Author: فائزہ شاہ

  • کراچی میں موسلادھار بارش، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خوشخبری سنادی

    کراچی میں موسلادھار بارش، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خوشخبری سنادی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے شدید گرمی سے پریشان کراچی والوں کو موسلادھار بارش کی خوشخبری سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بحیرہ عرب،خلیج بنگال سےمون سون ہوائیں مشرقی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، ہوا کا کم دباؤ سسٹم اس وقت بھارتی گجرات کے جنوب میں ہے۔

    محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں کل سے یکم جولائی تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے دیگرشہروں میں بھی تیزہوائیں چلنے اور بارش کا امکان ہے۔

    کراچی،حیدرآباد،مٹھی ودیگرشہروں میں موسلادھاربارش ہوسکتی ہے اور تیز ہواؤں کے باعث گرمی کی شدت میں کمی ہوگی۔

    یاد رہے پی ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں سےمتعلق ایڈوائزری جاری کردی ہے، جس میں کہا ہے کہ جولائی کے پہلے ہفتے سے مون سون بارشوں کاسلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

    پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ شہر قائد سمیت سندھ کے کچھ اضلاع میں معمول سےزیادہ بارشیں متوقع ہیں، جولائی کے پہلے ہفتے 30 سے 50 ملی میٹر، دوسرے ہفتے میں 35 سے 75 ملی میٹر، تیسرےہفتے میں 25 سے 35 ملی میٹر اور چوتھے ہفتے میں 45 سے 75 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے۔

  • آئی ایم ایف کی تجویز مسترد : پاکستانی عوام کے لیے بڑی خبر

    آئی ایم ایف کی تجویز مسترد : پاکستانی عوام کے لیے بڑی خبر

    اسلام آباد: بجٹ میں پٹرول اور ڈیزل پر 30 روپے کاربن لیوی لگانے کے حوالے سے بڑی خبر آگئی، پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات آج کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی حکومت نے آئی ایم ایف کی بجٹ میں پٹرول اور ڈیزل پرتیس روپے کاربن لیوی لگانے کی تجویز مسترد کردی۔

    ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے وزیراعظم شہباز شریف نے کاربن ٹیکس لگانے کی مخالفت کی ہے۔

    پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات آج کا امکان ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب خان چین سےآن لائن شرکت کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کاربن پالیسی لائی جائے گی، پالیسی میں صنعتوں کیلئے خصوصی اقدامات تجویزکیے جائیں گے، کاربن پیدا کرنے والی صنعتوں کوآگاہی فراہم کی جائے گی۔

    یاد رہے اس حوالے سے نمائندہ اے آر وائی شعیب نظامی نے پروگرام خبر میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اس وقت پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی فی لیٹر 60 روپے عائد ہے، جو وفاقی حکومت وصول کررہی ہیں، اب کاربن ٹیکس کی تجویز بھی سامنے آئی ہیں، اگر پیٹرول پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوتا ہے تو اس کا 57.5 فیصد صوبوں کو چلا جائے گا۔

    شعیب نظامی کا کہنا تھا کہ اس وقت پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی فی لیٹر 60 روپے عائد ہے، جو وفاقی حکومت وصول کررہی ہیں، اگر پیٹرول پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوتا ہے تو اس کا 57.5 فیصد صوبوں کو چلا جائے گا۔

    انھوں نے کہا تھا کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کاربن ٹیکس لگاتی ہیں تو پیٹرول کی قیمت میں 20 سے 30 روپے کا اضافہ متوقع ہے لیکن اس کے لیے قانون سازی کرنا پڑے گی یا فوری طور پر جنرل سیلز ٹیکس عائد کرکے پیٹرول کی قیمت کو 300 سے اوپر لے جایا جاسکتا ہے، جو مہنگائی کا نیا طوفان لائے گا۔

  • پی ٹی آئی کا 8 جون کو روات کی بجائے سوات میں جلسہ کرنے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی کا 8 جون کو روات کی بجائے سوات میں جلسہ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : پی ٹی آئی نے 8 جون کو روات کی بجائے سوات میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کرلیا اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سے جلسے سے متعلق مشاورت مکمل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق 8 جون کو اسلام آباد جلسے سے متعلق پاکستان تحریک انصاف  کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں چیئرمین بیرسٹرگوہر، سیکریٹری جنرل و اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، علی امین گنڈا پور،اسدقیصر ،رؤف حسن ،فردوس شمیم سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ اسلام آباد انتظامیہ نے 8 جون کو روات کے مقام پر جلسے کی اجازت سے انکار کیا۔

    جس پر تحریک انصاف نے 8 جون کو روات کے مقام پرجلسہ نہ کرنے اور ضلعی انتظامیہ کا اجازت نامہ عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا۔

    تحریک انصاف نے روات میں جلسے کی اجازت نہ دینے کوبد نیتی قراردیتے ہوئے کہا پرامن جلسہ کرناہماراجمہوری اور آئینی حق ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے جلسے کو سبوتاز کرنے اور خلل ڈالنے کیلئے دوردرازمقام طےکیا، انتظامیہ ایف 9 پارک، پریڈ گراؤنڈ یا ترنول کےمقام پرجلسےکی اجازت دے۔

    تحریک انصاف  کی قیادت نے 8 جون کو روات کی بجائے سوات میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سے بھی جلسے سے متعلق مشاورت مکمل کرلی۔

    ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان نے کہا ہے کہ 8 جون کو سوات میں عظیم الشان جلسہ ہوگا، تحریک تحفظ آئین پاکستان کی پوری قیادت جلسےمیں شریک ہو گی۔

  • مولانا فضل الرحمان سے اتحاد : چیئرمین تحریک انصاف کا اہم بیان آگیا

    مولانا فضل الرحمان سے اتحاد : چیئرمین تحریک انصاف کا اہم بیان آگیا

    اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر کا مولانافضل الرحمان سے اتحاد کے حوالے اہم بیان سامنے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں پیشی پر چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیاسی انتقام میں ہم پر کیسز بنائے گئے، اس لئے ہمیں ریلیف مل رہا ہے۔

    مولانا فضل الرحمان سے اتحاد کے حوالے سے گوہر خان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ گفتگو جاری ہے، امید ہے مولانافضل الرحمان جلد ہمارے اتحاد کا حصہ بن جائیں گے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی ہی کریں گے، چھوڑ کر جانے والوں کی شمولیت اور عہدہ دینے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے خلاف تمام کیسز سیاسی نوعیت کے ہیں ، پرامن احتجاج کرنا ہر پاکستانی کا حق ہے، الزام لگایا گیا وردیاں پھاڑی گئیں، زیادتی تو ہمارے ساتھ ہوئی ہے، اسمبلی میں کہا تھا اس طرح سے پولیس کا مورال ڈاؤن ہوگا۔

    یاد رہے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا الگ بیانیہ ہے اس کو پی ٹی آئی سے نہ جوڑا جائے۔ تحریک انصاف سے اتحاد ہوتا ہے یا نہیں، یہ تب ہی پتہ چلے گا جب ہم آمنے سامنے بیٹھیں گے۔

  • حول میں کشمیریوں کے قتل عام کو 34 سال مکمل

    حول میں کشمیریوں کے قتل عام کو 34 سال مکمل

    حول میں کشمیریوں کے قتل عام کو 34 سال مکمل ہوگئے، قتل عام کے نتیجے میں 72 کشمیری شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق حول میں کشمیریوں کے قتل عام کو 34 سال مکمل ہوگئے، 21 مئی 1990 کو میر واعظ مولوی فاروق کو شہید کر دیا تھا، میر واعظ مولوی فاروق کو شہید کرنے کی خبر پھیلنے پر ہزاروں لوگ جنازے میں شرکت کے لئے سری نگر کے علاقے حول میں جمع ہوئے۔

    اسلامیہ کالج سری نگر پہنچے پر بھارتی سیکیورٹی فورسز نے جنازے پراندھا دھند فائر کھول دیا ، بھارتی فوج نے منصوبہ بندی کے تحت قتل عام سے قبل جنازہ گاہ کے اطراف سڑکیں بندکردی تھیں۔

    بھارتی فوج نے میت کو جنازہ گاہ پہنچنے سے روکنے کے لئے کندھا دینے والوں کو بھی نہ بخشا ، قتل عام کے نتیجے میں 72 کشمیری شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوئے۔

    دسمبر 2017 میں اسٹیٹ ہیومن رائٹس کمیشن نے حول قتل عام میں 15 سکیورٹی فورس کے اہلکاروں کو موردالزام ٹھہرایا، 34 سال گزرنے کے باجود قتلِ عام کے متاثرین انصاف کے منتظر ہیں جنازے پر اندھا دھند فائرنگ بھارتی جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے۔

  • صحافی تنظیموں  نے پنجاب حکومت کا ہتک عزت قانون مسترد کردیا

    صحافی تنظیموں نے پنجاب حکومت کا ہتک عزت قانون مسترد کردیا

    لاہور : پی ایف یو جے اور کے یوجے دستور نے پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والا ہتک عزت قانون کو مسترد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایف یو جے اور کےیوجےدستورنے پنجاب حکومت کاہتک عزت قانون مستردکردیا ، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کاہتک عزت قانون پر اظہارتشویش کرتے ہوئے کہا کہ سچ کہنے،دکھانےاورچھاپنےپریقین رکھتے ہیں۔

    اےایچ خانزادہ کاکہنا تھا کہ صحافیوں کی زبان بندی کیلئےپنجاب حکومت آمرانہ ڈگر پرچل پڑی، ہتک عزت قانون کی منظوری پنجاب حکومت کومہنگی پڑے گی۔

    پی ایف یوجے نے مزید کہا کہ حکومت آئین سےمتصادم بل میں صحافیوں کےتحفظات کوختم کرے۔

    کےیوجےدستور نے کہا کہ آمرانہ ادوارمیں بھی آزادی صحافت پرشب خون مارنےکی کوشش کی گئی . آزادی صحافت پرشب خون مارنےکی کوشش صحافیوں نےاتحادسےناکام بنائی، صحافی برادری ایسےکسی قانون کو تسلیم نہیں کرےگی۔

    خیال رہے گذشتہ روز پنجاب اسمبلی میں ہتک عزت بل دوہزارچوبیس کثرت رائے سے منظور کرتے ہوئے صحافیوں کا احتجاج مسترد کردیا گیا تھا.

    ایوان میں شدید ہنگامہ کے دوران اپوزیشن ارکان نے کالا قانون نامنظورکے نعرے لگائے اور بل کی کاپیاں پھاڑدیں، جس پر اجلاس پانچ منٹ کے لیے ملتوی کرنا پڑا۔

    اپوزیشن لیڈراحمدخان بھچر نے بل منظورکرنے کے بجائے کمیٹی کو بھیجنے کا مطالبہ کیا،صحافیوں نے پریس گیلری سےواک آؤٹ کرکےایوان کے باہراحتجاج کیا۔

    صحافی رہنماؤں نے کہا پنجاب حکومت نےدھوکا دیا،شب خون مارا،بل کیخلاف سارےصحافی ایک ہیں ملک بھرمیں احتجاج ہوگا۔

  • مسلم لیگ ن کا قائم مقام صدر کون ہوگا؟

    مسلم لیگ ن کا قائم مقام صدر کون ہوگا؟

    لاہور : مسلم لیگ ن کے قائم مقام صدر کا انتخاب آج کیا جائے گا اور جنرل کونسل کےاجلاس کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی اجلاس میں ہوگا ، اجلاس میں نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف شرکت کریں گے۔

    مریم نواز، حمزہ شہباز سمیت دیگر عہدیداران بھی شریک ہوں گے، اجلاس میں ن لیگ کے قائم مقام صدر کا انتخاب کیا جائے گا۔

    اجلاس میں نواز شریف کو قائم مقام پارٹی صدر نامزد کیا جائے گا ، سینئرارکان نوازشریف کانام تجویزاورارکان اسکی تائیدکریں گے۔

    اس سے قبل قائم مقام صدر کے لئے راجہ ظفرالحق،پرویزرشید،سرداریعقوب،راناثنا،احسن اقبال،سعدرفیق کےنام زیرغور تھا۔

    سینٹرل ورکنگ کمیٹی شہبازشریف کااستعفیٰ بھی منظورکرے گی اور پارٹی کے جنرل کونسل کے اجلاس کی حتمی تاریخ کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

    ن لیگ کے نئے صدر کا انتخاب28 مئی کو ہوگا ، ن لیگ کے آئین کے مطابق صدارت کاعہدہ خالی نہیں رکھاجا سکتا۔

    ن لیگی آئین کےتحت 10دن کیلئےقائم مقام صدر کا تقرر کیا جائے گا ،قائم مقام پارٹی صدرکیلئےسینٹرل ورکنگ کمیٹی منظوری دے گی۔

  • مقدمات کا سامنا کر کر کے تھک گئے ہیں، بہتر ہیں اب سزائیں دیں، شیخ رشید

    مقدمات کا سامنا کر کر کے تھک گئے ہیں، بہتر ہیں اب سزائیں دیں، شیخ رشید

    راولپنڈی:سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مقدمات کا سامنا کر کر کے تھک گئے ہیں، بہترہیں اب سزائیں دیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مقدمات کا سامنا کر کر کے تھک گئے ہیں، ہمارے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں، بہترہیں اب سزائیں دیں اورجان چھڑائیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت کاانجن دھواں دےرہاہے،30 جون سےسیاست میں بڑی تبدیلی آئے گی۔

    سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ 9مئی واقعے پر سب کہہ رہے کہ جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے، بینظیر بھٹو ٹھیک تھیں اس نے فوری ہمیں سزا دی۔

    انھوں نے بتایا کہ میراتعلق بانی پی ٹی آئی سے ہے، میں پی ٹی آئی میں شامل نہیں۔

    آزاد کشمیر میں ہونے والے احتجاج پر ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کیخلاف لوگ ایسے ہی نکلیں گے، جیسےکشمیر اورراولا کوٹ میں نکلے۔

    یاد رہے ساق وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ عوام صرف دو ماہ انتظار کریں، آج سے 2 ماہ کے لئے میں سیاست سے دور ہوں، اس 2 ماہ کے بعد دیکھوں گا سیاست کیا کروٹ بدلتی ہے۔

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ میرا بانی پی آئی آئی سے تعلق تھا اور تعلق ہے، میں حکومت سے اپیل کروں گا وہ اپنی چارپائی کے نیچے جھاڑو پھیرے۔

  • 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بڑا اعلان

    100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بڑا اعلان

    لاہور: 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بڑا اعلان کردیا گیا، جس سے انھیں بھاری بلوں سے نجات مل جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق یک طرف بجلی کے بلوں میں بے جا ٹیکسز کے باعث عوام کا زندہ رہنا اجیرن بنا دیا گیا ہے تو دوسری طرف سولر سسٹم بھی عوام کی پہنچ دور ہوتے جا رہے ہیں۔

    تاہم 100 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لئے اچھی خبر آگئی، اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے روشن گھرانہ پروگرام کے لئے فنڈز کی منظوری دے دی۔

    مزید پڑھیں : بجلی کے 100 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

    اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ 100یونٹ پرٹیکٹڈ صارفین کو سولر سسٹم دیا جائے گا۔

    گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی میں اسٹیٹ آف دی آرٹ کمپیوٹرلیب اور گاڑیوں کی ریٹرو ریفلکٹو نمبر پلیٹس کیلئے فنڈز منظور کرلیے گئے۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے5ماہ میں نمبر پلیٹس کا بیک لاگ ختم کرنے کا حکم دے دیا اور انٹرنیشنل انڈر گریجویٹ سکالرشپ اور لوکل سکالرشپ پروگرام کی اصولی منظوری بھی دی۔

    اس کے علاوہ چولستا ن میں 2500 قبل مسیح کےگنویری والہ گاؤں آرکیالوجی ایکسی ویشن کیلئے 20ملین فنڈزکی منظور کئے گئے۔

  • گندم اسکینڈل : انکوائری کمیٹی کی رپورٹ آج وزیراعظم کو  پیش کیے جانے کا امکان

    گندم اسکینڈل : انکوائری کمیٹی کی رپورٹ آج وزیراعظم کو پیش کیے جانے کا امکان

    اسلام آباد : گندم اسکینڈل پر انکوائری کمیٹی کی رپورٹ آج وزیراعظم کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گندم درآمد تحقیقات کے لئے بنائی گئی انکوائری کمیٹی کا اجلاس آج بھی ہوگا۔

    گزشتہ روز اجلاس میں دستاویزات اوراعداد و شمارکا جائزہ لیاگیا تاہم اجلاس میں کسی حکومتی، سیاسی یاسرکاری شخصیت کو طلب نہیں کیا گیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ ابھی تکمیل کے مراحل میں ہے، رپورٹ مکمل ہونے پر وزیراعظم کو آج پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

    یاد رہے گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات میں نئے حقائق سامنے آئے تھے، جن کے مطابق پنجاب حکومت کے منع کرنے کے باوجود وفاق نے ساڑھے 8 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کی۔

    مزید پڑھیں : گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات میں نئے حقائق سامنے آگئے

    26 لاکھ ٹن گندم امپورٹ پر پنجاب نے سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی کو امپورٹ روکنے کا خط لکھا تھا۔ 25 مارچ 2024 کو سیکرٹری فوڈ پنجاب کی جانب سے لکھے گئے خط کی کاپی سامنے آئی ہے۔

    سیکرٹری فوڈ پنجاب نے خط میں لکھا تھا کہ اب تک ساڑھے 34 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کی جا چکی ہے، پنجاب میں پیدواری رقبہ ایک کروڑ 60 لاکھ ایکڑ سے بڑھ کر ایک کروڑ 74 لاکھ ایکڑ ہوگیا ہے جبکہ گندم کی پیداوار 2 کروڑ 13 لاکھ سے بڑھ کر 2 کروڑ 42 لاکھ ٹن متوقع ہے۔

    خط میں لکھا گیا تھا کہ امپورٹ جاری رہی تو نہ صرف مارکیٹ میں گندم سر پلس ہوگی بلکہ کسان بھی متاثر ہوگا، صوبے میں گزشتہ برس 40 لاکھ ٹن گندم خریداری کی گئی، مارکیٹ میں امپورٹڈ گندم کی موجودگی سے گندم کی ریلیز محض 18 لاکھ ٹن ہو سکی۔

    خط کے مطابق پنجاب کے پاس 22 لاکھ ٹن گندم کا ذخیرہ موجود ہے، صوبائی حکومت کے پاس موجود اسٹاک کی مالیت 80 ارب ہے جس پر سود دینا ہے۔

    اس سے قبل سابق نگراں وزیر فوڈ سکیورٹی ڈاکٹر کوثر نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں انکشاف کیا کہ گندم درآمد کی سمری میرے وزیر بننے سے پہلے جا چکی تھی، سمری بھیجی گئی کہ 5 لاکھ یا 1 ملین ٹن تک گندم درآمد کی جائے لیکن جب مجھے معلوم ہوا تو میں نے رائے دی کہ ابھی ہمارے پاس گندم کے وافر ذخائر ہیں لہٰذا گندم منگوانے کی ضرورت نہیں۔

    ڈاکٹر کوثر نے بتایا کہ ویٹ بورڈ اجلاس میں میں نے تاریخ دی کہ اس تاریخ کے بعد گندم کا کوئی جہاز نہ آئے، اس تاریخ کے بعد جو کچھ ہوتا رہا علم نہیں اور نہ ہی میرا کردار تھا، ای سی سی میں معاملہ ڈسکس ہوا تو انہوں نے کہا کہ نجی سیکٹر کو امپورٹ کا کہا جائے جب ای سی سی نے اجازت دے دی تو پھر کیا کچھ ہوتا رہا اس کا مجھے علم نہیں ہے۔

    انٹرویو میں سابق نگراں وزیر نے بتایا کہ نگراں سیٹ اپ سے پہلے سمری جاچکی تھی لیکن اگر بعد میں درآمد کو بڑھایا گیا تو ہمیں بتاتے تو روک سکتے تھے، گندم درآمد کے وقت کیپٹن (ر) محمد محمود ہی سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی تھے اور مجھ سے پہلے موجود تھے۔

    ڈاکٹر کوثر نے کہا کہ گندم امپورٹ کا معاملہ پہلے کابینہ اور پھر ای سی سی سے منظور ہوا، ای سی سی میں اصل کردار خزانہ اور وزارت تجارت کا ہوتاہے، میں نے ستمبر اکتوبر 2023 کو بتا دیا تھا ہمارے پاس گندم کے ذخائر موجود ہیں، ڈائریکٹوریٹ پلانٹ پروڈکشن امپورٹ ایکسپورٹ کے پرمٹ دیتاہے وہاں بھی گڑبڑ ہے۔