Author: بابر ملک

  • اڈیالہ جیل کے قریب سڑک پر بیگ سے دھماکا‌ خیز ڈیوائس برآمد

    اڈیالہ جیل کے قریب سڑک پر بیگ سے دھماکا‌ خیز ڈیوائس برآمد

    راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے قریب سڑک پر بیگ سے دھماکا‌ خیز ڈیوائس برآمد ہوا ہے، جسے ناکارہ بنا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اڈیالہ روڈ پر گورکھپور چوک پر سڑک کنارے مشکوک بیگ سے ڈیوائس برآمد ہوا، جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر ناکارہ بنا دیا۔

    پولیس حکام کے مطابق پولیس نے سڑک کنارے مشکوک ڈیوائس دیکھ کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا تھا، مشکوک ڈیوائس کو اڈیالہ جیل کے باہر کھلی جگہ میں رکھا گیا تھا، پولیس نے اسے اڈیالہ جیل پہنچایا۔

    بی ڈی ایس اہل کاروں نے ڈیوائس میں بارودی مواد کی موجودگی کی تصدیق کی، اور ڈیوائس میں بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا۔ بی ڈی ایس کے مطابق ڈیوائس میں ڈیڑھ کلو سے زائد دھماکا خیز مواد موجود تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فی الوقت یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ ڈیوائس کس نے رکھا، تاہم اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔

  • سائفر کیس :  چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم عائد

    سائفر کیس : چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم عائد

    اسلام آباد : خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمودقریشی پر فردجرم عائد کردی اور گواہان کو 27 اکتوبر کو طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ سائفر کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی ، آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کےجج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کریں گے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سےعثمان گل،عمیرنیازی،خالدراجہ ،یاسریوسف پیش ہوئے جبکہ شاہ محمود قریشی کی جانب سےتیمور ملک اور راجہ قمر عنایت پیش ہوئے۔

    خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمودقریشی پر فردجرم عائد کردی تاہم چیئرمین پی ٹی آئی اورشاہ محمود قریشی کا صحت جرم سے انکار کیا۔

    خصوصی عدالت نے سائفرکیس کے گواہان کو 27اکتوبر کو طلب کرلیا ، فردجرم عائدکے وقت چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کےوکلاموجود تھے۔

    خیال رہے چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے265 ڈی کےتحت درخواست بھی دائرکر رکھی ہے۔

    یاد رہے اس سے پہلے سترہ اکتوبر کو فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقررکی گئی تھی تاہم پی ٹی آئی کے وکلا کی جانب سے چالان کی کاپیاں فراہم نہ کرنے کا اعتراض اٹھایا گیا تھا جس کے بعد فردجرم کی تاریخ آج مقرر کی گئی تھی اور ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کی گئیں تھیں۔

  • نواز شریف کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر اپنی  قانونی ٹیم سے مشاورت

    نواز شریف کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت جاری ہے ، نوازشریف ایمیگریشن اور قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد واپس طیارے میں سوار ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف 4سال بعد پاکستان پہنچ گئے، جس کے بعد نوازشریف ایمیگریشن ، قانونی ٹیم سے مشاورت کیلئے طیارے سے باہر گئے۔

    نوازشریف ایئرپورٹ اسٹیٹ لاؤنج میں پہنچے تو کارکنوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلایا ، نواز شریف کی ایئرپورٹ اسٹیٹ لاؤنج میں قانونی ٹیم سے مشاورت جاری ہے، ن لیگ کی وکلا ٹیم کی ساتھ اسحاق ڈار بھی ایئرپورٹ لاؤنج میں موجود ہے۔

    وکلا العزیزیہ ،ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیلوں کی درخواستوں پردستخط کرائیں گے اور ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سےنواز شریف کی بائیومیٹرک بھی کی جائے گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کے بائیو میٹرک کے لئے نادرا کی ٹیم ایئرپورٹ پر موجود ہے ، نادرا ٹیم بائیو میٹرک کرکے تصدیقی رسیدنواز شریف کی لیگل ٹیم کو دے گی اور نوازشریف کی لیگل ٹیم نادرا کی تصدیقی رسید اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائے گی۔

    نوازشریف ایمیگریشن اور قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد واپس طیارے میں سوار ہوکر لاہور کے لیے روانہ ہوں گے اور مینار پاکستان جائیں گے۔

    سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اپیلیں بحال کرنے کی درخواستیں آج یا پیر کو ہائیکورٹ میں دائر ہوں گی۔

  • مری ایکسپریس وے پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی نے لینڈ سلائیڈنگ روکنے والی حفاظتی دیوار توڑ دی

    مری ایکسپریس وے پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی نے لینڈ سلائیڈنگ روکنے والی حفاظتی دیوار توڑ دی

    راولپنڈی: مری ایکسپریس وے پر ایک غیر قانونی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی نے سڑک کے لیے تباہی کا راستہ کھول لیا، لینڈ سلائیڈنگ کو روکنے کے لیے تعمیر کی گئی کنکریٹ کی حفاظتی دیوار توڑ دی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں مری ایکسپریس وے پر لینڈ سلائیڈنگ روکنے کی کنکریٹ کی حفاظتی دیوار توڑ دی گئی، غیر قانونی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی نے حفاظتی دیوار توڑ کر سوسائٹی کے لیے سڑک بنا لی ہے۔

    مقامی افراد کا کہنا ہے کہ کنکریٹ کی حفاظتی دیوار توڑنے سے بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، بڑی عمارتیں اور رہائشی گھر بھی خطرے میں پڑ گئے ہیں، گزشتہ ماہ بھی ایک حصہ منہدم ہوا تھا۔

    لینڈ سلائیڈنگ سے ایک رہائشی مکان سے ملحقہ جانوروں کے دو کمرے منہدم ہو گئے تھے، مقامی افراد نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب، ڈی سی، ڈی جی آر ڈی اے، این ایچ اے حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کر دی ہے۔

    ادھر راولپنڈی میں آر ڈی اے نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف آپریشن میں موضع کوٹھہ کلاں میں ایک غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کا دفتر سیل کر دیا ہے، اڈیالہ روڈ، چکری روڈ، ٹھلیاں انٹرچینج، ٹیکسلا میں 9 غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔ ہاؤسنگ سوسائٹیز پنجاب ڈویلپمینٹ سٹیز ایکٹ 1976 کی خلاف ورزی کی مرتکب پائی گئیں، آپریشن آر ڈی اے کے انفورسمنٹ اسکواڈ نے کیا، ڈی جی آر ڈی اے سیف انور جپہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیم میں سرمایہ کاری نہ کریں۔

  • پرویزالٰہی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

    پرویزالٰہی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودہری پرویزالٰہی کو پولیس لائن سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

    پرویزالٰہی سردارعبدالرازق ایڈووکیٹ کی گاڑی میں پولیس لائنز سے باہرآئے تھے، ان کے وکیل سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ اور ڈرائیور کو اتار کر پرویزالٰہی کو گاڑی کے ساتھ لے جایا گیا۔

    خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے  پرویز الٰہی کی تھری ایم پی او کے تحت نظربندی معطل کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

    اس حوالے سے ان کے وکیل عبدالرازق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ پرویزالٰہی کو عدالتی حکم پر رہا گیا تھا لیکن دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم عدالتی فیصلے کے بعد حکم نامہ  لے کر چودہری پرویزالٰہی کی رہائی کیلئے پولیس لائنز آئے تھے۔

    عبدالرازق ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ پرویزالٰہی کو پولیس لائنز کے باہر سے گرفتار نہیں گاڑی سمیت اغوا کیا گیا ہے،
    انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی پرویزالٰہی میری گاڑی میں بیٹھ کر پولیس لائنز سے باہر آئے تو کچھ لوگ راستہ بند کرکے کھڑے تھے۔

    سردارعبدالرازق ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ کا واضح حکم تھا کہ پرویزالٰہی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے اور ساتھ عدالت نے انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج کی سماعت میں پرویزالٰہی کا تھری ایم پی او معطل کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا، جب کہ لاہور ہائیکورٹ نے بھی پرویز الٰہی کے معاملے پر سماعت کی ہے اور اسلام آباد کے چیف کمشنر اور آئی جی جو حکم دیا ہے کہ پرویز الٰہی کو لے کر بدھ کے روز عدالت کے سامنے پیش ہوں۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری نے پرویزالہی کی ایم پی او آرڈر کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت کی۔

    اس موقع پر پرویزالٰہی کے وکیل نے کہا کہ پرویز الٰہی تین ماہ سے جیل میں ہیں، وہ کیسے نقص امن کے حالات پیدا کرسکتے ہیں، انہوں نے چار ماہ سے کوئی بیان تک نہیں دیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے پرویزالہیٰ کو آج عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے تھے کہ اس کیس میں توہین عدالت اور محکمانہ کارروائی ہوگی۔

    دوسری جانب قومی احتساب بیورو (نیب) نے یکم ستمبر کو لاہور ہائی کورٹ کا پرویز الہیٰ کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم چیلنج کردیا ہے۔

    گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں پرویزالہٰی کی بازیابی کا کیس منگل یعنی آج کی کازلسٹ سے نکال دیا گیا تھا۔

  • رضوانہ اور فاطمہ کے بعد ایک اور گھریلو ملازمہ پر تشدد کا واقعہ

    رضوانہ اور فاطمہ کے بعد ایک اور گھریلو ملازمہ پر تشدد کا واقعہ

    راولپنڈی : رضوانہ اور فاطمہ کے بعد ایک اور 8 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا ، بچی کے والد کا کہنا ہے کہ بختاور اور اس کے شوہر نے میری بیٹی پر تشدد کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایک اور گھریلو ملازمہ پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا، راولپنڈی کے علاقے تھانہ روات میں 8 سال کی گھریلوملازمہ پرتشدد کا واقعہ پیش آیا۔

    آٹھ سال کی بچی کے والد نے راولپنڈی میں تشدد کا مقدمہ درج کرا دیا، ایس پی صدر اور اے ایس پی نے بچی کنزیٰ سے ملاقات کی۔

    بچی کے والد کا کہنا ہے بختاور اور اس کے شوہر نے میری بیٹی پر تشدد کیا، تشدد کے باعث میری بیٹی کے سر پر زخم کے نشانات پائے گئے۔

  • راولپنڈی: 2 گاڑیوں میں  خوفناک تصادم ، 5 افراد جاں بحق ، 6 زخمی

    راولپنڈی: 2 گاڑیوں میں خوفناک تصادم ، 5 افراد جاں بحق ، 6 زخمی

    راولپنڈی: ٹی چوک پرانے ٹول پلازہ کے قریب 2 گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ٹی چوک پرانے ٹول پلازہ کے قریب ہائی ایس اور ٹرک کے درمیان تصادم خوفناک تصادم ہوا، حادثے میں خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے۔

    ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمیوں اور جاں بحق افراد کی میتیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں، زخمیوں میں چار خواتین سمیت چھ افراد شامل ہیں، حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔

    حادثےمیں جاں بحق اور زخمی افراد کی شناخت کا عمل مکمل ہوگیا ہے ، جاں بحق ہونے والوں میں مہرین، محمد دانش، میاں ادریس،حاجی شفیق اورحاجی نذیر جبکہزخمی ہونے والوں میں ریحانہ، ایشور،ارحم، ہماعمران،کنیزاورارسم شامل ہیں۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی عمریں 28 سے 65 سال کے درمیان ہیں، مسافر وین میں سوارافراد عمرہ ادائیگی کے بعدگوجرانوالہ جارہے تھے کہ مسافر وین تیز رفتاری کے باعث روات ٹی چوک کے قریب کھڑے ٹریلر سےٹکرائی۔

  • راولپنڈی میں ملزمان کا راہگیر خاتون پر تشدد، لوٹ مار

    راولپنڈی میں ملزمان کا راہگیر خاتون پر تشدد، لوٹ مار

    راولپنڈی میں موٹر سائیکل ملزمان نے لوٹ مار کے دوران راہگیر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق راولپنڈی میں دو موٹر سائیکل سوا رملزمان نے راہگیر خاتون پر تشدد کیا اور پرس، زیور چھین کر فرار ہوگئے۔

    واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی جس میں دیکھا گیا کہ ایک ملزم نے خاتتون سے پرس چھینا اور دوسرے نے دبوچ لیا۔

    ملزم نے خاتون کی چوڑیاں اور انگوٹھیاں کھینچ کر اتاری اس کے بعد خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا اور واردات کرکے باآسانی فرار ہوگئے۔

    پولیس کا دعویٰ ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کی شناخت ہوگئی ہے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

    تھانہ وارث خان پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے واقعےکی تحقیات شروع کردی ہے۔

    سی پی او راولپنڈی نے خاتون سے ڈکیتی کی واردات کا نوٹس لے کر ایس پی راول سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

  • راولپنڈی: کرسچن کالونی کے مکینوں نے راتوں رات بستی خالی کردی

    راولپنڈی: کرسچن کالونی کے مکینوں نے راتوں رات بستی خالی کردی

    راولپنڈی: کرسچن کالونی کے مسیحی برادری اپنے بچوں سمیت راتوں رات گھر چھوڑ کر چلے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے کرسچن کالونی کے مکین راتوں رات بستی خالی کردی ہے، مسیحی برادری کے لوگ فیملیز اور بچوں کے ہمراہ گھر چھوڑ کر چلے گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے مسیحی برادری کو مکمل تحفظ فراہم کرینگے، ہم نکان و مال کی حفاظت کے لیے موجود ہیں۔

  • مسافر ٹرین کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کا منصوبہ ناکام، 2 ملازمین گرفتار

    مسافر ٹرین کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کا منصوبہ ناکام، 2 ملازمین گرفتار

    راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے مسافر ٹرین کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے جعفر ایکسپریس کے گارڈ انچارج اور اسسٹنٹ ایگزامینر الیکٹرک کو گرفتار کر لیا۔

    اے این ایف ترجمان کے مطابق انٹیلی جنس اطلاع تھی کہ ٹرین کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی جا رہی ہے، جس پر راولپنڈی، پشاور، لاہور، کراچی اور کوئٹہ سمیت تمام بڑے جنکشنز پر ٹرینوں کو چیک کیا گیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ اطلاع موصول ہونے پر جعفر ایکسپریس میں گجرات جنکشن کے مقام پر کارروائی کی گئی، تلاشی لینے پر ملزمان کی سرکاری پیٹی سے 4 کلو چرس اور 2 کلو افیون برآمد ہوئی، جس پر گارڈ انچارج اور اسسٹنٹ ایگزامینر الیکٹرک کو گرفتار کیا گیا۔

    ملزمان منشیات راولپنڈی سے جیکب آباد اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، واقعے کے بعد تمام بڑے جنکشنز اور ٹرینوں کی نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے، اے این ایف کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان راولپنڈی کے رہائشی ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔