Author: فائزہ شاہ

  • چیئرمین پی ٹی آئی کا ہر ہفتے کے روز بیٹوں سے بات کرانے کیلئے عدالت سے رجوع

    چیئرمین پی ٹی آئی کا ہر ہفتے کے روز بیٹوں سے بات کرانے کیلئے عدالت سے رجوع

    اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی نے ہر ہفتہ کے روز بیٹوں سے بات کرانے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا، جس میں کہا ہے کہ بیٹوں سلمان اور قاسم سے چیئرمین پی ٹی آئی کا بات کرناحق ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی نے ہر ہفتہ کے روز بیٹوں سے بات کرانے کیلئے درخواست دائر کردی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست شیراز احمد رانجھا ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا کہ عدالت نے21 اکتوبر کو چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے کا حکم دیا، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ نے واٹس ایپ پر چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرائی۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ ہر ہفتہ کےروز چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے کا حکم دیاجائے، بیٹوں سلمان اور قاسم سے چیئرمین پی ٹی آئی کا بات کرناحق ہے۔

    آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدم دستیابی کے باعث تاحال درخواست پرکارروائی نہ ہوسکی۔

  • استحکام پاکستان پارٹی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لئے تیار

    استحکام پاکستان پارٹی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لئے تیار

    لاہور : استحکام پاکستان پارٹی کا 28 اکتوبر سے 9 دسمبر تک جلسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا، کل خانیوال کے جہانیاں اسٹیڈیم میں سیاسی طاقت کامظاہر ہ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی سیاسی طاقت کا مظاہر ہ کرنے کے لئے تیار ہیں ، استحکام پاکستان پارٹی کا 28 اکتوبر سے 9 دسمبر تک جلسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

    آئی پی پی کل خانیوال کے جہانیاں اسٹیڈیم میں سیاسی طاقت کامظاہر ہ کرے گی ، جہاں جہانگیر ترین، عبدالعلیم خان،فردوس عاشق،عون چوہدری ودیگر جلسے سے خطاب کریں گے۔

    استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے پہلے مرحلے میں 9اضلاع میں جلسے ہوں گے ، 3 نومبر کو حافظ آباد ، 9 نومبر کو نارووال میں جلسہ کرے گی۔

    اس کے علاوہ 12نومبر کو لیہ اور 17نومبر کو قصور , 20نومبر گوجرانوالہ، 24نومبر جھنگ میں سیاسی میدان لگائے گی جبکہ 2دسمبر کو ساہیوال ،9دسمبر کو فیصل آباد میں جلسے ہوں گے۔

    دوسرے مرحلے میں ملتان، راولپنڈی، شیخوپورہ، سیالکوٹ اور بہاولپور میں جلسے منعقد کئے جائیں گے۔

  • حکومت نے فیض آباد دھرنے کے ذمہ داران کے تعین کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی

    حکومت نے فیض آباد دھرنے کے ذمہ داران کے تعین کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنے کے ذمہ داران کے تعین کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی ، کمیٹی طے شدہ ٹی اوآرز کے تحت انکوائری کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق فیض آباد دھرنا کیس میں اٹارنی جنرل نے عملدرآمد رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ، جس میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت نےفیض آباددھرنےکےذمہ داران کےتعین کیلئےفیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی ہے۔

    رپورٹ میں کہنا تھا کہ قائم فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی میں ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ، دفاع ، ڈائریکٹر آئی ایس آئی شامل ہیں ، 6فروری 2019کےفیصلےپر عملدرآمد کیلئےکمیٹی تشکیل دی گئی ہے، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی طےشدہ ٹی اوآر ز کے تحت انکوائری کرےگی۔

    یاد رہے گذشتہ روز پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) اور الیکشن کمیشن نے فیض آباد دھرنا عملدرآمد کیس میں جواب سپریم کورٹ میں جمع کروایا تھا۔

    الیکشن کمیشن نے رپورٹ میں کہا تھا کہ تحریک لبیک کےریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر وزارت داخلہ سےرپورٹ مانگی ، وزارت داخلہ رپورٹ کے مطابق تحریک لبیک ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث نہیں، ٹی ایل پی کے فنڈنگ ذرائع کا بھی جائزہ لیا گیا، تحریک لبیک کو 15لاکھ ممنوعہ ذرائع سےموصول ہوئے، تحریک لبیک پارٹی کیلئے 15 لاکھ روپے کی فنڈنگ آٹے میں نمک کے برابر ہے۔

    پیمرا نے اپنے جواب میں عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے تمام احکامات پر من و عن عمل کر چکے، تمام ٹی وی چینلز کو مذہبی معاملات نشر کرنے پر احتیاط برتنے کی ہدایت کی تھی، فیض آباد آپریشن کے دوران بھی ٹی وی چینلز کو لائیو کوریج سے منع کیا تھا۔

  • فلسطین میں اب مزید ظلم برداشت نہیں کرسکتے،  سعودی عرب کا اسرائیل کو دو ٹوک پیغام

    فلسطین میں اب مزید ظلم برداشت نہیں کرسکتے، سعودی عرب کا اسرائیل کو دو ٹوک پیغام

    نیویارک : سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے دو ٹوک پیغام میں کہا ہے کہ فلسطین میں اب مزیدظلم برداشت نہیں کرسکتے، اسرائیل جنگ فوری بنداورغزہ کا محاصرہ ختم کرے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور ناکہ بندی اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عرب رہنما سلامتی کونسل میں متفقہ پیغام کیساتھ آئے ہیں، فلسطین میں اب مزیدظلم برداشت نہیں کرسکتے، فلسطین میں تمام شہری تحفظ کےمستحق ہیں۔

    سعودی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل فوری جنگ بندی کرےاورغزہ کامحاصرہ ختم کرے، جنگ بندی اس وقت خطے کیلئے ضروری ہے، غزہ میں مایوس کن صورتحال ہےانسانی تباہی دنیاکےسامنےہے، جنگ بندی ہوگی تودیگرمسائل بھی حل ہوسکتےہیں۔

    فیصل بن فرحان نے کہا کہ سلامتی کونسل فلسطینی جانوں کےضیاع پرمطمئن ہے اور بین الاقوامی امن وسلامتی برقراررکھنے سے قاصرہے، بحران کو حل کرنے کیلئے کسی قرارداد تک پہنچنے میں دیرہوچکی۔

    انھوں نے روز دیا کہ فلسطین کےمسئلےپردہائیوں سےسلامتی کونسل کی خاموشی ناقابل قبول ہے اسرائیل حماس تنازع کافوری حل چاہتے ہیں، اگرہم اس میں ناکام ہوئےتوخطےکاامن متاثر ہوگا۔

    سعودی وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ امن قائم کیلئے کام کرنا ہوگا اور عرب ممالک اس بحران کے حل کیلئے تیار ہیں۔

  • اسرائیل حماس جنگ : کینیڈین وزیراعظم  جسٹن ٹروڈو نے بڑا اعلان کردیا

    اسرائیل حماس جنگ : کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بڑا اعلان کردیا

    اونٹاریو: کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے غزہ کیلئے 10 ملین ڈالر دینے کااعلان کرتے ہوئے فوری انسانی ہمدردی کی راہداری کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کینیڈا نے غزہ کیلئے 10 ملین ڈالر دینے کا اعلان کردیا، ۔کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے غزہ میں فوری راہداری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں بلا روک ٹوک انسانی ہمدردی کی رسائی دی جائے۔

    جسٹن ٹروڈو نے متاثرہ علاقے میں امداد کی منتقلی نہ ہونے پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا محصورعلاقےمیں انسانی بحران پر گہری تشویش ہے، امداد سامان نہ پہنچنا مطلب ہمارے سفارتکاری ناکام ہوگئی ۔

    غزہ میں ہر گزرتے دن کے ساتھ حالات سنگین ہوتے جارہے ہیں ، غزہ کے شہریوں تک خوراک، ایندھن اور پانی جیسی ضروری امداد پہنچائی جائے۔

  • پاکستان کا  عالمی برادری سے اسرائیل کے  غیر انسانی حملوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ

    پاکستان کا عالمی برادری سے اسرائیل کے غیر انسانی حملوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ

    اسلام آباد : پاکستان نے عالمی برادری سے اسرائیل کے غیر انسانی حملوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین پراسرائیل کے بے رحمانہ حملے قابل مذمت ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطین پر اسرائیلی بے رحمانہ حملوں کی مذمت کرتا ہے، غزہ پر پابندیوں اور غیر انسانی سلوک قابل مذمت ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں حملے اور پابندیاں عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پاکستان کا مطالبہ ہے پابندیاں اٹھا کر فلسطینیوں کاحق خود ارادیت تسلیم کیا جائے۔

    پاکستان نے عالمی برادری سے اسرائیلی غیر انسانی حملوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری پاکستان کیساتھ ملکرغزہ میں سیز فائر پر کام کرے۔

    ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان نے غزہ میں فلسطینیوں پر غیر انسانی بمباری کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے اسرائیل عرب لیگ کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرے گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطینوں کے خلاف اسرائیل امتیازی سلوک برت رہا ہے، پاکستان فلسطین کاز کے مضبوط حامی ہیں، وفاقی کابینہ نے بھی اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے۔

  • ہیتھرو ایئرپورٹ پر پاکستانی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے الوداعی ملاقات پر سوال اٹھ گئے

    ہیتھرو ایئرپورٹ پر پاکستانی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے الوداعی ملاقات پر سوال اٹھ گئے

    لندن : ہیتھرو ائیرپورٹ پر نگران حکومت میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کی سزا یافتہ نواز شریف سے ملاقات پر سوال اٹھ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے وطن واپسی کا سفرشروع کردیا ، سعودی عرب روانگی کیلئے نوازشریف لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پہنچے۔

    نواز شریف جب اپنی رہائشگاہ ایون فیلڈ سے نکلے تو ن لیگی کارکنوں نے انہیں رخصت کیا۔

    برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نواز شریف کو رخصت کرنے ہیتھرو ائیر پورٹ آئے اور الوداعی ملاقات کی ، نگران حکومت میں پاکستانی ہائی کمشنر کی سزا یافتہ نواز شریف سے ملاقات پر سوال اٹھ گئے۔

    نوازشریف سعودی عرب میں قیام کے بعد دبئی جائیں گے اور وہاں سے چار سال بعد اکیس اکتوبر کو خصوصی طیارے سے پاکستان کےلیے اڑان بھریں گے۔

    خیال رہے نواز شریف دو ہزار انیس میں جیل سے علاج کابول کرلندن گئے تھے۔

    مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام پریشان ، نوجوان ،مزدور،دہاڑی دار بیروزگارہے، اسی لئے نوازشریف واپس آرہا ہے، نواز شریف قوم کو پھر اچھے دن دکھائے گا۔

  • پاکستان نژاد اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر غزہ میں  پھنسے رشتہ داروں کیلئے پریشان

    پاکستان نژاد اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر غزہ میں پھنسے رشتہ داروں کیلئے پریشان

    پاکستان نژاد اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف غزہ میں پھنسے رشتہ داروں کیلئے پریشان ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ڈر ہے کہ اسرائیل غزہ کو مکمل ختم کرنے جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے پاکستانی نژاد فرسٹ منسٹرحمزہ یوسف کی اہلیہ غزہ میں اپنے رشتہ داروں سمیت پھنس گئیں، حمزہ یوسف کی اہلیہ نادیہ کا تعلق فلسطینی خاندان سے ہے۔

    حمزہ یوسف کا کہنا ہے کہ ان کے سسرالی غزہ میں پھنس گئے ہیں ان کےپاس کہیں جانے کی جگہ نہیں، غزہ کے شہریوں کا حماس سے تعلق نہیں۔

    فرسٹ منسٹر نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں ہر ایک کو نکل جانے کا کہا ہے ،ڈر ہے کہ اسرائیل غزہ کو مکمل ختم کرنے جارہا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ برطانوی دفتر خارجہ کی کوششوں کے باوجود کوئی اپنے رشتہ داروں کونکال نہیں سکا، غزہ میں اپنے خاندان کے بارے میں فکرمند ہوں۔

    یاد رہے پاکستانی نژادحمزہ یوسف مارچ میں اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر بنے تھے۔

  • قومی بچت  کے اسلامی سرٹیفکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لئے بڑی خبر

    قومی بچت کے اسلامی سرٹیفکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لئے بڑی خبر

    اسلام آباد: قومی بچت کے سروا اسلامی سرٹیفکیٹ کا شرح منافع 21.8 فیصد کردیا گیا، جس کا اطلاق 5 ستمبر 2023 سے کی گئی سرمایہ کاری پر ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی بچت کے سروا اسلامی سرٹیفکیٹ کے نئے شرح منافع کا اعلان کردیا گیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ایک سال کیلئےسروا سرٹیفکیٹ کا شرح منافع 21.8 فیصد کردیا گیا، نئے شرح منافع کا اطلاق 5 ستمبر 2023 سے کی گئی سرمایہ کاری پر ہوگا۔

    نوٹیفکیشن میں کہنا تھا کہ پانچ سال کیلئےسروا ٹرم اکاؤنٹ پر شرح منافع 15.12 فیصد کردیاگیا، پانچ سال کیلئےسروا ٹرم کانیا شرح منافع 5 ستمبر سےکی گئی سرمایہ کاری پرہوگا۔

  • کراچی میں پولیس کا سرچ آپریشن ، 51 غیر قانونی افغان باشندے  گرفتار

    کراچی میں پولیس کا سرچ آپریشن ، 51 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار

    کراچی : پولیس نے سہراب گوٹھ گنا منڈی میں سرچ آپریشن کے دوران 51 غیرقانونی آفغان باشندوں کو گرفتار کرلیا اور 10 مشتبہ موٹر سائیکلوں کو بھی قبضے میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق غیرقانونی طورپرمقیم غیرملکیوں کے خلاف ملک بھرمیں آپریشن جاری ہے ، کراچی میں ضلع ایسٹ پولیس نے سہراب گوٹھ گنا منڈی میں سرچ آپریشن کیا۔

    کومبنگ آپریشن ایس پی سہراب گوٹھ ڈویژن عزیراحمد کی سربراہی میں جرائم پیشہ عناصرکی موجودگی وگرفتاریوں کے لیے کیا گیا، آپریشن میں لیڈیزپولیس جوانوں اورافسران سمیت بھاری نفری نے شرکت کی۔

    آپریشن میں 200 سے زائد پولیس اہلکاروں نے گنا منڈی کا گھیراؤ کیا اور علاقے کےداخلی وخارجی راستوں کوسیل کرکےگھرگھرتلاشی لی گئی۔

    ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر کا کہنا تھا کہ آپریشن میں مشتبہ اشخاص کا کرمنل ریکارڈ اور بائیومیٹرک تصدیق کی گئی اور 51 غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    عرفان بہادر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران10مشتبہ موٹرسائیکلوں کوبھی قبضہ میں لیا گیا ہے تاہم گرفتار ملزمان کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔

    راولپنڈی:غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف آپریشن کی تیاریاں مکمل
    پولیس،قانون نافذ کرنے والے اداروں نےراولپنڈی میں مقیم غیرملکیوں کی تفصیلات حاصل کر لیں
    اٹک،جہلم،چکوال،مری میں بھی آپریشن کے لئے تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں
    نادراکاآئی ڈی کارڈرکھنے،جائیدادیں خریدنے والوں کا ڈی این اےبھی کیاجائیگا
    افغان مہاجرین کاریکارڈوزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اکٹھا کیا جارہاہے،پولیس