Author: بابر ملک

  • بانی پی ٹی آئی کے کورنگ امیدوار عمیر نیازی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے اہل قرار

    بانی پی ٹی آئی کے کورنگ امیدوار عمیر نیازی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے اہل قرار

    لاہور: بانی پی ٹی آئی کے کورنگ امیدوارعمیر نیازی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے اہل قرار دیتے ہوئے این اے 89 اور 90 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ کالعدم کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق این اے 89 اور90میانوالی سے کاغذات نامزدگی مسترد کیخلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں قائم ایپلٹ ٹربیونل نے سماعت کی۔

    عمیر نیازی کی جانب سے بیرسٹرلامیہ نیازی اور ایڈووکیٹ ملک جواداصغر پیش ہوئے، ایپلٹ ٹربیونل کے جج جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے عمیر نیازی کی دونوں اپیلیں منظور کر لیں۔

    ایپلٹ ٹربیونل نے عمیر نیازی کے این اے 89 اور 90 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ کالعدم کردیا اور بانی پی ٹی آئی کے کورنگ امیدوارعمیر نیازی کو الیکشن میں حصہ لینے کیلئے اہل قرار دے دیا۔

    اس حوالے سے لاہوہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں قائم ایپلٹ ٹریبونل نے فیصلہ جاری کردیا، این اے 89 اور 90 کے آر اوز نےعمیر نیازی کے کاغذات مسترد کیے تھے۔

  • چوہدری پرویز الہٰی کی جیل میں طبیعت خراب، اسپتال منتقل

    چوہدری پرویز الہٰی کی جیل میں طبیعت خراب، اسپتال منتقل

    راولپنڈی: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی جیل میں طبیعت خراب ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی طبیعت خراب ہوگئی جس پر انہیں جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویزالٰہی کو اڈیالہ سے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا انہیں دل میں تکلیف اور سینے میں انفیکشن کی شکایت تھی۔

    جیل ذرائع کا کہنا  تھا کہ چوہدری پرویز الٰہی کا طبی معائنہ جیل اسپتال میں کیا گیا، طبیعت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے انہیں آر آئی سی منتقل کیا ہے جہاں ان کا طبی معائنہ کیا جائے گا اور ضروری ٹیسٹ کرائے جائے گے۔

  • اسلام آباد میں خوف ناک کار حادثے میں 4 افراد جاں بحق، پانچ زخمی

    اسلام آباد میں خوف ناک کار حادثے میں 4 افراد جاں بحق، پانچ زخمی

    اسلام آباد: ایکسپریس وے اسلام آباد پر ڈھوک کالا خان کے قریب کار اور موٹر سائیکل کی ٹکر سے 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایکسپریس وے پر ڈھوک کالا خان کے قریب ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں، ریسکیو حکام کے مطابق یہ افسوس ناک حادثہ کار اور موٹر سائیکل کی ٹکر کے باعث پیش آیا۔

    حادثے میں جاں بحق افراد کی نعشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کا تعلق مسیحی برادری سے ہے جو کرسمس کی تیاریوں کے سلسلے میں کہیں جا رہے تھے۔

    ریسکیو ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ کار اس وقت حادثے کا شکار ہوئی جب اس نے سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل کو بچانے کی کوشش کی، تاہم دونوں ہی حادثے کا شکار ہو گئے۔

    ادھر پنجاب کے شہر پھالیہ میں لاکھا کدھر پل کے قریب ریسکیو کی گاڑی ٹرالی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ریسکیو ڈرائیور جاں بحق، اور 2 افراد زخمی ہو گئے، ریسکیو کی گاڑی ایمرجنسی پر قادر آباد جا رہی تھی۔

  • برفباری سے قبل ’’مری‘‘ میں فرضی ہنگامی مشقیں

    برفباری سے قبل ’’مری‘‘ میں فرضی ہنگامی مشقیں

    دو سال قبل پیش آنے والے سانحہ مری جیسے واقعات سے بچنے کے لیے مری میں موسم سرما کی برفباری سے قبل فرضی ہنگامی مشقیں کی گئیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس اور ریسکیو سمیت دیگر اداروں کی جانب سے مری میں موسم سرما کی برفباری سے قبل فرضی ہنگامی مشقیں کی ہیں جس کا مقصد دو سال قبل ہونے والے سانحہ مری جیسے واقعات سے بچاؤ کے لیے پیشگی اقدام ہے۔

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مری کا کہنا ہے کہ فرضی ہنگامی مشقوں میں برفباری کے دوران سیاحوں کو ٹریس کرنا اور ان تک پہنچنے کی مشقیں کی گئیں جب کہ پیشگی اقدامات کے لیے اضافی مشینری مری پہنچا دی گئی ہے۔

    اے ڈی سی کے مطابق مری، گلیات، کلڈنہ سمیت 13 مقامات پر سیاحوں کیلیے سہولت مرکز قائم کر دیے گئے ہیں جب کہ برفباری کے دوران مشکلات میں پھنسے سیاحوں کو بچانے کی منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سہولت مراکز پر کھانا، پانی، ابتدائی طبی امداد اور ہیٹنگ کا بندوبست کیا گیا ہے جب کہ سیاحوں کی رہنمائی کے لیے سوشل میڈیا پیجز پر بھی ٹریول ایڈوائزری سے متعلق مسلسل اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔

    اے ڈی سی مری نے بتایا کہ برفباری کے دوران کنٹرول روام قائم کیا گیا ہے جو 24 گھنٹے کام کرے گا۔

    واضح رہے کہ لگ بھگ دو سال قبل مری میں ہونے والی شدید برفباری کے باعث سینکڑوں سیاح وہاں پھنس گئے تھے جب کہ 20 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے جن میں سے ایک ہی خاندان کے کئی افراد بھی شامل تھے۔

    مری: برفباری میں پھنسے ایک ہی خاندان کے 8 افراد سمیت 22 سیاح جاں بحق -  Pakistan - Dawn News

     

  • راولپنڈی، پولیس اہلکار 7 سال بعد بھکاری مافیا کے چنگل سے آزاد

    راولپنڈی، پولیس اہلکار 7 سال بعد بھکاری مافیا کے چنگل سے آزاد

    راولپنڈی:  7 سال سے لاپتہ پولیس اہلکار کو پولیس نے راولپنڈی سے بازیاب کروالیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق راولپنڈی میں پولیس نے بھکاری گینگ کے ہاتھوں 7 سال قبل اغوا ہونے والے پولیس اہلکار کو بازیاب کرواکے تین رکنی اغوا کار گینگ کو گرفتار کرلیا ہے۔

    پولیس کا بتانا ہے کہ پولیس اہلکار مستقیم خالد نے بتایا کہ اس کا ذہنی توازن خراب ہوگیا تھا۔

    تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں نے اہلکار کا پاؤں توڑ دیا تھا اور اس سے مختلف مقامات پر بھیک منگواتے تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار کے گھر والوں کو بازیابی سے مطلع کردیا گیا ہے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس نے دو خواتین کو گرفتار کیا ہے اس گینگ کا نیٹ ورک صرف راولپنڈی اسلام آباد میں نہیں دیگر شہروں میں بھی پھیلا ہوا ہے اور وہاں لوگوں کو اغوا کرکے بھیک منگواتے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گینگ کے مزید ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • بینظیر اسپتال میں آکسیجن نہ ملنے پر بچی انتقال کر گئی

    بینظیر اسپتال میں آکسیجن نہ ملنے پر بچی انتقال کر گئی

    راولپنڈی: بینظیر بھٹو اسپتال کےچلڈرن وارڈ میں مبینہ طور پر آکسیجن نہ ملنے پر بچی انتقال کر گئی۔

    لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ آکسیجن کی عدم دستیابی کے باعث 10ماہ کی بچی انتقال کر گئی۔ کمسن علیزہ کو گزشتہ روز واہ کینٹ سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    بینظیربھٹو اسپتال میں کمسن علیزہ کے جاں بحق ہونے پر لواحقین غم سے نڈہال ہیں۔ ہولی فیملی اسپتال کی بندش کے باعث چلڈرن وارڈ میں بچوں کی تعدادبڑھ چکی ہے۔

    ایم ایس طاہررضوی کا کہنا ہے کہ چلڈرن وارڈ میں آکسیجن کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ہمارے پاس مریض بچے گنجائش سےزیادہ ہیں، ہولی فیملی اسپتال میں تعمیراتی کام کی وجہ سے ورک لوڈ زیادہ ہے چلڈرن وارڈمیں ہمارے پاس 280 بیڈز موجود ہیں، اوورلوڈ کی وجہ سے مریضوں کی تعداد 315 سے زائد ہے۔

    چلڈرن وارڈ میں آکسیجن کی کمی کا بیان دینے والے ڈاکٹر کے خلاف اسپتال انتظامیہ نے 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔ کمیٹی میں ڈاکٹر اسدشبیر، اےایم ایس ڈاکٹر عنایت اور ڈاکٹر عابدحسن شامل ہیں۔ کمیٹی 24 گھنٹے میں ڈاکٹر کیخلاف انکوائری رپورٹ اسپتال انتظامیہ کو پیش کرےگی۔

  • حکومت نے 4 بیڈ دیے، پانچواں مریض کہاں رکھیں، بینظیر بھٹو اسپتال کے چلڈرن وارڈ کا المیہ سامنے آ گیا

    حکومت نے 4 بیڈ دیے، پانچواں مریض کہاں رکھیں، بینظیر بھٹو اسپتال کے چلڈرن وارڈ کا المیہ سامنے آ گیا

    راولپنڈی: بینظیر بھٹو اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں جگہ اور آکسیجن کی قلت کے باعث مریض اور اسپتال عملہ دونوں پریشانی سے دوچار رہنے لگے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بینظیر بھٹو اسپتال کے چلڈرن وارڈ کے ڈاکٹر اور بچے کی والدہ کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، جس میں ڈاکٹر بھی بیڈز کی کمی پر پریشانی کا اظہار کر رہے ہیں۔

    ویڈیو میں بینظیر بھٹو اسپتال کے ڈاکٹر کہتے دکھائی دیتے ہیں کہ ’’حکومت نے 4 بیڈ دیے ہیں، تو ہم پانچواں مریض کہاں رکھیں، میں یہاں ڈاکٹر لگا ہوں اسپتال کا مالک نہیں، حکومت نے جو سہولیات دی ہیں ہم اس سے زائد مریض ایڈجسٹ کر رہے ہیں۔‘‘

    ڈاکٹر نے کہا ’’ہماری کسی بچے یا اس کی ماں سے کوئی دشمنی نہیں لیکن ہم مجبور ہیں کیا کریں، کسی نئے بچے کو آکسیجن دینی ہے تو دوسرے بچے سے اتار کر دینی ہے، والدین ہم سے لڑنے کی بجائے اعلیٰ حکام سے شکایت کریں۔‘‘

  • 190 ملین پاؤنڈ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

    190 ملین پاؤنڈ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

    راولپنڈی: احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کی منتقلی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کی منتقلی کیس کی سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔

    نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کی مزید ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا اور چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ دے دیا۔

    دوسری جانب سائفر کیس کی سماعت کل جوڈیشل کمپلیکس میں ہوگی، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

  • نیب ٹیم کی اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش

    نیب ٹیم کی اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش

    راولپنڈی: قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کی۔

    تفصیلات کے مطابق القادر ٹرسٹ پراپرٹی میں 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی تفتیش کے لیے آج نیب کی ٹیم چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی۔

    جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم نے اڑھائی گھنٹے تک چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل کے اندر تفتیش کی، نیب ٹیم کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر محسن علی خان کر رہے تھے۔

    جیل ذرائع کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت نے نیب ٹیم کو جیل میں 4 روزہ تفتیش کی اجازت دے رکھی ہے، اور ٹیم چیئرمین پی ٹی آئی سے 15 نومبر سے مسلسل تفتیش کر رہی ہے۔

  • راولپنڈی، کھیلتے ہوئے ٹرنک میں بند ہونے سے 3 بچے جاں بحق

    راولپنڈی، کھیلتے ہوئے ٹرنک میں بند ہونے سے 3 بچے جاں بحق

    راولپنڈی  میں کھیلتے ہوئے ٹرنک میں بند ہونے سے تین کمسن بچے جاں بحق ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق افسوسناک واقعہ راولپنڈی کے علاقے شاہ خالد خالونی میں پیش آیا جہاں تین کمسن بہن بھائی ٹرنک میں بند ہونے سے جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو بچیاں اور ایک دو سالہ بچہ شامل ہیں، تینوں بچوں کی میتیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

    ترجمان ریسکیو کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں بچے بہن بھائی ہیں جن میں 2 سالہ زوہان، 6 سالہ سائرہ اور 7 سالہ فاریہ شامل ہیں۔

    اہلخانہ کا بتانا ہے کہ تینوں بچے کھیلتے ہوئے ٹرنک میں بند ہوگئے تھے۔

    حکام کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق تینوں بچوں کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔