ کوئی دشمن گھر میں چھپا ہے تو اچانک داخل ہونے سے قبل گھر کی کھڑکیوں سے گرنیٹ(دستی بم) پھینکیں جو دشمن کی ہیلتھ کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔

    کمپیوٹر یا پھر لپ ٹاک پر پب جی کھیلیں

    دنیا بھر میں PUBG کے کھلاڑی زیادہ تر کمپیوٹر یا پھر لپ ٹاک کا استعمال کرتے ہیں کیوں کہ بڑی اسکین ہونے کے باعث کھیل میں مزا آتا ہے جبکہ مخالف ٹیم(دشمن) پر نظر رکھنے میں بھی آسانی ہوتی ہے۔

    آخری زون میں لیٹ جائیں

    آخر میں جس چیز کا سب سے زیادہ خیال رکھنا ہے وہ یہ ہے کہ آپ گھاس میں لیٹ جائیں، جیسے جیسے زون قریب آتا جاتا ہے ویسے ہی مخالف ٹیم سمٹ کر زون کے دائرے میں داخل ہونے لگتی ہے، ان سے بچنے کے لیے سب سے آسان طریقہ ہے کہ آپ گھاس پر لیٹ جائیں تاکہ کوئی آپ کو دیکھ نہ سکے اور آپ آسانی سے ان پر نظر رکھ کر ٹپکا سکیں۔

    مذکورہ ہدایات اور مفید مشوروں پر عمل کیا جائے تو یقیناً PUBG گیم جیتنے(چکن ڈنر) میں آسانی ہوگی۔

  • قدرت کا کرشمہ، ٹرانس پیرنٹ مچھلی دریافت

    قدرت کا کرشمہ، ٹرانس پیرنٹ مچھلی دریافت

    والیٹا: آپ نے مختلف اقسام کے نایاب آبی مخلوق دیکھے ہوں گے لیکن قدرت کا ایسا کرشمہ سامنے آیا ہے جسے دیکھنے والے ورطہ حیرت میں مبتلا ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مالٹا کے سمندر میں ایک غوطہ خور نے ایسی مچھلی دیکھی جسے اس سے قبل انسانی آنکھ نے کبھی نہیں دیکھا۔

    رینیرو نامی تیراک نے سمندر کی تہہ میں آیسی آبی مخلوق دیکھی جس کا جسم شیشے کی طرح چمک رہا تھا اور اس کے آر پار آسانی سے دیکھا جاسکتا تھا۔ غوطہ خور نے حیرت انگیز مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں قید کیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تیراک نے بتایا کہ اس نے اپنے چالیس سالہ تیراکی کے دور میں اس طرح کی عجیب وغریب مخلوق کبھی نہیں دیکھی، جیلی فش کی طرح نظر آنے والی مچھلی کی لمبائی 12 انچ جبکہ چوڑائی 8 انچ ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ مذکورہ مچھلی آبی جانور ’سیلپ‘ کی نسل میں سے ایک ہے۔

    مالٹا میں آبی مخلوقات سے متعلق قائم ادارے کا کہنا ہے کہ سیلپ نامی مچھلیاں بہت کم عرصہ جیتی ہیں، گھنٹوں کی رفتار سے ان کی لمبائی اور چوڑائی میں اضافہ بھی ہوتا ہے۔ جبکہ ان کی غذا زیرسمند اگنے والی گھاس ہوتی ہیں۔

  • دیوارِ برلن کے انہدام کے 30 سال مکمل، جرمنی میں جشن اور تقریبات

    دیوارِ برلن کے انہدام کے 30 سال مکمل، جرمنی میں جشن اور تقریبات

    برلن: جرمنی میں دیوار برلن کے انہدام کے 30 سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں جشن اور تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ دیوار برلن پر لائٹ شو نے دلکش رنگ بکھیر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق دیوارِ برلن کو منہدم ہوئے 30سال مکمل ہونے پر اس تاریخی دن کو منانے کے لیے جرمنی کے دارالحکومت برلن میں لائٹ شو کا انعقاد کیا گیا، دیوار برقی قمقموں سے سج گئے اور ہر طرف جشن کا سماں ہے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سابق جرمن ڈیموکریٹک ریپبلک پارلیمنٹ کی عمارت پر بھی تھری ڈی لائٹ پراجیکشن کے ذریعے فارمیشنز پیش کی گئیں جبکہ شہریوں نے پرانی نایاب گاڑیوں کی ریس لگائی۔

    خیال رہے کہ 13اگست 1961 کو تعمیر کی جانے والی دیوارِ برلن کو 9نومبر 1989کو گرادی گئی تھی جس کے بعد جرمنی سمیت دنیا بھر میں بسنے والے جرمن شہریوں نے خوب جشن منایا تھا۔ سرد جنگ کے دور میں دیوارِ برلن سوویت یونین کے زیر انتظام مشرقی برلن کو مغربی برلن سے جدا کرنے کے لیے بنائی گئی تھی، دیوار کے انہدام کے بعد جرمنی ایک ہوگیا تھا۔

    سنہ 1989 میں اس کے انہدام کو لبرل جمہوریت کی فتح کے طور پر دیکھا گیا۔ اس کے انہدام کے ایک برس بعد منقسم جرمنی کا اتحاد بحال ہوا تھا۔ اس دیوار کے انہدام کی تیسویں سال گرہ کے موقع پر جرمنی بھر میں مختلف ریلیاں نکالیں گئیں۔

    برلن میں دیوارِ برلن کے انہدام کی تقریب میں سلوواکیا، پولینڈ، چیک جمہوریہ اور ہنگری کے رہنماؤں نے شرکت کی اور پھول نچھاور کیے، جبکہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ جرمنی کو کوئی توڑ نہیں سکتا۔

  • پیرس ماسٹرزٹینس ٹورنامنٹ: جوکووچ اور رافیل کی سیمی فائنل تک رسائی

    پیرس ماسٹرزٹینس ٹورنامنٹ: جوکووچ اور رافیل کی سیمی فائنل تک رسائی

    پیرس: عالمی نمبرایک سربیا کے نوواک جوکووچ اور اسپین کے رافیل نڈال نے پیرس ماسٹرزٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق دونوں باصلاحیت کھلاڑیوں نے پہلے مرحلے میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوارٹرز فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

    کوارٹرفائنل میں نڈال نے فرانس کے جوولفریڈ سونگا کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ جبکہ اسپینش کھلاڑی رافیل نڈال ٹائٹل جیت کرنئے سال کا آغاز عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے کرسکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ کوارٹرفائنلز تک رسائی کے لیے کھیلے جانے والے میچ میں عالمی نمبر دو اسپین کے رافیل نڈال نے اسٹین واورینکا کو باآسانی زیر کیا تھا، نڈال کے آگے سوئس کھلاڑی کی ایک نہ چلی تھی۔

    اسی طرح جوکووچ نے راؤنڈ آف سکسٹین میں برطانیہ کے کائل ایڈمنڈ کو شکست دی تھی، اور انہیں مختلف راؤنڈ میں بھی سنبھلنے کا موقع نہیں دیا تھا۔

    ٹینس ٹورنامنٹ: نوواک جوکوچ اور رافیل نڈال نے کوارٹرفائنلز میں جگہ بنالی

    یاد رہے کہ رواں سال ستمبر میں یو ایس اوپن ٹینس میں عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ کندھے کی انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئے تھے، تاہم انہوں نے کم بیک کرتے ہوئے پیرس ماسٹرز ٹینس میں اپنی صلاحتیوں کو ایک بار پھر ثابت کردیا۔

  • مشیر تجارت سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات، معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال

    مشیر تجارت سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات، معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال

    اسلام آباد: مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے ورلڈ بینک کے پاکستان میں تعینات کنٹری ڈائریکٹر پچامٹو الانگو نے ملاقات کی اس دوران ملکی معاشی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات وزارت تجارت میں ملاقات کی، ملک میں کاروبار کے ماحول میں بہتری لانے کے حوالے سے ریگولیٹری اور انسٹی ٹیوشنل ریفارمز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار بڑھانے کے لئے سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے موجودہ حکومت کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

    اس موقع پر مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے ملک میں معاشی اور سماجی ترقی کے لئے ورلڈ بنک کے کردار کو سراہاہ اور کہا کہ معیشت کے مختلف شعبوں میں ورلڈ بنک کی ٹیکنیکل اور فنانشل معاونت قابل تعریف ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کاروباری ریفارمز سے ملک کی انڈسٹریل اور کمرشل صلاحیت بڑھے گا، حکومت ملکی برآمدات کو بڑھانے، سرمایہ کاری کے فروغ، انسٹی ٹیوشنل ریفارمز، معیشت کی ڈاکیومینٹیشن اور کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کے لئے مزید اقدامات کر رہے ہیں۔

    مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے ورلڈ بنک کے کنٹری ڈائریکٹر کو ملک میں نئے متعارف کرائے جانے والے ریگولیٹری گلوٹین پروگرام کے حوالے سے بھی بتایا۔ اس پروگرام کے تحت تجارتی طریقہ کار مزید آسانیاں پیدا ہونگی۔

  • چین دنیا بھر میں روبوٹس بنانے والے ممالک میں سرفہرست

    چین دنیا بھر میں روبوٹس بنانے والے ممالک میں سرفہرست

    بیجنگ: چین دنیا بھر میں روبوٹس بنانے والے ممالک میں سرفہرست ہے، گذشتہ سال میں چین نے مختلف نوعیت کے ایک لاکھ 50 ہزار روبوٹس بنائے۔

    تفصیلات کے مطابق غیرملکی خبررساں ادارے کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال چین نے دنیا کے 40 فیصد روبوٹس تخلیق کیے۔

    بیجنگ میں جاری ورلڈ روبوٹ کانفرنس میں انڈسٹری میں ہونے والے انقلابی اقدامات اور روبوٹ بنانے سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔

    چین کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے شرکا کو بتایا کہ 2018 میں چین نے مختلف نوعیت کے ایک لاکھ 50 ہزار روبوٹس بنائے جو 2018 میں دنیا بھر میں بننے والے روبوٹس کے 40 فیصد بنتے ہیں۔

    چین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بہترین تخلیقات سے دنیا کو حیران کررہا ہے، حال ہی میں ایسے روبوٹس تیار کیے گئے جو چین میں نیوز اسٹوڈیو میں بیٹھ کر خبریں بھی پڑسکیں گے۔

    اب روبوٹ کریں گے پروگراموں کی میزبانی

    خیال رہے کہ گذشتہ سال نومبر میں چینی ماہرین نے دنیا کا پہلا مصنوعی ذہانت پر مبنی روبوٹ اینکر متعارف کرایا تھا جس نے آزمائشی مرحلے کے دوران پیشہ وارانہ انداز سے خبریں پڑھ کر سب کو حیران کردیا تھا۔

    بعد ازاں چین میں ملازموں کے حقوق کے لیے بنائی جانے والی تنظیموں نے مذکورہ روبوٹ کو انسان دشمن قرار دیا تھا، ان کے مطابق اس کے مارکیٹ میں آنے کے بعد بڑی تعداد میں لوگ بے روزگار ہوجائیں گے۔

    دنیا بھر میں روبوٹ کے استعمال سے انسانی محنت و مشقت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جبکہ ان کے استعمال سے کام کا دورانہ بھی مختصر ہوچکا ہے۔