Author: فائزہ شاہ

  • بے نظیر بھٹو نے عوام کے حقوق کیلئے جان کی قربانی دی،شیری رحمان

    بے نظیر بھٹو نے عوام کے حقوق کیلئے جان کی قربانی دی،شیری رحمان

    سابق امریکی سفیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ شہید بے نظیر بھٹو نے ملک میں جمہوریت اور عوام کے حقوق کیلئے اپنی جان کا نذرانہ دیا ہے۔

    کراچی آرٹس کونسل میں ڈاکٹر فوزیہ سعید کی کتاب رونمائی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو شہید کو پتہ تھا کہ وہ وطن واپس جائیں گی تو انکی جان کو خطرہ ہے، لیکن وہ تمام چیزوں سے خوف و خطرعوام سے جذباتی لگاؤ کی وجہ سے وطن واپس آئیں۔

    انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید ہمارے دل میں بستی ہیں اور انکی یاد دل سے نہیں نکالی جاسکتی۔
        

       

  • بالی ووڈ اسٹار سلمان خان 48ویں سالگرہ منارہے ہیں

    بالی ووڈ اسٹار سلمان خان 48ویں سالگرہ منارہے ہیں

    بالی ووڈ کے سب سے مقبول بیچلر اور انٹرنیٹ پر راج کرنے والے سلمان خان آج اپنی اڑتالیسویں سالگرہ منارہے ہیں۔

    بالی ووڈ کےدبنگ خان اپنی الگ پہچان رکھتے ہیں، ایکشن ہو یا تھرل، رومینس ہوا یا ٹریجڈی سلو بھائی کی ہر فلم ہٹ ہوتی ہے، سلمان نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز فلم بیوی ہو تو ایسی سے کیا لیکن شہرت فلم میں نے پیارکیا سے ملی، پھر تو ہٹ فلمز کی ایک لمبی لسٹ بن گئی۔

    ساجن، انداز اپنا اپنا، کرن ارجن، ہم دل دے چکے صنم، بیوی نمبر ون، تیرے نام ،وانٹڈ ، دبنگ، ریڈی،باڈی گارڈ اور ایک تھا ٹائیگرسپرہٹ ہیں، سلمان کی جو فلم ہٹ ہوئی اسی ہیروئن کے ساتھ سلمان خان کا دل بھی لگ جاتا اسی لئے انہیں پلے بوائے کا ٹائیٹل بھی ملا، لیکن دلہن نہ ملی۔

    سنیماکے پردے پرمارپیٹ کرتے، ناچتے گاتے سلمان خان کو اب تک کئی بار ایشیا کے پرکشش مرد کا خطاب مل چکا ہے، دبنگ خان نے بینگ ہیومن این جی او سے کئی بچوں کی مدد کی۔

  • رواں ہفتے موسم سرد،خشک،بالائی علاقوں میں سردی برقرار رہے گی

    رواں ہفتے موسم سرد،خشک،بالائی علاقوں میں سردی برقرار رہے گی

    آئندہ چند روز کے دوران ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم شمالی بلوچستان سمیت ملک کے بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

    ملک میں سردی کی شدت بدستور برقرار ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا، تاہم بالائی پنجاب میں کہیں کہیں صبح کے وقت کہر پڑا۔

    ملک میں سب سے کم درجہ حرارت قلات منفی تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ پارا چنار منفی دس، استور منفی نو، سکردو، کوئٹہ اور ہنزہ میں منفی آٹھ، گوپس منفی سات، گلگت منفی چھ، کالام، دالبندین، ژوب منفی پانچ، مالم جبہ، راولاکوٹ منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات اور آئندہ دو روز کے دوران بالائی پنجاب میں صبح کے وقت کہیں کہیں کہر پڑنے کا امکان ہے اور گلگت بلتستان میں ایک دو مقامات ہلکی بارش کا امکان ہے۔

  • گھر یلوصارفین گیس کی لوڈ شیڈنگ سے پریشان

    گھر یلوصارفین گیس کی لوڈ شیڈنگ سے پریشان

    موسم سرما میں پاکستانی عوام دوہرےعذاب میں مبتلا ہیں ایک طرف بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے ہیں تو دوسری جانب گیس کی لوڈشیڈنگ نے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں۔

    ملک میں گیس کا شارٹ فال تیرہ سو ملین کیوبک فٹ ہوگیا گھریلو صارفین شدید کرب میں مبتلا ہیں، سوئی نادرن گیس کی جانب سے صنعتوں اور سی این جی سیکٹر کو ڈھائی ماہ کے لئے گیس کی سپلائی مکمل طور پر بند ہے، جب کہ سوئی سدرن نے بھی کے ای ایس سی کو گیس کی فراہمی کم کی ہوئی ہے۔

    اس کے باوجود گھریلو صارفین کو مکمل گیس نہیں مل رہی، کوئٹہ کراچی، لاہور،اسلام آباد، پشاور میں ایک طرف سردی زور پکڑ رہی ہے تو دوسری جانب بجلی اور گیس پریشرغائب ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانے سے کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کوگیس کی فراہمی کم ہونے سے کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگیا ہے، کراچی کے مختلف علاقوں میں سات سات گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے، پنجاب کے دیہی اورشہری علاقوں میں بھی اعلانیہ اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگیا ہے، جس کے باعث لوگوں کوشدید مشکلات کاسامنا ہے ۔
           

  • پروگرام کھراسچ روکنے کیلئے حکم امتناع کی استدعا مسترد

    پروگرام کھراسچ روکنے کیلئے حکم امتناع کی استدعا مسترد

    لاہور ہائیکورٹ نے جنگ جیو گروپ کی جانب سے اے آر وائی نیوز کا پروگرام کھرا سچ روکنے کیلئے فوری حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا مسترد کر دی، عدالت کا کہنا ہے کہ جب تک دوسرے فریق کو سن نہ لیا جائے، حکم امتناعی جاری نہیں کیا جاسکتا۔

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خلد محمود خان نے درخواستوں کی سماعت کی، جنگ جیو گروپ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اے آر وائی نیوز کے پروگرام کھرا سچ میں ان کے متعلق متنازع معاملات پیش کئے جاتے ہیں، حکم امتناعی جاری کیا جائے۔

    عدالت نے قرار دیا کہ جب تک دوسرے فریق کو سن نہ لیا جائے حکم امتناعی جاری نہیں کیا جاسکتا، جنگ جیو گروپ کے وکیل نے عدالت سے انتہائی نامناسب رویہ اختیار کرتے ہوئے حکم امتناعی جاری کرنے کیلئے بار بار اصرار کیا۔

    جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جن پر آپ الزام عائد کر رہے ہیں، پہلے ان کا مؤقف تو سن لیا جائے، دیکھنا یہ ہوگا کہ اے آروائی کیا جواب داخل کرواتا ہے، ہوسکتا ہے ان کا جواب اتنا ٹھوس ہو کہ حکم امتناعی کی ضرورت ہی پیش نہ آئے۔

    جنگ جیو گروپ کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ عدالت پروگرام کھرا سچ کے حوالے سے حکم امتناعی پر ہچکچاہٹ کا شکار ہے، جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عدلیہ کیلئے کوئی شخصیت یا ادارہ اہم نہیں، فیصلہ قانون کے مطابق کیا جاتا ہے، عدالت نے کیس کی سماعت 30 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

  • پنجاب:بلدیاتی انتخابات،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن

    پنجاب:بلدیاتی انتخابات،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن

    پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن ہے، امیدواروں کی بڑی تعداد نے کاغذات نامزدگی داخل کرا دیئے.

    پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا آغاز 22 دسمبر کو ہوا تھا جبکہ آج آخری دن ہے، امیدواروں کی ابتدائی فہرست 28 دسمبر کو جاری ہوگی جبکہ اگلے روز اعتراضات وسول کئے جائیں گے۔

    سکروٹنی کا عمل 30 دسمبر سے 4 جنوری تک ہوگا، کاغذات نامزدگی مسترد یا قبول کئے جانے کے خلاف 6 اور 7 جنوری کو کی جا سکیں گی، انتخابی شیدول کے مطابق کاغذات نامزدگی 12 جنوری کو واپس لئے جا سکیں گے۔

    امیدواروں کی حتمی فہرست کا اجراء اور انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 13 جنوری کو ہوگی، پولنگ 30 جنوری کو ہوگی جبکہ سرکاری نتائج 2 فروری کو جاری کئے جائیں گے۔

  • کراچی:سرچ آپریشن کے دوران 10مشتبہ افراد گرفتار

    کراچی:سرچ آپریشن کے دوران 10مشتبہ افراد گرفتار

    کراچی کے علاقے بنارس میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا، منگھوپیر ایم پی آر کالونی سے بھی سرچ آپریشن کے دوران دس مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

    بنارس کے علاقے پٹھان کالونی میں اے وی سی سی نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کی، جس کے دوران منشیات کے بین الصوبائی گروہ کے دو ملزمان فضل خان اور برت علی کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزمان کا ساتھی امتیاز خان فرار ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق ملزمان پشاور سے ٹرک اور کوچز کے ذریعے اسلحہ اور منشیات کراچی اسمگل کرتے تھے، جہاں انکے ساتھی اسلحے اور منشیات کو منشیات فروشوں اور دہشتگرد گروہوں کو فروخت کرتے تھے۔

    ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی ہے، ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے، دوسری جانب منگھو پیر ایم پی آر کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران دس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا تاہم زیر حراست افراد کے قبضے سے اسلحہ برآمد نہیں کیا جاسکا۔

  • ہزارہ ڈویثرن امن و امان کے حوالے سے پُرامن ڈویثرن ہے، ناصر درانی

    ہزارہ ڈویثرن امن و امان کے حوالے سے پُرامن ڈویثرن ہے، ناصر درانی

    خیبر پختو نخواہ کے انسپکٹرجنرل پولیس ناصر درانی نے کہا ہے کہ خیبر پختو نخواہ میں ہزارہ ڈویثرن امن و امان کے حوالے سے پر امن ڈویثرن ہے، تاہم یہاں ایسی چیزیں موجود ہیں جو کبھی بھی پھٹ سکتی ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ خیبر پختو نخواہ میں تھانہ کلچر کی بہتری کیلئے حکومت سنجیدہ ہے، حکومت کی جانب سے تبادلوں کیلئے کوئی سیاسی دباؤ بھی نہیں ہے، کرپٹ پولیس افسران اور اہلکاروں کی محکمہ پولیس خیبر پختو نخواہ میں کوئی جگہ نہیں، عام آدمی تک انصاف کی فراہمی کیلئے تمام تر اقدمات اٹھائے جا رہے ہیں۔

    ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو میں آئی جی خیبر پختو نخواہ ناصر درانی کا کہنا تھا کہ تھانوں کی سطع پر نئی مصالحتی کمیٹیاں بنائی جارہی ہیں، جو صحافیوں، ریٹائرڈ فوجی افسران، ڈاکٹرز اور وکلاء پر مشتمل ہوگی تاکہ تمام فیصلہ میرٹ کی بنیا د پر کئے جاسکیں۔

    انھوں نے کہا کہ پولیس فورس کو جدید آلات اور دور حاضر کی ضروریات کے مطابق فحال کیا جا رہا ہے، تاکہ ان کی کارکر دگی بہتر نظر آئے، ناصر درانی کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اور عوام کے درمیان پائی جانے والی دوریاں بھی کم کر نا چاہتے ہیں تاکہ جرائم پر قابو پایا جا سکے۔

  • بینکاک:انتخابات میں تاخیرنہ کئےجانے پراپوزیشن کاشدید احتجاج

    بینکاک:انتخابات میں تاخیرنہ کئےجانے پراپوزیشن کاشدید احتجاج

    تھائی لینڈ میں حکومت کیجانب سے انتخابات میں تاخیر نہ کئے جانے پر اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج جاری ہے۔

    تھائی لینڈ میں دو فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں تاخیر کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے اپیل کی گئی تاہم وزیراعظم ینگ لک شیناوترا نے کسی بھی قسم کی تاخیر کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے۔

    وزیراعظم کے اس اعلان کے بعد دارالحکومت بنکاک سمیت ملک بھر میں اپوزیشن کی جانب سے پر تشدد مظاہرے شروع ہوگئے تاہم اس سے قبل ہونے والے مظاہروں میں تشدد کا عنصر شامل ہے۔
       

  • بینکاک:مسافربس حادثے کا شکار،29افراد ہلاک،4شدید زخمی

    بینکاک:مسافربس حادثے کا شکار،29افراد ہلاک،4شدید زخمی

    تھائی لینڈ میں ڈرائیورکی نیند نے انتیس مسافروں کو ابدی نیند سلا دیا، چار زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

    تھائی لینڈ کے صوبے پیچ بن سے دوسرے شہر چینگ رائے جانیوالی مسافر بس ڈرائیور کی کوتاہی کے باعث دریا میں جاگری، جس کے نتیجے میں انتیس مسافر ہلاک جبکہ چار شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کی آنکھ لگ جانے کے باعث پیش آیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں حصہ لیا اور ہلاک و زخمیوں کو دریا سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بس میں چالیس مسافر سوار تھے، جن میں سے اٹھائیس افراد موقع پر ہلاک جبکہ ایک شخص نے اسپتال میں دم توڑ دیا، اسپتال انتظامیہ کے مطابق چارافراد کی حالت تشویشناک ہے۔