Author: اصغر عمر

  • سندھ ہائی کورٹ  کا جائیدادوں کی خرید و فروخت سے  متعلق بڑا فیصلہ

    سندھ ہائی کورٹ کا جائیدادوں کی خرید و فروخت سے متعلق بڑا فیصلہ

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے حکومت سندھ کو جائیدادوں کی معلومات فراہم کرنے کیلئے علیحدہ سے محکمہ قائم کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ بے جائیدادوں کی خرید و فروخت سے متعلق بڑا فیصلہ دے دیا۔

    عدالت نے حکومت سندھ کو جائیدادوں کی معلومات فراہم کرنے کیلیے علیحدہ سے محکمہ قائم کرنے کا حکم دے دیا۔

    محکمہ شہریوں کو تین یوم میں جائیداد کی لیز،نقشوں کی منظوری این او سیز سمیت دیگر مصدقہ قانونی معلومات فراہم کرے گا۔

    عدالت کا کہنا ہے کہ محکمے کے قیام کا مقصد جائیدادوں کی خرید و فروخت کے بعد پیدا ہونیوالے مسائل پر قابو پانا ہے، جائیدادوں کے متعلق مصدقہ معلومات نا ہونے کے سبب عدالتوں میں مقدمات کا انبار لگ گیا ہے۔

    عدالت نے نارتھ ناظم آباد میں پلاٹ نمبرE47 پر تعمیرات کو قانوی قرار دے دیا۔

    خیال رہے 1800گز کے پلاٹ پر رہائشی/تجارتی تعمیرات کے خلاف محمد عظیم اور شاہد صمد پراچہ نے درخواستیں دائر کی تھیں۔

    درخواستوں میں موقف اختیار کیاگیا تھا کہ پلاٹ پر تعمیرات ماسٹر پلان کی خلاف ورزی ہے ، جس کے بعد عدالت نے دونوں درخواستیں خارج کردیں۔

  • اےآر وائی نیوز کے خلاف پیمرا کے دوسرے شوکاز پر بھی عملدرآمد معطل

    اےآر وائی نیوز کے خلاف پیمرا کے دوسرے شوکاز پر بھی عملدرآمد معطل

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے اے آر وائی نیوز کے خلاف پیمرا کے دوسرے شوکاز پر بھی عملدرآمد معطل کرتے ہوئے پیمرا کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں اےآر وائی نیوز کےخلاف پیمرا کے دوسرے شوکاز کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

    بیرسٹر عابد زبیری نے بتایا کہ اے آر وائی نیوز کوپہلا شوکاز نوٹس 8اگست کو جاری کیا،اس دوران اے آر وائی نیوز کی نشریات کو بند رکھا گیا ، پیمرا نے سنگل بینچ کے اس فیصلے کے خلاف دو رکنی بینچ کے سامنے اپیل بھی کی۔

    وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت کے فیصلے کی روشنی میں اے آر وائی نیوز نے پیمرا کے شوکاز کا جواب دے دیا تاہم اسی روز 29 اگست کو اسی معاملے پر پیمرا نےدوبارہ شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

    بیرسٹر ایان میمن نے کہا کہ عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر چیئرمین پیمرا کے خلاف توہین عدالت کا شوکاز جاری ہوا ہے، 7 ستمبر کو چیئرمین پیمرا کو ذاتی طور پر توہین عدالت کے معاملے پیش ہونا ہے۔

    وکیل اے آر وائی نیوز نے بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ نے شوکاز پر کارروائی کی اجازت دیتے ہوئے پیمرا کو حتمی فیصلے کے اعلان سے روکا ہوا ہے۔

    بیرسٹر ایان میمن نے استدعا کی دوسرا شوکاز نوٹس بدنیتی پر مبنی اور عدالتی کارروائی سے بچنے کی کوشش ہے ، کالعدم قرار دیا جائے۔

    سندھ ہائی کورٹ نے اےآر وائی نیوز کےخلاف پیمرا کے دوسرے شوکاز پر بھی عملدرآمد معطل کر دیا اور پیمرا کو جواب جمع کرانے کی بھی ہدایت کردی۔

  • اسد عمر نے الیکشن کمیشن  کا توہین عدالت سے متعلق  نوٹس  چیلنج کردیا

    اسد عمر نے الیکشن کمیشن کا توہین عدالت سے متعلق نوٹس چیلنج کردیا

    کراچی : تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے الیکشن کمیشن کا توہین عدالت سے متعلق نوٹس چیلنج کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے توہین سے متعلق الیکشن کمیشن کے نوٹس کیخلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

    اسدعمر نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کا 19اگست کا جاری کردہ نوٹس غیر آئینی قرار دیا جائے۔

    درخواست میں کہا گیا ہےکہ آئین کےمطابق الیکشن کمیشن عدالت نہیں،آرٹیکل 204 میں الیکشن کمیشن کا ذکر نہیں ۔ الیکشن کمیشن کا نوٹس آئین میں دییے گئے اظہارِ رائے کے حق کے خلاف ہے۔

    اسد عمر نے استدعا کی درخواست کی سماعت تک درخواست گزار کے خلاف ایکشن لینے سے روکا جائے اور درخواست کے فیصلے تک نوٹس پر عملدرآمد معطل کیا جائے۔

    درخواست میں وزارت قانون اور چیف الیکشن کمشنر کو فریق بنایا گیا ہے۔

    اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان اور مجھے اور فواد چوہدری توہین الیکشن کمیشن کا نوٹس دیا، آئین واضح ہے الیکشن کمیشن عدالت نہیں ہے۔

    الیکشن کمیشن کا جاری کردہ نوٹس غیرآئینی ہے، پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن کمیشن کےفیصلوں کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں ، الیکشن کمیشن چاہتاہےسیاہ کو فید اور سفید کو سیاہ کرتا رہے اور ہم مانتے رہیں تو ایسا نہیں ہوگا۔

  • تحریک انصاف کا کراچی میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کے خلاف عدالت سے رجوع

    تحریک انصاف کا کراچی میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کے خلاف عدالت سے رجوع

    کراچی : تحریک انصاف نے کراچی میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں  درخواست دائر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے بلدیاتی الیکشن کے التوا کے خلاف درخواست دائرکردی ، پی ٹی آئی رہنما خرم شیرزمان اور راجہ اظہر نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائرکی۔

    چیف الیکشن کمیشن ، صوبائی الیکشن کمیشن اور حکومت سندھ کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ کراچی میں زیادہ بارش نہیں ہورہی، الیکشن کمیشن نے الیکشن ملتوی کر دیے، انتخابات سندھ حکومت اور اسکی اتحادی جماعتوں کی خواہش پر ملتوی کیے گئے۔

    درخواست میں کہنا تھا کہ انتخابات ملتوی کرکے عوام کو نمائندے منتخب کرنے سے روکا گیا، دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات فوری کرانے کا حکم دیا جائے۔

    گذشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا تھا، یہ فیصلہ چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمشنر سندھ اور ضلعی انتظامیہ سے موصول ہونے والی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کیا۔

  • اے آر وائی نیوز کی بندش، چیئرمین پیمرا کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری

    اے آر وائی نیوز کی بندش، چیئرمین پیمرا کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری

    اے آر وائی نیوز کی بندش کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے بڑا حکم دیتے ہوئے چیئرمین پیمرا کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔

    سندھ ہائیکورٹ نے اے آر وائی نیوز کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے چیئرمین پیمرا کو چینل کی نشریات بحال نہ کرنے اور عدالت میں پیش نہ ہونے پر شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔

    اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    سندھ ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ چیئرمین پیمرا 7 ستمبر کو ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہوں۔

    سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے اے آر وائی نیوز کی بحالی کے متعدد احکامات کے باوجود نشریات کی بحال نہ ہونے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے عدالت عالیہ نے چیئرمین پیمرا کو چینل کی نشریات بحال نہ کرنے اور عدالت میں پیش نہ ہونے پر شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں ذاتی حیثیت میں 7 ستمبر کو عدالت  میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

    دوران سماعت بیرسٹر عابد زبیری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ عدالت 10 اور پھر 12 اگست کو متعدد بار اے آر وائی نیوز کی بحالی کے فیصلے جاری کرچکی ہے لیکن پیمرا اس پر عملی اقدام کے بجائے صرف رسمی اور کاغذی کارروائیاں کر رہی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق بھی چیئرمین پیمرا کسی بھی چینل کی بلا تعطل نشریات کی فراہمی یقینی بنانے کے پابند ہیں، اس لیے عدالت کے حکم کے باوجود صرف خانہ پری کرنے پر ان کے خلاف عملی کارروائی ہونی چاہیے۔

    سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ یہ عدالت اے آر وائی نیوز کی نشریات کی بحالی لیے 5 بار احکامات جاری کرچکی ہے لیکن نشریات بحال نہیں ہوسکی ہے اس لیے ایک شوکاز جاری کیا جاتا ہے کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر کیوں نہ آپ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

    توہین عدالت کے شوکاز نوٹس  میں چیئرمین پیمرا کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ 7 ستمبر کو ذاتی طور پر آکر اس کی وضاحت کریں کہ عدالت کے واضح احکامات پر عملدرآمد کیوں نہیں ہوسکا۔

    یہ بھی پڑھیں: عدالتی حکم کے باوجود اے آر وائی نیوز کی بندش : ‘چیئرمین پیمرا کے وارنٹ جاری کئے جائیں’

    اے آر وائی نیوز کے وکیل بیرسٹرایان میمن نے سندھ ہائی کورٹ میں‌ دوران سماعت کہا کہ کہ چیئرمین پیمرا کے وارنٹ جاری کئے جائیں،یہ عدالت کی اہمیت کا معاملہ ہے۔

  • عدالتی حکم کے باوجود اے آر وائی نیوز کی بندش : ‘چیئرمین پیمرا کے وارنٹ جاری کئے جائیں’

    عدالتی حکم کے باوجود اے آر وائی نیوز کی بندش : ‘چیئرمین پیمرا کے وارنٹ جاری کئے جائیں’

    کراچی : اے آر وائی نیوز کے وکیل بیرسٹرایان میمن نے سندھ ہائی کورٹ میں‌ دوران سماعت کہا کہ کہ چیئرمین پیمرا کے وارنٹ جاری کئے جائیں،یہ عدالت کی اہمیت کا معاملہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں اے آروائی نیوزنشریات بحال نہ کرانے پر چیئرمین پیمرا ودیگر کیخلاف توہین عدالت سے متعلق سماعت ہوئی۔

    چیئرمین پیمرا عدالت کے حکم کے باوجود سندھ ہائیکورٹ میں پیش نہیں ہوئے، اے آر وائی نیوز کے وکیل بیرسٹرایان میمن نے کہا کہ اےآروائی نیوزکی نشریات کی بحالی سے زیادہ عدالت کی عزت کامعاملہ ہے، چیئرمین پیمرا کے وارنٹ جاری کئے جائیں،یہ عدالت کی اہمیت کا معاملہ ہے۔

    جسٹس ذوالفقارخان نے ریمارکس دیئے کہ عدالت اپنے اختیارات کے استعمال کے سلسلےمیں محتاط ہے، جس پر وکیل پیمرا نے کہا کہ پی ٹی وی کے علاوہ کوئی نیوز چینل کمپلسری کیٹیگری میں نہیں آتا۔

    بیرسٹر ایان میمن کا کہنا تھا کہ عدالت کے حکم کے سامنے پیمرا کے ریگولیشنز کی اہمیت نہیں، سپریم کورٹ چیئرمین پیمرا کو نجی چینلز کے کیس میں نشریات یقینی بنانے کا ذمہ دار قرار دے چکی۔

    عدالت نے کہا کہ پیمرا ’’چوہا گزر گیا،بلی گزر گئی‘‘جیسے بہانوں کی آڑ کیوں لے رہا ہے، پیمرا کیبل آپریٹرز سےمتعلق اختیارات کیوں استعمال نہیں کررہا۔

    جس پر بیرسٹر ایان میمن نے بتایا کہ اگر پیمرا اپنا ریگولیٹری کردار ادا نہیں کرسکتا تو اسے بند کردینا چاہیے۔

    وکیل پیمرا کا کہنا تھا کہ چیئرمین کیخلاف توہین عدالت کی اتنی درخواستیں لگادی گئیں کہ فرائض پرتوجہ نہیں دےپارہے ، وہ کبھی دفتر اور کبھی عدالت میں چکر لگارہے ہیں۔

    پیمرا کے وکیل نے مزید کہا کہ عدالت کے حکم پر عملدرآمد کےلئےکیبل آپریٹرز کو 3سرکلر جاری کرچکے، اب انہیں شوکاز نوٹس جاری کریں گے،وکیل پیمرا

    توہین عدالت کے مرتکب کیبل آپریٹرز کی جانب سےبھی وکالت نامہ جمع کرادیا گیا، جس میں کہا ہمارے کیبلز پر اے آروائی نیوز کی نشریات جاری ہیں، جس پر بیرسٹر ایان میمن کا کہنا تھا کہ عدالت کے سامنے جھوٹ بولا جا رہا ہے افسوسناک ہے۔

    سندھ ہائی کورٹ میں سماعت کل 11بجے تک ملتوی کردی گئی، گزشتہ روز 2رکنی بینچ نےحاضری سے مستثنیٰ قرار دینےکی درخواست مسترد کی تھی

  • عمران خان کا خطاب براہ راست نشر کرنے پر پابندی چیلنج

    عمران خان کا خطاب براہ راست نشر کرنے پر پابندی چیلنج

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کا خطاب براہ راست نشر کرنے پر عائد پابندی کو چیلنج کردیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے عمران خان کا خطاب براہ راست نشر کرنے کے پیمرا نوٹیفکیشن کو سندھ ہائیکورٹ میں چلینج کردیا ہے۔

    اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    علی زیدی کی جانب سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت، پیمرا اور پاکستان براڈ کاسٹ ایسوسی ایشن کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ براہ است خطاب پر پابندی آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے، لہذا عدالت پیمرا نوٹیفکیشن کو ختم کرے۔

    پیمرا نے عمران خان کے براہ راست خطاب نشر کرنے پر 20 اگست کو پابندی عائد کرتے ہوئے اس کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: عمران خان کا خطاب: تحریک انصاف کی نئی حکمت عملی

    واضح رہے کہ پیمرا کی پابندی کے بعد پی ٹی آئی نے عمران خان کے خطاب کے حوالے سے نئی حکمت عملی مرتب کرتے ہوئے سماجی میڈیا پیجز پر جلسوں کی کارروائی براہ راست نشر کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس سے لوگ عمران خان کا خطاب اپنے موبائل فونز پر دیکھ پائیں گے۔

  • سندھ میں فوری بلدیاتی انتخابات کرانے کی درخواستیں مسترد

    سندھ میں فوری بلدیاتی انتخابات کرانے کی درخواستیں مسترد

    سندھ میں فوری بلدیاتی انتخابات کرانےکی جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔

    سندھ میں دوسرے مرحلے کےلئے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا معاملے پر جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے فوری انتخابات کروانے کی استدعا کی تھی۔

    درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق الیکشن کمیشن نےپہلےموسم کی خرابی کی وجہ سےانتخابات ملتوی کئےتھے الیکشن کمیشن نے یقین دلایا وہ بروقت انتخابات کرانے کے خواہاں ہیں۔

    عدالت نے کہا کہ درخواست گزاروں نے بیلٹ پیپرز کی ٹیمپرنگ کا خدشہ ظاہر کیا محض خدشات پر کسی ادارے کے کام میں مداخلت نہیں کی جاسکتی۔

    واضح رہے کہ بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ ڈویژن میں 28 اگست کو بلدیاتی الیکشن شیڈول ہیں۔

  • پیمرا کو ایک بار پھر اے آروائی نیوز کی نشریات فوری بحال کرانے کا حکم

    پیمرا کو ایک بار پھر اے آروائی نیوز کی نشریات فوری بحال کرانے کا حکم

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے ایک بار پھر پیمرا کو اے آر وائی نیوز کی نشریات فوری بحال کرانے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں اے آروائی نیوز کو شوکاز نوٹس پر حکم امتناع کیخلاف پیمرا کی اپیل پر سماعت ہوئی۔

    عدالت نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے پیمرا کو اے آر وائی نیوز کی نشریات فوری بحال کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

    عدالت نے کہا کوئی کیبل آپریٹرزفیصلے پر عملدرآمد نہیں کرتا تو چیئرمین پیمرا اس کیخلاف کارروائی کریں۔

    جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ پیمرا کی جانب سے کاغذی کارروائی کافی نہیں ، چیئرمین پیمراکو قواعد ،عدالتی احکامات کے تحت کارروائی کرنا چاہیے۔

    عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پیمرا کے پاس وسیع اختیارات ہیں، انہیں استعمال کیا جائے، پیمرا افسر فون کریں تو کیبل آپریٹرز کیسے نشریات روک سکتے ہیں۔

    وکیل پیمرا نے استدعا کی کہ چیئرمین پیمرا کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا نوٹس معطل کیا جائے اور کم از کم ان کی کل حاضری سے استثنیٰ دے دیا جائے۔

    جس پر وکیل ایان میمن کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیمرا فیصلے پر عمل کرا دیتے ہیں تو توہین عدالت درخواست واپس لیں گے۔

    بعد ازاں اے آروائی نیوز کے وکیل ایان میمن نے خصوصی گفتگو میں سماعت کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ آج پیمرا کی اپیل کی سماعت ہوئی ، سماعت میں عدالت نے تفصیل سے سنا۔

    چیئرمین پیمرا کی ذمہ داری صرف حکم تک محدود نہیں، پیمرا کا کام اس بات کو یقینی بنوانا ہے کہ چینل دوبارہ اسی پوزیشن پر بحال ہو جس پر وہ پہلے تھا۔

  • کیا سندھ میں بلدیاتی انتخابات پھر ملتوی ہو رہے ہیں؟

    کیا سندھ میں بلدیاتی انتخابات پھر ملتوی ہو رہے ہیں؟

    کیا سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ پھر ملتوی ہو رہا ہے الیکشن نے متعلقہ حکام کو مراسلے ارسال کردیے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ میں حالیہ طوفانی بارشوں کے بعد دوسرے مرحلے میں 28 اگست کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لینے کیلیے الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری داخلہ اور کمشنر حیدرآباد کو مراسلے ارسال کردیے ہیں۔

    اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    الیکشن کمیشن نے اپنے مراسلے میں کہا ہے کہ سندھ میں کئی ہفتے سے جاری طوفانی بارش کے اسپیل سے کئی اضلاع متاثر ہیں بتایا جائے کہ کیا 28 اگست کو شیڈول بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن ہے یا نہیں؟

    الیکشن کمیشن نے ضلع الیکشن کمشنرز نے 24 گھنٹے میں اس حوالے سے مفصل رپورٹ اور سفارشات طلب کی ہیں اور کہا ہے کہ بتایا جائے کہ حالیہ بارشوں سے بلدیاتی الیکشن کے لیے بنائے گئے کتنے پولنگ اسٹیشنز متاثر ہیں؟

    واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ جولائی میں بھی موسلا دھار بارشوں کے باعث سندھ میں دوسرے مرحلے میں کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ ڈویژن میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے گئے تھے۔