Author: بابر ملک

  • ماں کی 3 بیٹیوں کو کنویں میں پھینک کر خودکشی کی کوشش، بچیاں جاں بحق

    ماں کی 3 بیٹیوں کو کنویں میں پھینک کر خودکشی کی کوشش، بچیاں جاں بحق

    راولپنڈی : حالات سے تنگ ماں نے تین بیٹیوں کو کنویں میں پھینک دیا خود کو بھی مارنے کوشش میں چھلانگ لگادی، امدادی رضاکاروں نے خاتون کو مرنے سے بچا لیا۔

    راولپنڈی کے علاقے گجرخان میں ایک خاتون نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر اپنی3بیٹیوں کو کنویں میں پھینک کر خودکشی کی کوشش کی۔

    اس حوالے سے ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں بچیاں کنویں میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں تاہم مذکورہ خاتون کو مرنے سے بچالیا گیا ہے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والی بچیوں میں سے دو بچیوں کی عمریں 6ماہ جبکہ ایک کی عمر6سال تھی، خاتون کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ خاتون نے گھریلو جھگڑے کے بعد انتہائی قدم اٹھایا اور بچیوں سمیت خودکشی کی کوشش کی۔

  • ڈارک ویب چلانے والے ملزم کو 3 بار سزائے موت کا حکم

    ڈارک ویب چلانے والے ملزم کو 3 بار سزائے موت کا حکم

    راولپنڈی: ڈارک ویب چلانے والے ملزم سہیل ایاز کو جرم ثابت ہونے پر 3 بار سزائے موت، 3 بار عمر قید کی سزا سنادی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ڈار ک ویب چلانے والے ملزم سہیل ایاز کو جرم ثابت ہونے پر 3 بار سزائے موت، 3 بار عمر قید اور 6 لاکھ جرمانے کی سزا سنادی، ملزم کے ساتھی خرم کو 7 سال قید، ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

    واضح رہے کہ ملزم نے سینکڑوں معصوم بچوں سے زیادتی کی ویڈیوز ڈارک ویب پر نشر کی تھیں، ملزم برطانیہ کی عدالت سے بھی چار سال کی سزا کاٹ چکا ہے، سہیل ایاز کے خلاف اٹلی میں بھی بچوں کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ چلایا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں: بچوں سے زیادتی کا ملزم سرکاری ملازمت سے برطرف کردیا گیا

    ملزم سہیل ایاز پر متعدد بچوں سے زیادتی کے الزامات تھے اور اس کے خلاف راولپنڈی کے علاقے تھانہ روات میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے 3 مقدمات درج تھے۔

    یاد رہے کہ ملزم سہیل ایاز خیبرپختونخوا میں عالمی ادارے کے پراجیکٹ میں بھی ملازم رہا ہے اور اسے ایک سال قبل راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا تھا۔

  • خانپور میں‌ ببر شیر کی انٹری، مکین خوفزدہ

    خانپور میں‌ ببر شیر کی انٹری، مکین خوفزدہ

    راولپنڈی: خانپور اور گرد و نواح کے جنگلات میں آدم خور جانور دیکھ کر مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق خانپور اور گرد و نواح کے جنگلات میں شہریوں نے ببر شیر اور چیتے کو خود دیکھا جس کے بعد وہ بہت زیادہ خوفزدہ ہوگئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق خانپور کے نواحی گاؤں ترناوہ سمیت گرمتھون، خرم پراچہ اور کینتھلہ کے دیہاتوں میں شیر کو دیکھا گیا ہے۔

    علاقہ مکینوں نے مطابق شیر نے مویشیوں کا شکار کیا اور اب تک کئی بھیڑ، بکریوں گائے اور بیل کو مار ڈالا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ شیر کے حملوں سے مالی نقصان بھی ہورہا ہے جس کی وجہ سے غریب کسان بہت پریشان ہیں۔

    مکینوں نے انکشاف کیا کہ خونخوار شیر ترناوہ کے کئی گھروں سے پالتو کتوں کو بھی اٹھا کر لے جاچکا ہے۔ مقامی آبادی نے محکمہ جنگلی حیات سے مطالبہ کیا کہ وہ ببر شیر کو فوری طور پر پکڑیں۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز نے بتایا کہ چونکہ اس علاقے میں شیر نہیں پائے جاتے تو امکان ہے کہ یہ کسی کا پالتو شیر ہو جو گھر سے بھاگ کر اب شہریوں کو نقصان پہنچا رہا ہو۔

  • ایف آئی اے نے اے ٹی ایمز ہیک کرکے پیسے نکالنے والے گینگ کا سراغ لگالیا

    ایف آئی اے نے اے ٹی ایمز ہیک کرکے پیسے نکالنے والے گینگ کا سراغ لگالیا

    راولپنڈی : ایف آئی اے نے اے ٹی ایمز ہیک کرکے پیسے نکالنے والے گینگ کا سراغ لگالیا، جس میں دو سرکاری ملازم کے بھی مبینہ طور پر ملوث ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) کی مختلف تحقیقاتی ٹیمیں اے ٹی ایم اسکینڈل پر کام کررہی ہیں اور شہریوں کے اکاؤنٹس سے رقم ٹرانسفر کرنے کا طویل ڈیٹا ایف آئی اے کو موصول ہوا تھا۔

    جس کے بعد ایف آئی اے نے اے ٹی ایمز ہیک کرکے پیسے نکالنے والے گینگ کا سراغ لگالیا، 5 رکنی گینگ میں دو سرکاری ملازم کے بھی مبینہ طور پر ملوث ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ شہریوں کے اکاؤنٹس سے رقم نکالنے والا گینگ راولپنڈی سے آپریٹ ہورہا ہے، گینگ کے کارندے مختلف اے ٹی ایم کو ہیک کرکے شہریوں کی رقم مختلف اکاونٹس میں ٹرانسفر کردیتے ہیں۔

    حکام نے مزید بتایا کہ اے ٹی ایم سے رقم نکالنے والے گینگ کا سراغ مقامی پولیس کی مدد کے بغیر لگایا گیا، گینگ میں اب تک پانچ ملزمان کی نشاندہی ہوچکی ہے جو متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں جبکلہ گینگ میں دو سرکاری ملازمین بھی شامل ہیں جو الگ الگ سرکاری محکموں میں ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عید قربان کے موقع پر درجنوں اے ٹی ایم ہیک کرکے لاکھوں روپے کی رقم مختلف اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کیے تھے، مختلف اے ٹی ایمز میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج اور اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کر لی گئی ہے اور ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔

  • راولپنڈی، پاگل شخص کے شہریوں پر حملے، خوف پھیل گیا

    راولپنڈی، پاگل شخص کے شہریوں پر حملے، خوف پھیل گیا

    راولپنڈی: پنجاب کے شہر راولپنڈی میں ذہنی معذور شخص نے ایک بار پھر خوف پھیلانا شروع کردیا۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے فیض آباد میں خوف پھیلانے والے ذہنی مفلاج شخص نے شہریوں پر دوبارہ حملے شروع کردیئے۔

    جنونی شخص نے فیض آباد میں راہ چلتے شہریوں پر اینٹوں اور پتھروں سے حملے اور ایک بزرگ شہری کو اینٹ مار کر شدید زخمی کردیا جنہیں ریسکیو 1122 کی ٹیم نے طبی امداد کے بعد قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

    بزرگ شہر کے سر پر گہرا زخم آیا جبکہ اینٹ لگنے کی وجہ سے آنکھ پر بھی چوٹ آئی، ڈاکٹرز نے زخمی شخص کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔

    مذکورہ شخص نے گزشتہ چند گھنٹوں میں دو لوگوں کو پتھر مار کر زخمی کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق اطلاع دینے کے باوجود بھی پولیس آدھا گھنٹہ گزرنے کے بعد بھی جائے وقوعہ نہیں پہنچی، جس کے بعد شہریوں نے جنونی شخص کو خود ہی تھانے منتقل کیا۔

    اطلاع ہے کہ مذکورہ شخص نے چند ماہ قبل موٹرسائیکل اور سائیکل سواروں سمیت پیدل چلنے والوں پر بھی حملے کئے تھے، پولیس نے دو دن کی تلاش کے بعد ذہنی معذور شخص کو گرفتار کیا اور پھر رہا کردیا تھا۔

  • راولپنڈی میں آج سے ڈبل ڈیکر بس کا سفر شروع

    راولپنڈی میں آج سے ڈبل ڈیکر بس کا سفر شروع

    راولپنڈی: جڑواں شہروں میں آج سے ڈبل ڈیکر بس کا سفر شروع ہو گیا، چیئرمین پی ایچ اے (پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی) آصف محمود کا کہنا ہے کہ آج سے ڈبل ڈیکر سیاحتی بس کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈبل ڈیکر بس سفر شروع ہو گیا، پہلی بس مسافروں کو لے کر آج راولپنڈی سے روانہ ہو کر اپنی منزل اسلام آباد پہنچی، پہلی بس عام افراد اور اسپیشل بچوں سمیت صحافیوں کو لے کر اسلام آباد گئی۔

    سفر کرنے والے تمام خواتین و حضرات نے ڈبل ڈیکر بس میں سفر کا خوب لطف لیا، خیال رہے کہ ڈبل ڈیکر بس کا آغاز 6 ستمبر کے موقع پر کیا گیا ہے، بس میں سوار مسافروں نے پاک فوج اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

    6 ستمبر شہدا کی عظیم قربانیوں کے سلسلے میں بس میں ملی نغمے بھی لگائے گئے۔

    چیئرمین پی ایچ اے آصف محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا لاہور کے بعد آج راولپنڈی سے بس کے آپریشن کا باقاعدہ افتتاح ہو گیا ہے، آج خصوصی بچوں کو سفر کروایا گیا، اس سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔

    انھوں نے کہا سیاحت کے فروغ کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر اہم اقدامات کیے گئے، ٹکٹ کی قیمت 400 روپے رکھی گئی ہے، یہ بس شہر کے تقریباً تمام سیاحتی مقامات کی سیر کرائے گی، اور دن میں 2 بار سفر کرے گی۔

  • ایف آئی اے نے گردے بیچنے والے ایجنٹس کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

    ایف آئی اے نے گردے بیچنے والے ایجنٹس کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

    راولپنڈی: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے تھانہ نیو ٹاؤن، راولپنڈی کے علاقے سید پور روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے گردے بیچنے والے ایجنٹس کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کے کاروبار کا انکشاف ہوا ہے، ملزمان 25 سے 30 لاکھ روپے میں گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کرنے میں ملوث نکلے۔

    تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقے سید پور روڈ پر ایف آئی اے نے گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کرنے والے کلینک کے خلاف کارروائی میں ڈاکٹر کامران عرف ڈاکٹر علی کو گرفتار کیا، جس کے بارے میں معلوم ہوا کہ وہ گردوں کی پیوند کاری کے لیے آپریشن کرنے والا ڈاکٹر نہیں بلکہ ٹیکنیشن ہے، جو خود کو جعلی طور پر ڈاکٹر کہلواتا ہے۔

    معلوم ہوا کہ مذکورہ ملزم نے خاتون ریحانہ کنول سے اس کے بیٹے حسن علی کے گردے کی پیوند کاری کی مد میں 26 لاکھ روپے وصول کیے تھے، خاتون کا کہنا تھا کہ ملزم نے گردے کی پیوند کاری کی جس سے حسن علی کا انتقال ہو گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ملزم کے خلاف 18 اگست کو کارروائی کے لیے ویجیلنس پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ کو درخواست دی گئی تھی، اور مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ معلوم ہوا ہے کہ گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کی ڈیل اسلام آباد جب کہ آپریشن راولپنڈی کے علاقوں میں ہوتے ہیں، جب کہ گردوں کی پیوند کاری کے لیے آپریشن کرنے والا بھی ڈاکٹر نہیں ٹیکنیشن نکلا۔

    ایف آئی اے ٹیم نے چھاپا مار کر جعلی ڈاکٹر اور گردے بیچنے والے ایجنٹس کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا، ملزمان کو ایف ٹین کے علاقے میں نجی اسپتال کی پارکنگ سے گرفتار کیا گیا، ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے، ذرایع کا کہنا ہے کہ ملزمان کے گروہ کے دیگر ساتھیوں کو گرفتار کرنے کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • نائیک محمد اکبر کو شہید کرنے والے منشیات فروش کا بھائی پولیس میں تعینات ہونے کا انکشاف

    نائیک محمد اکبر کو شہید کرنے والے منشیات فروش کا بھائی پولیس میں تعینات ہونے کا انکشاف

    راولپنڈی: گزشتہ دنوں گرفتار منشیات فروشوں سے تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، معلوم ہوا ہے کہ نائیک محمد اکبر کو شہید کرنے والے منشیات فروش کا بھائی پولیس میں تعینات ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، مانگا میں قائم منشیات کے سب سے بڑے بین الصوبائی اڈے پر اے این ایف کی کارروائی میں نائیک محمد اکبر کی شہادت کے معاملے میں تحقیقات میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔

    ذرایع نے بتایا ہے کہ مانگا میں قائم منشیات کے اڈے پر کنٹینرز سے منشیات اتاری جاتی تھی، اور پھر یہ منشیات مری، آزاد کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سپلائی کی جاتی تھی۔

    یہ بھی معلوم ہوا کہ اے این ایف کے چھاپے کے دوران فائرنگ سے نائیک محمد اکبر کو شہید کرنے والے فیضان عباسی کا بھائی یاسر عباسی اسلام آباد پولیس میں تعینات ہے، جو منشیات سے بھرے کنٹینرز کو پولیس ناکوں سے کلیئر کرواتا تھا۔

    چھاپے کے دوران ملزم فیضان عباسی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں، ملزم گاؤں کے مکینوں کو دھمکیاں بھی پہنچا رہا ہے، ذرایع کا کہنا ہے کہ اہم شخصیات کے پروٹوکول میں تعینات اہل کاروں سے بھی ملزمان کے رابطے ہیں۔

  • ایک ہی گھر سے 9 جنازے اٹھنے پر کہرام، آہوں و سسکیوں میں سپردخاک

    ایک ہی گھر سے 9 جنازے اٹھنے پر کہرام، آہوں و سسکیوں میں سپردخاک

    راولپنڈی: پنجاب کے شہر راولپنڈی میں ایک ہی گھر سے 9 جنازے اٹھے تو پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں گزشتہ روز ذاتی دشمنی پر گھر میں گھس کر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک ہی گھر میں 9 جنازے اٹھے جس کے بعد پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا۔

    ذرائع کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق خواتین اور بچوں کی کچھ دیر میں نماز جنازہ کے بعد تدفین جائے گی، مقتولین کو نماز جنازہ کے بعد آہوں و سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔

    واضح رہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں سلیم اختر، نثار بی بی، ایمان فاطمہ، ازرام بی بی، ابدہ شاہین شامل تھیں جبکہ بچوں میں فرحان اظہر، صبیحہ خاتون، عنزلہ بی بی شامل تھے، فائرنگ سے زخمی ہونے والے بچوں میں نور فاطمہ، عثمان، اور ابراہیم شامل تھے۔

    مزید پڑھیں: راولپنڈی، خاندانی دشمنی پر فائرنگ، 9 افراد جاں‌ بحق

    پولیس کی جانب سے گزشتہ روز شبے میں دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ آج راولپنڈی میں سرچ آپریشن کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی تھی لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی تھی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، راولپنڈی کے علاقے میں گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے 9 افراد کو قتل کردیا گیا تھا۔

  • راولپنڈی، خاندانی دشمنی پر فائرنگ، 10 افراد جاں‌ بحق، مزید ہلاکتوں‌کا خدشہ

    راولپنڈی، خاندانی دشمنی پر فائرنگ، 10 افراد جاں‌ بحق، مزید ہلاکتوں‌کا خدشہ

    راولپنڈی: راولپنڈی کے گاؤں میال میں خاندانی دشمنی پر فائرنگ کا اندوہناک واقعہ پیش آیا جس میں خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ چونترا کی حدود میں‌ واقع گاؤں میال میں خاندانی دشمنی پر ایک فریق نے دوسرے کے گھر میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت مرد بھی زخمی ہوئے۔

    علاقہ مکینوں نے فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینسس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے دس افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔

    فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے مزید تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مخالفین نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق مذکورہ علاقے میں مسلح گروپوں کے خلاف سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے آپریشن کلین اپ کروایا تھا، اُن کے بعد ایک بار پھر مسلح افراد نے منظم نیٹ ورک قائم کرلیا ہے۔

    مذکورہ علاقہ راولپنڈی ہیڈ کوارٹر سے ڈیڑھ  دوگھنٹے کی مسافت پر واقع ہے  جبکہ یہ چونترا تھانے کی حدود میں آتا ہے، میال اور تھانے کے درمیان 7 سے 8 کلومیٹر کی مسافت ہے،  میال تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کے حلقے میں آتا ہے جبکہ یہ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کا بھی حلقہ ہے۔

    صوبائی وزیر قانون راجہ بشاورت کی گفتگو

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ بشارت نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ بطور وزیر واقعے کا نوٹس لے کر ڈی پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کیا ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ علاقہ ایس ایچ اوسےبھی بازپرس کی جائےگی، عوام کےجان ومال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے، ڈی پی او کو ہدایت کی ہےفوری علاقےمیں پہنچ کرانکوائری کریں، اضافی فورس اور ایلیٹ فورس کو بھی علاقےمیں بھیج دیاہے۔

    راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ دوگروپوں میں دشمنی چل رہی تھی جس پرفائرنگ کی گئی، رب نواز نامی شخص نےمخالفین کےگھرمیں داخل ہوکرفائرنگ کی، میں ذاتی طور پرواقعےکی انکوائری کررہا ہوں،ملزمان کوگرفتارکیاجائے گا۔