Author: بابر خان

  • گھر سے کپڑے چوری پر جھگڑا، شوہر نے بیوی بچے قتل کردئیے

    گھر سے کپڑے چوری پر جھگڑا، شوہر نے بیوی بچے قتل کردئیے

    لاہور : گرین ٹاؤن میں شوہر نے گھریلو جھگڑے کے بعد بیوی اور کمسن بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق درندگی و سفاکیت کی یہ داستان پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں رقم ہوئی جہاں گرین ٹاؤن کے رہائشی شخص نے معمولی جھگڑے کے بعد اپنی بیوی کو قتل کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ نے کچھ عرصہ قبل ہی دوسری شادی کی تھی، مقتولہ کا شوہر سے گھر سے کپڑے چوری کرنے پر جھگڑا ہوا تھا۔

    پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کپڑے چوری کا الزام سن کر طیش میں آگیا اور تیز دھار آلے سے اپنی بیوی اور بچوں کو قتل کردیا۔

    پولیس اور فرانز سائنس ایجنسی کی ٹیم کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے قتل ہونے والے دونوں بچے پہلے شوہر سے تھے۔

  • لاہور میں‌ نوکری کا جھانسہ دے کر نوجوان کا گردہ نکال لیا گیا

    لاہور میں‌ نوکری کا جھانسہ دے کر نوجوان کا گردہ نکال لیا گیا

    لاہور: پنجاب کے دارالحکومت کے جنرل اسپتال کے عملے کے مبینہ طور پر گردہ فروشی کا انکشاف ہوا ہے۔

    اے آر وائی نیوزکی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں جنرل اسپتال میں 20 سالہ نوجوان کو ڈرائیور کی نوکری کا جھانسہ دے کر خون کے نمونے لیے اور کچھ روز بعد اغوا کرکے گردہ نکال لیاگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ نوجوان کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، گردہ نکالنے کی واردات میں خاتون سمیت 5 ملزمان ملوث ہیں۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق جنرل اسپتال کا عملہ مبینہ طور پر گردہ فروشی کے کام میں ملوث ہے، 20 سالہ نوجوان بلال کو نوکری کا جھانسہ دیا گیا تھا کچھ روز بعد بیہوش کرکے گردہ نکال لیا گیا۔

    پولیس نے مقدمے میں جنرل اسپتال کے ڈرائیور نذیر کو بھی نامزد کیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گردہ فروشی میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا، ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔

  • ماضی کی معروف اداکارہ فردوس بیگم انتقال کرگئیں

    ماضی کی معروف اداکارہ فردوس بیگم انتقال کرگئیں

    لاہور: پاکستان فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فردوس بیگم انتقال کرگئیں، ان کی عمر اتہتر سال تھیں۔

    خاندانی ذرائع نے فردوس بیگم کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ دو روز سے لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں، جہاں وہ آج دوران علاج دم توڑ گئیں،دو روز قبل فردوس بیگم کو برین ہیمرج ہوا تھا

    لالی وڈ کی سینئر اداکارہ اداکارہ فردوس بیگم 4 اگست 1947 کو لاہور میں پیدا ہوئیں، ان کی عمر 73 سال تھیں، فلم نگری میں فردوس کے نام سے شہرت پانے والی پروین نے اپنی اداکاری کے باعث مداحوں کے دلوں اور سینما اسکرین پر خوب راج کیا۔

    فلم ملنگی، ہیر رانجھا، انسانیت سمیت ایک سو پچاس سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی فردوس کے مکالمے جہاں دلوں میں گھر کر جاتے وہیں ان کی فلموں کے گیت آج بھی کانوں میں رس گھولتے ہیں۔

    معروف اداکارہ نے پسماندگان میں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑا ہے، فردوس بیگم کو پاکستانی فلم انڈسٹری کی ہیر بھی کہا جاتا تھا۔

  • افغان انٹیلی جنس اور بھارتی خفیہ ایجنسی کا گٹھ جوڑ بے نقاب

    افغان انٹیلی جنس اور بھارتی خفیہ ایجنسی کا گٹھ جوڑ بے نقاب

    لاہور: کاؤئنٹر ٹیرارزم ڈیپارنمنٹ نے ملک میں دہشت گردی پھیلانے والے افغان انٹیلی جنس ایجنسی اور را کے مبینہ نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا ہے۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور سول سیکرٹریٹ کو نشانہ بنانےکا منصوبہ خاک میں ملاتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، دہشت گردوں کو شاہدرہ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

    سی ٹی ڈی کی ابتدائی تفتیش کے مطابق دہشت گرد دو ماہ قبل افغاستان سے آئے تھے، افغان انٹیلی جنس ایجنسی کےانڈر کور نے انہیں جلال آباد میں ٹاسک دیا تھا، اس موقع پر بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کا نمائندہ ملاقات میں موجود تھا، ان دہشت گردوں کو فنڈز بھی را کےافسر نےفراہم کیےتھے، گرفتار دہشت گردوں کے خلاف سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  سی ٹی ڈی کی راجن پور میں کارروائی

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے دستی بم ، اسلحہ، افغان کرنسی، موبائل فونز اور حساس مقامات کی ویڈیوز برآمد کی گئیں ہیں، دہشت گردوں نے سول سیکرٹریٹ کو نشانہ بنانےکا منصوبہ بنا رکھا تھا، گرفتار دہشت گردوں کی شناخت ثمرقند، عبدالرحمان ، وزیرگل، عصمت اللہ اور عمران کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے گذشتہ ماہ جنوبی پنجاب کے علاقے راجن پور میں کارروائی کرتے ہوئے 5 خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کرکے کالعدم تنظیم کا نیٹ ورک تباہ کردیا تھا۔

    ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے راجن پور میں کارروائی کر کے 5خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، گرفتار دہشت گردوں میں اعجاز، صغیر ،جابر، انور اورکامران شامل ہیں، دہشت گردوں سےخودکش جیکٹ، ہینڈگرنیڈ،بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمدکیاگیا ہے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گردوں نےچندماہ قبل بلوچستان سےنیٹ ورک راجن پور منتقل کیا تھا اور اب کارروائی کے بعد اس نیٹ ورک کو تباہ کردیا گیا ہے۔

  • گلوکارہ شبنم مجید کے بھائی کے قتل کے مقدمے کا ڈراپ سین ہوگیا

    گلوکارہ شبنم مجید کے بھائی کے قتل کے مقدمے کا ڈراپ سین ہوگیا

    لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں معروف گلوکارہ شبنم مجید کے بھائی عبدالوحید کے قتل کے مقدمے کا ڈراپ سین ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق معروف گلوکارہ شبنم مجید کے بھائی عبدالوحید کے قتل کی واردات میں بیوی کا بھائی ہی ملوث نکلا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق مقتول عبدالوحید کا اپنا بیوی کے ساتھ لڑائی جھگڑا رہتا تھا جس کا ملزم کو رنج تھا، گرفتار ملزم دین عباس نے اپنے دوست ارسلان رضا کے ساتھ مل کر مقتول عبدالوحید کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم دین عباس اور ارسلان رضا قتل کی سنگین واردات کے بعد روپوش ہوگئے تھے۔

    ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی بادامی باغ محمد اکرم اور انچارج انویسٹی گیشن محمد نواز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور کے علاقے بادامی باغ میں گلوکارہ شبنم مجید کے بھائی کو قتل کردیا گیا تھا، پولیس نے گلوکارہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔

    مدعیہ نے مقدمے میں مؤقف اپنایا تھا کہ میرے بھائی کو اس کے سالوں نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی تھیں۔

  • لاہور، کالے شیشوں والی گاڑی روکنا وارڈن کو مہنگا پڑ گیا

    لاہور، کالے شیشوں والی گاڑی روکنا وارڈن کو مہنگا پڑ گیا

    لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں کالے شیشوں والی گاڑی روکنا ٹریفک وارڈن کو مہنگا پڑ گیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں جیل روڈ پر ٹریفک وارڈن نے کار سوار کو روک کر کاغذات طلب کیے تو ڈرائیور نے وارڈن کے ساتھ بدتمیزی کی اور ٹکر مار کر اسے کار کے بونٹ پر گرادیا۔

    ٹریفک پولیس کے مطابق جیل روڈ پر وسیم نامی وارڈن نے کالے شیشے والی گاڑی کو روک کر کاغذات طلب کیے تھے، ڈرائیور نے وارڈن کے ساتھ بدتمیزی کی اور ٹکر مار کر اسے گراکر فرار ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق کار سوار وارڈن کو بونٹ پر بٹھا کر جیل روڈ پر زگ زیگ کرتے ہوئے سڑک پر پر گھماتا رہا اور پھر اسے بریک لگا کر گرادیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ وارڈن وسیم کی مدعیت میں نامعلوم کار مالک کے خلاف تھانہ شادمان میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے، کار مالک کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

  • لاہور میں 105 چالان کروانے والی گاڑی پکڑی گئی

    لاہور میں 105 چالان کروانے والی گاڑی پکڑی گئی

    لاہور: پنجاب کے شہر لاہور میں 105 ای چالان کروانے والی نادہندہ گاڑی پکڑی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گنگا رام اسپتال لاہور کے قریب سے 105 ای چالان والی نادہندہ گاڑی پکڑی گئی، گاڑی کے مالک پر چالان کی رقم 50 ہزار 300 روپے واجب الادا ہیں۔

    ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق اتھارٹی کی نشاندہی پر وارڈنز نے گاڑی کو تھانہ مزنگ میں بند کروادیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ گاڑی کے مالک کے ذمہ کل واجب الادا رقم 50 ہزار 300 روپے ہے۔

    واضح رہے کہ ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف سیف سٹیز اور ٹریفک پولیس کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں، 5 یا زائد ای چالان نادہندہ گاڑی کے مالکان کو ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ کیا جارہا ہے۔

    چیف ٹریفک آفیسر نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ قوانین کی پاسداری کریں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور میں سیف سٹی اتھارٹی نے نادہندگان کو ای چالان ایس ایم ایس کے ذریعے بھیجنے کا آغاز کیا تھا۔

    سیف سٹی اتھارٹی کی نشاندہی پر لاہور میں 83 ای چالان والی نادہندگاہ گاڑیاں پکڑی گئی تھی، ان 83 گاڑیوں کے مالکان کے ذمے واجب الادا کل رقم 41 ہزار 300 روپے ہے۔

  • لاہور میں 7 سالہ بچی اغوا کے بعد قتل، ملزم گرفتار

    لاہور میں 7 سالہ بچی اغوا کے بعد قتل، ملزم گرفتار

    لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں 7 سالہ بچی کو مبینہ طور پر اس کے ہمسائے نے اغوا کے بعد قتل کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق باغبانپورہ کے علاقے میں 7 سالہ بچی نبیلہ کو مبینہ طور پر اس کے ہمسائے نے اغوا کے بعد قتل کردیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق بچی کو گزشتہ روز اغوا کیا گیا تھا اور ایک روز بعد اس کی لاش گلی میں کوڑے پھینکنے والی جگہ سے برآمد ہوئی، بچی بازار سے سودا لینے گئی تھی جس کے بعد لاپتا ہوگئی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں، ملزم ندیم مقتول بچی کا دور کا رشتہ دار اور ایک بچے کا باپ ہے، وہ لواحقین کے ساتھ بچی کو تلاش کرتا رہا، شک گزرنے پر پولیس نے ملزم کے گھر کی تلاشی لی تو وہاں سے بچی کی چپلیں برآمد ہوئیں۔

    ذرائع کے مطابق بچی کی والدہ قوت گویائی سے محروم ہیں اور والد محنت مزدوری کرکے گزر بسر کرتے ہیں، لواحقین نے ملزم کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

    ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ باغبانپورہ پولیس نے بچی کے اغوا اور قتل کے ملزم ندیم کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم بچی کا ہمسایہ ہے، بچوں کے ساتھ تشدد کرنے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

  • چینی اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات، شہباز فیملی اور جہانگیر ترین کے خلاف مقدمات درج

    چینی اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات، شہباز فیملی اور جہانگیر ترین کے خلاف مقدمات درج

    لاہور: ایف آئی اے میں چینی بحران اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور جہانگیر ترین کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے چینی بحران اور منی لانڈرنگ کے لیے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز سمیت جہانگیر ترین اور علی ترین کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

    ملزمان کے خلاف چینی اسکینڈل سمیت منی لانڈرنگ کی تحقیقات چل رہی تھیں، جہانگیر ترین اور علی ترین کے خلاف 406، 109، 420 اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے، جب کہ شہباز شریف، حمزہ اور سلمان کے خلاف دھوکا دہی، فراڈ سمیت دیگر دفعات کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    مقدمے کے مطابق جے ڈی ڈبلیو کے اکاؤنٹ سے 1.2 بلین روپے کمپنی جے کے ایف ایس ایل منتقل ہوئے، یہ کمپنی جہانگیر ترین کے بچوں کی ملکیت ہے، جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز نے سالانہ گوشواروں میں غلط اعداد و شمار دیے، جے ڈی ڈبلیو نے جے کے ایس ایف ایل کو 4.35 ارب میں خریدا تھا۔

    دستاویز کے مطابق اس ڈیل سے متعلق بوگس رپورٹ جمع کرائی گئی تھی، جے کے ایس ایف ایل نے وضاحت کی کہ اسے دوسرا خریدار نہیں ملا، جب کہ جے ڈی ڈبلیو نے دھوکا دہی کر کے پبلک شیئر ہولڈرز کے پیسوں سے ڈیل خریدی، جہانگیر ترین اور علی ترین نے منصوبہ بندی سے دھوکا دہی کی۔

    دستاویز کے مطابق جہانگیر ترین جے ڈی ڈبلیو اور علی ترین جے کے ایس ایف ایل کے سی ای او تھے، اثاثوں کی خریداری کا معاملہ ایک ہی دن میں طے کر لیا گیا تھا، جہانگیر ترین مجرمانہ خیانت اور دھوکا دہی کے مرتکب ہوئے۔

    دوسری طرف ایف آئی اے کی تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ شریف گروپ کی جعلی کمپنیز کے کھاتوں میں 25 ارب جمع کرائے گئے، یہ رقم 2008 سے 2018 کے دوران جمع کرائی گئی، ٹرانزیکشنز رمضان اور العریبیہ شوگرملز کے ملازمین کے اکاؤنٹس میں بھی ہوئی، ملازمین نے اعتراف کیا کہ اکاؤنٹس سلیمان شہباز کی خفیہ ٹرانزیکشنز کے لیے کھولے گئے تھے۔

    ایف آئی اے کے مطابق مشتاق چینی والا نے بطور ثبوت چینی کی فروخت کے خفیہ بہی کھاتے فراہم کیے، ان کھاتوں میں رقوم ان افراد نے بھی جمع کرائی جن کا چینی کاروبار سے تعلق نہیں تھا، رقم جمع کرانے والوں میں سیاست دان، سیاسی وابستگی رکھنے والے افراد شامل تھے۔

    ایک سیاست دان کے مطابق اس نے شہباز شریف کو پارٹی ٹکٹ کے لیے 14 ملین کے چیک دیے، چیکس رمضان شوگر ملز کے چپراسی گلزار کے اکاؤنٹ میں کیسے گئے یہ نہیں معلوم۔

  • لاہور، معصوم بچے سے زیادتی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

    لاہور، معصوم بچے سے زیادتی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس نے سات سالہ معصوم بچے کے ساتھ زیادتی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سات سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے بچے کو چند روز قبل جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزم مبشر بچے کا استاد تھا جو اسے گزشتہ تین ماہ سے اپنے گھر میں دینی تعلیم دے رہا تھا، گرفتار ملزم مبشر نے اپنے دوست شیراز کے ساتھ مل کر بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان مبشر اور شیراز بچے کی حالت غیر ہونے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں: گوجرانوالہ میں لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی، پانچ ملزمان گرفتار

    ذرائع کے مطابق بچے سے زیادتی کا مقدمہ باغبانپورہ پولیس نے درج کیا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں گوجرانوالہ پولیس نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے 5 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

    متاثرہ لڑکی نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی رپورٹ تھانہ نوشہرہ ورکاں میں درج کرائی جس کے بعد پولیس نے واقعے میں ملوث ملزمان کو حراست میں لے لیا۔