Author: بابر ملک

  • ماڈل کورٹس کی تیز ترین سماعتیں جاری، 418 نمٹا دیے، 6 مجرمان کو سزائے موت

    ماڈل کورٹس کی تیز ترین سماعتیں جاری، 418 نمٹا دیے، 6 مجرمان کو سزائے موت

    اسلام آباد: سپریم کورٹ کی ہدایت پر بنائے جانے والے ماڈل کورٹس میں تیز ترین سماعتوں کا سلسلہ جاری ہے، 373 عدالتوں نے 418 مقدمات نمٹا دیے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھرکےماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیزترین سماعت کہ سلسلہ جاری ہے، پاکستان بھر میں قائم 373ماڈل کورٹس نےآج مجموعی طورپر418مقدمات کافیصلہ سنایا۔

    اعلامیے کے مطابق 167 ماڈل کورٹس نےقتل  اور منشیات کے94مقدمات کافیصلہ سنایا جن میں سے 6 مجرمان کو سزائے موت اور 13 کو عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ دیگر27 مجرمان کو کل 82 سال 5 ماہ 3 دن قید اور 48 لاکھ 43 ہزار روپے سے زیادہ جرمانہ عائد کیا گیا۔

    اسی طرح 96سول ایپلٹ ماڈل کورٹس نے155دیوانی،فیملی،رینٹ اپیلوں فیصلےکیے، 110ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے169مقدمات کےفیصلےکیے جن میں 71مجرمان کو77سال،2ماہ قید، 4409410روپےجرمانے کی سزا سنائی گئی۔

    یاد رہے کہ ملک بھر میں قائم ہونے والی ماڈل کورٹس نے 27 ستمبر کو 373 کیسز نمٹاتے ہوئے 5 مجرمان کو سزائے موت سنائی تھی۔ پاکستان بھر کی ماڈل کورٹس نے 27 ستمبر کو ملک کے مختلف علاقوں میں قائم کردہ 167 کورٹس نے 373 مقدمات کا فیصلہ سنایا تھا۔

  • ماڈل کورٹس نے 373 کیسز نمٹا دیے، 5 مجرمان کو سزائے موت

    ماڈل کورٹس نے 373 کیسز نمٹا دیے، 5 مجرمان کو سزائے موت

    اسلام آباد: پاکستان کی ماڈل کورٹس نے تیز ترین سماعت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آج 373 کیسز نمٹا دیے۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز بابر ملک کے مطابق پاکستان کی ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیز ترین سماعتوں کا سلسلہ جاری ہے، اس ضمن میں آج 27 ستمبر کو ملک کے مختلف علاقوں میں قائم کردہ 167 کورٹس نے 373 مقدمات کا فیصلہ سنایا۔

    تمام عدالتوں نے 573 گواہان کے بیانات کی روشنی میں قتل کے 60، 85 منشیات کے مقدمات سنائے، جن میں پنجاب میں قتل کے 26، سندھ 22، خیبرپختونخواہ 9 اور بلوچستان سے 3 کیسز اسی طرح منشیات نے صوبائی سطح پر بالترتیب 52، 11،20 اور دو مقدمات میں مجرمان کو سزائے سنائی گئیں۔

    ماڈل کورٹس نے پانچ مجرمان کو سزائے موت 6 کو عمر قید جبکہ دیگر 31 مجرمان کو 63 سال 8 ماہ قید کی سزا اور مجموعی طور پر 34 لاکھ 55 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

    مزید پڑھیں: ماڈل کورٹس میں تیز ترین سماعتیں جاری، 188مقدمات کا فیصلہ، دو مجرموں کو عمر قید

    ڈائٹریکٹر جنرل مائیٹرنگ سیل برائے ماڈل کورٹس سہیل ناصر کے مطابق 96سول ایپلٹ ماڈل کورٹس نے آج مجموعی طور پر 230دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخوست نگرانی کے فیصلے کر دیے جبکہ 110 ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے 179 مقدمات کے فیصلے سنائے۔

    سول ایپلٹ اور مجسٹریٹ کی عدالتوں نے 486 گواہان کے بیانات قلم بند کر کے 87 مجرمان کو 30 سال اور تین ماہ قید سمیت 19 لاکھ 27 ہزار روپے سے زائد جرمانے کی سزا سنائی۔

  • اسلام آباد: سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے چھٹی جماعت کا طالب علم جاں بحق

    اسلام آباد: سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے چھٹی جماعت کا طالب علم جاں بحق

    اسلام آباد: پاکستان کے دارالحکومت میں‌ نجی اسکول کے سیکیورٹی گارڈکی فائرنگ سے ایک طالب علم جاں بحق ہوگیا.

    تفصیلات کے مطابق واقعے کے فوری بعد طالب علم کو زخمی حالت میں اسپتال لےجایا گیا، جہاں اسے طبی امداد دی گئی، مگر  وہ جانبر نہ ہو سکا۔

    نو سالہ سعید چھٹی کے بعد گھر جارہا تھا کہ گن صاف کرتے ہوئے چوکی دار سے گولی چل گئی،  پولیس نے سیکیورٹی گارڈ کوگرفتارکر لیا ہے،  ابتدائی تفتیش میں اسے حادثہ قرار دیا ہے.

    مزید پڑھیں: سبق کیوں یاد نہیں کیا؟ نجی اسکول میں ٹیچر کے تشدد سے 16 سالہ طالب علم جاں بحق

    عینی شاہدین کے مطابق طالب علم امتحان کے بعد باہر آرہے تھے، ایسے میں چوکی دار سے گولی چل گئی، جو سعید کو لگی. سعید زخمی حالت میں‌چند قدم آگے جا کر گر گیا، جہاں‌ اسے اٹھا کر اسے اسپتال پہنچایا گیا.

    والدین کا موقف ہے کہ واقعے کے بعد اسکول انتظامیہ نے انھیں اطلاع نہیں دی، لواحقین کی جانب سے اسکول کے باہر احتجاج بھی کیا گیا.

    پولیس کے مطابق چوکی دار تربیت یافتہ تھا، اس کے پاس بارہ بور کی گن تھی، حادثہ غفلت کا نتیجہ ہے.

  • لاہور، گھریلو جھگڑے پر فائرنگ، ملزم نے ماں، بھائی اور بھابھی کو قتل کردیا

    لاہور، گھریلو جھگڑے پر فائرنگ، ملزم نے ماں، بھائی اور بھابھی کو قتل کردیا

    لاہور: پنجاب کے شہر لاہور میں گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں گھریلو جھگڑے فائرنگ کرکے ملزم نے ماں، بھائی اور بھابھی کو قتل کردیا، ملزم محمد علی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

    مقتولین کی شناخت والدہ گلشن، بھائی حماد احمد اور بھابھی لبنیٰ حماد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    ابتدائی معلومات کے مطابق قتل کی وجہ گھریلو جائیداد کا تنازع ہے، پولیس اور فرانزک ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور جائے واردات سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں۔

    مزید پڑھیں: لاہور، سنگ دل بیٹے نے کلہاڑی کے وار سے ماں‌ کو زخمی کردیا

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق نشتر کالونی میں بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والا حماد چارٹرڈ اکاؤننٹ تھا، ملزم محمد علی نے بی ایس سی کررکھا تھا اور پراپرٹی ڈیلر تھا۔

    ملزم نے والدہ گلشن اور بھائی حماد کو گھر کے گیراج میں قتل کیا، بھابھی بھاگنے لگی تو اسے بھی فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

  • شیخ رشید کے بھائی کی پوتی انتقال کرگئیں

    شیخ رشید کے بھائی کی پوتی انتقال کرگئیں

    راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے بھائی کی پوتی انتقال کرگئیں۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز بابر ملک کے مطابق شیخ شاکر شفیق کی صاحبزادی اور رکن قومی اسمبلی شیخ راشد رفیق کی بھیتیجی علالت کے باعث انتقال کرگئیں۔

    اہل خانہ کے مطابق نمازِ جنازہ اتوار کی رات 8 بجے لال حویلی سے اٹھایا جائے گا اور تدفین راولپنڈی کے جدید قبرستان میں ہی ہوگی۔

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو جب بھائی کی پوتی کے انتقال کی خبر ملی تو انہوں نے اپنی مصروفیات ختم کر کے فوری لال حویلی آنے کا فیصلہ کیا۔

    یاد رہے کہ شیخ رشید احمد آزاد کشمیر میں موجود تھے جہاں انہیں کشمیر کے حوالے سے منعقد کی جانے والی ریلی اور پروگراموں میں شرکت کرنا تھی جبکہ اُن کی اہم ملاقاتیں بھی متوقع تھیں۔

  • ماڈل کورٹس: آج قتل کے 67 اور منشیات کے 130 مقدمات نمٹا دیے گئے

    ماڈل کورٹس: آج قتل کے 67 اور منشیات کے 130 مقدمات نمٹا دیے گئے

    اسلام آباد: پاکستان کی ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیز ترین سماعت کا سلسلہ جاری ہے، 167 ماڈل کورٹس نے آج قتل کے 67 اور منشیات کے 130 مقدمات نمٹا دیے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی عدالتوں پر مقدمات کا بوجھ کم کرنے کے لیے بنائی جانے والی ماڈل عدالتوں میں آج 197مقدمات کا فیصلہ سنایا گیا، تمام عدالتوں میں کُل 697 گواہان کے بیانات قلم بند کیے گئے۔

    پنجاب میں قتل کے 30 اور منشیات کے 77، اسلام آباد میں قتل اور منشیات کے 2، سندھ میں قتل کے 19 اور منشیات کے 17، خیبر پختون خواہ میں قتل کے 15 اور منشیات کے 32 جب کہ بلوچستان میں قتل کا 1 اور منشیات کے 2 مقدمات کا فیصلہ ہوا۔

    4 مجرموں کو سزائے موت، 23 کو عمر قید کی سزا سنائی گئی جب کہ دیگر 26 مجرموں کو کُل 36 سال 2 ماہ 10 دن قید اور 82 لاکھ 89 ہزار 700 روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

    یہ بھی پڑھیں:  ملک بھر میں قائم 96 سِول ایپلٹ کورٹس نے آج سے با قاعدہ کام کا آغاز کر دیا

    اسی طرح پاکستان بھر میں قایم ہونے والی 96 سِول ایپلٹ ماڈل کورٹس نے آج مجموعی طور پر 401 دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں اور نگرانی کے فیصلے کر دیے۔ خیال رہے کہ سول ایپلٹ عدالتوں نے کل سے کام شروع کیا ہے۔

    پاکستان بھر میں قایم ہونے والی 158 ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے 193 مقدمات کے فیصلے کر دیے، تمام عدالتوں نے 435 گواہان کے بیانات قلم بند کیے، مجموعی طور پر 31 مجرموں کو 59 سال، 6 ماہ اور 11 دن قید اور 82954738 روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

  • شیخ رشید احمد کا ایک اور نئی ٹرین چلانے کا اعلان

    شیخ رشید احمد کا ایک اور نئی ٹرین چلانے کا اعلان

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ایک اور نئی ٹرین چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نیازی ایکسپریس کا افتتاح 19 جولائی کو کریں گے۔

    اپنے ویڈیو پیغام میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم میانوالی ریلوے اسٹیشن پر نیازی ایکسپریس کا افتتاح کریں گے، یہ ٹرین لاہور تا میانوالی کا سفر طے کرے گی، کل ریلوے ٹریک کا معائنہ خود کروں گا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ نیازی ایکسپریس کے ساتھ اے سی کوچز کی سہولت فراہم کی گئی ہے، اے سی کوچ کا ٹکٹ 800 روپے جبکہ اکانومی کلاس کا ٹکٹ 350 روپے کا ہوگا۔

    دوسری جانب چیئرمین ریلوے بورڈ سکندر سلطان نے ٹرینوں کی آمد و رفت میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے پیر کو افسران کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا جس میں صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق غفلت برتنے والے افسران کے خلاف کارروائی کا بھی امکان ہے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل وزیر ریلوے شیخ رشید نے کراچی تا راولپنڈی سر سید ایکسپریس کا افتتاح کیا تھا۔ ٹرین کی اکانومی کلاس کا کرایہ 2 ہزار، اے سی بزنس کا کرایہ 6 ہزار 650 اور اے سی سلیپر کا کرایہ 8 ہزار 550 روپے رکھا گیا ہے۔

    یادرہے کہ مئی کے مہینے میں وفاقی وزیر ریلوے نے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں بتایا تھا کہ ہم نے 26 نئی ٹرینیں چلائیں اُس کے باوجود 17 لاکھ لیٹر فیول کی بچت بھی کی۔

  • راولپنڈی: نوجوان طالبہ سے اجتماعی زیادتی، تین پولیس اہلکار وں کا جسمانی ریمانڈ منظور

    راولپنڈی: نوجوان طالبہ سے اجتماعی زیادتی، تین پولیس اہلکار وں کا جسمانی ریمانڈ منظور

    راولپنڈی: نوجوان طالبہ سے اجتماعی زیادتی کے الزام میں گرفتار تین پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد کو جسمانی ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں دو روز قبل 24 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا کیس سامنے آیا تھا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کیا تو معلوم ہوا کہ ہاسٹل میں رہائش پذیر نوجوان طالبہ کو چار افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    طالبہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں میڈیکل رپورٹس میں زیادتی کی تصدیق بھی ہوئی، واقعے کا مقدمہ تھانہ روات میں درج کیا گیا جس کے بعد تین اہلکاروں سمیت چار افراد کو حراست میں لیا۔

    پولیس نے ملزمان (پولیس اہلکار) محمد نصیر، راشد منہاس، محمد عظیم اور چوتھے عام شخص عامر کو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر کے تفتیش کے لیے ریمانڈ کی استدعا کی۔

    ڈیوٹی مجسٹریٹ نے چاروں ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں تھانہ روات کی پولیس کے حوالے کردیا۔

  • ماڈل  ایان علی کا کراچی میں فلیٹ بحق سرکار ضبط کرلیا گیا ، نیلامی کا حکم

    ماڈل ایان علی کا کراچی میں فلیٹ بحق سرکار ضبط کرلیا گیا ، نیلامی کا حکم

    راولپنڈی : کرنسی اسمگلنگ کیس میں ایان علی کے خلاف جائیداد ضبطگی کی کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے ان کا کراچی میں فلیٹ بحق سرکار ضبط کرلیا گیا ہے اور نیلامی کے احکامات بھی جاری کردیئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کرنسی اسمگلنگ کیس میں مفرور ماڈل گرل ایان علی کے خلاف جائیداد ضبطگی کی کاروائی کرتے ہوِئے کراچی میں ماڈل گرل کا فلیٹ بحق سرکار ضبط کر لیا گیا ہے۔

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی ساوتھ نے کسٹم عدالت راولپنڈی میں رپورٹ جمع کروائی، جس کے مطابق آیان علی کا فلیٹ نمبر 804ضبط کر لیا گیا ہے اور کسٹمز کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے فلیٹ کی نیلامی کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

    پراسیکیوٹر کسٹمز کے مطابق فلیٹ کی نیلامی سے حاصل رقم سرکاری خزانے میں جمع ہوگی۔

    یاد رہے 9 مارچ کو کسٹم عدالت نے پیش نہ ہونے پر ایان علی کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے تھے، جس کے بعد ایان علی نے وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

    مزید پڑھیں : کرنسی اسمگلنگ کیس: ایان علی اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

    خیال رہے ایان علی پر پانچ لاکھ ڈالر غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کرنے کے الزام کے تحت کسٹم حکام نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

    واضح رہے کہ ماڈل ایان علی 2015 میں اسلام آباد ائیرپورٹ سے دبئی پانچ لاکھ ڈالرز غیر قانونی طورپر لے جاتے ہوئے پکڑی گئیں تھیں، جس کے بعد انہیں تین ماہ جیل کی ہوا کھانی پڑی تھی، کیس کی سماعت کسٹم عدالت میں ہوئی اور عبوری چالان میں ملزمہ کو قصور وار قرار دیا گیا اور نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا تھا۔

    بعد ازاں ایان علی نے لاہور ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی جس پر عدالت نے ان کے حق میں فیصلہ سنایا اور بیرونِ ملک جانے کی اجازت بھی دی تھی، عدالتی اجازت کے بعد بیرون ملک روانہ ہوگئیں تھیں۔

  • یوم پاکستان پر راولپنڈی کا ٹریفک پلان جاری

    یوم پاکستان پر راولپنڈی کا ٹریفک پلان جاری

    اسلام آباد: یومِ پاکستان 23 مارچ 2019 پر راولپنڈی ٹریفک پولیس نے پنڈی کا ٹریفک پلان جاری کر دیا، 336 افسران و اہل کار خصوصی ڈیوٹی انجام دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان پر اسلام آباد میں منعقدہ خصوصی پروگرام کے موقع پر راولپنڈی ٹریفک پولیس نے منظم ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔

    ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ بہترین ٹریفک انتظامات کے پیشِ نظر ٹریفک پولیس کے کل 336 افسران و اہل کار اسپیشل ڈیوٹی انجام دیں گے۔

    ترجمان کے مطابق 23 مارچ کی صبح سے پروگرام کے اختتام تک فیض آباد سے راولپنڈی اور اسلام آباد جانے والا ٹریفک مکمل طور پر بند رہے گا۔

    راولپنڈی مری روڈ سے اسلام آباد جانے والا ٹریفک ڈبل روڈ چوک ڈائیورشن پوائنٹ سے براستہ اسٹیڈیم روڈ سے 9th ایونیو اسلام آباد جائے گا، کرال چوک سے اسلام آباد آنے والا ٹریفک کھنہ پل سروس روڈ سے ہوتے ہوئے چونگی نمبر 8، بند کھنہ روڈ، صادق آباد، مری روڈ سے اسٹیڈیم روڈ 9th ایونیو سے اسلام آباد جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  ملائیشین وزیراعظم یوم پاکستان پریڈمیں مہمان خصوصی ہوں گے

    9th ایونیو سے راولپنڈی داخل ہونے والا ٹریفک اسٹیڈیم روڈ کی بجائے آئی جے پی روڈ استعمال کرتے ہوئے ناکہ کٹاریاں، پنڈوڑہ چونگی اور ناکہ کیرج فیکٹری سے ہوتے ہوئے شہر میں داخل ہو گا۔

    مظفر آباد سے براستہ مری آنے والے ٹریفک کو لوئر ٹوپہ، ایبٹ آباد سے آنے والے ٹریفک کو باڑیاں اور مری سے آنے والے ٹریفک کو سترہ میل ٹول پلازہ کے مقام پر روکا جائے گا، راولپنڈی میں موجود پبلک ٹرانسپورٹ اڈے بند رہیں گے۔

    ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق راولپنڈی شہر میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بھی مکمل بند ہو گا، شہری ٹریفک پلان سے متعلق معلومات اور رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 051.9272839،051.9272616 اور مری ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 0519269200 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔