Author: بابر خان

  • رجب بٹ نامی ٹک ٹاکر گرفتار!

    رجب بٹ نامی ٹک ٹاکر گرفتار!

    لاہور: پولیس نے لائسنس کے بغیر شیر کا بچہ اور اسلحہ رکھنے پر رجب بٹ نامی سوشل میڈیا انفلوئنسر کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف کے ہمراہ پولیس نےگھر پر چھاپہ مارا، اس دوران غیر قانونی شیر کا بچہ تحفے میں لینے پر رجب بٹ کو گرفتار کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف نے رجب بٹ کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا چونگ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کیا۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ رجب بٹ سے غیر قانونی کلاشنکوف بھی برآمد ہوئی، ملزم کے خلاف ناجائز کلاشنکوف رکھنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    یاد رہے کہ حال ہی میں رجب بٹ نے اپنی شادی پر خطیر رقم خرچ کی، شادی کے تمام فنکشنز میں لوگوں پر پیسے پھینکنے پر ان پر تنقید بھی کی گئی۔

  • سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد گرفتار

    لاہور : محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق دہشت گردی خدشات کے پیش نظر پنجاب کے مختلف شہروں میں 65 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے گئے، سی ٹی ڈی نے بتایا کہ انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کارروائی لاہور، میانوالی، بہاولپور، جھنگ، ٹوبہ  ٹیک سنگھ میں کی گئی، لاہور، میانوالی سے فتنہ الخوارج  کے 2 دہشت گرد کو اسلحہ اور باروی مواد سمیت گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر شہروں سے 3 دہشتگرد گرفتار ہوئے۔

    دہشتگردوں سے دھماکا خیز مواد، 4 دستی بم، 18 فٹ فیوز وائر، اسلحہ، موبائل، نقدی برآمد ہوا، دہشت گردوں کی شناخت امجد، شیر، زباب، طیب اور بازخان کے ناموں سے ہوئی، دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔

    سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے 980 کومبنگ آپریشنز کے دوران 109 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، کومبنگ آپریشنز میں 32662 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

  • سابق آئی جی جیل خانہ جات پنجاب شاہد سلیم بیگ گھر واپس پہنچ گئے

    سابق آئی جی جیل خانہ جات پنجاب شاہد سلیم بیگ گھر واپس پہنچ گئے

    لاہور: پنجاب کے سابق آئی جی جیل خانہ جات شاہد سلیم بیگ گھر واپس پہنچ گئے۔ ان کو دو روز قبل تحویل میں لیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

    ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ شاہد سلیم بیگ کے گھریلو ملازمین نے بتایا کہ وہ دو دن سے گھر میں نہیں تھے جبکہ ان کا موبائل فون بھی بند تھا۔

    ذرائع نے بتایا کہ سابق آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کی اہلیہ سرکاری ملازم ہیں اور وہ بھی دو دن دفتر میں نہیں آئیں۔

    شاہد سلیم بیگ نے آج حراست میں لیے جانے کی خبر کے کئی گھنٹے بعد ویڈیو جاری کی تھی جس میں انہوں نے اپنے حراست میں لینے کی خبر گھر میں چائے پیتے ہوئے دیکھی۔

    تمام میڈیا نے سابق آئی جی جیل خانہ جات کی گرفتاری کی خبر نشر کی تھی۔

    شاہد سلیم بیگ نے گھر میں چائے پیتے اور گرفتاری کی خبر دیکھتے ہوئے ویڈیو میں کہا کہ گھر میں چائے پیتے ہوئے اپنی ہی گرفتاری کی خبر دیکھ کر کیسا لگا؟

    ان کا کہنا تھا کہ اپنے ہی متعلق غلط خبر سنتے ہوئے کیسا لگا اس کو کہتے ہیں زرد صحافت، یہ ہے پاکستان کا میڈیا، غلط خبریں سنیں اور چائے انجوائے کریں۔

  • پی ٹی آئی رہنما کا قتل، پولیس نے کرائے کے قاتل کو بھی گرفتار کر لیا

    پی ٹی آئی رہنما کا قتل، پولیس نے کرائے کے قاتل کو بھی گرفتار کر لیا

    لاہور: پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل میں ملوث کرائے کے قاتل کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور اسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد کے قتل میں پیش رفت ہوئی ہے، آرگنائزڈ کرائم یونٹ اقبال ٹاؤن نے قتل میں ملوث شوٹرز کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کرائے کے قاتل شہریار اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جن کے ساتھ مقتول ڈاکٹر شاہد صدیق کے بیٹے قیوم نے ایک کروڑ 60 لاکھ میں ڈیل کی تھی۔

    پولیس حکام کے مطابق قیوم نے شوٹرز کی مدد سے والد کو قتل کروایا، ڈاکٹر شاہد کے قتل کا مقدمہ ان کے دوسرے بیٹے تیمور کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، جس کے مطابق ڈاکٹر شاہد صدیق اپنی گاڑی میں بیٹھنے لگے تو شوٹر نے فائرنگ کر دی۔

    مقتول پی ٹی آئی رہنما کا بیٹا قیوم سامنے اپنی کار کے باہر بیٹھا باپ کو قتل ہوتے دیکھ رہا تھا، قتل کی واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی پہلے ہی برآمد ہو چکی ہے، پولیس حکام کے مطابق مرکزی ملزمان شہریار، شہریار کے والد سجاد اور چچا شاہد نے مل کر قتل کیا، جب کہ ملزم شہریار نے 16 لاکھ 75 ہزار روپے وصول کیے تھے۔

  • لاہور :  پی ٹی آئی رہنما کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

    لاہور : پی ٹی آئی رہنما کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

    لاہور: تحریک انصاف کے رہنما اور نجی اسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد صدیق کوقتل کردیا گیا، انھیں مسجد کے باہرگولیاں ماری گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ پیش آیا،جس میں نامعلوم کار سوار گاڑی میں آئے اور پی ٹی آئی کابانی رکن اور نجی اسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد صدیق کو قتل کردیا۔

    پولیس نے بتایا کہ رہنما پی ٹی آئی کو ویلنشیاء ٹاؤن میں نماز جمعہ کی ادائیگی کےبعد خضرا مسجد کے باہرگولیاں ماری گئیں اور ملزمان فائرنگ کرکے فرارہوگئے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے وقت ان کا بیٹا اورڈرائیوربھی ساتھ تھے مگروہ محفوظ رہے، ڈاکٹر شاید صدیق کو چار گولیاں لگیں، وہ زخمی حالت میں اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔

    رہنما پی ٹی آئی کی جوہرٹاؤن اور ویلنشیاء ٹاؤن میں رہائش گاہ تھی تاہم پولیس نے جائے وقوع سے شواہد جمع کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے ملزموں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

  • لاہور میں بکرے چھیننے والے ملزمان گرفتار

    لاہور میں بکرے چھیننے والے ملزمان گرفتار

    لاہور میں سرعام نوجوان سے بکرے چھیننے والے پکڑے گئے۔

    ڈی آئی جی آپریشنز عمران کشور کے مطابق سمن آباد میں گن پوائنٹ پر بکرے چھیننے والے 2 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ ملزمان کا سرغنہ ضمیر علی اور  ساتھی عامر کو گرفتار کیا گیا۔

    انہوں نے بتایا کہ دونوں ملزمان نے پہلے کار چھینی پھر بکرے چھیننےکی واردات کی، ملزمان گاڑی شیرا کوٹ میں چھوڑ کر بکرے لیکر فرار ہو گئے تھے۔

    ڈی آئی جی آپریشنز کا کہان ہے کہ گرفتار ملزمان نے 10سے زائد وارداتوں کا انکشاف ہے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • لاہور: ماں اپنے 4 کمسن بچوں کو پارک میں چھوڑ گئی

    لاہور: ماں اپنے 4 کمسن بچوں کو پارک میں چھوڑ گئی

    لاہور:ماں گریٹر اقبال پارک کے نزدیک 4 کمسن بچوں کو چھوڑ گئی، بچوں میں 3بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق والدہ بچوں کو شام کو لیکر آئی تھی اور بچوں چھوڑ کرچلی گئی، سب سے چھوٹی بیٹی کی عمر 6 ماہ، بیٹے کی عمر 3 سے 4 سال کے درمیان ہے۔ بچے لاوارث سڑک پرے رہے، مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی۔

    پولیس کے مطابق لاوارث بچے نے مقامی افراد کو رہائشی علاقہ رائے کوٹ بتایا ہے، بچوں کے بارے میں مزید معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔

    لاوارث بیٹے نے پولیس نے بتایا کہ والد، والدہ کو مارتے تھے، پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں سے والدہ کی تلاش شروع کردی۔

    اس سے قبل بہاولپور کے علاقے مسافر خانہ میں بیوی سے ناراضگی پر سنگدل باپ نے اپنی دو معصوم بیٹیوں کو موت کی نیند سلادیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سجاد نے اپنی 5 سالہ اور 3 سالہ بیٹی کوقتل کرکے پولیس کو گرفتاری دے دی۔

    پولیس کے مطابق پولیس بیوی کی طرف سے عدالتی آرڈر پربچیاں برآمد کرنے گئی تھی، ملزم نے پولیس کو گھر کے باہر کھڑا کیا اور اپنی بیٹیوں کو قتل کردیا۔

    14 اگست کو نمائش چورنگی سے لاپتہ 4 سالہ عائشہ مل گئی

    ملزم کی بیوی میکے تھی، بچیوں کی حوالگی کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مزید کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

  • سی ٹی ڈی مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت ہوگئی

    سی ٹی ڈی مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت ہوگئی

    لاہور: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) سے مقابلے کے دوران ہلاک 4 ملزمان کی شناخت کرلی گئی۔

    محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) حکام کے مطابق 12 مئی کو لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے، چاروں دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے تھے۔

    تاہم اب حکام کا بتانا ہے کہ ان ہلاک ملزمان کی شناخت فیضان، لقمان، طاہر اور ہارون کے نام سے ہوئی ہے، کالعدم ٹی ٹی پی کا ٹارگٹ کلر فیضان بٹ کو اسلحہ، دستی بم برآمدگی کیلئے کرول جنگل لے کر جارہے تھے اس دوران فیضان کے 5 ساتھیوں نے حملہ کردیا۔

    حکام نے بتایا کہ مقابلے کے دوران فیضان سمیت 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے، ان میں سے 3 ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم  سے تھا، جس کا کام فیضان کو افغانستان لے کرجانا تھا، اس مقابلے کے دوران فیضان سمیت 4 دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے تھے، ہلاک دہشت گردوں سے 2 کلاشنکوف اور ایک پستول برآمد ہوئی تھی۔

  • سی آئی اے اہلکار منشیات فروشوں سے ملے ہوئے ہیں، لاہور ایس ایچ او کا الزام

    سی آئی اے اہلکار منشیات فروشوں سے ملے ہوئے ہیں، لاہور ایس ایچ او کا الزام

    لاہور: لاہور میں ایس ایچ او ہڈیارہ محمد خالد خان نے سی آئی اے اہلکاروں پر منشیات فروشوں سے گٹھ جوڑ کا الزام عائد کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ہڈیارہ کے ایس ایچ او محمد خالد نے سی آئی اے اہلکاروں پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ منشیات فروشوں سے ملے ہوئے ہیں۔

    ایس ایچ او ہڈیارہ نے ایک ویڈیو میں کہا کہ سی آئی اے اہلکار علاقے سے منشیات فروش لے جا کر چھوڑ دیتے ہیں، ملزمان کی گرفتاری پر ضابطے کی کارروائی بھی پوری نہیں کی جاتی۔

    انھوں نے کہا منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کا ٹاسک اعلیٰ افسران نے مجھے سونپا ہے، لیکن سی آئی اے اہلکار مجھے کارروائی کرنے پر ہراساں کر رہے ہیں، جب معاملے کی نشان دہی کی تو میرے خلاف اب جھوٹی رپورٹ مرتب کی جا رہی ہے۔

    ایس ایچ او خالد خان نے اعلیٰ افسران سے اس معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سی آئی اے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    دوسری طرف آج ہفتے کو لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں صبح سویرے پولیس مقابلے میں ایک کانسٹیبل جاں بحق جب کہ ایک کانسٹیبل شدید زخمی ہو گیا ہے، اور مقابلے میں دو ڈاکو بھی مارے گئے۔ باغبانپورہ میں واقع ایک پٹرول پمپ پر دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو ڈکیتی کی واردات کر رہے تھے کہ گشت پر مامور دو پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔

    پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، پولیس کے جوانوں نے بھی فائرنگ کی، دو طرفہ فائرنگ سے دونوں ڈاکو موقع پر مارے گئے جب کہ پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، جنھیں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم کانسٹیبل عمران حیدر جاں بر نہ ہو سکا۔

  • امریکی سفارتخانے کے وفد کی مجرم ظاہر جعفر سے ملاقات

    امریکی سفارتخانے کے وفد کی مجرم ظاہر جعفر سے ملاقات

    راولپنڈی: امریکی سفارت خانہ کے وفد نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی سفارتخانے کے وفد اڈیالہ جیل کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے نور مقدم قتل کیس کے مجرم ظاہر جعفر سے ملاقات کی ہے۔

    امریکی سفارتخانے کے وفد کو مجرم ظاہر جعفر تک قونصلر رسائی دی گئی، امریکی سفارتخانہ کے وفد کی مجرم ظاہر جعفر سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ روم میں ملاقات کرائی گئی۔

    وفد میں مائیکل مرفی، اسامہ حنیف اور نوید غازی شامل تھے، ملاقات ختم ہونے پر امریکی سفارتخانہ کا وفد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگیا۔

    واضح رہے کہ مجرم ظاہر جعفر کو سابق سفارتکار کی بیٹی نور مقدم کے قتل میں سزا سنائی گئی جس کے بعد وہ قیدہے۔

    یاد رہے کہ ظاہر جعفر امریکی شہریت بھی رکھتا ہے جس نے اپنی سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔