Author: بابر خان

  • جناح ہاؤس پر حملہ : پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے فرحت فاروق  گرفتار

    جناح ہاؤس پر حملہ : پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے فرحت فاروق گرفتار

    لاہور: نو مئی کو جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے فرحت فاروق کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمہ شرپسندوں کو اکسا رہی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق : نو مئی کو جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث افراد کی شناخت اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، پولیس نے پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے فرحت فاروق کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کو جناح ہاؤس کے باہر شرپسندوں کو اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

    اس کے علاوہ پولیس نے کورکمانڈرکی وردی پہننے والے ملزم کے ساتھ سیلفی لینے والے نوجوان کو بھی گرفتار کرلیا، ملزم اویس کوڈیجیٹل شواہدکی مدد سے ٹریس کیا گیا۔

    خیال رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والے ہنگاموں میں جناح ہاؤس کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔

    یاد رہے انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس کی توڑ پھوڑ کیس میں ملوث 16 شرپسندوں کو ملٹری ایکٹ کے تحت کمانڈنگ آفیسر کی تحویل میں دے دیا تھا۔

  • 9 مئی واقعات، سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

    9 مئی واقعات، سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب پولیس نے 9 مئی واقعات پر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب پولیس نے سوشل میڈیا پر نازیبا پوسٹ لگانے والوں کے خلاف ایف آئی اے سے رابطہ کیا ہے اور ٹرولنگ کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر چیک لگانے کے لیے سائبر سیکیورٹی ایکسپرٹس نے کام شروع کردیا ہے، بیرون ملک سے آپریٹ ہونے والے اکاؤنٹ بلاک کرائے جائیں گے۔

    اس سے قبل پنجاب پولیس نے سوشل میڈیا پر 9 مئی کی وائرل تصاویر ویڈیوز کو جھوٹا پروپیگنڈا قرار دیا تھا۔

    پولیس نے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جھوٹی تصاویر اور ویڈیوز کی حقیقت بیان کی تھی اور پرانی تصاویر اور ویڈیوز کے اصل حقائق ٹوئٹر پر جاری کیے تھے۔

    پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ تصاویر، ویڈیوز کئی ماہ پہلے واقعات پر مبنی ہیں جنہیں 9 مئی سے جوڑ کر پروپیگنڈا کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ کے پی، سندھ میں پیش آنے والے واقعات کی تصاویر کو غلط رنگ دے کر پیش کیا گیا، منظم مہم کا مقصد شہریوں کو گمراہ کرکے بدنام کرنا تھا۔

    پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ بروقت رسپانس کے باعث جھوٹا پروپیگنڈا زائل ہوگیا، جھوٹے پروپیگنڈے پر سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی، قومی اداروں پر الزام تراشی میں ملوث شرپسندوں کو رعایت نہیں ملے گی۔

  • جناح ہاؤس لاہور میں توڑ پھوڑ کی تحقیقات کیلئے مزید 4 جے آئی ٹیز تشکیل

    جناح ہاؤس لاہور میں توڑ پھوڑ کی تحقیقات کیلئے مزید 4 جے آئی ٹیز تشکیل

    لاہور : پنجاب حکومت نے نومئی کو جناح ہاؤس لاہور میں توڑ پھوڑ کی تحقیقات کیلئے مزید چار جے آئی ٹیز بنادی، جس کے بعد جے آئی ٹیز کی تعداد 5 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے جناح ہاؤس حملہ اور توڑ پھوڑ کیس میں مزید 4 جے آئی ٹیز تشکیل دے دیں۔

    محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹیز جناح ہاؤس حملہ کیس کے مختلف مقدمات کی تفتیش کریں گی۔

    ایک جے آئی ٹی کی کنونیر ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود مقرر کی گئی ہیں، انوش مسعود کی سربراہی میں جے آئی ٹی گلبرگ میں درج مقدمہ کی تفتیش کرے گی۔

    دو جے آئی ٹیزکی سربراہی ایس پی رضا تنویر کریں گے، رضا تنویر کی سربراہی میں جے آئی ٹیز مغلپورہ اور سرور روڈ تھانہ میں دج مقدمات کی تفتیشں کرے گی۔

    چوتھی جے آئی ٹی کا سربراہ ایس پی انوسٹی گیشن عبد الحںان کو مقرر کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل بنائی گئی جے آئی ٹی کا کنوینئر ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن عقیلہ نیاز نقوی کو مقرر کیا گیاجبکہ پولیس کے چار دیگر افسران بھی جے آئی ٹی میں شامل ہیں، جے آئی ٹی کے ممبران میں ڈی ایس پی معصوم علی، انسپکٹر محمد ارحم، سب انسپکٹر جاوید اور سب انسپکٹر شہباز اختر شامل ہیں۔

    جناح ہاؤس میں توڑپھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیسزکی تفتیش کیلئے بنائی گئی جےآئی ٹیزکی تعداد 5 ہوگئی ہے، پانچوں جے آئی ٹیز نے آج سے ہی اپنا کام شروع کردیا ہے۔

  • جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑپھوڑ کی تحقیقات کے لئے جےآئی ٹی تشکیل

    جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑپھوڑ کی تحقیقات کے لئے جےآئی ٹی تشکیل

    لاہور : جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑپھوڑ کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی، جے آئی ٹی نے اپنا کام شروع کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جناح ہاؤس لاہورمیں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

    محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن عقیلہ نیاز نقوی کو جے آئی ٹی کا کنونیر مقرر کیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہنا ہے کہ پولیس کے چار دیگر افسران کو بھی جے آئی ٹی کا ممبر مقرر کیا گیا ہے، جے آئی ٹی نے آج سے ہی اپنا کام شروع کردیا ہے۔

    جے آئی ٹی کے ممبران میں ڈی ایس پی معصوم علی، انسپکٹر محمد ارحم، سب انسپکٹر جاوید اور سب انسپکٹر شہباز اختر شامل ہیں۔

    یاد رہے 9 مئی کے دن جناح ہاؤس لاہور پر شرپسندوں نے حملہ کر کے اسے نذر آتش کر کے اجاڑ دیا تھا، جس کے بعد حملہ کرنے والوں کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے۔

    دو روز قبل انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس کی توڑ پھوڑ کیس میں ملوث 16 شرپسندوں کو ملٹری ایکٹ کے تحت کمانڈنگ آفیسر کی تحویل میں دے دیا تھا۔

    کمانڈنگ آفیسر نے ملٹری ایکٹ کے تحت 16 شرپسندوں کی تحویل کی درخواست کی تھی، جس کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کمانڈنگ افسر کی درخواست پر فوری جواب دیتے ہوئے جناح ہاؤس کی توڑ پھوڑ میں ملوث شرپسندوں کو تحویل میں دیا۔

    سابق رکن صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) میاں اکرم عثمان سمیت 16 ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے کمانڈنگ آفیسر کے حوالے کیا گیا تھا۔

    فیصلے میں کہا گیا تھا کہ ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ 1952 کے تحت ٹرائل ہوسکتا ہے، پراسکیوشن نے کمانڈر کی درخواست پر اعتراض نہیں کیا،

  • جناح ہاؤس حملہ:  سابق آئی جی سندھ اور پنجاب میجر (ر) ضیا الحسن کا بیٹا بھی گرفتار

    جناح ہاؤس حملہ: سابق آئی جی سندھ اور پنجاب میجر (ر) ضیا الحسن کا بیٹا بھی گرفتار

    لاہور : سابق آئی جی سندھ اور پنجاب میجر (ر) ضیا الحسن کے بیٹے کو بھی جناح ہاؤس حملے کے  الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق آئی جی سندھ اور پنجاب میجر (ر) ضیا الحسن کے بیٹے کو بھی گرفتار کر لیا گیا، پولیس نے بتایا کہ ملزم رضوان ضیا کو کور کمانڈر ہاؤس کے باہر احتجاج ،توڑ پھوڑ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم رضوان کو جیو فینسنگ کی لوکیشن سامنے آنے پر گرفتار کیا گیا، ملزم سابق آرمی آفیسر کے داماد بھی ہیں۔

    گذشتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس کی توڑ پھوڑ کیس میں ملوث 16 شرپسندوں کو ملٹری ایکٹ کے تحت کمانڈنگ آفیسر کی تحویل میں دے دیا تھا۔

    کمانڈنگ آفیسر نے ملٹری ایکٹ کے تحت 16 شرپسندوں کی تحویل کی درخواست کی تھی، جس کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کمانڈنگ افسر کی درخواست پر فوری جواب دیتے ہوئے جناح ہاؤس کی توڑ پھوڑ میں ملوث شرپسندوں کو تحویل میں دیا۔

    سابق رکن صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) میاں اکرم عثمان سمیت 16 ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے کمانڈنگ آفیسر کے حوالے کیا گیا تھا۔

  • زمان پارک سے 6 اہم شخصیات کی جیو فینسنگ کا ریکارڈ سامنے آگیا

    زمان پارک سے 6 اہم شخصیات کی جیو فینسنگ کا ریکارڈ سامنے آگیا

    لاہور: سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے پُر تشدد واقعات کے دوران زمان پارک سے 6 اہم شخصیات کی جیو فینسنگ کا ریکارڈ سامنے آگیا۔

    جیو فینسنگ ریکارڈ کے مطابق 8 مئی زمان پارک اور 9 مئی جناح ہاؤس (کور کمانڈر ہاؤس لاہور) واقعے میں 154 موبائل نمبرز مشترک پائے گئے، 215 کالرز 9 مئی کو 6 رہنماؤں کے ساتھ رابطوں میں رہے، یاسمین راشد، حماد اظہر، محمود الرشید بلوائیوں سے مسلسل رابطے میں رہے۔

    ریکارڈ کے مطابق اعجاز چوہدری، اسلم اقبال اور مراد راس بھی بلوائیوں سے مسلسل رابطے میں رہے، یاسمین راشد کا رابطہ بذریعہ کالز 41 بار ہوا، حماد اظہر کے موبائل نمبر سے 10 کالز شرپسندوں کو کی گئیں۔

    جیو فینسنگ ریکارڈ کے مطابق محمود الرشید 75 بار موبائل رابطوں کے ساتھ سرفہرست رہے، اعجاز چوہدری کی جانب سے کی جانے والی کالز اور موصول 50 کالز ریکارڈ میں آئیں، اسلم اقبال 16 اور مراد راس نے 23 کالز جناح ہاؤس میں شرپسندوں کو کیں۔

  • پنجاب میں کالعدم تنظیم کے 7 دہشت گرد گرفتار

    پنجاب میں کالعدم تنظیم کے 7 دہشت گرد گرفتار

    لاہور: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرکے کالعدم تنظیم کے 7 دہشت گرد گرفتار کرلئے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کو ڈی جی خان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ساہیوال سے گرفتار کیاگیا، گرفتار دہشت گردوں کی شناخت شیرمحمد، عبدالخالق، اکرام اللہ، نجیب اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

    حکام نے بتایا کہ دہشت گرد حساس تنصیبات اور اہم شخصیات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، کارروائی کے دوران بارودی مواد، اسلحہ، خودکش جیکٹ بنانے کا سامان بھی برآمد ہوا۔

    سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ رواں ہفتے 472 کومبنگ و سرچ آپریشن کیے گئے اس دوران 8 ہزار سے زائد افراد کی چیکنگ کی گئی اور 75 مشتبہ افرادگرفتار کیے۔

  • زمان پارک میں گرینڈ آپریشن کا امکان : پولیس کی حکمت عملی تیار

    زمان پارک میں گرینڈ آپریشن کا امکان : پولیس کی حکمت عملی تیار

    لاہور : پولیس نے نگراں حکومت کی جانب سے دیئے گئے الٹی میٹم ختم ہونے کے بعد زمان پارک میں گرینڈ آپریشن سے متعلق حکمت عملی تیار کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے زمان پارک میں موجود تیس سے چالیس دہشت گردوں کی گرفتاری کا الٹی میٹم ختم ہونے میں صرف ایک گھنٹہ باقی رہ گیا ہے۔

    زمان پارک میں آپریشن کے لیے پولیس نے حکمت عملی تیار کرلی ہے ، پولیس لائن اور قلعہ گجر سنگھ میں کنٹینرز پہنچا دیئے گئے ہیں۔

    نگراں حکومت کی جانب سے دوپہر دو بجے آپریشن کرنے کا امکان ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی پی اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہورزمان پارک کا جائزہ لیں گے۔

    قائم مقام ڈی آئی جی آپریشن صادق ڈوگرنے زمان پارک کا دورہ کیا اور اہلکاروں کو بریف کیا گیا۔

    یاد رہے پنجاب حکومت کی جانب سے زمان پارک میں دہشت گروں ‏کی موجودگی اورممکنہ پولیس آپریشن کا الٹی میٹم دو بجے ختم ہو جائے گا۔

    اس حوالے سے نگراں وزیراطلاعات پنجاب نے کہا تھا کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا۔ دہشتگردوں کی حوالگی کے لیے چوبیس گھنٹے کا الٹی میٹم دیا ہےآج دوپہر دو بجے سے پہلے کچھ نہیں ہوگا۔

    عامرمیر نے بتایا تھا کہ چالیس دہشتگردوں کو پکڑنے کے لیے عمران خان چارسو پولیس اہلکاروں کو آنے کی اجازت دیں، میڈیا بھی ساتھ ہوگا، جیوفینسنگ سےمعلومات ملیں، بیس سے چالیس دہشت گردزمان پارک میں ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ مراد سعیدکی لوکیشن بھی زمان پارک میں ٹریس کی گئی تھی، جناح ہاؤس پرحملہ کرنےوالوں کازمان پارک سے رابطہ تھا۔

  • پنجاب میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد گرفتار

    پنجاب میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد گرفتار

    راولپنڈی: صوبہ پنجاب میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے کہا ہے کہ سرگودھا، راولپنڈی اور گوجرنوالہ میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائیوں میں چار دہشت گرد گرفتار کر لیے۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم داعش اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے ہے، دہشت گردوں سے بارودی مواد اور خود کش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد ہوا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں میں سلمان، شیر زمان ، ملک اسرار اور شیر خان شامل ہیں، دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق رواں ہفتے 248 کومبنگ آپریشنز کے دوران 51 مشتبہ افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں، کومبنگ آپریشنز میں 11 ہزار سے زائد افراد سے پوچھ کچھ کی گئی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے، اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔

  • لاہور : سابق پولیس افسر قاتلانہ حملے میں جاں بحق

    لاہور : سابق پولیس افسر قاتلانہ حملے میں جاں بحق

    لاہور : سابق پولیس افسر کو گھر کے پاس فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، سی سی پی او نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے ملت پارک میں فائرنگ سے سابق ایس پی فرحت عباس جاں بحق ہوگئے۔

    مقتول کو موٹرسائیکل سوار شخص نے گھر کے قریب ٹارگٹ کیا، پولیس کے مطابق سابق ایس پی کی لاش تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

    سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ٹاؤن سے رپورٹ طلب کرلی، سی سی پی او نے سی سی ٹی وی کیمروں اور شواہد کی مدد سے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا گیا ہے۔

    سی سی پی او لاہور نے کہا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائےجائیں، ایس پی اقبال ٹاؤن، سینئر پولیس افسران موقع پرموجود ہیں شواہد اکٹھے کرلئے، ایس پی اقبال ٹاؤن نے کہا کہ ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں جلد گرفتار کرلیں گے۔