Author: بابر ملک

  • راولپنڈی  : جرگے کا حکم ، مقتولہ سدرہ  کو کیسے قتل کیا گیا ؟ پوسٹ مارٹم میں بڑا انکشاف

    راولپنڈی : جرگے کا حکم ، مقتولہ سدرہ کو کیسے قتل کیا گیا ؟ پوسٹ مارٹم میں بڑا انکشاف

    راولپنڈی : لیڈی ڈاکٹر نے جرگے کے حکم پر قتل کی گئی سدرہ کو گلا دبا کر قتل کرنے کی تصدیق کردی اور بتایا پوسٹ مارٹم کیلئے لاش نکالتے وقت مقتولہ کا چہرہ نیلا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں جرگے کے حکم پر قتل سدرہ کی قبر کشائی کے بعد دوبارہ تدفین کردی گئی ، عدالتی حکم پر مقتولہ کی قبر کشائی کی گئی اور نمونے حاصل کیے گئے۔

    اسپتال ذرائع نے بتایا کہ مقتولہ کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے جبکہ سر اور چہرے پر تشدد کے نشانات موجود تھے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم کیلئےلاش نکالتے وقت مقتولہ کا چہرہ نیلا تھا، سدرہ کو گلا دبا کر قتل کیا گیا تاہم تمام شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لیڈی ڈاکٹر نےرپورٹ مرتب کرنے کا آغاز کر دیا۔

    مزید پڑھیں : راولپنڈی : جرگے کے حکم پر قتل کی گئی لڑکی سدرہ کی قبرکشائی ، پوسٹمارٹم مکمل کرلیا گیا

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پنڈی میں سدرہ عرب گل نامی شادی شدہ خاتون کو عثمان نامی لڑکے سے تعلق کے شبے میں جرگے کے فیصلے کے مطابق قتل کیا گیا تھا، 19 سالہ سدرہ کا نکاح 17 جنوری کو ضیاالرحمان سے ہوا تھا، تاہم عثمان کے والد نے بھی ایک بیان میں بتایا کہ انھوں نے اپنے بیٹے کا سدرہ کے ساتھ عدالت میں نکاح کروایا تھا۔

    نئی نویلی دلہن سدرہ دختر عرب گل کو قتل کرنے کے بعد خاموشی سے دفن کر دیا گیا تھا، پولیس نے قبرستان کے گورکن کو گرفتار کیا تھا جس نے کئی سنسنی خیز انکشافات کیے، راشد محمود نے بتایا کہ لڑکی کو 17 جولائی کی صبح ساڑھے 6 بجے دفنایا گیا، قبرستان کمیٹی کے رکن گل بادشاہ نے فون کر کے قبر تیار کرنے کی ہدایت کی تھی اور ایک گھنٹے میں قبر تیار کرنے کا کہا تھا۔

    سدرہ اعظم قتل کیس، پولیس نے مرکزی ملزم کا سراغ لگا لیا

    اس روز شدید بارش تھی، مزدوروں دستیاب نہیں تھے، گورکن کے مطابق گل بادشاہ صبح پونے 6 بجے 25 افراد کے ساتھ قبرستان آیا اور قبر تیار کروائی۔ مقتولہ کی لاش لوڈر رکشے پر لائی گئی تھی، جس پر سرخ رنگ کی ترپال پڑی تھی۔ قبر تیار کرتے وقت رکشہ قبرستان میں ہی کھڑا رہا۔

    تدفین کے موقع پر جب ممبر قبرستان کمیٹی کے بیٹے کو رسید نمبر 78 دی تو اس میں میت کا نام سدرہ دختر عرب گل لکھا، لیکن تھوڑی دیر بعد دیکھا تو رسید نمبر 78 کا ریکارڈ ہی نہیں تھا۔ تدفین کے بعد قبر کا نشان بھی مٹا دیا گیا۔

  • راولپنڈی :  جرگے کے حکم پر قتل کی گئی لڑکی سدرہ کی قبرکشائی ، پوسٹمارٹم مکمل کرلیا گیا

    راولپنڈی : جرگے کے حکم پر قتل کی گئی لڑکی سدرہ کی قبرکشائی ، پوسٹمارٹم مکمل کرلیا گیا

    راولپنڈی : جرگے کے حکم پر قتل کی گئی لڑکی کی قبرکشائی کے بعد پوسٹمارٹم مکمل کرلیا گیا، جس کی رپورٹ سے یہ معلوم ہوگا کہ مقتولہ کا قتل کیسے کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی جرگے کے حکم پر شادی شدہ خاتون کو قتل کرنے کے کیس میں عدالتی حکم پر مقتولہ کی قبر کشائی کی گئی۔

    مقتولہ سدرہ عرب گل کی قبر کشائی کا عمل دو گھنٹے جاری رہا، پولیس افسرانز ڈاکٹرز ٹیم اور علاقہ مجسٹریٹ بھی موقع پر موجود تھے۔

    جس میں ڈاکٹرز کی ٹیم نے مقتولہ کی ڈیڈ باڈی کے نمونے حاصل کئے اور علاقہ مجسٹریٹ قمر عباس تارڑ کی نگرانی میں لاش کے پوسٹ مارٹم کا عمل مکمل کیا گیا۔

    سدرہ اعظم قتل کیس، پولیس نے مرکزی ملزم کا سراغ لگا لیا

    ذرائع کے مطابق مقتولہ کے سیمپل فارنزک ٹیسٹ کے لیے بھیجے جائیں گے جس کی رپورٹ سے یہ معلوم ہوگا کہ مقتولہ کا قتل کیسے کیا گیا۔

    مقدمے میں گرفتار پانچ ملزمان نے پولیس اور مجسٹریٹ کی موجودگی میں قبر کے نشاندہی کی ، ملزمان میں جرگہ سربراہ عصمت اللہ اور سابق شوہر ضیاء الرحمن بھی شامل ہیں۔

    دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے سابق وائس چیئرمین عصمت اللہ سمیت مزید تین ملزمان کو باضابطہ گرفتاری کرلیا ہے ، جس کے بعد مقدمہ میں گرفتار ملزمان کی مجموعی تعداد چھ ہوگئی ہے

    گورکن،قبرستان کمیٹی کا سیکریٹری اور رکشہ ڈرائیور پہلے ہی گرفتار ہیں جبکہ گرفتار ملزمان میں مقتولہ کا سسر سلیم خان،والد عرب گل اورچچامانی گل شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پنڈی میں سدرہ عرب گل نامی شادی شدہ خاتون کو عثمان نامی لڑکے سے تعلق کے شبے میں جرگے کے فیصلے کے مطابق قتل کیا گیا تھا، 19 سالہ سدرہ کا نکاح 17 جنوری کو ضیاالرحمان سے ہوا تھا، تاہم عثمان کے والد نے بھی ایک بیان میں بتایا کہ انھوں نے اپنے بیٹے کا سدرہ کے ساتھ عدالت میں نکاح کروایا تھا۔

    نئی نویلی دلہن سدرہ دختر عرب گل کو قتل کرنے کے بعد خاموشی سے دفن کر دیا گیا تھا، پولیس نے قبرستان کے گورکن کو گرفتار کیا تھا جس نے کئی سنسنی خیز انکشافات کیے، راشد محمود نے بتایا کہ لڑکی کو 17 جولائی کی صبح ساڑھے 6 بجے دفنایا گیا، قبرستان کمیٹی کے رکن گل بادشاہ نے فون کر کے قبر تیار کرنے کی ہدایت کی تھی اور ایک گھنٹے میں قبر تیار کرنے کا کہا تھا۔

    اس روز شدید بارش تھی، مزدوروں دستیاب نہیں تھے، گورکن کے مطابق گل بادشاہ صبح پونے 6 بجے 25 افراد کے ساتھ قبرستان آیا اور قبر تیار کروائی۔ مقتولہ کی لاش لوڈر رکشے پر لائی گئی تھی، جس پر سرخ رنگ کی ترپال پڑی تھی۔ قبر تیار کرتے وقت رکشہ قبرستان میں ہی کھڑا رہا۔

    تدفین کے موقع پر جب ممبر قبرستان کمیٹی کے بیٹے کو رسید نمبر 78 دی تو اس میں میت کا نام سدرہ دختر عرب گل لکھا، لیکن تھوڑی دیر بعد دیکھا تو رسید نمبر 78 کا ریکارڈ ہی نہیں تھا۔ تدفین کے بعد قبر کا نشان بھی مٹا دیا گیا۔

  • جرگے کے حکم پر قتل ہونے والی 19 سالہ سدرہ کی قبر کشائی، اہم اپڈیٹ

    جرگے کے حکم پر قتل ہونے والی 19 سالہ سدرہ کی قبر کشائی، اہم اپڈیٹ

    راولپنڈی (28 جولائی 2025): عدالتی حکم پر آج مقتولہ سدرہ کی قبر کشائی پیر ودھائی قبرستان میں کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پیر ودھائی کے علاقے فوجی کالونی میں جرگے کے حکم پر 19 سالہ لڑکی کے قتل کے معاملے پر عدالتی حکم پر خفیہ طور پر دفن کی گئی مقتولہ سدرہ کی قبر کشائی آج ہوگی۔

    سدرہ کی قبر کشائی پولیس، میڈیکل ٹیم اور مجسٹریٹ کی موجودگی میں ہوگی، قبرستان کے مخصوص ایریا میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، اور پولیس اہلکار تعینات ہیں۔

    پولیس نے اب تک اس قتل کیس میں 9 ملزمان کو گرفتار کیا ہے، جن کا جسمانی ریمانڈ بھی عدالت سے حاصل کیا گیا ہے، گزشتہ روز مقتولہ کے دوسرے شوہر عثمان نے خود آ کر پولیس کو گرفتاری دی تھی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پنڈی میں سدرہ عرب گل نامی شادی شدہ خاتون کو عثمان نامی لڑکے سے تعلق کے شبے میں جرگے کے فیصلے کے مطابق قتل کیا گیا تھا، 19 سالہ سدرہ کا نکاح 17 جنوری کو ضیاالرحمان سے ہوا تھا، تاہم عثمان کے والد نے بھی ایک بیان میں بتایا کہ انھوں نے اپنے بیٹے کا سدرہ کے ساتھ عدالت میں نکاح کروایا تھا۔

    سدرہ کی تدفین کیسے ہوئی؟


    نئی نویلی دلہن سدرہ دختر عرب گل کو قتل کرنے کے بعد خاموشی سے دفن کر دیا گیا تھا، پولیس نے قبرستان کے گورکن کو گرفتار کیا تھا جس نے کئی سنسنی خیز انکشافات کیے، راشد محمود نے بتایا کہ لڑکی کو 17 جولائی کی صبح ساڑھے 6 بجے دفنایا گیا، قبرستان کمیٹی کے رکن گل بادشاہ نے فون کر کے قبر تیار کرنے کی ہدایت کی تھی اور ایک گھنٹے میں قبر تیار کرنے کا کہا تھا۔

    اس روز شدید بارش تھی، مزدوروں دستیاب نہیں تھے، گورکن کے مطابق گل بادشاہ صبح پونے 6 بجے 25 افراد کے ساتھ قبرستان آیا اور قبر تیار کروائی۔ مقتولہ کی لاش لوڈر رکشے پر لائی گئی تھی، جس پر سرخ رنگ کی ترپال پڑی تھی۔ قبر تیار کرتے وقت رکشہ قبرستان میں ہی کھڑا رہا۔

    تدفین کے موقع پر جب ممبر قبرستان کمیٹی کے بیٹے کو رسید نمبر 78 دی تو اس میں میت کا نام سدرہ دختر عرب گل لکھا، لیکن تھوڑی دیر بعد دیکھا تو رسید نمبر 78 کا ریکارڈ ہی نہیں تھا۔ تدفین کے بعد قبر کا نشان بھی مٹا دیا گیا۔

  • راول ڈیم کے اسپیل ویز کھول دیے گئے، شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت

    راول ڈیم کے اسپیل ویز کھول دیے گئے، شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت

    راولپنڈی: راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان قریب پہنچنے پر خطرے کی سائرن بج گئے، اسپیل ویز بھی کھول دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان قریب پہنچنے اور ڈیم میں پانی بھر جانے کے بعد اسپیل ویز کھول دیے گئے ہیں، اسپیل ویز کھولنے سے پہلے سائرن بجائے گئے۔

    اسپیل ویز کھولے جانے کے بعد نشیبی علاقوں کے مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، اس وقت ڈیم میں پانی کی سطح 1749 فٹ تک پہنچ گئی ہے، جب کہ ڈیم میں پانی کی گنجائش کی حد 1752 فٹ مقرر ہے۔


    راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کے قریب پہنچ گئی، الرٹ جاری


    حکام کا کہنا ہے کہ راول ڈیم میں پانی کی سطح 1746 فٹ تک برقرار رکھی جائے گی۔ این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‏عوام واٹر فرنٹ سے دور رہیں اور اسپل ویز کے قریب فوٹو گرافی یا تفریح سے گریز کریں۔

    واضح رہے کہ پنجاب میں مون سون کا ایک اور دھواں دار اسپیل انٹری دینے کو تیار ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 25 جولائی تک راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، اور منڈی بہاؤالدین میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے، لاہور، بہاولپور، ملتان میں بھی گرج چمک کے ساتھ برسات ہوگی۔

    این ڈی ایم اے نے ممکنہ سیلابی صورت حال کا الرٹ جاری کر دیا ہے، اسلام آباد، کے پی، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش متوقع ہے۔ سندھ کے کئی شہروں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

  • اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

    اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

    راولپنڈی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت 26،24 نومبر کے 14 مقدمات میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔

    عدالت نے اپوزیشن لیڈر کی 14 مقدمات میں عبوری ضمانتیں خارج کردی اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    اے ٹی سی نے رہنما پی ٹی آئی اور ان کے کونسل کی عدم پیروی پر ضمانتیں خارج کی ، عدالت نے ضمانت خارج کرکے عمر ایوب کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا۔

    اپوزیشن لیڈر نے مذکورہ مقدمات میں وکیل بابر عوان کے ذریعے درخواستیں دائرکر رکھی تھیں ، وہ 24 اور 26 نومبر کے 14مقدمات میں عبوری ضمانت پر تھے۔

  • حافظ آباد میں شوہر کے سامنے تین ملزمان کی خاتون سے عصمت دری

    حافظ آباد میں شوہر کے سامنے تین ملزمان کی خاتون سے عصمت دری

    پنجاب کے شہر حافظ آباد میں شوہر کے سامنے ملزمان نے شوہر کے سامنے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا،

    اے آر وائی نیوز کے مطابق حافظ آباد میں تین ملزمان نے شوہر کو باندھ کر خاتون سے زیادتی کی پھرمیاں بیوی کو باہمی تعلق قائم کرنے پر مجبور کرکے ویڈیو بنا کر لیک کردی۔

    پولیس نے واقعے کے ڈیرھ مہینے کے بعد متاثرہ شخص کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

     شوہر بدنامی کی خوف سے خاموش رہا تھا جب ملزمان کی جانب سے ویڈیو لیک کی گئی تو اس نے مقدمہ درج کروایا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    ہماری بیٹی اکیلی ہے

  • 9 مئی کیسز: بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ کروانے سے انکار

    9 مئی کیسز: بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ کروانے سے انکار

    راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 9 مئی کیسز کے سلسلے میں پولی گرافک ٹیسٹ کروانے سے انکار کر دیا۔

    ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ عمران خان نے وکلا کی غیر موجود گی میں پولی گرافک ٹیسٹ کیلیے شامل تفتیش ہونے سے انکار کیا، جیل عملہ جب بانی پی ٹی آئی کو سیل میں بلانے کیلیے گیا لیکن وہ نہ آئے۔

    لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی تھی، ٹیم میں انسپکٹر محمد اسلم، انسپکٹر محمد عالم اور انسپکٹر محمد ارحم شامل تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کسی صورت نہیں ہونے دیں گے، شیخ وقاص اکرم

    پنجاب فرانزک یونٹ کے عابد ایوب بھی تفتیشی ٹیم میں شامل تھے۔

    15 مئی کو لاہور کی انسداد دہشتگرد عدالت نے عمران خان کے خلاف درخواست منظور کرتے ہوئے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک کروانے کا حکم دیا تھا۔

    اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے 12 مقدمات میں عمران خان سے تفتیش کے معاملے پر کیس کی سماعت کی تھی اور وکلا کے دلائل کے بعد پراسیکیوشن کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا تھا۔

    عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروائے جائیں، عدالت نے 12 مقدمات میں ان کے ٹیسٹوں کی اجازت دی تھی۔

    عدالت نے کہا تھا کہ 12 روز کے اندر جیل میں ملزم سے ملاقات کر کے تمام ٹیسٹ کیے جائیں، استغاثہ کی درخواست پر آڈیو میچنگ ٹیسٹ کی بھی اجازت دے دی گئی تھی۔

  • بانی پی ٹی آئی کی دو بہنیں اڈیالہ جیل کے اندر روانہ، علیمہ خانم کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی

    بانی پی ٹی آئی کی دو بہنیں اڈیالہ جیل کے اندر روانہ، علیمہ خانم کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی

    راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی دو بہنوں عظمیٰ اور نورین خان اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہوگئیں جبکہ علیمہ خانم کو بھائی سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔

    آج بروز منگل عمران خان سے فیملی اور وکلا ٹیم کی ملاقات کا دن ہے جس کیلیے ان کی بہنیں اور وکلا ٹیم اڈیالہ جیل پہنچے لیکن انہیں گورکھپور ناکے پر پولیس نے روک لیا۔

    عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پولیس سے پہلے پوچھنا چاہیے یہ ہمیں روک کیوں رہے ہیں؟ ہمیں سمجھ نہیں آ رہی کہ ان کو خواتین سے کیا خوف ہے، ہم کیا اپنے بھائی سے ملنے کیلیے نہ آئیں؟

    یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر

    علیمہ خانم نے کہا کہ ہم نے واپس نہیں جانا ہم ادھر ہی بیٹھے رہیں گے، اب ایک ماہ ہوگیا ہم اپنے بھائی عمران خان سے نہیں ملے، سلمان اکرم راجہ، سلمان صفدر اور ظہیر عباس ہمارے کیسز دیکھ رہے ہیں، جب وکلا کو بھی نہیں ملنے دیں گے تو کیسز کس سے ڈسکس کریں گے؟

    انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ہمارے وکلا کی جگہ دوسرے لوگوں کو نہ بھیجیں، ہم اس بات سے اتفاق نہیں کرتے جس کو اجازت ملے وہ جائے، میں ان سے کہتی ہوں میری دو بہنوں کو اجازت دے دیں، عمران خان نے کوئی پیغام دینا ہوگا تو وہ ان کے ذریعے بھی آئے گا۔

    بعدازاں عمران خان کی دو بہنوں عظمیٰ اور نورین کو بھائی سے ملاقات کی اجازت ملی جس کے بعد وہ اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہوگئیں۔

    اس پر علیمہ خانم نے کہا کہ کوئی بات نہیں اگر مجھے اجازت نہیں ملی دو کو تو مل گئی۔

    ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر عمران خان کے وکیل فیصل ملک نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سلمان اکرم راجہ کی فہرست کے صرف 2 لوگ نعیم پنجوتھا اور میں مختلف راستوں سے اڈیالہ جیل پہنچے لیکن اندر نہیں جانے دیا جا رہا۔

    وکیل فیصل ملک نے بتایا کہ سلمان اکرم راجہ کو بھی ناکے پر روکا ہوا ہے، ہم عمران خان سے کیسز سے متعلق مشاورت کیلیے آئے ہیں، ہمیں زبردستی اندر جانے سے روک دیا گیا ہے۔

  • راولپنڈی میں غیرملکی فوڈ چین پر حملہ کرنے والے ملزمان نے معافی مانگ لی

    راولپنڈی میں غیرملکی فوڈ چین پر حملہ کرنے والے ملزمان نے معافی مانگ لی

    راولپنڈی میں غیرملکی فوڈ چین پر حملہ کرنے والے ملزمان نے معافی مانگ لی۔

    سول جج راولپنڈی کی عدالت نے فوڈ پر چین پر حملہ کرنے والے 6 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی، ہر ملزم کو 25 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا گیا۔

    ملزمان کے خلاف غیرملکی فوڈ پر حملے کا مقدمہ تھانہ وارث خان میں درج ہے۔

    صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملزمان نے کہا کہ ہم سے غلطی ہوگئی ان فوڈ چینز میں ہمارے ہی لوگ کام کرتے ہیں معافی مانگتے ہیں آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔

    ملزمان کا کہنا ہے کہ غلطی پر شرمندہ ہیں، بہکاوے میں آگئے تھے آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔

    ملزمان نے اپنے مؤقف میں کہا کہ سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کے لیے یہ سب کیا، اپنے عمل پر افسوس ہے، کوئی شخص بھی ایسا کام نہ کرے جس سے رسوائی ہو، ہمارے ایسے عمل سے ملک کی بدنامی ہوئی، ہم نے کسی کے کہنے پر ایسا نہیں کیا۔

    یاد رہے کہ راولپنڈی میں ملزمان نے بین الاقوامی فوڈ چین میں ہنگامہ آرائی اور خواتین کو ہراساں کیا تھا۔

  • احتجاج کرنے پر عالیہ حمزہ اور کارکنان کیخلاف مقدمہ درج

    احتجاج کرنے پر عالیہ حمزہ اور کارکنان کیخلاف مقدمہ درج

    راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کمال دین میں احتجاج کرنے پر رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عالیہ حمزہ اور کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    عالیہ حمزہ اور کارکنان کے خلاف مقدمہ کار سرکار میں مداخلت اور روڈ بلاک کرنے کی دفعات کے تحت تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے درج کیا۔

    ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے سڑک بلاک کر کے احتجاج اور پولیس پر پتھراؤ بھی کیا۔

    یہ بھی پڑھیں: عالیہ حمزہ کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت منظور

    گزشتہ روز ان کو پولیس نے گرفتار کر کے ویمن تھانے منتقل کیا تھا۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا تھا کہ سول لائن پولیس نے پی ٹی آئی کے 2 کارکنان کو گرفتار کیا تھا جنہیں چھڑوانے کیلیے عالیہ حمزہ تھانے آئی تھیں۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق وہ ایئر پورٹ تھانے کی حدود میں کل ہونے والے ورکرز کنونشن کے سلسلے میں گئی تھیں، اس موقع پر پولیس نے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی تاہم کارکنان نے سخت مزاحمت کی۔

    مزاحمت کو روکنے کیلیے عالیہ حمزہ نے پولیس کو خود گرفتاری دی ان کے ساتھ پی ٹی آئی کے 6 کارکنان کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔

    پی ٹی آئی کی خاتون رہنما سیمابیہ طاہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ عالیہ حمزہ سمیت 6 کارکنوں کو ایئرپورٹ پولیس نے گرفتار کیا، تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے گرفتار رہنما اور کارکنان کو پہلے تھانہ سول لائن منتقل کیا۔

    سیمابیہ طاہر کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں آج ہمارا یوتھ کنونشن تھا جہاں سے رہنما پی ٹی آئی کو گرفتار کیا گیا، احتجاج کرنا یا کنونشن کرنا ہمارا آئینی حق ہے ہم نے قانون کے خلاف کوئی کام نہیں کیا۔