Author: بابر خان

  • عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات، جےآئی ٹی   نے کام روک دیا

    عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات، جےآئی ٹی نے کام روک دیا

    لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے کام روک دیا، سی سی پی او لاہور کی معطلی کا نوٹیفکیشن بحال ہونے پر ٹیم نے کام روکا۔

    تفصیلات کے مطابق جےآئی ٹی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات پر کام روک دیا۔

    سی سی پی او لاہور کی معطلی کا نوٹیفکیشن بحال ہونے پر ٹیم نے کام روکا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی اراکین کو ہدایات ملنا عارضی طور پر بند ہوگئیں ہیں۔

    وفاقی سروس ٹریبونل نے سی سی پی اوغلام محمودڈوگرکومعطل کرنےکانوٹی فکیشن بحال کیا ، غلام محمود ڈوگرکو وفاقی حکومت نے5 نومبر کومعطل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔

    غلام محمود ڈوگراب 5 نومبر سے معطل تصور ہوں ہوں گے ، قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ غلام محمودڈوگرمعطل آفیسرہیں جوجےآئی ٹی کے سربراہ نہیں رہ سکتے۔

    خیال رہے پنجاب حکومت نےغلام محمود ڈوگر کو جے آئی ٹی کا سربراہ مقررکر رکھا ہے۔

  • عمران خان قاتلانہ حملہ کیس، جے آئی ٹی کا اہم فیصلہ

    عمران خان قاتلانہ حملہ کیس، جے آئی ٹی کا اہم فیصلہ

    لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کے معاملے پر بنائی گئی جے آئی ٹی نے اہم قدم اٹھالیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی نے حملے کے وقت موجود اہلکاروں سے پوچھ گچھ کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ پر کنٹینر کے قریب پانچ سو ستر پولیس افسران اور اہلکارموجود تھے،جن میں کچھ پولیس اہلکار سول کپڑوں میں بھی ملبوس تھے ان سب کو شامل تفتیش کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق ڈی پی او وزیرآباد سے بھی پوچھ گچھ ہوگی۔

    دوسری جانب جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے حملہ آور نوید کے حراست میں لیے گئے قریبی رشتہ دار سے پوچھ گچھ کی ہے۔

    جے آئی ٹی کی جانب سے پوچھ گچھ کے دوران نوید کے ماضی سے متعلق بھی معلومات لی گئیں،جی آئی ٹی نے حراست میں لیے گئے وقاص اور ساجد بٹ سے بھی تفتیش کی ہے۔

     

  • عمران خان کےٕ کنٹینر پر کس کس سمت سے فائرنگ  ہوئی؟ جے آئی ٹی کا حملے کی فوٹیجز کا جائزہ

    عمران خان کےٕ کنٹینر پر کس کس سمت سے فائرنگ ہوئی؟ جے آئی ٹی کا حملے کی فوٹیجز کا جائزہ

    لاہور : جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے عمران خان پر حملے کے روز کی فوٹیجز کا باریک بینی سے جائزہ لیا کہ عمران خان کےٕ کنٹینر پر کس کس سمت سے فائرنگ ہوئی، حملہ آور ایک تھا یا اس سے زیادہ؟

    تفصیلات کے مطابق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات جاری ہے۔

    ذرائع نے کہا کہ جے آئی ٹی نے حملے کے روز کی فوٹیجز کا معائنہ کیا اور مختلف چینلز کی فوٹیجز کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ حملے سے 3 منٹ پہلے اور 3 منٹ بعد تک کی ویڈیوز دیکھی گئیں، فوٹیجز سے دیکھنےکی کوشش کی گئی کہ حملہ آور ایک تھا یا اس سے زیادہ۔

    ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے یہ بھی دیکھنے کی کوشش کی کہ حملہ آوراکیلا آیا یا اسکا سہولت کار بھی تھا اور یہ بھی دیکھنے کی کوشش کی گئی کنٹینرپرکس کس سمت سے فائرنگ ہوئی۔

    اس سے قبل جے آئی ٹی نے ملزم نوید سے واقعے کے بارے سوالات کیے، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے ملزم نوید سے حالات و واقعات پر پوچھ گچھ کی۔

    ملزم نوید نے جے آئی ٹی کو بیان میں کہا تھا کہ عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہے تھے، اکیلے ہی حملے کی منصوبہ بندی کی ہے، فائرنگ کے بعد کنٹینر سے دائیں گلی سے فرار ہو جانا تھا لیکن پکڑا گیا۔

    ملزم کا کہنا تھا کہ کسی سیاسی یا دینی جماعت سے تعلق نہیں ، مجھے کسی نے حملہ کرنے کو نہیں کہا تھا، 2 گھنٹے فائرنگ کےموقع کی تلاش میں تھا اور کنٹینر کے آگے پولیس نہ ہونے پر سامنے آ کر فائرنگ کر دی۔

  • چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو روم میں گلوبل کولیبوریٹو ایوارڈ سے نوازا گیا

    چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو روم میں گلوبل کولیبوریٹو ایوارڈ سے نوازا گیا

    روم: بچوں کے استحصال سے بچاؤ اور حقوق کے تحفظ پر خدمات کیلئے پاکستان کی چائلڈ پروٹیکشن اینڈویلفیئربیوروکی چئیرپرسن سارہ احمد کو گلوبل کولیبو ریٹو ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن اینڈویلفیئربیوروکی چئیرپرسن سارہ احمد کو بچوں کے استحصال سے بچاؤ اور ان کےحقوق کے تحفظ کی خدمات کرنے پر گلوبل کولیبو ریٹو ایوارڈ سے نوازا  گیا ہے۔

    کولیبو ریٹو کی جانب سے دنیا بھر سے بچوں کےاستحصال کی روک تھام کیلئے فعال کردار ادا کرنے والے 10 افراد کو اس ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

    گلوبل کولیبو ریٹو ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں یونیسف کی ڈائریکٹر، چائلڈ یو ایس اے کے سی ای او، سیرالیون کی خاتون اول، ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر، ہالی وڈ کے اداکار ٹیلر پیری اور دیگر شامل ہیں۔

    اس حوالے سے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا کہنا تھا کہ عمران خان اور  پرویز الٰہی کی شکر گزار ہوں کہ انھوں نے مجھے کام کا موقع دیا۔

    سارہ احمد نے کہا کہ یہ ایوارڈ ملنا میرے لئے اور پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے، گلوبل کولیبو ریٹو ایوارڈ کو پاکستان کے تمام بچوں کے نام کرتی ہوں۔

  • آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

    آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

    لاہور: آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے عہدہ چھوڑنے سے متعلق وفاق کو خط لکھ دیا ہے، جس میں انھوں نے لکھا کہ ذاتی وجوہ کی بنیاد پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز عمران خان اور مونس الہٰی کی ملاقات میں آئی جی پنجاب کو تبدیل کرنے کا فیصلہ ہوا تھا۔

    واضح رہے کہ چار دن گزرنے کے باوجود عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج نہیں ہو سکی ہے، تھانہ سٹی وزیر آباد اس معاملے پر مسلسل ٹال مٹول کر رہا ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کہتے ہیں مدعی ملک کا سابق وزیر اعظم اور ملک کی سب سے بڑی جماعت کا سربراہ ہے، لیکن کوئی واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے لیے تیار نہیں۔

    عمران اسماعیل نے ٹوئٹ میں لکھا ’ آئی جی پنجاب جیسے افسران ملک قوم کی بجائے اشرافیہ کی خدمت کو ترجیح دے رہے ہیں۔‘

  • عمران خان پر قاتلانہ حملہ، وزیر آباد سے ایک اور شخص گرفتار

    عمران خان پر قاتلانہ حملہ، وزیر آباد سے ایک اور شخص گرفتار

    لاہور: سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کے سلسلے میں وزیر آباد سے ایک اور شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر آباد سے عمران خان پر قاتلانہ حملے کے الزام میں ایک اور شخص کو حراست میں لیا گیا ہے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیا جانے والا شخص حملہ آور نوید کا قریبی عزیز ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور نوید نے حملے سے پہلے موٹر سائیکل اس شخص کی دکان پر کھڑی کی تھی، حراست میں لیے جانے والے شخص سے تفتیش جاری ہے۔

    واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے کے الزام میں اب تک 4 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

    عمران خان پر قاتلانہ حملہ: تحریک انصاف کا آج شام پھر ملک گیر احتجاج کا اعلان

    یاد رہے کہ جمعرات 3 نومبر کو وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران کنٹینر پر فائرنگ سے عمران خان زخمی ہو گئے تھے، ڈاکٹرز کی رپورٹ کے مطابق ان کی ٹانگ میں گولیاں لگیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان تاحال شوکت خانم اسپتال ميں زير علاج ہیں تاہم ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے، ڈاکٹروں کا بورڈ آج عمران خان کا مکمل چیک اپ کرے گا، دوبارہ ایکسرے اور ٹیسٹ کیے جائیں گے، اور 24 گھنٹے میں اسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کا امکان ہے۔

  • عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

    عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

    لاہور : پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کاؤنٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے سپرد کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر آباد میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کیس کی تفتیش کاؤنٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ کےسپردکردی گئی، مرکزی ملزم نوید کو تفتیش کے لئے لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔

    ذرائع نے کہا کہ ملزم کو چونگ میں قائم سی ٹی ڈی کےسیل میں پہنچا دیاگیا ہے ، جہاں سی ٹی ڈی سمیت اہم اداروں کی ملزم سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ واقعے کا مقدمہ سی ٹی ڈی یا مقامی تھانے میں درج کیا جائے گا۔

  • پنجاب پولیس نے ملزم کو کتا بننے پر مجبور کر دیا، ویڈیو

    پنجاب پولیس نے ملزم کو کتا بننے پر مجبور کر دیا، ویڈیو

    لاہور میں قانون کے رکھوالے انسانیت بھول گئے۔ بادامی باغ تھانے میں ملزم کو کتا بننے پر مجبور کر دیا۔

    زیرحراست ملزم اشفاق عرف چن گجر پر تشدد کی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ ملزم کو بھونک کر دکھانے پر مجبور کیا جارہا ہے۔

    ویڈیو سامنے آئے کے بعد سی سی پی او لاہور نے نوٹس لےکر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو منشیات کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس پر پہلے بھی منشیات فروشی کے مقدمات درج ہیں۔

    سی سی پی او نے ایس پی سٹی سے انکوائری رپورٹ طلب کر لی ہے جب کہ اطلاعات کے مطابق ایس ایچ او بادامی باغ کو معطل کر دیا گیا ہے۔

    یہ واقعہ بھی پنجاب پولیس کی جانب سے زیرحراست ملزمان سے انسانیت سوز سلوک روا رکھنے کے تسلسل کی ایک کڑی ہے۔ ملزمان کی حراست میں بہیمانہ تشدد اور ہتک عزت کے واقعات پر انکوائریاں ضرور ہوتی ہیں لیکن پولیس کا رویہ اب بھی نہیں بدلا۔

  • گھریلو ملازمین نے برطانیہ سے آئے شہری کے گھر کا صفایا کر دیا

    گھریلو ملازمین نے برطانیہ سے آئے شہری کے گھر کا صفایا کر دیا

    لاہور : برطانیہ سے آئے شہری کے گھر سے گھریلو ملازمین سوا 3کروڑ روپے لے اڑے، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور میں تھانہ ڈیفنس اے کی حدود میں برطانیہ سے آئے شہری کے گھر میں سوا 3 کروڑ روپے کی چوری کی واردات ہوئی۔

    پولیس نے بتایا کہ چوری کی واردات شہری ڈاکٹر فیصل کے گھر پر گھریلوملازمین نے کی، جس میں چور شہری کے گھر سے ڈھائی کروڑ کے زیورات اور 2ہزار پاؤنڈز بھی لے گئے۔

    پولیس نے درخواست کے بعد شہری کی مدعیت میں تھانہ ڈیفنس میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    مقدمے میں 3گھریلو ملازمین کو نامزدکیاگیا ہے تاہم پولیس نے ایک نامزد ملزم کو گرفتار بھی کر لیا۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ کے آخر میں پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں دوسری بڑی وارداتیں ہوئیں تھیں، جس میں ملزمان 5 کروڑ روپے لے کر فرار ہوگئے تھے۔

    ایک گھر میں ڈھائی کروڑ روپے کی چوری ہوئی تھی ، جہاں گھریلو ملازمہ ساتھیوں کےہمراہ غیرملکی کرنسی ، سونا،لاکھوں روپے چوری کرکے فرار ہوئی۔

    دوسری بڑی واردات میں بھی ایک گھر سے ڈھائی کروڑ روپے کی ڈکیتی ہوئی ، جہاں 2 ڈاکوؤں نے گھرسے غیر ملکی کرنسی ، سونا لاکھوں روپے لوٹے۔

  • لاہور: گھروں میں چوری کی 2 بڑی وارداتیں، ملزمان 5  کروڑ روپے لوٹ کر فرار

    لاہور: گھروں میں چوری کی 2 بڑی وارداتیں، ملزمان 5 کروڑ روپے لوٹ کر فرار

    لاہور: پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں دوسری بڑی وارداتیں ہوئیں ، جس میں ملزمان 5 کروڑ روپے لے کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں ایک گھر میں ڈھائی کروڑ روپے کی چوری ہوئی۔

    گھریلو ملازمہ ساتھیوں کےہمراہ غیرملکی کرنسی ، سونا،لاکھوں روپے چوری کرکے فرار ہوگئی۔

    پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں چوری کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ لوٹے گئے مال میں 125تولہ سونا ، 30ہزاریورو ، 11 لاکھ روپیہ شامل ہیں، متاثرہ خاتون کا شوہر جرمنی مقیم ہے۔

    متاثرہ خاتون نے بتایا کہ بیٹی کی شادی کے لیے نقدی ، سونا بینک سے نکلوایا تھا۔

    پولیس نے کہا ہے کہ گھریلو ملازمہ آسیہ کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

    سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے شاہدرہ ٹاؤن کے گھر میں ڈھائی کروڑ کی چوری کی واردات کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی ڈویژن سےرپورٹ طلب کرلی۔

    لاہور:سی سی پی او نے چوری ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

    دوسری بڑی واردات میں نواب ٹاؤن میں ایک گھر سے ڈھائی کروڑ روپے کی ڈکیتی ہوئی ، جہاں 2 ڈاکو گھرسے غیر ملکی کرنسی ، سونا لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ شہری مشتاق کی مدعیت میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے، لوٹے گئے مال میں 104تولہ سونا، 27 لاکھ روپے ،4570 ریال وغیرہ شامل ہیں۔