Author: بابر خان

  • لاہور میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

    لاہور میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

    لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے گلشن راوی میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔

    پولیس کے مطابق گھر کے باہر سے ایک خاتون شکیلہ کفیل کی لاش برآمد ہوئی جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا کچھ ہی فاصلے پر کفیل بابر نامی نوجوان کی لاش بھی پڑی تھی جس نے کن پٹی پر گولی مار کر خودکشی کی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی ہیں، خاوند نے پہلے بیوی کو قتل کیا اور بعد میں خودکشی کرلی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    ادھر بہاولپور میں 75 سالہ شوہر نے 70 سال کی بیوی کو قتل کردیا، پولیس نے شوہر سے تفتیش کی تو ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا۔

    پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

  • سی سی پی اولاہور کا ایکشن ، شہری پر بد ترین تشدد کرنے والے  پولیس اہلکار گرفتار ، مقدمہ درج

    سی سی پی اولاہور کا ایکشن ، شہری پر بد ترین تشدد کرنے والے پولیس اہلکار گرفتار ، مقدمہ درج

    لاہور : ینگ ڈاکٹر کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے والے پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا، فارن افیئرزآفس کے باہر تعینات اہلکاروں نے شہری نعمان کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوگیا، لاہور میں کیمپ آفس کے سامنے پولیس کانسٹیبلز نے ینگ ڈاکٹر پر بد ترین تشدد کیا ، پولیس کانسٹیبل ینگ ڈاکٹر کو گریبان سے پکڑ کر گھسیٹتا رہا۔

    ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن نے آئی جی پنجاب سےنوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفیدکوٹ کےتقدس پامال کرنےوالےکےخلاف ایکشن لیا جائے، جس کے بعد سی سی پی اولاہور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری انکوائری کا حکم دیا تھا۔

    ایس پی سیکیورٹی تھری اور ایس پی سیکیورٹی ہیڈکوارٹرز نے انکوائری کی ، ابتدائی رپورٹ میں ہیڈکانسٹیبل گلفام اورکانسٹیبل اسلام قصوروارقرارپائے گئے ، دونوں اہلکاروں نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے شہری ڈاکٹر نعمان کی عزت نفس کو مجروح اور حبس بے جاء میں رکھا۔

    سربراہ لاہور پولیس محمد عمر شیخ نے فوری ایکشن لیا اور شہری کی عزت نفس مجروح کرنے والے اہلکاروں ہیڈ کانسٹیبل گلفام اور کانسٹیبل اسلام کو گرفتار کرکے تھانہ شادمان میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    سی سی پی او لاہور نے کہا کہ کسی بھی پولیس اہلکار کو شہریوں کی عزت نفس مجروح کرنے کا کوئی حق نہیں، ہم شہریوں کو عزت دیں گیں تو پولیس کو خودبخود عزت ملے گی۔

    عمر شیخ کا کہنا تھا کہ ہمارا کام شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا، اختیارات سے تجاوز ہرگز برداشت نہیں، شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں بلا جھجک سی سی پی او آفس کمپلینٹس سیل تشریف لا سکتے ہیں۔

  • گجرپورہ زیادتی کیس: آٹھ اسپیشل ٹیمیں بھی مرکزی ملزم عابد  کا سراغ لگانے میں ناکام

    گجرپورہ زیادتی کیس: آٹھ اسپیشل ٹیمیں بھی مرکزی ملزم عابد کا سراغ لگانے میں ناکام

    لاہور : گجرپورہ لنک روڈ زیادتی کیس میں آٹھ اسپیشل ٹیمیں بھی مرکزی ملزم عابد کا سراغ نہ لگا سکیں ، ملزم پولیس کو3 بار چکما دیکر فرار ہو چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گجرپورہ لنک روڈ زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد سترہ روز بعد بھی گرفتار نہ ہوسکا، عابد کو گرفتار کرنے کے لیے 8 اسپیشل ٹیمیں کام کررہی ہیں ، ٹیموں میں سی ٹی ڈی،اسپیشل برانچ اورکوئیک رسپانس فورس کےاہلکارشامل ہیں تاہم آٹھ اسپیشل ٹیمیں بھی مرکزی ملزم عابد کا سراغ نہ لگا سکیں۔

    ملزم عابد پولیس کو3 بار چکما دیکر فرارہوچکاہے ، پولیس نےملزم عابدکوبلیک لسٹ میں بھی شامل کررکھاہے جبکہ ملزم عابد اور اس کی بیوی کا شناختی کارڈبلاک کرا دیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عابدقصور،ننکانہ اورشیخوپورہ سے پولیس کوچکمادیکرفرارہوا، ملزم کی اطلاع دینے والے کو 25لاکھ روپے انعام دینےکااعلان کیا گیا ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے کچے کے علاقوں میں بھی مخبری کا نیٹ ورک تیز کر دیا ہے، کیس کا مرکزی ملزم شفقت پولیس کے پاس چودہ روزہ ریمانڈ پر ہے۔

    پولیس نے مرکزی ملزم عابد علی کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کے لئے پمفلٹ تیار کر کے اس کی تلاش کر رہے ہیں، صوبائی سطح پر مختلف صوبوں میں پولیس نے عابد علی کی تصاویر اور پمفلٹس اور حلیہ جات فراہم کردئیے ہیں جبکہ پولیس قبائلی علاقوں میں بھی ملزم کی گرفتاری کےلیے رابطے میں ہے۔

    خیال رہےگرفتار شفقت علی اور دیگر ملزمان عابد کی بیوی،سالی دوقریبی عزیز،عابد کا ساتھی بالامستری ،وقارالحسن سے تفتیش جاری ہے جبکہ شفقت اعتراف جرم بھی کرچکا ہے۔

  • لنک روڈ زیادتی کیس : مرکزی ملزم عابد علی پولیس کے لئے چھلاوا بن گیا

    لنک روڈ زیادتی کیس : مرکزی ملزم عابد علی پولیس کے لئے چھلاوا بن گیا

    لاہور :  لنک روڈ خاتون زیادتی کیس کو 15 روز گزر گئے لیکن کوئی پیش رفت نہ ہو سکی ، پنجاب پولیس اب تک مرکزی ملزم عابد علی کو پکڑنے میں ناکام ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق  لنک روڈ زیادتی کیس کا مرکزی ملزم پولیس کے لئے چھلاوا بن گیا، 15  روز گزر گئے، ملزم عابد علی کو گرفتار نہ کیا جا سکا،  پولیس کا کہنا ہے کہ  ملزم عابد کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں ہمہ وقت متحرک ہیں۔

    آئی جی پنجاب نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریپڈ رسپانس فورس تشکیل دے دی ہے، ہر ضلع میں ایک گاڑی، ایک اے ایس آئی انچارچ اور چار اہلکار 24 گھنٹے ڈیوٹی دیں گے۔

    ٹیمیں ملزم کے حوالے سے کوئی بھی معلومات ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو رپورٹ کریں گی ، ٹیم انچارج کے موبائل نمبرز ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔

    مزید پڑھیں : لنک روڈزیادتی کیس: مرکزی ملزم عابد کی گرفتاری کیلئے ریپڈ رسپانس فورس تشکیل

    پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے کچے کے علاقوں میں بھی مخبری کا نیٹ ورک تیز کر دیا ہے، کیس کا مرکزی ملزم شفقت پولیس کے پاس چودہ روزہ ریمانڈ پر ہے۔

    دوسری جانب پولیس نے مرکزی ملزم عابد علی کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کے لئے پمفلٹ تیار کر کے اس کی تلاش کر رہے ہیں، صوبائی سطح پر مختلف صوبوں میں پولیس نے عابد علی کی تصاویر اور پمفلٹس اور حلیہ جات فراہم کردئیے ہیں  جبکہ پولیس قبائلی علاقوں میں بھی ملزم کی گرفتاری کےلیے رابطے میں ہے

  • لنک روڈ زیادتی کیس :دہشت گردوں کو پکڑنے والی سی ٹی ڈی بھی عابد علی کا کھوج نہ لگا سکی

    لنک روڈ زیادتی کیس :دہشت گردوں کو پکڑنے والی سی ٹی ڈی بھی عابد علی کا کھوج نہ لگا سکی

    لاہور: لنک روڈ خاتون زیادتی کیس میں دہشت گردوں کو پکڑنے والی سی ٹی ڈی بھی مرکزی ملزم عابد علی کا کھوج نہ لگا سکی، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا دعویٰ ہے کہ بہت جلد ملزم عابد کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور لنک روڈ خاتون زیادتی کیس کوتیرہ روز گزر گئے لیکن کوئی پیش رفت نہ ہو سکی، پولیس مرکزی ملزم عابد علی کو گرفتار نہ کرسکی۔

    پولیس کی طرف سے ملزم کو جلد گرفتار کرنے کے دعوے جاری ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کے مرکزی ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر مختلف اضلاع میں چھاپے مارے گئے، تاحال ملزم عابد پولیس کے قابو نہ آسکا۔

    دہشتگردوں کو پکڑنے والی سی ٹی ڈی بھی عابد علی کا کھوج نہ لگا سکی، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا دعویٰ ہے کہ بہت جلد ملزم عابد کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

    دوسری جانب گرفتار شفقت علی اور دیگر ملزمان عابد کی بیوی،سالی دوقریبی عزیز،عابد کاساتھی بالامستری ،وقارالحسن سے تفتیش جاری ہے جبکہ شفقت اعتراف جرم بھی کرچکا ہے۔

    خیال رہے عابد کے حلیہ بدلنے کی اطلاعات پر پنجاب پولیس نے ملزم کے مختلف روپ میں خاکے جاری کردیئے تھے جبکہ ملزم کی گرفتاری کےلئےدائرہ دوسرے صوبوں تک بھی بڑھا دیا گیا ہے۔

    پولیس نےعابدعلی کے سات مختلف خاکے تیار کرالیے جو تفشیشی ٹیموں کے حوالے کر دئیے گئے ہیں ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بغیر داڑھی، بغیر مونچھوں، بغیر بالوں اور کلین شیو ہو سکتا ہے۔

  • گجرپورہ زیادتی کیس:  مرکزی ملزم عابد کے 2 بہنوئی  گرفتار

    گجرپورہ زیادتی کیس: مرکزی ملزم عابد کے 2 بہنوئی گرفتار

    قصور : گجرپورہ زیادتی کیس میں پولیس نے مرکزی ملزم عابد کے 2 بہنوئیوں کو گرفتار کرلیا، ملزم عابد کچھ دن قبل دونوں کے ساتھ رابطے میں رہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس گجرپورہ لنک روڈ زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابدکوگرفتار کرنے میں تاحال ناکام ہے، پولیس نے قصورآپریشن کےدوران ملزم کے 2 بہنوئی حراست میں لئے، زیرحراست افراد کی شناخت عارف علی اور صابرعلی کے نام سےہوئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کا تعلق بہاولنگر سے ہے، ملزم عابد کچھ دن قبل دونوں کےساتھ رابطے میں رہا تھا۔

    یاد رہے عابد کے حلیہ بدلنے کی اطلاعات پر پنجاب پولیس نے ملزم کے مختلف روپ میں خاکے جاری کردیئے ہیں اور ملزم کی گرفتاری کےلئےدائرہ دوسرے صوبوں تک بھی بڑھا دیا گیا ہے۔

    پولیس نےعابدعلی کے سات مختلف خاکے تیار کرالیے جو تفشیشی ٹیموں کے حوالے کر دئیے گئے ہیں ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بغیر داڑھی، بغیر مونچھوں، بغیر بالوں اور کلین شیو ہو سکتا ہے۔

    عابد کی بیوی،سالی دوقریبی عزیز،عابد کاساتھی بالامستری ،وقارالحسن شفقت گرفتار ہیں جبکہ شفقت اعتراف جرم بھی کرچکا ہے۔

  • گجرپورہ زیادتی کیس، ملزم عابد کی گرفتاری کیلئے دائرہ کار دیگر صوبوں تک بڑھا دیا گیا

    گجرپورہ زیادتی کیس، ملزم عابد کی گرفتاری کیلئے دائرہ کار دیگر صوبوں تک بڑھا دیا گیا

    لاہور : گجرپورہ زیادتی کیس کے ملزم عابد کی گرفتاری کیلئے دائرہ کار دیگرصوبوں تک بڑھا دیا گیا اور صوبے کے داخلی وخارجی راستوں پر ناکہ بندی کے احکامات جاری کردیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق گجرپورہ زیادتی کیس میں پنجاب پولیس نے مرکزی ملزم عابد کی گرفتاری کیلئے دائرہ کار دیگرصوبوں تک بڑھاتے ہوئے دوسرے صوبوں سے رابطہ کرلیا ہے اور ملزم کی تفصیلات شیئرکردیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس نے صوبے کے داخلی وخارجی راستوں پر ناکہ بندی کے احکامات کردیے ہیں جبکہ ملزم عابد کی گرفتاری کے لئے ٹیموں کے مختلف شہروں میں بھی رابطے جاری ہے۔

    دوسری جانب پولیس کی جانب سے زیر حراست افراد سے بازپرس کا عمل جاری ہے جبکہ سادہ کپڑوں میں مزارات پر بھی اہلکار تعینات کردیے ہیں۔

    اس سے قبل گجرپورہ زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد علی کی تصویر اور معلومات فرانزک ڈیپارٹمنٹ سے لیک ہونے کا انکشاف سامنے آیا تھا اور ملزم عابد کی تصویر اورمعلومات لیک ہونےکےمعاملےکی ابتدائی رپورٹ ایوان وزیراعلیٰ کوموصول ہوگئی تھی۔

    جس کے مطابق عابد کی تصویر اور معلومات لیک کرنے والے شخص کی نشاندہی کرلی گئی ، حتمی رپورٹ وزیراعلیٰ کو دورہ جنوبی پنجاب سے واپسی پر پیش کی جائے گی۔

    پنجاب کابینہ اجلاس میں عابد کی تصویر لیک ہونے پر ارکان نے احتجاج کیاتھا، ذرائع کے مطابق تصویر اور معلومات لیک ہونے سے ملزم عابد کو فرار ہونے کا موقع ملا۔

  • گجرپورہ زیادتی کیس کا مرکزی ملزم پولیس کو چکمہ دے کر فرار

    گجرپورہ زیادتی کیس کا مرکزی ملزم پولیس کو چکمہ دے کر فرار

    لاہور: گجرپورہ زیادتی کیس کا مرکزی عابد علی ننکانہ صاحب پولیس کو چمکا دے کر فرار ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق گجرپورہ لنک روڈ زیادتی کیس کے ملزم عابد علی کو پولیس گرفتار کرنے پہنچی تو وہ پولیس کو چمکہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ننکانہ صاحب پولیس کی بھاری نفری عابد ملہی کو ڈھونڈے میں مصروف ہے، پولیس کی بھاری نفری نے دھولر والے قبرستان کو گھیرے میں لے لیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق ننکانہ صاحب میں ملزم عابد ملہی آج دوپہر اپنی سالی کے گھر آیا تھا، عابد کی سالی کشور بی بی پرانا ننکانہ کی رہائشی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کو عابد کی موجودگی کی اطلاع پہلے ہی مل چکی تھی لیکن پولیس 30 منٹ تاخیر سے پہنچی۔

    مزید پڑھیں: لنک روڈ زیادتی کیس ، مرکزی ملزم عابد کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا

    مرکزی ملزم کی سالی کشور بی بی نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ عابد ملہی رائے بلار بھٹی پارک میں میرے ساتھ موجود تھا، پولیس اہلکاروں نے عابد کو پکڑنے کی کوشش کی تو ملزم دھکا دے کر فرار ہوگیا۔

    ملزم کی سالی کشور بی بی کا کہنا ہے کہ عابد کے فرار ہونے کے بعد ہماری جان کو بھی خطرات لاحق ہیں۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل گجرپورہ لنک روڈ پر خاتون کو بچوں کے ہمراہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، کیس میں نامزد دو ملزمان شفقت اور بالامستری گرفتار ہوچکے ہیں جبکہ مرکزی ملزم عابد کی گرفتاری میں پولیس کو ابھی تک کامیابی نہیں مل سکی ہے۔

  • خاتون زیادتی کیس، پولیس نے فرار ملزم عابد کا شناختی کارڈ بلاک کرا دیا

    خاتون زیادتی کیس، پولیس نے فرار ملزم عابد کا شناختی کارڈ بلاک کرا دیا

    گجرپورہ: لاہور میں موٹروے پر خاتون سے زیادتی کیس میں ملوث مرکزی ملزم عابد کا شناختی کارڈ پولیس نے بلاک کرا دیا، کارڈ بلاک ہونے سے ملزم بیرون ملک فرار نہیں ہوسکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عابد کا شناختی کارڈ اب بلاک ہوچکا ہے، شناختی کارڈ بلاک ہونے سے ملزم بیرون ملک فرار نہیں ہوسکے گا، جبکہ متاثرہ خاتون کو شناخت پریڈ کرنے کے لیے راضی کر لیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزم شفقت کی شناخت کے لیے خاتون کو جیل جانا پڑے گا، جیل میں عدالتی عملے اور جیل حکام کی موجودگی میں شناخت پریڈ ہوگی، کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے شناخت پریڈ ضروری ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ شفقت کی نشاندہی پر عابد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    خیال رہے پنجاب کی پولیس گجرپورہ واقعہ کے مرکزی ملزم عابد کواب تک گرفتار نہیں کر سکی، پولیس نے مختلف اطلاعات پرسمندری، بہاولپور،نوشہرہ ورکاں اوربہاولنگرمیں چھاپے مارے لیکن ملزم عابد پولیس کے ہاتھ نہ آیا۔

    گجرپورہ زیادتی کیس: مرکزی ملزم عابد کے خلاف ایک اورایف آئی آر کا انکشاف

    عابد کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ اجرتی قاتل رہ چکا ہے اور پچیس ہزارروپے لے کر قتل کیا کرتا تھا ،ملزم عابد مختلف جرائم میں چار بار پولیس کے ہاتھوں پکڑا جاچکا ہے تاہم پولیس عابد کی گرفتاری کیلئے اب بھی چھاپے ماررہی ہے۔

  • لنک روڈ زیادتی کیس :  مرکزی ملزم عابد کا ایک اور ساتھی گرفتار

    لنک روڈ زیادتی کیس : مرکزی ملزم عابد کا ایک اور ساتھی گرفتار

    لاہور : لنک روڈ زیادتی کیس میں مرکزی ملزم عابد کے ایک اور ساتھی بالا مستری کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ بالامستری مرکزی ملزم عابد کیساتھ مختلف جرائم میں شریک رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لنک روڈ زیادتی کیس میں پولیس نے ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ، بالا مستری کو چیچہ وطنی سے گرفتار کیا گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان عابد علی ،شفقت علی بالا مستری کے پاس کام کرتے تھے، بالا مستری سے عابد علی کے ٹھکانوں سےمتعلق تفتیش جاری ہے۔

    گرفتار شفقت نے انکشاف کیا تھا کہ عابد علی کا ساتھی بالا مستری اس روز واردات میں شامل نہ تھا، عابد علی نےفون کرکے مجھے اور بالامستری کو بلایا مگر بالا مستری نہ آیا۔

    پولیس کے مطابق بالامستری مرکزی ملزم عابد کیساتھ مختلف جرائم میں شریک رہا ہے۔

    مزید پڑھیں : گجرپورہ زیادتی کیس، گرفتار ملزم شفقت کے سنسنی خیز انکشافات

    گذشتہ روز گوجرپورہ زیادتی کیس میں گرفتاری دینے والے ملزم وقارالحسن کی نشاندہی پرمرکزی ملزم عابد کےدوست شفقت کوگرفتارکرلیاگیا تھا ،ملزم شفقت نے خاتون سےزیادتی کا اعتراف کرتے ہوئے بیان میں کہا تھا کہ نوستمبر کووہ اورعابد ڈکیتی کی غرض سے کار کے پاس گئے، پہلےخاتون سے لوٹ مار کی، پھرزیادتی کا نشانہ بنایا، تاہم بعد ازاں ملزم شفقت کا ڈی این اے میچ کرگیا تھا۔

    گرفتار ملزم شفقت نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ واردات کے وقت ہم نشے میں تھے، متاثرہ خاتون سڑک سے نیچے نہیں جارہی تھی، ہم پہلے بچوں کو نیچے لے کر گئے تو پھر خاتون سڑک سے نیچے آگئی، خاتون کو سڑک سے نیچے آنے کے بعد ہم نے زیادتی کا نشانہ بنایا، گاڑی کا شیشہ توڑنے سے عابد کا ہاتھ بھی زخمی ہوا تھا۔

    ملزم نے اعتراف کیا کہ جائے وقوعہ پر پہلے بھی ڈکیتی کی وارداتیں کرتے رہے ہیں، پتھر یا لکڑی پھینک کر گاڑیوں کو روکتے تھے، جائے وقوعہ کے قریب ڈکیتی کی نیت سے موجود تھے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم شفقت نےعابد کےساتھ مل کرگیارہ وارداتیں کیں، شفقت اورعابد پنجاب کے مختلف گینگز کے ساتھ منسلک ہیں تاہم مرکزی ملزم عابد تاحال فرار ہے۔.

    ذرائع کےمطابق ملزم شفقت کاخاندان پہلے بھی جرائم میں ملوث رہا جبکہ شفقت کا والد اللہ دتہ بھی پولیس حراست میں ہے۔ شفقت کی گرفتاری کے بعدکیس کےمرکزی ملزم عابد پربھی گھیراتنگ ہوگیا ، پولیس عابدکی تلاش میں جگہ جگہ چھاپےمار رہی ہے جبکہ والداوردوبھائیوں سےتفتیش کررہی ہے۔

    مقدمے میں نامزد ایک اورملزم اوروقارکے برادرنسبتی عباس نےبھی گرفتاری دی ، ملزم وقار کا کہنا تھا کہ عباس مرکزی ملزم عابد کا ساتھی ہے تاہم عباس نے صحت جرم سے انکارکردیا تھا۔