Author: فائزہ شاہ

  • بشریٰ بی بی کے سیل میں چوہوں کی موجودگی، بہن کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

    بشریٰ بی بی کے سیل میں چوہوں کی موجودگی، بہن کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ مریم ریاض وٹو نے دعویٰ کیا ہے کہ بشریٰ بی بی کو جیل میں غیر قانونی اور ناروا سلوک کا سامنا ہے، ان کے جیل کے سیل چوہے گھوم رہے ہوتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ مریم ریاض وٹو نے دعویٰ کیا ہے کہ بشریٰ بی بی کو جیل میں غیر قانونی اور ناروا سلوک کا سامنا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی اہلیہ کی ہمشیرہ مریم ریاض وٹو نے اے آر وائی نیوز کے نجی پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کا مورال ڈاؤن نہیں ہے مگر ان کی صحت تیزی سے متاثر ہو رہی ہے، ایک ماہ بعد ملاقات کی اجازت ملی جبکہ ملاقات کے لیے انہیں بھوک ہڑتال کرنی پڑی۔

    ان کا کہنا تھا کہ لاہور سے فیملی جب ملاقات کے لیے جاتی ہے تو ایک ایک گھنٹہ باہر کھڑا رکھا جاتا ہے، یہاں تک کہ بانی پی ٹی آئی سے بھی ملاقات نہیں کرائی گئی۔

    مریم ریاض وٹو نے انکشاف کیا کہ بشریٰ بی بی کے جیل سیل کی چھت ٹپک رہی ہے، الیکٹرک بورڈ میں کرنٹ آ رہا تھا اور سیل میں چوہے گھومتے رہتے ہیں، ایک موقع پر دو دن تک کمرے کی بجلی بھی بند رکھی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ بہن کے خلاف مقدمات میں ضمانتیں نہیں ہو رہیں، ان کے ساتھ غیر قانونی سلوک ناقابل قبول ہے، وہ بہت کمزور ہو گئی ہیں اور اب تک ان کا تقریباً 15 کلو وزن کم ہو چکا ہے۔

  • سعودی عرب نے عمرے کے خواہشمند افراد کی بڑی مشکل آسان کردی

    سعودی عرب نے عمرے کے خواہشمند افراد کی بڑی مشکل آسان کردی

    ریاض : سعودی عرب نے عمرے کے خواہشمند افراد کی بڑی مشکل آسان کردی ، جس کے بعد اب عمرہ کیلئے ویزاحاصل کرنا پہلے سے زیادہ آسان ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے بیرون ملک مقیم مسلمانوں کے لیے عمرہ ویزا اور سروسز کی بکنگ کو مزید آسان بنانے کے لیے ’’نسک عمرہ‘‘ کے نام سے نیا ڈیجیٹل پلیٹ فارم لانچ کر دیا ہے۔

    وزارت حج و عمرہ نے بتایا کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے زائرین بغیر کسی ایجنٹ یا ثالث کے براہِ راست ویزا کے لیے درخواست دے سکیں گے اور رہائش، ٹرانسپورٹ اور ٹورز جیسی سہولیات بھی آن لائن بک کر سکیں گے۔

    زائرین چاہیں تو مربوط پیکجز کا انتخاب کر سکتے ہیں یا پھر علیحدہ علیحدہ خدمات بک کرنے کا اختیار بھی موجود ہے۔ اس کے لیے ویب سائٹ https://umrah.nusuk.sa/
    کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    مزید پڑھیں : عمرہ زائرین کے لیے اہم ہدایت جاری

    ’’نسک عمرہ‘‘ پلیٹ فارم کا مقصد موجودہ چینلز مثلاً منظور شدہ ٹریول ایجنٹس کے ساتھ ساتھ ایک نیا اور آسان آپشن فراہم کرنا ہے۔

    یہ اقدام سعودی عرب کے ویژن 2030 کا حصہ ہے جس کے تحت زیادہ سے زیادہ مسلمانوں کو خوش آمدید کہنا اور حج و عمرہ کی خدمات کے معیار کو بہتر بنا کر زائرین کے مجموعی تجربے کو بہتر بنانا شامل ہے۔

  • شناختی کارڈ پر والد یا والدہ کا نام درست کرانے کا  طریقہ کار سامنے آگیا

    شناختی کارڈ پر والد یا والدہ کا نام درست کرانے کا طریقہ کار سامنے آگیا

    اسلام آباد : شناختی کارڈ پر والد یا والدہ کا نام درست کرانے کا طریقہ کار سامنے آگیا ، اس کے لئے کیا کیا دستاویزات درکار ہوں گی؟

    تفصیلات کے مطابق نادرا (نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی) نے شہریوں کی سہولت کے لیے کمپیوٹرائزڈ نیشنل آئیڈنٹیٹی کارڈ (CNIC) پر والد یا والدہ کے نام کی درستی کے لیے واضح اور مرحلہ وار طریقہ کار جاری کردیا ہے۔

    نادرا شاختی کارڈ، ب فارم، فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکٹ سے متعلق معلومات

    ترجمان نے بتایا کہ شہری اپنے قریبی نادرا رجسٹریشن سینٹر (NRC) جا کر یہ سہولت حاصل کرسکتے ہیں، مرکز پر بایومیٹرک تصدیق کے بعد اصلاحی درخواست وصول کی جاتی ہے، جس میں درست اور غلط نام واضح طور پر درج کرنا لازمی ہے۔ افسر کی جانب سے معلومات کی تصدیق کے بعد شہری کو نیا فوٹو اور دستخط فراہم کرنا پڑ سکتے ہیں۔

    حکام کا کہنا تھا کہ درخواست جمع کرانے کے بعد مقررہ فیس (معمولی یا فوری) وصول کی جاتی ہے اور درخواست گزار کو ایک ٹریکنگ سلپ دی جاتی ہے، جس کے ذریعے کارڈ کی تازہ ترین صورتحال معلوم کی جاسکتی ہے۔ مقررہ مدت کے بعد درست شدہ CNIC مرکز سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

    اہم شرائط

    اگر والد یا والدہ حیات ہیں تو ان کی بایومیٹرک تصدیق لازمی ہوگی۔

    اگر والدین میں سے کوئی ایک یا دونوں وفات پاچکے ہوں تو درست ریکارڈ رکھنے والے کسی بھی بھائی یا بہن کی بایومیٹرک شہادت درکار ہوگی۔

    والدین کے انتقال کی صورت میں دو بہن بھائیوں کی گواہی لازمی ہوگی۔

    نادرا حکام کے مطابق یہ نیا طریقہ کار شہریوں کو سہولت فراہم کرنے اور شناختی کارڈ کے ریکارڈ کو زیادہ مستند بنانے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

    NADRA- CNIC, NICOP, FRC News from Pakistan

  • بھارتی گجرات میں بھوک اور قرض سے تنگ ایک خاندان نے اجتماعی خودکشی کرلی

    بھارتی گجرات میں بھوک اور قرض سے تنگ ایک خاندان نے اجتماعی خودکشی کرلی

    گجرات : مودی راج کے گجرات میں بھوک و قرض سے تنگ ایک خاندان نے اجتماعی خودکشی کرلی، گھر کا واحد کفیل بھاری قرض کے بوجھ تلے دبا ہوا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق مودی کا چوتھی بڑی معیشت کا فریب بے نقاب ہوگیا، عوام بھوک اور قرض سے خود کشی کرنے پر مجبور ہیں۔

    مودی راج کے گجرات میں بھوک اور قرض سے تنگ ایک خاندان نے اجتماعی خودکشی کرلی۔

    این ڈی ٹی وی نے بتایا کہ بیس جولائی کواحمد آباد میں میاں بیوی اورتین بچوں کی لاشیں گھر سے برآمد کی گئیں۔

    والدین نے مبینہ طور پر دو بیٹیوں اور ایک بیٹے کو زہر دے کر خودکشی کر لی، گھر کا واحد کفیل آٹو رکشہ چلا تاتھا اور بھاری قرض کے بوجھ تلے دبا ہوا تھا۔

    بھارت بھر میں بڑھتے ہوئے خودکشی کے واقعات مودی سرکار کے معاشی ماڈل کی ناکامی کا ثبوت ہے۔

    بھارت میں تین سال کے دوران 1866 افراد نے خودکشی کی، جن میں انیس فیصد مالی دباؤ اور غربت کا شکار تھے۔

  • تالاب میں ڈوب کرایک ہی خاندان کی 4 معصوم  بچیاں جاں بحق

    تالاب میں ڈوب کرایک ہی خاندان کی 4 معصوم بچیاں جاں بحق

    لاڑکانہ : باڈہ کے قریبی گاؤں صاحب خان ملانو میں تالاب میں ڈوب کرایک ہی خاندان کی چار بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے علاقے باڈہ کے قریب گاؤں صاحب خان ملانو میں ایک المناک واقعہ پیش آیا، جہاں تالاب میں نہاتے ہوئے چار معصوم بچیاں ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں ، چاروں بچیاں آپس میں کزنز تھیں۔

    پولیس نے بتایا 3 اور 4 سالہ بشرا اور حمیرا تالاب میں ڈوبیں، جس کے بعد 7 سالہ آمنہ اور غلام فاطمہ نے انہیں بچانے کی کوشش کی لیکن وہ بھی ڈوب گئیں۔

    علاقہ مکینوں نے بتایا کہ تین سال کی بشرا، چار سالی کی حمیرا، سات سال کی آمنہ اور غلام فاطمہ پاوں سلپ ہونے سے پانی میں جاگریں، ایک بچی کی لاش پانی میں تیرتی نظر آئی پھر دیگر کو تلاش کیا گیا تو وہ بھی پانی میں ڈوبی ہوئی تھیں۔

    لاشیں گاؤں پہنچی تو علاقے میں کہرام مچ گیا، اہلخانہ نے بچیوں کا پوسٹ مارٹم کرانے سے منع کر دیا تھا، بچیوں کی نمازہ جنازہ کے بعد تدفین کردی گئی۔

    لاشیں جب گاؤں واپس پہنچیں تو پورے علاقے میں کہرام مچ گیا، مرنے والی بچیوں کے لواحقین نے پوسٹ مارٹم سے انکار کیا ہے، بعد ازاں بچیوں کی نمازہ جنازہ کے بعد تدفین کردی گئی تاہم یہ سانحہ پورے علاقے میں غم اور صدمے کی لہر دوڑا گیا ہے۔

    دوسری جانب شکارپور میں ٹاروپور کے علاقے کے رہائشی 2 بھائی سندھ کینال میں ڈوب گئے،پولیس نے بتایا کہ جاں بحق بھائیوں کی شناخت علی رضا اور خیر محمد سنجرانی کے ناموں سے ہوئی، کینال میں نہاتے ہوئے ایک بھی ڈوبا تو اسے دوسرے بھائی نے بچانے کی کوشش کی۔

  • حکومت عوام سے  پٹرول کے فی لیٹر پر کتنا ٹیکس وصول کر رہی ہے؟

    حکومت عوام سے پٹرول کے فی لیٹر پر کتنا ٹیکس وصول کر رہی ہے؟

    اسلام آباد : حکومت کی جانب سے پیٹرول پر ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی مد میں عوام سے وصولی سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق عوام پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز ڈیوٹیز مارجنز کے بوجھ تلے دب گئے، پٹرولیم مصنوعات پر   ٹیکس اور دیگر وصولی سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔

    دستاویز میں بتایا کہ پٹرول پر فی لٹر ٹیکسز ڈیوٹیز کی مد میں عوام سے 101 روپے 49 پیسے وصول کئے جارہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل پرٹیکسز ڈیوٹیز کی مد میں عوام سے 95 روپے 74 پیسے وصول کئے جارہے ہیں۔

    دستاویز میں کہنا تھا کہ پٹرول پر لیوی کی شرح 75 روپے 52 پیسے فی لٹر ہے ، پیٹرول پر یکم جولائی سے 2 روپے 50 پیسے فی لٹر کلائمیٹ لیوی عائد کی گئی ہے۔

    دستاویز کے مطابق پیٹرول پر فی لٹر 6 روپے 98 پیسے فریٹ مارجن عائد ہے، پیٹرول پر تیل کمپنیوں کے مارجن کی شرح 7 روپے 87 پیسے فی لٹر اور پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 165 روپے 30 پیسے فی لٹر ہے جبکہ پیٹرول پر ڈیلرز مارجن کی مد میں 8 روپے 64 پیسے فی لٹر وصول کئے جارہے ہیں۔

    اسی طرح ڈیزل پر پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی مد میں 74 روپے 51 پیسے وصول کئے جارہے، ڈیزل پر بھی حکومت کی جانب سے 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ لیوی عائد کی گئِی ہے۔

    دستاویز میں مزید کہا گیا کہ ڈیزل پرفی لٹر 2 روپے 09 پیسے فریٹ چارجز وصول کئے جارہے ، ڈیزل پرتیل کمپنیوں کا مارجن 8روپے، ڈیلر مارجن 8 روپے 64 پیسےفی لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 177 روپے 24 پیسے فی لیٹر ہے۔

  • راولپنڈی : کمسن بچوں کو دودھ میں زہر دے کر قتل کرنے  والی ماں گرفتار

    راولپنڈی : کمسن بچوں کو دودھ میں زہر دے کر قتل کرنے والی ماں گرفتار

    راولپنڈی : کمسن بچوں کو دودھ میں زہر دے کر مارنے والی ماں کو گرفتار کرلیا گیا، گھریلو ناچاکی کی بنا پر ماں نے دودھ میں زہر ملا کر بچوں کو پلایا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں زہریلا دودھ پینے سے تین کمسن بہن بھائیوں کی ہلاکت کے واقعے میں پولیس نےمقتول تین بچوں کی ماں کو گرفتار کرلیا۔

    سی پی او راولپنڈی خالد محمود ہمدانی نے واقعے کا نوٹس لیا تھا، پولیس نے بتایا کہ گھریلو ناچاکی کی بنا پر ماں نے دودھ میں زہر ملا کر بچوں کو پلایا اور دودھ پلانے کے بعد ماں نے خودکشی کی کوشش کی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ شواہد ملنے پر مقتول بچوں کی ماں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مقتول بچوں میں  4 سالہ منسا، ڈھائی سالہ نوئیل اور 8 سالہ مرشبہ شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں : راولپنڈی میں مضرصحت دودھ پینے سے 3 بچے جاں بحق

    تھانہ بنی پولیس نے مقتول بچوں کے والد سالم پرویز کی درخواست پرمقدمہ درج کیا ، سالم پرویزنےگھریلوجھگڑےمیں اہلیہ پربچوں کو زہر دیکر قتل کرنے کا الزام عائد کیا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ تینوں بہن بھائیوں کی مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی ہے۔

  • سپریم کورٹ کے ججز کو بیرون ملک جانے کیلئے چیف جسٹس سے این او سی لینا ہوگا

    سپریم کورٹ کے ججز کو بیرون ملک جانے کیلئے چیف جسٹس سے این او سی لینا ہوگا

    اسلام آباد : سپریم کورٹ ججز ترمیمی آرڈر 2025 جاری کر دیا گیا ، جس کے تحت سپریم کورٹ کے ججز کو بیرون ملک جانے کیلئے چیف جسٹس سے این او سی لینا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق صدر آصف زرداری نے سپریم کورٹ ججز ترمیمی آرڈر 2025 جاری کر دیا، جس کے تحت چیف جسٹس کو ججز کی چھٹی منظور یا مسترد اورواپس بلانے کا اختیار ہوگا۔

    رجسٹرار سپریم کورٹ نے جنرل اسٹینڈنگ آرڈر جاری کردیا ہے ، جس میں ججز کی چھٹی، تعطیلات پر ضابطہ کار طے کیا گیا ہے۔

    ایس او پی میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس عوامی مفاد میں صوابدیدی اختیارات استعمال کریں گے، بیرون ملک سفر سے پہلے چیف جسٹس سے این او سی لینا ضروری ہوگا۔

    ایس او پی میں ہر قسم کی چھٹی کے لیے پیشگی منظوری اور معقول وجہ دینا لازم قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ججز کو چھٹی کے دوران موجودہ پتہ اور رابطہ تفصیل فراہم کرنا ہوگی۔

    ایس او پی کے مطابق صرف سرکاری دوروں کے لیے وزارت خارجہ کو پروٹوکول کی درخواست دی جائے گی۔

  • پی ٹی آئی نے 3سال میں 54 لاکھ نوکریاں دیں، سابق وزیر خزانہ کا دعویٰ

    پی ٹی آئی نے 3سال میں 54 لاکھ نوکریاں دیں، سابق وزیر خزانہ کا دعویٰ

    اسلام آباد : سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے دعویٰ کیا ہے کہپی ٹی آئی نے 3سال میں 54 لاکھ نوکریاں دیں، یقین نہیں آتا تو پی ڈی ایم حکومت کی رپورٹ دیکھ لیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک سیاسی دندل کے اندر پھنسا ہوا ہے، تمام لیڈرملک کو سیاسی استحکام کی طرف لےکر آئیں۔

    سابق وزیر کا کہنا تھا کہ سب سے بڑی سیاسی جماعت تحریک انصاف ہے، پی ٹی آئی کےساتھ بیٹھیں اورایک مشترکہ ایجنڈا بنائیں، ملک کوسیاسی بحران سے کیسے نکالنا ہے اس کی طرف جائیں۔

    انھوں نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کے ابتدائی تین سال میں چون لاکھ روزگار کے مواقع پیدا کیے، یقین نہیں آتا تو پی ڈی ایم حکومت کی رپورٹ دیکھ لیں، چھے فیصد سے معیشت کی ترقی ہورہی تھی، پچھلے تین سال میں یہ اوسطاً ایک اعشاریہ چھے فیصد ہوگئی ہے۔

    سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ الحمدللہ ہماری افواج نے ٹھوک کر بھارت کو جواب دیا، جو طاقتور ہے اس سے حکومت پیسہ نہیں نکلواسکی۔

    بجٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس بجٹ میں بھی بڑے جاگیرداروں پر کوئی ٹیکس نہیں لگا، میوزیکل چیئرچلتی رہی تو عوام کو کچھ نہیں ملے گا۔

  • ثنا یوسف کا قتل:  ذمہ دار کون؟  (آڈیو بلاگ)

    ثنا یوسف کا قتل: ذمہ دار کون؟ (آڈیو بلاگ)

    حالیہ دنوں میں ثنا یوسف کے قتل کا واقعہ نہ صرف ایک افسوسناک سانحہ ہے بلکہ یہ ہمارے معاشرتی رویوں، والدین کی تربیت کے انداز اور سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے منفی اثرات پر کئی سوالات اٹھاتا ہے۔

    ایک کم عمر لڑکی کی جان کا ضیاع محض ذاتی جذبات یا ذاتی فیصلوں کا نتیجہ نہیں بلکہ یہ ہمارے معاشرے کی اجتماعی ناکامی کا عکس ہے،جہاں والدین بچوں کے جذبات کو سمجھنے میں ناکام رہتے ہیں، وہیں سوشل میڈیا کا غیر محتاط استعمال نوجوانوں کی ذہنی حالت کو بگاڑ رہا ہے۔

    پاکستان اور دنیا بھر سے آڈیو خبریں ARY Podcast

    یہ آڈیو بلاگ بلاگر کے خیالات اور رائے پر مبنی ہے، جس سے ادارے کا متّفق ہونا ضروری نہیں ہے۔