Author: بابر خان

  • خاتون کو تھپڑ مارنے والا رکشہ ڈرائیور  گرفتار

    خاتون کو تھپڑ مارنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار

    لاہور : خاتون کو تھپڑ مارنے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا، رکشہ ڈرائیور نے کرائے کے معاملے پر تکرار پر تھپڑ مارا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور میں خاتون پر تشدد کی شکایت پر فوری ایکشن لیتے ہوئے پولیس نے خاتون کو تھپڑ مارنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتارکرلیا۔

    پولیس نے بتایا کہ سیف سٹی کیمروں سے ملزم کو ٹریس کرکےگرفتارکیاگیا، خاتون کی رکشہ ڈرائیور سے کرایہ کے معاملے پر تکرار ہوئی اور رکشہ ڈرائیو نے طیش میں آکرخاتون کوتھپڑ مار دیا۔

    جس کے بعد خاتون نے ون فائیو پولیس ایمرجنسی نمبر پر کال کی، سیف سٹی ٹیم نے خاتون کی شکایت پر فورا پولیس کو موقع پر بھجوایا۔

    سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزم کو ٹریس کیا گیا اور گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

  • امیربالاج قتل کیس: 2 ملزمان اشتہاری قرار

    امیربالاج قتل کیس: 2 ملزمان اشتہاری قرار

    لاہور: ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیربالاج ٹیپو کے قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیربالاج ٹیپو کے قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزم طیفی بٹ اور گوگی بٹ کو اشتہاری قرار دے دیا۔

    جوائنٹ انویسٹی گیشن (جے آئی ٹی ) ٹیم کے ہیڈ ایس پی آرگنائزڈ کرائم نے نامزد ملزم طیفی بٹ اور گوگی بٹ کو اشتہاری قرار دینے کی تصدیق کردی اور کہا کہ طیفی بٹ کی گرفتاری کیلئے چند روز میں ٹیم بیرون ملک جائے گی۔

    امیر بالاج قتل کیس: تفتیش کے دوران ملزمان کے اعترافی بیانات

    ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم عمران کشور نے کہا کہ دبئی پولیس نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اس کے بعد ببھی طیفا بٹ گرفتار نہ ہوسکا تو ملزمان کی لاہور میں جائیداد قرقی کے احکامات حاصل کرینگے۔

    ڈی آئی جی عمران کشور نے کہا کہ بالاج قتل کیس کی تفتیش تقریباً مکمل ہو چکی، تمام تانے بانے طیفی بٹ سے ملتے ہیں جبکہ گوگی بٹ پاکستان میں روپوش ہے۔

    ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم عمران کشور نے مزید کہا کہ ملزمان تفتیش کے بعد بذریعہ عدالت  اشتہاری قرار دیے جا چکے۔

    واضح رہے 19 فروری کو ملتان روڈ پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کا واقعہ  پیش آیا  تھا جس کے نتیجے میں ٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا امیر بالاج ٹیپو جاں بحق ہوگیا تھا۔

    دوسری طرف امیر بالاج پر فائرنگ کے دوران حملہ آور بھی فائرنگ کے دوران ہی مارا گیا تھا جس کی شناخت مظفر کے نام سے ہوئی تھی جو شیخوپورہ کا رہائشی تھا۔

  • سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو عمارت سے نیچے پھینک دیا، ویڈیو سامنے آگئی

    سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو عمارت سے نیچے پھینک دیا، ویڈیو سامنے آگئی

    لاہور میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو بالائی منزل سے نیچے پھینک دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق افسوسناک واقعہ گزشتہ رات لاہور کے علاقے نوناریاں چوک کے قریب شالیمار روڈ پر پیش آیا، متاثرہ خاتون مریم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی جس میں متاثرہ خاتون کے گھر سے کچھ خواتین کے چیخنے کی آوازی بھی سنائی دیں اسی دوران خاتون کھڑکی سے نیچے گلی میں گر گئیں، خاتون کی چیخ و پکار پر اہل محلہ بھی موقع پر پہنچے۔

    گلشن راوی پولیس نے متاثرہ خاتون کے بیان پر مقدمہ درج کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں خاتون کے شوہر شہزاد، دیور رومان اور ساس شازیہ نامزد ہیں۔

    تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ شبہ ہے متاثرہ خاتون نے گھریلو ناچاقی پر خودکشی کی کوشش کی، واقعے کے حوالے سے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

  • صنم جاوید رہائی کے بعد پھر گرفتار

    صنم جاوید رہائی کے بعد پھر گرفتار

    لاہور : پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید کو ایک اور مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا، اس سے قبل ن لیگ دفترجلانے کے کیس میں صنم جاوید کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور ہوئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا ، پولیس نے صنم جاوید کو تھانہ شادمان میں درج مقدمے میں گرفتار کیا۔

    پولیس نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو تھانہ شادمان منتقل کیا جائے گا، صنم جاوید کودہشت گردی مقدمہ نمبر768 میں گرفتار کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل ن لیگ دفتر جلانے کے کیس میں صنم جاویدکی بعدازگرفتاری ضمانت منظور ہوئی تھی ، عدالت نےصنم جاویدکورہائی کیلئے 2 لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

  • اے آر وائی نیوز گجرات کے نمائندہ عامر محمود بٹ گزشتہ رات سے لاپتہ

    اے آر وائی نیوز گجرات کے نمائندہ عامر محمود بٹ گزشتہ رات سے لاپتہ

    لاہور : اے آر وائی نیوز گجرات کے نمائندہ عامر محمود بٹ لاپتہ ہوگئے ، جس کے باعث اہلخانہ پریشان ہیں، بیٹے کا کہنا ہے کہ میرے والد کا فون بھی بند آرہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوزگجرات کے نمائندہ عامر محمود بٹ گزشتہ رات سےلاپتہ ہے ، اہلخانہ نے عامربٹ کی گمشدگی کی درخواست تھانہ سول لائن گجرات میں دے دی ہے۔

    بیٹے شرجیل عامر بٹ نے پولیس کو درخواست میں کہا ہے کہ والد رات ساڑھے8 بجے گھر سے نکلے،ان کاکچھ پتہ نہیں، میرے والد کا فون بھی بند آرہا ہے۔

    پولیس کی جانب سےعامر محمود بٹ کے لاپتہ ہونےکے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا گیا ہے۔

  • لاہور : گھر میں  سلنڈر پھٹنے سے 9 افراد جھلس گئے

    لاہور : گھر میں سلنڈر پھٹنے سے 9 افراد جھلس گئے

    لاہور: صوبائی دارلحکومت لاہور میں ایک گھر میں سلنڈر پھٹنے سے9 افراد جھلس گئے، کچن میں کام کے دوران سلنڈر پھٹا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور کے علاقے شاہدرہ میں گھر میں سلنڈر کا دھماکا ہوا ، جس کے نتیجے میں گھر میں موجود 9 افراد جھلس گئے۔

    ذرائع نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیواہلکار موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کچن میں کام کےدوران سلنڈر پھٹا۔

    چند روز قبل پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں غازی چوک پر گھر میں سلنڈر کا دھماکا ہوا تھا، سلنڈر پھٹنے سے گھر میں موجود 5 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

  • لاہور میں پسند کی شادی کرنے والے نے سالوں کو قتل کردیا

    لاہور میں پسند کی شادی کرنے والے نے سالوں کو قتل کردیا

    لاہور کے علاقے ہنجروال میں بہنوئی نے فائرنگ کرکے دو سالوں کو قتل کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ہنجروال الحمد پارک کے رہائشی محمد علی کی بیٹی نے کچھ عرصہ قبل فہد نامی شخص سے پسند کی شادی کی تھی، لڑکی کو والدین گھر واپس لے آئے جس کا ملزم فہد کو رنج تھا۔

    پولیس کے مطابق رات کے وقت محمد علی کے دو بیٹے دودھ کی دکان پر کام کررہے تھے کہ ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے دونوں کو قتل کردیا۔

    والد محمد علی کا بتانا ہے کہ مزمل اور مدثر میرے دو ہی  بیٹے تھے جبکہ پانچ بیٹیاں ہیں۔

    پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے مقتولین کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

  • لاہور میں کافی شاپ کی بالائی منزل سے لڑکی نے چھلانگ لگا دی

    لاہور میں کافی شاپ کی بالائی منزل سے لڑکی نے چھلانگ لگا دی

    لاہور: صوبائی دارلحکومت لاہور میں کافی شاپ کی بالائی منزل سے لڑکی نے کود کر خودکشی کرلی، لڑکی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے تھانہ ڈیفنس بی کی حدود میں واقع کافی شاپ کی بالائی منزل سے لڑکی کود گئی۔

    پولیس نے بتایا کہ لڑکی نیچے کھڑی گاڑی کی چھت پر گری ، لڑکی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    گذشتہ ماہ گجرات میں 21 سالہ لڑکی نے دریائے چناب میں چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی تھی، ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ جب ملاحوں نے دریائے چناب میں لڑکی کو ڈوبتے ہوئے دیکھا تو اسے بچانے کی کوشش کی لیکن وہ لڑکی زندہ بچانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

    لڑکی کا تعلق وزیر آباد سے تھا جو کہ گجرات کی ایک نجی یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھی۔

  • لاہور میں ساس، سسر اور نند کو قتل کرنے والی ملزمہ کے اہم انکشافات

    لاہور میں ساس، سسر اور نند کو قتل کرنے والی ملزمہ کے اہم انکشافات

    لاہور کے علاقے چوہنگ میں ساس، سسر اور نند کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزمہ نے تفتیش کے دوران میں اہم انکشافات کر دیے۔

    پولیس کے مطابق ملزمہ کی شناخت فرح کے نام سے ہوئی جس نے 2010 میں پہلے شوہر کو راولپنڈی میں قتل کروایا تھا، پھر وقار نامی شخص سے شادی کر کے مقتول کی جائیداد پر قبضہ کر لیا۔

    متعلقہ: شوہر نے بیوی کی ناک کو دانتوں سے کاٹ کر الگ کر دیا

    پولیس نے بتایا کہ 13 سال بعد فرح نے ارسلان نامی نوجوان سے مل کر دوسرے خاوند وقار کے قتل کا منصوبہ بنایا، واقعے کے روز ملزمہ کا شوہر گھر پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے بچ گیا۔

    ملزمہ نے ارسلان کے ساتھ مل کر ساس، سسر اور نند کو قتل کیا، فرح دوسرے شوہر کو قتل کر کے ارسلان سے تیسری شادی کرنا چاہتی تھی۔

  • غضفر ندیم سی ٹی ڈی کے ہاتھوں مارا گیا

    غضفر ندیم سی ٹی ڈی کے ہاتھوں مارا گیا

    چنیوٹ: کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ 50 افراد کا قاتل غضنفر ندیم ساتھی سمیت مقابلے میں مارا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی حکام نے کہا ہے کہ چینوٹ میں کی گئی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں دہشت گرد غضنفر ندیم اپنے ایک ساتھی کے ساتھ مارا گیا، آپریشن کے دوران دہشت گرد نے مزاحمت کی اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    حکام نے کہا ہے کہ غضنفر ندیم کے ساتھ مارے جانے والے دہشت گرد کی شناخت کی کوشش جاری ہے، غضنفر کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی، وہ 2011 سے مفرور تھا اور مختلف ادارے اس کی تلاش جاری رکھے ہوئے تھے۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق مذہبی منافرت پر مبنی دہشت گردی میں غضنفر ندیم ماسٹر مائنڈ تھا، آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے گولہ بارود اور جدید اسلحہ برآمد ہوا، غضنفر ندیم عرف خالد حبیب مختلف القابات سے جانا جاتا تھا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد غضنفر فیصل آباد میں آئی ایس آئی دفتر پر حملے میں بھی ملوث تھا، اور 10 دیگر بڑی کارروائیوں میں مطلوب تھا، غضنفر کی ہلاکت سے دہشت گردی کے مزید واقعات میں کمی متوقع ہے۔