Author: بابر خان

  • بلال یاسین پر قاتلانہ حملے میں ملوث دو اہم کرداروں کی شناخت کرلی گئی

    بلال یاسین پر قاتلانہ حملے میں ملوث دو اہم کرداروں کی شناخت کرلی گئی

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما بلال یاسین پر قاتلانہ حملے میں ملوث دو اہم کرداروں کی شناخت کرلی گئی، دونوں ملزمان نے شوٹرز کو فائرنگ کے لیے بھیجا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما بلال یاسین پر قاتلانہ حملے کی تفتیش میں پیش رفت ہوئی ، حملے کے دو اہم کرداروں کی شناخت کرلی گئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بلال یاسین پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو ساجد گرما اور محسن نامی افراد نے اسلحہ فراہم کیا، دونوں ملزمان نے شوٹرز کو فائرنگ کے لیے بھیجا تھا۔

    پولیس کے مطابق دونوں کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں، گرفتاری کے بعد واقعے کے محرکات کا علم ہوگا۔

    اس سے قبل کیمروں کی مدد سے فائرنگ کرنے والے ملزمان کی تصویر پولیس کی جانب سے جاری کی جاچکی ہے اور شوٹرز کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

    ایک حملہ آور نے سبز اور ایک نے سیاہ جیکٹ پہن رکھی تھی جبکہ حملہ آوروں نے منہ پر رومال لپیٹ رکھے تھے اور کچھ دور جاکر حملہ آوروں نے چہروں سے رومال ہٹائے۔

    پولیس کا کہنا ہے ملزمان کی تصاویر نادرا کو بھجوا دی گئی ہیں۔

  • سی ٹی ڈی کی تابڑ توڑ کارروائیاں، 9 دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی تابڑ توڑ کارروائیاں، 9 دہشت گرد گرفتار

    لاہور: ملک دشمن عناصر کے خلاف سی ٹی ڈی کے منظم کارروائیوں کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس بنیادوں پر 119 آپریشن کئے گئے، اس دوران 124 مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ 9 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

    سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ پنجاب کے مخلتف اضلاع میں کئے گئے آپریشن کے دوران 9 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، گرفتار دہشت گردوں سے متعلق سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ ایک دہشت گرد کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گرفتار کیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں: کراچی سے کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد گرفتار، اہم انکشافات

    گجرات سے 4 دہشت گرد حراست میں لئے گئے، سرگودھا سے ایک دہشت گرد ہاتھ آیا جبکہ 2 دہشت گرد اوکاڑی جبکہ ایک کو چنیوٹ سے دھرا گیا، گرفتار دہشت گردوں سے مختلف زاویوں سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، توقع ہے کہ دہشت گردوں سے مزید معلومات حاصل ہونگی جس کی مدد سے مزید آپریشن کئے جانے کا امکان ہے۔ سی ٹی ڈی حکام نے فوری طور گرفتار دہشت گردوں کی وابستگی کو راز میں رکھا ہے۔

    اس سے قبل کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن سے تحریک طالبان پاکستان کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا تھا، گرفتار دہشتگرد افغانستان سے عسکری تربیت یافتہ اور کراچی میں کسی تخریب کاری کی منصوبہ بندی کیلئے اکھٹے ہوئے تھے۔

  • سیالکوٹ واقعہ ،   سری لنکن منیجر کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل

    سیالکوٹ واقعہ ، سری لنکن منیجر کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل

    لاہور : سری لنکن منیجر کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ، لاش آج اسلام آباد بھجوائی جائے گی ، جہاں سے سری لنکن سفارت خانے کے اہلکار لاش سری لنکا لے کر جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکن منیجر کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ لاش کا نچلا حصہ اورپاؤٕں جلنے سے محفوظ رہے جبکہ مقتول کے جسم کی ہڈیاں ٹوٹی پائی گئیں۔

    ذرائع نے بتایا وزرات داخلہ پنجاب نے سری لنکن سفارت خانے سے رابطہ کیا، لاش آج اسلام آباد بھجوائی جائے گی ، جس کے بعد سری لنکن سفارت خانے کے اہلکار لاش سری لنکا لے کر جائیں گے۔

    یاد رہے سیالکوٹ واقعے کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی گئی ، رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ کچھ غیرملکی کمپنیوں کے وفد نے فیکٹری کا دورہ کرنا تھا ، جس پر فیکٹری منیجرنےکہا سب مشینیں صاف ہونی چاہئیں جبکہ مشین پر لگے اسٹیکر ہٹانے کا کہا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ گرفتار فیکٹری ورکرز کا دعوی ٰہے اسٹیکر پرمذہبی تحریر تھی، بادی النظر میں اسٹیکرکو بہانہ بنا کر ورکرز نے منیجر پر حملہ کیا، ورکرز پہلے ہی منیجر کے ڈسپلن اورکام لینے پر غصے میں تھے، واقعے سے قبل کچھ ورکرز کو کام چوری اور ڈسپلن توڑنے پر فارغ بھی کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق مارپیٹ کا واقعہ صبح11بجےکےقریب شروع ہوا ، 11بجکر25منٹ پرپولیس کواطلاع ملی،3اہلکارموقع پر پہنچے، ہجوم زیادہ اورٹریفک جام ہونے پر پولیس کی نفری تاخیر سے پہنچی، واقعے کے وقت فیکٹری مالکان غائب ہوگئے۔

  • اسکول سے گھر جانے والی لڑکی کو سرعام اغوا  کرنے کی کوشش

    اسکول سے گھر جانے والی لڑکی کو سرعام اغوا کرنے کی کوشش

    لاہور کے علاقے مصری شاہ میں اسکول سے گھر جانے والی طالبہ کو سرعام اغوا کرنے کی کوشش کی گئی جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے مصری شاہ میں اسکول سے گھر جانے والی چھٹی جماعت کی طالبہ کو سرعام اغوا کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طالبہ اسکول سے گھر جارہی تھی تو اسے اغوا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ بچی ملزم سے ہاتھ چھڑا کر بھاگ نکلی جس کے بعد ملزم بھی بھاگ گیا۔

    ذرائع کے مطابق واقعہ 11 روز پرانا ہے اور اس پر ابھی تک پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی اور نہ ہی ملزم کی گرفتاری عمل میں آسکی ہے۔

    ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا تھا کہ اس معاملے کو سامنے لانے پر آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ملزم کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    حسان خاور نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پولیس کو ملزم کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جارہی ہے، اس طرح کے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

  • لاہور: رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی، اہل خانہ جمع پونجی سے محروم

    لاہور: رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی، اہل خانہ جمع پونجی سے محروم

    لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے، جس نے پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھادئیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن میں شہری کے گھر پر نامعلوم ملزمان نے دھاوا بولا اور گھر میں موجود 3 کروڑ 40 لاکھ مالیت کی اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔

    اہل خانہ کے مطابق برقع پوش رات گئے گھر میں داخل ہوئے اور اہلخانہ کو یرغمال بنادیا، بعد ازاں ڈاکو ایک کروڑ نقدی، 1 کروڑ 96 لاکھ کے زیورات لوٹ کر فرار ہوئے، جن میں 4 ہیرے کی انگوٹھیاں اور قیمتی گھڑیاں بھی شامل ہیں۔

    ایف آئی آر متن کے مطابق ڈاکٹر نسیم چوہدری نے گھر میں کلینک بنا رکھا ہے، مسلح ڈاکو کلینک میں داخل ہوئے اور وہاں سے گھر میں زبردستی گھس گئے، ڈاکوؤں نے خواتین اور بچوں پر واردات کے دوران تشدد بھی کیا۔

    یہ بھی پڑھیں: کراچی: ڈکیتیوں کی سینچریاں کرنے والے ملزمان گرفتار

    لوٹ مار کے دوران ڈاکو فیملی کو بالائی منزل پر لے گئےاور اہل خانہ کے بچوں سمیت ہاتھ پاؤں باندھ دیئے، ڈاکٹر نسیم اپنی بیٹی کو کالج سے لے کر گھر پہنچا تو اسے بھی یرغمال بنا کر تشدد کیا۔

    واقعے کے اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور شواہد کی روشنی میں مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے، واردات کو لاہور کی سب سے بڑی ڈکیتی قرار دیا جارہا ہے۔

  • سی ٹی ڈی  کے پنجاب بھرمیں انٹیلی جنس بیسیڈ آپریشنز، 3 دہشت گرد ہلاک ، 4 گرفتار

    سی ٹی ڈی کے پنجاب بھرمیں انٹیلی جنس بیسیڈ آپریشنز، 3 دہشت گرد ہلاک ، 4 گرفتار

    لاہور : کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھر انٹیلی جنس بیسیڈ آپریشنز کے دوران 3 دہشت گردوں ہلاک اور 4 کو گرفتار کرلیا، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھرمیں 22انٹیلی جنس بیسیڈآپریشنز کئے اور کارروائیوں کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک اور 4 کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے پاکپتن میں کارروائی کرکے3دہشت گردوں کوہلاک کیا، ہلاک دہشت گردوں میں سےایک کی شناخت منظور احمد کے نام سے ہوئی جبکہ ان کے قبضے سے 2دستی بم اور کلاشنکوف ودیگر اسلحہ برآمد ہوا۔

    سی ٹی ڈی نے بتایا کہ چنیوٹ سے کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشت گرد گرفتار کیا گیا ہے ، دہشت گرد کی شناخت عبدالرحیم مکی کے نام سےہوئی ، دہشت گرد سے 1100گرام بارودی مواد اور بم بنانے کا سامان برآمد ہوا۔

    آپریشن میں سی ٹی ڈی نے ساہیوال میں کالعدم ٹی ٹی پی سےتعلق رکھنے والے دہشت گرد غفار کو گرفتار کرکے دستی بم اور بم بنانےکادیگر سامان برآمد کرلیا۔

    ترجمان کے مطابق راولپنڈی سے کالعدم ٹی ٹی پی کے رحیم اکبر کو گرفتار کیاگیا، دہشتگرد فرقہ وارانہ فسادکی کوشش کررہاتھا، اس کے قبضے سے اشتعال انگیر پمفلٹس برآمد ہوئے۔

    سی ٹی ڈی نے ملتان سے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے حسن رضا کو گرفتار کیا ، گرفتار دہشتگرد فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے کی کوشش کررہاتھا۔

    حکام نے بتایا سی ٹی ڈی نے گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

  • سانحہ اقبال پارک: عائشہ نے ریمبو کو ذمے دار قرار دے دیا، تہلکہ خیز انکشافات

    سانحہ اقبال پارک: عائشہ نے ریمبو کو ذمے دار قرار دے دیا، تہلکہ خیز انکشافات

    لاہور: سانحہ گریٹر اقبال پارک کیس کے حوالے سے متاثرہ خاتون عائشہ اکرم نے ساتھی کو ذمہ دار قرار دے دیا، اپنے اہم بیان میں لڑکی نے تہلکہ خیز انکشافات کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق عائشہ اکرم نے اپنے ساتھ پیش آنے والے شرم ناک واقعے سے متعلق ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کو تحریری بیان جمع کرا دیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ گریٹر اقبال پارک جانے کا پلان ریمبو نے ہی بنایا تھا۔

    متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ریمبو نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میری نازیبا ویڈیوز بنا رکھی ہیں، ویڈیوز کی وجہ سے ریمبو مجھے بلیک میل کرتا رہا۔

    عائشہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ریمبو بلیک میل کرکے 10لاکھ روپے لے چکا ہے، میں اپنی تنخواہ میں سے آدھے پیسے ریمبو کو دیتی تھی، ریمبو ساتھی بادشاہ کے ساتھ مل کر ٹک ٹاک گینگ چلاتا ہے۔

    ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شارق جمال نے تاحال کیس پر بات کرنے سے انکار کردیا۔

    یاد رہے کہ 14 اگست کے روز مینار پاکستان پر عائشہ اکرم کو وہاں موجود 400 افراد کی جانب سے تشدد اور جنسی حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

  • لاہور: ہوٹل میں لڑکی سے 7 روز تک مبینہ اجتماعی زیادتی

    لاہور: ہوٹل میں لڑکی سے 7 روز تک مبینہ اجتماعی زیادتی

    لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں واقع ایک ہوٹل میں لڑکی کو 7 روز تک مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ملت پارک میں واقع ہوٹل میں منتشا نامی لڑکی کو 7 روز تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

    متاثرہ لڑکی نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ اسے ظفر نامی لڑکے نے شادی کی تقریب میں رقص کے لیے بلایا اور ملت پارک ہجویری ہوٹل میں ٹھہرایا گیا جہاں 7 روز تک ظفر، اعظم اور حمزہ نے اجتماعی زیادتی کی۔

    لڑکی نے الزام لگایا کہ ملزمان نے اس کے 6 لاکھ روپے بھی چھین لیے۔

    سی سی پی او لاہور کے حکم پر ملت پارک پولیس نے منتشا کی درخواست پر تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق سامنے آسکیں گے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل لودھراں میں پولیس نے لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، متاثرہ لڑکی طبی معائنے کے لیے نیو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

  • لاہور: گجر پورہ میں لڑکیوں سے مبینہ زیادتی کیس میں نیا موڑ آگیا

    لاہور: گجر پورہ میں لڑکیوں سے مبینہ زیادتی کیس میں نیا موڑ آگیا

    لاہور: گجر پورہ میں دو لڑکیوں سے مبینہ زیادتی کا واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، گرفتار ملزم کے بیان سے نئی کہانی سامنے آگئی۔

    لڑکیوں سے مبینہ زیادتی کیس میں گرفتار فیکٹری مالک ندیم کا بیان سامنے آگیا، ملزم ندیم نے بتایا کہ میرے کزن عرفان کےگھر اس کے بیٹے کی پیدائش پر ڈانس پارٹی کرنے منصوبہ بنایا تھا۔

    ملزم ندیم کے مطابق پارٹی کے لیےعرفان نے دیگر5دوستوں کو بھی فیکٹری میں بلایا تھا، پارٹی کے لیے دونوں لڑکیوں کو شاہدرہ سے لایا گیا تھا۔

    ملزم ندیم نے پولیس کو دئے گئے بیان میں انکشاف کیا کہ دونوں لڑکیوں کو پارٹی میں ڈانس کے لیے15ہزار میں بک کیا گیا تھا، وعدے کے مطابق لڑکیوں کو دو بجے واپس گھر چھوڑ کر آنا تھا۔

    ملزم کا کہنا تھا کہ وقت پر چھوڑ کر نہ آسکے توصبح 7بجے لڑکیوں کو ان کے گھر پہنچادیا، وہاں پیسوں کے معاملے جھگڑا ہوگیا، اس تنازع پر لڑکیوں نے ہم پر زیادتی کا الزام لگا یا۔

    واضح رہے کہ پنجاب میں خواتین، بچیوں اور بچوں سے اجتماعی زیادتی کے متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں، 9 ستمبر 2020 کو ملزم شفقت نے عابد ملح سے مل کر گجرپورہ میں موٹر وے پر دوران ڈکیتی خاتون کو بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

  • ماں بیٹی سے زیادتی سے کرنے والا  رکشہ ڈرائیور اور اس کا ساتھی  گرفتار

    ماں بیٹی سے زیادتی سے کرنے والا رکشہ ڈرائیور اور اس کا ساتھی گرفتار

    لاہور : پولیس نے چوہنگ میں ماں بیٹی سے زیادتی کے واقعے میں ملوث رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا ہے ، دونوں ملزمان ریکاڈ یافتہ ہیں اور انکے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چوہنگ میں ماں بیٹی سےزیادتی کے واقعے میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال کا کہنا ہے کہ دوسرا ملزم منصب بھی ریکارڈ یافتہ ہے اور اس کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ رکشہ ڈرائیور کا ساتھی عمر بھی ریکارڈیافتہ نکلا ، ملزم عمرکیخلاف تھانہ نواب ٹاؤن،حویلی لکھا میں زیادتی کےمقدمات درج ہیں ، ملزمان کاتعلق پاکپتن اور ساہیوال سے ہے۔

    گرفتارملزم عمر کو کل عدالت میں پیش کیاجائےگا، جہاں ملزم کوشناخت پریڈکیلئےجیل بھجوانےکی استدعاکی جائے گی۔

    آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ مقدمےمیں گینگ ریپ،دہشتگردی سمیت دیگرسنگین دفعات شامل کی گئیں ہیں، گذشتہ شب 15پراطلاع ملتےہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچیں اور فوری کارروائی عمل میں لائی ، فارنزک ٹیم نےشواہداکٹھے کرلیے ہیں جبکہ متاثرہ خواتین کا میڈیکل بھی کروالیا گیا ہے۔

    آئی جی پنجاب نے کہا ملوث ملزمان کوسزا دلوانےمیں پولیس کوئی کسر نہیں اٹھا رکھےگی۔

    دوسری جانب چائلڈپروٹیکشن بیورو نے چوہنگ میں وہاڑی کی رہائشی ماں بیٹی سےمبینہ زیادتی کانوٹس لے لیا ہے، چیئرپرسن سارہ احمد کا کہنا ہے کہ ماں اور 15سالہ بیٹی سےمبینہ زیادتی افسوسناک ہے، چائلڈ پروٹیکشن ٹیم متاثرہ فیملی سے رابطہ کرے گی اور پولیس کی جانب سےتمام ملزمان کوجلدگرفتارکرلیاجائےگا۔