Author: فائزہ شاہ

  • ‘حفاظتی ضمانت منظور نہ ہوئی تو نواز شریف جیل جائیں گے’

    ‘حفاظتی ضمانت منظور نہ ہوئی تو نواز شریف جیل جائیں گے’

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر ظفر اللہ خان کا کہنا ہے کہ کہ اگر سابق وزیراعظم نواز شریف کی حفاظتی ضمانت منظور نہ ہوئی تو وہ جیل جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر ظفر اللہ خان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”خبر“ میں مہر بخاری کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر ظفر اللہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نوازشریف کی واپسی کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

    بیرسٹر ظفر اللہ خان نے بتایا کہ نوازشریف کے خلاف کیسز عملی طورپرختم ہوچکا ہے، نوازشریف واپس آکر قانون کے سامنے سرینڈر کریں گے، ہماری خواہش کے نوازشریف کو حفاظتی ضمانت مل جائے، اگر حفاظتی ضمانت نہ ملی تو نوازشریف جیل جائیں گے۔

    نیب کے قانون کے حوالے سے ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ نیب کا قانون بنیادی طورپر غلط ہے،ہم نے ترامیم کی بہت کوشش کی، پی ٹی آئی ،پی پی اور ن لیگ میں نیب قانون میں 90 فیصد تبدیلی پر اتفاق ہوگیا تھا لیکن پاناما کیس آنے کے بعد پی ٹی آئی نےنیب ترامیم سےانکارکردیا تھا۔

    انھوں نے کہا کہ نیب قانون ملک سے دشمنی کے مترادف ہے، بیوروکریسی کام نہیں کررہی ، نیب چلالیں یا ملک چلالیں، احتساب کا باقاعدہ طورپر قانون ہونا چاہیے اور کمیشن بننے چاہیے۔

    بیرسٹر ظفر اللہ خان کا کہنا تھا کہ نیب کے ذریعے ملک میں سیاسی تخریب کاری کی گئی، ملک آئی سی یو میں پہنچا ہوا ہے،معیشت بیٹھ چکی ہے، 2013میں نوازشریف سے درخواست کی تھی کہ نیب قانون غلط ہے، نوازشریف نے نیب قانون پر پارلیمانی کمیٹی بنائی لیکن ہم نے سستی کی، ہماری پہلی اوردوسری حکومت میں نیب کو جڑ سے اکھاڑ پھینک دینا چاہیے تھا۔

    انھوں نے بتایا کہ ہم پہلے دن سے اپنی لیڈر شپ کو سمجھاتے رہے کہ نیب قانون تبدیل کریں، کرپشن کا ایک روپیہ بچانے کے لیے معیشت کے 100 روپے برباد کر دیے، نیب کی وجہ سے بیوروکریسی کام کرنے کو تیار نہیں، ملک تباہ ہورہا ہے۔

    ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ نیب کااندھاقانون ہےجب چاہیں جسے چاہیں گرفتارکرلیا جاتا ہے، پکڑدھکڑ ہوگی تو لوگ اپنےدفتربند کردیں گے،وکیلوں کی موج ہوگی اور بدترین ایس ایچ او بھی نیب سے بہترتحقیقات کرسکتا ہے۔

    بیرسٹر ظفر اللہ خان کا کہنا تھا کہ نیب کی بنیادیں ٹیڑھی ہیں اور یہ قیامت تک ٹیڑھی ہی رہیں گی، شاہدخاقان کوپھنسانے کےلیے جھوٹاکیس بنایا،وہ کمپنی ملک سے چلی گئی۔

    ن لیگی رہنما نے الزام عائد کیا کہ سابق چیف جسٹس نے نیب ترامیم ختم کرکےملک سے دشمنی کی ہے، ان کی یہ مہربانی ہےکہ ضمانت کا قانون ختم نہیں کیا۔

  • جی 20 سمٹ کے پس منظر میں مودی کے حقیقی مقاصد کا پول کُھل گیا

    جی 20 سمٹ کے پس منظر میں مودی کے حقیقی مقاصد کا پول کُھل گیا

    نئی دہلی : غیر ملکی رپورٹر نے جی ٹوئنٹی سمٹ کے پس منظرمیں مودی کے حقیقی مقاصد کا پول کھول دیا اور کہا سمٹ کا لوگو بی جےپی کے لوگو سے مشابہت رکھتا ہے جو مودی کے ایجنڈے کو عیاں کر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں عالمی سطح کا سمٹ جاری ہے، جس میں 20 ممالک کے سربراہان اور نمائندگان نے شرکت کی، سمٹ کا مقصد عالمی اور ماحولیاتی مسائل زیر بحث لانا تھا لیکن مودی سرکار کا مقصد صرف اور صرف چند مہینوں میں ہونیوالے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنا ہے۔

    سمٹ میں موجود غیر ملکی رپورٹر نے اپنی آنکھوں دیکھا حال بیان کرتے ہوئے مودی کے اصل ایجنڈے کو عیاں کردیا۔

    غیرملکی رپورٹر نے رپورٹ کیا کہ سمٹ کا انعقاد 8 سے 9 ماہ میں ہونیوالے بھارتی انتخابات کیلئے مودی کیمپین کو شروع کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔

    غیرملکی رپورٹر کا کہنا تھا کہ پوری تقریب میں ہر طرف ہزاروں کی تعداد میں پوسٹرز لگائے گئے ہیں، جن پرمودی کی چہرہ آویزاں ہے جبکہ سمٹ کا لوگو بھی بی جے پی کے لوگو سے مشابہت رکھتا ہے، جو مودی کے ایجنڈے کو عیاں کر رہا ہے۔

    دنیا بھر سے لوگو پر مودی سرکار کو شدید تنقید کا سامنا ہے ، بھارت نے سمٹ کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بھی تقریب کا انعقاد کیا، جس میں سعودی عرب، چائنہ، ترکی، عمان اور مصر نے شریک ہونے سے انکار کردیا۔

    تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ بھارت سمٹ کو عالمی مسائل کے بجائے اپنے ذاتی سیاسی مسائل کو حل کرنےکیلئے استعمال کر رہا ہے۔

    دنیا بھر سے تجزیہ نگاروں نے کہا ہے کہ بھارت خود انسانی حقوق اور جارحیت پھیلانے میں سر فہرست ہے اور عالمی مسائل کوحل کروانےکی بات کررہا ہے، 24 اگست 2023 کو ایمنسٹی انٹزنیشنل میں بھی متعدد انسانی حقوق کی تنظیموں نے ایک مشترکہ خط شائع کیا ، جس میں جی 20 ممالک کی حکومتوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارتی حکومت کے سامنے کشمیر میں ہونیوالی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کیلئے آواز اٹھائیں۔

    مودی سرکار کا اپنے سیاسی عزائم کو حاصل کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

  • کراچی سے اغوا ہونے والے حریم شاہ کے شوہر  گھر پہنچ گئے

    کراچی سے اغوا ہونے والے حریم شاہ کے شوہر گھر پہنچ گئے

    کراچی : ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال گھر پہنچ گئے ، خاندان کی جانب سے بھی بلال کے پہنچنے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مبینہ اغوا ہونے والے ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال اپنے گھر پہنچ گئے، پولیس ذرائع نے بتایا کہ بلال آج صبح اپنے گھر پہنچا، خاندان کی جانب سے بھی بلال کے پہنچنے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

    تفتیشی حکام کی جانب سے حریم شاہ کے شوہر بلال کا بیان حاصل کیا جائے گا۔

    یاد رہے دو روز قبل ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال حسین شاہ کے مبینہ اغوا کا مقدمہ ڈیفنس تھانے میں درج کیا گیا تھا، پولیس نے بتایا تھا کہ بلال حسین شاہ کی والدہ نے مقدمہ درج کروایا ہے جس میں مدعی کا مؤقف ہے کہ بیٹے کو 27 اگست کو اغوا کیا گیا۔

    دوسری جامب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹک ٹاکر حریم شاہ نے شوہر کے اغوا کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ میرے شوہر لندن سے کراچی پہنچے تھے جنہیں نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔

    اس سے قبل ایڈووکیٹ منیر کا بیان سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ تھانہ ڈیفنس میں مقدمے کیلیے درخواست دی ہے، بلال حسین کو ڈیفنس تھانے کی حدود میں گھر سے اٹھایا گیا۔

  • عظیم صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے سالانہ عرس کا آغاز

    عظیم صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے سالانہ عرس کا آغاز

    بھٹ شاہ: عظیم صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے280 ویں عرس کا آغاز ہوگیا ہے ، عرس کے موقع پر سندھ بھر میں آج عام تعطیل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برصغیر کے عظیم صوفی بزرگ اور شاعر حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے 280 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات شروع ہوگئیں۔

    نگراں وزیر مذہبی امور عمرسومرو نےصوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کا افتتاح کردیا ، نگران وزیر عمر سومرو اوروزیر ثقافت جنید علی شاہ نےمزار پرچادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ملک سے باہر ہونے کی وجہ سےنگران وزرا نے افتتاح کیا ، شاہ عبداللطیف بھٹائی کے 280ویں عرس کے موقع پر آج عام تعطیل ہے۔

    عرس کے موقع پر درگاہ پر زائرین کی بڑی تعداد میں آمد جاری ہے ، ہزاروں زائرین کو پرامن ماحول فراہم کرنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جب کہ بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام ضروری انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔

    عرس ہر سال 14 صفر (ہجری کیلنڈر کا دوسرا مہینہ) کو شروع ہوتا ہے اور تین دن تک جاری رہتا ہے۔

    خیال رہے شاہ عبداللطیف بھٹائی (1689 تا 1752) ایک عظیم صوفی شاعر اور بزرگ تھے، انہیں سندھی زبان کا سب سے بڑا شاعر سمجھا جاتا ہے۔

    ان کی جمع کردہ نظمیں "شاہ جو رسالو” میں مرتب کی گئیں، جو کہ متعدد نسخوں میں موجود ہیں اور انگریزی، اردو اور کئی دوسری زبانوں میں ترجمہ ہو چکی ہیں۔

  • انتخابات آئین میں دی گئی مدت کے اندر میں ہی ہوں گے،  جلیل عباس جیلانی

    انتخابات آئین میں دی گئی مدت کے اندر میں ہی ہوں گے، جلیل عباس جیلانی

    اسلام آباد : نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ انتخابات آئین میں دی گئی مدت کےاندر میں ہی ہوں گے نگران حکومت کاکام آزادانہ اور منصفانہ انتخابات یقینی بنانا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی صحافیوں سےملاقات میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہ کہ انتخابات آئین میں دی گئی مدت کےاندرہی ہں گے ، نگران حکومت کاکام آزادانہ اور منصفانہ انتخابات یقینی بناناہے۔

    جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ الیکشن کرانانگران حکومت کانہیں الیکشن کمیشن کاکام ہے، ہم ایک نگران سیٹ اپ ہیں جس کامحدودمینڈیٹ ہے، کوئی شک نہیں کہ ہم ایک مختصرمدت کی نگران حکومت ہیں،ہم غیرسیاسی سیٹ اپ ہیں، سیاست میں مداخلت نہیں کریں گے، بطورعبوری سیٹ اپ ہم اپنے دائرے میں رہ کربہت سے کام کرسکتےہیں۔

    بھارت کے حوالے سے نگران وزیر خارجہ نے بتایا کہ کور ایشوز پر بات کیے بغیر دیگرمعاملات پربھارت سےتعلقات آگےنہیں بڑھ سکتے، تنازع کشمیرپاک بھارت جنگوں،دیگرمسائل پرپیشرفت نہ ہونےکی وجہ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت سیاچن پرغیرقانونی طورپرقابض ہے، ہم سیاچن مسئلے کو بینظیرراجیوگاندھی معاہدےکی روشنی میں حل کرناچاہتےہیں، اس کے ساتھ پاک بھارت آبی مسائل انتہائی اہم ہیں، بھارت سے کوئی بھی بات چیت صرف اصولوں کی بنیاد پر ہی ہوسکتی ہے۔

    جلیل عباس جیلانی نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے،مضبوط شواہد موجودہیں، مسئلہ کشمیریواین قراردادوں،کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونا باقی ہے،بھارت کارویہ ہمارے لئے نمبرون مسئلہ ہے۔

    نگران وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے غیر قانونی اقدامات کئے، بھارت نے بڑے پیمانے پر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیاں کی ہیں، سارک اجلاس میں واحد رکاوٹ بھارت ہے لیکن امید ہے بھارت پاکستان کرکٹ ٹیم کومکمل سیکورٹی فراہم کرے گا۔

    انھوں نے کہا کہ بھارت میں جاری ماحول ہمیشہ سےہمارےلیےباعث تشویش ہے، ہم نےاپنےتحفظات سےبھارت کو آگاہ کیا ہے،اس حوالےسےبھارت نےکوئی منفی فیصلہ کیا تو عالمی برادری کومایوسی ہوگی ، کرکٹ ورلڈکپ عالمی ایونٹ ہے بھارت سےتعلقات کی نوعیت تبدیل نہیں ہوئی۔

    امریکی حکام سے ملاقات کے حوالے سے جلیل عباس جیلانی نے بتایا کہ امریکی انڈرسکریٹری آف اسٹیٹ اوردیگراکابرین سےبروقت الیکشن پرگفتگوہوئی ، امریکا کے ساتھ اس وقت تعلقات اورتعاون بہت مضبوط ہیں، امریکی انڈرسکریٹری آف اسٹیٹ سے گفتگو میں مضبوط شراکت داری پراتفاق ہوا۔

    انھوں نے بتایا کہ امریکا کے ساتھ تجارتی حجم اب 20 ارب ڈالر سالانہ تک پہنچ چکاہے، امریکا نے چین یا روس سمیت کسی ملک سے تجارتی تعلقات منقطع کرنے کا نہیں کہا، روس یوکرین تنازعہ کا پرامن حل ضروری ہے۔

    نگران وزیر خارجہ نے کہا کہ عبوری سیٹ اپ کے طور پر بہت اچھی غیرملکی انویسٹمنٹ لاسکتےہیں، پاکستان میں خارجہ پالیسی کی تشکیل کاپراسس وہی ہے، جو امریکا اور یورپ میں ہے۔

    افغانستان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ افغان عبوری حکومت نےپاکستان میں دہشت گردی کےبعض ذمہ داروں کوگرفتار کیا، افغانستان نےباہمی سطح پر پاکستان میں کارروائیاں نہ کرنے کے فتویٰ سےآگاہ کیا ہے۔

    جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کی تکمیل کیلئےکوششیں جاری رکھیں گے ، سی پیک کےثمرات پاکستان کی ترقی پرظاہر ہیں، سی پیک کے دوسرے مرحلے زراعت،ریلوےاورآئی ٹی کےمنصوبےآگےبڑھیں گے۔

    ایک سیاسی جماعت کےحوالےسےسوال کا جواب نگراں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سائفرکا معاملہ عدالت میں ہےاس پر بات نہیں کر سکتا، ہم کسی کے معاملات پر مداخلت کرتے ہیں نہ ہی مداخلت پسند کرتے ہیں، ہم پر کسی ملک کاکسی قسم کاکوئی دباؤ نہیں۔

  • ‘عہدہ کیوں قبول کیا’ شمشاد اختر نے چند گھنٹوں بعد ہی اپنے بیان کی وضاحت جاری کردی

    ‘عہدہ کیوں قبول کیا’ شمشاد اختر نے چند گھنٹوں بعد ہی اپنے بیان کی وضاحت جاری کردی

    اسلام آباد: نگراں وزیرخزانہ شمشاد اختر نے عہدہ کیوں قبول کرنے سے متعلق بیان کی وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیرخزانہ شمشاد اختر نے سینیٹ قائمہ کمیٹی برائےخزانہ میں اپنے بیان کے چند گھنٹوں بعد ہی وضاحتی بیان بھی جاری کردیا۔

    شمشاد اختر نے کہا کہ میرا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیاگیا، مجھ سے کمیٹی میں سوال کیا گیا تھا، اس کا جواب دیا تھا۔

    نگراں وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ میرے لیے اعزازکی بات ہے کہ اپنے ملک کی خدمت کروں، مشکل حالات میں ملک کی خدمت کرنے کا چیلنج قبول کیا ہے۔

    یاد رہے نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں کمیٹی کو معاشی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کی معاشی صورت حال اندازے سے کہیں زیادہ خراب ہے، بدقسمتی سے معیشت کو تباہ کرنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی، ہمارے پاس سبسڈی دینے کیلئے مالی گنجائش نہیں ہے۔

    ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ سوچتی ہوں میں نے یہ عہدہ کیوں قبول کیا، آئی ایم ایف معاہدہ ورثے میں ملا ہے ،دوبارہ بات چیت ممکن نہیں،آئی ایم ایف پروگرام کے ساتھ دوسرے قرضےبھی جڑے ہیں۔

  • راولپنڈی:  خاتون ٹیچر سے ڈکیتی اور تشدد کے مقدمہ میں اہم پیشرفت

    راولپنڈی: خاتون ٹیچر سے ڈکیتی اور تشدد کے مقدمہ میں اہم پیشرفت

    راولپنڈی: خاتون ٹیچر کو لوٹنے میں ملوث ملزم زخمی حالت میں پکڑٓا گیا، ڈاکو حمزہ نے خاتون پر تشدد اور ڈکیتی کا اعتراف کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے تھانہ وارث خان کی حدود میں خاتون ٹیچر سے ڈکیتی اورتشدد کے مقدمہ میں اہم پیشرفت سامنے آئی۔

    خاتون ٹیچرسے ڈکیتی اور تشدد کی واردات میں ملوث ڈاکوؤں نے رات گئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔

    پولیس نے بتایا کہ زخمی ڈاکو سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد بھی ہوئی اور اس کی کی شناخت حمزہ کے نام سےہوئی،خاتون سے ڈکیتی اور تشدد کرنے میں ملوث دوسرا ساتھی ملزم کا بھائی تھا۔

    دوران تفتیش ملزم نے ایک روز قبل علاقہ وارث خان میں خاتون سے ڈکیتی اورتشدد کرنے کا اعتراف کرلیا۔

    یاد رہے راولپنڈی میں دو موٹر سائیکل سوا رملزمان نے راہگیر خاتون پر تشدد کیا اور پرس، زیور چھین کر فرار ہوگئے تھے ، واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی ، جس میں دیکھا جاسکتا تھا کہ کہ ایک ملزم نے خاتتون سے پرس چھینا اور دوسرے نے دبوچ لیا، ملزم نے خاتون کی چوڑیاں اور انگوٹھیاں کھینچ کر اتاری اس کے بعد خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

  • جائیداد کی لالچ میں اندھے سفاک بیٹے کا  بوڑھے باپ پر وحشیانہ تشدد

    جائیداد کی لالچ میں اندھے سفاک بیٹے کا بوڑھے باپ پر وحشیانہ تشدد

    پاکپتن : جائیداد نام پر نہ کرنے پر بدبخت بیٹے نے بوڑھے باپ کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا، جوتوں، لاتوں سے مارتا رہا اور گھر سے قیمتی سامان لے کر رفو چکر ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں سفاک بیٹا جائیداد کےلالچ میں اندھا ہوگیا اور بوڑھے باپ کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے لاتوں ،مکوں اور چپلوں کی بارش کردی۔

    جائیداد نام پر نہ کرنے پر بیٹے نے اپنے ساتھی کے ہمراہ اپنے بوڑھے باپ پر تشدد کیا،، پولیس نے بتایا کہ نافرمان بیٹے نے ساتھی کے ہمراہ نہ صرف باپ کو مارا پیٹا بلکہ اس کے گھرمیں گھس کرلوٹ مار بھی کی۔

    بیٹا اپنے ساتھی کے ہمراہ جوتوں، لاتوں سے مارتا رہا، باپ درد سے کراہتا رہا، لیکن اس نے ایک نہ سنی، بہیمانہ تشدد کی سوشل میڈیا پر وائرل فوٹیج نے دہشت، وحشت اور سفاکیت جیسے لفظوں کو شرمادیا۔

    ملزم اور اس کے ساتھی اسلحے کی نوک پر گھر سے قیمتی سامان لے کر رفو چکر ہوگئے، پولیس نے باپ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

    بعد ازاں پولیس نے تشدد کرنے والے بیٹے اور ساتھی کو گرفتار کرلیا، ڈی پی او پاکپتن طارق ولائیت متاثرہ بزرگ کے گھر پہنچے، انہیں گلے سے لگایا اور انصاف کا یقین دلایا۔

    ڈی پی اوکی جانب سے بزرگ والد کو قانونی رہنمائی اور قانونی مدد کی بھی پیشکش کی گئی۔

  • اسد شاہ اور حنا شاہ کو سزا دلوا کر ہی دم لوں گی، کمسن فاطمہ کی والدہ

    اسد شاہ اور حنا شاہ کو سزا دلوا کر ہی دم لوں گی، کمسن فاطمہ کی والدہ

    خیرپور : رانی پور میں پیروں کی حویلی میں قتل کی گئی فاطمہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ اسدشاہ اور حناشاہ کو سزا دلوا کر ہی دم لوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق فاطمہ قتل کیس میں پیر کی حویلی سے فاطمہ کیس کی مدعی کو دھمکی ملنے لگیں ، جس کہا گیا کہ اسد شاہ تک رہوحناپرکوئی بات نہ کرو۔

    فاطمہ کی والدہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں حناشاہ کوکوئی رعایت نہیں دینے والی، اسدشاہ اور حناشاہ کو سزا دلوا کر ہی دم لوں گی۔

    یاد رہے اس سے قبل مقتولہ فاطمہ کی والدہ پر صلح اور مقدمے سے دستبرداری کیلیے دباؤ ڈالے جانے کا انکشاف ہوا تھا ، تاہم والدہ کا کہنا تھا کہ صلح نہیں کروں گی، مجھے انصاف چاہیے۔

    دوسری جانب چیئرپرسن سندھ سوہائی آرگنائزیشن اور سانا کی رکن ڈاکٹرعائشہ دھاریجو نے خیرپور کی دس سالہ مقتول گھریلو ملازمہ فاطمہ کے والدین سے ملاقات کی۔

    ڈاکٹرعائشہ دھاریجو کا کہنا تھا یہ واقعہ ظلم و بربریت ہے، سرداروں کی حویلیوں میں بچیوں سے مشقت کرائی جاتی ہے، فاطمہ کے والدین کی قانونی اور مالی مدد کر رہے ہیں۔

  • پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال کی پارکنگ میں گاڑی سے لاش برآمد

    پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال کی پارکنگ میں گاڑی سے لاش برآمد

    پشاور: خیبر پختونخواہ کے دارلحکومت پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال کی پارکنگ میں گاڑی سے گولڈ ڈیلرحاجی آصف کی لاش برآمد ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے دارلحکومت پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال کی پارکنگ میں گاڑی سے لاش برآمد ہوئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لاش گولڈ ڈیلرحاجی آصف کی ہے ، جو 23 اگست سے لاپتہ تھا، مقتول کےبھائی نےگلبہارچوکی میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرارکھی تھی۔

    پولیس نے بتایا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج اوردیگرشواہداکھٹے کرلیے گئے ہیں اور تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔