Author: بابر ملک

  • میرا مقصد کسی ادارے یا شخصیت سے متعلق بات کرنا نہیں تھا، بانی پی ٹی آئی

    میرا مقصد کسی ادارے یا شخصیت سے متعلق بات کرنا نہیں تھا، بانی پی ٹی آئی

    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی نے ریاست مخالفت پوسٹ کے معاملے پر ایف آئی اے ٹیم کو وکلا کی موجودگی میں جواب دے دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے ریاست مخالف پوسٹ شیئر ہونے کے معاملے پر ایف آئی اے ٹیم تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔

    3 رکنی ٹیم میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایاز خان، سب انسپکٹر منیب احمد اور انیس شامل تھے۔

    بانی پی ٹی آئی سے ایکس اکاؤنٹ سے متعلق سوالات کیے گئے، انہوں نے اپنے وکلا کی موجودگی میں ایف آئی اے ٹیم کو جواب دیے۔

    انہوں نے کہا کہ میری میڈیا سے گفتگو کو ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا جاتا ہے، میرا مقصد کسی ایک ادارے یا ایک شخصیت سے متعلق بات کرنا نہیں تھا۔

    بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میرا مقصد اشرافیہ کے بارے میں بات کرنا تھا۔

    ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی تین رکنی خصوصی ٹیم تفتیش کے بعد جیل سے روانہ ہوگئی، تفتیش مکمل ہونے پر ٹیم مقدمات درج کرے گی۔

    ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ٹیم کل رات بھی بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی تھی لیکن انہوں نے تفتیشی ٹیم سے ملنے سے انکار کردیا تھا۔

    بانی پی ٹی آئی نے وکلا کی موجودگی میں شامل تفتیش ہونے کا کہا تھا۔

    بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے پروپیگنڈا ویڈیو

    یاد رہے کہ مئی میں بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے ایک پروپیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ کی گئی تھی جس کی تحقیقات میں انہوں نے ایف آئی اے ٹیم کو کسی سوال کا جواب دینے انکار کر دیا تھا۔

    بانی پی ٹی آئی نے ایف آئی اے ٹیم کے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی بھی سوال کا جواب وکلا کی موجودگی میں دوں گا۔ ایف آئی اے ٹیم نے ملزم کا مؤقف تحریری طور پر حاصل کیا تھا۔

    سابق وزیر اعظم کے اکاؤنٹ سے 26 مئی کو شیخ مجیب الرحمان پر ویڈیو ٹوئٹ کی گئی تھی۔

  • واردات کے بعد فرار ہوتے ڈاکؤوں کا پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ، 2 ڈاکو ہلاک

    واردات کے بعد فرار ہوتے ڈاکؤوں کا پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ، 2 ڈاکو ہلاک

    راولپنڈی: نصیر آباد کے علاقہ میں واردات کے بعد فرار ہوتے موٹر سائیکل سوار 4 ڈاکوؤں کا پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران دو ڈاکو ہلاک، دو فرار ہوگئے۔

    ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور کچھ دیر قبل واردات میں چھینا گیا موبائل و نقدی برآمد ہوئی، ڈاکؤوں نے چند روز قبل کوہسار کالونی میں بھی واردات کی تھی جس کے مدعی مقدمہ نے بھی ڈاکؤوں کو شناخت کیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ چاکرہ روڈ پر موٹر سائیکل سوار ڈاکو واردات کے بعد فرار ہوئے ہیں، پولیس نے فوری ناکہ بندی کر کے رکنے کا اشارہ کیا تو ڈاکؤوں نے فائرنگ شروع کر دی۔

    واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، نعشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، فرار ڈکیتوں کی گرفتاری کے لئے سرچنگ، ہلاک ڈاکؤوں کی شناخت کی جارہی ہے۔

  • بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ مکمل

    بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ مکمل

    راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا طبی معائنہ شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹر عاصم نے مکمل کر لیا۔

    بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے 8 اگست کو ان کے طبی معائنے کی درخواست کی تھی۔ عدالت نے سابق وزیر اعظم کا طبی معائنہ کرنے اور رپورٹ جمع کروانے کا حکم دے رکھا ہے۔

    یاد رہے کہ مارچ میں ذاتی معالج ڈاکٹر ثمینہ نیازی نے بانی پی ٹی آئی کے دانتوں کا معائنہ مکمل کر کے رپورٹ ان کی بہن علیمہ خان کو پیش کی تھی۔

    سابق وزیر اعظم کی ذاتی معالج ڈاکٹر ثمینہ نیازی اڈیالہ جیل پہنچی تھیں اور ان کے دانتوں کا معائنہ کیا تھا۔ بانی کے وکلا خالد یوسف چوہدری اور شیراز رانجھا بھی اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔۔

    وکیل خالد یوسف نے بتایا تھا کہ بانی کے دانتوں کا معائنہ مکمل کر لیا گیا، عدالتی احکامات کی روشنی میں ان کے دانتوں کا معائنہ کیا گیا۔

    وکیل کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر بانی کی صحت ٹھیک ہے، انہوں نے صحت سے متعلق بات کرنے کا اختیار علیمہ خان کو دیا ہے، ان کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ علیمہ خان کریں گی، جیل سپرنٹنڈنٹ نے بڑی عزت کے ساتھ جیل میں جانے دیا، ذاتی معالجہ کے ساتھ سرکاری ڈاکٹرز بھی جیل میں موجود تھے۔

  • جیل میں سہولت کاری کا معاملہ: سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظفر اقبال گھر پہنچ گئے

    جیل میں سہولت کاری کا معاملہ: سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظفر اقبال گھر پہنچ گئے

    بانی پی ٹی ائی کی اڈیالہ جیل میں سہولت کاری کے معاملے پر گرفتار ہونے والے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظفر اقبال گھر پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کیلئے پیغام رسانی اور سہولت کار ی کے الزام میں 13 اگست کو اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا تھا تاہم اب ظفر اقبال گھر پہنچ گئے ہیں۔

    بانی پی ٹی آئی کے لیے سہولت کاری کا الزام، سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا نیٹ ورک بے نقاب

    ذرائع نے بتایا کہ ظفر اقبال گزشتہ رات اڈیالہ جیل کے قریب اپنی رہائش گاہ پہنچے، ظفر اقبال کے گھر پہنچنے پر لاپتہ اسسٹنٹ ناظم شاہ کی فیملی نے بھی ملاقات کی، ظفر اقبال نے فیملی سے ملاقات میں ناظم شاہ کے بارے لاعلمی کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے لیے سہولت کاری پر سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کا پورا نیٹ ورک پکڑا گیا تھا، جس میں اڈیالہ جیل کے اسسٹنٹ ناظم، سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظفر بھی شامل تھے۔

  • بانی پی ٹی آئی کے لیے سہولت کاری کا الزام، سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا نیٹ ورک بے نقاب

    بانی پی ٹی آئی کے لیے سہولت کاری کا الزام، سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا نیٹ ورک بے نقاب

    راولپنڈی: ذرائع نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کا ایک نیٹ ورک پکڑا گیا ہے، جو بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے سہولت کاری کرتا تھا۔

    ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے لیے سہولت کاری پر سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کا پورا نیٹ ورک پکڑا گیا ہے، معطل ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم سے حاصل معلومات پر مزید 6 ملازمین سے پوچھ گچھ شروع کی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق جیل کے مزید 2 افسران سے پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے، ان میں اڈیالہ جیل کے اسسٹنٹ ناظم، سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظفر شامل ہیں، دونوں افسران سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اکرم کے قریبی تھے۔

    اڈیالہ جیل کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال احمد سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے، محمد اکرم کے 2 اردلی، 3 وارڈر اور ہیڈ وارڈر سے پوچھ گچھ کی جائے گی، تمام ملازمین محمد اکرم کے قریبی تصور کیے جاتے ہیں۔

    تین یورپی ممالک کے نمبرز پر بنائے گئے واٹس ایپ کے لیے استعمال ہونے والے موبائل فون کے شواہد بھی مل چکے ہیں، محمد اکرم پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے پیغام رسانی اور سہولت کاری کا الزام ہے۔

  • راولپنڈی :  لڑکی کی اسکوٹی سمیت برساتی نالے میں گرنے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی

    راولپنڈی : لڑکی کی اسکوٹی سمیت برساتی نالے میں گرنے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی

    راولپنڈی : نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں لڑکی کی اسکوٹی سمیت برساتی نالے میں گرنے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے برساتی نالے میں گرنےوالی لڑکی کی تلاش جاری ہے ، لڑکی کے برساتی نالے میں گرنےکی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔

    فوٹیج میں لڑکی کوبرساتی نالےمیں گرتےہوئےدیکھاجاسکتاہے ، برساتی نالےمیں گرنےوالی لڑکی پانی کے تیز بہاؤ کی نذرہوگئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)


    ریسکیو حکام نے بتایا کہ نالےمیں ڈوبنےوالی لڑکی کی لاش 8گھنٹےبعدمل گئی، لڑکی سکوٹی چلاتےہوئےگری اوربرساتی نالےمیں بہہ گئی تھی۔

    نالےمیں گرنےوالی لڑکی غوری ٹاؤن کی رہائشی ہے اور نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ملازمت کرتی ہے۔

  • ٹی ایل پی رہنماؤں کے خلاف راولپنڈی کے تھانہ ایئرپورٹ میں دہشت گردی کا مقدمہ درج

    ٹی ایل پی رہنماؤں کے خلاف راولپنڈی کے تھانہ ایئرپورٹ میں دہشت گردی کا مقدمہ درج

    راولپنڈی: ٹی ایل پی رہنماؤں کے خلاف راولپنڈی کے تھانہ ایئرپورٹ میں دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جامع ضیاء العلوم سے مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش پر تحریک لبیک پاکستان کے رہنماؤں کے خلاف راولپنڈی کے تھانہ ایئرپورٹ میں دہشت گردی کا ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    مقدمے میں سید عنایت الحق، مفتی عمیر، ڈاکٹر شفیق امینی، علامہ شفیق قادری سمیت 28 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

    مقدمے کے مطابق خفیہ اطلاع ملی کہ ملزمان جامع ضیاء العلوم میں چیف جسٹس پاکستان کے خلاف ملکی سطح پر جلسہ جلوس کا پروگرام طے کرنے کی میٹنگ کر رہے تھے، ملزمان نے چیف جسٹس کو برطرف کر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی تقریر کی، جو مذہبی منافرت اور مجرمانہ سازش کی حامل ہے۔

    ملزمان مسلح گن مینوں، مدرسے کے طالب علموں کے ہمراہ جلوس کی شکل میں آئے، ہائی کورٹ روڈ بلاک کر دی، مسلح گن مینوں کے سڑک پر آنے کے باعث عام شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا، دہشت گردی کا سماں پیدا ہوا۔

    مقدمے کے مطابق پولیس کے پہنچنے پر کچھ لوگ گاڑیوں میں سوار ہو کر جی ٹی روڈ سواں کی طرف اور طلبہ مدرسے کی جانب گلیوں میں بھاگ گئے، ملزمان نے چیف جسٹس کے خلاف شدید نعرے بازی کر کے اشتعال دلایا۔

  • غلہ منڈی کے تاجروں کی شٹر ڈاؤن ہڑتال دوسرے روز بھی جاری

    غلہ منڈی کے تاجروں کی شٹر ڈاؤن ہڑتال دوسرے روز بھی جاری

    راولپنڈی: غلہ منڈی کے تاجروں کی شٹر ڈاؤن ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے۔

    ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف راولپنڈی اسلام اباد سمیت ملک بھر میں غلہ منڈی کے تاجروں کی شٹر ڈاؤن ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے۔

    صدر غلہ منڈی ایسوسییشن شیخ آصف اکرم کا کہنا ہے تھا غلہ منڈی کے تاجروں نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف ابتدائی طور پر 3 روز کے لیے شٹر ڈاؤن کا اعلان کیا ہے، اور مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر بات چیت سے بات نہ بنی تو غیر معینہ مدت کے لیے بھی ملک ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا آپشن موجود ہے۔

    ہڑتال کے باعث جڑواں شہروں سمیت کشمیر، مری، ہزارہ ڈویژن، کے پی کے، اور گلگت بلتستان میں دالوں، چاول اور دیگر زرعی اجناس کی سپلائی معطل ہے، مقامی دکان داروں کے پاس بھی دالیں اور چاول کا اسٹاک محدود ہو گیا ہے۔

  • نیب ٹیم کی مسلسل دوسرے روز بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے اڈیالہ جیل میں تفتیش

    نیب ٹیم کی مسلسل دوسرے روز بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے اڈیالہ جیل میں تفتیش

    توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں نیب کی ٹیم مسلسل دوسرے روز بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے تفتیش کے بعد اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئی۔

    اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں نیب کی ٹیم نے مسلسل دوسرے روز اڈیالہ جیل پہنچ کر بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے تفتیش کی۔

    ذرائع نے بتایا کہ نیب ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کی سربراہی میں چار گھنٹے سے زائد تفتیش کی اور ملزمان نے توشہ خانہ تحائف اور ان کی فروخت سے پوچھ گچھ کی۔

    واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی نکاح عدت کیس میں باعزت بریت کے بعد ان کی توشہ خانہ نئے ریفرنس میں گرفتاری ڈال دی تھی اور نیب ٹیم نے 13 جولائی کو ان کی گرفتاری ظاہر کی تھی۔

    عدالت نے 14 جولائی کو بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا اور نیب کو دونوں سے جیل میں ہی تفتیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم نے گزشتہ روز بھی تین گھنٹے سے زائد تفتیش کی تھی۔

  • توشہ خانہ ریفرنس، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    توشہ خانہ ریفرنس، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب کی خصوصی عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق راولپنڈی احتساب کی خصوصی عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے محفوظ فیصلہ سنیا اور نیب کو جیل کے اندر ہی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے تفتیش کرنے کا حکم دیا۔

    اس سے قبل احتساب عدالت نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ کے نئے ریفرنس کی سماعت کی جس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا چوہدری ظہر عباس اور عثمان گل پیش ہوئے۔ احتساب عدالت نے دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔

     

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی سیشن عدالت نے عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزاؤں کیخلاف اپیل پر سماعت کرتے ہوئے دونوں کو باعزت بری کر دیا تھا۔

    بعد ازاں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی گزشتہ روز نئے نیب کیس میں گرفتاری ڈالی گئی تھی اور وفاقی حکومت نے نئے کیس میں جیل سماعت اور جیل ٹرائل کی منظوری دی تھی۔

    وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد وزارت قانون اور انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ سیکیورٹی وجوہات پر ٹرائل جیل میں ہی ہوگا۔ امن وامان کے پیش نظر نیب عدالت ضروری سمجھتی ہے تو ٹرائل جیل میں کرے۔

    جیل ٹرائل نوٹیفکیشن سے متعلق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا کو آگاہ کر دیا گیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/nikah-case-court-order-to-release-pti-founder-and-bushra-bibi/