Author: بابر ملک

  • آلوؤں کی آڑ میں سیکڑوں کلو چرس دبئی بھیجنے کی کوشش

    آلوؤں کی آڑ میں سیکڑوں کلو چرس دبئی بھیجنے کی کوشش

    کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے آلوؤں کی آڑ میں سیکڑوں کلو چرس دبئی بھیجنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق اے این ایف انٹیلیجنس نے کراچی میں واقع پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے دبئی بھیجے جانے والے آلوؤں پر مشتمل کنٹینر سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی۔

    تلاشی لینے پر آلوؤں سے بھری 157 بوریوں سے مجموعی طور پر 315 کلو گرام چرس برآمد ہوئی، مذکورہ کنٹینر کراچی کی ایک نجی کمپنی کی جانب سے بک کروایا گیا تھا۔

    اے این ایف نے کراچی کے رہائشی عبدالقدیر بھٹی نامی ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپا مار کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزم کو اے این ایف پولیس اسٹیشن منتقل کر کے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

  • عمران خان کی حمایت کرنا وقت کی ضرورت ہے، سابق ڈی جی آئی ایس آئی

    عمران خان کی حمایت کرنا وقت کی ضرورت ہے، سابق ڈی جی آئی ایس آئی

    سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ظہیرالاسلام کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حمایت کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

    اے آر وائی نیوز رپورٹ کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر)ظہیرالاسلام نے پی ٹی آئی امیدوار شبیر اعوان کے اعزاز میں تقریب منعقد کی، جس کا اہتمام انہوں نے کہوٹہ کے علاقے مٹور میں آبائی گھر میں کیا۔

    سابق ڈی جی آئی ایس آئی ظہیر الاسلام نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی امیدوار شبیر اعوان کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

    ظہیر الاسلام نے پی ٹی آئی امیدوار کیلئے باقائدہ الیکشن مہم شروع کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حمایت کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

    خیال رہے کہ پی ٹی آئی منحرف رکن اسمبلی کے ڈی نوٹیفائی ہونے کے بعد پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 7 راولپنڈی میں ضمنی انتخاب 17 جولائی کو ہونا ہے۔

  • جلسے کے دوران ن لیگی رہنما انتقال کر گئے

    جلسے کے دوران ن لیگی رہنما انتقال کر گئے

    راولپنڈی میں ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ن لیگ کے رہنما انتقال کر گئے۔

    سابق چئیرمین بلدیہ کلر سیداں شیخ عبدالقدوس پی پی 7 راولپنڈی میں ن لیگ کے امیدوار راجا صغیر کے انتخابی جلسے میں شریک تھے۔

    شیخ عبدالقدوس جلسے سے خطاب کے بعد بیٹھے تو دل کا دورہ پڑ گیا اور وہ بے ہوش ہو گئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ چل بسے۔

    شیخ عبدالقدوس ن لیگ کے امیدوار راجہ صغیر احمد کے انتخابی جلسے میں خطاب کر رہے تھے۔

  • اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام

    اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام

    اسلام آباد : اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا اور بیرون ملک روانہ ہونیوالے مسافر سے 2 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق اے این ایف اور اے ایس ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کی ، کارروائی کے دوران بیرون ملک روانہ ہونیوالے مسافر سے 2 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی۔

    ترجمان اےاین ایف نے بتایا کہ دوحہ روانہ ہونیوالےمسافرنےمنشیات ٹرالی بیگ میں چھپائی تھی،ملزم کومعمول کی چیکنگ کےدوران حراست میں لیاگیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف انسدادمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں اے ایس ایف کے عملے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی بحرین اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافر کو حراست میں لے لیا تھا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ حضرت بلال نامی مسافر غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے بحرین جارہا تھا ، جب اے ایس ایف کے عملے نے بحرین جانے والے مسافر کے بیگ کی تلاشی لی تو اس میں سے524گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

  • کہوٹہ کے جنگل میں آگ لگنے کے واقعے کا مقدمہ درج

    کہوٹہ کے جنگل میں آگ لگنے کے واقعے کا مقدمہ درج

    راولپنڈی :محکمہ جنگلات نے کہوٹہ کے جنگل میں آگ لگنے کے واقعے کا مقدمہ درج کرادیا ، جس میں کہا ملزم نے پولٹری فارم کا گند جلانے کی آگ لگائی جو وسیع رقبے پر پھیل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کہوٹہ کے جنگل میں آگ لگنے کے واقعے کا مقدمہ درج کرادیا گیا ، مقدمہ محکمہ جنگلات کے اہلکارشوکت علی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

    ملزم کے خلاف درج مقدمے میں فاریسٹ ایکٹ کی 3دفعات کو شامل کیا گیا ہے۔

    مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ مقدمے میں سخاوت نامی شخص کو نامزد کیا گیا ، 130 ایکٹر کا رقبہ متاثر ہوا، ملزم نے پولٹری فارم کا گند جلانے کی آگ لگائی جو وسیع رقبے پرپھیل گئی۔

    مقدمے میں کہا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ سےسیکڑوں کی تعدادمیں چیڑ کےدرخت بھی جل گئے۔

    یاد رہے کہوٹہ کے جنگل میں جمعے کو لگنے والی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا جس سے 7 کلومیٹر رقبہ متاثر ہوا جبکہ الاکنڈ ڈویژن کے 10 میں سے 7 علاقوں اور سوات کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر ابھی تک مکمل طور پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔

    اس کے علاوہ شدید گرمی کی وجہ سے اسلام آباد میں مارگلہ ہلز پر آگ بھڑک اٹھی ہے، جہاں محکمہ ماحولیات کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔

  • چوبیس گھنٹوں کے دوران ‘ لال حویلی’ پر دوسرا چھاپا، 6 کارکنان گرفتار

    چوبیس گھنٹوں کے دوران ‘ لال حویلی’ پر دوسرا چھاپا، 6 کارکنان گرفتار

    راولپنڈی: پنجاب پولیس نے چوبیس گھنٹوں کے دوران دوسری بار شیخ رشید کی رہائش گاہ ‘ لال حویلی’ پر چھاپے مارا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے ایک بار پھر لال حویلی پر چھاپا مارا ہے، چھاپے سے قبل لال حویلی کی لائٹ اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی تھی۔

    اطلاعات کے مطابق چھاپے کے وقت شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق حویلی میں موجود نہ تھے پولیس نے اس دوران چھ کارکنان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    راولپنڈی پولیس کی جانب سے لال حویلی میں چوبیس گھنٹوں کے دوران یہ دوسرا چھاپا ہے تاہم ابھی تک پنجاب پولیس اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔

    واضح رہے کہ رات گئے بھی پولیس نے شیخ رشیداحمد اور شیخ راشد شفیق کی گرفتاری کے لئے لال حویلی پر چھاپا مارا تھا چھاپے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید کی گرفتاری کے لئے پولیس کا ” لال حویلی” پر چھاپا

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید کی جانب سے ایک ویڈیو بھی وائرل کی گئی ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری لال حویلی میں داخل ہوگئی ہے۔

    خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے فوری مگر شفاف انتخابات کا مطالبہ کیا ہے اور اس مقصد کی تکمیل کے لیے 25 مئی کو اسلام آباد کی جانب مارچ کرے گی، مارچ کے پیش نظر حکومت نے بھی کمر کس لی اور ڈی چوک کے اطراف کے مقامات کو سیل کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے جبکہ ملک بھر میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے۔

  • شیخ رشید کے بھتیجے کی ضمانت منظور

    شیخ رشید کے بھتیجے کی ضمانت منظور

    راولپنڈی : عدالت نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 1لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں پر رہائی کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں مجسٹریٹ درجہ اول محمدعارف نے شیخ رشید کے بھتیجے راشدشفیق کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی۔

    شیخ راشدشفیق کیجانب سے ایڈووکیٹ عبد الرزاق اورراجہ یاسرپیش ہوئے ، وکیل شیخ راشد شفیق نے عدالت کو بتایا کہ مقدمہ سیاسی انتقامی کارروائی کے سوا کچھ نہیں، وقوعہ سعودی عرب میں ہوا،وزیراعظم مدعی بنے نہ وزیراطلاعات۔

    مجسٹریٹ درجہ اول محمدعارف نےدلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا ، بعد ازاں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے شیخ راشد شفیق کی ضمانت منظور کرلی۔

    مجسٹریٹ محمد عارف نے 1لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں پر رہائی کا حکم دے دیا۔

    یاد رہے راشد شفیق کو سعودی عرب سے واپسی پر اسلام آباد ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا ، جس کے بعد عدالت نے راشد شفیق کے خلاف ٹھوس شہادت پیش کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

    بعد ازاں کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے ملزم راشد شفیق 2روزہ جسمانی ریمانڈ پر اٹک پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

  • دوسری شادی اور کرکٹ، دو بیٹے اپنے اپنے والد کے ہاتھوں قتل

    دوسری شادی اور کرکٹ، دو بیٹے اپنے اپنے والد کے ہاتھوں قتل

    راولپنڈی: تھانہ صدر بیرونی کے علاقے میں قتل کے دو ایسے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں باپ ہی کے ہاتھوں بیٹے جان سے محروم ہوئے، پولیس نے دونوں کیسز میں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے تھانہ صدر بیرونی کی حدود میں دوسری شادی میں رکاوٹ اور کرکٹ سے رغبت کی وجہ سے دو بیٹے اپنے اپنے والد کے ہاتھوں قتل ہو گئے۔

    پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم چمنے خان نے چند روز قبل اپنے بیٹے جمشید کو مسجد کے باہر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، معلوم ہوا ہے کہ ملزم دوسری شادی کرنا چاہتا تھا لیکن بیٹا مسلسل اسے منع کر رہا تھا، واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات کے دوران سراغ لگا کر ملزم کو گرفتار کیا۔

    ابتدائی رپورٹ کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ چمنے خان نے اپنے جواں سال بیٹے جمشید کو دوسری شادی میں رکاوٹ بننے پر گولیاں مار کر قتل کیا، یہ واقعہ علاقے کی مسجد کے باہر پیش آیا تھا۔

    دوسری طرف اسی تھانے کی حدود میں کرکٹ کھیلنے سے منع نہ ہونے پر باپ نے فائرنگ کر کے بیٹے کو قتل کیا، صدر بیرونی پولیس نے 18 سالہ بیٹے کو قتل کرنے کے مقدمے میں ملزم حسیب کو گرفتار کر لیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم حسیب کو اپنے بیٹے منیب کے کرکٹ کھیلنے پر غصہ تھا، ملزم کے خلاف مقتول منیب کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

  • آئی جی پنجاب کا قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان

    آئی جی پنجاب کا قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان

    آئی جی پنجاب سے رمضان المبارک کی مناسبت سے صوبے کی تمام جیلوں میں قیدیوں کی سزاوں میں 60 روز کمی کا اعلان کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی جی پنجاب نے سزاوں میں کمی کا اعلان پاکستان پریزن رولز1978کےرول216کےتحت کیا ہے اور اس کا اطلاق ان قیدیوں پرہوگا جو قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث نہیں۔

    دہشت گردی، منشیات اور حدود آرڈیننس کی دفعات کے تحت سزا پانے والے قیدیوں پر سزاؤں میں کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

    اس کے علاوہ مالی غبن اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے قیدی بھی اس رعایت سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔

  • اسلام آباد میں سیاسی جلسے ،  پولیس، ضلعی افسروں اور عملے کی چھٹیاں منسوخ

    اسلام آباد میں سیاسی جلسے ، پولیس، ضلعی افسروں اور عملے کی چھٹیاں منسوخ

    راولپنڈی: اسلام آباد میں سیاسی جلسوں کے پیش نظر پولیس، ضلعی افسروں اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں اور کہا چھٹی پر گئے ملازمین فوری طور پر متعلقہ محکموں میں رپورٹ کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس ہوا، جس میں چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم اور سنیئر افسر شریک ہوئے۔

    اجلاس میں اسلام آباد میں سیاسی جلسوں کے سکیورٹی پلان کا جائزہ لیا گیا اور جلسوں کے قافلوں کی سکیورٹی اور کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

    وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، انتظامیہ اور پولیس شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔

    محمد بشارت راجہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے رینجرز کو طلب کیا جا سکتا ہے۔

    اجلاس میں پولیس، ضلعی افسروں اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں اور کہا گیا کہ چھٹی پر گئے ملازمین فوری طور پر متعلقہ محکموں میں رپورٹ کریں۔

    وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ تمام اضلاع کے ڈی پی اوز موبائل اینٹی رائٹ فورس کو متحرک کریں اور سیاسی جماعتوں کے دفاتر کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے گی، محمد بشارت راجہ

    محمد بشارت راجہ نے ہدایت کی کہ جلسوں کے استقبالیہ کیمپوں پر پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے ور موثر ٹریفک پلان مرتب کرکے روٹس پر پولیس اہلکاروں کی تعینات کریں۔