Author: فائزہ شاہ

  • عام خاتون کے ساتھ ایسا ہو تو اس کے پاس خودکشی کے سوا کیا راستہ بچتا ہے، عظمیٰ بخاری کا جعلی تصاویر پر ردعمل

    عام خاتون کے ساتھ ایسا ہو تو اس کے پاس خودکشی کے سوا کیا راستہ بچتا ہے، عظمیٰ بخاری کا جعلی تصاویر پر ردعمل

    لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے جعلی ویڈیو اپلوڈ کرنے پر کہا کہ عام خاتون کے ساتھ ایسا ہو تو اس کے پاس خودکشی کے سوا کیا راستہ بچتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے لاہورہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چیف جسٹس کی مہربانی میرے کیس پر تمام اعتراضات دور کر دیے، کل سے دوبارہ وہ جعلی ویڈیو اپلوڈ کی جا رہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف یہ مذمت اوردوسری طرف پیڈاکاؤنٹس کوکہتے ہیں کام جاری رکھو، عام خاتون کے ساتھ ایسا ہو تو اس کے پاس خودکشی کے سوا کیا راستہ بچتا ہے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ سنا تھا ایف آئی اےنے کمیٹی بنا دی ہے، مجھے ہیں پتہ وہ کمیٹی کیا کررہی ہے، حکومتی عہدے پر ہونے کے بعد بھی انصاف مانگنے کے لیے یہاں آئی ہوں۔

    لاہور ہائی کورٹ نے صوبائی وزیر اطلاعات کی ایڈیٹڈ تصاویر شوشل میڈیا پر وائرل کرنے کیخلاف درخواست پر آفس اعتراض ختم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

    وزیر اطلاعات کے وکیل نے بتایا کہ ہائیکورٹ آفس سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ اعتراض ختم نہیں ہوا. عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سے کل رپورٹ طلب کر لی۔

    وکیل نے استدعا کی کہ صوبائی وزیر کی کردار کشی کرنے پر ایف آئی اے کو فلک جاوید خان سمیت دیگر کیخلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔

  • وفاقی وزیر قانون نے قبل ازوقت انتخابات کے انعقاد کا امکان مسترد کردیا

    وفاقی وزیر قانون نے قبل ازوقت انتخابات کے انعقاد کا امکان مسترد کردیا

    اسلام آباد : وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ  نے قبل ازوقت انتخابات کے انعقاد کا امکان مسترد کردیا اور واضح کیا کہ انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ  نے میڈیا سے گفتگو میں قبل ازوقت انتخابات کے انعقاد کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ قبل ازوقت انتخابات اپوزیشن لیڈر کی خواہش ہوسکتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے.آئین میں اسمبلیوں کی مدت پانچ سال ہے، قبل ازوقت انتخابات کے حالات نہیں ، سب ٹھیک چل رہا ہے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اللہ خیرکرے ، اسمبلیاں پانچ سالہ مدت پوری کریں گی۔

    بانی پی ٹی آئی کے آرمی چیف کو پیغام کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ پرفوج اور پی ٹی آئی میں نفرت پھیلانے کے الزام کا جواب عمرایوب سے لیں۔

  • ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی کرنے والوں کے لئے بڑی خبر

    ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی کرنے والوں کے لئے بڑی خبر

    کراچی : ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی کرنے والوں کے لئے بڑی خبر آگئی ، ریسٹورینٹس اور ہوٹلز میں ادائیگی کرنے کتنا ٹیکس کٹے گا؟

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں ریسٹورینٹس اور ہوٹلز کو ڈیبٹ اورکریڈٹ کارڈ سے ادائیگیوں پر ٹیکس دوبارہ بڑھا دیا گیا۔

    اب ریسٹورینٹس اور ہوٹلز کو ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے ادائیگیوں پر ٹیکس دوبارہ آٹھ فیصد سے بڑھا کر پندرہ فیصد کردیا گیا ہے۔

    سندھ ریونیو بورڈ نے بتایا کہ کراچی کے اٹھاون ریسٹورینٹس اور ہوٹلز کو عوام سے پندرہ فیصد سروس ٹیکس کاٹنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

    یہ سہولت ریسٹورینٹس کی خریداریوں پر ٹیکس ادائیگیوں کی ان پٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے دی گئی ہے اور کم تعداد میں ریسٹورینٹس کو یہ اجازت ملی ہے۔

  • چکن کی قیمت مقرر کرنے کی حکمت عملی کیلئے مختلف آپشنز پر غور

    چکن کی قیمت مقرر کرنے کی حکمت عملی کیلئے مختلف آپشنز پر غور

    لاہور :وزیر لائیو اسٹاک عاشق حسین کی پولٹری ایسوسی ایشن کے نمائندگان سے ملاقات میں چکن کی قیمت مقرر کرنے کی حکمت عملی کیلئےمختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر لائیو اسٹاک کی پولٹری ایسوسی ایشن کے نمائندگان سے ملاقات ہوئی، اجلاس میں چکن کی سپلائی چین اور قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔

    چکن کی قیمت مقرر کرنے کی حکمت عملی کیلئے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ 10 روز میں چکن کی قیمتوں میں 200 روپے تک اضافہ دیکھا گیا۔

    پولٹری ایسوسی ایشن نمائندوں نے صوبائی وزیر کو مسائل اور تحفظات سےآگاہ کیا ، وزیرلائیواسٹاک عاشق حسین  نے جائزمسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ چاہتی ہیں تمام اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت سے قیمتوں کاتعین ہو۔

    پولٹری ایسوسی ایشن نمائندگان نے 2 روز میں فی کلو مرغی 600 روپے تک لانے کی یقین دہانی کرائی۔

  • 9 مئی  کے کیسز : بانی پی ٹی آئی کو آج ویڈیو لنک پر انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا

    9 مئی کے کیسز : بانی پی ٹی آئی کو آج ویڈیو لنک پر انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا

    راولپنڈی : 9 مئی کے 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کو آج ویڈیو لنک پر لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کے کیسز کی آج سماعت ہوگی ، جس مین بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے زریعے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی جائے گی اور بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ہی تفتیش کی اجازت مانگی جائے گی۔

    گزشتہ روز پولیس کی تفتیشی ٹیم نے جناح ہاؤس حملے سمیت 9 مئی کے بارہ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈال دی تھی،بعد ازاں نو مئی کے تین مقدمات میں لاہور پولیس نے اڈیالہ جیل میں تفتیش کی، بانی پی ٹی آئی کیخلاف کُل سولہ مقدمات درج ہیں، جس میں چار میں سے وہ ضمانت پر ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز ہی توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کا آٹھ آٹھ دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا تھا، راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج محمدعلی وڑائچ نے اڈیالہ جیل میں نیب ریفرنس کی سماعت کی تھی۔

    مزید پڑھیں : 9 مئی کیسز، لاہور پولیس کو بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں تفتیش کی اجازت مل گئی

    سماعت کےدوران بانی پی ٹی آئی کا جج سےمکالمہ ہوا، بانی پی ٹی آئی نے میڈیا کی غیرموجودگی پر اعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ میڈیا نہیں آتا تو عدالت سے واک آؤٹ کرجاؤں گا، میڈیا نمائندوں کی آمد پر سماعت شروع ہوئی تو بانی پی ٹی آئی نے بتایا پہلے جس ریفرنس میں سزاہوئی وہ جیولری سیٹ ہمارے پاس ہے۔

    عدالت نے نیب کو جیل میں ہی بانی پی ٹی ائی اوربشریٰ بی بی سے تفتیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

  • شہید ڈی ایس پی علی رضا کیلئے ہلال شجاعت اور قائد اعظم پولیس میڈل کا اعلان

    شہید ڈی ایس پی علی رضا کیلئے ہلال شجاعت اور قائد اعظم پولیس میڈل کا اعلان

    کراچی : وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید ڈی ایس پی علی رضا کیلئے ہلال شجاعت اورقائد اعظم پولیس میڈل کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی شہید ڈی ایس پی علی رضا کی رہائش گاہ پہنچے اور سوگوارخاندان سے ملاقات کی۔

    وزیرداخلہ نے شہید ڈی ایس پی کے بہنوئی اور دیگر اہل خانہ کو دلاسہ دیا اور تعزیت کی اور شہید ڈی ایس پی کیلئے ہلال شجاعت اورقائد اعظم پولیس میڈل کا اعلان کردیا۔

    محسن نقوی نے کہا کہ وہ انتہائی بہادر پولیس افسر تھے،قوم کو ایسے جرات مند افسران پر ناز ہے، شہید چوہدری اسلم کے بعد شہید ڈی ایس پی نے کراچی میں دہشت گردوں کی کمر توڑی۔

    وزیر داخلہ نے شہید ڈی ایس پی کی شہادت پر اہل خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

  • ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں چوری کرنے والے کم عمر ملزم کا چوری کے طریقے  یوٹیوب سے سیکھنے کا انکشاف

    ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں چوری کرنے والے کم عمر ملزم کا چوری کے طریقے یوٹیوب سے سیکھنے کا انکشاف

    کراچی : ڈرائیونگ لائسنس برانچ چوری کرنے والے کم عمرملزم نے انکشاف کیا کہ  یوٹیوب سے چوری کے طریقہ  سیکھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کلفٹن ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں 20 لاکھ سے زائد مالیت کی چوری کرنے والا ملزم رنگ ساز اور ہارڈوئیر انجنئیرنگ کا شوقین نکلا۔

    ملزم نے ڈی ایل کلفٹن کی سیکیورٹی پر بھی سوالات کھڑے کردیے اور بتایا کہ کہاں سے چوری کا طریقہ سیکھا اور کیسے تن تنہا واردات کی۔

    ایس پی کلفٹن کا کہنا تھا کہ ملزم نے یوٹیوب سے سیکھ کر چوری کی واردات کی اور 20 لاکھ کا سامان صرف 2 لاکھ میں فروخت کردیا۔

    پولیس حکام نے چوری شدہ سامان خریدنے والے دکانداروں کو بھی وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ سامان خریدنے سے پہلے دیکھیں کہیں وہ چوری کا تو نہیں۔

  • کراچی :  2 مزدوروں کے گلے کاٹ دیئے گئے

    کراچی : 2 مزدوروں کے گلے کاٹ دیئے گئے

    کراچی: جہانگیر آباد میں دو مزدوروں کو گلا کاٹنے کے بعد کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کر دیا گیا، مقتولین میٹروول میں برف کے کارخانے میں کام کرتے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے جہانگیر آباد میں کمرے میں مقیم2افرادکی لاشیں ملی ہیں ، پولیس نے بتایا کہ دونوں افرادکوسر اور گلے پر تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کیا گیا ہے

    پولیس نے بتایا کہ واقعہ رضویہ تھانےکی حدودمیں پیش آیا، مقتولین ایوب اور سب خان میٹروول میں برف کے کارخانے میں کام کرتے تھے اور کئی سال سے علاقے میں رہائش پذیر تھے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ایوب کے اہلخانہ تین ہٹی کے قریب رہتے ہیں، دونوں مزدوروں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچا دی گئیں۔

    پولیس کے مطابق دہرے قتل کی واردات دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتی ہے، دونوں افراد کو گزشتہ شب قتل کیاگیا تاہم مزیدتحقیقات کر رہے ہیں۔

  • اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹیریان وائٹ کیس کو بانی پی ٹی آئی کی زندگی میں مداخلت قراردے دیا

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹیریان وائٹ کیس کو بانی پی ٹی آئی کی زندگی میں مداخلت قراردے دیا

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹیریان وائٹ کیس کو بانی پی ٹی آئی کی زندگی میں مداخلت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ درخواست گزاریہ ثابت کرنے میں ناکام رہا کہ ٹیریان وائٹ بانی پی ٹی آئی کی حقیقی اولاد ہے یا ان کے زیر کفالت رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل تین رکنی لارجر بینچ نے ٹیریان وائٹ کیس کا فیصلہ دیا کہ اس کیس کا فیصلہ پہلے ہی محفوظ ہو چکا تھا اور چیف جسٹس کے بینچ سے الگ ہونے کے باوجود دو ججز کا اکثریتی فیصلہ موجود تھا اس لیے اس پر مزید سماعت کی گنجائش نہیں۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابقہ بینچ کے دو ججز جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر کے اکثریتی فیصلے پر انحصار کرتے ہوئے 54 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔

    درخواست ناقابل سماعت قرار دینے کی وجوہات میں لکھا درخواست گزار یہ ثابت نہیں کر سکا کہ عمران خان نے کبھی ٹیریان کی نگہداشت اور پرورش کی ذمہ داری نبھانے کا اقرار کیا ہو، کو وارنٹو کی رٹ کے قابل سماعت ہونے کے لیے ایسے غیر متنازعہ حقائق کو عدالتی ریکارڈ پر لانا ضروری تھا، جس سے مزید وضاحت، تفتیش یا تحقیقات کی ضرورت نا پڑے۔

    عدالت نے کہا کہ پٹیشنرنے امریکا کی لاس اینجلس عدالت سے13 اگست1997 کویکطرفہ ڈگری ہونے والے مقدمہ کا حوالہ دیا، وہی فریق عدالت آسکتا ہے جوغیرملکی عدالت کی ڈگری کوپاکستان میں قابل عمل کروانا چاہتا ہو۔

    ٹیریان وائٹ کیس کو بانی پی ٹی آئی کی زندگی میں مداخلت قرار دیتے ہوئے کہا صرف ٹیریان جیڈ خان وائٹ ہی قانونی حق وراثت یا ولدیت کیلئےغیرملکی عدالت کی ڈگری قابل عمل بنانےکا حق محفوظ رکھتی ہے، دیگر کوئی اورشخص قانونی طورپرایسا نہیں کرسکتا، درخواست گزارپاکستانی شہری اورامریکی عدالت کے فیصلے میں خود فریق نہیں ہے۔

    تفصیلی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ درخواست میں بانی پی ٹی آئی پر زنا سمیت غیرقانونی وناجائز رشتوں کے الزامات لگائے گئے، پٹیشنراس بات کا عینی شاہد ہے نہ ہی وہ اس کی تصدیق کسی تسلیم شدہ عدالتی فیصلے سے ثابت کرسکا۔

    عدالت کا کہناتھا کہ پٹیشنرنے بانی پی ٹی آئی کی ذاتی زندگی وکردارپرالزامات لگاکرٹیریان جیڈ خان کی زندگی پربھی سوالیہ نشان اٹھائے، اس سے عورت کی آئندہ زندگی پرگہرے اثرات مرتب ہوں گے۔ تمام الزامات قرآن وسنت کے منافی،غیرتسلیم شدہ ہیں، عدالت آئین کے آرٹیکل199 کے تحت متنازعہ امر پر کسی بھی قسم کے استقرار حق کا فیصلہ دینے کی مجاز نہیں۔

  • بجٹ عوام پر قاتلانہ حملہ ہے، مہنگائی کا سیلاب آنے والا ہے، عمر ایوب

    بجٹ عوام پر قاتلانہ حملہ ہے، مہنگائی کا سیلاب آنے والا ہے، عمر ایوب

    اسلام آباد : اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ بجٹ عوام پر قاتلانہ حملہ ہے، مہنگائی کا سیلاب آنےوالا ہے، جس سے عوام مزید مشکلات کا شکار ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت نے امریکا کے خلاف جو قرارداد پیش کی، اپوزیشن کےساتھ شیئر نہیں کی، اگروہ قرارداد شیئرکرتے تو ان کا جھوٹ سامنے آجاتا۔

    بجٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کل جوبجٹ پاس کرایاگیا یہ عوام پرقاتلانہ حملہ ہے، شہباز شریف نے تسلیم کیا بجٹ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے۔

    اپوزیشن لیڈر نے خبردار کیا کہ مہنگائی کا سیلاب آنے والا ہے، بجٹ سے عوام مزید مشکلات کا شکار ہوں گے۔

    انھوں نے بتایا کہ حکومت بوکھلاہٹ کاشکارہے ، 400ارب روپےکی گندم ڈیل کرکے امپورٹ کی گئی، کاشتکاروں نےاپنی گندم کوڑیوں کےدام بیچی، حکومت کہہ رہی ہےہم گندم ایکسپورٹ کریں گے۔

    قائد حزب اختلاف نے کہا کہ اب حکومت نے کہا گندم ایکسپورٹ کریں گے، گندم ایکسپورٹ میں اب مزید کمیشن کمایا جائے گا۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ امریکی قرارداد متفقہ طور پر پاس ہوئی، امریکا نے ڈونلڈ لو کے ذریعے پاکستان میں مداخلت کی۔

    پنجاب اسمبلی میں ارکان کی معطلی پر ان کا کہنا تھا کہ مریم نوازکی تقریرکیخلاف اپوزیشن نےاحتجاج کیاجوجمہوری حق تھا ، ارکان کا داخلہ بند کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔