Author: بابر خان

  • زمان پارک میں آپریشن‌ : پولیس گیٹ توڑ کر عمران خان کے گھر میں داخل

    زمان پارک میں آپریشن‌ : پولیس گیٹ توڑ کر عمران خان کے گھر میں داخل

    لاہور: پولیس چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک کا کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے زمان پارک میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئی ہے۔

    پولیس نے عمران خان کی رہائش گاہ کا مرکزی دروازہ کرین کی مدد سے توڑا اورزمان پارک کے اندر واٹر کینن کا استعمال کیا۔

    رہائش گاہ کے بیرونی حصوں میں قائم کیمپس اکھاڑ پھینکے اور دس سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔

    پولیس ٹیم ن ےمکان کے اندرونی حصے میں بھی داخل ہونے کی کوشش کی لیکن دروازوں پر تالوں کے باعث اندر داخل نہ ہوسکی۔

    پولیس نے سڑکوں پر لگی رکاوٹیں اور ٹینٹس بھی اکھاڑدیے جبکہ سندرداس روڈ سے زمان پارک آنے والے راستے ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔

  • زمان پارک کے اطراف پولیس کا  گرینڈ آپریشن  ،14 سے زائد پی ٹی آئی کارکن گرفتار

    زمان پارک کے اطراف پولیس کا گرینڈ آپریشن ،14 سے زائد پی ٹی آئی کارکن گرفتار

    لاہور: پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے اطراف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 14 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے اطراف پولیس نے گرینڈ آپریشن شروع کیا۔

    ڈی آئی جی آپریشن اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی قیادت میں ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں نے پوزیشن سنبھال لیں۔

    لاہور پولیس نے عمران خان کی زمان پارک میں واقع رہائش گاہ میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر کارکنان نے شدید پتھراؤ کیا۔

    پولیس کی جانب سے کارکنان کو منتشر کرنے کے لئے شیلنگ شروع کردی گئی اور 14 سےزائدپی ٹی آئی کارکن گرفتار کرلیا۔

    زمان پارک کے باہر تجاوزات خالی کرانے کیلئے آپریشن کرتے ہوئے سڑکوں پرلگےٹینٹس بھی اکھاڑ دیئے۔

  • عمران خان کے وارنٹ گرفتاری لیکر کوئٹہ کی پولیس ٹیم لاہور پہنچ گئی

    عمران خان کے وارنٹ گرفتاری لیکر کوئٹہ کی پولیس ٹیم لاہور پہنچ گئی

    لاہور : کوئٹہ کی پولیس ٹیم پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرنے لاہور پہنچ گئی ، عمران خان کو گرفتار کرکے مچھ جیل لے جایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وارنٹ گرفتاری لیکر کوئٹہ کی پولیس ٹیم لاہور پہنچ گئی۔

    ایس پی سٹی ندیم کوئٹہ سےآنیوالی پولیس ٹیم کی قیادت کررہے ہیں، پولیس ٹیم میں ڈی ایس پی ،سب انسپکٹر 2 گارڈ اور ڈرائیور بھی شامل ہیں۔

    ذرائع پولیس نے بتایا کہ گرفتاری کیلئےاینٹئ رائٹ فورس سمیت1300اہلکار طلب کئےجائیں گے، عمران خان کی گرفتاری کیلئے سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کو اطلاع کر دی گئی ہے۔

    خیال رہے کوئٹہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے عمران خان وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں۔

    دو روز قبل عبد الخلیل کاکڑ نامی شہری نے کوئٹہ کے بجلی گھر تھانے میں عمران خان کے خلاف اداروں کے خلاف ہرزہ سراہائی کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

    عبد الخلیل کاکڑ نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ عمران خان نے ریاستی اداروں کے افسران کے خلاف بلاجواز اشتعال انگیز تقاریر کر کے نفرت پھیلائی۔

  • پی ٹی آئی کارکن علی بلال کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

    پی ٹی آئی کارکن علی بلال کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی بلال کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی جس میں ان پر تشدد کی تصدیق ہوگئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کارکن علی بلال کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان کی موت سر پر گہری چوٹ لگنے سے واقع ہوئی جبکہ ان کے جسم پر تشدد کے 26 نشانات پائے گئے ہیں۔

    پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق علی بلال کے سر اور چہرے پر زخموں کے 7 نشانات تھے جبکہ ان کی موت دماغ میں گہری ضرب آنے کے بعد خون زیادہ بہنے سے ہوئی ہے۔

    No description available.

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ علی بلال کے جگر اور لبلبہ میں خون جمع ہونا بھی موت کی وجہ بنا ہے۔

    پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق علی بلال کے دماغ میں خون جمع ہونے سے بلڈ پریشر انتہائی کم ہوگیا تھا جبکہ ان کے حساس اعضا پر بھی تشدد کیا گیا، تشدد سے ان کی کھوپڑی کا ایک حصہ بری طرح متاثر ہوا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کی ریلی کے دوران کارکن علی بلال کی موت واقع ہوئی تھی، پاکستان تحریک انصاف کا دعویٰ کا کہنا تھا کہ علی بلال پولیس تشدد سے جاں بحق ہوا۔

    علی بلال کا نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے ہے اور ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں علی بلال کی موت کی وجہ تشدد سامنے آئی تھی۔

  • لاہور کا کینال روڈ میدان جنگ بن گیا

    لاہور کا کینال روڈ میدان جنگ بن گیا

    لاہور کا کینال روڈ پولیس کی شیلنگ کے باعث میدان جنگ بن گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے کینال روڈ پر پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس آمنے سامنے آگئی، پولیس کی جانب سے واٹر کینن کا استعمال اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی ہے۔

    پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شلنگ کنٹینرز سے کارکنوں کو ہٹانے کے لیے کی گئی جبکہ متعدد گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیے گئے ہیں۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس نے متعدد کارکنان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    پی ٹی آئی کی پرامن ریلی سے امپورٹڈ حکمران ڈر گئے، یاسمین راشد

    تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے کہا کہ پی ٹی آئی کی پرامن ریلی سے امپورٹڈ حکمران ڈر گئے ہیں خواتین پر پتھراؤ کیا گیا پرامن مظاہرین پر شیلنگ کی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ پرامن کارکنازن کو تشدد کا نشانہ بنا کر گرفتار کیا گیا پولیس کی وردی میں گلو بٹوں نے گاڑیوں کے شیشے توڑے ہیں۔

    یاسمین راشد نے کہا کہ نگراں حکومت کی ایما پر پرامن ریلی کے لیے رکاوٹیں کھڑی کی گئیں، نام نہاد حکمرانوں کا اصل چہرہ پنجاب کے عوام نے دیکھ لیا ہے، انہیں ایک ایک ظلم کا حساب دینا پڑے گا۔

  • پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کردیں

    پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کردیں

    لاہور : پولیس نے پی ٹی آئی ریلی میں شرکت کے لئے مال روڈ پر آنیوالے متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا اور کہا کہ دفعہ144 کی خلاف ورزی پر گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نےپی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کردیں اور پی ٹی آئی ریلی میں شرکت کے لئے مال روڈ پرآنیوالے کارکنوں کو قیدیوں کی وین میں ڈال دیا، قیدیوں کی وین میں موجودگرفتار کارکنان نعرے بازی کررہے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کو دفعہ 144کی خلاف ورزی پر گرفتار کررہے ہیں۔

    مال روڈ پر پولیس کی نفری ، قیدی وینز اور واٹر کینن کی گاڑیاں بھی موجود ہیں جبکہ زمان پارک جانے والے ڈی جے حمزہ کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    مال روڈ پر کنٹینرز پہنچا دیئے گئے ہیں اور مال روڈ سے زمان پارک جانیوالی سڑک کنٹینرز رکھ کر بند کردی گئی پے۔

    مال روڈ پر پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں پر واٹر کینن کا استعمال کیا ، واٹر کینن کےذریعے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو منتشر کرنے کیلئے کوشش کی جارہی ہے۔

    اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے درجنوں کارکنان گرفتارہوچکےہیں، ہماری خواتین سے بدتمیزی کی جارہی ہے، جہاں جہاں یہ سب ہورہاہےلوگ ویڈیوزبناکراپ لوڈکریں۔

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ وجودہ دورحکومت خون خرابا چاہتی ہے، ن لیگ والےآج منہ دکھانےکےقابل نہیں ہیں، انکی ریلیوں ،جلوسوں میں کوئی نہیں آتا لوگ ٹماٹر مارتے ہیں۔

  • اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی رہائشگاہ پر نوٹس موصول کرا دیا

    اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی رہائشگاہ پر نوٹس موصول کرا دیا

    اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی رہائشگاہ پر نوٹس موصول کرانے کے بعد واپس باہر آگئی ہے تاہم بھاری نفری زمان پارک کے باہر موجود ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس توشہ خانہ کیس میں عدالتی وارنٹ پی ٹی آئی چیئرمین کی رہائش گاہ پر موصول کرانے کے بعد باہر آگئی ہے تاہم پولیس کی بھاری نفری اب بھی زمان پارک کے باہر موجود ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس ٹیم ایس پی سٹی اسلام آباد حسین طاہر کی سربراہی میں زمان پارک لاہور پہنچ تھی۔ اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی گرفتاری کے لیے لاہور پولیس سے معاونت کی درخواست کی ہے۔

    پولیس کے عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے لیے زمان پارک پہنچنے پر کارکن سیسہ پلائی دیوار بن گئے اور پولیس کو اندر داخل ہونے سے روک دیا۔ ڈنڈا بردار کارکن یہ کہتے رہے کہ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہیں اور کسی کو یہ ریڈ لائن کراس کرنے نہیں دیں گے۔

    دوسری جانب واقعے کی اطلاع ملتے ہیں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، یاسمین راشد سمیت دیگر بھی زمان پارک پہنچے جب کہ دیگر کارکنوں نے بھی وہاں کا رخ کیا۔

     

    کارکنوں کا ردعمل دیکھتے ہوئے ایس آئی ندیم نے کہا کہ وہ عمران خان کی گرفتاری نہیں بلکہ عدالتی وارنٹ موصول کرانے آئے ہیں تاہم اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے ایس آئی کے اس موقف کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس عمران خان کی گرفتاری کے لیے زمان پارک پہنچی ہے۔

    ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات پر عمران خان کی گرفتاری کیلیے ٹیم لاہور پہنچی ہے اور لاہور پولیس کے تعاون سے تمام کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: زمان پارک کے باہر موجود کارکنوں نے پولیس کو اندر جانے سے روک دیا

    ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس اپنی حفاظت میں عمران خان کو اسلام آباد منتقل کریگی۔ قانون سب کے لیے برابر ہے اس لیے جو بھی عدالتی احکامات میں رکاوٹ ڈالے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

  • زمان پارک کے باہر موجود کارکنوں نے پولیس کو اندر جانے سے روک دیا

    زمان پارک کے باہر موجود کارکنوں نے پولیس کو اندر جانے سے روک دیا

    عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے لیے آنے والی پولیس ٹیم کو زمان پارک کے باہر موجود کارکنوں نے اندر جانے سے روک دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے لیے آنے والے اسلام آباد کی پولیس ٹیم کو زمان پارک کے باہر کارکنوں کی جانب سے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ہے اور کپتان کے کھلاڑیوں نے پولیس کو اندر جانے سے روک دیا ہے۔

    آنے والی پولیس ٹیم کو باہر لگے کیمپ میں محصور کردیا گیا ہے۔ پنجاب پولیس اہلکار ان کی سیکیورٹی کے لیے تعینات ہوگئی ہے جب کہ اطلاعات کے مطابق پنجاب پولیس کی مزید نفری منگوائی جا رہی ہے۔

    ڈنڈا بردار خواتین و مرد کارکنان پولیس کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے کھڑے ہیں اور کارکنوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ کارکنوں کا کہنا ہے کہ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہیں.

    یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی گرفتاری کیلیے پولیس زمان پارک پہنچ گئی

    کارکنوں نے پولیس ٹیم سے کہا ہے کہ اگر صرف وارنٹ وصول کرانے ہیں تو ہمیں دے دیں وہ ہم اندر پہنچا دیں گے لیکن ایس پی کا کہنا ہے کہ وہ ذاتی طور پر وارنٹ وصول کرائیں گے۔

  • عمران خان کو گرفتار کرنے نہیں آئے، سب انسپکٹر ندیم

    عمران خان کو گرفتار کرنے نہیں آئے، سب انسپکٹر ندیم

    زمان پارک لاہور پہنچنے والی پولیس ٹیم کے سربراہ سب انسپکٹر ندیم نے کہا ہے کہ ہم عمران خان کو گرفتار کرنے نہیں آئے بلکہ صرف وارنٹ دینے آئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس کی ایک ٹیم ان کی رہائشگاہ زمان پارک لاہور پہنچی ہے تاہم اس ٹیم کی سربراہی کرنے والے سب انسپکٹر ندیم کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کو گرفتار کرنے نہیں بلکہ صرف وارنٹ دینے آئے ہیں۔

     

    یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی گرفتاری کیلیے پولیس زمان پارک پہنچ گئی

    سب انسپکٹر ندیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں نوٹس دینے آئے ہیں کہ وہ عدالت میں پیش ہوں۔

  • عمران خان کی گرفتاری کیلیے پولیس زمان پارک پہنچ گئی

    عمران خان کی گرفتاری کیلیے پولیس زمان پارک پہنچ گئی

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس زمان پارک لاہور پہنچ گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس زمان پارک لاہور پہنچ گئی ہے۔ وفاقی پولیس کی ٹیم ایس پی سٹی اسلام آباد حسین طاہر کی سربراہی میں پہنچی ہے۔

    اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی گرفتاری کے لیے لاہور پولیس سے معاونت کی درخواست کی ہے۔

    لاہور پولیس کے اعلیٰ افسران کا کہنا ہے کہ ہمیں اسلام آباد پولیس کی جانب سے تعاون کی درخواست موصول ہوگئی ہے جس پر غور کیا جا رہا ہے۔ اعلیٰ حکام سے مشاورت کے بعد ہی اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو عدالتی حکام پر توشہ خانہ ریفرنس میں گرفتار کیا جائیگا۔ پی ٹی آئی چیئرمین کے وارنٹ گرفتاری ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے جاری کیے ہیں۔ ایڈیشل سیشن جج  کی جانب سےجاری وارنٹ میں 28 فروری کی تاریخ درج ہے۔

     

    دوسری جانب زمان پارک جہاں پہلے ہی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس اطلاع کے بعد کپتان کے مزید کھلاڑی زمان پارک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ کارکنوں کا کہنا ہے کہ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہیں۔ پولیس کو ان تک پہنچنے سے پہلے ہم تک پہنچنا ہوگا۔