Author: Bilal Hussain

  • واشنگٹن میں پاکستانی کمیونیٹی کا انڈین سفارتخانے کے باہر احتجاج

    واشنگٹن میں پاکستانی کمیونیٹی کا انڈین سفارتخانے کے باہر احتجاج

    واشنگٹن : پاکستانی کمیونیٹی نے انڈین سفارتخانے کے باہر انڈیا کی پاکستان میں دہشتگردوں کو مالی معاونت فراہم کرنے کے خلاف احتجاج کیا۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ انڈیا براہِ راست پاکستان میں دہشتگردوں کو مالی معاونت فراہم کرنے میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ  اپنے جاسوسوں کو مذموم سرگرمیوں کے لئے بھیج رہا ہے۔

    مظاہرے میں موجود لوگوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انڈیا کی خفیہ ایجنسی را کراچی اور بلوچستان میں دہشگردی کی کاروائیوں میں ملوث ہے ، اور مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی برادری اس کا نوٹس لیں۔

    انہوں نے بھارتی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور بھارتی سفارتخانے کے سامنے پاکستانی پرچم لہرایا، تاہم  سفارتخانے کے حکام نے مظاہرین کی ویڈیوز بنالی.

  • غلامی کے خلاف آواز بلند کرنے والی خاتون کی تصویر 20 ڈالر کے نوٹ پر

    غلامی کے خلاف آواز بلند کرنے والی خاتون کی تصویر 20 ڈالر کے نوٹ پر

    امریکہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ غلامی کے خلاف آواز بلند کرنے والی امریکی خاتون ہیریئٹ ٹبمین کی تصویر امریکی نوٹ پرچھاپی جائے گی۔

    ہیریئٹ 1822 میں پیدائشی طورپرغلام پیدا ہوئی۔ اپنی ابتدائی زندگی میں انہوں نے بہت ساری مشکلات اور تکالیف کا سامنا کیا,شاید یہی وجہ تھی کہ انہوں نے غلامی کے خلاف اپنی آواز بلند کی, انہوں نے 13 مہم کے دوران 70 افراد کو غلامی کی  دلدل سے نکلنے میں مدد کی۔

    ہیریئٹ ٹبمین نے امریکہ میں خانہ جنگی کے دوران یونین آرمی کے لئے بطور نرس، جاسوس، اور رضاکار خدمات انجام دیں۔

    ہیریئٹ نے امریکہ میں عورتوں کو ووٹ کا حق دلانے کے لئے تحریک چلائی اور اس تحریک میں انہوں نےعورتوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کی اور اسی لئے وہ امریکی جرات اور آزادی کی ایک علامت بن کر اُبھری۔

    امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے 20 اپریل 2016 کو اعلان کیا گیا کہ 20 ڈالر کی نوٹ پران کی تصویر سابق صدر اینلاریو جیکسن کی جگہ چھپے گی۔

  • شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کو ہم سے بچھڑے ہوئے 78 برس بیت گئے

    شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کو ہم سے بچھڑے ہوئے 78 برس بیت گئے

    شاعر مشرق ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال نے پاکستان کا تصور پیش کر کے برصغیر کے مسلمانوں میں غلامی کی زنجیروں سے چھٹکارا پانے کے لئے ایک نئی امید پیدا کی۔ آپ کی شاعری مسلمانوں کے لئے ہمیشہ مشعل راہ بنی رہی۔

    مصور پاکستان ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال کی اٹھہترویں برسی آج ملک بھر میں عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ علامہ اقبال کو ہم سے بچھڑے ہوئے78 برس بیت گئے.

    آج کے دن ادب کی دنیا کا چشم وچراغ اس دنیا سے رخصت ہوگیا،اور ایک نہ پُر ہونے والا خلا چھوڑ گیا۔ یہ شاعر مشرق کا خواب ہی تھا کہ آج ہم آزاد ملک پاکستان میں رہ رہے ہیں۔

    یا رب دلِ مسلم کو وہ زندہ تمنّا دے

    جو قلب کو گرما دے جو رُوح کو تڑپا دے

    آپ 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ آپ کے مقبول اشعار جنہوں نے مسلمانوں میں ایک نئی روح پھونک دی.

    نگاہ فقر ميں شان سکندری کيا ہے
    خراج کی جو گدا ہو ، وہ قيصری کيا ہے

    کلامِ اقبال دنیا کے ہر حصے میں بڑی عقیدت کے ساتھ پڑھا جاتا ہے ۔ علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے نئی نسل میں انقلابی روح پھونکی اور اسلامی عظمت کو اجاگر کیا۔

    خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے
    خدا بندے سے خود پوچھے، بتا تیری رضا کیا ہے

    ان کی کئی کتابوں کے انگریزی، جرمن، فرانسیسی، چینی، جاپانی اور دیگر زبانوں میں ترجمے ہو چکے ہیں۔انیس سو بائیس میں آپ کو برطانوی حکومت کی جانب سے سر کا خطاب دیا گیا،شاعر مشرق علامہ اقبال کی شاعری زندہ شاعری ہے جو ہمیشہ مسلمانوں کے لئے مشعل راہ بنی رہے گی.

    دل سے جو بات نکلتی ہے اثر رکھتی ہے
    پر نہیں طاقت پرواز مگر رکھتی ہے

    شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے آج ملک کے تمام شہروں میں سیاسی وسماجی تنظیموں کی جانب سے تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔

     


    Ya rab dil e Muslim ko woh -Kalam e Iqbal by… by malikarfan1

  • پانچ پھل جو آپ کو فرشتوں سا حسین بنادیں

    پانچ پھل جو آپ کو فرشتوں سا حسین بنادیں

    بڑھاپا ایک فطری عمل ہے، ہم سب جانتے ہیں کہ خوبصورت جلد اور خوشنما نظر آنا ہرانسان کی خواہش ہوتی ہے، لیکن آپ کی بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ ساتھ جلد کی خوبصورتی اور کشش میں کمی آنے لگتی ہے لیکن اگر آپ کی جلد عمر سے پہلے اپنی کشش کھودے.

    مہنگی کریمز اور لوشن استعمال کرنا آپ کی جلد کےلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے، آپ پھلوں کا استعمال کریں جو آپ کی صحت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ٓآپ کی جلد کو پرکشش بنانے میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔

    مالٹا
    مالٹا غذائی اجزاء سے بھرپور پھل ہے اور اس میں وٹامن سی کی بڑی مقدار موجود ہے۔جو نہ صرف جلد کو خوبصورت بناتاہےبلکہ اس کے جوس سے آپ اپنی جلد کو صاف کرسکتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ یہ آپ کی جلد سے سیاہی کو صاف کرنے میں اہم کردار ادا کرتاہے۔
    سیب
    سیب جو کہ بہت سی خصوصیات سے بھرپورپھل ہے، جلد کو انتہائی حسین نکھار دیتا ہے. اس میں کوپر اور وٹامن سی کے ساتھ پوٹاشیم بھی موجود ہے جو کہ جلد کو پرکشش بنانے کے لئے موزوں ہے۔
    پپیتہ
    پپیتے کو پھلوں کا فرشتہ کہا جاتاہے اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ یہ قدرتی اجزاء سے مالا مال ہے، یہ وزن کم کرنے کے ساتھ ساتھ دل کو بھی بہت سی بیماریوں سی محفوظ رکھتا ہے یہ ٓآپ کی جلد کو جوان اورخوبصورت نظر ٓانے میں موثر کردار ادا کرتا ہے۔
    تربوز
    تربوز جو کہ وٹامن اے اور سی سے مالا مال ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ جلد کو نرم و ملائم اور شاداب بناتا ہے اور جلد کو دیگربیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے ۔ تربوز جلد کے لئے قدرتی کلینر کا بھی کام انجام دیتا ہے۔
    انار
    انار وٹامن اےا ور سی کے ساتھ اور دیگر غذائی اجزاء سے بھرپور ہے، قدرتی طور پر خشک جلد کے لئے موزوں ہونے کے ساتھ جلد میں نمی کی مقدار کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے اور خون کی گردش کو بہتر بناتاہے۔