Author: Bilal Hussain

  • روزے کے انسانی صحت پرحیرت انگیزفوائد

    روزے کے انسانی صحت پرحیرت انگیزفوائد

    بلاشبہ روزہ ایک مقدس عبادت ہے اور اس کا اجروثواب صرف پروردگار ہی دے سکتا ہے مگر روزے کے نتیجے میں انسان کو ایسے حیرت انگیز طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں جن کا عام لوگ تصور بھی نہیں کرسکتے.

    سائنس بھی ثابت کرچکا ہے کہ روزے کے انسانی صحت پر بے شمار فوائد ہیں۔

    بین الاقوامی کانگریس کی جانب سے 1994 میں کاسا بلانکا میں ”رمضان اور صحت” پر کانفرنس منعقدکی گئی،اس کانفرنس میں رمضان اور صحت پر پچاس مقالوں کاجائزہ لیا گیا، جس میں روزہ رکھنے والوں کی صحت پرناقابل یقین بہتری ریکارڈکی گئی۔

    کانفرنس میں پیش کیے گئے مقالوں کے مطابق ان لوگوں کی صحت پر منفی اثرات ریکارڈ کیے گئے جنہوں نے افطارکے وقت ضرورت سے زیادہ کھاناکھایااور ٹھیک سے نیند پوری نہیں کی۔

    ماہرین کے مطابق روزہ دل ودماغ کو سکون فراہم کرتا ہے۔

    07 POST

    روحانیت سے بھرپور اس ماہ میں افطار کے دستر خوان پرتمام خاندان ایک ساتھ اکٹھے ہوتے ہیں جس سے آپس میں محبت بڑھتی ہے اور ان تمام تر عادات سے امن وسکون اور اطمینان نفس کا احساس پیدا ہوتا ہے۔

    روزے دار سے متعلق اللہ تعالی فرماتا ہے کہ
                                          ’’روزہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کا اجردوں گا‘‘

    روزہ خون کی روانی کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔1997میں غذائیت سے متعلق اسٹدی میں پتہ چلا کہ روزہ بُرے کولیسٹرول کو کم کرتا ہے اور اچھے کولیسٹرول کی مقدار میں اضافہ کرتا ہے۔

    رمضان میں کھجور،گری دار میوے اورگھر کے پکے ہوئےکھانے کو ترجیح دی جاتی ہے۔فاسٹ فوڈ کا استعمال رمضان میں کم ہوجاتاہے۔رمضان میں رات کو تراویح ورزش کا کام کرتی ہےجس سے ناصرف روحانی فوائد حاصل ہوتے ہیں بلکہ انسانی جسم بھی تندرست رہتا ہے۔

    02 POST

    روزہ رمضان میں ایک بہترین موقع فراہم کرتا ہےجس کے ذریعے انسان مختلف بُری عادتوں سے دور رہتا ہے،کیونکہ روزہ ہمیں خود پر کنٹرول کرنا اور پرہیزگاری سکھاتا ہےاور احساس دلاتا ہے کہ انسان تمباکو نوشی یا ایسی ہی کسی دوسری منشیات سمیت اپنی بُری عادتوں کی لت سے چھٹکارا حاصل کرسکتا ہے۔

    03 POST

    رمضان میں کیلوریز کی مقدار میں کثرت سے کمی واقع ہوتی ہے، اس کی ایک وجہ فاسٹ فود اور ایسے کھانوں کا استعمال کم ہونا ہے جس سے کیلوریز کی مقدار میں کمی ہونے کے ساتھ انسانی جسم میں حیرت انگیز تبدیلی رونما ہوتی ہے۔

    04 POST

    ماہرین کا کہنا ہے کہ روزہ انسان کی ظاہری خوبصورتی، جلد کی تازگی، بالوں حتیٰ کے ناخنوں کے لیے بھی مفید ثابت ہوتا ہے.

    روزے کے بغیر انسانی جسم کی طاقت اور توانائی نظام انہضام کی وجہ سے صرف ہوتی ہے ، مگر سولہ گھنٹے کے روزے کے بعد جسم کی توانائی نظام انہضام کی ہدایت پر کام نہیں کرتی، سولہ گھنٹے کے روزے کے بعد انسانی جسم میں موجود زیرہلا مواد اوردیگر فاسد مادے ختم ہوجاتے ہیں.یوں جسم کو فاسد مادوں سے نجات ملتی ہے.

    یہ تاثر غلط ہے کہ روزہ انسان کو کمزور بنادیتا ہے،روزہ رکھنےسے انسان بڑھاپے کو روکنے کی کامیاب کوشش کررہاہوتا ہے.روزے کی حالت میں انسانی جسم میں موجود ایسے ہارمونز حرکت میں آجاتے ہیں جو بڑھاپے کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں.روزے سے انسانی جلد مضبوط اور اس میں جھریاں کم ہوتی ہیں.

    نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے

                                           ’’صومو تصحوا – یعنیٰ روزہ رکھو صحت پاؤ‘‘

    آئے دن روزے کے طبی فوائد سامنے آرہے ہیں، روزہ کینسر ، امراض قلب اور شریانوں کی بیماریوں کے آگے ڈھال ہے.

    گرمی کے موسم میں انسانی جسم کو روزے کے عالم میں پانی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے.سخت گرمی میں جلد جھلس جانی ہے، ماہرین صحت تجویز دیتے ہیں کہ افطاری کے بعد اور سحری کے اوقات میں پانی کا بہ کثرت استعمال کیا جائے. اس سے جلد کو تازہ رکھا جاسکتا ہے.

    05 POST

    انسانی جلد ناخنوں پر بھی روزے کے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں، ناخن سر کےبالوں کی نشونما اور ان کی مضبوطی میں اضافہ ہوتا ہے. روزے کی حالت میں جسم ان ہارمونز کو پھیلاتا ہےجو جلد کو خوبصورتی اور ناخنوں کی چمک اور بالوں کی مضبوطی کا سبب بنتے ہیں، یہاں تک کہ روزے سے انفیکشن بیکٹیریا کی روک تھام اور بڑھاپے کے خلاف مزاحمت کرتا ہے.

    06 POST
    روزے کے فیوض وبرکات سے یوں تو مسلمان صدیوں سے مستفید ہوتے آرہے ہیں،لیکن جیسے جیسے سائنس ترقی کی منازل طے کرتا جارہا ہے ویسے ویسے روزے کے سائنسی اور طبی فوائد بھی سامنے آتے جارہے ہیں.

  • انیل کپورکی بیٹی کے بعد اب بیٹے کی بھی بالی ووڈ میں انٹری

    انیل کپورکی بیٹی کے بعد اب بیٹے کی بھی بالی ووڈ میں انٹری

    ممبئی: بالی ووڈ کے نامور اداکار انیل کپور ہرش وردھن کپور رومانوی فلم ‘مرزیا’ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انیل کپور کی بیٹی سونم کا شمار بالی ووڈ کی نامور اداکاروں میں کیا جاتا ہے ، جبکہ ان کی دوسری بیٹی بھی بالی ووڈ میں مشہور ڈیزائنر کے طور پر جانی جاتی ہیں. اب اداکار کے بیٹے بالی ووڈ میں انٹری کرنے جارہے ہیں جس پر اداکار پُرجوش ہونے کے ساتھ ساتھ گھبرائے ہوئے بھی ہیں.

    anil-post-1

    ہرش وردھن کپور ہدایت کار راکیش اوم پرکاش مہرا کی رومانوی فلم ‘مرزیا’ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جارہے ہیں، اداکار کا کہنا ہے وہ اپنے بیٹے کی پہلی فلم کے حوالے سے بہت خوش ہیں وہیں گھبرائے ہوئے بھی ہیں.

    anil-post-2

    نامور اداکار انیل کپور کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی دو بڑی فلمیں ‘سلم ڈاگ ملینئیر’ اور ‘دل دھڑکنے دو’ اپنے بیٹے کے کہنے پر ہی سائن کیں تھی.

    واضح رہے اداکارہ سونم کپور نے سب سے پہلے اپنے بھائی کو ٹویٹر پر مداحوں سے متعارف کروایا تھا.

    رواں سال 7 اکتوبر کو فلم ‘مرزیا’ سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

  • سپریم کورٹ نے ایان علی کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا

    سپریم کورٹ نے ایان علی کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا

    اسلام آباد : توہین عدالت کی درخواست پر سپریم ہائی کورٹ نے ماڈل ایان علی کو اسلام آباد بائی کورٹ سے رجوع کرنے کو کہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ماڈل ایان علی نے حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی جس میں عدالتی احکامات کے باوجود ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نہیں ہٹایا گیا تھا.

    سپریم کورٹ میں آج ماڈل ایان علی کی جانب سے حکومت کے خلاف توہین عدالت درخواست کی سماعت کی گئی، جس میں سیکرٹری داخلہ، ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اور امیگریشن حکام پٹیشن میں فریق بنایا گیا تھا.

    درخواست میں ایان علی نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کا نام عدالتی احکامات کے بعد ای سی ایل سے نہ ہٹانا عدالتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے.

    ایف بی آر اور ایف آئی اے حکام کی جانب سے وزارت داخلہ کو ایان علی کا ای سی ایل سے نام نکالنے پر درخواست کی گئی تھی کہ ماڈل کا نام ای سی ایل سے نہ نکالا جائے جس کے باعث ایان علی کا نام دوبارہ ای سی ایل میں ڈال دیا گیا تھا.

    ماڈل ایان علی نے الزام لگایا ہے کہ انہوں نے اپنی بیمار والدہ کی عیادت کے لئے جانا تھا اور زیر التوا شوٹنگز کو بھی مکمل کرنا تھا لیکن وہ ای سی ایل میں نام ہونے کی وجہ سے نہیں جا سکی.

    واضح رہے کہ ماڈل ایان علی کو منی لانڈرنگ کیس میں اڈیالہ جیل میں چار ماہ کی قید ہوئی تھی جس کے بعد ا نہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا.

  • عامر خان نے خشک سالی سے متاثرہ دو دیہاتوں کو گود لے لیا

    عامر خان نے خشک سالی سے متاثرہ دو دیہاتوں کو گود لے لیا

    ممبئی : بالی ووڈ کے نامور سَپر اسٹار عامر خان نے خشک سالی سے متاثرہ مہاراشٹرا کے دو دیہاتوں کو گود لے کر ان کی حالت کو بہتر بنانے کا عزم کرلیا.

    تفصیلات کے مطابق عامر خان نے حالیہ دنوں میں انڈیا میں خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا. اس دوران ان کا سامنا ایسے دو دیہاتوں سے ہوا جو خشک سالی، پانی کی کمی کی وجہ سے بَری طرح متاثرتھے۔ یہ دونوں دیہات تال اور گورےگاوَں ستارہ ڈسٹرکٹ میں ہیں.

    عامر خان اپنی این جی او پانی فاوَنڈیشن کے ساتھ خشک سالی سے متاثرہ 120 سے زائد دیہاتوں میں امدادی کاموں میں فلاحی کام کر رہے ہیں. انہوں نے اس بات پر زور دیا ہےکہ عوام حکومت کی جانب سے شروع کئے جانے والے منصوبوں کو کامیاب بنانے میں حکومت کا ساتھ دیں.

    مہاراشٹر میں روز بروز پانی کا بحران سنگین نوعیت اختیار کرتا جارہاہے. اس بحران کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لئےعوام کو حکومت کی جانب سے شروع کئے جانے والے پروجیکٹ جل یکتا شیور سمیت دیگر منصوبوں کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ اس سے پہلے 2001 کے زلزلے میں گجرات کے متاثرہ دیہاتوں کو سَپراسٹار نے گود لیا تھا.

  • رتیک کوگنگنا کی جانب سے کی جانے والی خفیہ ای میلز کا انکشاف

    رتیک کوگنگنا کی جانب سے کی جانے والی خفیہ ای میلز کا انکشاف

    بھارتی ویب سائٹ نے کنگنا کی جانب سے رتیک روشن کوکی جانے والی خفیہ ای میلز کا انکشاف کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق رتیک روشن نے موصول ہونے والی ای میلز سائبر کرائمز اتھارٹی کو جمع کروادیں. رتیک اپنےدیے ہوئے موقف پر قائم ہیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ گنگنا راناوت ان کو بے شمار ای میلز بھیج کرذہنی طور پر ہراساں کر رہی ہیں.

    بھارتی ویب سائٹ کی جانب سے کچھ ای میلز کی کاپیاں شائع کی گئیں ہیں جس میں گنگنا کی جانب سے بھیجی جانے والی ای میلز کوواضح طور پردیکھا جاسکتا ہے.
    kkkk11
    kkkk222
    kkkkk3333
    kkkkk44
    kkkk555

    kkkk666
    تاہم گنگنا کی جانب سے کچھ عرصے تک اس خبر پر کوئی ردِعمل نہیں دیا گیا جبکہ، ایک پولیس آفیسر نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے پر ویب سائٹ حکام سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ رتیک روشن اس پورے معاملے میں بے قصور ہیں اور ان کی جانب سےاداکارہ کوای میلز نہیں کی گئی.

    پولیس کا کہنا ہے کہ فارنسک رپورٹ سے یہ پابت ہوتا ہے کہ ادکار بے قصور ہیں. اداکارہ کی جانب سے چھ ماہ کے دوران 3000 ای میلز کی گئی ہیں .ادکار کے فون ریکارڈز سے بھی ثابت ہوتا ہے کہ انہوں نے پچھلے سات سالوں میں گنگنا کو صرف چار بار کالز کی گئیں.

    اداکار کے پاسپورٹ کاپی سے ثابت ہوتا کہ اداکارہ جب پیرس میں تھیں اَس وقت وہ وہان موجود نہیں تھے. اور انکی اداکارہ سے کوئی منگنی نہیں ہوئی.

    رتیک روشن کی جانب سےگنگنا کو قانونی نوٹس بھیجا گیا ہے جس میں اداکارہ کی جانب سے ذہنی طور پر ہراساں کرنے کا الزام ہے، اسی دوران گنگنا کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ ادکار نے ان کا اکاوَنٹ ہیک کر کے ای میلز کو مٹادی ہیں.

    مشہور شخصیات کے درمیان تلخ جملوں کے تبادلے کے علاوہ قانونی نوٹس اور ای میلز انکشاف کے بعد لفظوں کی یہ جنگ ایک نئی صورتحال اختیار کرجائے گی۔

  • ملیحہ لودھی کی لیونارڈو ڈی کیپریو کو پاکستان آنے کی دعوت

    ملیحہ لودھی کی لیونارڈو ڈی کیپریو کو پاکستان آنے کی دعوت

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستانی کی مستقل نمائندہ ملیحہ لودھی نے ہالی ووڈ کے نامور اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کو پاکستان آنے کی دعوت دے دی.

    تفصیلات کے مطابق ملیحہ لودھی کی ٹوئیٹر پر کی گئی ایک پوسٹ میں لیونارڈو ڈی کیپریو سے ملنے اور اَن کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی گئی
    .

    آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو نے اقوام متحدہ میں عالمی ماحولیاتی تبدیلی کے اجلاس میں امن کے سفیر کے طور پر خطاب کیا. اقوام متحدہ میں اپنے خطاب کے دوران ڈی کیپریو نے ماحولیاتی تبدیلی کا موازنہ غلامی سے کیا. ان کا کہنا تھا کہ سابق امریکی صدر ابراہم لنکن نے کانگریس کے سامنے خطاب کر کے جس طرح غلامی کو امریکہ کے لئے اَس وقت کا بڑا چیلنچ قرار دیا تھا اسی طرح ماحولیاتی تبدیلی عالمی دنیا کے لئے دور حاضر کا سب سے بڑا مسئلہ ہے.

    انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ جب تک ہم نامیاتی ایندھن کو استعمال کرنا چھوڑ نہیں دیتے تب تک ہماری دنیا کو محفوظ نہیں کہا جاسکتا.

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان نے 174 ممالک سمیت ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق پیرس معاہدے پر دستخط کیے اور اس بات پراتقاق کیا کہ 2020 تک تمام ممالک ماحولیاتی تبدیلی کو 2 فیصد تک کم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے.

  • لیہ، زہریلی مٹھائی کھانے سے ہلاک ہونےوالےافراد کی تعداد سترہ ہوگئی

    لیہ، زہریلی مٹھائی کھانے سے ہلاک ہونےوالےافراد کی تعداد سترہ ہوگئی

    لیہ : زہریلی مٹھائی کھانے سے متاثرہ ایک اور شخص چل بسا۔ مرنے والوں کی تعداد سترہ ہوگئی ۔ پولیس واقعے کی تفتیش کررہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دو دن پہلے زہریلی مٹھائی کھانے والا ایک اور شخص چل بسا۔ مرنےوالوں کی تعداد سترہ ہوگئی۔ ان میں سات سگے بھائی بھی شامل ہیں ۔

    پولیس نے مٹھائی کی دکان کے مالک طارق اور اس کے بھائی خالد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قتل، اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا, جبکہ طارق کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

    دکان پر کام کرنے والے ایک شخص عامر کو بھی شامل تفتیش کر لیاگیا ہے۔ دکان مالک خالد کا کہنا ہے معمول کے مطابق مٹھائی تیار کی تھی معلوم نہیں کون سی زہریلی چیز مٹھائی میں شامل ہوگئی ۔

    واضح رہے کہ دو دن پہلے بیٹے کی پیدائش پر منگوائی گئی مٹھائی نے خاندان اَجاڑ دیا، زہریلی مٹھائی نے خوشیوں بھرے گھرمیں کہرام مچا دیا شاہد کے گھر منتوں، مرادوں سے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، بھتیجے کی خوشی میں مٹھائی کھانے سے چھ بھائی جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    جاں بحق ہونے والوں میں اٹھائیس سالہ عرفان آٹھ سالہ شہباز اورپچیس سالہ رمضان امیر سمیت خاندان کے گیارہ افراد شامل ہیں۔

    زہریلی مٹھائی سے 40 سے زائد افراد کی حالت  غیر ہوگئی تھی، پولیس نے مٹھائی کی دُکان سیل کر کے نمونے لیبارٹری بھجوا دیئے۔

  • امریکہ نے ایران سے 32 ٹن بھاری پانی خریدنےکا معاہدہ کرلیا

    امریکہ نے ایران سے 32 ٹن بھاری پانی خریدنےکا معاہدہ کرلیا

    امریکہ اور ایران کے درمیان بھاری پانی کے معاہدے پراتفاق ہوگیا۔ معاہدے کے مطابق امریکہ ایران سے 32 ٹن بھاری پانی خریدے گا جس کو تحقیقی مقاصد کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

    اقوام متحدہ : تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ 32 ٹن بھاری پانی ایران سے خریدے گا تاکہ ایران کہ جوہری پروگرام کو واپس پیمانے پر لا یا جاسکے.

    امریکی محمکہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کے مطابق اس سودے کے ذریعے نہ صرف ایران کے جوہری پروگرام میں بہتری آئے گی، ساتھ ہی خریدا گیا بھاری پانی مختلف صنعتوں کو فروخت کیا جائے گا.

    جنوری میں بین الاقوامی طاقتوں سے ایران کے جوہری پروگرام کے متعلق ہونے والے معاہدے کے تحت ایران اس بات پر متفق ہوگیا ہے کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کو بین الاقوامی معائنے کے لئے پیش کرے گا.

    اس کے بدلے ایران کا کہنا ہے کہ اس پر سے  بین الاقوامی پابندیوں کے اَٹھائے جانے کے ساتھ ساتھ اربوں ڈالرز جو اس پر پابندیوں کے بعد غیرملکی بینکوں میں منجمد کر دیئے گئے تھے وہ اسے واپس کئے جائیں۔
    .
    جمعے کے روز ہی امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی اپنے ایرانی ہم منصب جاوید زارف سے واشنگٹن میں ملاقات کی۔

    ملاقات میں امریکہ اور ایران میں ہونے والے بھاری پانی کے معاہدے پر بات ہونے کے ساتھ دیگر اًمور پر گفتگو ہوئی. تاہم امریکی محکمہ خارجہ نے یہ نہیں بتایا کہ اس معاہدے کی صورت میں امریکہ ایران کو کتنی رقم ادا کرے گا.

    امریکی ترجمان جان کربی کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کے ذریعے ایران سے خریدا گیا بھاری پانی تحقیقی مقاصد لے لئے استعمال کیا جائے گا.

    جان کربی نے کہا کہ ہم اَمید کرتے ہیں کہ آئندہ آنے والے ہفتوں میں بھاری پانی امریکہ کو مل جائے گا، ابتدا میں یہ اوک رج نشینل لیبارٹری میں رکھا جائے گا بعد میں اسے کمپنیوں کو تحقیقی مقاصد کے لئے فروخت کیا جائے گا.

  • اداکار معین اخترکو مداحوں سے بچھڑے ہوئے پانچ برس بیت گئے

    اداکار معین اخترکو مداحوں سے بچھڑے ہوئے پانچ برس بیت گئے

    کراچی: قہقہوں کے بادشاہ معروف اداکار، کامیڈین معین اختر کی آج پانچویں برسی منائی جارہی ہے۔

    لیجنڈ اداکار کو ہمیشہ مزاحیہ، میزبان اسٹیج اور ٹیلی ویژن کی اسکرین پر جلوہ گر ہونے والے اداکار کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔

    M2

    معین اختر نے ساٹھ کی دہائی میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا . آپ نے اپنی عمدہ ادکاری سے انتہائی کم وقت میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ دیئے۔

    بالی ووڈ کے شہنشاہ دلیب کمار اور امیتابھ بچن بھی آ پ کے فنکاری کے مداح تھے ۔ آپ نے کچھ فلموں میں بھی  کام کیا لیکن چھوٹے پردے سے آپکی وابستگی  زندگی کے آخری ایام تک رہی۔

    M1

    آپ کے مشہور ٹی وی ڈراموں میں روزی، عید ٹرین، فیملی 93، ہاف پلیٹ اور دیگر کامیباب ڈرامےشامل ہیں۔ آپ کامیاب ادکار ہونے کے ساتھ ساتھ مقبول میزبان بھی تھے۔

    آپ کراچی میں پیدا ہوئے. مادری زبان اَردو ہونے کے باوجود آپ کو انگریزی، سندھی،پنجابی،پشتو،ہندی بنگالی، گجراتی سمیت دیگر زبانوں پر مہارت حاصل تھی جو آپ کی ذہانت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    معین اختر کو ان کی بہترین اداکاری پر حکومت پاکستان کی جانب سے سِتارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

    آپ بہترین اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ مصنف، گلوکار، فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر بھی تھے.آپ کا انتقال 22 اپریل.2011 کو کراچی میں ہوا ، مگر آپ کا  فن آج بھی زندہ ہے

  • تنہا رہنے سے لوگوں میں امراض قلب اور فالج کا رجحان بڑھ جاتا ہے، ماہرین

    تنہا رہنے سے لوگوں میں امراض قلب اور فالج کا رجحان بڑھ جاتا ہے، ماہرین

    ذہنی پریشانی، ورزش نہ کرنا اور تناوَ سے امراض قلب اور فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے

    لندن : یونیورسٹی آف یارک کے ماہرین کی تحقیق سے اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ معاشرے میں تنہا رہنے والے افراد میں امراض قلب سمیت فالج کے خطرے کا مکان برھ جاتا ہے.

    سست رفتار زندگی، ذہنی تناؤ سے لوگوں میں فالج اور دل کی بیماریوں کا امکان بڑھ جاتا ہے . لیکن سماجی تنہاہی لوگوں کے لئے جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے.

    یونیورسٹی آف یارک کی جانب سے کی جانے والی اس تحقیق میں ڈیڑہ لاکھ سے زائد افراد کو شامل کیا گیا جن کا تعلق جنوبی ایشیا، یورپ، اور افریقہ سے تھا . جن میں سے 4 ہزار سے زائد افراد امراض قلب اور 3 ہزار سے زائد افراد میں فالج کے مرض کا انکشاف ہوا . ماہرین کا کہنا ہے کہ سماجی طور پر معاشرے سے الگ رہنے والے افراد میں 29 فیصد امراض قلب اور 32 فیصد تک فالج کے خطرات بڑھ جاتے ہیں.

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے افراد جو معاشرے میں تنہاہی کا شکار ہیں ان کو دوستانہ ماحول فراہم کرنے  کی ضرورت ہے تاکہ یہ افراد بھی خوشگوار زندگی گزارسکیں اور معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکیس.