Author: فائزہ شاہ

  • آئی ایم ایف قرض پروگرام کی منظوری:  ‘پاکستان کو مشکل وقت میں ریلیف ملا ہے’

    آئی ایم ایف قرض پروگرام کی منظوری: ‘پاکستان کو مشکل وقت میں ریلیف ملا ہے’

    نیویارک : وزیر دفاع خواجہ آصف نے آئی ایم ایف قرض پروگرام کی منظوری پر کہا ہمیں مشکل وقت میں ریلیف ملا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو مین آئی ایم ایف کی جانب سے قرض پروگرام کی منظوری پر کہا کہ ہمیں مشکل وقت میں ریلیف ملا، بجلی اور گیس سمیت دیگر چیزوں میں عوام کوریلیف دینا ہوگا۔

    وزیردفاع کا کہنا تھا کہ معیشت کی بہتری کیلئے جدوجہدجاری رکھنی ہوگی اور ہمیں اپنی معیشت کوخودبہترکرناہوگا۔

    یاد رہے آئی ایم ایف نے پاکستان کو سات ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے، آئی ایم ایف سے منظوری کے بعد اب پاکستان کو قرضے کی پہلی قسط تیس ستمبر سے پہلے مل جائے گی، قرضے کی پہلی قسط ایک ارب دس کروڑ ڈالر ہو گی۔

    پاکستان کیلیے آئی ایم ایف قرض پروگرام کی مدت سینتیس ماہ ہوگی اور قرض کی منظوری کے ساتھ بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ ختم ہوگیا۔

    آئی ایم ایف کا قرض پروگرام تین سال کے لیے ہے، پاکستان کو قرضے کی دوسری قسط بھی رواں سال جاری ہوگی۔

  • اب وقت آگیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف پابندیوں پر غور کیا جائے، وزیراعظم

    اب وقت آگیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف پابندیوں پر غور کیا جائے، وزیراعظم

    نیو یارک : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف پابندیوں پر غور کیا جائے، جس میں ہتھیاروں اور تجارتی پابندیاں بھی شامل ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق لیڈرشپ فارپیس کے موضوع پر سلامتی کونسل میں اعلیٰ سطح مباحثہ پو ا، وزیراعظم شہباز شریف نے سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح مباحثہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا بیروت میں بمباری کی مذمت کرتے ہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی کی جنگ سے روکنا ہوگا، جس سے مشرق وسطیٰ میں وسیع تنازع پیدا ہورہا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف پابندیوں پر غور کیا جائے، جس میں ہتھیاروں اور تجارتی پابندیاں بھی شامل ہوں، فلسطینی عوام کے خلاف جنگی جرائم پر اسرائیلی قیادت کا احتساب ہونا چاہیے۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ اسرائیل کو اس کے جرائم پر جوابدہ بنانا ہوگا، تنازعات کے حل نہ کرنے سے ہمارا مستقبل تاریک ہوسکتا ہے یوکرین جنگ کو پھیلاؤ سے روکنا ہوگا،

    انھوں نے زور دیا سلامتی کونسل یوکرین کی جنگ ختم کرنے کیلئے جامع اور غیر جانبدار منصوبہ بنائے اور طاقت کے غیرقانونی استعمال کو کسی صورت برداشت نہ کیا جائے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کا مسئلہ حل نہ ہونے سے خطے میں کے امن کو خطرہ درپیش ہے، سلامتی کونسل کو مسئلہ کشمیر کو بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہیے، کونسل کو کشمیری عوام کے انسانی حقوق کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزیوں کو روکنا چاہیے اور اپنی ان قراردادوں کے مطابق کشمیر میں حق خود ارادیت کے لیے استصواب رائے کرانا چاہیے۔

    انھوں نے مزید زور دیا کہ کونسل کو افغانستان سے خاص طور پر داعش اور فتنہ الخوارج سے دہشت گردی کے بڑھتے خطرے کے دوبارہ سر اٹھانے سے نمٹنا چاہیے۔

  • پی ٹی آئی نے راولپنڈی میں جلسے کی اجازت کیلئے درخواست جمع کرادی

    پی ٹی آئی نے راولپنڈی میں جلسے کی اجازت کیلئے درخواست جمع کرادی

    راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے راولپنڈی میں جلسےکی اجازت کیلئے درخواست جمع کرادی، ڈپٹی کمشنر آفس نے درخواست موصول کر لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے راولپنڈی میں جلسےکی اجازت کیلئےڈی سی آفس درخواست جمع کرادی ، غلام حسنین مرتضیٰ، اویس یونس اورنبیل ستی کی جانب سے درخواست جمع کرائی گئی۔

    درخواست میں کہا گیا کہ 28ستمبرکولیاقت باغ یابھاٹہ چوک میں جلسےکی اجازت دی جائے، پی ٹی آئی ملک کی بڑی جماعت ہے اورنظم و ضبط پریقین رکھتی ہے۔

    درخواست میں کہنا ہے کہ حامیوں اور قیادت کوسیاسی سرگرمیوں کاآئینی حق حاصل ہے ، پی ٹی آئی کوسیاسی سرگرمیوں کے لیےجلسے کی اجازت دی جائے۔

    ڈپٹی کمشنر آفس نے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی درخواست موصول کر لی ہے۔

    گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس میں راولپنڈی میں جلسے سے متعلق مشاورت ہوئی ، اجلاس میں شیخ وقاص اکرم ،ملک تیمور،سیمابیہ طاہراوردیگر نے شرکت کی۔

    کمیٹی نےسیمابیہ طاہر کو جلسے سے متعلق اہم ذمہ داری بھی سونپ دی اور کہا کہ تحریک انصاف ڈی سی آفس میں این اوسی کیلئےدرخواست دے گی اور ہائیکورٹ میں پٹیشن بھی دائر کی جائے گی۔

  • بلاول بھٹو کی 36 سال  سالگرہ پر بہنوں کی مبارکباد

    بلاول بھٹو کی 36 سال سالگرہ پر بہنوں کی مبارکباد

    اسلام آباد : چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کو 36 ویں سالگرہ پر بہنوں آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو کی جانب سے مبارک باد دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 36 سال کے ہوگئے، بڑے بھائی کو آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو کی جانب سے سالگرہ کی مبارک باد دی گئی ۔

    ۔بختاور بھٹو نے انسٹاگرام اسٹوری پر بھائی اور بیٹے کی ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ چھتیسویں سالگرہ مبارک بلاول۔

    رکنِ قومی اسمبلی و خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو نے بھی بھائی کی سالگرہ کے اعزاز میں ایک پوسٹ کو انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aseefa Bhutto Zardari (@aseefabz)

  • چین کے تعاون سے  پاکستان میں سب سے بڑے  ایٹمی بجلی گھر تعمیر

    چین کے تعاون سے پاکستان میں سب سے بڑے ایٹمی بجلی گھر تعمیر

    اسلام آباد : پاکستان چین کے تعاون سے 1,200 میگاواٹ کا ایک اور ایٹمی بجلی گھر تعمیر کررہا ہے، یہ پاکستان کا پانچواں اور سب سے بڑا سویلین نیوکلیئر پاور پراجیکٹ ہے۔

    جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے (آئی اے ای اے) سے چین کی شراکت داری کے 40 سال مکمل ہونے کی یاد میں تقریب ہوئی ، چین نےتقریب میں پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے چیئرمین کوبطورمہمان مقرر مدعو کیا۔

    پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹرراجہ علی رضاانور نے بتایا کہ پاک چین دوستی ہمہ موسمی اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری میں بدل چکی، پاکستان 3530 میگا واٹ کی صلاحیت کے حامل 6 ایٹمی بجلی گھر چلا رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ تمام 6 نیوکلیئر  بجلی گھر چین کے تعاون سےتعمیرکیےگئےتھے، اب چینی تعاون سے 1200 میگا واٹ کا ایک اور نیوکلیئر بجلی گھر زیر تعمیرہے، جو پاکستان کا پانچواں اور سب سے بڑا سویلین نیوکلیئر پاور پراجیکٹ ہے۔

    خیال رہے 2030 تک چین کے تعاون سے 4730 میگاواٹ سستی اور شفاف بجلی پیدا ہونے لگے گی، اس وقت کراچی میں 1100 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والے دو نیوکلیئر بجلی گھر پیراڈائز پوائنٹ ساحل سمندر پر سستی اور شفاف بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

    اس کے علاوہ چشمہ کے مقام پر 320اور 320میگا واٹ بجلی پیدا کرنیوالے دو اور 340‘ 340میگا واٹ بجلی پیدا کرنیوالے مزید دو ایٹمی بجلی گھر شفاف اور سستی بجلی بنا کر قومی گرڈ میں ڈال رہے ہیں۔

  • پی ٹی آئی کا لاہور میں جلسہ رکوانے کیلئے درخواست  دائر

    پی ٹی آئی کا لاہور میں جلسہ رکوانے کیلئے درخواست دائر

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا لاہور میں جلسہ رکوانے کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کا لاہور میں جلسہ رکوانے کیلئے درخواست دائرکردی گئی، ہائیکورٹ میں درخواست مرزا واحد رفیق کی جانب سے دائرکی گئی۔

    درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف لاہور میں جلسے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں متعدد درخواستیں دائر کر چکی ہے، ڈپٹی کمشنر لاہور دہشت گردی کے پیشِ نظر جلسے کی اجازت نہیں دے رہے۔

    درخواست میں حکومت پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا اور کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اتھارٹیز کی منظوری کے بغیر جلسہ کرنا چاہتی ہے، جلسے میں عدلیہ مخالف تقاریر ہوسکتی ہیں، پاکستان تحریک انصاف آئین میں دی گئی رعایت کا غلط استعمال کررہی ہے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پاکستان تحریک انصاف کو اتھارٹیز کی منظوری کے بغیر جلسےسےروکنےکا حکم دے۔

    خیال رہے پاکستان تحریک انصاف 21 ستمبر کو مینار پاکستان جلسہ کرنے جارہی ہے اور اجازت کے لئے ضلعی انتظامیہ کو درخواست بھی دے دی ہے۔

  • پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے ڈرائیور کو قتل کردیا گیا

    پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے ڈرائیور کو قتل کردیا گیا

    کراچی : تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کے ڈرائیور کو قتل کردیا گیا ، ،پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر مقتول کو جسم پر دو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سپر ہائی وے چاکر ہوٹل آغا خیل روڈ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

    ریسکیو حکام نے بتایا مقتول کی شناخت سے 45 سالہ شاہ نوازکے نام سے ہوئی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول شاہ نواز پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا ڈرائیور اور جنجال گوٹھ کا رہائشی ہے، مقتول صبح چار بجے گھر سے نکلا ہے اور صبح 6 بج کر50منٹ پر اس کی لاش سڑک کنارے سے ملی ہے۔

    پولیس نے کہا کہ بظاہر مقتول کو جسم پر دو گولیاں مار کر قتل کیا گیا شبہ ہے کہ مقتول کو نامعلوم مسلح ملزمان نے کسی اور مقام پر قتل کیا گیا اور لاش سپرہائیوے چاکر ہوٹل آکا خیل گراونڈ کے قریب پھینک کر فرار ہوئے۔

    عباسی اسپتال میں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے اور واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

  • مجوزہ آئینی ترامیم : قومی اسمبلی کا اجلاس آج پھر ہوگا

    مجوزہ آئینی ترامیم : قومی اسمبلی کا اجلاس آج پھر ہوگا

    اسلام آباد : مجوزہ آئینی ترامیم کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس آج پھر ہوگا، گزشتہ روزحکومت نمبرگیم پورا کرنے میں ناکام رہی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق مجوزہ آئینی ترامیم کیلئےقومی اسمبلی کااجلاس آج ہوگا.۔ اجلاس دن ساڈھے بارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا اجلاس کا 3 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

    اجلاس کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں سیکیورٹی کی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر اجلاس میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی۔

    قومی اسمبلی کے آج ہونےوالےاجلاس میں مہماوں کےداخلے پر پابندی عائد

    قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے معزز ممبران قومی اسمبلی کو اجلاس میں اپنے ساتھ مہمان نہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ میڈیا کے نمائندوں کا ویلیڈ پریس گیلری کارڈ کے بغیر پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں داخل نہیں ہو گا۔

    گزشتہ روز آئینی ترامیم پارلیمان سےمنظور کرانے کے لئے دعووں کے باوجود حکومت سینیٹ اور قومی اسمبلی میں مطلوبہ نمبرز پورےنہ کرپائی اور نمبر گیم پورا کرنے میں ناکام رہی تھی، جس کے باعث بل پارلیمنٹ میں پیش نہ کیاجاسکا تھا ، جس کے بعد قومی اسمبلی کااجلاس رات گیارہ بجے شروع ہوتے ہی ملتوی کردیا گیا تھا۔

    اتوارکو باربار وقت تبدیل ہونےکےبعدآخرکاررات گیارہ بجےکےقریب قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا، وقفہ سوالات اور توجہ دلاؤ نوٹس معطل کرنے کی تحریک کی منظوری کے فوری بعد اجلاس ملتوی کردیاگیا تھا۔

    جے یوآئی کے آٹھ ووٹ کے حصول کیلئے گیم چینجر مولانا فضل الرحمان مرکز نگاہ بنے رہے، حکومت اور اپوزیشن رہنماوں کا مولانا فضل الرحمان کی رہائش آنے جانے کا سلسلہ جاری رہا۔

    بیرسٹرگوہر، اسد قیصر،عمرایوب اور شبلی فراز نے مولانا فضل الرحمان کی امامت میں نماز مغرب بھی ادا کی، مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترمیم کے مسودہ پر مشاورت کیلئے حکومت سے مزید وقت مانگ لیا ہے۔

    گزشتہ روزخصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں آئینی ترامیم کامسودہ تمام جماعتوں کےسامنےرکھنےکی تجویزدی گئی جبکہ جے یو آئی اورپی ٹی آئی نے آئینی عدالت کے قیام کی تجویزسےاتفاق کیا تھا۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے پہلے دعوی کیا کہ آئینی ترامیم کےلیےمولانا فضل الرحمان کے تحفظات دورکردیے اور کہا اتحادیوں، مولانا فضل الرحمان کےعلاوہ بھی کچھ ووٹ پڑیں گے لیکن اچانک وزیر دفاع نے بیان بدل دیا۔

    مزید پڑھیں : مجوزہ آئینی ترامیم کے اہم نکات کیا ہیں ؟

    جے یوآئی ف کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ آئینی ترمیم کا مسودہ ہمیں ملا ہی نہیں پڑھے بغیر ووٹ کیسے دے سکتے ہیں۔

    مجوزہ آئینی ترامیم کے اہم نکات

    مجوزہ آئینی ترامیم کے اہم نکات سامنے آگئے، مجوزہ آئینی ترامیم میں بیس سےزائد شقوں کو شامل کیاگیا ہے، مجوزہ آئینی ترمیم میں چیف جسٹس پاکستان کا تقرر سپریم کورٹ کے پانچ سینئر ججز کے پینل سے ہوگا۔

    چیف جسٹس کی مدت ملازمت نہیں بڑھائی جائے گی، آئینی عدالت کے باقی چار ججز بھی حکومت تعینات کرے گی۔

    ججزتقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن میں پارلیمان کو نمائندگی دی جائے گی جبکہ ا سلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو دوسرے صوبوں کی ہائیکورٹس میں بھیجاجاسکے گا۔

    آئینی اور مفاد عامہ کےمقدمات کے لیے الگ الگ عدالتوں کےقیام کی ترمیم بھی شامل ہے، ذرائع کےمطابق آرٹیکل تریسٹھ اےمیں ترمیم کی جائےگی جس کے بعد فلور کراسنگ پرووٹ شمار ہوگا۔

    ججز کی ریٹائرمنٹ کی بالائی حدنہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،نگراں وزیراعظم کے تقررکیلئے طریقہ کار بدلنےکی ترمیم بھی منظورکی جائےگی۔

    بلوچستان اسمبلی کی نمائندگی میں اضافےکی ترمیم بھی مجوزہ آئینی ترامیم میں شامل ہیں جبکہ بلوچستان اسمبلی کی سیٹیں پینسٹھ سے بڑھا کراکیاسی کرنےکی تجویز شامل ہے۔

  • ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام ، فتنہ الخوارج  کے 2 دہشت گرد ہلاک

    ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام ، فتنہ الخوارج کے 2 دہشت گرد ہلاک

    ڈی جی خان : محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی میں فتنہ الخوارج کے دو دہشت گرد مارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا ، کوئٹہ روڈ پر سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کی۔

    ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے دو دہشت گرد مارے گئے اور دو موقع سے فرار ہوگئے۔

    ہلاک دہشت گردوں سے دستی بم، دو رائفلیں، گولیاں اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے، دہشت گرد حساس تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے تاہم مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنانےپر سی ٹی ڈی پنجاب کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر شاباشی دی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اہلکاروں نے بروقت کامیاب آپریشن کرکے2دہشتگردوں کوجہنم واصل کیا اور انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کرکےڈی جی خان میں تخریب کاری کامنصوبہ ناکام بنایا، دہشت گردوں کےعزائم خاک میں ملانے والی ٹیم کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹیم کے بہادر اور پروفیشنل سپوتوں پرفخرہے، دہشتگردی سےنمٹنےکیلئے ہراول دستہ ہےاوریہ فورس ہماراسرمایہ ہے۔

  • کراچی : شہری نے 2 ڈاکوؤں کو گولی مار کر ہلاک کردیا

    کراچی : شہری نے 2 ڈاکوؤں کو گولی مار کر ہلاک کردیا

    کراچی : شہری نے دو ڈاکوؤں کو گولی مارکر ہلاک کردیا، مسلح ڈکیت شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق لوٹ مار کی بڑھتی ہوئی پے درپے وارداتوں کے بعد شہر قائد کے باسیوں کا صبر جواب دے گیا۔

    کراچی کے علاقے کورنگی میں شہری نے دو مبینہ ڈکیت کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

    پولیس نے بتایا کہ کورنگی پانچ نمبر کے علاقے میں دو مسلح ڈکیت شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے، اس دوران وہاں موجود ایک شہری نے اپنے لائسنس ہتھیار سے ڈکیتوں پر فائرنگ کر دی، جس سے دونوں مبینہ ڈکیت موقع پر مارے گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مارے گئے ایک ڈکیت کی شناخت اصغر کے نام سے ہوئی ، جس کے پاس سے شکارپور سے بنوایا گیا ڈرائیونگ لائسنس بھی برامد ہوا ہے۔

    پولیس نے کہا کہ ملزمان سے ملنے والے اسلحے کا فارنزک کرایا جا رہا ہے جبکہ دوسرے ہلاک مبینہ ڈکیت کی شناخت کا عمل کیا جا رہا ہے۔