Author: بابر ملک

  • پاکستان ڈے اسکواش چیمپئن شپ کا فائنل کراچی کے سعد عبدل نے جیت لیا

    پاکستان ڈے اسکواش چیمپئن شپ کا فائنل کراچی کے سعد عبدل نے جیت لیا

    راولپنڈی: اسپورٹس کمپلیکس لیاقت باغ میں پاکستان ڈے اسکواش چیمپئن شپ کا فائنل کراچی کے کھلاڑی سعد عبدل نے جیت لیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج راولپنڈی کے اسپورٹس کمپلیکس میں پاکستان ڈے اسکواش چیمپئن شپ کا فائنل میچ کھیلا گیا، میچ میں کراچی سے تعلق رکھنے والے سعد عبدل اور راولپنڈی کے فرحان ہاشمی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا اور سعد عبدل میچ کے فا تح قرار پائے۔

    پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان بھر سے 32 کھلاڑیوں نے شرکت کی، ٹورنامنٹ کے بیسٹ پرفارمر کا ایوارڈ لاہور سے تعلق رکھنے والے زین ر مضان کے نام رہا۔

    زین ر مضان نے 714 کی ریکنگ میں رہتے ہوئے 210 اور 216 کی رینکنگ کے کھلاڑیوں کو ہرایا، فاتح اور رنر اَپ کھلاڑیوں کو مہمان خصوصی کی طرف سے میڈلز اور کیش پرائز دیا گیا۔

    فائنل میچ کی رنگارنگ تقریب میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق، سیکریٹری اسکواش وِنگ کمانڈر ارمغان عزیز اور شائقین کی ایک قابل ذکر تعداد نے شرکت کی، کمشنر راولپنڈی نور الامین مینگل تقریب کے مہمان خصوصی تھے، ان کھیلوں کا انعقاد حکومت پنجاب نے یوم پاکستان کی مناسبت سے صوبے بھر میں کرایا۔

    کمشنر راولپنڈی نور الامین مینگل نے تقریب سے خطاب میں کہا کھلیوں کے مقابلے کروانے کا مقصد نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں میں مشغول کرنا اور انھیں پاکستان ڈے کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے، جس ملک کے میدان آباد ہوں وہاں کے اسپتال ویران ہوا کرتے ہیں۔

     

    کھیلوں کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے انتظامیہ اور اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ڈویژن بھر میں پلے گراؤنڈز کی بحالی کا کام بھی جاری ہے، ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا صحت مند معاشرے کے حصول کے لیے کھیل انتہائی ضروری ہیں، حکومت پنجاب کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے۔

    انھوں نے کہا پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن کی جانب سے اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

    ونگ کمانڈر ارمغان عزیز نے کہا ٹورنامنٹ میں 200 کی رینکنگ سے نیچے نیچے کے 32 کھلاڑیوں نے شرکت کی، ہمارا مقصد نوجوانوں کو ایک تعمیری تفریح مہیا کرنا ہے تاکہ وہ اس میں حصہ لے کر صحت و توانا پاکستان کا حصول ممکن بنائیں۔

  • وزیر اعظم عمران خان آج رنگ روڈ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

    وزیر اعظم عمران خان آج رنگ روڈ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان آج رنگ روڈ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، منصوبہ بانٹھ موڑ سے ٹھلیاں تک بنایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی افتتاحی تقریب آج مجوزہ ٹھلیاں انٹرچینج کے مقام پر ہوگی ، جس میں وزیراعظم شریک ہوں گے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب اوروفاقی وزرا بھی شرکت کریں گے۔

    تقریب میں عمران خان رنگ روڈ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔

    راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے ، منصوبہ بانٹھ موڑ سے ٹھلیاں تک بنایا جائے گا اور اس کی کل لمبائی 38.3 کلومیٹر ہوگی۔

    منصوبے کے تحت 8ہزار992کنال زمین خریدی جارہی ہے، زمین خریداری پر 6ارب 72کروڑ 47 لاکھ 30ہزار روپے خرچ ہوں گے۔

    زمین خریداری کے5ارب 90کروڑ 13لاکھ روپے صوبائی حکومت نے آرڈی اے کو جاری کیئے ہوئے ہیں اور 2ارب 39کروڑ روپے کی زمین خریدی جاچکی ہے۔

    زمین خریداری کی مد میں آرڈی اے کے آکاؤنٹ میں 3ارب 51کروڑ 13لاکھ بیلنس میں ہے جبکہ 13کروڑ 86لاکھ 40ہزار روپے سروسز منتقلی پر خرچ ہوں گے۔

    منصوبے کے سول ورکس پر 23ارب 60کروڑ 62لاکھ10ہزار روپے لاگت آئے گی، سول ورکس لاگت کی منظوری ایکنک پہلے ہی دے چکا۔

    منصوبے کی مجموعی طور پر لاگت 30ارب 60کروڑ 69لاکھ 40ہزار روپے لاگت آئے گی ، رنگ روڈ 6رویہ سڑکوں پر مشتمل ہوگا اور ہر لائن کی چوڑائی 3.65میٹر ہوگی۔

    دیگر شاہراؤں سے رابطہ قائم کرنے کے لیے 5انٹر چینج تعمیر کیئے جائیں گے جبکہ انٹرچینج بانٹھ،چک بیلی روڈ،اڈیالہ روڈ،چکری روڈ اور ٹھلیاں کے مقام پر تعمیر ہوں گے۔

  • جے یو آئی نے کارکنان کو فوری سندھ ہاؤس بلا لیا

    جے یو آئی نے کارکنان کو فوری سندھ ہاؤس بلا لیا

    لاہور: جے یو آئی نے کارکنان کو فوری سندھ ہاؤس اسلام آباد پہنچنے کے احکامات جاری کردیے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق جے یو آئی نے کارکنان کو فوری سندھ ہاؤس اسلام آباد پہنچنے کے احکامات جاری کردیے، جے یوآئی ترجمان کا کہنا ہے کہ ارکان کا دفاع ہر حال میں کریں گے، کارکن سندھ ہاؤس پہنچیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ غنڈوں کے جھتے پولیس نگرانی میں ریڈ زون میں داخل کیے جارہے ہیں۔

    جے یو آئی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی بدمعاشی کا ہر حال میں مقابلہ کریں گے، اگر کسی کارکن کو نقصان پہنچا تو ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔

    مزید پڑھیں: پی ٹی آئی طلبہ تنظیم کے کارکنوں کا سندھ ہاؤس کے باہر احتجاج

    واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کارکن اسلام آباد میں سندھ ہاؤس کے باہر پہنچے تھے اور منحرف ارکان اسمبلی کے خلاف احتجاج کیا تھا، کارکنان نے لوٹے اٹھا کر اپوزیشن اور منحرف ارکان کے خلاف نعرے بازی کی تھی۔

    اطلاع ملتے ہی پولیس کے افسران نفری کے ہمراہ سندھ ہاؤس کے باہر پہنچ گئی تھی اور پی ٹی آئی کارکنان کو راستہ خالی کرنے کی ہدایت کی تھی۔ احتجاج کے بعد مظاہرین سندھ ہاؤس کے مرکزی دروازے کے سامنے سے منتشر ہوگئے تھے۔

    بعدازاں عامر مغل کی قیادت میں پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے خلاف پریس کلب کے سامنے مظاہرہ ہوا۔ کارکنان نے مطالبہ کیا کہ ضمیر فروش استعفی دیں اور جس مرضی پارٹی میں جائیں۔

  • اے ٹی ایم اسکیمنگ سے شہریوں کو لوٹنے والا گروہ پکڑا گیا

    اے ٹی ایم اسکیمنگ سے شہریوں کو لوٹنے والا گروہ پکڑا گیا

    ٹیکسلا پولیس نے اے ٹی ایم اسکیمنگ کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والے تین رکنی گروہ کو گرفتار کرکے سامان برآمد کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اے ٹی ایم اسکیمنگ سے شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کو پکڑلیا گیا ہے۔

    ٹیکسلا پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اے ٹی ایم مشینوں کے ذریعے شہریوں کے اکاؤنٹس سے رقوم نکلوانے  والے تین سائبر ایکسپرٹ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    گرفتار ملزمان کی شناخت عمران، خالد اور فرحان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اےٹی ایم ٹریکنگ ڈیوائسز، بیٹریاں،اےٹی ایم کارڈ،  42ہزار روپے نقدی،3 موبائل فون اور کار برآمد کی گئی ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال میں مہارت رکھتے ہیں اور اس سے قبل بھی ملزمان سائبر کرائم کے جرائم میں ملوث رہے ہیں۔

    اس حوالے سے ایس پی پوٹھوہار رانا وہاب کا کہنا ہے کہ ملزمان اپنی آئی ٹی مہارت کو منفی سرگرمیوں میں استعمال کرکے شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرتے تھے، شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے اب قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔

  • اے این ایف کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی

    اے این ایف کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی

    اے این ایف نے خفیہ اطلاع پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دستانوں میں چھپا کر ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اے این ایف نے خفیہ اطلاع پراسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے گارمنٹس، کراکری اور دستانوں پر مشتمل کارگو سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کرلی۔

    ذرائع کے مطابق پکڑی گئی ہیروئن بیس کلوگرام ہے جو دستانوں میں بڑی مہارت سے چھپائے گئے تھے۔

    ترجمان اے این ایف کے مطابق مذکورہ کارگو کراچی کی ایک کمپنی کی جانب سے برطانیہ کیلیے بک کروایا گیا تھا، اے این ایف کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

    ترجمان کے مطابق ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں اےاین ایف انٹیلی جنس اوراےاین ایف کوئٹہ کی مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پشین میں کار سے60کلوگرام چرس آمد کرکے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

  • پاک آسٹریلیا پنڈی ٹیسٹ، ٹریفک پلان جاری

    پاک آسٹریلیا پنڈی ٹیسٹ، ٹریفک پلان جاری

    آئندہ ہفتے راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میچ کے موقع پر شہر کا ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔

    سی ٹی او راولپنڈی نوید ارشاد کے مطابق یہ پلان 27 فروری سے دونوں ٹیموں کے درمیان پریکٹس میچ اور 4 سے 8 مارچ تک ہونیوالے ٹیسٹ میچ کے دوران لاگو ہوگا۔

    کرکٹ میچز کے دوران ٹریفک پولیس کے350اہلکارسپیشل ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔

    سی ٹی او کے مطابق ٹریفک پلان کے تحت دوران میچ اسٹیڈیم روڈ 9th ڈبل روڈ تک دونوں اطراف سے مکمل طور پر بند رہے گی، جس کے باعث اسلام آباد سے ڈبل روڈ آنے والی ٹریفک فیض آباد سے ایکسپریس وے اور مری روڈ استعمال کر سکے گی۔

    ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق 9th ایوینیو سے ڈبل روڈ آنے والی ٹریفک براستہ آئی جے پی روڈ، پنڈورہ چورنگی ،کٹاریاں، کیرج فیکٹری ،پیرودھائی موڑ ،چک مدد سے راولپنڈی میں داخل ہو سکے گی۔

    راولپنڈی سے براستہ ڈبل روڈ 9th ایونیو اسلام آباد جانے والی ٹریفک فیض آباد سے اسلام آباد میں داخل ہوسکے گی۔

    ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق کرکٹ ٹیموں کی روانگی اور واپسی کے وقت مری روڈ کو فیض آباد سے ڈبل روڈ تک مکمل طور پر بند کیا جائے گا اور اس دوران اسلام آباد سے آنے والی ٹریفک کو فیض آباد سے ایکسپریس وے کی جانب ڈائیورٹ کیا جائے گا۔

    راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک کو 6th روڈ سے سیدپور روڈ کی طرف موڑا جائیگا جبکہ غوثیہ چوک سے آنے والی ٹریفک کو براستہ فاروق اعظم روڈ، کری روڈ کی طرف موڑدیا جائے گا۔

    ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق دوران میچز شہریوں کی سہولت کےلئے اہم شاہراہوں پرمتبادل راستوں کے متعلق آگاہی بینر زآویزاں کردیے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ پنڈی ٹیسٹ کے لیے سیکیورٹی انتظامات کو بھی حتمی شکل دیدی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں: پاکستان آسٹریلیا پہلا ٹیسٹ، سیکیورٹی انتظامات مکمل

    آسٹریلیا کی ٹیم 24 سال کے طویل عرصے بعد پاکستان کے دورے پر آرہی ہے۔

  • پاکستان آسٹریلیا پہلا ٹیسٹ، سیکیورٹی انتظامات مکمل

    پاکستان آسٹریلیا پہلا ٹیسٹ، سیکیورٹی انتظامات مکمل

    پاکستان آسٹریلیا کے مابین ٹیسٹ سیریز کے راولپنڈی میں کھیلے جانیوالے پہلے ٹیسٹ میچ کیلیے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے راولپنڈی میں کھیلے جانیوالے افتتاحی ٹیسٹ میچ کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

    سیکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں پاک فوج کی مدد بھی حاصل رہے گی، راولپنڈی اسٹیڈیم کے قریب بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات ہوں گے۔

    پولیس حکام کے مطابق سیکیورٹی پلان کے تحت ٹیسٹ میچ کے دوران 4 مارچ سے8 مارچ تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم سے ملحقہ تمام تجارتی مراکز بند رہیں گے، راولپنڈی فوڈ اسٹریٹ، علامہ اقبال پارک اور ڈبل روڈ سیل کردیے جائیں گے۔

    ٹیسٹ میچ کے لیے ٹیموں کی آمدورفت کے موقع پر مخصوص علاقوں میں موبائل فون سروس بھی معطل رہے گی جب کہ ٹیسٹ میچ کے دوران راولپنڈی میٹروبس سروس کا روٹ بھی محدود کردیا گیا ہے۔

    دوران میچ راولپنڈی پولیس کے 4 ہزار سے زائد اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور رہیں گے، سٹی ٹریفک پولیس کے 350 اہلکار بھی ٹریفک کی خصوصی ڈیوٹی پر مامور رہیںگے جبکہ راولپنڈی ٹیموں کی آمدورفت کے موقع پر زیرو ٹریفک روٹ لگایا جائے گا۔

    پولیس حکام کے مطابق آر پی او راولپنڈی اشفاق احمد خان سی بی او راولپنڈی عمر سعید ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے مستقل متحرک ہیں۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم 24 سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستان کا دورہ کررہی ہے۔

    دورے کے دوران آسٹریلیا کی ٹیم 3 ٹیسٹ میچ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔

    افتتاحی ٹیسٹ میچ روالپنڈی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے جو 4سے 8 مارچ تک کھیلا جائیگا، دوسرا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 مارچ تک کراچی اور تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ لاہور میں 21 سے 25 مارچ تک کھیلا جائیگا۔

  • لاہور میں منشیات فروش گروہ کی خاتون رکن گرفتار، منشیات برآمد

    لاہور میں منشیات فروش گروہ کی خاتون رکن گرفتار، منشیات برآمد

    اے این ایف نے خفیہ اطلاع پر لاہور میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش گروہ کی خاتون رکن کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اے این ایف نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش گروہ کی سرگرم خاتون کارکن کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی ہے۔

    کارروائی کے حوالے سے اے این ایف ذرائع نے بتایا کہ اے این ایف نے لاہور کے ڈیفنس گارڈن میں واقع گھر پر چھاپہ مارا، جہاں سے 51.600 کلو گرام چرس برآمد کی گئی ہے۔

    اے این ایف نے گھر میں موجود رخسانہ بی بی نامی ملزمہ کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ اس کے خاوند لیاقت علی کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق مذکورہ گھر منشیات ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا اور کارروائی مستند خفیہ اطلاع پر کی گئی۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ کے پہلے روز اے این ایف نے کارروائی کرکے منشیات کا کاروبار کرنے والے گروہ کے تین کارندے گرفتار کیے تھے۔

    مزید پڑھیں: اے این ایف انٹیلیجنس کی بڑی کارروائی، منشیات کا دھندا کرنے والے نیٹ ورک کے3 کارندے گرفتار

    کراچی میں ہونے والی کارروائی میں اے این ایف نے بھاری مقدار میں منشیات بھی ضبط کی تھی۔

  • ڈرون کیمرے نے پتنگ بازوں کے لیے آج کا دن درد ناک بنا دیا

    ڈرون کیمرے نے پتنگ بازوں کے لیے آج کا دن درد ناک بنا دیا

    راولپنڈی: ڈرون کیمرے نے پتنگ بازوں کے لیے آج کا دن دردناک بنا دیا، ایک ہی دن ڈیڑھ سو کے قریب پتنگ باز سلاخوں کے پیچھے پہنچا دیے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق راولپنڈی میں جب ڈرون کیمرہ پتنگ بازوں اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو ڈھونڈھنے نکلا تو ایک دن میں 145 ملزمان کو گرفتار کرا دیا، گزشتہ روز تھانہ ایئر پورٹ کے علاقے رحیم آباد پل کے قریب ایک بد قسمت موٹر سائیکل سوار پتنگ کی ڈور پھرنے سے زخمی ہو گیا تھا، جس پر مقامی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی تھیں۔

    سی پی او عمر سعید ملک کی ہدایات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا، ڈرون کیمرے کی مدد سے پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کی نشان دہی کر کے گرفتار کیا گیا، ملزمان کی نشان دہی کے لیے بلند عمارتوں پر خصوصی اہل کار تعینات کیے گئے، اور گزشتہ رات سے اب تک کریک ڈاؤن کے دوران 145 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

    ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض کی سربراہی میں ڈویژنل ایس پیز اور ڈی ایس پیز کریک ڈاؤن کی خود نگرانی کر رہے ہیں، مساجد سے اعلانات کے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے بھی پتنگ بازی اور ہوائ فائرنگ کی روک تھام کے لیے آگاہی دی جا رہی ہے، جب کہ مجموعی طور پر 1600 سے زائد افسران و اہل کار کریک ڈاؤن میں مصروف ہیں۔

    حکام کے مطابق پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران اب تک 746 افراد کو گرفتار کر کے ایک لاکھ سے زائد پتنگیں اور ڈور برآمد کی جا چکی ہیں، ایس ایس پی آپریشنز نے واضح کر دیا ہے کہ شہر میں پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    سی پی او عمر سعید ملک نے پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے جائز ے کے لیے دورہ بھی کیا، انھوں نے خود ڈرون اور دوربین کی مدد سے بلند عمارتوں کی چھتوں سے مانیٹرنگ کی، انھوں نے کہا اب ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے، شہری بھی پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ جیسے خطرناک کاموں سے اجتناب اور حوصلہ شکنی کریں۔

  • وجیہہ سواتی قتل کیس، پہلے شوہر کی بند فائل 7 سال بعد دوبارہ کھل گئی

    وجیہہ سواتی قتل کیس، پہلے شوہر کی بند فائل 7 سال بعد دوبارہ کھل گئی

    راولپنڈی: پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے اغوا اور قتل کیس میں نیا موڑ آ گیا ہے، ان کے پہلے شوہر کے قتل کے کیس کی فائل 7 برس بعد دوبارہ کھول دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وجہیہ سواتی کے 7 سال قبل قتل ہونے والے پہلے شوہر کی بند فائل دوبارہ کھل گئی، ڈاکٹر مہدی علی کو چنیوٹ کے علاقے چناب نگر میں 2014 میں قتل کیا گیا تھا۔

    چنیوٹ پولیس نے وجیہہ سواتی کے قتل کیس میں گرفتار ان کے دوسرے شوہر رضوان حبیب سے تحقیقات کا فیصلہ کر لیا ہے، اس سلسلے میں چنیوٹ پولیس نے راولپنڈی پولیس سے رابطے کے بعد مقامی عدالت میں ملزم حوالگی و سفری ریمانڈ کی درخواست کی تھی۔

    وجیہہ سواتی قتل کیس میں ملوث ملزمان کا چار روزہ ریمانڈ

    چنیوٹ پولیس نے قانونی تقاضوں کے بعد سینٹرل جیل اڈیالہ سے ملزم رضوان حبیب، جو وجیہہ سواتی کے قتل کا اعتراف کر چکا ہے، کو اپنی تحویل میں لے لیا، اب اس سے ڈاکٹر مہدی علی کے قتل سے متعلق تفتیش کی جائے گی۔

    وجیہہ سواتی قتل: مقتولہ کی لاش کیسے منتقل کی ؟ ہولناک انکشاف

    ذرائع کے مطابق وجیہہ سواتی کے پہلے شوہر کے قتل کے الزام میں مرکزی ملزم رضوان حبیب کو باقاعدہ طور پر گرفتار کیا گیا ہے، ملزم کو کل جسمانی ریمانڈ کے لیے چنیوٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    ڈاکٹر مہدی علی امریکا سے چناب نگر میں واقع طاہر ہارٹ انسٹی ٹیوٹ میں عارضی خدمات سر انجام دینے کے لیے آئے ہوئے تھے، 20 مئی 2014 کو اپنے کم سن بیٹے اور اہلیہ وجیہہ مہدی کے ہمراہ والدین کی قبروں پر حاضری کے لیے سرگودھا روڈ پر واقع قبرستان گئے تھے، جہاں گیٹ کے قریب دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا، اور فرار ہو گئے، یہ ملزمان آج تک ٹریس نہیں ہو سکے تھے۔