Author: بابر ملک

  • راولپنڈی میں ایڈیشنل آئی جی موٹروے کی گاڑی پر فائرنگ

    راولپنڈی میں ایڈیشنل آئی جی موٹروے کی گاڑی پر فائرنگ

    راولپنڈی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایڈیشنل آئی جی موٹروے شدید زخمی ہوگئے جب ‏کہ ان کے بھائی جاں بحق ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ نصیرآباد کی حدود میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایڈیشنل آئی جی ‏موٹروے سجاد افضل کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

    مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایڈیشنل آئی جی موٹروےسجادافضل آفریدی زخمی اور ‏ان کے بھائی نعمان افضل جاں بحق ہوگئے۔

    اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ ‏بندی کر دی ہے، ملزمان کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔

    آئی جی پنجاب نے پولیس کےسینئرافسر کی گاڑی پرفائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او راولپنڈی سے واقعےکی ‏رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے واقعے میں ملوث ملزمان کو جلدازجلد گرفتار کر کے سخت قانونی ‏کارروائی کا حکم دیا ہے۔

  • 10 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار ، اعترافِ جرم کرلیا

    10 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار ، اعترافِ جرم کرلیا

    راولپنڈی : گلزار قائد میں 10 سالہ بچے سے زیادتی اور قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزم نے ابتدائی بیان میں بچے کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں تھانہ ائیر پورٹ کے علاقے میں 10 سالہ بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کے معاملے میں ملزم کے مقتول بچے کو ساتھ لے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

    فوٹیج میں ملزم کاشف کو 10 سالہ بچے کے ساتھ جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ، ملزم نے خاندانی تنازعے پر 10 سالہ بچے کو قتل کر کہ لاش ریلوے ٹریک کے قریب چھپائی تھی۔

    پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے واقعے میں ملوث ملزم کاشف کو گرفتار کرلیا اور بچےکی لاش کوپوسٹ مارٹم کے لیےاسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے دوران تفتیش 10 سالہ بچے ثناء اللہ کو قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ بچے کو گھریلو تنازع پر قتل کیا ، بعد ازاں مقدمہ مقتول کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا جا رہا ہے۔

  • راولپنڈی میں‌ فائرنگ، افغان شہری خاندانی دشمنی پر قتل

    راولپنڈی میں‌ فائرنگ، افغان شہری خاندانی دشمنی پر قتل

    راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی کے علاقے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں افغان شہری جاں بحق ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔

    پولیس حکام کے مطابق مقتول کی شناخت عبدالستار کے نام سے ہوئی، جو افغان شہری تھا۔پولیس کی جانب سے کی جانے والی ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ مختیار کو خاندانی دشمنی کی بنیاد پر قتل کیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان مقتول کے گھر مہمان بن کر آئے تھے، وہ مقتول کے سر اور سینے پر گولیاں مار کر فرار ہوگیے۔

    پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیے جبکہ شواہد بھی اکھٹے کرلیے۔ پولیس حکام نے قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردیں۔

  • راولپنڈی، مدرسے کی طالبہ سے زیادتی کیس میں‌ اہم پیشرفت

    راولپنڈی، مدرسے کی طالبہ سے زیادتی کیس میں‌ اہم پیشرفت

    راولپنڈی کے علاقے پیر ودھائی میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق راولپنڈی کی مقامی عدالت کے سول جج نے علاقے پیرودھائی میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کیس کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کا حکم جاری کردیا۔

    سول جج نے جے آئی ٹی کی تشکیل کے ساتھ پولیس افسر  اور سب انسپیکٹر کو بھی تفتیش روکنے کا حکم دیا۔

    واضح رہے کہ ایک روز قبل پیرو دھائی میں مدرسے کی طالبہ سے مبینہ زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنانے والے قاری شاہ نواز احمد کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

    روالپنڈی پولیس نے بتایا تھا کہ شاہ نواز کو زیادتی کے علاوہ ایک اور مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، ملزم نےزیادتی کیس میں گرفتاری سے بچنے کے لیے عبوری ضمانت حاصل کرلی تھی۔

    مزید پڑھیں: مدرسے کے استاد کی طالبہ سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

    یہ بھی پڑھیں: چوہنگ میں ماں بیٹی سے زیادتی کی میڈیکل رپورٹ میں تصدیق

    پولیس نے طالبہ سے مزاحمت کرنے کے مقدمے میں شاہ نواز احمدکو گرفتار کیا۔ ایک روز قبل ڈی ایس پی سٹی نے متاثرہ طالبہ اور اس کی والدہ سے ان کے گھر میں ملاقات کی۔

    متاثرہ طالبہ کی والدہ نے ایف آئی آر میں بتایا تھا کہ مدرسے سے فون آیا آپ کی بچی بے ہوش ہوگئی ہے اسے لے جائیں، جس کے بعد بچی نے گھر پہنچ کر بتایا کہ مدرسے کے استاد شاہنواز نے اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کی۔ بچی کی والدہ نے پولیس کو بتایا تھا کہ بیٹی کے مطابق استاد نے متعدد بار اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی۔

    سی پی او محمد احسن یونس کی ہدایات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور ایس پی راول نے مقدمات کی تفتیش اور براہ راست نگرانی کرررہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمات کی میرٹ پر تفتیش کو یقینی بنایا جائے گا۔

  • سنگدل ماں کی اسپتال میں شیرخوار بچے کو قتل کرنے کی کوشش

    سنگدل ماں کی اسپتال میں شیرخوار بچے کو قتل کرنے کی کوشش

    راولپنڈی میں سنگدل ماں کی اسپتال میں زیر علاج نومولود کو قتل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیا لوجی (آرآئی سی) اسپتال میں سگی ماں کم سن بچے کو مارنے کی کوشش کررہی تھی کہ وارڈ نرس نے موقع پرپہنچ کربچے کی جان بچائی۔

    راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیا لوجی میں ماں اور بچے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچے کی ماں سونیا بچے کو موت کے گھاٹ اتارنا چاہتی تھی، بچے کی عمر آٹھ ماہ ہے۔

    اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ بچہ دل کے عارضے میں مبتلا ہے اور اسپتال میں زیر علاج ہے۔

    ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ آر آئی سی میں خاتون کی طرف سے اپنے بچے کا گلا دبانے کا واقعہ 14 اگست 2021 کا ہے۔

    پولیس کے مطابق پولیس نے واقعہ پر فوری طور پر حسب ضابطہ کارروائی کا آغاز کیا تھا، خاتون سونیا بی بی کے شوہر منیر احمد نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ ہمارا پہلے بھی ایک بچہ نو سال زیر علاج رہنے کی وجہ سے فوت ہوگیا تھا۔

    خاتون کے شوہر منیر احمد نے بتایا کہ بچے کی وفات کی وجہ سے میری بیوی کی دماغی حالت درست نہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی کی ٹیم نے بچے کو حفاظتی تحویل میں لے لیا۔

  • مدرسے کے استاد کی طالبہ سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

    مدرسے کے استاد کی طالبہ سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

    راولپنڈی کے علاقے پیرو دھائی میں مدرسے کی طالبہ سے مبینہ زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق راولپنڈی پولیس نے پیرو دھائی میں مدرسہ کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم شاہ نواز احمد کو ایک اور مقدمے میں گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عبوری ضمانت کروائی تھی، ملزم کو مزاحمت کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ڈی ایس پی سٹی نے متاثرہ طالبہ اور اس کی والدہ سے ان کے گھر میں ملاقات کی ہے۔

    واضح رہے کہ متاثرہ طالبہ کی والدہ نے ایف آئی آر میں بتایا تھا کہ مدرسے سے فون آیا آپ کی بچی بے ہوش ہوگئی ہے اسے لے جائیں، جس کے بعد بچی نے گھر پہنچ کر بتایا کہ مدرسے کے استاد شاہنواز نے اس کے ساتھ زبردستی کی ہے۔

    بچی کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ بیٹی کے مطابق استاد نے متعدد بار اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی۔

    ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو مقدمہ نمبر 21/893 بجرم 224/212 ت پ گرفتاری سے بچنے کے لیے مزاحمت کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔

    ملزم نے امروز 511/376 کی دفعات کے مقدمہ میں عبوری ضمانت کروائی تھی۔

    سی پی او محمد احسن یونس کی ہدایات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور ایس پی راول نے مقدمات کی تفتیش اور براہ راست نگرانی کریں گے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمات کی میرٹ پر تفتیش کو یقینی بنایا جائے گا۔

  • پاکستان کا نام ریڈ لسٹ میں برقرار، پاکستانی نژاد برطانوی بیمار خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ مشکلات میں پھنس گئیں

    پاکستان کا نام ریڈ لسٹ میں برقرار، پاکستانی نژاد برطانوی بیمار خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ مشکلات میں پھنس گئیں

    اسلام آباد : برطانوی حکومت کی جانب سے پاکستان کا نام ریڈ لسٹ میں شامل ہونے کے باعث پاکستانی نژاد برطانوی بیمارخاتون اپنے شوہر کے ہمراہ مشکلات میں پھنس گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی حکومت کی جانب سےپاکستان کوریڈ لسٹ میں شامل کرنے کے معاملے پر پاکستانی نژاد برطانوی بیمارخاتون اپنے شوہر کے ہمراہ مشکلات میں پھنس گئیں۔

    بیمارخاتون کے شوہر نے اے آر وائی نیوز پر پاکستان اوربرطانیہ کے وزرائےاعظم سے اپیل کی ہے کہ 5ماہ سےبرطانیہ نہیں جاسکےجمع پونجی بھی ختم ہوگئی ہے ، ادویات تک نہیں خرید سکتےہماری فوری مدد کی جائے۔

    بزرگ شہری کا کہنا تھا کہ خاتون کی ادویات علاج معالجے کی سکت ختم ہوگئی ہے ، برطانیہ میں میری اہلیہ کو علاج معالجے کی سہولیات میسر تھیں، حکومت برطانیہ پاکستان کا نام فوری طور پر ریڈ لسٹ سے ہٹائے۔

    خیال رہے گذشتہ ماہ ہ برطانیہ نے کورونا کے ڈیلٹا ویریئنٹ کے گڑھ بھارت کو کورونا کی ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان کیا تھا جبکہ پاکستان اس فہرست میں بدستور موجود ہے حالانکہ پاکستان میں کورونا کیسز بھارت سے کہیں زیادہ کم ہیں۔

    بعد ازاں پاکستان کو برطانوی ٹریول ریڈ لسٹ سے نہ نکالنے کی ممکنہ وجہ سامنے آئی تھی ، ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے برطانیہ کو کرونا سے متعلق ڈیٹا فراہم نہیں کیا گیا تھا، جس پر برطانوی حکام نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نہ نکالا۔

  • خاتون کی واگزار کرائی گئی زمین پر مافیا کا دوبارہ قبضہ

    خاتون کی واگزار کرائی گئی زمین پر مافیا کا دوبارہ قبضہ

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر مری میں ایک روز قبل خاتون کی واگزار کرائی گئی زمین پر مافیا نے دوبارہ قبضہ کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ روز اووسیز پاکستانی خاتون کی زمین پر قبضے کا وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کو زمین واگزار کرانے کی ہدایت کی تھی۔

    ضلعی انتظامیہ کے افسران نے مافیا سے قبضہ ختم کروادیا تھا۔

    متاثرہ خاتون حاجرہ پروین کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران کے جانے کے بعد دوبارہ قبضہ ہوگیا، راجہ حنیف اور اس کے ساتھیوں نے رشتے داروں پر حملہ کیا، پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

    متاثرہ خاتون نے فریاد کی کہ ہم زخمی ہیں، فوری مدد کی جائے، قبضہ مافیا کیا قانون سے بالاتر ہیں، دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ کسی صورت بھی یہاں نہیں رہنے دیں گے۔

    مزید پڑھیں: اوورسیز پاکستانی خاتون کی زمین پرقبضہ، وزیراعظم کا سخت نوٹس

    خاتون نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

  • اسلام آباد: کچرا کنڈی سے خاتون کی بوری بند لاش برآمد

    اسلام آباد: کچرا کنڈی سے خاتون کی بوری بند لاش برآمد

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے خاتون کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ایف الیون میں نامعلوم خاتون کی لاش ملی ہے، خاتون کو قتل کرنے کے بعد بوری میں ڈال کر کچری کنڈی میں پھینکا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کی عمر پچیس سے تیس سال کے درمیان ہے، چہرے اور جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں، فوری طوری طور خاتون کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

    گولڑہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش کا آغاز کردیا ہےجبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم بھی کرالیا ہے، خاتون کی شناخت حاصل کرنے کے لئے فنگر پرنٹس اور ڈی این اے کے نمونے بھی حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • مری میں اوورسیز پاکستانی خاتون کے پلاٹ پر دوبارہ قبضہ، وزیراعظم سے مدد کی اپیل

    مری میں اوورسیز پاکستانی خاتون کے پلاٹ پر دوبارہ قبضہ، وزیراعظم سے مدد کی اپیل

    مری : وزیر اعظم عمران خان کے نوٹس کے بعد کمشنر ،ڈی سی راولپنڈی نے مری میں اوورسیز پاکستانی خاتون کو زمین کا قبضہ واپس دلادیا تاہم ضلعی انتظامیہ کےجانے کے بعد پلاٹ پر دوبارہ قبضہ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے مری میں اوورسیز پاکستانی خاتون کی زمین پر قبضے کے معاملے کا نوٹس لینے کے بعد کمشنر ،ڈی سی راولپنڈی نے مری میں خاتون کو زمین کا قبضہ واپس دلادیا۔

    ذرائع ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قبضہ میں ملوث راجہ حنیف اور بیٹے کیخلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے ، پولیس کی مدد سے خاتون کو اراضی کا قبضہ دلایاگیا۔

    اوورسیز پاکستانی خاتون حاجرہ پروین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی مشکور ہوں کہ فریاد سنی ، وزیر اعظم قبضہ گروپ کے خلاف بھرپور ایکشن لیں۔

    دوسری جانب مری میں اوورسیز پاکستانی متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کےافسران کے جانے کے بعددوبارہ قبضہ ہوگیا، راجہ حنیف اور اسکے ساتھیوں نے رشتے داروں پرحملہ کیا۔

    حجرہ پروین نے کہا کہ پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ، ہم زخمی ہیں فوری مدد کی جائے۔

    گذشتہ روز مری میں اوورسیز پاکستانی خاتون کی زمین پر قبضے پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیا تھا ، جس کے بعد وزیراعظم آفس میں قائم سیٹیزن پورٹل کے زریعے فوری طور پر خاتون سے رابطہ کیا گیا اور وزیراعظم کےنوٹس پرمقامی انتظامیہ کی بھی دوڑیں لگ گئیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ قبضہ کرنے والےافراد حکومتی شخصیت کے قریبی رشتہ دارہیں جبکہ حکومتی شخصیت نے معاملےسے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا تھا۔