Author: بابر ملک

  • ٹیوشن ٹیچر نے 11 سالہ بچی کو ذبح کر ڈالا

    ٹیوشن ٹیچر نے 11 سالہ بچی کو ذبح کر ڈالا

    راولپنڈی میں ٹیوشن ٹیچر نے 11 سالہ بچی کو تیز دھار آنے سے قتل کر دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال کے علاقے ماربل فیکٹری میں سفاک 22 سالہ ملزم ٹیوشن ٹیچر نے 11 سالہ بچی کو گلا کاٹ کر قتل کردیا۔

    پولیس کے مطابق بچی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے تیز دھار آلہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

    ملزم نے پولیس کو دیے گئے بیان میں جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ بچی ہریرہ کے گھر والے مجھ پر شک کرتے تھے، اس بات کا غصہ تھا اسی لیے تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس ملزم کی ذہنتی حالت سے متعلق بھی میڈیکل کروائے گی جبکہ بچی کے پوسٹ مارٹم کے لیے لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

    سی پی او راولپنڈی نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور پولیس نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    پولیس حکام نے ورثا کو یقین دہانی کروائی ہے کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دی جائے گی اور انہیں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

  • 2022 کی چوری کی سب سے بڑی واردات کا سراغ لگ گیا

    2022 کی چوری کی سب سے بڑی واردات کا سراغ لگ گیا

    راولپنڈی: پولیس نے 2022 کی چوری کی سب سے بڑی واردات کا سراغ لگا لیا، واردات خواتین پر مشتمل گروہ نے کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے 2022 کی چوری کی سب سے بڑی واردات کا سراغ لگا کر گھر میں کام کاج کے دوران وارداتیں کرنے والی خواتین چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔

    ایس ایس پی آپریشن وسیم ریاض نے نیوز کانفرنس میں انکشاف کیا کہ گرفتار کی گئیں 2 چور خواتین نے تیسری خاتون ساتھی کے ہمراہ تھانہ ریس کورس کی حدود افشاں کالونی میں چوری کی بڑی واردات کی تھی۔

    واردات کے دوران گھر سے 65 تولہ سونے کے زیورات، اور 13 لاکھ روپے چرائے تھے، ایس ایس پی آپریشن کے مطابق ملوث خواتین کو گرفتار کر کے چوری کیا گیا مال برآمد کر لیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی آپریشن وسیم ریاض نے دوران نیوز کانفرنس بتایا کہ چور خواتین گینگ گھر میں ملازمت حاصل کر کے لوٹ مار کرتی تھیں، یہ خواتین 3 جنوری 2022 کو بلال نامی شہری کے گھر سے لوٹ مار کر کے فرار ہو گئی تھیں۔

    دونوں خواتین کو پولیس نے جڑانوالہ سے گرفتار کیا، جب کہ تیسری ساتھی ملزمہ کی گرفتاری کے لیے پولیس کی تلاش جاری ہے، پولیس نے برآمد ہونے والا مال مسروقہ بھی میڈیا کے سامنے پیش کیا۔

    مددگار 15 کے اہل کار کا ذہنی معذور پر انسانیت سوز تشدد (ویڈیو کمزور دل افراد نہ دیکھیں)

  • باچا خان ایئرپورٹ پر مسافر سے آئس ہیروئن برآمد

    باچا خان ایئرپورٹ پر مسافر سے آئس ہیروئن برآمد

    پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے بحرین جانے والے مسافر سے آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے بحرین جانے والے مسافر سے ایک کلو دوسو ساٹھ گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

    منشیات دوران تلاشی مسافر کے سامان سے برآمد ہوئی جس کے بعد اے ایس ایف نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    اے ایس ایف ذرائع کے مطابق مسافر صدام خان نے آئس ہیروئن انتہائی مہارت سے بیگ میں چھپا رکھی تھی۔

    ملزم کو ابتدائی تحقیقات کے  بعد منشیات سمیت اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ  اے ایس ایف  اس سے قبل بھی پشاور ایئرپورٹ پر کارروائی کرکے  منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناچکی ہے

    مزید پڑھیں:پشاورایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی، مسافر گرفتار

    مذکورہ مسافر بھی منشیات  لے کر بحرین جا رہا تھا کہ اے ایس ایف نے اس کی تلاشی کے دوران ایک کلو ہیروئن برآمد کی تھی

  • کراچی بندرگاہ پر برطانیہ کے لئے بک  سامان کے کنٹینرز سے 360 کلوگرام ہیروئن برآمد

    کراچی بندرگاہ پر برطانیہ کے لئے بک سامان کے کنٹینرز سے 360 کلوگرام ہیروئن برآمد

    کراچی : اےاین ایف انٹیلیجنس نے کراچی بندرگاہ پر کارروائی کرتے ہوئے برطانیہ کے لئے بک کیے گئے سامان کے کنٹینرز سے 360 کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی بندرگاہ کے ساؤتھ ایشین پاکستان ٹرمینل پر کارروائی کی گئی ، کارروائی اےاین ایف انٹیلیجنس اوراےاین ایف پورٹ کنٹرول یونٹ نے کی۔

    کارروائی کے دوران برطانیہ کےلئےبک کیےگئےسامان کےکنٹینرزسے360کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی ، خفیہ اطلاع ملنے پر اے این ایف کےعملے نے کنٹینر قبضے میں لے کرتلاشی لی۔

    ترجمان اےاین ایف نے بتایا کہ کنٹینرمیں موجودسامان کامعائنہ کیاگیا تو دوران تلاشی1200سینیٹری پائپس مشکوک پائےگئے، آپریشن کے دوران ہر پائپ سے 300گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

    ترجمان کے مطابق پائپس سےمجموعی طورپر360کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی، کنٹینر کراچی کی ایک کمپنی کے ذریعے شمالی آئرلینڈ برطانیہ بھجوایا جارہا تھا۔

    اے این ایف کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم کی گرفتاری کےلیےٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

  • خیبرپختونخوا: قبرستان سے برآمد ہونے والی شے نے ہوش اڑا دیے

    خیبرپختونخوا: قبرستان سے برآمد ہونے والی شے نے ہوش اڑا دیے

    ہری پور غازی میں قبرستان کی کھدائی کے دوران دو ہزار سال پرانی مورتی دریافت کر لی۔

    محکمہ آرکیالوجی خیبر پختونخواہ کے فیلڈ آفیسر گل نبی اور سائیڈ سرپرائز راجہ عدنان نے موقع پر مورتی قبضہ میں لے لی۔

    محکمہ آرکیالوجی کے ذرائع کے مطابق یہ بہت پرانی سائیڈ ہو سکتی ہے جو قبرستان کی کھدائی کے دوران دریافت ہوئی، ضلع ہری پور کی تحصیل غازی میں نواحی علاقے خالو میں سرکاری فنڈ پر قبرستان کی کھدائی جاری تھی کے کھدائی کے دوران دو ہزار سال پرانی تہذیب کے آثار دریافت ہو گئے۔

    کھدائی کے دوران ایک مورتی کے علاوہ دیگر اشیا بھی دریافت ہوئی پولیس اور محکمہ آرکیالوجی کا عملہ موقع پر پہنچ گیا مورتی قبضہ میں کر کے کام کو فوری بند کر دیا گیا عوامی حلقوں نے اس نئی دریافت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انتظامیہ سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

  • ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر میاں عتیق لاہور سے گرفتار

    ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر میاں عتیق لاہور سے گرفتار

    راولپنڈی: ایم کیو ایم پاکستان کے سابق سینیٹر میاں عتیق کو پولیس نے لاہور سے گرفتار کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ گنج منڈی کے مقدمے میں سابق سینیٹر میاں عتیق کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا، میاں عتیق اور ساتھیوں کے خلاف جون 2021 میں ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    راولپنڈی تھانہ گنج منڈی میں میاں عتیق پر مقدمے میں جعلی پراپرٹی دستاویز پیش کرنے کا الزام ہے، سابق سینیٹر مقدمے میں اشتہاری ہیں۔

    لاہور قلعہ گجر سنگھ پولیس نے میاں عتیق کو لاہور سے گرفتار کر کے راولپنڈی پولیس کے حوالے کردیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے مقدمے کو یکسوئی سے حل کیا جائے گا، راولپنڈی پولیس قانون کی بالادستی اور میرٹ پر یقین رکھتی ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

    یاد رہے کہ 2017 میں ایم کیو ایم پاکستان نے انتخابی اصلاحات بل پر ووٹنگ کے دوران پارٹی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ان کی بنیادی رکنیت ختم کردی تھی۔

  • مری میں شدید برفباری، انتظامیہ کا سیاحوں سے متعلق بڑا فیصلہ

    مری میں شدید برفباری، انتظامیہ کا سیاحوں سے متعلق بڑا فیصلہ

    اسلام آباد: ملک میں بارش اور برفباری کے نئے اسپیل نے خطرے کی گھنٹی بجادی، ایک بار پھر مری جانے والی اہم سڑکوں کو بند کردیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات اور ایوبیا میں مسلسل برفباری کا سلسلہ جاری ہے، اب تک گلیات کی بالائی چوٹیوں پر 4 سے 6 انچ تک برف پڑ چکی ہے اور یہ سلسلہ آئندہ تین روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

    شدید برفباری کے باعث مسییاڑی لنک روڈ، کلڈنہ اور باڑیاں جانے والی شاہراؤں کو عارضی طور پر بندکردیا گیا ہے اور سیاحوں کی آمدو رفت کو محدود کرنے پر غور کیا جارہا ہے، ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں کو گلیات، کلڈنہ اور نتھیا گلی کی طرف رُخ نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

    دوسری جانب چترال لواری ٹنل روڈ بھی پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کےلیے بند کردی گئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: سانحہ مری پر حکومت کی بڑی کارروائی؛ اعلیٰ افسران معطل

    ادھر نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے مری میں شدید برفباری کے پیش نظ دو فرنٹ بلیڈ لوڈرز، ایک فرنٹ بلیڈ ڈمپر، ایک ٹریکٹر اور دو جیپ سائٹ پر پہنچا دیں ہیں، اس کے علاوہ دس ٹن نمک بھی اسٹاک کیا گیا ہے۔

    حکام کے مطابق برف ہٹانے کی مشینری کے ساتھ ساتھ این ایچ اے اور نیشنل ہائی وے اورموٹر وے پولیس کا مددگارعملہ بھی موقع پر موجود ہے تاکہ کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے بخوبی نبٹا جا سکے۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز پر بھی مری میں برف کا شدید طوفان آیا تھا، جس کے باعث تمام راستے بند ہوئے تو سیاح بُری طرح پھنس گئے، کئی افراد نے موسمی حالات کے پیش نظر اپنی گاڑیوں میں بیٹھے رہنے کا فیصلہ کیا جس کے نتیجے میں دم گھنٹے سے 23 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

  • راولپنڈی: گستاخانہ مواد کی تشہیر پر خاتون کو سزائے موت

    راولپنڈی: گستاخانہ مواد کی تشہیر پر خاتون کو سزائے موت

    راولپنڈی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کا جرم ثابت ہونے پر فیصلہ سنا دیا، مجرمہ کو سزائے موت کے ساتھ 20 سال قید اور ایک لاکھ 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا گیا ہے.

    راولپنڈی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عدنان مشتاق کی عدالت نے مجرمہ عنیقہ عتیق کو توہین رسالت کے مقدمہ میں سزائے موت جبکہ مجرمہ کو سائبر کرائم ایکٹ کے تحت اور دیگر دفعات کے تحت مجموعی طور پر بیس سال سزا سنائی.

    سزا کے ساتھ مجرمہ کو ڈیڑھ لاکھ جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے.

    مجرمہ عنیقہ اتیق پر سوشل میڈیا پر توہین رسالت پر مبنی گستاخانہ مواد کی تشہیر کا الزام تھا۔مجرمہ کے خلاف مقدمہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ راولپنڈی میں 2020 میں حسنات فاروق کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

    مقدمہ میں توہین رسالت، توہین مذہب اور انسداد سائبر کرائم ایکٹ کی دفعات شامل تھی.

  • سانحہ مری: تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ پر بڑا ایکشن

    سانحہ مری: تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ پر بڑا ایکشن

    اسلام آباد: سانحہ مری کے ذمے داروں کا تعین کرنے کے لیے قائم کی گئی کمیٹی کی سفارش پر کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سانحہ مری کے پیش نظر راستوں کی بندش کا سبب بننے والی عمارتوں کےخلاف آپریشن شروع کردیا گیا ہے، غیرقانونی تعمیرات،مالز،ہوٹلز اپارٹمنٹس کےخلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

    کارروائی کی نگرانی میونسپل آفیسر پلاننگ مری رضاالٰہی کررہے ہیں، بانسرہ گلی، بھوربن روڈ پر عمارتیں سیل اور گرانےکا کام جاری ہے، پارکنگ نہ رکھنےوالی عمارتوں کےخلاف بھی آپریشن کیاجارہاہے۔

    تحقیقاتی کمیٹی نے دو روز تک مری کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، ہوٹلز اور ان میں کار پارکنگ کے انتظامات دیکھے تھے،  کمیٹی نے مری کی ملحق شاہراہوں پر تجاوزات و تعمیرات کو ٹریفک کی روانی میں بڑی رکاوٹ قرار دیتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کی سفارش کی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: سانحہ مری: تحقیقاتی کمیٹی نے اہم حقائق سے پردہ اٹھادیا

    دو روز قبل تحقيقاتی کمیٹی نے آپریشنل عملے کے بیانات قلمبند کئے تھے، جس میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے تھے، انکوائری رپورٹ کے مطابق طوفان کے وقت برف ہٹانے والی 20 گاڑیاں ایک ہی مقام پرکھڑی رہيں جبکہ گاڑیوں کو چلانے کیلئے ڈرائیوز اور عملہ بھی ڈیوٹی پرموجود نہيں تھا۔

    ذرائع کے مطابق محکمہ جنگلات کے اہلکار کمیٹی کو تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے، کمیٹی نے عملے کی تفصیلات اور ان کی ذمہ داریوں کی فہرست بھی طلب کررکھی ہیں۔

    خیال رہے کہ 10 جنوری کو وزیراعظم عمران خان نے انکوائری کمیٹی کو جلد حقائق سامنے لانے کا حکم دیا تھا۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ دور میں بڑھتی سیاحت کیلئے کئی دہائیاں پرانا انفرااسٹرکچر بڑا مسئلہ ہے۔

    یاد رہے کہ 8 جنوری کو مری اور اطراف میں سردی کی شدت سے گاڑیوں میں دم گھٹ کر 22 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • سانحہ مری : طوفان کے وقت برف ہٹانے والی گاڑیاں کہاں تھیں؟ اہم انکشاف

    سانحہ مری : طوفان کے وقت برف ہٹانے والی گاڑیاں کہاں تھیں؟ اہم انکشاف

    لاہور : سانحہ مری میں طوفان کے وقت برف ہٹانے والی 20 گاڑیاں ایک مقام پرکھڑی رکھنے کا انکشاف سامنے آیا جبکہ گاڑیوں کو چلانے کیلئے متعین ڈرائیوز اور عملہ بھی ڈیوٹی پر موجود نہ تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سانحہ مری کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے انتظامی عملے کے بیانات قلمبند کرلئے، ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کے بیانات بھی قلمبند کیے گئے۔

    تحقیقات میں طوفان کے وقت برف ہٹانے والی بیس گاڑیاں ایک مقام پر کھڑی رکھنے کا انکشاف کمیٹی کے سامنے آیا، ذرائع نے بتایا برف ہٹانےوالی29 میں سے 20گاڑیوں ایک ہی پوائنٹ سنی بنک میں کھڑی تھیں اور گاڑیوں کو چلانے کیلئے متعین ڈرائیوز، عملہ بھی ڈیوٹی پر موجود نہ تھا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ شدید برفباری کی وارننگ پرنٹ ،الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے جاری کی گئی جبکہ محکمہ جنگلات اہلکار کمیٹی کو تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے۔

    کمیٹی عملے کی تفصیلات اور ان کی ذمہ داریوں کی فہرست طلب کرلی، ضلعی انتظامیہ نےمری کےداخلی راستوں،سڑکوں سے50ہزارگاڑیاں واپس بھیجیں۔