Author: بابر خان

  • لاہور میں دو افراد غیر ملکی خاتون کی لاش اسپتال میں چھوڑ کر فرار

    لاہور میں دو افراد غیر ملکی خاتون کی لاش اسپتال میں چھوڑ کر فرار

    لاہور: نشترکالونی کے اسپتال میں 2 افراد غیر ملکی خاتون کی لاش چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ نشترکالونی میں دو افراد گاڑی میں غیر ملکی خاتون کو اسپتال لائے اور ان کی لاش اپستال میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

    پولیس حکام کے مطابق  لاش چھوڑ کر جانے والوں میں نامعلوم خاتون اور مرد شامل  ہیں، لاش چھوڑ کر فرار ہونے والے بھی غیر ملکی افریقی شہری ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے چیک کیا تو خاتون مرچکی تھی جس کی شاخت نہیں ہوسکی ہے، خاتون کی لاش تحویل میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/us-government-employee-give-classified-information-to-foreign-government/

    دوسری جانب گزشتہ دنوں مظفرگڑھ کے تھانہ صدر میں خاتون سے مبینہ زیادتی کی گئی۔ پولیس کے مطابق خاتون کو اپنے اغوا کے مقدمے میں میڈیکل کرانے کے لیے تھانے بلایا گیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے الزام لگایا کہ روزنامچہ لکھنے والے ملازم نے اے ایس آئی کے کمرے میں زیادتی کی، پولیس کے مطابق ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور تحقیقات کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

  • لاہور میں کم عمر لڑکے کو معمولی تنازع پر جلا دیا گیا

    لاہور میں کم عمر لڑکے کو معمولی تنازع پر جلا دیا گیا

    لاہور کے علاقے پرانی انار کلی میں 12 سال کے لڑکے کو معمولی تنازع پر آگ لگا دی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے پرانی انار کلی میں 12 سال کے اویس کو معمولی تنازع پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی گئی جس کے نتیجے میں اس کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

    لڑکے کو تشویش ناک حالت میں میو اسپتال منتقل کیا گیا۔

    پولیس نے زخمی بچے کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا لیکن اب تک ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکی ہے۔

    بچہ اپنے بھائی کے ساتھ پرانی انار کلی میں جیولری شاپ پر کام کرتا تھا، بچے کا کہنا تھا کہ طاہر نے میرا بازو مروڑ کر پیٹرول چھین کر بوتل میرے اوپر ڈال دی۔

    متاثرہ بچے کا کہنا ہے کہ مجھ سے پھر لائٹر منگوایا جب لایا تو آگ لگادی۔

    بچے کے والد شاہد کا کہنا ہے میری وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

  • لاہور : ڈیفنس میں دن دیہاڑے خاتون کا اغوا، فوٹیج سامنے آگئی

    لاہور : ڈیفنس میں دن دیہاڑے خاتون کا اغوا، فوٹیج سامنے آگئی

    لاہور : ڈیفنس میں دن دیہاڑے خاتون کے اغوا کی فوٹیج سامنے آگئی، دو ملزمان نے خاتون کو زبردستی پکڑ کر گاڑی میں ڈالا اور فرارہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور کے علاقے ڈیفنس میں کارسواروں نے خاتون کو اغوا کرلیا ، واقعے کی فوٹیج سامنے آگئی۔

    جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو ملزمان نے خاتون کو زبردستی پکڑ کر گاڑی میں ڈالا اور فرارہوگئے۔

    مغوی خاتون کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، مدعی مقدمے نے کہا میری بہن کوسابقہ بہنوئی فیاض نے دوستوں کے ساتھ ملکراغواکیا، بہن کو چھ ماہ قبل طلاق دی گئی تھی۔

    یاد رہے رواں سال فروری میں کراچی میں میری ٹائم میوزیم میں ملازمت کرنے والی خاتون کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا تھا، ملزمان نے ویڈیو بنا کر خاتون کےوالد کو بھجوائی اورایک کروڑ تاوان مانگا تھا۔

  • لاہور: دکان میں سلنڈر پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    لاہور: دکان میں سلنڈر پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    لاہور میں راوی روڈ پر سلنڈر پھٹنے سے ایک ہی فیملی کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے راوی روڈ پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں سلنڈر پھٹنے سے 3 دھماکے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کے نیتجے میں 5 افراد بھی شدید زخمی ہوگئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جاں بحق افراد میں میاں بیوی اور 3 بچے شامل ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ راوی روڈ پر سلنڈر کی دکان کے اوپر فلور پر فیملی رہائش پذیر تھی، پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق سلنڈرز پھٹنے کے باعث قریبی دکانیں اور عمارتیں بھی متاثر ہوئیں ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ سلنڈر پھٹنے کے باعث ایک رکشہ بھی متاثر ہوا ہے، 3 منزلہ گھر  کے نچلے حصے میں سلنڈرز کی دکان بنائی گئی تھی، سلنڈر پھٹنے کے باعث 3منزلہ عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

    اس سے قبل کراچی میں میٹھادر تھانے کی حدود میں سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق اور چھ افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/sargodha-dumper-accident-hits-motorcycle/

  • پی ایس ایل کی براڈ کاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملے کو پاکستان سے نکال دیا گیا

    پی ایس ایل کی براڈ کاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملے کو پاکستان سے نکال دیا گیا

    لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی براڈ کاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملے کو پاکستان سے نکال دیا  گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انڈیا کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کے شہریوں کو 48 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کی تھی جس پر عمل درآمد شروع ہوگیا ہے۔

    تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ براڈ کاسٹ کمپنی کے 23 بھارتی شہریوں کو بھارت روانہ کر دیا گیا ہے، براڈ کاسٹ کمپنی کے ارکان کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت بھجوایا گیا ہے۔

    پاکستان کا بھارت کو کرارا جواب ، بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 10 (پی ایس ایل) کے براڈکاسٹنگ عملے میں شامل 23 بھارتی شہری مختلف تکنیکی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے۔

    خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں 22 اپریل کو سیاحوں پر ہونے والے حملے میں 26 افراد ہلاک ہوگئے تھے، جس کے بعد بھارتی حکومت نے پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ کردی تھی۔

    جس کے بعد پاکستان نے بھارت کو کرارا جواب دیتے ہوئے پاکستان نے بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا اور واہگہ کے راستے سے بھارت سے تمام سرحدپار آمدورفت معطل کردی تھی۔

  • لاہور میں ڈاکوؤں کی پاکستانی نژاد برطانوی خاتون سے لوٹ مار

    لاہور میں ڈاکوؤں کی پاکستانی نژاد برطانوی خاتون سے لوٹ مار

    لاہور میں ڈاکو پاکستانی نژاد برطانوی خاتون سے لوٹ مار کے بعد فرار ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے خاتون سے پرس، سونے کی چھین لی اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون جیسے ہی گاڑی سے اتریں، موٹر سائیکل سوار ڈاکو پہنچ گئے۔

    ڈاکوؤں نے خاتون سے پرس چھینا اور سونے کی چین چھینتے ہوئے ان پر تشدد بھی کیا اور لوٹ مار کے بعد اطمینان سے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

    واردات ایک گھنٹے بعد بھی پولیس جائے وقوعہ پر نہیں پہنچی تھی۔

    پولیس نے بعدازاں پہنچ کر خاتون کا بیان ریکارڈ کرنا چاہا لیکن اہلخانہ کا کہنا ہے کہ خاتون جب بیان دینے کے قابل ہوں گی تو درخواست دے دی جائے گی۔

  • گلوکارہ نصیبو لال پر شوہر کا مبینہ تشدد، مقدمہ درج

    گلوکارہ نصیبو لال پر شوہر کا مبینہ تشدد، مقدمہ درج

    گلوکارہ نصیبو لال نے خود پر شوہر کے مبینہ بدترین تشدد کا کیس درج کروا دیا، جس کے بعد پولیس نے ان کے خلاف کارروائی شروع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے شازیہ ٹاؤن میں پاکستان کی معروف گلوکارہ کو ان کے شوہر نوید نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے، جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کردیا ہے۔

    نصیبو لال نے اپنے بیان میں کہا کہ میں گھر میں تھی شوہر نوید نے آتے  ہی تشدد کیا اور اینٹ ماری، اینٹ گلوکارہ کے چہرے پر لگی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئیں۔

    ایف آئی آر کے مطابق گلوکارہ کے شوہر نوید نے اینٹ سے مارنے کے بعد انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی، پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم اب تک گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نوید کو بہت جلد گرفتار کرلیا جائے گا، واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں نصیبو لال کے شوہر کو پولیس نے فائرنگ سے ایک شخص کو زخمی کرنے کے کیس میں گرفتار کرلیا تھا۔

  • کامران اکمل کے والد کے فارم ہاؤس سے نیا سولر پینل چوری

    کامران اکمل کے والد کے فارم ہاؤس سے نیا سولر پینل چوری

    لاہور: سابق کرکٹر کامران اکمل کے والد کے فارم ہاؤس سے نئے سولر پینل کی چوری کی واردات ہوئی ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہیر کے علاقے میں سابق کرکٹر کامران اکمل کے والد کے فارم ہاؤس میں چوری ہوئی ہے، چوروں نے فارم ہاؤس کے مرکزی دروازے کا کنڈا توڑا، اور اندر داخل ہو کر سولر اتار کر لے گئے۔

    کامران اکمل کے والد نے اپنے بیان میں بتایا کہ فارم ہاؤس میں سولر سسٹم کل ہی لگوایا گیا تھا اور آج چوری ہو گیا۔

    تنازعات کا شکار رہنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر کامران فروری 2023 میں تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائر ہوئے تھے، انھوں نے قومی ٹیم کے لیے اپنا آخری میچ 11 اپریل 2017 کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا تھا جس میں وہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے تھے۔


    سینئرز کو آرام دیں، ہمیں کم از کم 35 سے 40 لڑکوں کا پول بنانا ہوگا، کامران اکمل


    2002 میں زمبابوے کے خلاف ہرارے میں ٹیسٹ میچ سے ڈیبیو کرنے والے کامران اکمل نے پاکستان کی جانب سے 53 ٹیسٹ، 157 ون ڈے اور 58 ٹی 20 میچز کھیلے، جس میں انھوں نے بالترتیب 2648، 3246 اور 987 رنز بنائے ہیں۔

  • لاہور میں سابق وزیر کے ڈیرے سے لاش برآمد

    لاہور میں سابق وزیر کے ڈیرے سے لاش برآمد

    لاہور کے علاقے سمن آباد میں سابق وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے لاش برآمد ہوئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سی آئی اے پولیس کانسٹیبل ارشد نے ڈیرے کے کوارٹر کو کرائے پر لیا تھا، شبہ ہے کانسٹیبل ارشد نے کوارٹر میں ٹارچر سیل بنا رکھا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ارشد کو تلاش کیا جارہا ہے، مقتول کی شناخت کے لیے فنگر پرنٹس لیے گئے ہیں۔

    تفتیشی حکام کے مطابق لاش 22 فروری کو ملی، بوسیدہ اور کئی روز پرانی تھی فنگر پرنٹس لے لیے گئے، فلیٹ سے ملنے والی لاش کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

    پولیس کا بتانا ہے کہ 40 سالہ نامعلوم شخص کے کان کے نیچے گولی لگی تھی، کمرے سے منشیات میں استعمال سامان برآمد ہوا ہے جبکہ مقتول کی جیب خالی تھی، دوسری منزل کا فلیٹ سی آئی اے اقبال ٹاؤن کے کانسٹیبل ارشد نے تین ماہ قبل کرایہ پر لیا تھا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل ارشد بھی آئس کا نشہ کرتا تھا اور جھگڑالو تھا، وہ تین ہفتے سے ڈیوٹی سے بھی غائب ہے۔

    تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ارشد کی فیملی تعاون کررہی ہے جلد ٹریس کرلیا جائے گا جبکہ لاش کی شناخت ڈی این اے کے ذریعے ہوگی۔

  • لاہور کے جلو پارک میں شیر پنجرے سے باہر آ گیا

    لاہور کے جلو پارک میں شیر پنجرے سے باہر آ گیا

    لاہور کے تفریحی مقام جلو پارک میں عملے کی مبینہ غفلت کے باعث شیر پنجرے سے باہر آ گیا تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے تفریحی مقام جلو پارک میں عملے کے رکن کی سنگین غفلت کے باعث پیش آیا۔ پنجرے کا دروازہ کھلا رہ جانے کے باعث شیر پنجرے سے باہر آ گیا۔

    شیر کے باہر آنے پر پارک میں خوف وہراس پھیل گیا۔ وائلڈ لائف عملے نے فوری طور پر حرکت میں آتے ہوئے شیر کو قابو میں کرنے کے لیے اسے بے ہوش کیا اور پھر واپس پنجرے میں منتقل کر دیا۔

    پنجرے کے دروازہ جان بوجھ کر کھولنے کے الزام میں پارک کے ملازم شریف مستی کو حراست میں لے لیا گیا ہے جب کہ معاملے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

    تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی میں ڈائریکٹر چڑیا گھر، ڈی ڈی ویٹرنری آفیسر لاہور، ویٹرنری افسر سفاری پارک شامل ہیں۔ یہ کمیٹی 12 گھنٹے میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی، جس کے بعد ملزم کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    اس حوالے سے وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم شریف مستی نے جان بوجھ کر شیر کے پنجرے کا دروازہ کھلا رکھا جس کے باعث وہ پنجرے سے باہر آیا۔ ملزم کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔

     

    واضح رہے کہ لاہور میں شیر کے پنجروں اور گھروں سے باہر آنے کے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ گزشتہ سال نومبر میں رجب بٹ کو اپنی شادی میں شیر کا بچہ لانے پر گرفتاری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    دسمبر میں لاہور ہی کے علاقے ہربنس پورہ میں واقع نجی ہاؤسنگ اسکیم کے ایک گھر سے پالتو شہر فرار ہو گیا تھا اور اس نے حملہ کر کے تین شہریوں کو زخمی کر دیا تھا۔ بعد ازاں اس بے قابو جانور کو سیکیورٹی گارڈ نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/lahore-lion-attack-citizens-3-injured/