Author: بابر ملک

  • بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری حراست کے کچھ دیر بعد رہا

    بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری حراست کے کچھ دیر بعد رہا

    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کو پولیس نے حراست میں لینے کے کچھ دیر بعد رہا کر دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کو پولیس چوکی منتقل کیا گیا، ان کی گزشتہ روز جیل انتظامیہ کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی تھی۔

    فیصل چوہدری کو عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے باہر آنے پر پولیس اہلکار ساتھ لے گئے تھے۔

    قبل ازیں راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کو پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اجازتِ دی تھی۔

    ہ اے ٹی سی کی جانب سے جیل سپرنٹینڈنٹ کو ہدایات بھی جاری کی گئی تھیں۔

    عدالتی حکم میں کہا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے قانونی مشاورت کے لیے جیل سپرنٹینڈنٹ وکلا کو رسائی دیں۔

    وکلا کی جانب سے اے ٹی سی کورٹ میں وکالت نامہ جمع کرایا گیا تھا، وکالت نامہ ملک وحید انجم ، عرفان احمد نیازی ، فیصل چوہدری اور عمران نیازی کی جانب سے جمع کروایا گیا۔

    وکالت نامہ بانی پی ٹی آئی کے تھانہ آر اے بازار مقدمے کے حوالے سے جمع کروایا گیا ہے۔

  • لفٹ گرنے سے 19 سالہ لفٹ آپریٹر جاں بحق

    لفٹ گرنے سے 19 سالہ لفٹ آپریٹر جاں بحق

    راولپنڈی: لفٹ گرنے سے 19 سالہ لفٹ آپریٹر جاں بحق ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ روات کے پوش علاقے میں قائم نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں عمارت کی لفٹ گر گئی لفٹ گرنے کے باعث 19سالہ لفٹ آپریٹر جاں بحق ہو گیا۔

    ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت محمد طیب سکنہ خاص ایاڑی کوٹلی ستیاں کے نام سے ہوئی ہے، طیب کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔

    دوسری جانب مقامی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے، جبکہ جاں بحق طیب کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

  • گھریلو جھگڑے پر بڑے بھائی نے چھوٹے کو قتل کردیا

    گھریلو جھگڑے پر بڑے بھائی نے چھوٹے کو قتل کردیا

    راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے علاقے میں گھریلو جھگڑے پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو فائرنگ کر کے قتل دیا۔

    پولیس کے مطابق مقتول حسن علی کے والد نے پولیس کو اطلاع دی کہ انصر محمود نے اپنے چھوٹے بھائی کو گھریلو جھگڑے پر فائر کر کے قتل کر دیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے، پولیس نے مقتول کے والد کا ابتدائی بیان بھی لے لیا ہے اور مقامی پولیس موقع پر موجود ہے۔

  • مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کب ہوگی؟ اہم خبر

    مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کب ہوگی؟ اہم خبر

    حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات بانی سے ملاقات نہ ہونے کے باعث ڈیڈ لاک کا شکار ہیں یہ ملاقات کب ہو گی اہم خبر سامنے آئی ہے۔

    ملک کے سیاسی درجہ حرارت کو کم کرنے کے لیے حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے دو دور ہونے کے بعد یہ مذاکرات تعطل کا شکار ہیں جس کی وجہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کی ان کے سربراہ عمران خان سے ملاقات نہ کرانا ہے۔

    تاہم ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی آج عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق مذاکراتی کمیٹی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی ہے اور آج دوپہر 2 بجے تک انہیں بانی پی ٹی آئی تک رسائی دی جا سکتی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت اور حکومت کے مابین گزشتہ رات رابطہ ہوا تھا، جس میں تحریک انصاف کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا۔

    سات رکنی مذاکراتی کمیٹی کے اراکن آج عمران خان سے ملاقات کریں گے جس میں حکومت سے مذاکرات کے تیسرے دور کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ مذاکراتی کمیٹی میں حکومتی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے گزشتہ روز کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانا ان کی ذمہ داری نہیں، پی ٹی آئی والے چاہیں تو حکومتی نمائندوں سے بات کر سکتے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/ayaz-sadiq-statement-regarding-govt-pti-talks/

  • ویڈیو رپورٹ: کرکٹ کے 4 میگا ایونٹس کو ہائی پروفائل سیکیورٹی کی فراہمی

    ویڈیو رپورٹ: کرکٹ کے 4 میگا ایونٹس کو ہائی پروفائل سیکیورٹی کی فراہمی

    سیاسی و مذہبی جماعتوں کے احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کے باوجود سال 2024 میں راولپنڈی پولیس نے کرکٹ کے 4 میگا ایونٹس کو ہائی پروفائل سیکیورٹی فراہم کی۔

    دو ہزار چوبیس میں سیاسی عدم استحکام کے باوجود راولپنڈی میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی درخواست پر پنجاب پولیس کی جانب سے سیکیورٹی میں بھرپور تعاون فراہم کیا گیا، اور پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل سمیت چار عالمی ٹیموں کو ہائی پروفائل سیکیورٹی دی گئی۔

    2024 میں پی ایس ایل کے گروپ میچز اور پلے آف میچ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بھرپور سیکیورٹی فراہم کی گئی، اگست میں بنگلادیش ٹیم کی آمد اور اکتوبر میں انگلش کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی۔

    سی پی او راولپنڈی خالد محمود حمدانی کے مطابق 2024 میں سری لنکا کی اے ٹیم نے پاکستان دورہ کیا، پنڈی اسٹیڈیم میں سری لنکن ٹیم کے لیے سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے، راولپنڈی پولیس نے رواں سال فروری میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کرنے والی 6 ملکوں کی ٹیموں اور پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی سیکیورٹی انتظامات کی تیاریاں بھی شروع کر دی ہیں۔

    خالد محمود حمدانی کا کہنا تھا کہ سیاسی مذہبی جماعتوں کے دھرنوں، احتجاجی مظاہروں کے دوران اور شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے کامیاب انعقاد میں راولپنڈی پولیس نے اہم کر دار ادا کیا۔

  • موٹروے پر بس خطرناک حادثے کا شکار، 10 افراد جاں بحق

    موٹروے پر بس خطرناک حادثے کا شکار، 10 افراد جاں بحق

    راولپنڈی میں موٹروے M-14 فتح جنگ کے قریب بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 10 افراد جابحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی موٹر وے ایم 14 پر  فتح جنگ کے قریب مسافر  بس کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے۔

    حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا، حادثے کی اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تمام لاشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو فتح جنگ منتقل کر دیا گیا۔

    ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق بس بہاولپور سے اسلام اباد کی جانب جا رہی تھی، موٹروے پولیس ترجمان کے مطابق حادثے کا شکار بس ڈرائیور کی غفلت کے باعث تیز رفتاری سے الٹنے کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں، امدادی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں کارروائیاں جاری ہیں۔

  • جی ایچ کیو حملہ کیس، سابق ایم این اے بلال احمد پر فرد جرم عائد

    جی ایچ کیو حملہ کیس، سابق ایم این اے بلال احمد پر فرد جرم عائد

    راولپنڈی: سابق ایم این اے بلال احمد پر جی ایچ کیو حملہ کیس میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق ایم این اے بلال احمد پر فرد جرم عائد کر دی گئی، بلال احمد پر فرد جرم ان کے پلیڈر کے ذریعے عائد کی گئی ہے۔

    راولپنڈی کی عدالت نے نامزد دیگر دو ملزمان کو پیش ہونے کے لیے آج تین بجے تک کا وقت دیا، جب کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی، فواد چوہدری، عمر ایوب کی فوٹیج فراہمی کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

    سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا، آئی جی اسلام آباد نے 11 ملزمان کو نوٹس جاری کر دیے

    عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 6 جنوری تک ملتوی کر دی ہے، سابق ایم پی اے لطاسب ستی کی جانب سے عمرہ ادائیگی پر جانے کی درخواست دائر کی گئی تھی، تاہم عدالت نے کوائف مکمل نہ ہونے پر لطاسب ستی کی درخواست خارج کر دی۔

    اس کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔

  • جعلی ڈگری ثابت ہونے پر ڈی جی نادرا ملازمت سے فارغ

    جعلی ڈگری ثابت ہونے پر ڈی جی نادرا ملازمت سے فارغ

    راولپنڈی : ایم بی اے کی جعلی ڈگری ثابت ہونے پر ڈی جی نادرا ذوالفقار احمد کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جعلی ڈگری ثابت ہونے پر ڈی جی نادرا ذوالفقار احمد کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا ، ایم بی اے ڈگری پر دستخط کرنے والے امریکی یونیورسٹی کے صدر ہی نہیں تھے۔

    بی بی اے ڈگری میں کالج کا دیا ہوا نام ڈگری کے اجرا کے وقت کچھ اور تھا، نادرا کی درخواست پر ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ڈگری کی انکوائری کی تاہم نادرا کیجانب سے اظہار وجوہ کے نوٹس پر ذوالفقار احمد تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے۔

    کیا ڈگری یافتہ اور جدید ٹیکنالوجی کا ماہر نوجوان ایک ذمّہ دار شہری بھی ہے؟

    نادرا: پاکستان کی قومی شناختی کارڈ اتھارٹی

    نادرا کا مکمل نام قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ اتھارٹی ہے۔ یہ ایک پاکستانی حکومت کا ادارہ ہے جسے پاکستان کے شہریوں کو قومی شناختی کارڈ جاری کرنے اور پاسپورٹ کے امور سنبھالنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

    نادرا کی اہم ذمہ داریاں:

    • قومی شناختی کارڈ کی جاریات: پاکستان کا ہر شہری نادرا سے ایک منفرد شناختی نمبر والا قومی شناختی کارڈ حاصل کر سکتا ہے۔ یہ کارڈ شہری کی شناخت کا ایک اہم دستاویز ہے۔
    • پاسپورٹ کی جاریات: نادرا بیرون ملک جانے والے پاکستانی شہریوں کو پاسپورٹ جاری کرنے کا کام بھی انجام دیتی ہے۔
    • بایومیٹرک ڈیٹا بیس: نادرا ایک وسیع بایومیٹرک ڈیٹا بیس برقرار رکھتی ہے جس میں شہریوں کی انگلیوں کے نشان، آئیرس اسکین اور دیگر بایومیٹرک معلومات شامل ہوتی ہیں۔
    • انتخابی عمل: نادرا پاکستان میں ہونے والے انتخابات میں ووٹرز کی رجسٹریشن اور شناخت کے عمل میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔
    • دیگر خدمات: نادرا مختلف دیگر خدمات بھی فراہم کرتی ہے جیسے کہ:
      • پیدائشی اور موت کی رجسٹریشن
      • اسم تبدیل کرنے کی سہولت
      • شناختی کارڈ کی تبدیلی
      • پاسپورٹ کی تجدید
      • ویزا کی توثیق
  • جی ایچ کیو حملہ کیس : بانی پی ٹی آئی سمیت 60 سے زائد ملزمان پر فردِ جرم عائد

    جی ایچ کیو حملہ کیس : بانی پی ٹی آئی سمیت 60 سے زائد ملزمان پر فردِ جرم عائد

    راولپنڈی : انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جی ایچ کیوحملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت میں جی ایچ کیوحملہ کیس کی سماعت ہوئی، جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔

    بانی پی ٹی آئی کے وکلا محمد فیصل ملک، فیصل چوہدری اور بابراعوان پر مشتمل پینل پیش ہوا جبکہ پراسیکیوشن کی جانب سے نوید ملک ظہیر شاہ سرکار کی طرف سے پیش ہوئے۔

    بانی پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا ، عدالت نے بانی پی ٹی آئی سمیت 60 سے زائد ملزمان پر فردجرم عائد کردی۔

    عمر ایوب، راشد شفیق، راجہ بشارت اوردیگر پر فرد جرم عائدکی گئی، انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کےجج امجدعلی شاہ نے فرد جرم عائد کی۔

    خیال رہے طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر علی امین گنڈ اپور سمیت 47 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہیں ، گزشتہ روز پنجاب کے سابق وزیر قانون راجہ بشارت عدالت میں پیش ہوئے تھے ، عدالت نے پیش ہونے پر راجہ بشارت کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے تھے۔

    مراد سعید، شہباز گل، زلفی بخاری، حماد اظہر سمیت 23 ملزمان پہلے ہی اشتہاری ہیں ، 9 مئی کو جی ایچ کیو پر حملے کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج ہے۔

  • بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کا معاملہ، اہم خبر آگئی

    بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کا معاملہ، اہم خبر آگئی

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی سے متعلق اہم خبر آگئی۔

    بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں معاملے پر اڈیالہ جیل کے ذرائع نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں ہیں انکی صحت بھی بلکل ٹھیک ہے، بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

    جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی معمول کے مطابق اپنے سیل میں موجود ہیں، بانی پی ٹی آئی کے سیل کو تھانہ نیو ٹاؤن کا حصہ قرار دیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی 2 دسمبر تک تھانہ نیوٹاون پولیس کی تحویل میں جسمانی ریمانڈ پر ہیں انہین بانی پی ٹی آئی کی 28 ستمبر کے احتجاج سے متعلق درج مقدمے میں پولیس نے گرفتاری ڈالی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل اسپتال کے ڈاکٹرز بانی پی ٹی آئی کا روزانہ طبی معائنہ کرتے ہیں، ان کا بلڈ پریشر اور شوگر لیول نارمل ہے، بانی پی ٹی آئی روزانہ دو مرتبہ ورزش کرتے ہیں جیل مینول کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو تمام سہولیات دستیاب ہیں۔

    جیل ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت اور کھانے کا خاص خیال رکھا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی کیلئے عملہ ہر وقت تعینات رہتا ہے۔